Baaghi TV

Tag: غزہ

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

    اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

    تل ابیب: اسرائیل میں سکیورٹی چیف کو عہدے سے ہٹانے اور غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات ہزاروں افراد نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے دفتر کے باہر احتجاج کیا مظاہرین نے اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ کو عہدےسے ہٹانےاور مغویوں کی واپسی کے بجائے غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے نیتن یاہو حکومت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا۔

    واضح رہے نیتن یاہو نے چند دن قبل شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو عہدے سے برطرف کردیا تھا مگر بعد ازاں اسرائیل کی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کا فیصلہ معطل کردیا تھا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

    سندھ میں اراضی ریکارڈ کو جدید ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

    اربوں روپٔے مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام

  • اسرائیل کے لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع

    اسرائیل کے لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع

    بیروت: اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےلبنان کے مختلف علاقوں پر تقریباً 15 حملےکیے ہیں جن میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں، لبنان پر حملوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں میں لبنان پر مزید حملےکیے جائیں گے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج صبح لبنان سے اسرائیل پر تین راکٹ فائرکیےگئے، اسرائیلی فوج نے راکٹ حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ بھی کیا،حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں پر رد عمل میں کہا ہےکہ اسرائیل پر راکٹ حملے میں حزب اللہ کا کوئی ہاتھ نہیں،لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہے ہیں، اسرائیل راکٹ حملےکا بہانہ بنا کر لبنان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

    سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دوسری جانب غزہ میں بم باری سے 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ پانچ روز میں شہدا کی تعداد 630 سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے، اقوام متحدہ انسانی امور ایجنسی نے غزہ کی بدترین انسانی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

  • بھارتی طلبہ کا غزہ جنگ کیخلاف احتجاج، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

    بھارتی طلبہ کا غزہ جنگ کیخلاف احتجاج، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں یونیورسٹی طلبہ نے جمعہ کے روز ایک بار پھر غزہ میں اسرائیلی جنگ مسلط کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہےطلبہ نے اسرائیلی جنگ کے حملے کو جنگ بندی پر حملہ قرار دیا-

    باغی ٹی وی : دہلی میں اسرائیلی جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے دہلی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے خلاف مؤقف اختیار کرے اور از سر نو فلسطین کاز کے لیے بھارت کے پرانے مؤقف کی طرف واپس آئےاس احتجاج کی قیادت جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی یونین کی صدر دھننجے کر رہی تھیں۔

    جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی یونین آل انڈیا سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی رکن ہے جس نے یہ احتجاج نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں منعقد کیا جو کہ نئی دہلی کا مرکزی علاقہ ہے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے اس احتجاج میں حصہ لیا اور مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی موجود ہ پالیسیوں کی بجائے فلسطین کے بارے میں بھارت کے پرانے مؤقف کی طرف لوٹ آئے۔

    اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو کا انٹیلیجنس سربراہ کی برطرفی کا حکم روک دیا

    واضح رہے کہ مہاتما گاندھی نے فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام کی مخالفت کی تھی انہوں نے اسرائیلی ریاست قائم کرنے کو غیر انسانی حرکت قرار دیا تھا بھارت کئی دہائیوں تک اسی مؤقف پر قائم رہا اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا رہا تاہم مودی سرکار نے اپنی فلسطین سے متعلق پالیسی کو تبدیل کیا ہے، اسرائیل وبھارت کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں، کئی بھارتی کمپنیاں اسرائیلی شراکت داری کے ساتھ اسلحہ سازی کر رہی ہیں۔ بھارتی مزدور اسرائیل میں جا کر کام کر رہے ہیں۔

    وائس آف امریکہ کے ملازمین کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

    احتجاجی طلبہ نے کہا کہ ہم آج کا احتجاج کر کے اسرائیلی جنگ کے خلاف اپنی مزاحمت ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں اور فلسطینیوں کی حمایت کو سامنے لانا چاہتے ہیں، احتجاجی طلبہ نے بھارتی سرکار پر الزام لگایا ہے کہ اس کی اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی ڈیل کی وجہ سے بھار ت براہ راست غزہ میں ہونے والی جرائم میں ملوث ہو گیا ہے، ہم بھارت کے نوجوان اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہیں کہ بھا رتی ریاست بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں کردار ادا کر رہی ہے۔

    جلسوں کیلئے پیسہ ہر وقت دستیاب، ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے گنڈا پور کے پاس فنڈز نہیں،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کر کے 19 جنوری سے چلی آرہی جنگ بندی کو ختم کر دیاجنگ کے اس نئے سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل نے پہلے ہی روز 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے-

  • تین دن میں 200 معصوم بچوں سمیت 591 فلسطینی شہید

    تین دن میں 200 معصوم بچوں سمیت 591 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی جانب سےفلسطینی عوام پر بمباری، زمینی حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق محض تین دنوں میں 591 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 200 معصوم بچے شامل ہیں۔ یہ وحشیانہ حملے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کیے جا رہے ہیں، جہاں فلسطینی افطار کے بجائے ملبے تلے دبے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔گنجان آباد علاقے میں رہنے والے ہزاروں بے گھر افراد، جو پہلے ہی جنگ کے خوف میں زندگی گزار رہے تھے، اب مزید ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔

    ان حملوں کے خلاف یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر بھی اسرائیلی بمباری کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف شدید عوامی احتجاج ہو رہا ہے۔ یروشلم میں ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے انتہا پسندانہ فیصلوں کے خلاف مظاہرے کیے، جس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔فلسطینی عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ جارحیت دراصل فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے اور ان کی شناخت مٹانے کی کوشش ہے۔

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس گروپس نے اسرائیل کے ان اقدامات کو اجتماعی سزا اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔فلسطینی سینٹر برائے انسانی حقوق کے ترجمان نے عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "دنیا کہاں ہے؟ مشترکہ انسانی اقدار کہاں ہیں؟”اس وقت غزہ خون میں ڈوبا ہوا ہے، اور عالمی برادری کی محض زبانی مذمت اور بےعمل تشویش فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

    ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

    نواز شریف کا بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار

    نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود ہی آپریشن کر ڈالا

    میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

  • فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

    فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر میکرون اور شہزادہ محمد بی سلمان نے غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ تازہ کارروائیوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا جو شمال اور جنوبی علاقوں کے درمیان جزوی بفرزون ہے۔حماس نے بیان میں کہا کہ نیتزارم راہداری میں مداخلت دو مہینوں کی جنگ بندی کے دوران نئی اور بدترین خلاف ورزی ہے تاہم حماس نے معاہدے پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور مصالحت کاروں کو اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

    طالبان نے امریکی یرغمالی جارج گلیزمن کورہا کر دیا

    کراچی،سگی بیٹی سے زیادتی اور حاملہ کرنیوالے درندہ صفت باپ کو سزا

    وزیراعلیٰ سندھ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 10ہزار افراد کا اعتکاف

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

    غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

    غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو دیر البلح کے شہدائے الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں اقوام متحدہ کی کسی بھی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا ادارے غیر مصدقہ رپورٹس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

    عرب میڈیا اور غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں زخمی غیر ملکیوں کو اقوام متحدہ کی گاڑی اور ایمبولینس میں اسپتال لائے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی مدد سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایک ’منظم پالیسی‘ قرار دیا ہے۔ کہا کہہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جرم پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کرے اور فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔

    استنبول کے میئرمبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار

    دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

  • نیتن یاہو  کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا  اظہار

    نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان جارحانہ عزائم کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نےسرکاری ٹیلی وژن پر اپنی قوم سے خطاب میں کیا، نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ حماس میں مزید طاقت سے حملے کریں گے، اب امن مذاکرات جنگ کے شعلو ں کے درمیان ہوں گے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری طاقت کا مزہ چکھ لیا ہوگا اور حماس جان لے یہ تو ابھی صرف ابتدا ہے، نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جنگی مقاصد حاصل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے جنگی مقاصد تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا خاتمہ اور غزہ کو دوبارہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بننے دینے کے وعدے کی یقین دہانی کرانا ہے۔

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے گزشتہ دو راتوں سے جاری حملوں میں 404 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 180 سے زائد بچے شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 560 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو درجن سے زائد کی حالت نا زک ہونے کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  • فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ  کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    غزہ: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت کردی-

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔

    چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی تباہ حال زندگیوں میں جلدی اور پائیدار بہتری آ سکتی ہے۔

    ملک میں کپاس کی پیداوارمیں تیزی سے کمی،وزیراعظم نے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    مصر نے اس منصوبے کا مسودہ تیار کیا تھا اور عرب رہنماؤں نے رواں ماہ اسے اپنا لیا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے مسترد کر دیا تھاامریکی صدر کے منصوبے کے جواب میں عرب منصوبہ غزہ کی مکمل تعمیر نو کے لیے پانچ برسوں میں تین مراحل پر مشتمل ہے دو برسوں پر مشتمل پہلے مرحلے میں 20 ارب ڈالر کی لاگت سے دو لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی دوسرا مرحلہ جو ڈھائی برسوں پر مشتمل ہو گا اس میں بھی دو لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے اور غزہ میں ایک ایئرپورٹ بھی تعمیر ہو گا۔

    اوچ شریف: رمضان المبارک کا تقدس پامال، کھلے عام ہوٹلوں اور ڈھابوں پر کھانے پینے کی فروخت جاری

  • غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ نیا فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب غزہ کے عوام کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کا نوٹس لینے جنگ بندی کے معاہدے پر بھی عمل در آمد کا مطالبہ کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کو قبول کرنے سے انکار کے بعد امداد لے جانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو غزہ جانے سے روک دیا تھا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا تھا کہ حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی تجویز کو مسترد کر دیا تھا، اس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے، تاکہ مستقل امن قائم ہوسکے، پہلے مرحلے میں توسیع کرواکر اسرائیل جنگ چھیڑنے کا امکان کھلا رکھنا چاہتا ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ’العربیہ ٹی وی‘ کو بتایا تھا کہ جنگ بندی کے اصل معاہدے کے مطابق سیز فائر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے، جب کہ پہلا مرحلہ ہفتے کو ختم ہوچکا ہے۔حازم قاسم نے کہا تھا کہ اسرائیل دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع نہ کرنے کا ذمہ دار ہے، اور الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ سے باقی قیدیوں کی بازیابی چاہتا ہے، جب کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    ریاض:سعودی عرب نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر مزید 34 امدادی قافلے روانہ کیے ہیں، جو ہنگامی طبی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق :یہ قافلے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت جنوبی غزہ میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو امداد فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں،سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کر رہا ہے،موجودہ بحران کے باعث غزہ کے ہسپتالوں میں طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید کمی کا سامنا ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور مختلف بحرانوں میں امداد فراہم کی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے پہلے بھی غزہ کے متاثرین کے لیے فضائی امدادی پل قائم کیا تھا، جس کے تحت مسلسل خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ، کرپشن میں ملوث سابق انچارج پرنسپل مستقل تعیناتی سے محروم

    سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی بے دخل

    ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر