Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • سپریم کورٹ نے نیب قوانین کو کالعدم قراردے دیا

    سپریم کورٹ نے نیب قوانین کو کالعدم قراردے دیا

    سپریم کورٹ نے نیب قوانین کو کالعدم قراردے دیا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا،فیصلہ کثرت رائے سے دیا گیا ،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے متعلق مختصر فیصلہ سنایا ،فیصلہ دو، ایک سے آیا ہے ،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن نے عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اختلاف کیا ،

    سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی متعدد شقوں کو آئین کے برعکس قرار دے دیا.سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کالعدم قرار دی شقوں کے تحت نیب قانون کے تحت کاروائی کرے ،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ احتساب عدالتوں کے نیب ترامیم کی روشنی میں دیے گئے احکامات کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں،آمدن سے زیادہ اثاثہ جات والی ترامیم سرکاری افسران کی حد تک برقرار رہیں گی،پلی بارگین کے حوالے سے کی گئی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی گئی ہیں،عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کر دیئے گئے ہیں ، نیب ترامیم کے سیکشن 10 اور سیکشن14 کی پہلی ترمیم کالعدم قرار دی جاتی ہیں ،نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے،تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی اجازت مل گئی،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کرپشن کیسز جہاں رکے تھے وہیں سے 7 روز میں شروع کیے جائیں،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی کچھ شقیں کالعدم قراردی ہیں عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب ترامیم سے مفاد عامہ کے آئین میں درج حقوق متاثر ہوئے نیب ترامیم کے تحت بند کی گئی تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کی جائیں

    بے نامی کی تعریف سے متعلق نیب ترمیم بھی کالعدم قرار دے دی گئی،آمدن سے زائد اثاثوں کی تعریف تبدیل کرنے کی شق بھی کالعدم قرار دے دی گئی،سپریم کورٹ نے مقدمہ ثابت کرنے کا بوجھ نیب پر ڈالنے کی شق بھی کالعدم قرار دے دی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں 53 سماعتیں ہوئیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانچ ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے تھا کہ اہم کیس ہے، ریٹائرمنٹ سے قبل فیصلہ کروں گا

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی اثاثے کرپشن کی نذرہوں اسمگلنگ یا سرمائے کی غیرقانونی منتقلی ہو،کارروائی ہونی چاہیے، قانون میں ان جرائم کی ٹھوس وضاحت نہ ہونا مایوس کن ہے، عوام کو خوشحال اور محفوظ بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے،

    سپریم کورٹ کا فیصلہ،آصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس بحال
    سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سیاستدانوں کے خلاف بند ہونے والے مقدمات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس بحال ہو گیا ہے ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی ریفرنس کیس بحال ہو گیا ہے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس بھی بحال ہو گیا ہے

    اسلام آباد سے صحافی اعزاز سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرا اعظم نواشریف ، شاہد خاقان عباسی ، یوسف رضا گیلانی ، شہباز شریف ، راجہ پرویز اشرف ، شوکت عزیز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر کے مقدمات دوبارہ کھل جائینگے ۔

    عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے، شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم کو مبارک ہو.عمران خان نے یہ پٹیشن فائل کی تھی پی ڈی ایم نے آتے ہی پہلے کام اپنے آپ کو این آر او دینے کا کیا تھا ،اپنے اپنے ریفرنسز اور کیسز کو بند کرنے کے لیے یہ ترامیم لائی گئی تھیں آرٹیکل 9، 14 اور 19 اے کی خلاف ورزی تھی ،سپریم کورٹ کے فیصلہ میں سیکشن 5 میں بے نامی دار کی اصل حیثیت کو بحال کر دیا گیا ہے سیکشن 9 بڑا اہم ہے جس کے سب سیکشن 5 میں آمدن سے زائد اثاثوں کی اصل شکل کو بحال کر دیا گیا یے ان کی جانب سے کوشش کی گئی تھی کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس نہ بنے

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،جسٹس منصور علی شاہ کی فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز

     جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کیس میں دو صفحات پر مشتمل تحریری نوٹ جاری کر دیا

    میری ریٹائرمنٹ قریب ہے، فیصلہ نہ دیا تو میرے لئے باعث شرمندگی ہوگا،چیف جسٹس

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    نیب ترامیم کیس ،آخری سماعت میں کیا ہوا تھا،پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • عمران خان کی بیٹوں سے بات نہیں کروا سکتے،جیل حکام کا انکار

    عمران خان کی بیٹوں سے بات نہیں کروا سکتے،جیل حکام کا انکار

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فون یا واٹس ایپ پر گفتگو کروانے کا معاملہ ،جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے سے انکار کردیا

    اٹک جیل سپرنٹینڈنٹ نے توہین عدالت درخواست میں جواب جمع کرا دیا ،جواب میں کہا گیا ہے کہ جیل رولز اجازت نہیں دیتے اس لئے ٹیلی فونک گفتگو نہیں کرا سکتے ،عدالت نے اٹک جیل سپریڈنٹ کے جواب 18 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے ،کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی ،عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ عمران خان اٹک جیل میں ہیں عدالت نے انکا سائفر کیس میں چودہ دن کا ریمانڈ دیا،عمران خان نے بیٹوں سے بات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی، عمران خان نے اپنے وکیل عمیر اور شیراز احمد کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے ٹیلی فون یا وٹس ایپ پر بات کرنا چاہتے ہیں ،جج خصوصی عدالت ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ورچوئل ملاقات کرانے کی ہدایت کی تھی تا ہم جیل حکام نے بات نہیں کروائی جس پر عمران خان نے دوبارہ درخواست دی، عدالت نے دوبارہ بات کروانے کا حکم دیا، آج جیل حکام نے عدالت میں جواب جمع کروایا ہے،

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کی تھی، جس کے بعد عمران خان جنکو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا وہ جوڈیشیل ریمانڈ پر تھے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • سائفر کیس؛ عمران خان ضمانت مسترد کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سائفر کیس؛ عمران خان ضمانت مسترد کا تفصیلی فیصلہ جاری

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی اسپیشل عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے اور آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

    جبکہ تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا، ہمیں اس بات سے نظر نہیں پھیرنی چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے اور فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں۔ اور ان کے خلاف کافی مجرمانہ مواد موجود ہے۔

    تاہم جج نے لکھا ہے کہ ایف آئی آر کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دفعہ 5 اور 9 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا، ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کے لیے ریکارڈ ہی کافی ہے۔ اس لیے دونوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کولمبو ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا،میچ میں ایک بار پھر بارش کی انٹری
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ عدالت نے ہی پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی تھی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

    چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی ان کے وکیل کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے9 مقدمات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے ،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کیلئے اسپیشل پراسیکیوٹرز نے پیش ہونا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ سائبر کیس میں بھی 3 اسپیشل پراسیکیوٹرز کے سامنےدلائل دیئے، استدعا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائےعدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ ایسی کوئی روایت نہیں ڈالنا چاہتے، یہ آرڈر نہیں کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت طلب کرلیا وکیل سلمان صفدر نے مؤقف پیش کیا کہ ہم 6 ماہ سے رپورٹ مانگ رہے ہیں جو کہ نہیں دی جارہی، ہم اس وقت ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر نہیں کرسکتے کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر نہیں کی،اورضمانت قبل از گرفتاری کے لیے خود عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

    سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کی،پاور ڈویژن کا دعویٰ

     

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس کو اگلی جمعرات تک ملتوی کر دیتے ہیں جس پر وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک عمران خان کو کسی اور کیس میں گرفتارنہ کرنے کے احکامات جاری کرےچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم ایسا نہیں کریں گے، ان سے رپورٹ مانگ لی ہے جو آ جائے گی عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی۔

    جائیداد کی لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

  • 9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلاول

    9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلاول

    مظفرگڑھ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے ملتا آرہا ہوں، عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے تب ہی پوری معیشت چل سکتی ہے، محنت کش طبقہ اور مزدور کافی عرصے سے لاوارث ہیں ان کو سپورٹ کرنا ہو گا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ معیشت کی حالت کی وجہ سے کسان ، تاجر سب پریشان ہیں، بڑے لوگوں کو سبسڈی دینے کی بجائے عام عوام کو ریلیف دینا ہو گا، کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا،بہت زیادہ مشکلات ہیں لیکن مسائل کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے، 25 دسمبر 2007ء کو شہید بےنظیر بھٹو یہاں آپکے پاس موجود تھیں،2007ء میں بےنظیر بھٹو نے اس علاقے میں ہیڈ محمد والا پل بنانے کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں ہیڈ محمد والا پل بنانے کا وعدہ پورا کیا، حنا ربانی کھر کی سفارش پر سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرگڑھ کینال کو پختہ کیا، اس سے زرعی معیشت کو فائیدہ پہنچایا گیا اور پانی کی بھی بچت ہوئی،سیلاب کے دوران سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یہاں ہسپتال بنایا

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جیالے کی جیت ہوگی، 9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی ،پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا ،چیف الیکشن کمشنرسمیت کسی کونہیں پتا انتخابات کب ہوں گے،2018 میں پوری ریاست سلیکٹڈکو جتوانے پرلگی تھی پیپلزپارٹی کی کردارکشی اس لیےکی گئی کہ ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کر سکیں

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

  • یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    اسلام آباد پایسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

    تقریب سے پاکستان میں روس کے سفیر دنیلا گینچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس کے نارتھ ساوتھ منصوبے کا اہم حصہ ہے ہم پاکستان میں روسی زبان کی تعلیم پر کام کر رہے ہیں ،ہم پاکستانی حکام کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نےاپنی جامعات میں روسی زبان شروع کی ،ہم نےعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں حال ہی میں روسی زبان کا سینٹر کھولا ،یہ دوطرفہ پیشرفت ہے روس میں ہم اردو سیکھ رہے اور یہاں روسی زبان سکھا رہے ہیں ،ہم حکومتی سطح پر اسکالرشپس میں بھی اضافہ کرینگے ،ماسکو یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی کےدرمیان ایک شراکت داری ہونی چاہیے

    سویت یونین کے وقت ہم نے پاکستان اور بھارت سے تعلقات علیحدہ علیحدہ رکھے ،پورا یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل ہورہا ہے پاکستان اور روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں ،پاکستان کو روس سے مالی امداد کم ملتی ہے لیکن محبت روس کے لیے زیادہ ہے ،روس اور پاکستان کی باہمی تجارت 700 ملین ڈالرز سالانہ ہے ،روس اور پاکستان نے تجارت کو مزید وسعت دینی ہے،ہم دونوں ممالک عالمی تنظیموں اور فورمز پر رابطے میں ہوتے ہیں .اپریل 99 میں نواز شریف, 2002 میں مشرف, سابق صدر زرداری اور پھر عمران خان نے روس کے دورے کئے ،رواں برس پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان 3 مرتبہ رابطہ ہوا ،اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کا عالمی دن منانے کا فیصلہ اہم تھا ،ہم کسی مذہب کی توہین غیر قانونی سمجھتے ہیں ،آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی مذہب کا مقدسات کی توہین کا کوئی جواز نہیں ،ہم پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں پاکستان نے 150 ارب ڈالرز سے زائد کے نقصانات برداشت کیے ،پاک روس فوجی اور انسداد دہشت گردی کا تعاون جاری ہے

    پاکستان میں روسی سفیر نے صحافی کے سوال پر جواب میں کہا کہ میں یہاں آپ کا مہمان ہوں اور اندرونی مسائل پربات نہیں کرونگا لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ عمران خان ایک لیجنڈری شخصیت ہیں ،عمران خان نے پاکستان کے لیے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا ،عمران خان اسی وجہ سے یہاں ایک چیمئین ہیں

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

     امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں

  • تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا

    تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا

    الیکشن کمیشن کے 21 اکتوبر 2022 کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اپیل واپس لینے کی مخالفت کردی،ڈی جی لا نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ توشہ خانہ سے متعلق تمام معاملہ اسلام آباد کی حدود میں ہوا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوئی تحریری دلائل دینا چاہیں تو دے دیں،چھوٹا سا معاملہ ہے، بحث کریں اور معاملہ ختم کریں،ہم اس کو فیصلے کیلئے رکھ دیتے ہیں، آپ نے جو تحریری طورپردینا ہے وہ دے دیں،جو پٹیشن آتی ہے وہ واپس بھی ہو سکتی ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا ہے ، بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت تفصیلی فیصلہ جاری ہو جائے گا

    الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی،نثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی، دوران سماعت ممبر نثار درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل آج بھی دلائل کے لئے پیش نہیں ہوئے،جونیئر وکیل کو دلائل کے لئے وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی

    واضح رہے کہ 30 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی تھی ،مبر نثا ردرانی نے ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرچکا ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

    عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی اور وزارت قانون نے سائفرکیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت قانون کے مطابق خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر اعتراض نہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج نے سکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت اٹک جیل میں کرنے کی درخواست کی۔

    جبکہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک کل خصوصی عدالت تیسری بار اٹک جیل میں لگےگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل اٹک جیل جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    تاہم ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے اور ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمودقریشی کو کل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائےگا جبکہ خیال رہے کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کا کل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈمکمل ہوگا۔

  • نو مئی کے واقعات ،عمران خان 10 مقدمات میں گناہ گار قرار

    نو مئی کے واقعات ،عمران خان 10 مقدمات میں گناہ گار قرار

    سانحہ نو مئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی

    چیئرمین پی ٹی آئی دس نامزد مقدمات میں گنہگار قرار دے دیئے گئے،چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزارصفحات پرمشتمل ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق چارسو سے زائد شواہد ملے،گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چئیرمین کو گنہگار قرار دیا گیا ،جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کےبیانات میں سازش کاعنصر واضع ہوا،نو مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے،چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے دیگر نو مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے ،چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا ، 

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

    حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت

    دوسری جانب فیصل آباد نو مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،مقدمہ میں آ فیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کا اطلاق کر دیا گیا ،مقدمہ میں پولیس نے 107,120.122.153 سمیت دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے ،تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ میں پی ٹی آ ئی چیئرمین کو نامزد کیا جا چکا ہے ،حساس ادا رے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں فر خ حبیب ،ڈاکٹر نثار جٹ ،ندیم آ فتاب سندھو نامزد ہیں ،مقدمہ میں جنید افضل ساہی ، ڈسٹر کٹ بار کے سابق صدر بلال اشرف بسرا ، سابق سیکرٹیری خرم اعجازکاہلوں بھی نامزد ہیں ،تھانہ سول لا ئن میں درج مقدمہ میں ڈسٹر کٹ بار کے سیکر ٹیری رانا ایم اے بابر خان سمیت 100 سے زائد ملزمان نامزد ہیں ،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی طرف سے مقدمہ کی تفتیش کو مکمل کیا جا رہا ہے

  • لاہور ہائیکورٹ،سیکرٹری قومی اسمبلی کی اپیلیں غیر موثر

    لاہور ہائیکورٹ،سیکرٹری قومی اسمبلی کی اپیلیں غیر موثر

    لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی کی اپیلیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں،وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے،قومی اسمبلی مدت معیاد مکمل ہونے پر تحلیل ہوچکی ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل اور ممبران کی مدت ختم ہونے پر اپیلیں غیر موثر ہوگئی،جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی

    سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے انٹرا کورٹ اپیل ہائیکورٹ میں دائر کی ،اپیل میں ملک کرامت علی کھوکھر، ملیکہ بخآری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اپیل میں سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو پروفارما فریق بنایا گیا ہے،لاہورہائیکورٹ میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیئے دو پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی پرنس محمد نواز اور جواد حسین نے استعفوں کا انکار کیا، قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے غیر قانونی طور پر 16 اپریل کو استعفے منظور کئے، 16 فروری کو ہی سپیکر قومی اسمبلی پوائنٹ آف آرڈر پر استعفوں کی تصدیق کی ہدایت کی 30 مئی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی ممبران کو خط لکھا گیا28 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی نے 11 ممبران کے درست استعفے منظور کرلئےسپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق 17 جنوری کو باقی پی ٹی آئی ممبران کے استعفے منظور کرلئے سنگل بنچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرکے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،عدالت اپیل کے فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں