Baaghi TV

Tag: شیخ رشید

  • عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھائیں ، شیخ رشید کا اعتراف

    عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھائیں ، شیخ رشید کا اعتراف

    عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھائیں ، شیخ رشید کا اعتراف

    عمران خان کو پتا تھا حکومت گر جاۓ گی ،شیخ رشید کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک انکشاف کیا ہے کہ مجھے تو انٹیلی جنس بیورو نے 4 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں۔

    انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سب جانتا تھا کہ یہ ملبه گرنا ہے ۔جس کو ہم کہتےہیں بارودی سرنگیں بچھا گئے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ عمران خان نے جب قیمتوں میں کمی کی تھی تو اس کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور تھا ۔

    عمران حکومت کے گرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے آئی بی نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کے اب آپ جا رہے ہیں ۔جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے عمران خان کو یہ سب بتایا ۔لیکن یہ جان کر مجھے بہت حیرانگی ہوئی کے وه تو پہلے سے ہی سب کچھ جانتے تھے ۔

    اس پر انہوں نے  کہا کہ میں نے اس حوالے سے دوتین ماہ انتظار بھی کیا کہ آئی بی کی رپورٹ بعض اوقات سنی سنائی بھی ہوتی ہے۔

  • شیخ رشید کی ایک اور مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    شیخ رشید کی ایک اور مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    شیخ رشید کی ایک اور مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی

    لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کر لی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 17 مختلف شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج تھے کیس کی سماعت جسٹس محمد طارق ندیم نے کی شیخ رشید احمد کی طرف سے وکیل سردار عبدالرازق پیش ہوئے

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ باپ، بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ساری محنت ہماری تھی،انتخابات اسی سال ہوتے دیکھ رہا ہوں،عمران خان بجٹ کے بعد اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،حکومت انتخابات کا اعلان کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے ،الیکشن کی تاریخ دیئے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کریں گے،حکومت ووٹر لسٹوں میں مرضی کی تبدیلیاں کر رہی ہے،

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    قبل ازیں تین جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ سے شیخ رشید پر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ شیخ رشید ابھی ڈی نوٹی فائی تو نہیں پائے ؟ شیخ رشید خود عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں ، حکم نامہ جاری ہوا ، یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں،اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر بھی قید اور وہ نمائندہ ہیں اس پر آپ مسکرا رہے ہیں کسی بھی عوامی نمائندے کو غیر ضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے، شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے آرڈر کیا ،ایک ہی اسٹائل ہے، ہر تھانے میں مقدمے درج کر رہے ہیں،عدالت نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  • 25 مئی کے بھگوڑے معیشت پہ بھاشن نہ دیں، تم نے تو قبر تک ساتھ جانا تھا،شیخ رشید کے بیان پر رانا ثناءاللہ کا ردعمل

    25 مئی کے بھگوڑے معیشت پہ بھاشن نہ دیں، تم نے تو قبر تک ساتھ جانا تھا،شیخ رشید کے بیان پر رانا ثناءاللہ کا ردعمل

    سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے بھگوڑے معیشت پہ بھاشن نہ دیں، پہلے چپڑاسی یہ بتائے کہ 25 مئی کو کہاں تھا، تم نے تو قبر تک ساتھ جانا تھا پھر اس دن اپنے باس کو چھوڑ کر کہاں روپوش تھے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ واہ رے انقلاب، بھگوڑا پشاور بھاگ گیا اور چپڑاسی لال حویلی میں چھُپ گیا، خونی مارچ کے اعلان کرنے والا خود ہی مارچ کے دن سویا ہوا تھا، یہ دوسروں کے بے گناہ بچوں کی لاشوں پر اپنی سیاسی دکان چمکانے والے خون آشام چمگادڑ ہیں۔

    وزیر داخلہ کا عمران خان کی اسلام آباد واپسی پر گرفتاری کا عندیہ

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب قانون کی کسی ترمیم سے کوئی موجودہ کیس ختم نہیں ہوا، نیب نے ملک کی معیشت تباہ کی، ہم نے کاروبار اور سرمایہ کار برادری کو خوف سے نجات دلائی ہے، ہمارے خلاف چار سال میں کسی کیس کا کوئی ثبوت کسی عدالت میں نہیں دیاگیا، پھر بھی ہم نے ڈٹ کر عدالتوں میں سیاسی انتقام کا سامنا کیا، جیلیں کاٹیں، باس اورچپڑاسی کی طرح میدان سے نہیں بھاگے، اور ابھی بھی عدالت میں ثبوت لے جائیں قانون موجود ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمرانی انقلاب ضمانتیں کروا رہا ہے اور خیبر پختونخواہ کی عوام کے پیسے پہ منرل واٹر پی رہا ہے، اور ہیلی کاپٹر کی سیر کر رہا ہے، کوئی بھی مسلح جتھہ وفاق پہ حملہ کرنے کا سوچے گا بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    چائینیز کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

    قبل ازیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں قانون کےمطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہےعدالتی ضمانت ختم ہونےپرقانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران نیازی کوبڑی خوش اصلوبی سےگرفتار کرلے گی عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد،افراتفری پھیلانےاوروفاق پرمسلحہ حملوں کے جرائم کےتحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہیں ملک میں فساد برپا کرنے والا شخص کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

    وفاقی کابینہ کی چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری

  • گرفتاری کا ڈر، شیخ رشید ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

    گرفتاری کا ڈر، شیخ رشید ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

    گرفتاری کا ڈر، شیخ رشید ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں لانگ مارچ کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج مقدمات کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ سے شیخ رشید پر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ شیخ رشید ابھی ڈی نوٹی فائی تو نہیں پائے ؟ شیخ رشید خود عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں ، حکم نامہ جاری ہوا ، یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں،اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر بھی قید اور وہ نمائندہ ہیں اس پر آپ مسکرا رہے ہیں کسی بھی عوامی نمائندے کو غیر ضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے، شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے آرڈر کیا ،ایک ہی اسٹائل ہے، ہر تھانے میں مقدمے درج کر رہے ہیں،عدالت نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 16 پاورپلانٹس بند اور 16 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لوگ گرمی سے مر رہے ہیں،60 فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں،موڈیز نے ہمارا درجہ منفی کردیا پہلے معیشت اور پھر ملک دیوالیہ ہوجاتا ہے ،ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرول فی لٹر بڑھ گیا، بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھا دی ،جون تک انتظار ، قوم خود سڑکوں پر آئے گی،ایم کیو ایم کو میئر اور گورنر شپ عہدے مل گئے، ان کو مبارک باد دیتاہوں،ایم کیو ایم کو ان کے دفاتر بھی مل گئے ہیں،باپ بھی اپنا سیاسی حقیقی باپ کو ڈھونڈ رہی ہے ،

     

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران کی طرف جا رہاہے،حکمران ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ، رواں ماہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا غریب معاشی طور پر مرے گا یا پھر امپورٹڈ حکومت مرجائے گی ،حکومت نےچینی کی قیمت بڑھانے اور اپنوں کو وزیر بنانے کی لوٹ مار مچا رکھی ہے،رانا ثنا اللہ ملک میں بدمعاشی کر رہے ہیں،وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہیں، اپنے دفتر نہیں گئے ہمارے دور میں کسی فرد پر ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی،جس نے بھی مراسلہ بنایا عمران خان کی خدمت کی، اب یہ مہنگائی بھگتیں، جو کچھ 25 مئی کو اسلام آباد میں ہوا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی،

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

  • پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے،شیخ رشید

    پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ نواز اور شہباز عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کے ان اقدامات سے بےروزگاری بڑھے گی،چوری اورڈاکے عام ہوں گے اورخودکشیاں ہوں گی۔ ملک میں امن وامان کا مسئلہ ہوگا اورسیاسی خلفشار سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے۔

    عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

    شیخ رشید نےکہا کہ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پر روس سے گیس گندم اور پیٹرول لے رہے تھے ،بھارت روس سے اب 30 فیصد رعایت پر گیس اور گندم خرید رہا ہے سامراجی طاقتوں نےعمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرکے منصوبے کو ناکام بنایا اوراپنے ایجنٹوں کواقتدارمیں لے آئے۔

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ25مئی کو پولیس تشدد کا از خود نوٹس لے،اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ صوبوں اور مرکز کو لڑانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکو اسلام آباد داخلے سے روکا جا رہا ہے،سپریم کورٹ ہی ان قوتوں کو بے نقاب کرسکتا ہے جنہوں نے ملک کو انتشار،خلفشار اورمعاشی بحران میں ڈالا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے؟ کیا مقاصد ہیں؟کشمیریوں کے خون سے غداری کرکے بھارت سے تجارت کس کے کہنے پرشروع کی جارہی ہے۔

    ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

    شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے تجارت کس کے کہنے پر کرنے جارہے ہیں؟کیا پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ایٹمی قوت کے حامل ملک کی معیشت کو تباہ کیا جا رہاہے،ایٹمی اثاثوں سے متعلق آنے والے دنوں میں پریشر بڑھایا جائے گا،بھارت اور اور اسرائیلی لابی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے حکومت دراصل میں لندن سے چلائی جا رہی ہے،حکومت کی اوور سیز ووٹنگ پر قانون سازی بے معنی ہے،ہائی کورٹ میں درخواست دی کہ میرے تمام کیسز کو یکجا کیا جائے-

    عدالت نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری روک دی

  • عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، شیخ رشید

    عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو غصے میں لانے والے اب اس کو بھگتیں، اگر لانا ہی تھا تو خواجہ آصف یا احسن اقبال کو لے آتے۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ باس کے گھر جا سکتا ہوں لیکن عمران خان نے منع کیا ہوا ہے تحریک انصاف بابو اور کمپیوٹر موبائل پارٹی تھی، اب جرات والی پارٹی بنی ہے۔

    ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے،جس نے مراسلہ بنایا اس نے خان کو ہیرو بنا…

    ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، عدالت نے احتجاج کے لیے جو جگہ مختص کی تھی وہاں احتجاج کرنا چاہیے تھا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جا رہی ہے، دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں بچا سکتی، قلندر آئیں گے، یہ لوگ اندر جائیں گے، چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے، ادارے بھولتے نہیں ہیں، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا اس دن سمجھ گیا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں۔

    سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    قبل ازیں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ موجود ہ یا دوسری حکومت پیش کرے گی سب معاملات زیر غور ہیں سب ملکر اچھا حل تلاش کریں گے،ملک کو آگے لیکر جائیں گے ،اللہ کو منظورہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے،بجٹ دینا کمال نہیں ،کوئی اور بھی دے سکتاہے کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے ،سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں –

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے الیکشن کی تاریخ کے لئے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں،پاکستان آگے بڑھے گا ،اچھے فیصلوں کےدن قریب ہیں ،الیکشن کی تاریخ کےلیے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہی

  • ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے،جس نے مراسلہ بنایا اس نے خان کو ہیرو بنا دیا،شیخ رشید

    ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے،جس نے مراسلہ بنایا اس نے خان کو ہیرو بنا دیا،شیخ رشید

    ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے،جس نے مراسلہ بنایا اس نے خان کو ہیرو بنا دیا،شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے ملکی سالمیت کے ساتھ ہیں

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ موجود ہ یا دوسری حکومت پیش کرے گی سب معاملات زیر غور ہیں سب ملکر اچھا حل تلاش کریں گے،ملک کو آگے لیکر جائیں گے ،اللہ کو منظورہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے،بجٹ دینا کمال نہیں ،کوئی اور بھی دے سکتاہے کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے ،سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے الیکشن کی تاریخ کے لئے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں،پاکستان آگے بڑھے گا ،اچھے فیصلوں کےدن قریب ہیں ،الیکشن کی تاریخ کےلیے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں

    https://twitter.com/nomanzakaria79/status/1531509732581814274

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بھی امریکی مراسلہ بنایا اس نے عمران خان کی بڑی خدمت کی، اس نے عمران خان کو ہیرو بنا دیا ورنہ ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے۔پاکستان قائم رہنے کے لیے وجود میں آیا ہے ، اور یہ آگے بڑھے گا اور اچھے فیصلے ہوں گے حکومت غیر ملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاو ہ کچھ نہیں کر رہی،ملک میں 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بلاول پاکستان سے باہر ہیں، سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری سیاسی طور پر ان کو لے ڈوبے گی،

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،شیخ رشید

  • اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے توکسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے،شیخ رشید

    اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے توکسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کیا بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتےہوئےلکھا کہ گیارہ اتحادی جماعتوں پرمشتمل حکومت جتنا بھی زور لگا لے دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے عوام پر مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس سے یہ حکومت عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچ سکتی۔

    مہنگا پٹرول،جماعت اسلامی نے کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا


    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک وہاں پہنچ گیا ہے جہاں سے چلانا سیاسی پارٹیوں کے بس میں نہیں موجودہ حکومت کے کرپٹ لوگ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگا کرکیس ختم کروائیں گے اور گھرچلے جائیں گے، ان میں ملک کی تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟، اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ گیارہ اتحادی پارٹیاں ایک مہینہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہےجماعت اسلامی کےسیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہےکہ سراج الحق کی اپیل پر تمام صوبائی اورضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔مظاہروں میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنےوالےافراد کی کثیر تعداد شرکت کرےگی قائدین جماعت ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کریں گے۔

    قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجود حکومت نے وہی کام کیے جو پی ٹی آئی حکومت میں جاری تھے۔ جماعت اسلامی ظالمانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ قوم کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں، پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر لڑا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا-

  • امید ہے اب لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی ، شیخ رشید

    امید ہے اب لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی ، شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے پھر لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی، آئندہ کچھ دنوں میں مثبت حل نکل آئے گا-

    باغی ٹی وی : شیخ رشید نے کہا کہ ملک بھر میں کارکنوں کو روکا گیا، کہتے ہیں لوگ کدھر ہیں، کیسے آتے جب ہر طرف رکاوٹیں تھیں کہا تھا لانگ مارچ خونی ہوگا،5 افراد جاں بحق ہوئے-

    الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے،وہ جب مرضی تاریخ کا اعلان کریں، وفاقی وزیر

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ زمینی حقائق بدلے ہوئے ہیں، لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، بہترہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں، حکومتی پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ایک ووٹ کی حکومت ہے، منٹ میں ختم ہوسکتی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے اور بھی سارے لوگ ہوتے ہیں، اب لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، حکومت فیصلے تو انگلینڈ سے ہی لیتی رہی، لیکن وہ بھی کیا مشورہ دیں گے-

    سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ نواز شریف باہمت یا بہادر ہوتے تو انہیں پاکستان ہونا چاہیے تھا، نواز شریف نے لندن سے سازش تیار کی، 14 بار فوج کے خلاف بات کی۔

    قبل ازیں دوسری جانب لال حویلی کے باہر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی-

  • پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،شیخ رشید

    پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،شیخ رشید

    3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے،شیخ رشید کا دعویٰ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے کہا کہ شیخ رشید کے پیش ہوئے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید 70 سال سے اوپر ہیں اسی وجہ سے عدالت نہیں آئے،عدالت نے شیخ رشید کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید خونی انقلاب کے بیانات تو دیتے ہیں، شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، لیڈر ایسے تو نہیں کرتے ،شیخ رشید عدالت بھی نہیں آتے؟عدالت نے حفاظتی ضمانت دی، اگر کیس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو عدالت پیش ہوں، عدالت کو مطمئن کریں پھر عدالت کوئی آرڈر پاس کرے گی، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے ،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے،ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں اور کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں،عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے ،ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، ایسے عالم میں عدلیہ، افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے،ملکی معیشت کو سازش سے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے آج 2 اور 3بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا ،پُرامن ریلی کی قیادت کرکے اسلام آباد جاوں گا،

    ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کے اعلان تک تحریک جاری رہے گی،راولپنڈی کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، امن اور جمہوریت کی سیاست کریں گے،اپنے مخالفین کا بھی تحفظ کریں گے،عوامی مسلم لیگ عمران خان کو آگے لیکر جانا چاہتی ہے،پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،عمران خان نے کہا کہ صوابی آجاؤ لیکن راولپنڈی میں رہنا تھا شام کو یہاں سے نکلیں گے،کنٹینرز کو اٹھا کر پھینک دیں گے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہنچ کے دکھاؤ، میں 15 منٹ پہلے پہنچ گیا ہوں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا احترام کرتے ہیں،

    میانوالی میں تحریک انصاف کے کارکنان نکلے تو مسلم کالونی پھاٹک پرپی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی پی ٹی آئی رہنما امجد علی ، ملک احمد خان ، سبطین خان نے رکاوٹیں توڑ دیں قافلہ آگے سی پیک موٹروےکی جانب روانہ ہو گیا

    لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو کرنا تھا کرلیا،ہم پرعزم ہیں ہم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ،

    واضح رہے کہ عمران خان نے آج اسلام آباد لانگ مارچ کے ساتھ آنا ہے، حکومت کی جانب سے راستے بند کئے گئے ہیں، عمران خان بضد ہیں کہ وہ اسلام آباد پہنچیں گے انہوں نے کارکنان سے ڈی چوک پہنچنے کی اپیل کر رکھی ہے،

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں