Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر جواب طلب

    فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ: سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی کے بچوں کا بیرون ملک جانے کا معاملہ،فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ سے 11اکتوبر کو جواب طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت کے حکم پر فریقین نے درخواست پر تین روز میں فیصلہ کیا ،وفاقی وکیل نے کہا کہ مجھے جواب داخل کرانے اور ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ،جسٹس رسال حسن سید نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار بچوں کے والدین پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے، مکیسز کی وجہ سے درخواست گزار کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں، عدالت نے درخواست گزار بچوں کی درخواست پر دادرسی کا حکم دیا۔ حکومت نے انتقاماً درخواست گزار بچوں کے نام ای سی ایل سے نہین نکالے ۔عدالت حکم عدولی کرنے پر ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری داخلہ پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،عدالت درخواست گزار بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، عدالت درخواست گزار بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

  • عمران خان کے تین اہم کیسز ؛ کیا  ضمانت مل جائے گی؟

    عمران خان کے تین اہم کیسز ؛ کیا ضمانت مل جائے گی؟

    عمران خان کے تین اہم کیسز کونسے اور متوقع کیا ہو سکتا ہے ؟ جبکہ سائفر کیس میں ضمانت کے کتنے امکانات ہیں ؟ اس بارے میں عدالتی صحافی ثاقب بشیر کہتے ہیں کہ کل عمران خان کے تین اہم کیسز ہیں جس میں سے ایک میں عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر کل دن دو بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی دلائل کل مکمل ہو گئے تو فیصلہ بھی اگلے ایک دو روز میں آ جائے گا.

    جبکہ بظاہر ضمانت ہونے کے امکانات زیادہ موجود ہیں اگر کوئی ایسی صورت بنی کہ ضمانت عدالت نے نا دینا ہوئی تو پھر ٹرائل کورٹ کو ہدایت دیں گے کہ چھ یا آٹھ ہفتے میں ٹرائل مکمل کریں علاوہ ازیں ثاقب بشیر کا خیال ہے کہ دوسرا یعنی سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں بھی صبح 9 بجے سماعت ہے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا نقول اگر تقسیم ہوں گئیں تو سات دن بعد کی تاریخ چارج فریم کرنے کے لئے پڑے گی لیکن اس کیس میں جمعہ کے روز چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا جیل سماعت کے خلاف عمران خان کی درخواست پر دو تین روز میں فیصلہ کر دیں اب بظاہر منگل بدھ تک فیصلہ آجائے گا اس لئے یہ چانس بھی ہے کل کی سماعت اڈیالہ جیل میں بغیر کارروائی ملتوی ہو جائے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نوارا نجم معروف مصری صحافی

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    کورٹ رپورٹر نے تیسرے یعنی توشہ خانہ کیس بارے کہا کہ اس میں فیصلہ معطلی کی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کل دن ساڈھے بارہ بجے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار سماعت کریں گے کل اعتراضات دور کرکے عدالت کیس آئندہ کچھ دنوں میں لگائے گی اس سے زیادہ کاروائی کل اس کیس میں نظر نہیں آرہی یہ کیس عمران خان نے نااہلی ختم کرنے کے لیے دائر کیا ہے اس کیس میں شاید بڑا بریک تھرو نا ہو سکے لیکن ابھی یہ ابتدائی اسٹیج پر ہے

  • عمرا ن خان توشہ خانہ کیس  :فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    عمرا ن خان توشہ خانہ کیس :فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات کے ساتھ مقرر کی ہےسابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار بینچ میں شامل ڈویژنل بینچ 9 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کرے گا-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ نےدرخواست پر 3 اعتراضات عائد کررکھےہیں رجسٹرار آفس کا پہلا اعتراض ہےکہ ایک درخواست میں دو قسم کی استدعا کیسے کی جا سکتی ہے دوسرا اعتراض یہ ہے کہ پہلے جس درخواست پر فیصلہ ہو چکا اسمیں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں جبکہ تیسرا اعتراض یہ ہے کہ سزا معطلی کی پہلی درخواست میں ریلیف مانگا نہیں اب کیسے مانگ سکتے ہیں۔

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس،چار ہفتوں میں رپورٹ طلب

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنےکی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی تھی اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں صرف سزا معطل کی تھی۔

    انتخابی قواعد،پیپلز پارٹی کو تحفظات، الیکشن کمیشن کوکیا آگاہ

  • میں چاہتا ہوں ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو، مولانا فضل الرحمان

    میں چاہتا ہوں ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو، مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈپلومیٹ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تشویش ہے، میں نے اس سے کہا 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والا سی کلاس میں تھا اس پر تشویش ہونا چاہیئے تھی،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا مخالف قید میں ہو اور میں اس کیخلاف جلسے کروں ، اس کا مزہ نہیں، میں چاہتا ہوں ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو، ہم نے مغرب کے ایجنڈے کو شکست دی، تمام سیاست دانوں کو ایک پلیٹ میں رکھا تا کہ ملک کی وحدت کو بچایا جا سکے،میرے ہاتھ کھلے تو مخالف کے بھی کھلے ہونے چائیں،ایک اہم ملک کےسفارتکار نے میرے ساتھ ملاقات کرکےکھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ہمیں تشویش ہے،میں نے کہا تشویش تو مجھے بھی ہے مگر جب اس ملک کا تین دفعہ منتخب وزیراعظم سی کلاس میں پڑا تھا تب تو آپکو تشویش نہیں ہوئی یہ آپکا نمائندہ ہےاس لئیے آپکو فکر پڑ گئی ہے۔سب الیکشن کیلئے مہم چلا رہے ہیں ، یہاں ریاست ڈوب رہی ہے،مغربی دنیا کی لابیز یہاں کام کر رہی ہیں، خدشہ تھا کہ کہیں بغاوت نہ شروع ہو جائے،کون لوگ ہیں؟جو ملک کے فیصلے کررہے ہیں، میں الیکشن ملتوی نہیں کروانا چاہتا مسائل کی نشاندہی کرتا ہوں،عوام کواعتماد دلانا چاہیےکہ ہم ان کےحقوق چاہتے ہیں،یہاں ملک ڈوب رہا ہے اور آپ کوالیکشن کی فکر ہے،ڈالر کہاں چلاگیا کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں،افغان مقیم افراد پر پاک افغان مشترکہ کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا،

    جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا کنونشن سے سابق وزیر اعلی اکرم درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس کے انعقاد کا وقت نہایت موزوں ہے ،مفتی محمود کی دینی وسیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں،مولانا فضل الرحمان اپنے والد کامشن کامیابی سے آگے بڑھارہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی پندرہ سالہ پرانی پیشنگوئیاں آج پوری ہورہی ہیں ،مولانا فضل الرحمان نے عوام کو سیاسی شعور دیا،

    آخر کس جرم کی پاداش میں ہمارا خون بہایا جا رہا ہے،

    مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ملتوی

    خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ملتوی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس بغیرکارروائی ملتوی کردیا

    کیس کی سماعت کرنے والے سول جج مرید عباس آج چھٹی پر تھے، جج کی چھٹی کی وجہ سے کیس پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالدیوسف ڈیوٹی جج کی عدالت پیش ہوئے،ڈیوٹی جج راؤ اعجاز نے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی

    خاتون جج کو دھمکی دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا، کیس میں عمران خنا ضمانت پر ہیں، عمران خان نے دھمکی کے بعد خاتون جج کی عدالت میں حاضری دی تھی،خاتون جج عدالت موجود نہیں تھیں تاہم عمران خان نے عملے سے کہا تھا کہ وہ معافی مانگنے آئے ہیں،

    عدالت پیشی کے موقع پر بھی عمراں خان نے عدالت سے اس کیس میں معافی مانگی تھی،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ 27 سال میں نے قانون کی بالادستی کی جنگ لڑی ہےمیں نے جوش خطابت میں ایک مظاہرے میں یہ الفاظ کہیں تھے ،میں نے اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کے لیے جج زیبا چوہدری کی عدالت بھی گیا، آج تک میں نے کوئی قانون نہیں تھوڑا، عمران خان نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی ،کہا کہ اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور توہین عدالت کا کیس چلا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے توہین عدالت ختم کر دی تھی،عمران خان کے اس کیس میں وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے، تا ہم بعد میں منسوخ کر دیئے گئے تھے، عمران خان اس کیس میں ضمانت پر ہیں

  • اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    معروف اورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،

    اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے،اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے،طاہر جاوید عمران خان کے قریبی ساتھی تھے، ڈیمو کریٹ پارٹی امریکا میں رہنما بھی رہے ہیں ،طاہر جاوید کو صدارتی تمغہ امتیازبھی مل چکا ہے،طاہر جاوید ایک کامیاب بزنس مین ھیں اور بین لاقوامی شہرت یافتہ سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں.

    پاکستان امریکہ تعلقات کے لیے طاہر جاوید کی دو دھائیوں کی کامیاب کاوشیں ھیں.طاہر جاوید کا شمار سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دوستوں میں ہوتا ہے،طاہر جاوید امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے مرکزی رھنما رہ چکے ھیں.طاہر جاوید امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتا ہے ،طاہر جاوید کی وفاقی کابینہ میں شمولیت اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے قریب لائے گی.طاہر جاوید پاکستان میں سرمایہ کاری لانے میں موثر کردار ادا کرسکتے ھیں.طاہر جاوید امریکہ کینیڈا یورپ ترکی اور دوبئی سے سرمایہ کاری لانے میں موثر پیشرفت کرسکتے ھیں.

  • انسدادِدہشتگردی عدالت،عمران خان کی ضمانت کی تین درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    انسدادِدہشتگردی عدالت،عمران خان کی ضمانت کی تین درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد،اےٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین درخواستِ ضمانتوں پر سماعت 16 اکتوبر کو مقرر کردی

    اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین 16 اکتوبر کو تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں ایک، تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی خارج شدہ درخواستیں دوبارہ مقرر کی گئیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر اے ٹی سی نے تینوں درخواستِ ضمانتیں خارج کردی تھیں

    واضح رہے کہ عمران خان کو عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر دی، جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اٹک جیل میں تھے جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، عمران خان اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

  • عمران خان کو رہا کرو،وال چاکنگ کرنے پر مقدمہ درج

    عمران خان کو رہا کرو،وال چاکنگ کرنے پر مقدمہ درج

    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق وال چاکنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،
    ملزم کے خلاف میٹرز آف وال ایکٹ 1995 کے تحت تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا ،ملزم نے مریڑ چوک کے قریب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کی،دیواروں پر لکھا گیا تھا کہ عمران خان کو رہا کرو، تھانہ سول لائن پولیس نے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم جاوید اختر عباسی نے وال چاکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ مہم چلائی گئی تھی کہ عمران خان کی رہائی کے لئے دیواروں پر وال چاکنگ کی جائے، تحریک انصاف کوہاٹ کے صدر کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ تمام ورکرز کو ٹاسک دیا جاتا ہے کہ دن یا رات کے کسی بھی وقت دیواروں پر جدھر جدھر بھی موقع ملے وہاں پر عمران خان کے بارے میں ضرور لکھنا شروع کرو وال چاکنگ سپرے بھی ملتی ہے وہ نا ہو تو چاک، کوئلہ، مارکر، جو ملے ضرور کچھ لکھیں،

    واضح رہے کہ عمران خان کو عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر دی، جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اٹک جیل میں تھے جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، عمران خان اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

  • عمران خان ؛ 9 مئی ، احتجاج ، توشہ خانہ جعلی رسیدوں و دیگر 6 ضمانت کی درخواستوں نوٹسز جاری

    عمران خان ؛ 9 مئی ، احتجاج ، توشہ خانہ جعلی رسیدوں و دیگر 6 ضمانت کی درخواستوں نوٹسز جاری

    عمران خان کی 9 مئی ، احتجاج ، توشہ خانہ جعلی رسیدوں و دیگر 6 ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے نوٹسز جاری کردئیے ہیں جبکہ پراسیکیوشن اور پی ٹی آئی وکلاء سے 16 اکتوبر کو دلائل طلب ، اسلام آباد کے تھانہ ترنول ، رمنا ، کراچی کمپنی ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، بہارہ کہو کے تفتیشی افسران ریکارڈ سمیت 16 اکتوبر کو طلب کرلیا خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد کاروائی دوبارہ شروع ہوئی ہے،

    یاد رہے کہ نو مئی واقعات ، لانگ مارچ ، جعلی رسیدوں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ ، کوہسار ، رمنا ، ترنول ، کھنہ ، بہارہ کہو ، میں درج 6 مقدمات میں عمران خان کی درخواستوں پر آج دوبارہ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے سماعت کی جبکہ اس سے قبل سیشن کورٹ نے پر عمران خان کی ضمانتین کی درخواستیں عدم پیروی خارج کردی تھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں عمران خان کی خارج ضمانتین دوبارہ سننے کا فیصلہ سنایا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات

  • عمران خان؛  توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان؛ توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست پر 3 اعتراضات عائد کرکے سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ ایک درخواست میں 2 قسم کی استدعا کیسے کی جاسکتی ہے؟ پہلے جس درخواست پر فیصلہ ہوچکا اس میں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں؟۔

    جبکہ رجسٹرار آفس کے مطابق سزا معطلی کی پہلی درخواست میں ریلیف نہیں مانگا، اب کیسے مانگ سکتے ہیں؟ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست کل بروز جمعے کو سماعت کے لیے مقرر کردی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپیل میں ترمیم کرکے اسٹیٹ کو فریق بنانے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جبکہ واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی قید اور جرمانے کی سزا معطل کردی گئی تھی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کی تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    افغان ٹرانزٹ کے غلط استعمال کے خلاف کوششیں خوشی کا باعث ہیں. پاکستان بزنس کونسل
    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
    فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
    تاہم سزا معطلی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے قائم علی شاہ کیس کا حوالہ بھی شامل کیا گیا اور کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ضروری نہیں ہر کیس میں سزا معطل ہو، سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت دینا یا انکار کرنا ہائی کورٹ کی صوابدید ہے۔