Baaghi TV

Tag: غزہ

  • تین دن میں 200 معصوم بچوں سمیت 591 فلسطینی شہید

    تین دن میں 200 معصوم بچوں سمیت 591 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی جانب سےفلسطینی عوام پر بمباری، زمینی حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق محض تین دنوں میں 591 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 200 معصوم بچے شامل ہیں۔ یہ وحشیانہ حملے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کیے جا رہے ہیں، جہاں فلسطینی افطار کے بجائے ملبے تلے دبے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔گنجان آباد علاقے میں رہنے والے ہزاروں بے گھر افراد، جو پہلے ہی جنگ کے خوف میں زندگی گزار رہے تھے، اب مزید ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔

    ان حملوں کے خلاف یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر بھی اسرائیلی بمباری کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف شدید عوامی احتجاج ہو رہا ہے۔ یروشلم میں ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے انتہا پسندانہ فیصلوں کے خلاف مظاہرے کیے، جس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔فلسطینی عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ جارحیت دراصل فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے اور ان کی شناخت مٹانے کی کوشش ہے۔

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس گروپس نے اسرائیل کے ان اقدامات کو اجتماعی سزا اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔فلسطینی سینٹر برائے انسانی حقوق کے ترجمان نے عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "دنیا کہاں ہے؟ مشترکہ انسانی اقدار کہاں ہیں؟”اس وقت غزہ خون میں ڈوبا ہوا ہے، اور عالمی برادری کی محض زبانی مذمت اور بےعمل تشویش فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

    ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

    نواز شریف کا بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار

    نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود ہی آپریشن کر ڈالا

    میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

  • فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

    فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر میکرون اور شہزادہ محمد بی سلمان نے غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ تازہ کارروائیوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا جو شمال اور جنوبی علاقوں کے درمیان جزوی بفرزون ہے۔حماس نے بیان میں کہا کہ نیتزارم راہداری میں مداخلت دو مہینوں کی جنگ بندی کے دوران نئی اور بدترین خلاف ورزی ہے تاہم حماس نے معاہدے پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور مصالحت کاروں کو اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

    طالبان نے امریکی یرغمالی جارج گلیزمن کورہا کر دیا

    کراچی،سگی بیٹی سے زیادتی اور حاملہ کرنیوالے درندہ صفت باپ کو سزا

    وزیراعلیٰ سندھ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 10ہزار افراد کا اعتکاف

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

    غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

    غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو دیر البلح کے شہدائے الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں اقوام متحدہ کی کسی بھی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا ادارے غیر مصدقہ رپورٹس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

    عرب میڈیا اور غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں زخمی غیر ملکیوں کو اقوام متحدہ کی گاڑی اور ایمبولینس میں اسپتال لائے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی مدد سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایک ’منظم پالیسی‘ قرار دیا ہے۔ کہا کہہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جرم پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کرے اور فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔

    استنبول کے میئرمبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار

    دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

  • نیتن یاہو  کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا  اظہار

    نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان جارحانہ عزائم کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نےسرکاری ٹیلی وژن پر اپنی قوم سے خطاب میں کیا، نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ حماس میں مزید طاقت سے حملے کریں گے، اب امن مذاکرات جنگ کے شعلو ں کے درمیان ہوں گے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری طاقت کا مزہ چکھ لیا ہوگا اور حماس جان لے یہ تو ابھی صرف ابتدا ہے، نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جنگی مقاصد حاصل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے جنگی مقاصد تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا خاتمہ اور غزہ کو دوبارہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بننے دینے کے وعدے کی یقین دہانی کرانا ہے۔

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے گزشتہ دو راتوں سے جاری حملوں میں 404 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 180 سے زائد بچے شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 560 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو درجن سے زائد کی حالت نا زک ہونے کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  • فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ  کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    غزہ: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت کردی-

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔

    چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی تباہ حال زندگیوں میں جلدی اور پائیدار بہتری آ سکتی ہے۔

    ملک میں کپاس کی پیداوارمیں تیزی سے کمی،وزیراعظم نے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    مصر نے اس منصوبے کا مسودہ تیار کیا تھا اور عرب رہنماؤں نے رواں ماہ اسے اپنا لیا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے مسترد کر دیا تھاامریکی صدر کے منصوبے کے جواب میں عرب منصوبہ غزہ کی مکمل تعمیر نو کے لیے پانچ برسوں میں تین مراحل پر مشتمل ہے دو برسوں پر مشتمل پہلے مرحلے میں 20 ارب ڈالر کی لاگت سے دو لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی دوسرا مرحلہ جو ڈھائی برسوں پر مشتمل ہو گا اس میں بھی دو لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے اور غزہ میں ایک ایئرپورٹ بھی تعمیر ہو گا۔

    اوچ شریف: رمضان المبارک کا تقدس پامال، کھلے عام ہوٹلوں اور ڈھابوں پر کھانے پینے کی فروخت جاری

  • غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ نیا فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب غزہ کے عوام کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کا نوٹس لینے جنگ بندی کے معاہدے پر بھی عمل در آمد کا مطالبہ کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کو قبول کرنے سے انکار کے بعد امداد لے جانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو غزہ جانے سے روک دیا تھا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا تھا کہ حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی تجویز کو مسترد کر دیا تھا، اس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے، تاکہ مستقل امن قائم ہوسکے، پہلے مرحلے میں توسیع کرواکر اسرائیل جنگ چھیڑنے کا امکان کھلا رکھنا چاہتا ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ’العربیہ ٹی وی‘ کو بتایا تھا کہ جنگ بندی کے اصل معاہدے کے مطابق سیز فائر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے، جب کہ پہلا مرحلہ ہفتے کو ختم ہوچکا ہے۔حازم قاسم نے کہا تھا کہ اسرائیل دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع نہ کرنے کا ذمہ دار ہے، اور الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ سے باقی قیدیوں کی بازیابی چاہتا ہے، جب کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    ریاض:سعودی عرب نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر مزید 34 امدادی قافلے روانہ کیے ہیں، جو ہنگامی طبی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق :یہ قافلے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت جنوبی غزہ میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو امداد فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں،سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کر رہا ہے،موجودہ بحران کے باعث غزہ کے ہسپتالوں میں طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید کمی کا سامنا ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور مختلف بحرانوں میں امداد فراہم کی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے پہلے بھی غزہ کے متاثرین کے لیے فضائی امدادی پل قائم کیا تھا، جس کے تحت مسلسل خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ، کرپشن میں ملوث سابق انچارج پرنسپل مستقل تعیناتی سے محروم

    سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی بے دخل

    ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

  • سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز  دیدی

    سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز دیدی

    سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کر دیا-

    باغی ٹی وی : عرب خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں ہے ساتھ ہی انہوں نے غزہ کے لیے امریکی سربراہی میں مارشل پلان کی تجویز بھی دی۔

    شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز ناقابل عمل ہے بلکہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیے تاکہ وہاں کے لوگ اپنی سرزمین پر رہیں، ہمارے پاس ایک عرب امن پلان ہے جو ایک مکمل جامعہ اور متبادل ہے، اس کے ذریعے علاقے میں جنگ کا خاتمہ ہوگا اور امن قائم ہوسکتا ہے۔

    پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے،حافظ نعیم الرحمان

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے لیے منظور کیے جانے والے مارشل پلان کو غزہ کے لیے بھی نافذ کرسکتا ہے جسمیں امریکا پورے خطے کی تعمیر نو کرے اور غزہ کی پٹی کو اکیلا چھوڑ دے تاکہ وہاں کے لوگ امن و سکون کے ساتھ رہ سکیں کیونکہ مارشل پلان کے تحت یورپینز نے تعمیر نو کے بعد وہاں سے منتقلی نہیں کی تھی۔

    واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا کی جانب سے یورپ کے لیے ایک مارشل پلان منظور کیا گیا تھا جس کے تحت مغربی یورپ کو اقتصادی امداد دی گئی تھی۔

    خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق

    دوسری جانب حماس کی جانب سے اگلے ہفتے کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی توقع کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرنے کی دھمکی دی ہےانہوں نے کہا کہ حماس کو "تمام قیدیوں” کو رہا کرنا چاہیے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق "سخت موقف” سے ان کا کیا مطلب ہے اس کی وضاحت نہیں کی۔

    یہ بیان اسرائیل کی جانب سے جمعے کے روز اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اسے تین اسرائیلی قیدیوں کے نام موصول ہو گئے ہیں جنہیں غزہ کی پٹی سے ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

    حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ یرغمالیوں کو جن میں سے ایک اسلامی جہاد کے زیر حراست ہے کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کےتبادلے کی چھٹی کھیپ کے طور پر رہا کیا جائے گا۔

  • پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے،حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے،حافظ نعیم الرحمان

    اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا ہمیں جمہوریت نہ سکھائے، اسرائیل کے حق میں ویٹو سے جمہوریت کا جنازہ نکل جاتا ہے-

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے-

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس پر بھارت کا قبضہ ہے یہ ہماری ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، فلطسین پر بھی کا قبضہ ہے، سیز فائر کے بعد 20 سال بعد ہزاروں فلسطینی جیلوں سے باہر نکل پائے ہیں، امریکا ہمیں جمہوریت نہ سکھائے، اسرائیل کےحق میں ویٹو سےجمہوریت کا جنازہ نکل جاتا ہےحماس کی جدوجہد کی حمایت ضروری ہے، ہم فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے،اسرائیل 7 اکتوبر کو ہار چکا ہے اسی لئے اب نہتے لوگوں پر فائرنگ اور بمباری کررہا ہے۔

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے فلسطین میں بچوں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، 20 فیصد امریکی حماس کے حامی اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، دنیا کی چھٹی سے ساتویں طاقتور فوج کو حماس نے شکت دی ہے، باضمیر لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، جو لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں وہ سمجھ لیں وہ بدمست کی حمایت کررہے ہیں، مسلم ممالک پر دباؤ ڈالا جارہا یے کہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔

    ایرول مسک کا بارک اوباما کی اہلیہ سے متعلق حیران کن انکشاف

    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا کہ برطانیہ کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا آخر کار سورج غروب ہوگیا، دنیا میں با ضمیر لوگ غزہ کےمسلمانوں کےساتھ کھڑے ہیں، افریقی اینکر فیصل داؤد نےکہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا ابھی وہ سامنےآیا ہی نہیں، یہ فلسطینیوں کی نسل کشی تھی، ہم نے عالمی میڈیا کا ضمیر مردہ دیکھا، ہمیں فلسطین کے حوالے سے سچ تک پہنچنے کے لئے مغربی میڈ یا کا متبادل دیکھنا ہوگا۔

    خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق

  • غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو  کی کوئی جلدی نہیں ،ٹرمپ

    غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کی کوئی جلدی نہیں ،ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کریں گے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے خواہشمند ہیں اور ساتھ ہی شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کرنے کی امید ظاہر کی انہوں نے کہا کہ اگر وہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتے ہیں تو یہ سب کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ (USAID) کو بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق، ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کتنا لیوی ٹیکس لے رہی ہے؟

    گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور اس کا مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہےوہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتے ہیں، جہاں ترقیاتی منصوبے کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور شہریوں کو بسایا جائے گا۔

    صدر ٹرمپ کے اس اعلان پر اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت کی ہے اور دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

    کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

    دوسری جانب مصرنے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء سے متعلق تجاویز سامنے آنے کے بعد امریکہ کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی ہر گز ممکن نہیں۔

    العربیہ کے مطابق مصر نے امریکہ کو غزہ کی پٹی کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے ناممکن ہونے کے بارے میں مطلع کیا ہے قاہرہ نے باور کرایا غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے سے متعلق اس کا موقف تبدیل نہیں ہوگا،مصر اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ فلسطینی باشندوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا وژن رکھتا ہے اور غزہ کے باشندوں کو بے گھر کیے بغیر ان کے اندر موجود رہنے پر اصرار کرتا ہے۔

    ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کتنا لیوی ٹیکس لے رہی ہے؟

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مصر اور اسرائیل کے درمیان تقریباً نصف صدی تک جاری رہنے والے امن معاہدے کو اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی کے منصوبے سے خطرہ لاحق ہے۔

    دوسری جانب سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی میں بسنے والے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بیرون ملک آباد کرنے کے منصوبے کوخیالی تصور قرار دیا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی