Baaghi TV

Tag: غزہ

  • غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

    غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

    غزہ: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر رفح پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو چھوٹے علاقوں میں محدود کر دیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 18 مارچ سے غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے بعد اب تک فلسطینی علاقے کے تقریباً 30 فیصد حصے کو ’سیکیورٹی بفر زون‘ میں تبدیل کر دیا ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے 18 مارچ سے جاری حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ صرف گزشتہ دنوں میں شمالی غزہ میں 13 اور ایک فضائی حملے میں 10 افراد شہید ہوئے جن میں معروف مصنفہ اور فوٹوگرافر فاطمہ حسونا بھی شامل ہیں۔

    ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور

    طبی ادارے ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ غزہ اب ایک "اجتماعی قبر” بن چکا ہے جہاں نہ صرف فلسطینی بلکہ ان کی مدد کرنے والے بھی خطرے میں ہیں، ادھر اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی روکنے کا فیصلہ جاری رکھے گا۔

    برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

  • اسرائیلی محاصرے سے غزہ قحط کے دہانے پر ،60 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار

    اسرائیلی محاصرے سے غزہ قحط کے دہانے پر ،60 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار

    غزہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور 5 سال سے کم عمر کے 60 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی (UNRWA) کے مطابق غزہ قحط کے دہانے پر ہے، جہاں بیکریاں بند ہو چکی ہیں، امدادی قافلے رو کے جا رہے ہیں، اور بھوک تیزی سے پھیل رہی ہے UNRWA کی ڈائریکٹر جولیٹ توما نے کہا کہ تمام بنیادی اشیاء ختم ہو رہی ہیں، بچے بھوکے سو رہے ہیں۔

    یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوئی جب 18 مارچ کو اسرائیلی فوج نے جنگ بندی توڑ کر دوبارہ حملے شروع کر دیئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2 مارچ کے بعد سے امدادی قافلوں کی رسائی تقریباً بند ہو چکی ہے، جس سے اسپتالوں کو ایندھن، خوراک کی تقسیم اور امدادی کار کنو ں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

    بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی گئی ایک پیشگوئی پوری ہونے والی ہے؟

    اقوام متحدہ کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی رابطہ کار سگرڈ کاگ نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کے تحت امداد کی فراہمی کا پابند ہےحالات نہ صرف عام شہریوں بلکہ فلسطینی امدادی کارکنوں کے لیے بھی "خوفناک” ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر وارنٹ جاری کیے ہیں اس کے علاوہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں نسل کشی کا مقدمہ بھی جاری ہے،اقوام متحدہ نے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان اور غزہ کے شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جا سکے۔

    سلمان خان کے بارے ماہرین نجوم کی چونکا دینے والی پیشگوئیوں سے مداح تشویش میں مبتلا

  • اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا،اقوام متحدہ

    اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ نے اپنی رپور ٹ میں انکشاف کیا ہےکہ اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ 18 مارچ سے 9 اپریل کے دوران کم از کم 36 اسرائیلی حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو قتل کیا گیا ہے اسرائیلی فوج نے تقریباً 3 ہفتوں کے دوران 224 حملے کیے جن میں رہائشی عمارتوں اور عالمی سطح پر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے کُل 36 حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بھی اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ پر حملے کیے جس میں غزہ پٹی کے شمالی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

    عمران خان کی عدالت پیشی،جیل حکام نے مانگی اضافی سیکورٹی

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے امداد کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچا۔ خوراک، ایندھن، دوا سمیت سب ناپید ہے، اب غزہ ایک قتل گاہ بن چکا ہے جہاں عام شہری موت کے ایک نہ ختم ہونے والے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حالات پہلے سے کہیں زیادہ بدتر ہو چکے ہیں، فلسطینیوں کو زبردستی چھوٹے علاقوں میں دھکیلا جا رہا ہے، امداد روک دی گئی ہے اور ان کی زندگی کے لیے حالات اس حد تک ناقابل برداشت ہو چکے ہیں جو ان کے بطور قوم وجود کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

    کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان کو قصوروار ٹھہرادیا

    اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ کے جنوبی علاقوں میں نئی زمینوں پر قبضے کے منصوبے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج مسلسل انخلاء کے احکامات جاری کر رہی ہے،اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی اونروا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 4 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کیا جا چکا ہے جبکہ امداد کی رسائی مکمل طور پر بند ہے۔

  • اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

    اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں اور جنگی جرائم پر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں۔

    باغی ٹی وی : مسلم سیاسی رہنما سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی طویل اور جذباتی پوسٹ میں خاص طور پر النصر اسپتال پر بمباری میں ایک صحافی سمیت متعدد افراد کے زندہ جلنے کے واقعے پر سخت غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔

    سوارا بھاسکر نے لکھا کہ اسرائیل صرف غزہ کو نہیں بلکہ ہمارے اندر موجود انسانیت کے احساس کو بھی ختم کر رہا ہے میں روز کوشش کرتی ہوں کہ اپنی اچھی سی سیلفی لوں، اپنی بیٹی کی معصوم تصاویر پوسٹ کروں، میک اپ کروں، آن لائن شاپنگ کروں لیکن یہ سب بھی مجھے غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں کے بارے میں سوچنے سے نہیں روک سکتا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں پر افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہر دن ایسے والدین کو دیکھتی ہوں جو اپنے مردہ بچے کو گود میں اٹھائے رو رہے ہوتے ہیں، ایسا بچہ جس کا سر تن سے جدا ہو چکا اور جسم کے ٹکڑے اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری نے فضا میں اڑا دیئے جاتے ہیں، لوگ اپنے عزیزوں کے اعضا پلاسٹک بیگز میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ جلادیا گیا-

    سوارابھاسکر نے لکھا کہ ہم سب ایک نسل کشی دیکھ رہے ہیں، یہ بدترین جنگی جرائم اور غیر انسانی مظالم کو ہمارے فونز پر لائیو اسٹریم دکھایا جاتا ہے اور ہم کچھ بھی نہیں کرپارہے،ہم سب آہستہ آہستہ مر رہے ہیں، اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا اور فلسطین میں قتل وغارت گری نہیں کررہا بلکہ وہ ہماری انسانیت چھین رہا ہے، صرف سوشل میڈیا پر وقت گزارنا یا آن لائن خریداری کرنا انسانیت کو نہیں بچا سکتا۔

    چین،نرسنگ ہوم میں آگ،20 افراد ہلاک

    سوارا نے لکھا کہ یہ معمولی نہیں ہے، انسانوں یاکسی بھی جاندار کو زندہ جلانا معمول کی بات نہیں ہے، بچوں کا قتل اور اسپتالوں، اسکو لوں اور شہریوں پر بمباری بھی معمول کی بات نہیں، وہ جنگیں جو مغربی دنیا نے پیدا کیں جو ہتھیار انھوں نے بنائے اور نسل کشی، یہ سب معمولی نہیں ہے۔

    سوارا بھاسکر نے لوگوں کو اس ظلم ونانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے سب سے بھیانک جنگی جرائم دیکھ کر اپنی آنکھیں بند نہ کریں اور نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں ۔

    ہم انصاف کے لئے کہاں رجوع کریں، بتایا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

  • اسرائیل کے وحشیانہ حملے،حماس کمانڈر سمیت مزید 60  فلسطینی شہید

    اسرائیل کے وحشیانہ حملے،حماس کمانڈر سمیت مزید 60 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حماس کمانڈر سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ صہیونی فوج کے حملوں میں 162 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید والوں کی تعداد 50 ہزار 669 ہوگئی جب کہ ایک لاکھ پندرہ ہزار دو سو پچیس شہری زخمی ہو چکے ہیں-

    صدر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حملے میں حال ہی میں 15 طبی اور ایمرجنسی اہلکاروں کا قتل مشتبہ جنگی جرم ہے جو غزہ جنگ کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

    بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، نواز شریف

    فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد صالح محمد برداوِل، ان کی اہلیہ اور ان کے تین بچوں سمیت شہید کر دیا صالح 18 مارچ کے بعد شہید ہونے والے چوتھے فلسطینی صحافی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی و فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے علاقے صیدا کے رہائشی علاقے میں ایک فلیٹ پر حملہ کر کے حماس کمانڈر حسن فرحات کو ان کے بیٹے اور بیٹی سمیت شہید کر دیاڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ان کی تنظیم کے11 ویں ڈاکٹر حسام آل لولو، ان کی اہلیہ اور 28 سالہ بیٹی کو بمباری کر کے شہید کردیا۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی کا ٹیلی فونک رابطہ

    اقوام متحدہ کے ادارہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے غزہ،مغربی کنارے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔

  • غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملے، 39 ہزار سے زائد بچے یتیم

    غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملے، 39 ہزار سے زائد بچے یتیم

    غزہ پر اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 39 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں۔

    قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کو جدید تاریخ کے ’سب سے بڑے یتیم بچوں کے بحران‘ کا سامنا ہے، فلسطینی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 39 ہزار سے زیادہ بچوں نے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں کو کھو دیا ہے۔ محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ہزاروں فلسطینی بچوں کے والدین شہید ہو چکے ہیں۔’فلسطینی یوم اطفال‘ کے موقع پر ایک بیان میں ایجنسی نے کہا کہ جنگ کے 534 دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 39 ہزار 384 بچوں نے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں کو کھو دیا ہے۔

    اسرائیلی بمباری سے محصور غزہ تباہ ہوگیا ہے اور اس کی 23 لاکھ کی آبادی میں سے زیادہ تر بے گھر ہوچکی ہے۔بیورو نے کہا کہ ان میں تقریباً 17 ہزار بچے شامل ہیں جو اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے اپنے دونوں والدین سے محروم ہو گئے ہیں۔فلسطینی سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس بیورو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بچے المناک حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، جن میں سے بہت سے شکستہ خیموں یا تباہ شدہ گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، جہاں انہیں سماجی نگہداشت اور کوئی نفسیاتی مدد حاصل نہیں ہے، غزہ کی پٹی کو جدید تاریخ کے سب سے بڑے یتیم بچوں کے بحران کا سامنا ہے۔

    بیان کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 17 ہزار 954 بچے شہید ہوئے ہیں، جن میں 274 نومولود بچے اور ایک سال سے کم عمر کے 876 بچے شامل تھے۔بے گھر افراد کو پناہ دینے والے خیموں میں 17 بچے یخ بستہ سردی ٹھٹھر کر شہید ہوئےجبکہ دیگر 52 بچے بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے جان سے چلے گئے۔فلسطینی ایجنسی نے بیورو نے خبردار کیا کہ 60 ہزار بچے شدید غذائی قلت اور آنے والے قحط کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

    ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی

    عرب ممالک جانے والے سامان سے 208 کلو سے زائد منشیات برآمد

    چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو مقدمہ جیتوا دیا

    بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

    فیصل آباد،مسافر وین اور کار کی ٹکر، 26 افراد زخمی

  • اسرائیل کا غزہ کے ‘جنوبی علاقہ پر قبضہ کرنے کا اعلان

    اسرائیل کا غزہ کے ‘جنوبی علاقہ پر قبضہ کرنے کا اعلان

    اسرائیل نے غزہ کے ‘جنوبی علاقہ ‘کو سیکیورٹی زونز میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ کے جنوبی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ فوج مزاحمت کاروں اور ان کی بنیادی ڈھانچے کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور غزہ کے "وسیع علاقے” پر قبضے کے لیے کارروائی کریں گے۔کاٹز نے کہا کہ غزہ کے جنوبی علاقوں کو کلیئر کروا کر اسے سیکیورٹی زونز میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں ایک اور ڈویژن تعینات کی ہے جس کا مقصد حماس کے خلاف آپریشن کو تیز کرنا ہے۔

    سب سے پہلے امریکہ،ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا ٹیرف پیکج، عالمی تجارتی نظام میں زلزلہ

    کراچی، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بیٹے کے سامنے باپ قتل

    نوبل انعام،عمران خان کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی کو پھر ملی رسوائی

    پی ایس ایل10 ،ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

  • اسرائیلی فوج کے عید پر غزہ میں حملے جاری، بچوں سمیت مزید 64 افراد شہید

    اسرائیلی فوج کے عید پر غزہ میں حملے جاری، بچوں سمیت مزید 64 افراد شہید

    غزہ: اسرائیل نے عید کے دوسرے روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے غزہ میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    باغی ٹی وی : فلسطین میں آج عید کا دوسرا روز ہے اور صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ پر بہیمانہ حملے مسلسل جاری ہیں،فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں بچوں سمیت 64 افراد شہید ہوگئےرفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئیں جس میں طبی عملے کے 8 ارکان کے علاوہ شہری دفاع کے 5 کارکن اور ایک یو این ملازم بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

    45 سالہ مہمان نوازی کا ختم، افغان مہاجرین کی مہلت آج ختم

    مودی کا وزیراعظم بننے کے 11 برس بعد آرایس ایس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

    حافظ آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عید کے موقع پر مٹھائی تقسیم

  • غزہ میں عید پر بھی اسرائیلی حملے، رفح میں زمینی آپریشن شروع

    غزہ میں عید پر بھی اسرائیلی حملے، رفح میں زمینی آپریشن شروع

    غزہ: اکتوبر 2023 میں اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد تباہ حال غزہ میں آج دوسری عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے کیے گئے فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں ہم اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے، کام پہلے ہی کم ہے اور کراسنگ کی بندش نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

    شہریوں نے کہا کہ غزہ میں زندگی اذیت ناک ہے، کچھ کھاتے ہیں، کچھ لوگ بھوکے رہتے ہیں، صرف اللہ ہی جانتا ہے کہ لوگوں کا کیا حال ہے، دنیا سے سوال ہے کہ کیا ہم انسان نہیں ہیں؟ کیا ہمارے بچوں کو دنیا کے تمام بچوں کی طرح خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟

    مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں میں پڑھنے کا مشورہ

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ میں سکیورٹی زون کو توسیع دینے کے لیے رفح کے علاقے میں زمینی کارروائی شروع کر دی ہےاسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک ایسے مقام پر حملہ کیا جہاں سے مزا حمت کاروں نے راکٹ فائر کیا تھا، اس کی فورسز نے علاقے سے گولہ باری کی۔

    فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 18 مارچ سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 921 ہو گئی ہے اور 2000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    جیمز بانڈ اسٹار کی اپنی پوتی کے ساتھ موب لینڈ کے پریمیئر میں شرکت

    وزارت کے اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل کے اعداد و شمار کے مطابق بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن 26 افراد کی میتیں اور 70 زخمی لائے گئے ہیں۔ اس طرح غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے دوبارہ فضائی اور تو پ خانے کے حملے شروع کیے جانے کے بعد قتل ہونے والوں کی تعداد 921 اور زخمیوں کی تعداد 2054 ہوگئی ہے-

    واضح رہے کہ غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ کا زیادہ تر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، لاکھوں فلسطینی خیموں یا بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹ شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟تین سال بعد تھائی پولیس اہلکار کے چونکا دینے والے انکشاف

  • اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر حماس کے زیر حراست اسرا ئیلی یرغمالیوں کی رہائی پر دباؤ ڈالنا ہے۔

    ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی گولہ باری اور فضائی حملے جاری ہیں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد پار سے فائر کیے گئے راکٹس کو روکا اور جوابی کارروائی میں دو لبنانی شہروں پر گولہ باری اور تین دیگر علاقوں میں فضائی حملے کیے۔

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی

    اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق، یہ حملے لبنانی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، یہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہو ں نے تین راکٹس کو سرحدی علاقے میں مار گرایا۔ تاہم، حزب اللہ نے ان حملوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔

    امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر انعام ختم کردیا