Baaghi TV

Tag: قومی اسمبلی

  • عمران نیازی نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی،وزیراعظم

    عمران نیازی نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 22 کروڑعوام نے منتخب نمائندوں کو اختیاردیا ہے، قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئین میں مقننہ،عدلیہ،انتظامیہ کے اختیارات متعین کردیئے ہیں۔ آئین کے اندر رہ کر سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب دن رات ایک کر کے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چار سالوں کے دوران معیشت ڈبو دی گئی، لاڈلے کو 15 سال تک دن رات دودھ پلایا گیا کس طر ح رات کے اندھیرے میں آر ٹی ایس بند ہوا، 2018 کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتخابات ہوئے،2018میں دھاندلی کی پیداوار حکومت کو ہم پر مسلط کر دیا گیا،ووٹوں کی گنتی کو ایک سابق چیف جسٹس کے حکم پر رکوایا گیا دیہاتوں میں نتائج شہروں کی نسبت پہلے آ گئے، پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکل رہا تھا،متحدہ اپوزیشن اس وقت سیاست کو مقدم رکھتی تو ریاست کوخطرہ تھا،ہم جانتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا، کیا ہم چور دروازے سے آئے ہیں؟لاکھوں لوگ بے روزگار اور بے گھر ہو گئے، اگر متحدہ اپوزیشن سیاست کو مقدم رکھتی تو پھر ریاست کا خدا حافظ تھا، ہم سب نے فیصلہ کیا کہ ریاست کو بچانا ہے،جانتے تھے تباہ حال معیشت کو دوبارہ زندگی دلوانا کوئی آسان کام نہیں، تمام جماعتوں نے مل کر مجھے وزارت عظمیٰ کیلئے منتخب کیامجھے وزیراعظم بننے کا لالچ نہیں تھا ، ماضی میں بھی پیشکش ہو چکی، وزیراعظم بننے کا ایک نہیں کئی مواقع ملے، جب نواز شریف کو سزا ہوئی تو اس وقت بھی مجھے وزیراعظم نامزد کیا گیا، میں نے پنجاب کی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے وزارت عظمیٰ لینے سے انکار کر دیا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں اور وہ قبر تک دفن رہیں گے،پرویز مشرف نے بھی مجھے وزیراعظم بننے کی پیش کش کی تھی سب کے ساتھ انہوں نے تعلقات خراب کیے،جب ٹرمپ کو مل کر آئے تھے تو کس نے کہا تھا میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں روس نے تردید کی کہ انہوں نے سستا تیل دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی،فارن فنڈنگ کیس کا الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ نہیں کررہا اسرائیل اور ہندوستان سے پیسہ میں نے نہیں عمران خان نے لیا، میں اگر وہ راز کھول دوں تو یہ ایوان حیرت میں مبتلا ہو جائے گاچار سال تک یہ چور ڈاکو کا راگ الاپتا رہا،یہ ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، ان کے زمانے میں چینی ایکسپورٹ ہوئی تو اس وقت اس کی قیمت 52 روپے کلو تھی، چینی کی ایکسپورٹ پر اربوں روپے سبسڈی دی گئی،گیس جب 3 ڈالر کے ریٹ پر بک رہی تھی تو یہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے تھے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیااور خود ہی نےاس کی دھجیاں اڑائیں ان کی اس غفلت پر کسی نے ازخود نوٹس نہیں لیا،ہیلی کاپٹر کیس میں کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، مالم جبہ کیس کو نیب نے جپھہ ڈال لیا، کسی نے نوٹس نہیں لیا عمران خان کی بہن کو ایف بی آر سے خاموشی کے ساتھ این آر او دلوایا گیا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے بطور ڈی جی ایف آئی اے بتایا کہ عمران نیازی نے اسے ہم پر کیسز بنانے کا کہا،ہماری ضمانتیں عمران نیازی کے دور میں ہوئیں،شہزاد اکبر نے این سی اے کو خط لکھا جس پر پونے دو سال انکوائری ہوئی، انہوں نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی عمران خان کی کابینہ میں بند لفافوں پراراکین سے دستخط لئے جاتے رہے، تفصیلات اور بھی ہیں بتاؤں تو سب کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے اراکین کے پوچھنے پر عمران خان نے کہا یہ سیکرٹ ڈاکومنٹ ہے آپ سب دستخط کریں،میں وہی خادم ہوں جس نے پنجاب کے کسانوں کو سستی کھاد دی،میں وہی شہباز شریف ہوں جس نے اعلیٰ کوالٹی کی مفت ادویات فراہم کیں،

    انہوں نے کہا کہ انسانی فطرت ہے بچے کو تکلیف ہو تو بچہ فوری ماں کے پاس جاتا ہے، یہ معزز ایوان ماں ہے، 1973ء کے آئین کو اسی ایوان نے تشکیل کی تھی، آئین پاکستان کی وحدت کی بہت بڑی نشانی ہے، آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، 22 کروڑعوام نے منتخب نمائندوں کو اختیاردیا ہے، آئین میں مقننہ،عدلیہ،انتظامیہ کے اختیارات متعین کردیئے ہیں۔ آئین کے اندر رہ کر سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا.

    پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات، سپیکر کون بنے گا نام پر ہوا اتفاق

    شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75سالوں کے دوران آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، مارشل لا کئی دہائیوں تک مسلط رہے اورپاکستان دولخت بھی ہوا، جمہوریت کا پودا اتنا طاقت ورنہ ہوسکا جتنا ہونا چاہیے تھا، جوممالک ہم سے بہت پیچھے تھے آج ترقی کی دوڑمیں آگے نکل چکے ہیں، اغیار نے کئی سال پہلے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیا، بزرگ، مائیں، بیٹیاں پوچھتی ہیں ملک کے اندر کب مہنگائی،غربت، قرضوں کا خاتمہ ہوگا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں 2018ء کے الیکشن میں بدترین جھرلو الیکشن تھے، دھاندلی کی پیداوار حکومت کو مسلط کر دیا گیا، رات کے اندھیرے میں آر ٹی ایس بند ہوگیا تھا، دیہات میں پہلے اور شہروں میں نتائج بعد میں آئے تھے، سابق چیف جسٹس کے حکم پر گنتی کو رکوایا گیا تھا، گزشتہ پونے چار سالوں میں مسلط کردہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، 20 ہزار ارب سے زائد کے قرضے لیے گئے،

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیلاب سے متعلق خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ طوفانی بارشوں نے ہرجگہ تباہی پھیلائی، بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخوا،سندھ میں بے پناہ تباہی ہوئی، پاکستان بھر میں طوفانی بارشوں سے نقصانات ہوئے، اتحادی حکومت پوری طرح آگاہ اورچوکس ہے، اس حوالے سے چاروں صوبوں کے ساتھ میٹنگ کرچکا ہوں.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب حکومت دن رات کام کررہی ہے، این ڈی ایم اے بھی اس حوالے سے بھرپورکام کررہی ہے، یقین دلاتا ہوں امدادی پیکج میں مزید اضافہ کریں گے۔ معززممبران کی سفارشات کے پیش نظر کل مزید فیصلے کریں گے، صوبائی حکومتوں کی ہرممکن مدد کریں گے، کسانوں کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرے گی، چترال سمیت جہاں بھی نقصانات ہوئے ازالہ کریں گے،

  • سپریم کورٹ میں منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد:منحرفین کےخلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے اوریہ کہ اس وقت یہ کیس پاکستان کی عدالت عظمیٰ کےپاس پہنچ چکا ہے،اطلاعات ہیں کہ اس حوالےسے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی کیخلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیلیوں پر جسٹس عمرعطابندیال نے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 جولائی کو پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا تھا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمشین کے فیصلے کیخلاف ارکان اسمبلی کی ڈی سیٹنگ کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست وکیل فیصل چوہدری کے توسط سے دائر کی تھی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز کو خارج کیا، جو کہ غیر آئینی فیصلہ ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے، پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے، الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کے لیے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور راجا ریاض کو فریق بنایا ہے۔

  • عامر لیاقت کی قومی اسمبلی کی سیٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار کا اعلان

    عامر لیاقت کی قومی اسمبلی کی سیٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی سیٹ پر تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے

    تحریک انصاف نے محمود مولوی کو این اے 245 کے لیے امیدوار نامزد کردیا، تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے ایک درخواست کرنا چاہتے ہیں،سندھ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے بعد تقرر وتبادلے ہوئے حیدرآباد میں من پسند پولیس والوں کی تقرر تبادلے کیے گئے،الیکشن کو 20دن باقی ہیں اور آج سندھ کے آراو کو تبدیل کر دیا گیا،سپریم کورٹ سے گزارش ہے پنجاب کی طرح سندھ کیلئے بھی ہدایت دے، الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے،پتہ چلا ہے کہ خیر پور سے کوئی راؤ صاحب آ رہے ہیں، تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، سندھ والے سیاست کرنے پنجاب نہیں جا سکتے اور ن لیگ یہاں سیاست نہیں کر سکتی، ہماری واحد جماعت ہے جو ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہے،تحریک انصاف این اے 245 کے انتخاب میں حصہ لے گی ایم کیو ایم بھی کراچی کے اندر کی جماعت بن کر رہ گئی ہے،

    این اے 245 کراچی ضمنی انتخابات میں جے یوآئی نے بزنس فورم کے صوبائی صدر حاجی امین اللہ کو ٹکٹ جاری کردیا ، جے یو آئی بھی الیکشن میں حصہ لے گی

    این اے 245 کے الیکشن کے حوالہ سے الیکشن شیڈول کے مطابق نظر ثانی شدہ لسٹ 5 جولائی کو شائع کی جائے گی اور امیدواروں کو 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،الیکشن 27 جولائی 2022 کو ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

  • قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ اور مالیاتی بل منظور کرلیا

    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ اور مالیاتی بل منظور کرلیا

    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور مالیاتی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔

    قومی اسمبلی نے مالیاتی بل 23-2022 بھی ترامیم کے ساتھ مرحلہ وار منظورکیا جبکہ پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری،قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دے دی۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں گے، ہم نے یہ اس لیےکیا کہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، ہم نےجوتبدیلیاں کیں وہ پچھلی حکومت نےآئی ایم ایف سےطےکی تھیں، ہم صرف اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔

    تنخواہ دار طبقے کیلئے نئی ٹیکس شرح کی ترامیم بھی منظورکر لی گئی. آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ریلیف ختم کردیا گیا۔نئی ترامیم کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تک تنخواہ لینے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائےگا، ماہانہ 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں سے 2.5 فیصدکی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔ ماہانہ ایک سے 2 لاکھ روپے تنخواہ والوں پر 15 ہزار روپےفکس ٹیکس سالانہ جبکہ ایک لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصدکی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔

    ماہانہ 2 سے 3لاکھ روپے تنخواہ والوں پر ایک لاکھ 65 ہزار سالانہ جب کہ 2 لاکھ روپے سےاضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 3 سے 5 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔ ماہانہ 5 سے 10لاکھ روپے تنخواہ والوں پر10 لاکھ روپے سالانہ اور 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی ماہانہ تنخواہ لینے والوں پر 29 لاکھ روپےسالانہ جب کہ 10 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

    آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں درآمدی موبائل فونز مزید مہنگےکردیےگئے۔ آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے۔ فنانس بل کےمطابق بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فونز پر 100 روپے اور 100 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

    فنانس بل کے مطابق 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فونز پر 600 روپے، 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے، 500 ڈالر کے موبائل فونز پر 4 ہزار روپے، 700 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 8 ہزار روپے اور 701 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 16 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی کےاجلاس میں ملک بھر میں 13 شعبہ جات کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 سپر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ائیرلائنز، آٹوموبائل سیکٹر، مشروبات اورسیمنٹ سیکٹر، کیمیکل اور سگریٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور اسٹیل سیکٹر، ایل این جی ٹرمینل اور آئل مارکیٹنگ سیکٹر، آئل ریفائننگ اور فارماسوٹیکل سیکٹر کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ شوگر اور ٹیکسٹائل پر 10فیصد سپر ٹیکس جب کہ بینکنگ سیکٹر پر مالی سال 2023 میں 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    ملک میں تمام اداروں اور افراد جن کی آمدن 15 کروڑ روپے سے زائد ہے اس پر بھی سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ سالانہ 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر ایک فیصد، 20 کروڑ سے زائد آمدن پر 2 فیصد، 25 کروڑ سے زائد آمدن پر 3 فیصد اور سالانہ 30 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 4 فیصد سپرٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دے دی۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2022- 23 کی منظوری کی تحریک پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظورکرلیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ایوان سے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی منظوری مانگی جس پر ایوان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائدکرنےکی ترمیم منظورکرلی۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں گے، حکومت کے اس اقدام کا مقصد عام آدمی پرٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنا ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ نے یوان کو بتایا کہ حکومت نےجوتبدیلیاں کیں وہ سابق عمران حکومت نےآئی ایم ایف سےطےکی تھیں، ہم صرف اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی صفر ہے، پچاس روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائےگی، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانےکا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔

    علاوہ ازیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا ایم ای ایف پی، معاشی نظم و ضبط ضروری ہے، یکم جولائی سے مزید معاشی مشکلات ہوسکتی ہیں، یکم جولائی سے مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے، میمورینڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشنل پالیسیز معاشی نظم و ضبط لازم قرار دیا گیا ہے۔

     

     

    دنیا کے تین چوتھائی سے زیادہ ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان کی نسبت زیادہ

     

     

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایم ای ایف پی پر بات چیت جاری ہے، یکم جولائی سے پٹرول پر5 فیصد سیلز ٹیکس جبکہ 10 روپے لیوی عائد ہو سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہوسکتی ہے، توانائی کے نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف ملا ہے، سرکاری اداروں میں نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف بھی ملا ہے، ٹیکس مراعات اور چھوٹ مزید کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی دو قسطیں جاری کرنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف کے رواں ہفتے پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں بتایا کہ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی فریم پروگرام کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔

  • ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں،راجہ ریاض

    ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں،راجہ ریاض

    ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں،راجہ ریاض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میاں نواز شریف نے موٹر ویز کا جال بچھا دیا تھا، ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے ہم ایک سال میں انقلاب برپا نہیں کرسکتے لیکن بہتر سے بہتر کام کریں گے، ہم نے پی ایس ڈی پی میں وہ منصوبے بھی شامل کئے ہیں جو صوبوں کی ذمہ داری تھی

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں،جے ڈی اے کے ممبرز کو بھی وقت دیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت کو برابر موقع دیا جائے، بجٹ اجلاس ہے سب ارکان نے بات کرنی ہے،

    عبدالاکبر چترالی رکن قومی اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن ایاز صادق نے مجھے دھمکی دی کہ آپ اس طرف آ جائے ورنہ نیب کا ریفرنس تیار ہے ،آپ کون ہوتے ہیں ریفرنس دائر کرنے والے، ہمیں عوام نے بھیجا ، ہم عوام کو جوابدہ ہیں، جناب اسپیکر قومی اسمبلی کی یہ حالت ہے ، بجٹ سیشن میں دس، پندرہ سے زیادہ لوگ یہاں نہیں آتے،عوام ہم پر ہنس رہے ہیں اور قومی اسمبلی کا بجٹ 2ارب ستر کروڑ روپے رکھے ہیں جب کہ زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں حکومت کے پاس

    قومی اسمبلی اجلاس، فہمیدہ مرزا کراچی میں لوڈشیڈنگ پر ایوان میں پھٹ پڑیں ،کہا کہ حکومت وزارت توانائی کو رقم دینے کا مطالبہ کررہی مگر اس کی کارکردگی کیا ہے؟آج کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں آج بجلی مانگنے والوں پر پولیس نے تشدد کیا ہے، ملک میں بجلی مہنگی سے مہنگی کی جارہی ہے،بجلی کا نظام بالکل ناکام ہوگیا ہے

    قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کی مرحلہ وار منظوری کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 18 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد کے 8 مطالبات زر منظور کر لئے گئے،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ایک ارب 8 کروڑ 52لاکھ روپے کا مطالبہ زر منظور کر لئے گئے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کا 2 ارب چالیس کروڑ روپے کا مطالبہ زر منظور کر لئے گئے،نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے لئے 14 کروڑ 29 لاکھ روپے کا مطالبہ زر منظورکر لئے گئے

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

  • پنشن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ کے لازمی اخراجات منظور

    پنشن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ کے لازمی اخراجات منظور

    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 278کھرب روپےکے لازمی اخرااجات کی منظوری دے دی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی پرویزاشرف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لازمی اخراجات کی تفصیل کو منظور کیا گیا ہےجس میں مقامی قرضوں کی ادائیگی اور سروسنگ کے لیے 230 کھرب 93 ارب 45 کروڑ روپے رکھے گئے ۔

    نجی چینل کے مطابق: "پنشن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ کے لازمی اخراجات رکھے گئے ہیں ۔ گرانٹس اور سبسڈی کی مد میں 22 ارب روپے، سپریم کورٹ کے لیے 3 ارب 9 کروڑ روپے اور الیکشنز کے لیے 6 ارب 28 کروڑ روپے رکھےگئے ۔
    جبکہ قومی اسمبلی کے لیے 2 ارب 70 کروڑ 77 لاکھ 24 ہزار روپے، سینیٹ کے لیے 2 ارب 34 کروڑ 86 لاکھ 16 ہزار روپے، صدر مملکت کے عملے اور خانہ داری اور الاؤنسز پرسنل کی مد میں 64 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
    اسی طرح سال 2023 میں الیکشن کی مد میں 6 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ 52 ہزار روپے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 30 جون 2023 تک 1 ارب 12 کروڑ 20 لاکھ روپے،کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کی مد میں 10 کروڑ روپےکی منظوری بھی دی گئی۔
    بیرونی ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کی مد میں 296 ارب 87 کروڑ روپے اور غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 44کھرب 46 ارب روپےکے لازمی اخراجات کی منظوری دی گئی۔
    قومی اسمبلی نے 30 وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کے لیے 4 ہزار577 ارب روپے سے زائد کے 83 مطالبات زر بھی منظور کرلیے۔”

  • قومی اسمبلی نےآئندہ مالی سال 2022-23 کیلئے 278 کھرب روپےکے اخراجات کی منظوری دیدی

    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لئے 278 کھرب روپےکے لازمی اخراجات کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لازمی اخراجات کی تفصیل کو منظور کیا گیا جس میں مقامی قرضوں کی ادائیگی اور سروسنگ کے لیے 230 کھرب 93 ارب 45 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

    ملک بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    قومی اسمبلی کے لیے 2 ارب 70 کروڑ 77 لاکھ 24 ہزار روپے، سینیٹ کے لیے 2 ارب 34 کروڑ 86 لاکھ 16 ہزار روپے، صدر مملکت کے عملے اور خانہ داری اور الاؤنسز پرسنل کی مد میں 64 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں پنشن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ کے لازمی اخراجات، گرانٹس اورسبسڈی کی مد میں 22 ارب روپےسپریم کورٹ کے لیے 3 ارب 9 کروڑ روپے اور الیکشنز کے لیے 6 ارب 28 کروڑ روپے رکھےگئے ہیں۔

    مریم نواز بھی ضمنی الیکشن کیلئے متحرک ہو گئیں

    سال 2023 میں الیکشن کی مد میں 6 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ 52 ہزار روپے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 30 جون 2023 تک 1 ارب 12 کروڑ 20 لاکھ روپے،کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کی مد میں 10 کروڑ روپےکی منظوری بھی دی گئی۔

    جبکہ بیرونی ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کی مد میں 296 ارب 87 کروڑ روپے اور غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 44کھرب 46 ارب روپےکے لازمی اخراجات کی منظوری دی گئی علاوہ ازیں قومی اسمبلی نے 30 وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کے لیے 4 ہزار577 ارب روپے سے زائد کے 83 مطالبات زر بھی منظور کرلئے۔

    اردو اپنانے سے ہی انگریز کی باقیات سے جان چھوٹے گی. حمزہ شفقات

  • عمران خان نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی کلچر کو تباہ کر دیا،خواجہ آصف

    عمران خان نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی کلچر کو تباہ کر دیا،خواجہ آصف

    عمران خان نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی کلچر کو تباہ کر دیا،خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو روہنگیا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں؟  کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، کینیڈا سمیت مغربی ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیوں نظر نہیں آتے، ہمارے آرمی چیف کا کینیڈا کا دورہ شیڈول تھا،کینیڈا کے ممبر پارلیمنٹ نے پاکستان اورپاکستان آرمی کو تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا ہماری افواج کی وجہ سے عمران خان اقتدار سے محروم ہوا ہے، کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا جاتا ہے،کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے،پچھلی حکومت نے پاکستان میں عوام کو تقسیم کیا ہے،عمران خان نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی کلچر کو تباہ کر دیا،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے،پاکستان کےتمام اداروں کو اس نے اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کیا، یہاں لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے جیلیں کاٹی ہیں،اختلافات کے باوجود ہمارے اخلاقی تعلقات کبھی خراب نہیں ہوئے، ہم قومی اداروں کو کسی مخالف کیخلاف استعمال نہیں کریں گے،عمران خان نے پاکستان کا ماحول خراب کیا وقت بتائے گا اس نے معاشرے کو کس طرح تباہ کیا ہماری حکومت کو2 ماہ سے زائد ہو گئے کسی کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا، جب تک کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا اس کیخلاف کارروائی نہیں کریں گے ہاؤس کی وساطت سے کینیڈین حکومت سے پوچھتا ہوں کیا مسلمانوں کے جذبات نہیں ہیں؟ کینیڈا کی اندرونی صورتحال سے آگاہ ہوں مگر اسے ٹارگٹ نہیں کروں گا، عدالتوں نے ان کے تمام الزامات کو جھوٹ ثابت کیا، عمران خان بیرونی ممالک سے ملکی اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے، مسجد نبوی واقعہ میں ملوث افراد برطانیہ سے آئے ہوئے تھے، بیرون ملک بیٹھ کر اپنے وطن کو کمزور نہ کریں، محبت کریں،

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات :ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں:عمران خان، بلاول کی اپیل

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات :ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں:عمران خان، بلاول کی اپیل

    کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 14 اضلاع میں میدان اتوار کو سجے گا جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اپنے امیدواروں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

    لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ جبکہ سکھر ڈویژن کے تین اضلاع خیرپور، سکھر، گھوٹکی میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

    شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، میرپورخاص ڈویژن کے3اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی پولنگ ہوگی جہاں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    متعلقہ حلقوں میں پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے، مختلف ڈویژنز سے ایک ہزار ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ‏سندھ کی 4 ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کرنے، سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں آرٹیکل140-A کے تحت اختیارات کی مقامی نمائندوں تک منتقلی سے گریز کے باوجود ہم حصہ لے رہے ہیں۔ سندھ کے لوگوں سے میری اپیل ہے تحریک انصاف کےامیدواروں کو ووٹ دیں اور زرداری مافیا کا صفایا کر دیں۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے، سندھ کی باشعور عوام صوبے میں جاری بینظیر ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے، عوامی مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کے لیے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا پی پی پی کا منشور ہے، صحت، تعلیم اور محنت کش عوام کے لیے سوشل سکیورٹی کے حوالے سے سندھ کی کارکردگی بے مثال ہے، پی پی پی قیادت نے عوام سے جو جو وعدے کیے، وہ ہمیشہ پورے کرکے دکھائے، میرے امیدوار وہی ہیں، جن کا نشان تیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، قمبر، شہداد کوٹ، کشمور، کندھ کوٹ کی عوام تیر کو ووٹ دیں، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کی عوام تیر پر مہر لگائیں، عوام بلدیاتی انتخابات میں تیر پر مہر لگا کر میرے ہاتھ مضبوط کریں، سندھ کے عوام کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سازشی و شیطانی ٹولوں کی ضمانتیں ضبط کرادیں، انشاللہ تمام اضلاع میں کل جیالے امیدوار کامیاب ہونگے، یقین دلاتا ہوں کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی کی کامیابی بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگی۔

  • سگریٹ پرکیوں ٹیکس زیادہ نہیں لگاتے،عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے،خورشید شاہ

    سگریٹ پرکیوں ٹیکس زیادہ نہیں لگاتے،عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے،خورشید شاہ

    سگریٹ پرکیوں ٹیکس زیادہ نہیں لگاتے،عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے،خورشید شاہ

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل قومی اسمبلی اجلاس میں سگریٹ پر ٹیکس لگانے کے حق میں بول پڑے، قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا تو سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ زرعی شعبے کے لیے اچھا ہے، یہی شعبہ ملک کو مالی مسائل سے نکال لے گا ،

    سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دس سال تک زرعی شعبے کو اس طرح کا پیکج دیا جائے تو پھر قرض نہیں لینا پڑے گا،ہم سگریٹ پر کیوں ٹیکس زیادہ نہیں لگاتے، اس سےعوام کو بیماریوں سے بچانا ہے ،دل کے امراض ، کینسراور دیگر بیماریاں سگریٹ نوشی کے باعث ہیں کم از کم 20 روپے ایک سگریٹ پیکٹ پر ٹیکس بڑھانا چاہیے پارلیمنٹ ایک کمیٹی بنائے اور جو ٹیکس نہیں دیتے یا دیتے ہیں اس کا جائزہ لے ،وزیراعظم بھی سگریٹ پر ٹیکس لگانے کے معاملے پرمتفق ہیں سگریٹ پر کتنا ٹیکس لگایا گیا ہے ، وزارت خزانہ کو اس حوالے سے بتانا چاہیے ، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہمیں اس معاملے کو اٹھائیں،آج وزیراعظم شہباز شریف کو اس ایوان میں ہونا چاہیے تھا ،

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خورشید شاہ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر صحت ہے سگریٹ پر ٹیکس لگائیں قوم خوش ہوگی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے معاملے کو اٹھایا ،وزیراعظم نے کہاہے کہ 70 ارب روپے تک ٹیکس سگریٹ پر لیا جائے ،خورشید شاہ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں 200 ارب روپے ٹیکس جمع کرینگے سگریٹ کی قیمت کتنی ہونی چاہیے یہ مجھ پر چھوڑ دیں، ان سے پیسے لے کر دکھاؤں گا ،

    قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو سرنگیں پی ٹی آئی بچھا کر گئی تھی ہم نے اسے عبور کرلیا ہے،ٹیکس رجیم بدلنے کا اعلان کیا گیا جس کی تائید کرتا ہوں ،برٹش ٹوبیکواور فلپس کا 60 فیصد حصہ ان کے پاس ہے وہ 191 ارب روپے کا ٹیکس ادا کررہے ہیں دیگر 40فیصد صرف 2 ارب کا ٹیکس دیتے ہیں ،گاڑیوں کے امپورٹ میں 3 بلین ڈالرز کا نقصان کیا گیا تو کیسے معیشت بہتر ہوگی لوگوں نے کرکٹ ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں، یہ امیر ترین کھرب پتی لوگ ہیں ،یہاں ایسے ایم این ایز بھی ہیں جو گاڑی نہیں رکھ سکتے اور بعض بسوں پر آتے ہیں 62کروڑ روپے کا لاہور گلبرگ گرین میں گھر کی قیمت لگائی یہ کوئی کھرب پتی تھا ؟ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ملک ڈوب جائے گا ، ملک سری لنکا بن جائیگا، وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی جرات ہے ایسا بجٹ دیا،خدا کے لیے ارکان ٹیکس چوروں کی سفارشات نہ کریں،دعا کریں یوکرین روس کی جنگ بند ہوجائے بیرونی حالات ٹھیک ہو جائیں گے

    ایاز صادق نے کہا کہ 2019میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا جس سے ملک نے نقصان کا سامنا کیا،نئی حکومت کیلئے پچھلی نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا تھا،آئی ایم ایف سے جب بھی بات کی جاتی تو جواب ملتا کہ ہم اعتبار نہیں کرتے،عمران خان نے جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اس کے برعکس قیمتیں کم کی گئیں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل جب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں،مفتاح اسماعیل کا ٹی وی پر آنا ایسے جیسے کسی ڈاکو کا خوف دلا کر بچوں کو سلایا جاتا تھا، کاروباری لوگوں کی ہمت افزائی کرنا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ صنعتوں پر ٹیکس لگانے کا نتیجہ ، بیروزگاری میں اضافہ ، گروتھ میں مزید کمی، کھاد سمیت ہر شئے کی قیمت میں دس فیصد مزید اضافہ ، مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت میں نکلے گا عمران خان ایسے ظالمانہ اقدامات کے بغیر ٹیکس کولیکشن میں ریکارڈ اضافہ کیا، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ان حالات سےحکومت پر اعتماد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں اس ٹولےسے جلد از جلد نجات ہی پاکستان کامفاد ہے،

    #سگریٹ_ٹیکس_بڑھاؤ ، ٹویٹر پر صارفین کا مطالبہ

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

    تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت

    سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا