Baaghi TV

Tag: غزہ

  • مالٹا کے وزیرِ اعظم  کافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

    مالٹا کے وزیرِ اعظم کافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

    یورپی ملک مالٹا کے وزیرِ اعظم رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ فلسطینی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیرِ اعظم رابرٹ ابیلا کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ہماری اخلاقی ذمے داری ہے۔”وزیرِ اعظم ابیلا کے مطابق یہ اقدام 20 جون کو اقوامِ متحدہ میں ہونے والی کانفرنس کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اب تک غزہ کے 77 فیصد علاقے پر عملی کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس کے لیے اسے جارحانہ بمباری، جبری انخلاء اور فوجی دراندازی جیسے اقدامات پر انحصار کرنا پڑا۔

    جمعے کی صبح سے جاری حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں معروف صحافی حسن مجدی ابو وردہ اور ان کے اہلِ خانہ بھی شامل ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک اور 53,939 فلسطینی شہید 1,22,797 زخمی ہو چکے ہیں۔گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق شہداء کی اپ ڈیٹ شدہ تعداد 61,700 سے زائد ہے، جن میں ہزاروں وہ افراد شامل ہیں جو تاحال ملبے تلے دبے ہیں اور مردہ تصور کیے جا رہے ہیں۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق 100 امدادی ٹرک بدھ سے اب تک غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے، مگر انسانی حقوق کے ادارے اس امداد کو ناکافی قرار دے رہے ہیں۔متاثرہ علاقے میں 2 ملین افراد قحط، ادویات کی شدید قلت اور صاف پانی کی عدم دستیابی جیسے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    فلسطینی حکام نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک صحافی اور خاتون ڈاکٹر کے نو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

    غزہ کی سرکاری حکومت میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج اب تک ساحلی پٹی کے 77 فیصد جغرافیائی رقبے پر قبضہ کر چکی ہے، جسے وہ زمینی دراندازی، جبری انخلاء اور شدید بمباری کے ذریعے وسّعت دے رہی ہے۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ صرف پچھلے دو ماہ کے دوران 950 شیر خوار بچے براہِ راست حملوں یا اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والی بھوک اور طبی قلت سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    تازہ ترین واقعے میں خوراک کی عدم دستیابی کے سبب ایک اور بچے نے جان دے دی، جبکہ بے یار و مددگار خاندان خیموں اور ملبے میں خوراک کی تلاش پر مجبور ہیں۔غزہ کی حکام نے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم اور جارحانہ توسیع کو روکنے کیلئے ہنگامی اور مؤثر اقدامات کریں۔

    واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مسلسل یہ کہہ رہی ہیں کہ غذائی پابندی، شہری آبادی پر حملے اور جبری بے دخلیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

    سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت کا صحافی سے جھگڑا، دھکے دے کر باہر نکال دیا

    راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق

    برطانوی ایجنسی نے حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق منسٹر ٹولپ صدیق کو بڑا جھٹکا دے دیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی اہم ملاقات

  • ٹرمپ اور پاکستان کا نیتن یاہو کے غزہ پر مکمل کنٹرول کے اعلان پر سخت ردعمل

    ٹرمپ اور پاکستان کا نیتن یاہو کے غزہ پر مکمل کنٹرول کے اعلان پر سخت ردعمل

    پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کو مکمل کنٹرول میں لینے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے-

    پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے تسلسل، اسپتالوں اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے، اور اجتماعی انخلا کے احکامات کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کی توسیع اور پورے غزہ پر ”مکمل کنٹرول حاصل کرنے“ کے اعلان نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو سنگین خطرے سے دوچار کر دیا ہےاس کے علاوہ، اسرائیل دانستہ طور پر اہم انسانی امداد کو لاکھوں ضرورت مند افراد تک پہنچنے سے مسلسل روکے ہوئے ہے، جو کہ محصور فلسطینی عوام پر اجتماعی سزا مسلط کرنے کے مترادف ہے۔

    اوکاڑہ: راؤف مارکیٹ کی بیکری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال، دو لاکھ روپے جرمانہ

    ادھر بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بند نہ کی گئی تو اسرائیل کو امریکہ کی حمایت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ سخت موقف خلیجی ممالک کی بھرپور سفارتی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے، اور اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایک حتمی معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ اب واضح اور شدت اختیار کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں نیتن یاھو کے دفتر میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے اس وقت واشنگٹن نہ صرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بالواسطہ بلکہ حماس سے براہ راست بھی بات چیت کر رہا ہے۔

