Baaghi TV

Tag: طالبان

  • پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا چاہیے،افغان طالبان

    پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا چاہیے،افغان طالبان

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف علی درانی کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق بیان مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف علی درانی نے افغان میڈیا کو انٹرویو کے دوران ٹی ٹی پی کو افغان علاقوں میں منتقل کرنے کے امارات اسلامیہ افغانستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔

    افغان میڈیا کے مطابق آصف علی درانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وزیرستان کے مہاجرین جو تنازعات کی وجہ سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں انہیں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا ان افراد کی منتقلی پاکستان کو افغانستان سے خطرات کے تحفظ کی یقین دہانی کے طور پرکی جائے گی،اگر پاکستان میں کوئی سرگرم ہے یا کسی کی تحریک چل رہی ہے تو یہ پاکستان کا مسئلہ ہے پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا چاہیے، ہم افغان سرزمین سے پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی کسی کو اجازت نہ دینے کے پابند ہیں۔

    آدھا گھنٹہ حرکت قلب بند، عراقی حاجی کی جان بچالی گئی

    واضح رہے کہ رواں برس مئی میں آصف درانی کو وزیراعظم کا نمائدہ خصوصی برائے افغانستان تعینات کیا گیا تھا ،وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ آصف درانی کو وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات کردیا گیا آصف درانی اس سے قبل افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، صادق خان کے استغفےٰ کے بعد نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ خالی تھا۔

    افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے محمد صادق نے تین سال عہدے پر رہنے کے بعد گزشتہ سال اگست کے آغاز میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کو ، اب تجھے میں یاد آنا چاہتا …

  • طالبان نے افغانستان سے  تیل نکالنے کا آغاز کردیا

    طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا

    افغانستان کے صوبہ سر پل میں واقع قشقری کنویں سے آزمائشی طور پر تیل نکالنے کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس علاقے سے روزانہ 150,000 ڈالر مالیت کا 200 ٹن تیل حاصل کیا جا سکے گا-

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کومائنز اور پیٹرولیم کے وزیر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ اس صوبے کا تیل ملک کے اہم اقتصادی وسائل میں سے ایک ہے اس تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک میں دیگر منصوبوں کے نفاذ کے لیے استعمال کرنا امارت اسلامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے مستقبل قریب میں صوبے میں قشقری تیل کے کنوؤں سے روزانہ 100 ٹن تیل نکالا جائے گا، ان کانوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا-

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا،پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ …

    باختر نیوز ایجنسی کے مطابق سرپل اور فاریاب صوبوں میں قشقری، بازار کامی اور زمردسائی کے نام سے تیل کی تین فیلڈز ہیں، جن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے میں مستحکم ذخائر کی مقدار کا تخمینہ 87 ملین بیرل ہے طالبان کی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان کی کانوں میں خاص طور پر چین سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے ایک اندازے کے مطابق افغانستان 1 ٹریلین ڈالر سے زائد کے غیر استعمال شدہ وسائل پر بیٹھا ہے، جس نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

    رنج و الم کی کوئی حقیقت نہ پوچھیے، کتنی ہے میرے درد کی عظمت نہ …

    واضح رہے کہ سرپل کی قشقری آئل فیلڈ میں دس کنویں ہیں جن میں سے پانچ فعال ہیں اور ”افغان چائنا“ کمپنی نے قشقری فیلڈ میں بارہ اور اگ دریا میں مزید دو کنوؤں کی کھدائی شروع کر دی ہے، جس کا تعلق سرپل کا مرکز ہے 2021 میں کابل کے اقتدار پر واپسی کے بعد، طالبان نے گزشتہ سال ایک چینی کمپنی کے ساتھ سر پل سے تیل نکالنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    جنوری میں، افغان طالبان کی عبوری حکومت نے ایک چینی فرم کے ساتھ 25 سالہ معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے کہ وہ دریائے آمو کے طاس سے تیل نکالے اور شمال میں تیل کے ذخائر کو ترقی دے سکے معاہدے کے مطابق چینی کمپنی پہلے سال میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جو تین سالوں میں 540 ملین ڈالر تک بڑھ جائے گی۔

    عمران خان آرمی چیف کیخلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں،وزیراعظم

  • افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ہونے والے بم د ھماکے میں صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز شمالی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں کار بم دھماکا ہوا جس میں صوبے کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

    صوبائی ترجمان نے بتایا کہ چین اور تاجکستان کی سرحد کو ملانے والے صوبے بدخشاں میں ہونےوالے دھماکے میں ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کے ساتھ ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا جب کہ دھماکے میں 6 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس بم دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، جو کئی ہفتوں میں افغانستان میں طالبان کے کسی اہلکار پر ہونے والا پہلا بڑا دھماکہ یا حملہ تھا۔

    روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    طالبان انتظامیہ داعش کے ارکان کے خلاف چھاپے مار رہی ہے، جس نے شہری مراکز میں کئی بڑے حملوں کا دعویٰ کیا تھا آئی ایس آئی ایس نے طالبان انتظامیہ کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس میں مارچ میں ان کے دفتر پر حملے میں شمالی بلخ صوبے کے گورنر کی ہلاکت کا دعویٰ بھی شامل ہے۔

    افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

  • افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    شمالی افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی تقریباً 80 افغان بچیوں کو اسکول میں زہر دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو زہر کا نشانہ بنانے کا یہ واقعہ لڑکیوں کی تعلیم کی سخت جانچ پڑتال کے بعد سامنے آیا ہے۔

    تین سالہ بچے نے سانپ کو چبا کر اسکی جان لے لی

    سر پول کے پولیس ترجمان دین محمد نظری نے کہا کہ ضلع سانچارک میں کچھ نامعلوم افراد لڑکیوں کےاسکول میں داخل ہوئے اور کلاسوں کو زہر آلود کر دیا، جب لڑکیاں کلاسوں میں آئیں تو وہ اس زہر کا شکار ہوگئیں لڑکیوں کو ہسپتال لے جایا گیا، وہ ”بہتر حالت میں“ ہیں لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ کوئی مادہ استعمال کیا گیا تھا یا اس واقعے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

    دوسری جانب تعلیمی حکام نے کہا کہ زہر دینے کا منصوبہ بنانے والے شخص کی ذاتی رنجش تھی، لیکن انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کے سربراہ محمد رحمانی نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کے دوران صوبہ سرپل کے ضلع سنگچارک میں تقریباً 80 طالبات کو زہر دیا گیا نسوان کبود آب اسکول میں 60 اور نسوان فیض آباد اسکول میں 17 طلباء کو زہر دیا گیا دونوں پرائمری اسکول ایک دوسرے کے قریب ہیں اور یکے بعد دیگرے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

    بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ

    طالبات کو زہر دئیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے،افغانستان کی سابقہ غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کے دوران، لڑکیوں کے اسکولوں پر مشتبہ گیس حملوں سمیت زہر کے کئی حملے ہوئے تھے بلکہ پڑوسی ملک ایران میں نومبر سے لے کر اب تک لڑکیوں کو اسکولوں میں زہر دینے کے واقعات میں ایک اندازے کے مطابق 13,000 طالبات بیمار ہوچکی ہیں۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے اور افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور آزادیوں پر کریک ڈاؤن شروع کرنے کے بعد سے اس قسم کا پہلا حملہ ہوا ہے۔

    ایک ہزار78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہائپرلوپ چلانےکا سعودی منصوبہ

    واضح رہے کہ طالبان انتظامیہ نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے زیادہ تر طالبات کو ہائی اسکول اور یونیورسٹی جانے سے روک دیا ہے، جس کی بین الاقوامی حکومتوں اور بہت سے افغانوں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے طالبان حکام نے لڑکیوں کے لیے پرائمری اسکول 12 سال کی عمر تک کھلے رکھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بعض شرائط کے تحت خواتین کی تعلیم کے حق میں ہیں۔

  • خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے،افغان حکومت

    خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے،افغان حکومت

    کابل: افغانستان حکومت نے کہا ہے کہ خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے لیے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتےاور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغانستان کے اندرونی معاملات کسی کے لیے مسائل پیدا نہیں کریں گے اس لیے ہمارے اندرونی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

    افغان مسئلے پر چین کا مؤقف؛ 11 نکاتی اعلامیہ جاری

    انہوں نے کہا کہ خواتین پر پابندی کے فیصلے میں کوئی تفریق نہیں ہے لیکن اس کے برعکس مذہبی اور ثقافتی مفادات کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم لوگوں کے تمام حقوق کے لیےپرعزم ہیں افغانستان کے پاس اپنے پاؤں پر کھڑے ہونےکی صلاحیت موجود ہے اور ملک کو درپیش مسائل اقتصادی اور بینکنگ سسٹم پر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اثاثے منجمد کرنے، بینکنگ، سفری پابندیوں اور دیگر پابندیوں کے مسائل حل کریں تاکہ افغانستان اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں ترقی کر سکے۔

    واضح رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان حکام نے اسلام کی سخت تشریح کے ساتھ ملک میں خواتین کو ملازمتوں سے روکنے، پردہ کرنے، بغیر مرد ساتھی کے عوامی مقامات میں نہ نکلنے جیسی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور بعدازاں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا …

    افغان طالبان کی طرف سے گزشتہ برس دسمبر میں ملک میں کام کرنے والی بین الاقوامی فنڈ تنظیموں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کرنے کے بعد اس میں توسیع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنی والی خواتین پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس سے ان پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    اقوام متحدہ نے کہا کہ خواتین کی ملازمت پر پابندی اس مشکل ترین انتخاب کرنے پر مجبور کر رہی ہے کہ آیا کہ افغانستان میں سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں یا نہیں وہ اس پابندی کو تسلیم نہیں کرے گا کیونکہ یہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غیرقانونی ہے۔

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    خواتین پر بڑھتی ہوئی پابندیاں 1996 اور 2001 کے درمیان طالبان کی پہلی حکومت کی ایک جھلک ہے جب اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق بالخصوص لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد امریکا نے فوری طور پر افغان سینٹرل بینک میں رکھے گئے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کردیئے تھے جس کی وجہ سے ملک کو متعدد مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔

  • افغانستان میں فیملیز اور خواتین کے ریسٹورنٹس اور پارکس میں جانے پر پابندی

    افغانستان میں فیملیز اور خواتین کے ریسٹورنٹس اور پارکس میں جانے پر پابندی

    طالبان نے افغانستان میں فیملیز اور خواتین کے ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے اور پارکس میں جانے پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کےمطابق افغانستان کےصوبےہرات میں افغان انتظامیہ کی طرف سےتصدیق کی گئی ہےکہ خواتین کو ریسٹورنٹس اور پارکس میں جانے سے روک دیا جائےگا ہرات میں خواتین پر لگائی گئی پابندی علماء کی طرف سے شکایات کے باعث عائد کی گئی ہے۔ علماء نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس اور پارکس میں خواتین کی بے پردگی ہوتی ہے۔

    ی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں …

    یہ بھی ذہن میں رہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں غیر ملکی فلموں، ٹی وی شوز اور میوزک کی ڈی وی ڈی فروخت کرنے پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل افغان حکومت کی جانب سے افغانستان کے شہر ہرات میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے اور ایک ساتھ پارکس میں جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    طالبان کو اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین کے یونیورسٹٰی جانے اور ملازمت پر پابندی لگانے پر عالمی برادری کی تنقید کا سامنا ہے۔

    آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس، پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

  • ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا

    ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا

    کابل: طالبان نے ماہ رمضان کے تقدس اور احترام کا خیال نہ رکھنے اور مملکت کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے پرخواتین کے زیرِ انتظام شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں ریڈیو اسٹیشن ’’صدائے بانوان‘‘(وائس آف وومن ریڈیو) کو بند کر دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے اطلاعات اور ثقافت کے ڈائریکٹر معیز الدین احمدی نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں میں خواتین کے زیرِ انتظام ریڈیو اسٹیشن کو رمضان کے مقدس مہینے میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر بند کر دیا گیا۔

    4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف …

    احمدی نے کہا کہ مذکورہ ریڈیو نے رمضان المبارک کے دوران گانے اور موسیقی نشر کرکے امارت اسلامیہ کے قوانین و ضوابط کی متعدد بار خلاف ورزی کی ہم نے انہیں بارہا کہا کہ موسیقی نشر کرنا حرام ہے اور آپ کو موسیقی نشر نہیں کرنی چاہیے بدقسمتی سے، رمضان کے مہینے میں، انہوں نے کئی انتباہات کو نظر انداز کیا اور موسیقی نشر کی۔

    معیز الدین احمدی نے بتایا کہ آخر کار کل مشاورت کے بعد، ہم نے ریڈیو اسٹیشن بند کر دیا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بندش عارضی ہے، اور اگر ریڈیو حکام اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ موسیقی نشر نہیں کریں گے، تو ہم ریڈیو کو دوبارہ نشر کرنے کی اجازت دیں گے۔

    حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کوبیرون ملک بھجوائے گی،ساجد حسین طوری

    دوسری جانب صدائے بانواں اسٹیشن کی سربراہ ناجیہ سوروش نے کسی بھی قانون، اصول یا روایت کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو کی بندش کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ اظہار رائے پر پابندی کی ایک سازش ہے۔

    خیال رہے کہ ریڈیو صدا بانوان ان چند افغان ریڈیو اسٹیشنوں میں سے ایک تھا جو خواتین چلاتے ہیں جو اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد سے کام کر رہا تھا صدائے بانواں جس کا دری میں مطلب خواتین کی آواز ہے، افغانستان میں خواتین کے زیر انتظام چلنے والا واحد ریڈیو اسٹیشن ہے جس کا آغاز 10 سال قبل ہوا تھا –

    دیگراضلاع اور صوبوں کے شہری بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

  • ٹوئٹر نے طالبان کے خریدے ہوئے تصدیق شدہ بلیو ٹک  ختم کر دئیے

    ٹوئٹر نے طالبان کے خریدے ہوئے تصدیق شدہ بلیو ٹک ختم کر دئیے

    ٹوئٹر نے طالبان کے خریدے ہوئے تصدیق شدہ بلیو ٹک ختم کر دئیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: افغانستان میں اب تک دو طالبان رہنما اور ان کے چار حامی اکاؤنٹس بلیو ٹک کا استعمال کر رہے تھے جس پر صارفین کیجانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی صارفین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق شدہ اکاونٹس کے خلاف رپورٹس بھی کیں، جس کے بعد طالبان عہدیداروں کے بلیو ٹک ‘غائب’ ہو گئے ہیں۔

    طلاق سے پہلے ماہر نفسیات سے مدد لی جائے،اسلامی فقہ اکیڈمی سوڈان

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے محکمہ اطلاعات تک رسائی کے سربراہ ہدایت اللہ ہدایت اور ذرائع ابلاغ کے سینئر عہدیدار عبدالحق حماد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پیر تک ویریفائیڈ تھا جن کے فالوررز کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار اور ایک لاکھ 70 ہزار ہے۔

    گزشتہ روز طالبان رہنماؤں کو بھی ٹوئٹر نے بلیو ٹک کی سہولت فراہم کر دی تھی، جس کے بعد طالبان رہنماوں کی جانب سے ایلون مسک کے لیے تعریفی ٹویٹ بھی کی گئیں، طالبان اہلکار نے ٹوئٹر کے سربراہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایلون مسک ٹوئٹر کو دوبارہ سے عظیم بنا رہے ہیں۔

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    واضح رہے طالبان بھی ٹوئٹر کے تصدیقی فیچر کے استعمال کے لیے ٹوئٹر کو ادائیگیاں کررہے ہیں، ٹوئٹر پر صارفین کے تصدیقی اکاونٹ لیے پیڈ سروس دسمبر 2022 میں متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت بلیو ٹک کے خواہشمند افراد کو آٹھ ڈالر ماہانہ ادا کرنے ہوں گے یہ آپشن افغانستان میں طالبان حکومت کے کم از کم دو عہدیداروں نے استعمال کیا تھا۔

  • طالبان حکومت کا خواتین دکانداروں کو دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم

    طالبان حکومت کا خواتین دکانداروں کو دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم

    افغانستان میں طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز اور خواتین دکا ن داروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق طالبان نے افغانستان میں صوبہ بغلان کے شہر پل خمری میں خواتین کو بیوٹی سیلون بند کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی ہےتجارتی مراکز میں خواتین اور لڑکیوں کے کام کرنے پربھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    2100 کے شروع تک زمین پر موجود 80 فیصد گلیشیئر پگھل سکتے ہیں

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف کی مارکیٹ میں خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ خواتین مرد ایک ساتھ کام کررہے ہیں، اس لیے دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

    خواتین دکانداروں نے حکام سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ دکانوں سے ہی وہ گزر بسر کر رہی اور خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں۔

    افغان حکومت نے لڑکیوں کوپرائمری تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دے دی

    اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پر، پارکس میں خواتین کے جانےپربھی پابندی لگا چکے ہیں طالبان حکومت کو خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندیاں عائد کرنے پرعالمی برادری کی سخت تنقید کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ روز طالبان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی ہے –

  • افغان حکومت نے لڑکیوں کوپرائمری تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دے دی

    افغان حکومت نے لڑکیوں کوپرائمری تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دے دی

    افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت تعلیم سے جاری اعلامیے میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔

    مسٹرہیری!جن کوآپ نےقتل کیا وہ شطرنج کےمہرے نہیں انسان تھے:افغان طالبان رہنماانس…

    افغان وزارت تعلیم کی جانب سے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کو ہدایت کی گئی ہےکہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیئے جائیں۔


    دوسری جانب وزیر اعلی تعلیم شیخ ندا محمد ندیم نے کہا تھا کہ یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی مستقل نہیں، کوئی مطالبہ بطور دباؤ قبول نہیں کریں گے-

    قبل ازیں وزیر اعظم کے سیاسی سیکریٹری مولوی عبدالکبیر نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات میں کہا تھ کہ امارت اسلامیہ دینی اور عصری علوم کی تعلیم کا حصول ہر افغان کا حق سمجھتی ہے اور خواتین کے لیے موزوں ماحول کے قیام پر کام کر رہی ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی تھی، جس کے بعد کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کر دیےگئے تھے۔

    ٹک ٹاک کی نئے فیچر کی آزمائس