Baaghi TV

Tag: قومی اسمبلی

  • اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں آئے،اپوزیشن لیڈر کا ایوان سے واک آؤٹ

    اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں آئے،اپوزیشن لیڈر کا ایوان سے واک آؤٹ

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں ہیں ہم آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا،ایوان میں اپوزیشن کے صرف 2 اراکین موجود تھے ایوان میں راجہ ریاض اور احمد حسین ڈیہر موجود تھے وزیر صحت قادر پٹیل اپوزیشن ارکان کو منانے گئے

    شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ایوان میں بجٹ پر کوئی بات نہیں کروں گا،بجٹ پر بات کر نا لا حاصل ہے،بجٹ پر بات کو سننے والا کوئی نہیں ہے،ایوان میں کوئی نوٹس لینے والا نہیں اراکین جن باتوں کی نشاندہی کر رہے ہیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے کوئی تعلق نہیں

    اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض ایوان میں واپس آگئے، قومی اسمبلی اجلاس سے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان نے بھی خطاب کیا،اور کہا کہ تباہی سرکار ملک کو تباہ کرگئی، ان کی شاہ خرچیوں کی وجہ سےمعیشت کا یہ حال ہوا،جنہوں نے کشکول توڑنے کی بات کی انہوں نے کیا کیا؟ گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ باندھ کر گئی ،

    قبل ازیں اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو این اے 240 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر نے حلف اٹھا لیا

    قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    قومی اسمبلی کا اجلاس،ایوان میں وزرا اور ارکان کی عدم موجودگی پر وفاقی وزیر خورشید شاہ برہم ہو گئے

  • عامر لیاقت کی خالی نشست پرضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع

    عامر لیاقت کی خالی نشست پرضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع

    عامر لیاقت کے انتقال کے بعد قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع ہو گیا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پرضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جاری کردیے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے 24 جون تک جاری رہے گی 26اور 27جون کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی،نظر ثانی شدہ لسٹ 5 جولائی کو شائع کی جائے گی اور امیدواروں کو 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،الیکشن 27 جولائی 2022 کو ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    دوسری جانب قبل ازیں الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے فوج سے مدد طلب کرلی ہے
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات،پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات، این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات، پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے مراسلے میں گزشتہ انتخابات کے دوران پاک فوج کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ عام انتخابات سمیت ضمنی و بلدیاتی الیکشن میں انتہائی حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیاحالیہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سکیورٹی کی خدمات احسن طریقے سر انجام دیں امید ہے آئندہ انے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے گی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے لیا نوٹس شاہ محمود کی پریس کانفرنس کا

    علاوہ ازیں علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات اور قومی اسمبلی کی نشست 245 کراچی کے ضمنی انتخابات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رینجرز و پاک فوج طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہا کہ پولنگ میں مداخلت اور بدامنی کے ذمہ داروں کے خلاف مثالی ایکشن لیا جائے اور اس سلسلے میں اگر ضرورت پڑے تو سندھ رینجرز اور پاک آرمی کی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خدمات طلب کی جائیں اور ہدایت دی کہ سندھ میں ائندہ بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 ضمنی انتخابات میں پر امن ماحول کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، صوبائی حکومت ہر حال میں بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں پر امن پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

    واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی کے عامر لیاقت9 جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی ،الیکشن کمیشن کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان

  • قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب

    قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب

    قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا گیا

    اجلاس 21 جون کو قومی اسمبلی ہال میں ہوگا قومی اسمبلی کا ایوان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کیلئے مختص کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضی ٰجاوید عباسی نے پیش کی ،اجلاس میں عسکری قیادت قومی سلامتی سے متعلق امور پر سیاسی قیادت کو بریفنگ دے گی مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے ایف اے ٹی ایف افغانستان کی صورتحال پر عسکری قیادت بریفنگ دے گی

    اجلاس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان بڑے عرصے بعد شریک ہوں گے،

    قبل ازیں آج قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کی گئی، بجٹ کے علاوہ قومی اسمبلی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ، ن لیگ کے رہنما ایاز صادق تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان پر خوب گرجےہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ صدر نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط واپس بھیج دیا ہے،صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا، الیکشن ترامیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا، الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا موجودہ چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان نے لگایا تھا، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آئین کو داؤ پر لگایا،عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا،صدر مملکت کسی ایک پارٹی کے صدر نہیں ہیں، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں،صدر نے پہلی مرتبہ بھی الیکشن بل واپس بھیجا، دوبارہ پھر ایسا کیا، یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے،کل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یہ ایکٹ نوٹیفائی کردے گا،صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں، یہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں، اسپیکر عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے ،فوج کے حوالے سے بات پر کارروائی کیلئے خط لکھیں،جس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایاز صادق صاحب اب آئینی طریقہ یہی ہے جو آپ بتا رہے ہیں،

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • تحریک عدم اعتماد کے اثرات

    تحریک عدم اعتماد کے اثرات

    تحریک عدم اعتماد کے اثرات
    یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک تاریخی دن تھا جب سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے قومی اسمبلی کی تحلیل اور قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے صدر کو وزیراعظم کا مشورہ بھی واپس کر دیا۔ موجودہ سیاسی صورتحال کا خلاصہ کروں تو حتمی فیصلہ عدالتی فیصلے پر منحصر ہے۔ ساتھ ہی پاکستان میں متحدہ اپوزیشن نے اسے جمہوریت اور عدلیہ کی فتح قرار دیا کیونکہ عدالت نے پاکستان کے آئین کا تحفظ کیا اور نظریہ کو دفن کر دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی بار سب نے دیکھا کہ اپوزیشن حکومت کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہے اور بعد میں نے اسمبلی کو تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

    اب پی ٹی آئی کے حامی سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کے پاس کیا آپشن رہ گئے ہیں، اپوزیشن کے اقدام کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہے۔ تاہم، شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ تنقید کے علاوہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرتا کہ پی ٹی آئی اب بھی اسمبلی میں نمبر گیم کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ دوسری طرف متحدہ اپوزیشن میں تقسیم دکھائی دے رہی ہے کیونکہ سیاسی جماعتیں قومی مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ان کے لیے رکاوٹیں کھڑی کریں گی۔ اب تک متحدہ اپوزیشن عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹا کر جیت منا رہی ہے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت اور حامی اب بھی یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ غیر ملکی سازش کے تحت پی ٹی آئی حکومت کو پارلیمنٹ سے باہر نکالا گیا اور اسے حکومت کی تبدیلی قرار دیا گیا۔کئی سیاسی تجزیہ کار یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ لیٹر گیٹ کا معاملہ حقیقی معلوم ہوتا ہے کیونکہ اب تک کسی بھی ذمہ دار عہدے سے کسی نے بھی حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے کی تردید نہیں کی۔لہٰذا، ایک بات یقینی ہے ایک خاص قسم کی سازش تھی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے بہت سے مواقع پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو لیٹر گیٹ کے معاملے پر اجلاس میں شرکت کی درخواست کی لیکن انہوں نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ شہباز شریف نے اپنی جیت کی تقریر کے دوران کہا کہ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی اور اگر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کسی غیر ملکی سازش کی تصدیق ہوئی تو وہ پریمیئر شپ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ لیٹر گیٹ سکینڈل پر تشویش ہے۔ میں اسے حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ اپوزیشن کا سیاسی سٹنٹ کہوں گا۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی جمہوریت میں اپنی سیاسی سالمیت کو برقرار رکھنے میں کیوں اور کیسے ناکام رہی؟

    میرے خیال میں پہلے تو یہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی غلط حکمرانی کی وجہ سے ہوا۔ جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح بزدار حکومت سویلین بیوروکریسی کو تبدیل کرتی رہی۔ پی ٹی آئی کے سیاسی حریفوں نے اسے سیاسی پختگی کا فقدان اور حکومتی امور چلانے میں تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری قرار دیا۔دوسرا، یہ مہنگائی، ناقص گورننس، اصلاحات کا فقدان، عمران خان کی اشتعال انگیز سیاست، اور بہت سے سماجی مسائل تھے۔ تیسری اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ وزارت دفاع میں اہم تقرریوں کے معاملات تھے جنہیں کسی نہ کسی طرح حکومت نے غلط طریقے سے سنبھالا تھا۔ اسی طرح خراب معاشی حالات بھی پی ٹی آئی کی حکومت کے کمزور ہونے کی ایک وجہ تھی۔ حالانکہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ان کو سیاسی الزامات قرار دیا جاتا ہے لیکن حقیقت کچھ اور تھی۔

