Baaghi TV

Tag: قومی اسمبلی

  • سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول فیس کی چھوٹ ممکن نہیں:عارضی چھوٹ پرغورکریں گے:این ایچ اے

    سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول فیس کی چھوٹ ممکن نہیں:عارضی چھوٹ پرغورکریں گے:این ایچ اے

    اسلام آباد:سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول فیس کی چھوٹ ممکن نہیں:عارضی چھوٹ پرغورکریں گے،اطلاعات کے مطابق این ایچ اے نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں عارضی ٹول فیس چھوٹ پر غورکریں گے تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں ۔

     

     

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی مواصلات کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالغفاروٹوکی زیر صدارت ہوا۔سیلاب کی تباہ کاریوں اور روڈ انفراسٹرکچر بحالی پر این ایچ اے حکام نے بریفنگ دی۔ ارکان اسمبلی نے سیلاب زدہ علاقوں میں ٹول ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کردیا اور استفسار کیا کہ جہاں سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، وہاں ٹول ٹیکس کیوں لے رہے ہیں؟۔

     

    کمیٹی رکن محمد جمالی نے کہا کہ این 65 کی وجہ سے بلوچستان سیلاب میں ڈوب گیا، طویل مدت سے پُل بنانے کا کہہ رہے ہیں،لیکن کوئی سن نہیں رہا اور بارشوں میں بلوچستان ہر سال ڈوب جاتا ہے۔کمیٹی رکن ابرار شاہ کا کہنا تھا کہ نوشہرو فیروز میں ٹوٹی سڑک پر بھی ٹول ٹیکس لیا جا رہا ہے، آج سے ہم ٹول ٹیکس نہیں دیں گے اور امید بھی نہ رکھیں۔

     

     

    این ایچ اے کے جنرل منیجر پلاننگ نے کمیٹی کو بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں عارضی ٹول فیس چھوٹ پر غورکریں گے تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں ۔جی ایم پلاننگ این ایچ اے کا کہنا تھا کہ جہاں پانی کھڑا ہے یا سڑکیں مکمل بہہ گئی ہیں، وہاں بحالی میں وقت لگ رہا ہے،کوشش ہے کہ 3 ماہ کے اندر متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مکمل تیارہوجائیں۔

     

  • عامر لیاقت کی نشست این اے 245  قومی اسمبلی کی مدت کے اختتام تک خالی رہے گی

    عامر لیاقت کی نشست این اے 245 قومی اسمبلی کی مدت کے اختتام تک خالی رہے گی

    عامر لیاقت حسین کی موت سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کراچی موجودہ قومی اسمبلی کی مدت کے اختتام تک خالی رہے گی-

    باغی ٹی وی : دی نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کراچی موجودہ قومی اسمبلی کی مدت کے اختتام تک خالی رہے گی-
    جہاں پی ٹی آئی کے محمود مولوی گزشتہ ہفتے انتخابی معرکے میں منتخب ہوئے تھے۔

    عمران خان کے حق میں ٹوئیٹ کرنے والی ‘انسانی حقوق’ کی تنظیم بھارتی پراپیگنڈا نکلا

    رپورٹ کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی نے رکنیت کا حلف اٹھانا تھا لیکن انہوں نے اس کا انتخاب نہیں کیا اگر منتخب اراکین رکنیت کا حلف اٹھاتے ہیں اور پارٹی کی پالیسی کے مطابق انہیں استعفیٰ دینا پڑے تو ان کی متعلقہ نشستیں دوبارہ خالی ہو جائیں گی اور پارٹی کو الیکشن لڑنا پڑے گا۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگرعمران خان اپنے اعلان کے مطابق 9 نشستوں سے الیکشن لڑیں اور اگر وہ واپس آجائیں تو یہ نشستیں قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک خالی رہیں گی۔

    پی ٹی آئی نےرواں سال اپریل میں این اے 33 ہنگو (کے پی کے) کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی جہاں ندیم خان خیال کامیاب امیدوار کے طور پر واپس آئے جنہوں نے رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا جب کہ اس دوران قومی اسمبلی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرحوم رکن خیال الزمان کے بیٹے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے واپس آنے والے امیدوار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

    اقوام متحدہ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟،فضل الرحمان

    ذرائع کے مطابق کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتخاب کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہےمحمود مولوی بھی ندیم خیال کی طرح رکنیت کا حلف نہیں اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی ایک اور رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم چوہدری پارٹی کی پالیسی کے مطابق حلف نہیں اٹھائیں گی۔

    وہ پنجاب سے خواتین کی نشستوں پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر شیریں مزاری کی خالی کردہ نشست پر ایم این اے بنیں۔ انہوں نے 9 اپریل کو اپنا استعفیٰ پیش کیا اور بعد میں اسے قومی اسمبلی کے اسپیکر نے قبول کرلیا۔ خالی ہونے والی نشستوں کے حلقے این اے کے آخری دن تک NA میں نمائندگی نہیں کریں گے، اس حقیقت کے باوجود کہ انہوں نے 2018 سے اپنی نمائندگی کے لیے اپنے اراکین کو دو مرتبہ منتخب کیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے فیک اور خفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپس نے کروڑوں روپے چندہ دیا ،ایف آئی اے

  • قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اورعمران خان کو ایک ساتھ بٹھاؤں گا،فاروق ستار

    قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اورعمران خان کو ایک ساتھ بٹھاؤں گا،فاروق ستار

    کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ 245 سے امیدوار فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جا کر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حلقہ این اے 245 کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا،کراچی کیلئے انشاء اللّٰہ وفاق سے پورا حق لینا ہے، ہم 4 ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40 ارب کی خیرات نہیں چاہیے۔

    کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہو گی

    انہوں نےکہاکہ پورے حلقے کا دورہ کیا،عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہوکرحلقےکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے ،انشاء اللّٰہ اسے دور کریں گے۔

    دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں 90 ہزار پر حلقہ بنایا تو اپنے علاقوں میں 25 سے 30 ہزار پر بنایا گیا ، یہ انتخابات سے پہلے کی گئی دھاندلی ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دست بردار کردیا ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو کیسی سروس دے رہی ہے ۔

    صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ

    واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا پولنگ کل اتوار کو ہوگی پی ایس پی کے امیدوار اور فاروق ستار بھی انتخابی میدان میں ہیں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے انتخابی دنگل میں 15 امیدوار مد مقابل ہیں۔

    ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں 2018ء کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔

    سلمان رشدی بارے عمران خان کے بیان کے بعد ہمارا موقف سچا ثابت ہو گیا۔ مولانا فضل الرحمان

  • کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہو گی

    کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہو گی

    کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا پولنگ کل اتوار کو ہوگی-

    باغی ٹی وی :این اے 245 پر پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوگئے ہیں پی ایس پی کے امیدوار اور فاروق ستار بھی انتخابی میدان میں ہیں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے انتخابی دنگل میں 15 امیدوار مد مقابل ہیں۔

    اسلام آباد میں جلسے،جلوس پر پابندی عائد ہے،ضلعی انتظامیہ

    ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں 2018ء کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔

    رات12بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ انتخابی مہم کے آخری روز سیاسی جماعتوں کی جانب سےمختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں حلقے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے پرچم اور امیدواروں کے بینرز آویزاں تھے ۔

    پاکستان ہاؤس سے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کی جانب سے ریلی نکالی گئی اس سے پہلے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے این اے 245 کے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کو الیکشن سے پہلے دھاندلی قرار دے دیا-

    صدر مملکت نے 128 وکلاء کی بطور ایڈیشنل ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تقرری کی منظوری دیدی

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیوں سے اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔ کراچی اور حیدر آباد کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا۔ کہیں 90 ہزار، تو کہیں 25 ہزار کا حلقہ بنا دیا گیا۔ اپنے حق کیلئے مقدمہ کہاں پیش کریں؟

    ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ عوام 21 اگست کو تالے پر ہی ٹھپہ لگائیں جو سیاسی جماعتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں ان کو بے نقاب کرنے آیا ہوں –

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں حلقے میں ریلی نکالی گئی عمران اسماعیل نے کہا ویسےتو اس کی ضرورت نہیں تھی لوگوں کے دل میں عمران خان رہتا ہے لوگوں کے دماغ میں عمران خان کا پیغام پہنچ گیا ہے۔

    لاہور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ پرمالکان کا تشدد، میاں بیوی گرفتار

  • اگر میں کل جج نہیں رہتا تو آج کے آرڈر کالعدم تو نہیں ہو جائیں گے ،جسٹس عامر فاروق

    تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی سماعت کے دواران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو اس پٹیشن کا پتہ ہے سوائے سپیکر آفس کے پی ٹی آئی کی درخوست میں اس وقت کے ڈپٹی سپیکر کے آرڈر ہیں سپیکر آفس صرف یہ بتا دے استعفے منظور ہونے والا وہ آرڈر درست ہے یا نہیں اگر وہ آرڈر درست ہے تو نشستیں خالی قرار دیں نئے الیکشن کرائیں

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کل جج نہیں رہتا تو آج کے آرڈر کالعدم تو نہیں ہو جائیں گے ، 123 ارکان میں سے کسی نے بھی اپنے استعفے چیلنج نہیں کیے آپ تو حلقوں کے ضمنی الیکشن بھی رکوانے آئے ہوئے ہیں سپیکر قومی اسمبلی کے نمائندے نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی جس کے بعد سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا

  • پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی نے اس وقت کے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا آرڈر جمع کرا دیا پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری کی جانب سے 13 اپریل کا آرڈر عدالت میں جمع کرا دیا گیا آرڈر کے مطابق قاسم سوری نے 123 ممبران کے استعفے منظور کیے تھے آرڈر کے مطابق قاسم سوری نے استعفٰی منظور کرنے کو گزٹ میں نوٹیفائی کرنے کا بھی حکم دیا تھا پی ٹی آئی نے قاسم سوری کی جانب سے استعفٰی منظوری کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی قاسم سوری نے جن 123 ممبران کے استعفے منظور کیے تھے ان کی لسٹ بھی منسلک ہے

    پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ درخواست سے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے ہیں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفے منظورکر چکے ہیں اب مرحلہ وار منظوری قانون کی خلاف ورزی ہے

    عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کیساتھ پیش ہو، عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی، سیکرٹری اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا

  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کا 30 یوم میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے اپوزیشن لیڈر اور اراکین باہر بیٹھے رہیں تو کام کیسے چلے گا۔ اسمبلی میں جائے بغیر اپوزیشن کیسے ہوئے ؟ راجہ ریاض کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا تو پھر انتخاب تو ہونا تھا اگر سپیکر کے سامنے ایک ہی امیدوار آئے تو قانون کیا کہتا ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب کےفوری بعد سپیکر اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا دن مقرر کرتا ہے۔ اگر سپیکر کے سامنے ایک ہی امیدوار آتا ہے تو اسی کا انتخاب ہوگا سپیکر نے قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس درخواست میں تو پٹیشنر رکن اسمبلی ہی نہیں کیا رکن اسمبلی نہ ہونے پرعام شہری اس طرح کی درخواست دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کیس میں میری درخواست کا سپیکر نے فیصلہ کیا

    قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    قومی اسمبلی کا اجلاس،ایوان میں وزرا اور ارکان کی عدم موجودگی پر وفاقی وزیر خورشید شاہ برہم ہو گئے

    جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کئے راجہ ریاض کو پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیراپوزیشن لیڈر تعینات کیا گیا۔ اراکین کے استعفے منظور نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا اکثریتی جماعت کاسٹیٹس موجود ہے راجہ ریاض کو حکومت اور موجود اپوزیشن کی ملی بھگت سے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔راجہ ریاض کی اہوزیشن لیڈر تعیناتی قوانین اور قواعد کے برعکس کی گئی ربڑ سٹیمپ اپوزیشن لیڈر کامقصد نیب، الیکشن کمیشن کی من پسند تعیناتیاں ہیں عدالت سپیکر قومی اسمبلی کوراجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کےعہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کرے

  • غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق
    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھتی ہیں کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ممبران جنہوں نے “غیرت” کے نام پر استعفیٰ دیے تھے، آج تک اپنی تنخواہیں اور دیگر مراعات وصول کر رہے ہیں۔ اب سپیکر نے استعفے منظور کرنا شروع کیے ہیں تو پوری جماعت اس اقدام کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بھاگ گئی ہے۔ اس سے آگے کیا ہو گا وہ سبھی جانتے ہیں۔

    قبل ازیں تحریک انصاف اپنے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد عدالت پہنچ گئی، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں صرف 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،

    عدالت پیشی کے موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ 11 بندوں کے جو استعفی منظور کرنے کا تماشا لگایا ہے ہم اس کے خلاف آئے ہیں گیارہ اپریل کو اسمبلی کے فلور پر ہمارے 125 لوگوں نے کہا ہم نے استعفی دے دئیے 13 اپریل کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے استعفی منظور کر لیے الیکشن کمیشن کے پاس کیا اختیار تھا کہ وہ تین ماہ قبل سارے استعفی منظور نہ کرے اب الیکشن کمیشن نے گیارہ استعفی منظور کر لیے

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے متعلق یہ صرف تحریک انصاف کا موقف نہیں ہے بلکہ دو صوبائی اسمبلیاں اس بارے میں قرارداد پیش کر چکی ہیں

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی تفصیل سامنے آ گئی

    پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی تفصیل سامنے آ گئی

    ‏تحریک انصاف حکومت کی جانب سے حاصل مقامی قرضوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش‏ کر دی گئی

    وزارت خزانہ کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا کہ 2019 سے اپریل 2022 تک 12ہزار 345 ارب روپے کے مقامی قرضے حاصل کیے گئے ،اس دوران 6ہزار 113 ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز جاری کیے گئے، گزشتہ حکومت نے 77 ارب روپے کے ٹی بلز، 1688 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کیے،قومی بچت اسکیموں کے ذریعے 340 ارب روپے کے مقامی قرضے حاصل کیے گئے

    پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، 31 مئی 2022 تک مجموعی غیرملکی قرضہ 126 ارب ڈالر ہے حکومتی غیر ملکی قرض 85 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے پاکستان کے ذمےآئی ایم ایف کا قرض سات 729 کروڑ ڈالر ہے نجی شعبے کے ذمےغیر ملکی قرضہ 11 ارب 58 کروڑ ڈالر ہے

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

  • ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس:ملک بھرمیں ہونےوالےجانی و مالی نقصان پراظہار افسوس

    ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس:ملک بھرمیں ہونےوالےجانی و مالی نقصان پراظہار افسوس

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا،

    بلوچستان اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے، دورانیے اور قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔

    اس اہم اجلاس میں قومی اسمبلی کی 75 سالہ تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ 75 سالہ تقریبات 11 اگست سے 14 اگست تک منائی جائیں گی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کو بروز بدھ 3 اگست 2022 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    رواں اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی ، توجہ دلاو نوٹس اور عوامی اہمیت کے حامل موضوعات کو زیر بحث لائے جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا، مرتضیٰ جاوید عباسی، خالد حسین مگسی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