Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • نومئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ملتوی

    نومئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ملتوی

    انسداد دہشتگری عدالت لاہور ،بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید آج رخصت پر ہیں ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی چار ضمانتوں پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لیئے،بانی ہی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے چار ضمانتوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت چار ضمانتیں کورٹ نمبر 3 میں زیر سماعت ہیں،بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،دیگر 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیر التوا ہیں،اے ٹی سی ایڈمن کورٹ کے جج خالد ارشد تبادلہ ہو چکا ہے،بانی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ نون کا افس جلانے٫ کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں،بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں کورٹ نمبر 1 میں زیر سماعت ہیں

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

  • عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وثوق کیساتھ کہتا ہوں 70 فیصد پاکستان قیدی نمبر 804 کے اشارہ پر اُٹھتا ہے ، اگر اُس نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاو گے، پی ٹی آئی کو 70 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، اس دن سے ڈرو جو بنگلہ دیش میں ہوا، اس نے اشارہ کیا کہ سڑکوں پر آ جاؤ تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ ، ہم چاہتے ہیں ماضی کو بھول جاؤ، پاکستان کو بہتر کرنا ہے، خدا کے لئے ایوان میں جو کرتے ہیں، آئین کے تحت حلف اٹھاتے ہیں تو اسکی پاسداری کرنی ہو گی، اقتدار آنی جانی چیز ہے، ہمارے ہار اور جیت میں پارلیمان ہار جائے گا، ہم ادھر کے ادھر رہ جائیں گے

    قبل ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام افواج پاکستان کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم اپنے آرمی چیف کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے، کس کی بُولی بولتے ہو؟ جواب دینا پڑےگا،ہم پوچھیں گے، کیا یہ ٹویٹ آپ کے چیئرمین نے کی، اٹھ کر بتائیں کیا ہے یا نہیں، یہ سوال ہے میرا، ٹویٹ کا اگر یہ جواب نہیں دیتے، نومئی کا جواب نہیں دیتے، کرپشن کا جواب نہیں دیتے، پارلیمان کے اندر جواب نہیں دیتے کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہر چیز کو بلڈوز کر دیں گے، انہوں نے ماحول خراب کیا ہے

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

  • میں جان کی قربانی کیلئے بھی تیار ہوں،عمران خان

    میں جان کی قربانی کیلئے بھی تیار ہوں،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جان کی قربانی کیلئے بھی تیار ہوں کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا،یہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جب آزادی کی جنگ ہوتی ہے تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں،جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے، اسپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا تھا،آج جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ،پارلیمنٹ لاجز کا مجھے معلوم نہیں لیکن پارلیمنٹ سے آج تک کسی کو نہیں اٹھایا گیا،شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے اس کو بچایا،شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا ثابت شدہ کیس تھا،منی لانڈرنگ کے کیس کے علاوہ شہباز شریف نواز شریف اور اسحاق ڈار پر تمام کیسز پرانے تھے، رانا ثنا اللہ پر اے این ایف نے کیس بنایا اس کا سربراہ میجر جنرل ہے،میں نے اے این ایف کے سربراہ کو بلایا اس نے کابینہ کو بریفنگ دی،اے این ایف سربراہ نے کابینہ کو بریفنگ میں رانا ثنا اللہ کے کیس سے متعلق ثبوت پیش کیئے،صحافی مطیع اللہ جان کو جب اٹھایا گیا تو اس کو چھڑوایا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی فراڈ کو تحفظ دینا چاہتے ہیں،نئی ترمیم قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کیلئے کی جارہی ہے، ملک میں جمہوریت تو ہے ہی نہیں،20سے کم سیٹوں والی جماعت کو پارلیمنٹ میں جب بٹھایا گیا تو جمہوریت تو وہاں ہی ختم ہو گئی،آج میڈیا پر پابندیاں ہیں ججز کو دھمکایا جا رہا ہے،پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کیلئے تیار کر رہے ہیں،آئینی ترمیم جس طرح سے لائی جا رہی ہے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چُپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو ان کی یہ بھول ہے، جو بھی ہوگا اس کے ذمہ دار یہ ہوں گے،پارٹی کو کہہ رہا ہوں تیاری کریں،یہ چاہتے ہیں کہ غلامی قبول کر لوں مگر ایسا ہو نہیں سکتا، مجھ پر ایف آئی آر کاٹی گئی ہے تو یہ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ بھی قوم کو پڑھ کر سنا دیں،حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پر عمل کر لیتے تو پاکستان میں کبھی مارشل لا نہ لگتا، کچھ بھی ہو جائے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے،اجازت دیں یا نہ دیں،جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے،ڈیڑھ سال سے ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا،عدلیہ یا تو کہہ دے کہ ملک میں جمہوریت ختم ہو گئی ہے،اسلام آباد میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر اسکے باوجود لوگ نکلے ،پنجاب کیا پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے جو ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا،

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

  • ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو ٹویٹ کیا اس کے بعد کوئی شک رہ گیا، لیکن اب بھی ڈبل گیم ہو رہی ہے

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب ڈبل گیم علی امین کے ذریعے ہو رہی ہے، عمران خان کا قبلہ جی ایچ کیو ہے،پنڈی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو زبردستی نہیں لے جایا گیا تھا وہ اپنے مرضی سے وہاں گئے اور آٹھ گھنٹے رہے۔ عمران خان انکو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں تاکہ انکے رابطے بحال رہیں۔ یہ عمران خان کی دوغلی پالیسی کے تحت ہے،بلاول بھٹو کی تجویز پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جو پیش گوئی تھی وہ سچ ثابت ہوئی،ہو سکتا ہے جنرل فیض حمید گانا گا رہے ہو آجائے میرے بالما تیرا انتظار ہے۔ عمران خان علی امین کو اپنے ہاتھوں میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ آرمی چیف کےپاؤں گرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ٹویٹ بھی کرتے ہیں ،پاکستان کی سیاست میں بڑی دونمبری ہوئی لیکن ان سے بڑا کوئی دو نمبر نہیں، میثاق پارلیمنٹ کمیٹی کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہا، اِس کے ذمے دار عمران خان اور اُن کے فالوورز ہیں،عمر ایوب جو اب اور جتنے جوش سے تقریر کررہے ہوتے ہیں جب یہ نواز شریف کیساتھ تھے تب بھی جب یہ مشرف کیساتھ تھے تب بھی اور کسی اور جماعت کیساتھ تھے تب بھی ایسی اور ایسے ہی جوش کیساتھ کرتے تھے، مجھے بھی کوئی ایسا آرٹ سکھا دے۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر اسٹیبلشمنٹ کے ھیڈ ھیں ایک طرف ان کو گالی نکالتے ھیں دوسری طرف ان کے پیر پڑتے ھیں،پھر قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بھیجا پھر اس پر معافی مانگی،جنرل فیض حمید جس کی ایما پر یہ سب ھوتا تھا وہ اندر معلوم نہیں کونسا گانا گارھا ھوگا۔میڈیا سے معافی مانگ لی کیونکہ انکی آپ کو ضرورت ہے، پاکستان مخالف بیانیہ کو تقویت دینا چاہتے ہیں، عمران خان کے پی میں آگ کو بھڑکارہا ہے، وہاں یہ علیحدگی کی تحریک چلانا چاہتے ہیں، جلسے میں بھی تلخ زبان استعمال کی گئی، پنجاب میں سب قومیں بستی ہیں، یہاں کوئی غیر محفوظ نہیں ہے،

    آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازعہ پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا،اس سلسلے میں سائبر کرائم کی 4رکنی ٹیم آج شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لیے پہنچی اور ڈپٹی سپریڈینڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کے حوالے سے پوچھ گچھ کیلئے گئی تاہم سابق وزیر اعظم نے وکلا سے مشاورت کا بہانہ بنا کر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی پر اسرائیل کے حق میں مہم چلانے کا الزام

    واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پوچھ گچھ میں عدم تعاون کے باعث 4رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی،تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔

    علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے،اسلام آباد میں مقدمہ درج

  • ‏افغانستان سے مذاکرات ، علی امین گنڈا پور کے موقف کی حمایت کرتا ہوں،عمران خان

    ‏افغانستان سے مذاکرات ، علی امین گنڈا پور کے موقف کی حمایت کرتا ہوں،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏سب سے کم دہشت گردی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی ،

    عمران خان کا کہنا تھاکہ ‏افغانستان سے مذاکرات سے متعلق علی امین گنڈا پور کے موقف کی حمایت کرتا ہوں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ، ‏انہیں علی امین گنڈاپور کے پاؤں پکڑنے چاہیے کہ خدا کے واسطے جا کر افغانستان سے بات کرو بات چیت کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ،وزارت خارجہ کے مینڈیٹ کو چھوڑیں وہ دہشتگردی ختم کرنے کی بات کر رہا ہے یہ احمقانہ بیان دے رہے ہیں، علی امین بالکل ٹھیک بات کر رہا ہے،وفاق کراس بارڈر دہشتگردی کی بات کر رہا ہے لیکن کچھ کر بھی نہیں رہا، اگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی تو ہماری "اکانومی چوک” کر جائے گی،کراس بارڈر دہشتگردی روکنا وفاق کا کام ہے،علی امین نے کون سی غلط بات کی ہے، کے پی میں حالات خراب ہیں،پولیس والے خود کو بچا رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں پولیس کا معاملہ بغاوت تک پہنچ چکا ہے،ڈنڈا لیکر ملک سمیت سب کچھ ٹھیک کرنے کی فکر کرنے والے کو کہتا ہوں آپریشن مسئلے کا حل نہیں،

    مولانا فضل الرحمان کا کسی بھی عہدے پر توسیع نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا کسی بھی عہدے پر توسیع نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے،شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کسی بھی توسیع کو نہیں مانتے، کسی بھی "ایکسٹینشن” کا ساتھ نہ دینے کا مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل ستائش ہے،نواز شریف نے پہلے ڈنڈوں سے سُپریم کورٹ پر حملہ کیا اب توسیع دیکر حملہ آور ہونے جا رہے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی دھاندلیوں کو تحفظ دے رہا ہے، اسی کے انعام میں قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینے کی کوشش ہو رہی ہے،جب آپ عدلیہ پر حاوی ہوں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا، علی امین گنڈا پور غائب ہوا،کسی کو نہیں پتہ کدھر گیا تھا،وہ ان کی لاج رکھ رہا ہے،بُول نہیں رہا،8ستمبر کے جلسے پر اسٹیبلشمنٹ نے مُجھے دھوکہ دیا،پولیس اور ماتحت عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اُٹھ گیا ہے،گزشتہ دنوں جج نے 3 گھنٹے ہدایات لے کر بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ دیا،

    شہباز شریف کو وزیراعظم کہنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ ہر چیز کے لیے این او سی لیتا ہے کیا پتہ کل اس کو بھی غائب کر دیں،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سنگاپور میں 140 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے بھی کم سرمایہ کاری آئی،سرمایہ کاری وہاں آتی ہے جہاں قانون کی بالادستی ہوتی ہے،ججز کو دھمکیاں مل رہی ہیں عدالتی نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے،بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانی پاکستان کا مستقبل ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی پاکستان کو بچا سکتے ہیں،آئی ایم ایف سے تب آزاد ہوں گے جب بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں گے، واحد فیڈرل پارٹی ہیں جو ملک کو اکٹھا رکھ سکتے ہیں، شہباز شریف کو وزیراعظم کہنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ ہر چیز کے لیے این او سی لیتا ہے کیا پتہ کل اس کو بھی غائب کر دیں

    جیل میں رہنا ہمارے لئے عبادت ہے، آپ کو بھی جیلیں بھرنا پڑتی ہیں تو اِس سے دریغ نہ کریں،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے توشہ خانہ کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہا،3مرتبہ جلد سماعت کی درخواست دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود سماعت نہیں ہوئی،سپریم کورٹ اگر توشہ خانہ کے کیس کو سن لے تو باقی توشہ خانہ کے سارے کیسز ختم ہو جائیں گے، ‏میں اور میری بیوی جیل میں ہیں اور جیل میں رہنا ہمارے لئے عبادت ہے، اگر آپ کو بھی جیلیں بھرنا پڑتی ہیں تو اِس سے دریغ نہ کریں، اگر آپ قربانی نہیں دیں گے تو آپ اور آپ کی آنے والی نسلیں غلام رہیں گی،

    کیا ہر صوبہ اب اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا؟ عرفان صدیقی

    ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا،خواجہ آصف

    گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے،عظمیٰ بخاری

    دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • 190ملین پاؤنڈ کیس زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس سے منسلک کرنے کے احکامات

    190ملین پاؤنڈ کیس زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس سے منسلک کرنے کے احکامات

    احتساب عدالت اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس کیساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے زلفی بخاری کی جائیداد منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے،نیب عدالت نے زلفی بخاری کی عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانے کے لئے ان کی جائیدادیں بحق سرکار منسلک کر دیں ہیں ، ان جائدادوں میں 30 ایک کنال کے پلاٹ C16 میں ہیں جبکہ پانچ پلاٹ 4 کنال گے پلاٹ C 15 میں ہیں۔ جبکہ لگ بھگ 1300 کنال اراضی ضلع اٹک میں بھی منسلک کی جانے والی جائیدادوں میں شامل ہے۔ اسلام آباد کی زمینوں کو چئیرمین سی ڈی اے کو اور اٹک کی زمینیں ڈپٹی کمشنر اٹک کے حوالے کی گئیں ۔

    عدالت نے کہا کہ زلفی بخاری جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے،زلفی بخاری کو 6 جنوری 2024 جو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا، ز لفی بخاری اسلام آباد میں مجموعی طور پر 34 کنال اراضی کے مالک ہیں، ز لفی بخاری اٹک میں مجموعی طور پر 1301 کنال اراضی کے مالک ہیں، ز لفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں اراضی کو ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے،ز لفی بخاری کے معلوم پتوں پر نوٹسز جاری کیے جائیں، 7 روز میں تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے،

    زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    عمران خان، فرح گوگی،زلفی بخاری،ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    بشریٰ ،زلفی بخاری آڈیو لیک،بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کر دی

    زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں۔ 24 جون کو انہوں نے کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع  ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔

  • اس وقت تک 250 کتابیں جیل میں عمران خان کو دے چکے ہیں،جیل حکام

    اس وقت تک 250 کتابیں جیل میں عمران خان کو دے چکے ہیں،جیل حکام

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، عمران خان سے ملاقات میں مختلف مشکلات کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق نےبانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، سپریڈنٹ جیل عبدالغفورانجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ گزشتہ آرڈرصرف ٹرائل کی حد تک نہیں بلکہ وکلا کوٹرائل ہے یانہیں مکمل سہولت دینی ہے ، جیل حکام نے عدالت میں کہا کہ اس وقت تک 250 کتابیں جیل میں عمران خان کو دے چکے ہیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ منگل اور جمعرات کو دن دو بجے جیل کے جھوٹے کمرے میں میٹنگ ہوتی ہے ، اگر عدالت لوکل کمیشن بنا دے جو آپ کو ریورٹ دیتا رہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ ٹرائل کے دوران معاملہ مختلف ہے لیکن یہاں مختلف ہے آپ توہین عدالت دائر کر سکتے ہیں ، فیصل چودھری ایڈوکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے وکلا کے علاوہ کی میٹنگ کینسل کردی ، کم سے کم ان کو اگلے دن وہ ملاقات کرانی چاہیے ،جیل حکام نے کہا کہ عدالت کے آرڈرز پر مکمل عمل ہو رہا ہے لوکل کمیشن بھی قائم ہے ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ لوکل کمیشن الگ کیس ہے وہ تو انصاف تک رسائی آپ نے یقینی بنانی ہے ،یہ وکلا کے علاوہ دیگر کی ملاقات کا کیس ہے ، جیل حکام نے کہا کہ عدالت ہمیں کلئیر آرڈر کر دے ہمیں کنفیوژن رہتی ہے ، کبھی ایک لسٹ آتی ہے کبھی دوسری لسٹ آتی ہے ہم کو کنفیوز کر دیتے ہیں ، عدالت نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ جو لسٹ جیل میں موجود عمران خان آپکو دیں آپ اس کے مطابق عمل کریں ،

    جیل حکام نے عدالت میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سال میں 250 بکس جیل میں دیں گئیں ، فیصل چودھری ایڈوکیٹ نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں روک لیتے ہیں ،ڈان اخبار نہیں دے رہے ڈمبل نہیں جانے دے رہے ،

    عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ عمران خان سے جیل میں منگل اور جمعرات کو کون کون سے لوگ ملاقات کرینگے یہ فہرست عمران خان خود دینگے اور اُسی مطابق ملاقات کرائی جائے گی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورے نے جیل کا قانون سنہ 19 سو میں بنایا تھا، جیل ریاست کے اندر ایک ریاست بنائی گئی، بہترین انداز میں ہر ایک چیز کو مدنظر رکھ کر Amazing قانون بنایا گیا تھا لیکن سیاسی گفتگو سے منع کیا گیا، چونکہ گورے نے قانون بنایا تھا،تو اُن کیلئے سیاسی گفتگو سے پرہیز ہی ضروری تھا لیکن بدقسمتی سے ہم نے اب تک اس قانون کو تبدیل نہیں کیا،

    ملیالم فلم انڈسٹری مالی ووڈ میں "می ٹو” کے چرچے،جنسی استحصال کے 17 واقعات رپورٹ

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس ،عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

    190 ملین پاؤنڈ کیس ،عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی،عدالت نے وکلا صفائی کو کل نیب تفتیشی افسرپرجرح مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔

    یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔

    عمران خان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

  • عمران خان، بشری بی بی کا ضمانت درخواست پرجلد فیصلے کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    عمران خان، بشری بی بی کا ضمانت درخواست پرجلد فیصلے کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: بانی اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی نے ضمانت کی درخواست پرجلد فیصلے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشری بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکی، درخواست میں ریاست ، احتساب عدالت اور اسپشل جج سینٹرل کوفریق بنایا گیا ہے،بیرسٹر سلمان صفدر،خالد چودھری اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں عدالت سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلہ سنانے کی استدعا کی گئی ہے۔