    مودی سرکار کا سفارتی ساکھ کی بحالی کیلئے بنایا گیا وفد اختلافات کا شکار

    واشنگٹن پوسٹ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے قریبی معاونین نے اسرائیلی حکام کو صاف الفاظ میں پیغام دیا ہے، ’اگر جنگ بند نہ کی گئی تو امریکہ اپنی حمایت واپس لے لے گاذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ نیتن یاہو کو اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) اور عوام کی حمایت حاصل ہے، لیکن وہ سیاسی عزم کے فقدان کا شکار ہیں۔

    غزہ پر اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 46 فلسطینی شہید اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

    اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک گھنٹے کے اندر 30 فضائی حملے کئے، جس میں سیکڑوں فلسطینی زخمی بھی ہو گئے ، اسرائیلی فوج نے اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شہریوں کو جبری نقل مکانی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

    ادھر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ افراد بھوک سے مر رہے ہیں،علاوہ ازیں برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو غزہ میں حملے بند نہ کرنے پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے جبکہ 22 ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں تک امداد پہنچنے دے۔

  • اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی،اسرائیلی وزیراعظم

    اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی،اسرائیلی وزیراعظم

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی۔

    عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے ٖفضائی حملے اور زمینی آپریشن جاری ہے اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی، غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

    دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھنٹے کے دوران غزہ میں 30 فضائی حملے کیے ہیں جن میں صبح سے 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے شہریوں کو خان یونس سے بھی انخلا کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

    واضح رہے کہ نیتن یاہو سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عالمی دباؤ کی وجہ سے وہ بعد ازاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بتسلئیل سموتریچ نے پیر کے روز ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو صرف "کم سے کم خوراک اور دوا” فراہم کی جائے گی، اور یہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ "حماس تک ان میں سے کچھ نہیں پہنچے گا”ہم گذشتہ ڈیڑھ سال سے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں اور اُسے ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔ فوج ایک پتھر بھی اپنی جگہ پر نہیں چھوڑے گی، سموٹریچ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "غزہ کے شہریوں کو جنوبی حصے میں دھکیلا جائے گا اور وہاں سے وہ تیسرے ممالک منتقل ہوں گے۔

    سپریم جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس اعجازسواتی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

    اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ پر اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں، جو ایک عارضی جنگ بندی کے بعد روکی گئی تھیں یہ جنگ بندی مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی سے طے پائی تھی، تاہم مذاکرات کے اگلے مرحلے میں تعطل کے بعد اسرائیل نے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں۔

  • غزہ : اسرائیلی فوج کی بمباری سے یحییٰ السنوار کے بھائی شہید

    غزہ : اسرائیلی فوج کی بمباری سے یحییٰ السنوار کے بھائی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے حماس کے شہید رہنما یحییٰ السنوار کے بھائی سمیت 144 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرئیلی فوج نے خان یونس پر بم برسائے ، جس میں یحییٰ سنوار کا دوسرا بھائی بھی شہید ہو گیا، زکریا سنوار کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق کر دی گئی، وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں پروفیسر تھے، زکریا کے بیٹے بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔

    سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں صحافی جوڑا خالد ابوسیف اور نور قندیل بھی شامل ہے۔

    غزہ میں خوراک اورادویات کی شدید قلت بھی جاری ہے ، تمام اسپتال طبی خدمات سرانجام دینے سے قاصر ہو گئے ہیں دوسر ی جانب اسرائیل نے غزہ میں جاری مکمل ناکہ بندی کے دو ماہ بعد بالآخر "بنیادی مقدار” میں خوراک داخل کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق یہ فیصلہ فوج کی سفارش پر کیا گیا تاکہ غزہ میں ممکنہ بھوک کے بحران کو روکا جا سکے اگر انسانی بحران پیدا ہوتا ہے تو اس سے اسرائیلی فوج کا جاری آپریشن متاثر ہو سکتا ہے، اسی لیے محدود سطح پر امدادی خوراک داخل کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے،اسرائیلی حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ امدادی خوراک حماس کے ہاتھ نہ لگے، اس کے لیے خصوصی اقدا مات کیے جائیں گے۔

    اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں مکمل ناکہ بندی نافذ کر رکھی تھی جس کا مقصد حماس پر دباؤ ڈالنا تھا، تاہم اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے کئی بار خبردار کیا کہ غزہ میں خوراک، صاف پانی، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

    جبکہ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں UNRWA کے 300 سے زائد ملازمین شہید ہو چکے ہیں انہوں نے اس المناک حد کو "خونریز سنگ میل” قرار دیا ہے۔

    فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر اہلکار اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنے بچوں اور خاندانوں کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی پوری کی پوری فیملیاں مٹا دی گئیں ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے، جن میں طبی عملہ اور اساتذہ شامل تھے جو اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے تھے،ان ہلاکتوں کا کوئی جواز نہیں، اگر ان جرائم پر خاموشی اختیار کی گئی تو مزید بے گناہوں کی جانیں جائیں گی، جو ذمہ دار ہیں، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزین اسکول پر بمباری، 40 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزین اسکول پر بمباری، 40 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیئے۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد خالی کرنے کا حکم دے کر قریبی پناہ گزین اسکول پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 2صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردئیے گئے۔

    دوسری جانب لبنان پر حملہ کرکے حماس رہنما کو قتل کردیا جب کہ قحط زدہ غزہ کے بچے غذائی قلت سے نحیف ہوگئے ورلڈ سینٹرل کچن نے امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان کردیا جس کےبعد امریکی کانگریس کے 94 ڈیموکریٹ اراکین نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل فوری بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارتی ہزیمت، اسرائیلی ساخت کے ہیراک ڈرونز پاکستان بھیجنے لگا، سب تباہ

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ غزہ میں موجود 3 ایسے اسرائیلی مغوی جنہیں پہلے زندہ سمجھا جا رہا تھا، ممکنہ طور پر ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد ان افراد کی تعداد جو یقیناً زندہ ہیں، صرف 21 رہ گئی ہے ہمیں مکمل یقین ہے کہ 21 مغوی زندہ ہیں ، تاہم 3 دیگر کے بارے میں یہ یقینی نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔

    یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں دیئے گئے بیان کی توثیق کے طور پر سامنے آیا ہے،روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے منگل کو ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ ایک ہفتہ قبل 24 مغوی زندہ تھے، لیکن اب یہ تعداد 21 رہ گئی ہے۔

    ننکانہ صاحب: بھارتی ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں

    یرغمالیوں کے اہل خانہ کی نمائندگی کرنے والے ایک گروپ کے ترجمان نے کہا کہ ہیڈکوارٹر ایک بار پھر وزیرِ اعظم سے مطالبہ کرتا ہے کہ جب تک آخری مغوی واپس نہیں آ جاتا، جنگ کو روکا جائے-

    اسرائیل میں یرغمالیوں کے امور کے کوآرڈینیٹر گال ہیرش نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے قبضے میں 59 اسرائیلی مغوی ہیں، جن میں سے 24 زندہ جبکہ 35 ہلاک ہو چکے ہیں یہ اعداد و شمار صدر ٹرمپ کے بیان سے قبل بھی یہی تھے اور اس کے بعد بھی ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    خیبر: بابِ خیبر پر بھارتی جارحیت کے خلاف خیبر پولیس اور قبائلی عمائدین کا بھرپور احتجاج

  • حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2   اسرائیلی فوجی  ہلاک

    حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ میں حماس کی سرنگ میں ہونے والے بم دھماکے دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورت کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ہفتے کے روز ایک سرنگ کے دہانے پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک کیپٹن سمیت دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ میں 2 فوجیوں کےحماس کی سرنگ میں بوبی ٹریپ سے مارے جانے کی تصدیق کردی۔بتایا گیا کہ یہ اہلکار فوج کے ایلیٹ ’یہالوم‘ انجینیئرنگ یونٹ سے تعلق رکھتے تھے اور گولانی بریگیڈ کے ماتحت کام کررہے تھے۔

    اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اہلکار ایک عمارت کے اندر سرنگ کے داخلی راستے کا معائنہ کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔غزہ میں جنگ کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اب بڑھ کر 416 ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایک اور واقعے میں شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی یروشلم بریگیڈ سے تعلق رکھنے والا ایک ریزرو فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

    مودی سن، غلطی کی تو بھارت میں ہر طرف تباہی ہو گی،پاکستانی کسانوں کا اعلان

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی بِلا اشتعال فائرنگ، پاکستان فوج کا منہ توڑ جواب

    پاکستان خطے کی صورتحال سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرئے گا

    بھارت کی ناپاک منصوبہ بندی،اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم،پاکستان بھی تیاروبیدار

  • حماس غزہ میں 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار

    حماس غزہ میں 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار

    فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں 5 سال کے لیے وحشیانہ کارروائیاں روک دی جاتی ہیں تو اسرائیل کے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس ایک ہی دفعہ قیدیوں کے تبادلے اور 5 سال کی جنگ بندی کے لیے تیار ہے، قبل ازیں فلسطینی تنظیم نے 17 اکتوبر کو جزوی جنگ بندی کی تجویز کی مخالفت کی تھی اور اسرائیل کی جانب سے 10 قیدیوں کے بدلے 45 روز کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

    ادھرغزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے اور اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے ہفتے کے روز قاہرہ میں حماس کے وفد اور مصری حکام کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فوجی دباؤ بڑھانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا اور دھمکی دی ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو رفح ماڈل کو پٹی میں کسی اور جگہ پر بھی دہرایا جائے گا۔

    آرمی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ ہم جلد از جلد غزہ کی پٹی پر فوجی دباؤ کو نمایاں طور پر بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں ہم نئے مقامات پر منتقل ہوں گے، اس دوران ریزرو فورسز کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت بھی کی جائے گی، اگر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونے والی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو آپریشنل پلانز کے فریم ورک کے اندر تیار کردہ اضافی ٹولز کو جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔ صہیونی فوج نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے دیگر مقامات پر رفح ماڈل کی نقل تیار کریں گے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ شروع ہونے کے بعد حماس نے 251 اسرائیلیوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے درجنوں کو معاہدوں کے تحت رہا کیا گیا اور متعدد اسرائیلی حملوں میں مارے گئے تاہم اس وقت حماس کی قید میں 58 اسرائیلی موجود ہیں۔

    دریں اثنا غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 51,495 ہو گئی ہے۔

  • فلسطینی خاتون کا بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے کا انکشاف

    فلسطینی خاتون کا بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے کا انکشاف

    61 سالہ فلسطینی خاتون کنان نے غزہ میں خوراک کی قلت کے سبب بچوں کو کچھوے کا گوشت پکا کر کھلانے کا انکشاف کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ کنان اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے کے بعد خان یونس کے ایک خیمے میں اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ، فلسطینی خاتون نے خیمے میں آگ پر پکتے سرخ گوشت کو دیکھتے افسردگی سے بتایا کہ بچے کچھو ے کھانے سے خوفزدہ تھے لیکن ہم نے انہیں بتایا کہ اس کا ذائقہ مچھلی کی طرح لذیذ ہے، اس کے باوجود کچھ بچوں نے کھانا کھالیا لیکن کچھ نے کچھوے کھانے سے انکار کردیاکچھوے کا خول ہٹا کر اس کا گوشت بنایا جاتا ہے اس کے بعد اس میں پیاز، کالی مرچ، ٹماٹر اور مصالحے ڈال کر اسے پکایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی آئی پی سی کے مطابق غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم قرار دیا ہے

    اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچ سکی ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے، گزشتہ ماہ آئی پی سی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے۔

  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی،نیتن یاہو

    غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی،نیتن یاہو

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے دوران یرغمالی اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر لاپتہ ہوگیا،حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیلی فوج کےخلاف جوابی حملے کیے، گھات لگا کرکیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے اسرائیلی فوج کے ٹینک اور ملٹری بلڈوزرکو بھی تباہ کردیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون تباہ ہوگیا۔

    ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے باعث مسیحیوں کو ان کے مقدس مقام پر جانے سے روک دیا گیا۔

    پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطالبات کے سامنےجھک گئے تو غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کوختم نہ کردیں-

    اس نے کہا کہ غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہوگی، ایسی شرائط پرجنگ کا خاتمہ پیغام دےگا کہ اغوا کاری کے ذریعےاسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے،جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں،جنگ کو ختم نہیں کریں گے، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنےکا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔

    ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع،پی سی بی نے اشتہار دیدیا

    غزہ جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کی قرارداد پر دستخط کر دیئے۔