Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

    اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی آج 71 ویں سالگرہ ہے-

    باغی ٹی وی:عمران خان نیازی 05 اکتوبر 1952 کولاہورمیں اکرام اللہ خان نیازی کے گھر پیدا ہوئے، وہ 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کیجانب سے سابق کپتان کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کریئر کے حوالے سے مختصر پوسٹ کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق کپتان نے 88 ٹیسٹ میچز میں آل راونڈ کار کردگی دکھاتے ہوئے 3 ہزار 807 رنز بنائے اور اس کے ساتھ 362 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1709784202068267183?s=20

    لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے کریئر کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے 175 ایک روزہ میچز میں 3 ہزار 709 رنز بنارکھے ہیں جب کہ 182 وکٹیں بھی حاصل کیں، جب کہ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے وہ کپتان بھی تھے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1709780818162483489?s=20
    دوسری جانب تحریک انصاف کے آفیشل اکاونٹ پر بھی وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کی پوسٹیں کی جارہی ہیں، جن میں ایک پوسٹ گزشتہ برس کی ہے، جب چیئرمین پی ٹی آئی لاہور زمان پارک میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا-
    https://x.com/PTIofficial/status/1709798690745979015?s=20

    ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

  • سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی ایوان صدر میں ہوئی. محمود مولوی کا دعویٰ

    سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی ایوان صدر میں ہوئی. محمود مولوی کا دعویٰ

    محمود مولوی کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو 3 بار وزیر اعظم رہا ایسا بے ہودہ بیان کیسے دے دیا جبکہ انہوں نے کہا میں نواز شریف کو پاکستان آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عثمان ڈار سے متفق ہوں اور میں نے پہلے ہی انہیں کہہ دیا تھا کہ آپ سب کچھ بول دو، اور 9 مئی کے واقعے سے پہلے میں خود بیٹھا تھا میٹنگ میں.

    محمود مولوی نے کہا کہ عمران‌خان نے کہا تھا کہ ہم حساس عمارتوں پر حملہ کریں گے تو میں نے انہیں جواب دیا کہ کیا ہم سول وار کی طرف جارہے کہ یا کچھ بہت بڑا نقصان کرنے جارہے ہیں‌، اور کہا کہ دوبارہ یہ بات مت کرنا، اور اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور علی زیدی بھی شامل تھے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا جبکہ تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا منصوبہ تحریک انصاف کی زیر صدارت زمان پارک میں بنایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے. جی یو آئی ایف
    جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی کی قیادت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی علاوہ ازیں عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کارکنوں کی ذہن سازی کی، کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔

  • چئیرمین پی ٹی آئی  کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    چئیرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مئی، توشہ خانہ جعلسازی اوراقدام قتل سے متعلق 9 کیسزمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کرعدالت سے غیر حاضر نہیں ہوئے ضمانت منسوخی کے باوجود ریاست نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار نہیں کیا،ٹرائل کورٹ یہ نقطہ دیکھتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے، ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا حاضری سے استثنیٰ بھی بحال کیا جاتا ہے۔

    سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست نمٹادی

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست نمٹادی، اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اےکی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخوست نمٹادی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ سائفرکیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 9 اکتوبرکو اوپن کورٹ میں ہوگی وکلاجن معلومات یا دستاویزات کے حساس ہونےکی نشاندہی کریں گے اس پردلائل ان کیمراسنے جائیں گے۔

    مستونگ دھماکہ:سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا

  • آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

    آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی پہلی سماعت آج ہوگی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیس کی سماعت اسپیشل سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کریں گےاڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے وزارت قانون نے این او سی جاری کیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوں گے۔

    ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت کے موقع پر موجود ہوں گے، آج چالان کی کاپیاں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء کو فراہم کی جائیں گی۔

    امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ

    اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور اڈیالہ جیل میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی سمیت 12 وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے جن میں بیرسٹر سلمان صفدر، سردار لطیف کھوسہ، راجہ یاسر، نعیم حیدر پنجوتھا، بیرسٹر عمیر خان نیازی، چوہدری خالد یوسف، نیاز اللہ خان نیازی، رائے محمد علی، لال عمر بودھلا، جواد اصغر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ جیل ٹرائل اور ان کیمرہ سماعت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر فیصلہ محفوظ ہے، جب تک ہائیکورٹ ان کیمرہ سماعت پر فیصلہ نہیں سناتی کیس کی کارروائی روکی جائے۔

    ذرائع کا بتانا ہے پی ٹی آئی وکلا کا کہنا تھا ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک چالان کی کاپیاں ٹرائل کے لیے فراہم نہ کی جائیں، شفاف اور منصفانہ ٹرائل کے لیے ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے پی ٹی آئی وکلا کا یہ بھی کہنا تھا ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت کا فیصلہ بھی محفوظ ہے لہذا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا کہنا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئی اسٹے نہیں دیا ہوا۔

    دوسری جانب ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہے لہذا صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے، جس پر جج کا کہنا تھا سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہے، عام شہری عدالت میں موجود نہیں ہیں پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات کے باعث عدالت نے اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ سائفر کیس کی اس سے قبل تین سماعتیں اٹک جیل میں ہو چکی ہیں، ایف آئی اے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کروا چکی ہے اور کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 10 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

    یاد رہے کہ سائفر کیس کی اس سے قبل تین سماعتیں اٹک جیل میں ہو چکی ہیں، ایف آئی اے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کروا چکی ہے۔

    کراچی: انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

  • اپنے وعدہ معاف گواہ بن گئے، عمران خان کو کتنی سزا ہوگی؟

    اپنے وعدہ معاف گواہ بن گئے، عمران خان کو کتنی سزا ہوگی؟

    عمران خان کو کتنی سزا ہوگی اس بارے میں سینئر وکیل راجہ رضوان عباسی نے پروگرام کھرا سچ میں مبشر لقمان کے ایک سوال کہ کیا عمران خان کو سزا ہوجائے گی کے جواب میں کہا کہ اس کے کیس میں شواہد موجود ہیں اور امید ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سزا ہوسکتی ہے باقی فیصلہ تو عدالت نے کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹ ایکٹ کا مطلب ہی سیکرٹ ہے اور یہ اوپن ہو نہیں سکتا جب ہم نے جو درخواست دی وہ یہی ہے کہ یہ کیس ان کیمرہ ہونا چاہئے کیونکہ اس کیس جو خود سیکرٹ ایکٹ بارے ہے کو اوپن نہیں کیا جاستا ہے۔

    علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس بہت ہی مضبوط کیس ہے اور اس کیس میں اعظم خان گواہ ہیں مگر وعدہ معاف گواہ نہیں ہیں جبکہ اینکر مبشر لقمان نے کہا کہ اعظم خان سمیت دو اہم لوگ بھی وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں لیکن رضوان عباسی ہمیں بتا نہیں رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    راجہ رضوان نے وضاحت کی کہ وعدہ معاف گواہ وہ ہوتا ہے جو اس کیس میں پہلے ہی شامل ہو یعنی اس کیس میں ملزم ہو وہ وعدہ معاف گواہ بن سکتا ہے لہذا اعظم خان اس کیس میں صرف گواہ ہیں۔

  • حسان نیازی کیس، عدالت کی متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت

    حسان نیازی کیس، عدالت کی متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت

    لاہور ہائیکورٹ ،حسان نیازی کی بازیابی اور ملاقات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی کے لیے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ،عدالت نے فریقین کے وکلا کو مزید دلائل کیلئے 17 اکتوبر کو طلب کرلیا ،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو پندرہ دن میں متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس سلطان تنویر نے حسان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ،حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے حسان نیازی سے ملاقات کی استدعا کررکھی ہے ، تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل کے مطابق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تب تک سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے مزید کاروائی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی

    حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں

    حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی سے متعلق بشری بی بی کی   درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی سے متعلق بشری بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی سے متعلق درخواست اعتراضات دور کرتے ہوئےسماعت کے لئے مقررکردی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے بشریٰ بی بی کی اپنے شوہرکی جیل میں سیکورٹی اورتحفظ کے لئے دائر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے، آپ کی درخواست میں استدعا کیا ہے؟لطیف کھوسہ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،ان پر وزیر آباد میں بھی حملہ ہوچکا ہے ،جیل میں سکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کیلئے درخواست دائرکی ہے،جس پر عدالت نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکرتے ہوئے درخواست 5 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

    سندھ ہائیکورٹ: جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جیل میں عمران خان کو زہر دیا جاسکتا ہے، ان کے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے،جس کے لئے بشری بی بی نے عدالت کا رخ کیا ،انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعےعدالت میں درخواست جمع کرائی ، جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں میرے شوہر کو زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی جاتی رہی ہے۔

    ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے عمران خان کو خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملاوٹ زدہ خوراک ان کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے عمران خان کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے، اور جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،جوبائیڈن

  • سائفر کیس،سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی

    سائفر کیس،سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی

    سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی، ہمیں جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں، وزارت قانون نے این او سی جاری کر دیا۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے وزارت قانون کو خط لکھا تھا جس کا جواب دے دیا گیا ہے، اب سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی،سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے، اس سے قبل سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی،

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے وزارت قانون کو خط لکھا تھا،جج نے وزارت قانون کو خط میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے کوئی سکیورٹی کا کوئی خدشہ تو نہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی ایم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی بھی عدالت کے مدنظر ہے ،عدالت نے خط کے ذریعے وزارت قانون سے قانون سے رائے طلب کر لی ،جج نے لکھا کہ اگر سکیورٹی خدشات نہیں ہیں تو کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں ہی ہوگی ۔

    واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے- سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کردیے-جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیاجاتاہے، سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرے-

     سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

    سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت

    سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

    سلمان رشدی کا وکیل، عمران خان کا وکیل بن گیا

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور،

    ایف آئی اے نے چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا ،چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیئے گئے،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کر دی،اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ،اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے،

  • عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی ،ایلیٹ کمانڈوز تعینات،اضافی  پولیس چوکیاں قائم

    عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی ،ایلیٹ کمانڈوز تعینات،اضافی پولیس چوکیاں قائم

    راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد ایلیٹ کمانڈوز تعینات کرکے جیل کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی بڑھانے کا اقدام جیل سروے کے بعد اسپیشل برانچ اور متعلقہ محکموں کی سفارشات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہےسروے کے بعد متعلقہ حکام نے جیل کے سامنے واقع دکانوں اور سینٹرل جیل کے آس پاس کے رہائشیوں کے پیش نظر سیکورٹی اور سرچ آپریشن میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اڈیالہ روڈ اور جیل احاطے کے دونوں اطراف پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ ایلیٹ فورس کے دو دستے بھی دو شفٹوں میں جیل کے ارد گرد کے علاقے میں گشت کریں گے عہدیداروں نے ملاقاتیوں کے شناختی کارڈ اور دیگر تفصیلات کا ریکارڈ رکھنے کی بھی سفارش کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

    ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ جیل کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ جیل انتظامیہ احاطے کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی جبکہ پولیس جیل کے باہر سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 26 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیے گئے تھے ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ عمران خان کی جانب سے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا تھا۔

    نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں اٹک جیل میں قید عمران خان کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد انہیں سائفرکیس میں حراست میں رکھا گیا ہے اسی کیس میں خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

  • سائفر کیس؛  ان کیمرہ ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

    سائفر کیس؛ ان کیمرہ ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جبکہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست عدالت عالیہ میں دائر کی۔

    جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے اور سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی کل سماعت کے لئے مقرر ہے تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا۔

    جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کیس سے متعلق چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرایا تھا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا تھا، ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں عمران خان اور شاہ محمود کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی مفادات کی حوصلہ افزائی کرنے کا بدل بھاری ہو گا۔ اردوان

    جبکہ ذرائع کے مطابق اسدعمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں جب کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے گواہ بن گئے جن کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق چالان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھ کر اسٹیٹ سیکرٹ ایکٹ کا غلط استعمال کیا، سائفر کاپی عمران خان کے پاس پہنچی مگر واپس نہیں آئی۔