Baaghi TV

Tag: عدالت

  • نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عہدے معیاد ختم ہونے کا معاملہ ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عہدے پر برقرار رہنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    عدالت نے درخواست واپس لینے پر مسترد کر دی ،جسٹس رضا قریشی نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخؤاست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہوچکی ہے،سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگران حکومت کو توسیع نہ دی،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی غیر آئینی طور پر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، عدالت نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، عدالت نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگران حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے،

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • شہباز گل کیخلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست واپس

    شہباز گل کیخلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست واپس

    لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا کر دی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لئے امریکہ جانے کی اجازت دی۔ائیرپورٹ جانے پر ہراساں کیاگیا اور مزید پانچ مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا۔ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے آئین کےتحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکتی ۔آئین کےآرٹیکل 10 اے کےتحت ہرشہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے۔

    مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

    فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

    بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

    شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمات درج ہوئے تھے اور شہباز گل کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم شہباز گل کو بعد میں ضمانت پر رہائی ملی، موجودہ حکومت نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا تھا

  • سیاسی جماعتوں میں مذاکرات، پی ٹی آئی مایوسی کا شکار

    سیاسی جماعتوں میں مذاکرات، پی ٹی آئی مایوسی کا شکار

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت اور قانونی ماہرین سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، معاون خصوصی ملک احمد خان اور لیگی رہنما شزا فاطمہ شامل ہیں،سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی ہے، ملاقات میں شہباز شریف نے لیگی قیادت و قانونی ماہرین سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت ایک ہی دن انتخابات کروانے کے کیس سے متعلق تفصیلی مشاورت کی،

    سپریم کورٹ کے حکم پر سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا معاملہ ، حکومت کے نامزد نمائندوں نے تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے ،پہلے رابطے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی رہنماؤں سردار ایاز صادق ،خواجہ سعدرفیق اوردیگر رہنماوں نے سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کیا، حکومتی نمائندوں نے اسد قیصر سے کہا کہ ہم آپ سے باضابطہ بات چیت کے لئے آفیشل رابطہ کررہے ہیں ، یہ رابطہ اس وقت کیا گیا جب سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی تھی ،اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے بارے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کردیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ رابطہ اچھی بات ہے حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دوران سماعت اس سے آگاہ کردیں ،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کرنا اچھی بات ہے خوش آئند اقدام ہے ۔ہم اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن یہ بات عدالت کو بتا دیں

    دوسری جانب جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کی دھواں دار پریس کانفر نس ،اوراسکے بعد ن لیگی رہنما مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد مذاکراتی ملاقات پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے، پی ٹی آئی اور حکومتی نمائندوں کی کب ملاقات ہوگی تاحال حتمی طے نہ ہوسکا ،حکومتی اتحاد نے ابھی تک پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے لئے دن اور وقت طے نہیں کیا، پی ٹی آئی مایوسی کا شکار ہو چکی ہے ، عمران خان کو جب سے نکالا گیا تب سے انہوں نے فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا تھا مگر ایک برس بیت گیا ابھی تک الیکشن نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی امکان نظر آ رہے ہیں،ایسے میں سب کی نطریں سپریم کورٹ پر ہیں مگر حکومت ڈٹ گئی ہے اور حکومت نے آج عدالتی اصلاحات کا بل بھی باقاعدہ قانون بنا دیا ہے، ایسے میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدالت کو کیا بتانا تھا مریم نواز اور مولانا کا ردعمل سامنے آ گیا ۔یہ صرف اور صرف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،

    عمران خان کا مزاج کسی بھی طور پر سیاسی نہیں

    واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی قانون پاس کر چکی ہے ،عدالت کو پارلیمنٹ کے ایکٹ کا احترام کرنا ہوگا ہم انصاف کو مان سکتے مگر چیف جسٹس کے ہتھوڑے کو تسلیم نہیں کر سکتے ،عدالت اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ عدالت ہے یا پنچائیت ہے ۔ اگر عمران خان کسی ایک تاریخ پر رضا مند ہے تو وہ تاریخ کورٹ کو قبول ہے یہ کیسی کورٹ ہے ۔ عدالت ہمیں جو دھونس دکھا رہی ہے وہ نہیں دکھا سکتی ۔ اسے پارلیمینٹ کا احترام کرنا ہوگا ۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف شہبازشریف کے فون کے بعد فضل الرحمن نے پرتشدد اوردہشت گرد پریس کانفرنس کی۔ مندر کا ہتھوڑا بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کے سیاستدانوں کے الفاظوں کااستعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلےمیں سب کو پابند کر دیا ہےجو نہیں مانے گا وہ قانون کےشکنجے میں آئے گا ،باپ سپریم کورٹ کوخوش آئند بیٹا بندوق کی نوک کہتا ہےحکومت توہین عدالت میں نااہلی میں عدم اعتمادی میں اورآرٹیکل6 کے ریڈار میں آسکتی ہے۔سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہوناحکومت پرعدم اعتماد ہےعدلیہ نے ہرقسم کے دباؤ کومسترد کرکے آئین اورقانون کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہےعدلیہ ہی جیتے گی ،پاکستان کےدوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتےہیں۔حکومت چیمبر کے اندراور عدالت میں پاؤں پڑتی ہے میڈیا میں ٹارزن بنتی ہے گلے پڑتی ہے۔ حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنے والی ہے ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہےعید کے بعد بڑی خبرآسکتی ہے نگران حکومتیں ختم ہوچکیں 14مئی کوصوبائی الیکشن ہونگے ،

  • اسمبلی قانون پاس کرچکی،عدالت کو پارلیمنٹ کے ایکٹ کا احترام کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    اسمبلی قانون پاس کرچکی،عدالت کو پارلیمنٹ کے ایکٹ کا احترام کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالت کہہ رہی ہے کہ عمران خان سے بات کریں ، جس کو نااہل ہونا چاہیے تھا سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے

    مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی قانون پاس کر چکی ہے ،عدالت کو پارلیمنٹ کے ایکٹ کا احترام کرنا ہوگا ہم انصاف کو مان سکتے مگر چیف جسٹس کے ہتھوڑے کو تسلیم نہیں کر سکتے ،عدالت اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ عدالت ہے یا پنچائیت ہے ۔ اگر عمران خان کسی ایک تاریخ پر رضا مند ہے تو وہ تاریخ کورٹ کو قبول ہے یہ کیسی کورٹ ہے ۔ عدالت ہمیں جو دھونس دکھا رہی ہے وہ نہیں دکھا سکتی ۔ اسے پارلیمینٹ کا احترام کرنا ہوگا ۔ پہلے ہمیں بندوق کے زور پر کہا جاتا تھا – اب ہتھوڑے کے زور پر کہا جا رہا ہے کہ بات کرو ہم ججز کا ہتھوڑا قبول نہیں کریں گے ،ایک شخص کی محبت میں آپ پاکستان کی انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں ۔ ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ ہم اس سے بات کریں ،اتحادیوں سے کہا بنچ پر پارلیمنٹ عدم اعتماد کرچکی ہے ،وزیر قانون اور اٹارنی جنرل ان کو بتا چکے ہیں کہ آپ پر اعتماد نہیں ، کیا اس بنچ کے سامنے پیش ہو کر یقین دہانیاں کراؤں ، آج عدالت کے سامنے پیش ہونے والے پارٹیوں نے پارلیمان کی توہین میں برابر کا حصہ ڈالا ہے سپریم کورٹ اپنے رویے میں لچک پیدا کرے عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے ہم کیوں راستہ دیں اپنا فیصلہ خود واپس لیں ،عمران خان کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی ،عمران خان نے جرائم کیے وہ نااہل ہیں ،انصاف کو تسلیم کریں گے

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو اپنے مؤقف سے آگاہ کردیا ، اور کہا کہ جلد بازی کے بجائے عدالت سے عید کے بعد کا وقت لیا جائے ، پی ٹی آئی کی سب باتیں ماننی ہیں تو ہم کہاں کھڑے ہوں گے ،

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،

    عمران خان کا مزاج کسی بھی طور پر سیاسی نہیں

  • ایشوریا اور ابھیشیک کی 11 سالہ بیٹی ارادھیا عدالت پہنچ گئیں

    ایشوریا اور ابھیشیک کی 11 سالہ بیٹی ارادھیا عدالت پہنچ گئیں

    بالی وڈ کی اداکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی 11 سالہ بیٹی ارادھیا بچن عدالت پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ارادھیا بچن اپنی صحت سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر یوٹیوب چینل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ پہنچیں،ارادھیا نے اپنے حوالے سے نامناسب اور جعلی خبر نشر کرنے پر دہلی کی عدالت میں شکایت درج کروائی ہے۔

    اسنیپ چیٹ نے بھی اے آئی ٹیکنالوجی ٹول کو ایپ کا حصہ بنا …

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارادھیا بچن کی دائر کردہ درخواست پر 20 اپریل یعنی آج سماعت ہوگی۔

    ارادھیا نے اس طرح کی رپورٹنگ کے خلاف حکم امتناعی طلب کیا ہے کیونکہ وہ نابالغ ہے۔ پٹیشن میں 10 اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس کے بارے میں تمام ویڈیوز کو "ڈی لسٹ اور غیر فعال” کریں۔ کیس کے دیگر فریقوں میں گوگل اور وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شکایت سیل شامل ہے۔ بچن خاندان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی،راکھی ساونت کوبھی خبردار کر دیا

    ارادھیا بچن کو سوشل میڈیا پر اکثر ہی ٹرولز کا نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی ان کےاسٹائل تو کبھی ظاہری شخصیت پرتنقیدکی جاتی ہےابھیشیک بچن بھی بیٹی کو آن لائن ٹرولز کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے آواز بلند کر چکے ہیں ابھیشیک بچن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ معروف شخصیت ہونے کے باعث اگر کسی کو کچھ کہنا ہے تو انہیں کہیں ان کے منہ پرکہیں لیکن ارادھیا بچن کو بیچ میں نہ لایا جائے-

    منیب شروع میں کئی بار منال کی وجہ سے کنفیوژ ہوئے ایمن خان

  • سندھ پولیس علی امین گنڈا پور کو لینے پہنچ گئی

    سندھ پولیس علی امین گنڈا پور کو لینے پہنچ گئی

    سندھ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا راہداری ریمانڈ مانگ لیا

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 18 اپریل کو شکارپور میں مقدمہ درج ہوا تھا ، علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    عدالت پیشی کے موقع پرعلی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تحریک پاکستان کے آئین کے تحفظ کی تاریخ ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کی تحریک پر اگر پی ڈی ایم ہمیں غدار کہتی ہے تو ہمیں فخر ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہا ہے،اگر عمران خان کا ساتھ دینا بغاوت ہے تو سب باغی ہیں، پی ڈی ایم کے لوگ اداروں کو غلط استعمال کررہے ہیں،اداروں میں کو نفرت پیدا ہوگی اس کا نقصان پاکستان کو ہوگا، پاکستان کے اداروں کی مضبوطی، پاکستان کی مضبوطی ہے، میں اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، پولیس والے بھی ہمارے بھائی ہیں،پولیس کا مجھ سے رویہ ٹھیک ہے، صرف سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، جب تک ایسے لوگ اوپر بیٹھے ہونگے جو اداروں کو غلط استعمال کریں گے تو ادارے غلط استعمال ہونگے، ہم نے اس کو ٹھیک کرنا ہے، عمران خان نے اس کو ٹھیک کرنا ہے،ان شاء اللہ ادارے خود مختار ہونگے، کوئی بھی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر سکے گا چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو،

    صحافی نے سوال کیا کہ "آپ پر تشدد ہوا اور بال کاٹ دیئے گئے” جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ "کیا کیا ظلم ہوا سب بتاؤں گا”- کسی کی جرات نہیں کہ زبردستی میرے بال کاٹے بال کٹنے سے میں چھوٹا لگتا ہوں اس لئے بال خود کٹوائے

    قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف زمان پارک توڑ پھوڑحملے کے مقدمے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسترد کردی ،دوران سماعت ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ہمراہی ملزمان سے 7 کلاشنکوف برآمد ہوئیں ۔ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے جس پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہےعلی امین گنڈا پور ایف آئی آر میں نامزد نہیں

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام‌آباد منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،بھکر سے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا، اسکے بعد سندھ پولیس آج پھر علی امین کو لینے پہنچ چکی ہے

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • 8 سال قبل اغوا ہونے والی شبانہ کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام

    8 سال قبل اغوا ہونے والی شبانہ کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام

    8 سال قبل اغوا ہونے والی شبانہ کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ،بوڑھے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس شمس الدین عباسی نے نے جوابداروں کو نوٹس جاری کردیے ۔پٹیشن میں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ شبانہ کو آٹھ سال قبل مورخہ 19.5.2014میں فیڈرل بی ایریا کراچی سے اغوا کیا گیا ہے۔ پٹیشنر مرید حسین نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ 141/2014 زیر دفعہ 365بی کے تحت تھانہ گلبرگ میں درج کروایا تھا۔ پولیس نے مغویہ کو برآمد کیے بغیر مقدمہ اے کلاس کیا جس کو متعلقہ مجسٹریٹ نے سی کلاس کردیا ۔ پولیس کی طرف سے تعاون نہ ملنے پر مرید حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن نمبر 78/2016 داخل کی۔سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو مغویہ کے اغوا کا دوبارہ ۔مقدمہ درج کرنے اور مغویہ کو برآمد کرنے کا حکم دیتے ہوے پٹیشن نمٹا دی۔ پولیس نے عدالت کے حکم سے دوبارہ ایف آئی آر نمبر 328/2017 زیر دفعہ 365،بی کے تحت درج کی ۔ پٹیشنر مرید حسین نے بیٹی کے اغوا کا الزام ملزمان،یاسمیں، محمد صدیق، صدام، آصف ودیگر پر لگایا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن ملزمان کو گرفتار کرنے اور مغویہ کو برآمد کرنے کے بجاے ملزمان کو مفرور کرکے چالان علاقہ مجسٹریٹ کے پاس جمع کرکے اپنی جان چھڑالی۔

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ پٹیشنر آ ٹھ سال سے پولیس کے دفاتر کے دھکے کھارہا ہے لیکن پولیس مغویہ کو برآمد کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ پٹیشنر نے اسپیشل فیملی کورٹ سندھ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ میں پٹیشن داخل کی جس کو اسپیشل۔فیملی جج نے ڈویژن بینچ کو ریفر کردی۔ لآج یہ پٹیشن ڈویژن بینچ میں لگی ہے مغویہ کا آٹھ سال سے کوئی علم نہیں پولیس بلکل تعاون نہیں کررہی ہے۔ یہ مسنگ پرسن سے مختلف کیس ہے مغویہ پرائیویٹ لوگوں کے پاس ہے پولیس اگر چاہے تو مغویہ دو دن میں برآمد ہوسکتی ہے۔پولیس مغویہ کو برآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ مغویہ شبانہ کو ملزمان نے تھانہ بھونگ کی حدود رحیم یار خان میں قید کیا ہوا ہے۔ پٹیشنر نے کراچی اور تھانہ بھونگ میں مقدمات درج کروائے لیکن پولیس نے مدد نہیں کی۔ سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس، ایس ایس پی سینٹر ل ، ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوے سماعت 16.5.2023 تک ملتوی کردی۔

  • پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ، عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ،فواد چودھری نے عدالت میں کہا کہ ایک ہی وقوعہ کے ایک سے زائد مقدمات درج کئے گئے ،پولیس نے ہماری درخواستوں پر مقدمات درج کرنے سےانکار کردیا۔ آئی جی پنجاب نےخود تسلیم کیا تھا کہ ہمارے 2500 لوگوں کو مقدمات میں ملوث کیا گیا۔ ملک میں کبھی سیاسی جماعتوں کے ورکروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جو اس حکومت میں ہوا۔اسلام آباد میں ہمارے سات سالہ کارکن کو پکڑ کرمقدمہ بنا دیا گیا۔ میں نے کہا تھا کہ یہ پورے لاہور کو پکڑ کر اندر ڈال دیں گے،بلال عرف ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم تصدیق کرتی ہے کہ اسکی موت پولیس تشدد سے ہوئی،

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی بتائیں کتنی ایف آئی آرز پر بنی، فواد چودھری نے کہا کہ 10 ایف آئی آرز ہے، ہر مقدمہ دوسرے سے زیادہ مضحکہ خیز ہے، عدالت نے فواد چودھری کو جی آئی ٹی کے قیام سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کردی، جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ کیا جے آئی ٹی مین موجود افراد کو قانون کے مطابق شامل کیا گیا، کیا انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی پاورز جے آئی ٹی کو تفوض کر سکتے ہیں،

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کا تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت پر اعتراض کیا گیا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کہاکہ چار بج چکے ہیں اس درخواست پر اتنی جلدی کیا ہے، جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ ہم آپ سے معاونت چاہتے ہیں ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کاہ کہ میں نے 12 سال 27 اے پر ہی کام کیا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ انکی درخواست میں استدعا جے آئی ٹی پر حکم امتناع ہے، فواد چودھری نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کے عدالت میں روپے پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ میں وزیر قانون رہا، وفاقی وزیر رہا ہوں لیکن عدالت میں ہمیشہ آہستہ آواز میں بات کی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر کچھ سوالات کا تعین نہیں کیا، ہم سماعت کل تک ملتوی کر دیتے پیں ،فواد چودھری نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ جے آئی ٹی پر حکم امتناع جاری کردیں، عدالت نے فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی,

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

  • عدالت نے زائد المعیاد آنسو گیس کے استعمال سے عدالت نے روک دیا

    عدالت نے زائد المعیاد آنسو گیس کے استعمال سے عدالت نے روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں 25 مئی کے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد اور آنسو گیس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے زائد المعیاد آنسو گیس کے استعمال سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی ، عدالت نے حکم دیا کہ اگر خلاف ورزی ہوئی تو توہین عدالت میں آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا جائے گا۔ ًامکان ہے کہ بہت جلد آپ کو دوبارہ موقع مل جائے گا۔ عدالتی ریمارکس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا، عدالت نے کہا کہ عدالت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا رہی ہے

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب جمع کروادیا، جس میں کہا گیا کہ ہمارے سٹاک میں زائد المعیاد آنسو گیس موجود نہیں نہ ہی چلائی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو ہر امن احتجاج کا حق دیتا ہے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پر امن شرکاء کو بدترین ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے لانگ مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ عدالت زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • ڈیرہ اسماعیل خان ، اسلام آباد،بھکر کے بعد علی امین گنڈا پور لاہور پولیس کے حوالے

    ڈیرہ اسماعیل خان ، اسلام آباد،بھکر کے بعد علی امین گنڈا پور لاہور پولیس کے حوالے

    تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، بھکر کی مقامی عدالت میں علی امین گنڈا پور کو پیش کیا گیا، عدالت نے گنڈا پور کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا،لاہور پولیس علی امین گنڈا پور کو لاہور لے کر آئے گی،علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے علاقہ تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو سینئرسول جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے، رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر لی گئی، علاقہ مجسٹریٹ نےعلی امین گنڈا پورکو50ہزارروپے کے مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کر دی

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام‌آباد منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو جس طرح گرفتار کیا گیا، وہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر ہیں، جس طرح ان کو دھکے دیکر لیکر گئے ہیں،کیا وہ کریمنل ہیں کیا وہ بھاگ جاتے،ایک کیس بنایا گیا جو لین دین کا تھا، وہ اس وقت پاکستان سے باہر تھے،جو ٹرانزیکشن دیکھائی گئی وہ ان کی موجودگی میں دیکھائی گئی، اتنی بڑی ٹرانزیکشن کیسے ہوگئی ،اچانک شکایات کنندہ 15 اپریل کو سامنے آتا ہے،عمران خان پر ڈیڑھ سو ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں،علی امین گنڈا پور اور حسان نیازی کو ایک شہر سے دوسرے شہر لیکر گئے، اس کی مذمت کرتے ہیں، کراچی میں کرائم بے انتہاء بڑھ چکا ہے ،پولیس کیا کر رہی ہے، آئی جی ، ڈی آئی جیز کیا کررہے ہیں، تھانوں کا اللہ حافظ ہے،