    فی الحال، پی ٹی آئی کی حکومت پارلیمنٹ سے اعتماد کھو بیٹھی اور متحدہ اپوزیشن نے اقتدار سنبھال لیا۔ پاکستان کے سیاسی نظام پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ سٹاک مارکیٹ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بدل رہی ہے، بین الاقوامی کرنسی کی شرح روز بروز بڑھ رہی ہے۔ بیرونی ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام کے منتظر ہیں تاکہ وہ ایک بار پھر پاکستان کو کئی علاقائی مسائل پر سفارتی طور پر شامل کر سکیں۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی حکومت تاریخ کا حصہ بن گئی اور آئندہ جو کچھ ہے وہ آنے والی حکومت کے لیے سنگین چیلنجز ہیں۔

    قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی حکومت تقریباً دس چھوٹی سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہے جن کے لیے حکومتی امور کو سنبھالنا ایک چیلنج ہوگا۔۔مسائل کی بات کی جائے تو مسائل کی ایک لمبی فہرست ہے جن کو حل کرنا ہوگا۔ گورننس سے مہنگائی تک، امن و امان سے لے کر دہشت گردی تک، معاشی بحران سے آئی ایم ایف تک، اور بہت کچھ۔ کاش نئے وزیراعظم کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ ’بھکاری سلیکٹرز نہیں ہو سکتے‘ آخر میں ایک اور بات جو سیاسی نظام کے لیے طنزیہ ہے وہ یہ کہ ایک شخص جو عدالتوں سے ضمانت پر رہا اور جس کے کرپشن کے مقدمات زیر التوا ہیں وہ پاکستان کا وزیراعظم بن گیا۔ جیسا کہ لیڈر اپنی قوم کی نمائندگی کرتا ہے اس لیے پاکستان میں ایک فرد ہونے کے ناطے ہر ایک کو اپنے ضمیر پر نظر ثانی کرنے اور یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اس کا لیڈر کون ہوگا اور کوئی بھی قوم بین الاقوامی میدان میں اپنی عزت کیسے پیدا کرتی ہے۔

  • محنت کش کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے ٹریڈ یونینز ضروری ہیں،راجہ پرویز اشرف

    محنت کش کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے ٹریڈ یونینز ضروری ہیں،راجہ پرویز اشرف

    محنت کش کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے ٹریڈ یونینز ضروری ہیں،راجہ پرویز اشرف

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مزدور اورمحنت کش طبقہ پاکستانی کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سماجی و اقتصادی استحکام مزدور طبقے کی فلاح و بہبود سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ خصوصاً پاکستانی تارکین وطن محنت کش طبقہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے اہم کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

     

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہدری یاسین جنرل سیکرٹری سی ڈی اے یونین اور پاولو پوزو کے ڈائریکٹر آئی ایس سی او ایس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ محنت کش طبقے کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے ٹریڈ یونینز ضروری ہیں۔ پاکستانی تارکین وطن کی غیر ہنر مند لیبر فورس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے محنت کشوں اور مزدور طبقے کو ہنر مند بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستانی تارکین وطن کے محنت کش طبقے کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ محنت کش اور مزدور طبقہ پاکستان کی معیشت کی بنیادی طاقت ہے۔انہوں نے ورکر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جدوجہد کو بھی سراہا۔ ڈائریکٹر پاولو پوزو کے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی خاندانی روایات اور مشترکہ ثقافت کے امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانی ملک کے معاشی استحکام کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

    چوہدری یاسین جنرل سیکرٹری سی ڈی اے یونین نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ٹریڈ یونین محنت کش اور مزدور طبقے کی قانونی حمایت کے لیے تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے پر کام کر رہی ہے۔ ٹریڈ یونین انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل کوآپریشن (ISCOS) کے ڈائریکٹر پاولو پوزو نے کہا کہ ان کی تنظیم پاکستانی یونینوں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اجلاس کو پاکستان میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے منصوبوں کی بنیادی باتوں سے بھی آگاہ کیا۔

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

  • قومی اسمبلی ،وفاقی وزیر خورشید شاہ دیگر وزراء کی عدم موجودگی پربرس پڑے

    قومی اسمبلی ،وفاقی وزیر خورشید شاہ دیگر وزراء کی عدم موجودگی پربرس پڑے

    قومی اسمبلی کا اجلاس،ایوان میں وزرا اور ارکان کی عدم موجودگی پر وفاقی وزیر خورشید شاہ برہم ہو گئے

    قومی اسمبلی میں حکومت کی غیر سنجیدگی ،وفاقی وزیر خورشید شاہ دیگر وزراء کی عدم موجودگی پربرس پڑے خورشید شاہ نےاسپیکر سےکورم پوراہونے تک اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا اور معطل نہ کرنے کی صورت میں کورم کی نشاندہی کرنے کا اعلان کردیا اسپیکر نے اجلاس تیس منٹ کیلئے ملتوی کردیا

    وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایوان میں ارکان کیوں نہیں آتے،جو آرہے ہیں ان کا کیا قصور ؟ جو ارکان آئیں دو گھنٹے بیٹھے ہیں ،بجٹ پر کوئی بولنے والا نہیں اچھا بجٹ ہونے کے باوجود ارکان کیوں تقاریر نہیں کر رہے ؟یہ طریقہ رہا تو ایوان میں ہم بھی نہیں آئیں گے،جب تک ارکان نہ آئیں کورم پورا ہونے تک کارروائی معطل کریں،خالی ایوان میں تقاریر کیوں ہوں،آپ اگر کارروائی معطل نہیں کریں گے تو کورم کی نشاندہی کروں گا،ارکان جو نہیں آتے وہ انتخابات میں لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑنے میں خوش ہیں،وزیراعظم کو بھی ایوان میں بٹھائیں،

    خورشید شاہ کی دھمکی پر اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی30منٹ کیلئے معطل کردی ،اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ خود بھی وزیر ہیں اور وہ ایوان میں آتے ہیں ارکان کو اس ایوان کو وقت دینا چاہیے

    قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں 08 وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کی تحریک جمع کروا دی گئی اپوزیشن اراکین نے کابینہ سیکرٹریٹ کے بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی ہیں جبکہ توانائی، مواصلات، خارجہ امور، اطلاعات و نشریات، داخلہ امور، انسداد منشیات اور ریلویز کی وزارتوں کے بجٹ میں بھی کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی گئی ہیں اپوزیشن اراکین نے مذکورہ وزارتوں کی ناقص کارکردگی کی بناء پر ان کی وزارتوں میں کٹوتی کا مطالبہ کیا ہے

    قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

  • ناموس رسالت ﷺ،پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ہو گی بحث

    ناموس رسالت ﷺ،پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ہو گی بحث

    ناموس رسالت ﷺ، اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے

    اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کےلیےایک گھنٹہ مختص کردیا قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی حکمران جماعت کے رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے اپوزیشن کو بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ،راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺسیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں ایمان کا معاملہ ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان اور کا مظاہرہ کریں،ناموس رسالت ﷺ کےمعاملے پر بحث کے بعد ایوان میں بجٹ پر بات ہوگی قومی اسمبلی مذمتی قرارداد بھی منظور کرے گی،

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںظورکی جائے۔ وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-

    قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

  • سپیکر،چیئرمین سینیٹ کا پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

    سپیکر،چیئرمین سینیٹ کا پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

    سپیکر،چیئرمین سینیٹ کا پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

    اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے بجٹ اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں اور قانون سازی پر بات چیت کی گئی ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے، بحران سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا وقت کی ضرورت ہے،عوام کے نمائندے ہیں، ان کے تکلیف کو محسوس کرتے ہیں ،مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنانا ناگزیر ہے،

    پٹرول کی مد میں 40 فیصد کٹوتی کا اطلاق اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر پرہوگا 40فیصد کٹوتی کا اطلاق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر عہدیداروں پر بھی ہوگا،

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے،اسکے باوجود کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ فروری میں کیا تھا.

    قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول پرسبسڈی ناقابل برداشت ہے ،پیٹرول پرسبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے،عمران خان نے پیٹرول پر 30روپے لیوی عائد کیا جو معاشی مشکلات ہیں وہ عمران خان کے معاہدے کے باعث ہیں،کوئلے کے پلانٹ نہیں چل رہے عوام سمجھتے ہیں کہ یہ مہنگائی اور تباہی عمران خان کی ہے، عمران خان نے فروری میں روس سے تیل کیوں نہیں لیا عمران خان کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، 5 ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتی، جیسے ہی بجٹ آئے گا تو ہم مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،اگست 2023 تک مدت ہے تب تک یہ اسمبلیاں چلتی رہیں گی،

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی  کثرت رائے سے منظور

    الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی کثرت رائے سے منظور

    اسلام آباد: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظورہوچکا ہے ، یہ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ میں ایوان میں پیش کیا جسے پارلیمنٹ نےکثرت رائے سے منظورکرلیا ،

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے اور حکومت اور اتحادیون نے کثرت کے ساتھ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022کثرت رائے سے منظورکرلیا ہے ،

    اس سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے،صدر مملکت پارلیمنٹ کو ہدایات نہیں دے سکتے: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدرمملکت پارلیمٹ کوہدایات نہیں دے سکتے ،قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے

    کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اختیارات واپس لے لے؟ عدالت کے ریمارکس

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان کی بالادستی کیلئے صدر کے درخواست کا لفظ استعمال کیا،اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ آرٹیکل 75 کے مطابق صدر مملکت بل میں تجاویز کی درخواست کر سکتے ہیں،مرتضیٰ جاوید عباسی کا یہ کہنا تھا کہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال پائلٹ پروجیکٹس کے بعد ہونا چاہیے،

    مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ای وی ایم پائلٹ پروجیکٹ رپورٹ کے مطابق کامیابی کی شرح 50 فیصد تھی ،الیکشن کمیشن کے کام کا کریڈٹ صدر مملکت لے رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے نتیجہ اخذ کیا کہ ای وی ایک بیلٹ پیپر کی طرح ہی ہے ،

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کی برٹش ایئرویز کو پاکستان سے پروازیں جاری رکھنے کی اپیل

    مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر کہا کہ صدر مملکت نے تسلیم کیا 2018 کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پتہ چلا صدر عارف علوی آئی ٹی کے بھی ماہر ہیں، ہم سمجھتے تھے عارف علوی دانتوں کے ڈاکٹر ہیں

    پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

    مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ آئینی عہدے پر بیٹھا شخص سیاسی جماعت کے کارکن کا کردار ادا کر رہا ہے،ادھر آخری اطلاعات کے آنے تک یہ بھی معلوم ہو اہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی پارلیمنٹ میں پہنچ چکے ہیں

  • شریف خاندان کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کیے جائیں، بابر اعوان

    شریف خاندان کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کیے جائیں، بابر اعوان

    شریف خاندان کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کیے جائیں، بابر اعوان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے اور امپورٹڈ حکومت کو مسلط کرنے کی سازش ہوئی

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سازش کے بعد پاکستان بین الاقوامی سطح پر تنہا ہوگیا پنجاب میں پولیس کے ذریعے مجرم کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہوزری انڈسٹری بند ہونے جارہی ہے صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ کو جو خط لکھا ہے اس پر پیش رفت ہونے چاہیے ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیاکہ مداخلت ہوئی ہے،سپریم کورٹ کمیشن بنائےاور مداخلت پر تحقیقات کرائے،شریف خاندان کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کیے جائیں ،خیبر پختونخوا میں بھی آزاد عدالتیں ہیں مقدمات وہاں منتقل کر دیئے جائیں،عمران خان ابھی بھی وزیراعظم ہیں،

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 10 ہزارسے زائد کارکنوں اوروکلا پر تشدد ہوا اورویڈیو وائرل کی گئی ،وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے ،چیف جسٹس مقدمات کا نوٹس لیں،وزیراعظم تشدد اور مقدمات پر معافی مانگیں،تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی ،قومی اسمبلی میں قاسم سوری نے رولنگ دی استعفے منظور کرلیے ہیں کور کمیٹی نے فیصلہ کیا استعفوں کی تصدیق کے لیے کوئی قومی اسمبلی نہیں جائیگا جلسے جلوس احتجاج آئین کے مطابق بنیادی حق ہے،عمران خان کی سیکیورٹی کے بارے میں خدشات ہیں ،حکومت کو سیکیورٹی کے لیے خط لکھا ،سیکریٹری داخلہ کے پاس جواب دینے کا وقت نہیں تھا پاکستان کو معاشی طور پر سری لنکا طرز پر لے جایا جارہا ہے،

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج