Baaghi TV

Tag: قومی اسمبلی

  • سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آج پیر کے روز ملاقات کی ہے ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سرفراز احمد بگٹی کو نگراں وفاقی وزیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اسپیکر نے سرفراز احمد بگٹی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد بگٹی بطور نگران وزیر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عام انتخابات کے انعقاد کے میں اپنا آئینی کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں رہنمائوں نےملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے عوام کی فلاح و بہبود کے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا.

    جبکہ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیر کے روز چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے دیگر ممبران کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
    Speaker
    چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے اسپیکر قومی اسمبلی کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے متوسط طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 4 لاکھ مستحق افراد کو کھانے کی فراہمی، لاکھوں نوجوانوں کے لیے انفورمیشن ٹیکنولوجی (آئی ٹی) ٹریننگ، میڈیکل اسسٹینس، خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ، واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت عوام کی فلاح کے دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا۔ اسپیکر نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی امداد کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کو کھانے کی فراہمی ہو، آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں افراد کی ٹریننگ کا عمل ہو یا خواتین و نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے معاشرے کی ترقی و عوام کی خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، میڈیکل اسسٹنس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس جیسے اقدامات کا دائرہ گوجر خان سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں تک وسیع کرنے کا کہا تاکہ گوجر خان سمیت ملک کے دیگر دور دراز پسماندہ علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ایسے اقدامات کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا پر امن تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔ اسپیکر نے مولانا بشیر فاروق، چوہدری اختر اور ڈاکٹر امجد ثاقب جیسی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے والی شخصیات کی ملک و قوم کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے سے سر شار شخصیات اللہ تعالیٰ کے بہت قریب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا دنیا میں انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود عظیم مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول میں ان شخصیات کی جدو جہد کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسپیکر نے انسانیت کی خدمت کے اس عظیم مقصد میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا،وزیراعظم

    سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے ہم پر 11 اپریل 2022 کو اعتماد کیا تھا، مدت پوری ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکرادا کرتے ہیں،یہ تاریخ کی مختصر ترین حکومت تھی،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچائی، سیلاب بہت بڑا چیلنج تھا، سیلاب کے دوران چاروں صوبوں نے دن رات محنت کی،سیلاب متاثرین میں بی آئی ایس پی کے ذریعے 80 ارب تقسیم کیے گئے بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلاب کے دوران دن رات کام کیا،سیلاب کے دوران کسی صوبے کے ساتھ تفریق نہیں کی گئی، مہنگائی کا طوفان ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا گزشتہ حکومت کی غفلت سے داخلی و خارجہ محاذ پر پاکستان کا نقصان ہوا، چاروں صوبوں کی نمائندگی مخلوط حکومت میں شامل تھی،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم سب 16 ماہ یکجا رہے، سمجھتا ہوں کہ سب نے مل کر اس کشتی کوپار لگانے کی پوری کوشش کی ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر جگہ بے پناہ محنت کی ،پاکستان بچانے میں سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا، تاریخ آپ لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ہماری قومی خزانے کو بھرنے کی سوچ تھی، آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ہم نے ہمت نہیں ہاری، اسحاق ڈار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،قرضوں کو رول اوور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں،چینی نائب صدر نے دورہ کر کے ثابت کیا کہ پاکستان بہترین دوست ہے،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کے خلاف بد ترین سازش تھی،9 مئی پاکستان کے سپہ سالار کے خلاف سازش تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے جتھوں کو تیار کیا تھا،9 مئی پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش تھی ، اگر خدانخواستہ وہ کامیاب ہو جاتی تو پاکستان کا کیا حشر ہوتو اس کی تصویر کشی نہیں کر سکتا، نہ ہی اس کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ ہیں، وہ صورتحال اتنی بھانک ہوتی جس کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا ، اللہ نے ہمیں اس بدترین ناپاک ساز ش سے بچایا، کس طرح سے شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، آج ہماری حکومت کا آخری کابینہ کا اجلاس ہے ، شائد پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی کوئی اور مثال نہیں ہے ، جہاں چاروں صوبوں کی لیڈر شپ اس طرح حکومت میں شامل ہے ، اس سے بعض فیصلے کرنے میں بہت آسانی ہوئی ، چاروں صوبوں کی سپورٹ ملی، چاروں صوبوں نے اپنے صوبے کیلئے بھر پور کام کیا، یہ حسین امتزاج ہے ، یہ ایک گلدستہ تھا جس کے خوبصورت رنگ تھے ، اس طرح کی شراکت داری قائم ہوئی، تمام چیلنجز کے باوجود ، اپنے اپنے بیانیے ہونے کے باوجود یکجا ہوئے کہ ہم نے پاکستان کو بچانا ہے

    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیلا کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ملکی سرحدوں کے محافظوں نے اپنا خون دے کر ملک کی حفاظت کی ،16 ماہ کسی سیاسی مخالف کو جیل بھجوانا تو دور ناجائز تنگ بھی نہیں کیا ،موجودہ حکومت میں کسی کے خلاف نیب کیسز نہیں بنائے ،پی ٹی آئی کا دور ظلم اور زیادتی کا فاشٹ دور تھا ، آج رات ایوان کی اجازت سے صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کیلئے ایڈوائز بھجوں گا ،قرارداد کے ذریعے اس بات کا اعادہ کریں کہ قیامت تک 9 مئی جیسے واقعات نہ ہوں ، میری زندگی کا سب سے زیادہ مشکل امتحان یہ 16 ماہ تھے ، میں نے اتنا بڑا امتحان 38 سالہ سیاسی کیرئیر میں نہیں دیکھا ، دھرنوں ، لانگ مارچ کی باتیں ہو رہی ہوں تو کون سرمایہ کاری کرے گا جو پاکستا ن کے ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کررہے تھے انکا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا ، کیا کیا سانحات ہوئے لیکن کسی نے اپنے کارکن کو نہیں کہا کہ جا کر حملہ کردو،

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

     ہم عوام کے نمائندے ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے

  • عدلیہ سیاسی رول ختم کرے،خواجہ آصف

    عدلیہ سیاسی رول ختم کرے،خواجہ آصف

    وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے 33 سال سے اس ایوان میں ہوں، ہم عوام کے نمائندے ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے۔

    قومی اسمبلی کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے ساتھ رشتے قائم رکھنے چاہئیں۔ آج اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے رخصت ہو رہی ہے اسمبلی کی مدت کے دوران کئی ایسے واقعات ہوئے جن سے ہمیں شرمندگی ہے 9 مئی کے واقعات نے ہماری تاریخ کو داغدار کیا ایک شخص اپنے اقتدار کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے پارلیمنٹ کے تقدس کو ہر صورت بحال رکھنا ہو گا ،آئندہ دنوں میں معیشت سب سے بڑا مسئلہ ہوگا،ملک کے خود کفیل ہونے کے تمام تر وسائل اس ملک میں موجود ہیں، اگر عدلیہ سیاسی رول ختم کرے اور اپنے کام توجہ دے تو کئی ارب روپے آپ کے پاس آ جائیں گے ایک کیس میں سات سو ارب کا اسٹے دیا ہوا ہے،اس طرح اور بھی کیسز ہیں،اگر یہ بات باہر کروں تو توہین عدالت لگ جائے گا ،چار ہزار ارب سے زائد گردشی قرضے ہیں،

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف لینا جرم نہیں تحائف یادگار کے طور پہ ہوتے ہیں آگے دینا یا بیچنا غلط ہے ایف بی آر کے 2670 ارب کے کیسز عدلیہ کے پاس التوا میں پڑے ہوئے ہیں لیکن ان میں سے کسی پر فیصلہ ہی نہیں دیا جارہا اگر ان میں سے آدھے کا بھی فیصلہ کردیں تو پاکستان کو چھ سے سات ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔ اسی عدلیہ نے 700 ملین ڈالر کا ایک ٹائیکون کا دہائیوں سے اسٹے دیا ہوا ہے، ۹۰ کی دہائی کے بعد جو پچھلے ۲۳ سال گزرے ہیں پارلیمانی تاریخ کے اس میں تمام اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی ہے، مجھے اس بات کا فخر ہے کہ پچھلے ۳۳ سال سے ان ایوانوں میں ہوں،محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور میاں محمد نواز شریف نے اتفاق رائے سے 58 (2b) کا خاتمہ کیا،جس کی وجہ سے اسمبلیوں کو پانچ سال کی مدت پوری کرنے کا موقع فراہم کیا

    نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
    لیڈر آف اپوزیشن راجہ ریاض احمد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے تھے پچھلے وزیرِ اعظم کا حکومت کرنے کا طریقہ پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں تھا آج جو ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا اِس میں ہماری اپوزیشن کا بھی بھرپور کردار ہے ،میاں شہباز شریف نے پوری کوشش سے اس ملک کو بچایا اور درست سمت کی طرف لے کر گئے ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں ،ہم نے حکومت کے تمام جائز معاملات میں حکومت کا ساتھ دیا اور جو صحیح نہیں لگے اُن کی مخالفت کی نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کر کے غریب عوام کے لئے آسانی پیدا کرنی ہوگی لیڈر آف اپوزیشن نے مزید اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کاروائی کواعلیٰ طریقے سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا

    بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی طرف مزید توجہ دینے کی ضرورت تھی،اختر مینگل
    بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ موجودہ اسمبلی کا شمار ان چند اسمبلیوں میں ہوگا جنہوں نے اپنی مدت پوری کی،ہمیشہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا،وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے احسن طریقے سے ایک مخلوط حکومت کو چلایا، بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی طرف مزید توجہ دینے کی ضرورت تھی،

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب نے پیمرا آرڈیننس بل 2023 پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ، وزیرِ اعظم پاکستان ، تمام میڈیا ورکرز ، پی آر اے ، پی ایف یو جے ، پی پی اے، سی پی اے، اے پی این ، اور تمام تنظیموں کو جنہوں نے اِس بل کی ترمیم میں کردار ادا کیا سب کو مباکباد پیش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب نے ایوان کو بل کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بل کے مطابق اب چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا اختیار اِس ایوان کو حاصل ہوگا اور یہ انتخاب انتہائی شفاف اور جمہوری طریقے سے ہوگا ۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے خطاب کرتے ہوئے ملکی مفاد میں یکجہتی اور سلامتی پر زور دیا ۔

  • قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا

    قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج دن 2 بجے ہوگا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی امور پر آگہی اور اتفاق رائےکیلئے 8 اہم نکات پربحث ہوگی، نکات میں قیام امن، اقتصادی پالیسی، مسئلہ کشمیر اور سی پیک کے علاوہ خارجہ پالیسی، قومی اداروں کا احترام اور موسمیاتی اثرات بھی شامل ہے۔ اہم نکات میں آبادی میں ہوشربا اضافہ کو بھی شامل کیا گیا ہےصدر کے اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک ایجنڈے پر موجود ہے، تاہم آج کے ایجنڈے میں کوئی قانون سازی موجود نہیں۔

    اے این ایف کی کاروائیاں،بیرون ملک جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد

    دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اقتصادی پالیسی اور کشمیرفارن پالیسی ایجنڈے میں شامل ہے، جب کہ تلاوت کلام پاک، نعت شریف اور قومی ترانہ بھی ایجنڈے پر موجود ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا الوداعی خطاب بھی متوقع ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میں کابینہ اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ آئندہ کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔

    بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ آبادی کم کرنا صوبے کے خلاف سازش ہے، اس سے نہ صوبے کی نشستوں میں اضافہ ہوسکے گا اور نہ وسائل کی تقسیم میں صوبے کے حصے میں بہتری آئے گی ملک بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اور ملکی کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 431 تک پہنچ گئی ہےپنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی آبادی 2.38 فیصد اضافے سے 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے سندھ کی آبادی 2.57 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے جب کہ بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت جاری ہےنگران وزیراعلیٰ کے لیے ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اپنے نام سامنے لاچکے ہیں اور اب پیپلزپارٹی کی جانب سے نام کا انتظار ہے۔

    شہریار آفریدی کہاں ہیں؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب

    جی ڈی اے نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے صفدر عباسی، رئیس غلام مرتضیٰ جتوئی، فضل اللہ قریشی، عبداللہ حسین ہارون کے نام دیے ہیں جب کہ ایم کیو ایم نے سابق بیورو کریٹس یونس ڈھاگہ اور شعیب احمد صدیقی کے نام دیے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی باقاعدہ مشاورت کا انتظار ہے۔

    سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرکے 11 اگست کی رات تحلیل ہوجائے گی، سندھ اسمبلی ارکان کی حلف برداری 13 اگست 2018 کو ہوئی تھی، آئینی طور پر وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کا حتمی نام دیا جائے گا۔

    میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    11 اگست کو سندھ اسمبلی کا آخری اجلاس اور فوٹو سیشن ہوگا، اسمبلی ٹوٹنے کے بعد وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر 3 روز میں نگران سربراہ کیلئےاتفاق کریں گے اور اتفاق نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی 2 روز میں نام فائنل کرے گی، پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہونے پر الیکشن کمیشن 2 دن میں فیصلہ کرے گا۔

  • نگران وزیراعظم کے لیے 3 نام فائنل کر لیے،اپوزیشن لیڈر

    نگران وزیراعظم کے لیے 3 نام فائنل کر لیے،اپوزیشن لیڈر

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے ساتھیوں کے مشورے سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعظم کے تقرر پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ ابھی تک وزیراعظم شہبازشریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے، ساتھیوں کے مشورے سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں،نگران وزیراعظم کی تقرری پر آج وزیر اعظم سے مشاورت ہوگی جس میں اپنے نام پیش کریں گے۔

    قبل ازیں قبل وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ابھی تک کوئی نام شارٹ لسٹ نہیں ہوا، نوازشریف سے اس معاملے پر مشاورت ہو رہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ نگران وزیراعظم ایسا ہو جو قابل قبول ہو نگران وزیراعظم کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا، مشاورت کے بعد جو نام سامنے آئے گا اس پر لیڈر آف اپوزیشن سے بات کروں گا۔

    بلوچستان اسمبلی الوداعی اجلاس: صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے آئینی فرائض کی تکمیل کی ہے، نئی مردم شماری کو ٹیک اپ اور ڈسکس کرنے کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے پاس ہے، 2023 کی مردم شماری کو سی سی آئی میں لے کر جانا آئینی ضرورت تھی،بطور پارٹی صدر میں نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہوں گے، ہم نے جیلیں کاٹیں، جلاوطنی کاٹی ، کوئی ایسی بات نہیں ہو جو اصول و قاعدے کے خلاف ہو، یہ تاثر کہ اسٹبلشمنٹ مجھے پسند کرتی ہے یا میں ان کا آدمی ہوں، یہ بات 30 سال سے چل رہی ہے بد قسمتی سے سول اور ملٹری تعلقات میں آئینی و قانون، معروضی حالات اس میں جو توازن ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہے۔

    سعودی عرب میں تمام الیکٹرونکس ڈیوائسزکیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال …

  • قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا دی گئی

    قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا دی گئی

    اسلام آباد: وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے-

    باغی ٹی وی: موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے اس حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کی سمری صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ہے-

    دوسری جانب وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اب تک عبوری وزیراعظم کے لیے کسی بھی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے لیکن نگران وزیراعظم کے لیے حفیظ شیخ کو کئی حلقوں کا پسندیدہ ترین شخص سمجھا جارہا ہے،وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا جائے گا۔

    عمران خان کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھہ گرفتار ہو گئے

    واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے 9 اگست کی تاریخ دی تھی وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا قومی اسمبلی توڑنےکی سمری 9 اگست کو صدر کو بھیج دیں گے۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ 9 اگست کو قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دیں گے دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ اگر 12 اگست تک اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلے الیکشن کروا دیں گے۔

    برطانیہ نے پناہ کےمتلاشیوں کوسمندر میں بحری جہازمیں منتقل کرنا شروع کر دیا

  • راجہ پرویز اشرف کی پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتیں

    راجہ پرویز اشرف کی پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتیں

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق بشیر چیمہ سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے،

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئی پارلیمانی روایت قائم کرتے ہوئے ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتوں کا فیصلہ کیا تھا اور یہ ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے طارق بشیر چیمہ کے موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو، ایوان کو منصفانہ، باوقار اور بھرپور طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سیاسی رہنما علی نواز شاہ سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے علی نواز شاہ کا موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ملاقات میں علی نواز شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو، ایوان کو منصفانہ، باوقار اور بھرپور طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمانی رہنما ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے محمد افضل ڈھانڈلہ کا موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اسپیکر نے کہا ڈھانڈلہ صاحب کے انداز بیان کا ایک زمانہ معترف ہے اور انہوں نے باکمال طریقے سے حدود و قیود میں رہتے ہوئے پارلیمان میں بھرپور کردار ادا کیا .ملاقات میں ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو ایوان کو منصفانہ، باوقار اور بھرپور طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سیاسی رہنما اسلم بھوتانی سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلم بھوتانی کا موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ ملاقات میں اسلم بھوتانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو، ایوان کو منصفانہ، باوقار اور بھرپور طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے پارلیمانی رہنما محسن داوڑ سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے محسن داوڑ اور موجودہ اسمبلی میں اُن کو بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ محسن داوڑ ایک محنتی اور قابل رہنما ہیں جنہوں نے بہت جلد پارلیمانی روایات کو اپنایا اور باکمال طریقے سے حدود و قیود میں رہتے ہوئے بھرپور کردار ادا کیا ملاقات میں محسن داوڑ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کو منصفانہ، باوقار اور بھرپور طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی رہنما نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شاہ زین بگٹی اور انکی جماعت کا موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے اپنی اور جماعت کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کو منصفانہ، باوقار اور بھرپور طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • نگران وزیراعظم ،مجوزہ ناموں میں آصف زرداری کا قریبی ساتھی بھی شامل

    نگران وزیراعظم ،مجوزہ ناموں میں آصف زرداری کا قریبی ساتھی بھی شامل

    موجودہ حکومت ختم ہونےکو ہے، نگران وزیراعظم کون ہو گا، اس حوالہ سے حکومتی اتحاد کی مشاورت جاری ہے، نگران وزیراعظم کے لئے نام سامنے آ چکے ہیں تا ہم ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا

    حفیظ شیخ کا نام بھی نگران وزیراعظم کے لئے پیش کیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ حفیظ شیخ ہی وزیراعظم ہوں گے، شاہد خاقان عباسی کا نام بھی سامنے آیا تھا اور شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ جماعت جو فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا تا ہم وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ ہونے والے ناموں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں ہے،

    نجی ٹی وی جیو کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور ہے ، حکومتی اتحادیوں نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا،

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائے گا

    حفیظ شیخ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ اور پھر وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں وہ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی رہے انہیں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی

    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

     نگران سیٹ اپ کی تشکیل پراتحادی جماعتوں کا اجلاس

  • ٹیلی فون  انڈسٹری آف  پاکستان ملازمین کی رپورٹ پیش

    ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان ملازمین کی رپورٹ پیش

    قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی 72 ویں میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین کمیٹی کی سربراہی میں منعقد ہوئی ہے جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کے افسران نے کمیٹی کو گزشتہ روز بتایا کہ کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ادارے کی ایک کمیٹی بنا دی ہے کمیٹی جلد عملدرآمد کروا کے رپؤرٹ دی گی۔

    علاوہ ازیں افسران نے کمیٹی کو بتایا ٹیلیفون انڈسٹری آف پآکستان کے وہ ملازمین جو 2012 میں فارغ ہوئے ان سے متعلق رپورٹ مانگی گئی تھی۔ہم نے کمیٹی کے احکامات پر تفصیلی میٹنگ کی ہے کابینہ ڈویژن اور وزارت قانون کے نمائندوں کیساتھ میٹنگ کی ہے،اس کی رپورٹ تیار ہے۔کمیٹی نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی جائے جس کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا. وزارت خارجہ نے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ 68 ملازمین کو ریگولر کرنے اور 8 ملازمین کو بحال کرنے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے،جلد عملدرآمد ہو جائے گا۔کمیٹی کے حکم پر افسران نے تحریری طور پر کمیٹی کو یقپن دہانی کرائی کہ عملدرآمد ہو جائے گا

    وزارتِ بین الصوبائی رابطہ افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کے حکم پر بورڈ سے 71 ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری لے لی ہے اور جلد سب کو آرڈر مل جائیں گے۔ایک ملازم کی عمر زیادہ ہو گئی اس کو نہیں کر سکتے،کمیٹی نے حکم دیا ملازم یاسر کو بھی فوری طور پر ریگولر کیا جائے۔شاھین طاہرہ اور عائشہ اقبال سمیت تمام بحال ملازمین کی سنیارٹی ایشو حل کرنے کا حکم اور پندہ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا÷ وزارتِ امور کشمیر و گلگت بلتستان کے افسران نے بتایا کہ ہمارے 79 ڈیلی ویجز اور ایک کنٹریکٹ ملازم ہے،ان کی تنخواہ آزاد کشمیر حکومت دیتی ہے،ان کی طرف سے رکاوٹ ہے جس کے حل کیلے کوشش کر رہے ہیں۔کمیٹی نے حکم دیا کہ معاملہ کا حل نکال کر تمام ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ملازم عتیق ارسلان و دیگر 4 کی درخواستوں پر جواب طلب۔

    وزارتِ ریاستی و سرحدی امور نے کمیٹی نے افسران سے سوال کیا کہ وفاقی لیویز کے 5222 ملازمین کا کیا قصور ہے،ان کے مسائل کیوں نہیں حل ہو رہے۔افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ اس ایشو کو حل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے،سینٹ کی ڈائریکشن بھی ہے۔اصل میں فیڈرل گورنمنٹ ان ملازمین کیلئے کوئی فنڈ نہیں دیتی۔اب بھی پورے سال کی تنخواہ بلوچستان گورنمنٹ دی رہی ہے۔ڈی جی لیویز کی مسلسل عدم حاضری پر کمیٹی کو سخت نوٹس اور آج ہی رپورٹ کا حکم

    679 ملازمین یو اپن ایچ سی آر کے ملازمین کی سیٹوں کیلئے وزارت خزانہ کو سمری بھیج دی ہے یہ سارے پروجیکٹ ملازمین ہیں۔کمیٹی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مسائل حل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضٰی کی مسلسل عدم حاضری کا نوٹس اور توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کا حکم دیاگیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے باوجود کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کمیٹی برہم،نشاء اشتیاق کو شوکاز نوٹس اور برطرف کرنے کا حکم،کمشنر کو شوکاز نوٹس اور دونوں مذکورہ افسران کے خلاف توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کا حکم صادر ہوا

    وزارت نیشنل ہپلتھ سروس: افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر فیصل و دیگر 8 ڈاکٹرز کا مسئلہ حل ہو چکا ہے،پیر کو تمام کو لیٹرز مل جائیں گے۔پی ایم ڈی سی کے ملازم صلاح الدین نے بتایا 2017 میں بھرتی ہوا اور 2021 کو نکال دیا ہے،افسران نے کہا یہ کنٹریکٹ پر تھا۔کمیٹی نے حکم دیا کہ بحال کیا جائے۔کامران محمود افضل ملازم نے کمیٹی کو بتایا کہ شیخ زاہد ہسپتال لاہور میں 300 ملازمین گیارہ سالوں سے بطور ڈیلی ویجز کام کر رہے ہیں ہمیں ریگولر نہیں کیا جا رہا۔کمیٹی نے حکم دیا کہ 3 سو ملازمپن کو 3 دن کے اندر اندر ریگولر کیا جائے۔ڈاکٹر نوشین نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم پمز کے 150 ملازمین ہیں ہمارا کنٹریکٹ آگے نہیں بڑھایا گیا اور بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں۔افسران نے کہا کہ اشتہار آ رہا ہے ان تمام ملازمین کو چاہئے کہ اپلائی کریں اور سب کو ترجیہی بنیادوں پر کر دیا جائے گا۔اشتہار کیلئے این او سی کیلئے سمری بھیج دی ہے۔کمیٹی نے حکم دیا ان 150 ملازمین کو ترجیہی بنیادوں پر ایڈجسٹ کیا جائے۔نرسنگ کونسل کے محمد عارف کو بحال کرنے کا حکم،

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیر اعظم آفس کو عطاء الرحمان اور مصطفٰی مری کے بارے بھیجی گئی سمری کا چیک کیا اور کہا گیا ہے کہ دو تین دن کے اندر اندر وزیر اعظم سے سمری پر دستخط کروا کے واپس بھیج دی جائے گی۔کمیٹی نے حکم دیا کہ عطاء الرحمان اور مصطفٰی مری کے بارے کمیٹی کو اتوار تک رپورٹ دی جائے،کسٹم کے افسران سے 42 ملازمین کو مستقل کرنے کے بارے رپورٹ مانگی گئی۔افسران نے بتایا کہ پراسس کر رکھا ہے جلد عملدرآمد کر دیں گے،کمیٹی نے حکم دیا کہ تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔نصیر احمد کو بحال اور انصاف اللہ وغیرہ کو بحال کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

    نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ محمد اسلم کے بارے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سمری ارسال کر دی ہے،اور 14 ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے۔کمیٹی نے احکامات پر تین دن کے اندر اندر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا گیا۔

    ملازمین کے نمائندے علی عباس نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کے حکم پر کئی مرتبہ انتظامیہ سے میٹنگ کی متعدد بار کمیٹی نے احکامات جاری کئے مگر ادارہ عملدرآمد نہیں کر رہا ہے،ہم 204 سپریم کورٹ کے فیصلے سے بحال ملازمین ہیں،زیادہ تر ملازمین ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اور ہماری پوائنٹ ٹو پے فکسیشن اور سنیارٹی کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔اس کے علاوہ محمد کبیر احمد گوجرانوالہ میں 26 سال سے ڈیلی ویجز ہے،اسے ریگولر نہیں کیا جا رہا،152 ڈیلی ویجز کو ابھی تک ریگولر نہیں کیا گیا۔عبدالحفیظ اور دیگر 7 ملازمین کے بارے احکامات پر عمل نہیں ہوا۔250 ڈیلی ویجز مزید ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے احکامات پر بھی عمل نہیں ہوا۔کمیٹی نے عملدرآمد نہ کرنے پر افسران کو شوکاز نوٹس دیا اور توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کی منظوری دے دی۔

    نیشنل سیونگ کے افسران نے۔کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کے حکم پر 163 ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے وزارت خزانہ کو سمری بھیجی ہے،ہماری پاس پوسٹیں بھی ہیں اور اشتہار کیلئے این او سی بھی مل گیا ہے۔کمیٹی نے حکم دیا کہ تمام ملازمین کو ترجیہی بنیادوں پر ایڈجسٹ کیا جائے،

    فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے افسران سے 1792 ڈیلی ویجز اساتذہ ،650 بحال ملازمین،8 مونٹیسوری اساتذہ،بحال ملازمین کے خلاف نکالا گیا 14 جولائی کا لیٹر منسوخ کیا یا نہیں،ویڈ لاک پالیسی والے 300 ملازمپن کا مسئلہ حل ہوا کہ نہیں۔محمد لطیف نے کمیٹی کو بتایا کہ الیون کمپیوٹر کنٹریکٹ کے 89 ملازمپن ہیں آٹھ سال نوکری کی ہے۔14 دسمبر کو نکال دیا گیا تھا،ہمیں بحال کیا جائے،کمیٹی نے فیڈرل ایجوکیشن کے حوالے سے تمام سابقہ احکامات دوبارہ جاری کئے اور عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے افسران کے خلاف کاروائی کا کہا گیا۔

    بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے ملازم غفار شاہ کی رپورٹ طلب،انٹربورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ 76 ڈیلی ویجز کو ریگولر کر دیا اور 10 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے،تمام صوبوں میں کوٹہ سسٹم رائج کر دیا ہے،فیڈرل ایجوکیشن کی ملازمہ عالیہ ظفر سمیت دیگر 11 معذور ملازمین نے کمیٹی کو بتایا ہمیں ہماری تعلیم کے معیار سے پروموشن نہیں دی جا رہی ہے اور نہ ہی ریگولر کیا جا رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملازمین کی طرف سے رخسانہ شفقت نے کمیٹی کو نومبر میں 296 ملازمین کے بارے احکامات جاری کئے گئے تھے جن پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔کمیٹی نے افسران کی عدم حاضری کا سخت نوٹس لیا اور سابقہ احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کا حکم دیا،بصورت دیگر آئینی کارروائی کا کہا گیا اور میٹنگ میں ایم اپن اے عالیہ کامران،ایم این اے نوید امیر جیوا،ایم این اے کشور زہرہ اور اپم این اے نثار احمد چیمہ نے شرکت کی۔

  • نگران وزیر اعظم  کون؟ اتحادی جماعتوں کا اجلاس، نام سامنے آ گئے

    نگران وزیر اعظم کون؟ اتحادی جماعتوں کا اجلاس، نام سامنے آ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل پراتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ،جے یو آئی کے قائد ،مولانا فضل الرحمان، پپی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، اسلم بھوتانی اور محسن داوڑ سمیت دیگر شریک ہوئے ،دوران اجلاس نگران حکومت اور نگران وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پرغورکیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ،اسلم بھوتانی، فواد حسن فواد اور دیگر ناموں پرغورکیا گیا

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھی جائے گی، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب اتحادی جماعتوں کے اراکین کو عشائیہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کر دیں گے، 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایاآج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار کا نام نگران وزیراعظم کے طور پر آیا تو پیپلز پارٹی نے اسکی مخالفت کی تھی، نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کے لئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی بھی وزیراعظم سے رواں ہفتے ملاقات کا امکان ہے،راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے پہلے اسحاق ڈار کے نام کی مخالفت کی تھی تاہم بعد میں اس کی حمایت بھی کی، لاہور کے تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو ہی نگران وزیراعظم بنایا جائے،

    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری