Baaghi TV

Tag: غزہ

  • غزہ سے اظہارِ یکجہتی :اردن میں امریکی سفیر  کو  سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا

    غزہ سے اظہارِ یکجہتی :اردن میں امریکی سفیر کو سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا

    اردن میں تعینات امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر کو ایک ممتاز سابق سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے جنوبی شہر کراک کے سابق میئر مرحوم عبداللہ الدیمور کے اہلِ خانہ اور ان کے قبیلے نے امریکی سفیر کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکااہل خانہ اور قبیلے الدمور نے امریکی کو روکنے کا فیصلہ غزہ سے اظہارِ یکجہتی اور اردنی قبائلی روایات کے تحت کیا۔

    سابق میئر کے اہلِ خانہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو جنازے میں شرکت سے روکنے کی ایک بڑی وجہ امریکی پالیسیاں ہیں جس نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل، تباہی، بے گھری اور بھوک میں اضافہ کیا ہمارا یہ اقدام غزہ اور اس کے عوام سے یکجہتی، بے گناہ شہریوں کے بہتے خون کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس حقیقت کا جواب ہے جس نے نہ صرف عرب دنیا بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    معصوم فلسطینیوں کا شہید کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

    الدمور قبیلے کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کی تعزیت کی پیشکش قبول نہیں کی گئی کیونکہ یہ فیصلہ ایک قومی اور اخلاقی مؤقف کی عکاسی کرتا ہےیہ فیصلہ اردن کی خودمختاری، آئینی اداروں اور قبائلی اقدار کے احترام پر مبنی ہے جسے سوگ کے اجتماعات کو سیاست اور سفارت کاری سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر نے اکتوبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اردن میں متعدد قبائلی اور سماجی تقریبات میں شرکت کی ہے جن میں قبائلی کونسلوں کے اجلاس، جنازے، شادیاں، کھیلوں اور کمیونٹی تقریبات شامل ہیں ان سرگرمیوں نے اردن میں بعض حلقوں میں حیرت اور بحث کو جنم دیا ہے، جہاں سفیروں سے عموماً صرف سرکاری اور سفارتی سطح پر روابط کی توقع کی جاتی ہے اس واقعے پر تاحال نہ تو امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر اور نہ ہی امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

  • معصوم فلسطینیوں کا شہید کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

    معصوم فلسطینیوں کا شہید کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

    غزہ میں معصوم شہریوں کا خون بہانے والے اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل، خاص طور پر پی ٹی ایس ڈی اور دیگر ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    اسرائیلی دفاعی وزارت اور طبی رپورٹس کے مطابق غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے فوجیوں میں ذہنی و نفسیاتی امراض کی تعداد نمایاں طور پر بڑھی ہے 60 فیصد سے زیادہ زخمی فوجیوں میں ذہنی صدمے کی علامات پائی گئیں ایک تحقیق میں 12 فیصد ریزرو فوجیوں نے پی ٹی ایس ڈی کی علامات کی اطلاع دی جو قبل از جنگ کی سطح سے بہت زیادہ ہے۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    بڑے پیمانے پر 80,000 سے زائد فوجیوں کو جنگ کے بعد ذہنی صحت کے مسائل کے باعث علاج یا نگرانی کی ضرورت پڑی علاوہ ازیں خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کے رجحانات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ماہرین نفیسات کہتے ہیں کہ جنگی تشدد، خوف، ساتھیوں کی موت اور مشن کے دوران انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا مشاہدہ مجرمانہ عمل یا تشدد سے زیادہ نفسیاتی صدمہ پیدا کرتا ہے۔

    انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

  • ٹرمپ کا  ترک صدر کو اہم خط

    ٹرمپ کا ترک صدر کو اہم خط

    انقرہ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدررجب طیب ایردوان کوایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں غزہ کی صورتحال کے حوالے سے ایک نئے بین الاقوامی امن اقدام پر تعاون کی دعوت دی گئی ہے۔

    ترک صدارتی دفترنے تصدیق کی ہے کہ خط میں صدرٹرمپ نے ترک صدرکوغزہ کیلئے قائم کیے جانے والے مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ کا بانی رکن بننے کی پیشکش کی ہے خط میں انسانی بحران کے خاتمے، فوری جنگ بندی اورغزہ میں امدادی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے پر زوردیا گیا ہے امریکی صدرنے خط میں ترکی کے علاقائی کردار اورصدرایردوان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی امن عمل میں کلیدی کردارادا کرسکتا ہے۔

    ترک حکام کے مطابق صدرایردوان نے خط کا بغورجائزہ لینا شروع کردیا ہے اورمناسب وقت پرسفارتی جواب دیا جائے گا، یہ پیشرفت غزہ کے معاملے پرعالمی سفارتکاری میں ایک نئی پیش رفت قراردی جا رہی ہے۔

  • حماس نے غزہ کی انتظامی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    حماس نے غزہ کی انتظامی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک آزاد فلسطینی ادارے کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    تنظیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غزہ میں موجود تمام سرکاری و انتظامی ڈھانچے اب ایک خودمختار فلسطینی ٹیکنوکریٹک اتھارٹی کے تحت کام کریں گے حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن کونسل کے قیام سے متعلق حالیہ بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے،تنظیم نے غزہ کے تمام اداروں کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ مکمل اختیارات آزاد فلسطینی ٹیکنوکریٹک باڈی کو منتقل کر دیں۔

    خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق حازم قاسم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ غزہ کے انتظامی امور سے دستبردار ہونے کا فیصلہ حتمی اور غیر مبہم ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ نئی اتھارٹی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے،اختیارات کی یہ منتقلی اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی تھی اس منصوبے پر شرم الشیخ میں دستخط کیے گئے تھے اور اس میں غزہ کے مستقبل کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق واضح نکات شامل ہیں۔

    انہوں نے یاد دلایا کہ فلسطینی سیاسی دھڑوں کے درمیان اس سے قبل بھی اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ غزہ کا نظم و نسق ایک عارضی فلسطینی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جو آزاد شخصیات اور مقامی ماہرین پر مشتمل ہوگی یہ اتفاق 24 اکتوبر کو قاہرہ میں ہونے والے فلسطینی اجلاس میں طے پایا تھا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ غزہ میں ایک بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد حماس انتظامی کردار سے الگ ہونے کے لیے تیار ہے۔

  • آذربائیجان کا غزہ میں اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

    آذربائیجان کا غزہ میں اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

    باکو: آذربائیجان نے غزہ کے لیے کسی بھی عالمی امن مشن میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

    آذربائیجانی ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں صدر الہام علیوف نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر غزہ سمیت کسی بھی مقام پر امن مشن کے لیے فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا آذربائیجان غزہ میں ممکنہ امن فوج کے آپریشن سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھا، اور ہم نے واشنگٹن کو کسی مشن کے طریقہ کار سے متعلق 20 سے زائد سوالات پر مشتمل فہرست بھی ارسال کی تھی۔

    الہام علیوف نے کہا کہ وہ آذربائیجان سے باہر کسی اور ملک میں فوج بھیجنے پر بالکل بھی غور نہیں کر رہے۔

    آذربائیجان کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ آذربائیجان اس نوعیت کے کسی بھی آپریشن کے لیے فوجی فراہم نہیں کرے گا۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردگرفتار

    تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    2 سالوں کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

  • پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ:  غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اپنے پہلے کرسمس کے خطبے میں خاص طور پر غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔

    ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کرسمس کی خصوصی عبادت کے دوران تقریباً 26 ہزار افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ جنگوں نے دنیا بھر میں ملبہ اور کھلے زخم چھوڑ دیے ہیں جس میں سب سے زیادہ متاثر شہری آبادی ہو رہی ہےہم غزہ کے اُن پناہ گزین خیموں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو ہفتوں سے بارش، تیز ہواؤں اور سردی کی زد میں ہیں؟

    اپنے خطاب میں پوپ لیو نے یورپ میں ضرورت مند افراد کے ساتھ یکجہتی اور قبولیت کی بھی اپیل کی، جسے مبصرین بڑھتے ہوئے مہاجر مخالف رجحانات کی طرف اشارہ قرار دے رہے ہیں دعائیہ تقریب میں پوپ نے روس اور یوکرین سے بھی اپیل کی کہ وہ تقریباً چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کی ہمت دکھائیں، فریقین بین الاقوامی برادری کے تعاون سے خلوص، احترام اور براہِ راست مکالمے کا راستہ اختیار کریں۔

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    پوپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں غزہ میں شدید بارشوں نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں،اقوام متحدہ کے بقول جنگ کے دوران غزہ کی تقریباً پوری آبادی بے گھر ہوچکی ہے 13 لاکھ سے زائد افراد کو فوری پناہ کی ضرورت ہےدرجہ حرارت میں شدید کمی کے باعث ٹھٹھرتی سردی نے پناہ گزین خیموں میں مقیم بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے شدید خطرات پیدا کردیئے ہیں۔

    قبل ازیں پوپ لیو چہاردہم نے گزشتہ ماہ ویٹیکن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بھی کی تھی جس میں غزہ کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ شگاگو سے تعلق رکھنے والے نے پوپ ’لیو چہاردہم‘ کا اصل نام رابرٹ پریوسٹ ہے وہ مئی 2025 میں کیتھولک چرچ کی تاریخ کے پہلے امریکی پوپ بنے۔

  • غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،چین

    غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،چین

    چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے،عالمی برادری کو چاہیے کہ دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دلانے کی حمایت کرے-

    انہوں نے کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے سنگین انسانی المیہ پیدا کیا ہے اور اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں،وانگ یی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے تین اقدامات فوری اختیار کیے جائیں، جن میں غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی، فلسطینی عوام کی اپنے علاقوں پر حکمرانی اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دلانے کی حمایت کرے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

    کشمور کے کچے میں آپریشن، مغوی کانسٹیبل بازیاب، 3 ڈاکو ہلاک، 9 زخمی

    پولیوکے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح ذمہ داری ضروری ہے،اقوام متحدہ

    دعا ملک کا انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف

  • غزہ: امداد تقسیم کرنے والی کمپنی میں مسلم مخالف گینگ کے کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف

    غزہ: امداد تقسیم کرنے والی کمپنی میں مسلم مخالف گینگ کے کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف

    بی بی سی کی ایک تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ میں جن جگہوں پر امداد تقسیم کی جاتی ہے، وہ اپنی مسلح حفاظت کے لیے اسلام دشمنی کی تاریخ رکھنے والے امریکی بائیکر گینگ کے ارکان کو استعمال کر رہی ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ مراکز نہ تو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر قائم تھے اور نہ ہی عام شہریوں کے زیرِانتظام بلکہ انہیں ایک نجی سیکیورٹی کمپنی چلا رہی تھی جس نے امریکی موٹر سائیکل گینگ ‘انفیڈلز’ کو خدمات پر مامور کر رکھا تھا،یہ گروہ عراق جنگ کے سابق فوجیوں پر مشتمل ہے جو صلیبی نعروں اور اسلام دشمنی کے کھلے اظہار کے لیے بدنام ہے گینگ کے سربراہ جانی ملفورڈ سابق امریکی فوجی تھا جسے چوری اور غلط بیانی پر سزا ہوئی تھی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گینگ کے 7 نمایاں رہنما ان مراکز میں سیکیورٹی انتظامات کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ انہیں روزانہ 1580 ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے اور یہ لوگ ’میک غزہ گریٹ اگین‘ جیسے اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہیں،یہ گینگ مسلمانوں کی توہین کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں اور رمضان المبارک میں خنزیر کے گوشت کی باربی کیو محفلوں کا انعقاد کرتا ہے اب یہی گروہ بھوکے پیاسے فلسطینیوں کی زندگیوں کا انچارج بنا دیا گیا ہے جنہیں روٹی کے ایک ٹکڑے کی تلاش تھی۔

    محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    امریکی انسانی حقوق کی تنظیم کیر کے مطابق یہ کوئی انسانی عمل نہیں بلکہ ایک سخت گیر سیکیورٹی کھیل ہے جو المیے کو بڑھا رہا ہے اور قابض طاقتوں اور ان کے اتحادیوں کے اصل چہرے کو بے نقاب کر رہا ہے،اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں امدادی سامان حاصل کرنے والے 1500 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ:امریکا اور چین نے فریم ورک معاہدہ کر لیا

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی،پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں،اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے، امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔

  • غزہ سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں

    غزہ سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ شہر سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں –

    فلسطینی حکام کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ جنوبی علاقوں میں ہجوم کی وجہ سے منتقل نہیں ہو سکے،اقوام متحدہ نے اگست کے آخر میں اندازہ لگایا تھا کہ غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز اور اس کے اردگرد تقریباً دس لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں، جہاں کئی ماہ سے جاری محاصرے اور بمباری کے بعد قحط کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

    فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے بتایا کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد اپنی حفاظت کے لیے شہر چھوڑ چکے ہیں تاہم غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ اب تک صرف 70 ہزار کے قریب افراد ہی نکل سکے ہیں۔

    کوٹری، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کے دباؤ میں اضافہ،کچے کے متعدد دیہات زیر آب

    ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے ان کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی قیادت کو ختم کیے بغیر غزہ میں امن ممکن نہیں،قطر میں رہنے والے حماس کے سربراہان عوام کی پرواہ نہیں کرتے، وہ مسلسل جنگ کو طول دینے کے لیے فائر بندی کی کوششوں کو ناکام بناتے رہے ہیں۔

    موساد قطر میں اسرائیلی حملے کی مخالف تھی، امریکی اخبار