Baaghi TV

Tag: لاہور ہائیکورٹ

  • رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی ہے۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ سنگل بینچ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ منگل 10 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو دو روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ شریف خاندان کی ملکیت رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی تھی. جس میں عدالتی حکم پر ڈی جی ایکسائز عدالت میں پیش ہوئے تھے. عدالت نے استفسار کیاتھا کہ آپ کیوں فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہے؟، کوئی ذاتی ایشو ہے؟

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے استدعا کی تھی کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیے لیے مہلت دی جائے، تاہم لاہور ہائی کورٹ نے 2 روز میں رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا. عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے سلیمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئےتھے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار رمضان شوگر ملز نے لائسنس کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کیں، مگر اس کے باوجود سیاسی بنیادوں پر لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا ۔محکمہ ایکسائز کے مطابق لائسنس کی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
    وکیل درخواست گزار کے مطابق رمضان شوگر ملز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ اور تمام قوانین کو پورا کررہی ہے۔عدالت نے اس کی درخواست منظور کرتے ہوئے لائسنس کے اجرا کا حکم دی تھا. اس کے باوجود اسے لائسنس فراہم نہیں کیا جا رہا، نہ ہی مل کو چلانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وکیل نے استدعا کی تھی کہ عدالت اپنے فیصلے کی تعمیل کرنے تک شوگر ملز چلانے کی اجازت دے ساتھ ہی عدالت درخواست گزار کمپنی کو لائسنس کی فراہمی کا حکم بھی دے۔

  • لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی

    لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیعمران خان کی نااہلی کے متعلق کیسز کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سرراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے نااہل نہیں کر رہا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد آپ کی درخواست تو بظاہر غیر موثر ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد تو آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

    ایڈووکیٹ آفاق احمد نے کہا کہ میری درخواست ابھی غیر موثر نہیں ہوئی، میرے دلائل اظہر صدیق والی درخواست کے بعد سن لیں، جس پر جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ اظہر صدیق صاحب اب تو عمران خان خود درخواست گزار بن چکے، حلقے کے ووٹر کی درخواست بھی بظاہر غیر مؤثر ہے۔ اظہر صدیق نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان کی درخواست سنگل بینچ میں چل رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانےکی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں نااہلی کے خلاف حلقے کے ووٹر کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد عدالت نے یہ درخواست بھی خارج کر دی۔

  • اراکین اسمبلی کو لوکل گورنمنٹ کےترقیاتی کاموں کیلئےگرانٹ دیناغیرقانونی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    اراکین اسمبلی کو لوکل گورنمنٹ کےترقیاتی کاموں کیلئےگرانٹ دیناغیرقانونی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر وزیراعلیٰ کی بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ میں کابینہ کی منظوری کےبغیر وزیراعلیٰ کی بلدیاتی اداروں کےایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے ملک مظہر حسین کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا-

    عدالت نے قراردیا کہ لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر تمام نئے ترقیاتی پروجیکٹ غیر قانونی ہیں، نئے ترقیاتی کام مقامی گورنمنٹ کی منظوری سے ہی جاری رہ سکتے ہیں، انتظامی حکم کے ذریعے اراکین اسمبلی کو لوکل گورنمنٹ کے دائرہ اختیار میں ترقیاتی کاموں کیلئے گرانٹ دیناغیر قانونی ہے بلدیاتی کاموں کیلئے ایڈمنسٹریٹرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن بھی غیر قانونی ہے۔

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی تکمیل کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائے۔

    واضح رہے کہ درخواست گزار نے اکتوبر 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری اور اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی منتخب نمائندوں کی عدم موجودگی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی کام کرانا غیر قانونی ہے۔

  • ڈاکٹروں کا کیا کام کہ مظاہرہ کریں، جو ڈاکٹر مظاہرہ کریں ان کا دور دراز تبادلہ کر دیں،لاہور ہائیکورٹ

    ڈاکٹروں کا کیا کام کہ مظاہرہ کریں، جو ڈاکٹر مظاہرہ کریں ان کا دور دراز تبادلہ کر دیں،لاہور ہائیکورٹ

    سرکاری اسپتالوں میں سہولتیں نہ ہونے کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی ،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جو ڈاکٹر مظاہرہ کریں ان کا دور دراز تبادلہ کر دیں۔

    باغی ٹی وی : دوران سماعت سیکرٹری صحت پنجاب احمد جاوید قاضی نے اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ ایمرجنسی شعبے کے لیے مختلف عہدوں کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا ہے، ڈاکٹرز اور نرسز کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور اسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے مستقل کمیٹی بنا دی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ قاضی صاحب آپ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

    عدالت نے دوران سماعت مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کا کیا کام ہے مظاہرے کرنا؟ جو مظاہرہ کرے اسے تبدیل کر دیں، مظاہرے کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، جو مظاہرہ کریں انہیں دور دراز بھیج دیں۔

    عدالت کا اسپتالوں میں ہونے والے اخراجات نوٹیفائی کرنے کے لیے اقدامات کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹیسٹوں کے ریٹ کا تعین کرے اور درج شکایات کو اسپتالوں میں آویزاں بھی کیا جائے۔

    صحت کے بیشتر منصوبے سال 2022 میں بھی مکمل نہ کیے جا سکے

    جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا ہمیں چیف جسٹس جس بینچ میں کہتے ہیں ہم چلے جاتے ہیں، ٹیچنگ اسپتال قانون کے مطابق دیئے گئے اسپتالوں میں سہولیات فراہم نہیں کر رہے، گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے انسپکشن ریگولر کرانے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں، اگر بجٹ کا مسئلہ ہو تو عدالت کو آگاہ کریں،کسی کو اسپتال سے متعلق شکایت ہو تو پتا ہونا چاہیے اس کی شنوائی کے لیے فورم موجود ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام واضح کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام وضع کریں جو چلتا رہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی

  • ہتک عزت کیس: عمران خان کا دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا،لاہور ہائیکورٹ

    ہتک عزت کیس: عمران خان کا دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے فیصلے میں لکھا کہ 7 دن میں جواب داخل نہ کرنے پر دفاع کا حق ختم ہوجاتا ہے۔

    ملکہ نورجہاں کا یوم وفات

    فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتکِ عزت کے دعوے پر عمران خان کا دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

    جسٹس چوہدری اقبال نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو شہباز شریف کے سوالات کے جواب کے لیے نقول دیں، جوابات دینے کے بجائے عمران خان نے اعتراضات داخل کردیے جس پر ٹرائل کورٹ نے اعتراضات مسترد کرکے عمران خان کو جواب دینے کی ہدایت کی۔

    عدالت اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ عمران خان نے پھر بھی جواب داخل نہیں کیا جس پر ٹرائل کورٹ نے ان کا حقِ دفاع ختم کر دیا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست تھا۔

    بلاول بھٹو کے مودی کو ‘قصائی’ کہنے پر بی جے پی مشتعل، احتجاج کی کال…

    عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ میں رشوت کی پیشکش کا الزام لگایا تھا جس پر شہباز شریف نےعمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کادعویٰ سیشن کورٹ میں دائر کیا تھا،سیشن عدالت نے عمران خان کا حق دفاع کا دعویٰ خارج کر دیا تھاجس پر عمران خان نےسیشن عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے سوالات کے جواب نہ دینے پر عمران خان کا دفاع کا حق ختم کردیا تھا،اپیل میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    قبل ازیں شہباز شریف کے ہتکِ عزت کے دعوے کا وزیرِ اعظم عمران خان نے عدالت میں جواب جمع کرایا تھا۔عمران خان نے عدالت سے شہباز شریف کا ہتکِ عزت کا دعویٰ جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی تھی-

    عمران خان کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ عمر فاروق نامی شخص نے بتایا کہ آفر ہے،بتایا کہ اگر عمران خان پاناما لیکس کی پیروی چھوڑ دیں تو وہ بھاری رقم دینے کو تیار ہے۔رقم کی پیشکش نواز شریف یا شہباز شریف کی طرف سے ڈائریکٹ نہیں بلکہ کسی کے ذریعے آئی تھی نواز شریف اور شہباز شریف نے ماضی میں ادارے کے اعلٰی افسر کو بی ایم ڈبلیو گاڑی دینے کی کوشش بھی کی تھی۔

    خود کو پولیس اہلکار ظاہرکر کےکار سوارمسلح ملزمان بزرگ شہری کو لوٹ کر فرارہو گئے

  • لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی

    لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی

    لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی- عدالت نے طویل دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی،عدالت نے درخواست گزار کو پنجاب سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی-

    سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

    واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی سی سی پی او لاہور کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا-

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنےکانوٹیفکیشن جاری کیا، وفاقی حکومت 2 وفاقی وزرا کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، دونوں وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

    عمران‌خان انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ

    غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وفاق نے آئین اور قانون کے برعکس معطل کیا ہےاس سےقبل بھی وفاقی حکومت کی جانب سےنوٹسسزبھیجیےگئے۔ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت وفاق کے پاس اختیار نہیں ہے۔

    غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سی سی پی اوکےتقرر و تبادلوں کااختیار ہےوفاقی حکومت نے صوبائی خود مختاری میں مداخلت کی، معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سےقبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیاجبکہ پنجاب حکومت نے عہدے کا چارج نہ چھوڑنےکی ہدایت کی ہے وفاق کے عہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیے جائیں۔

    پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا

  • سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

    سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

    باغی ٹی وی : سی سی پی او لاہور کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے –

    توہین عدالت کیس؛ سپریم کورٹ نے عمران خان کو تفصیلی جواب کیلئے مزید وقت دے دیا

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنےکانوٹیفکیشن جاری کیا، وفاقی حکومت 2 وفاقی وزرا کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، دونوں وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

    غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا کہ وفاق نے آئین اور قانون کے برعکس معطل کیا ہےاس سےقبل بھی وفاقی حکومت کی جانب سےنوٹسسزبھیجیےگئے۔ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت وفاق کے پاس اختیار نہیں ہے۔

    کراچی؛ فلیٹ میں پراسرار آتشزدگی سے نوبیاہتا جوڑا جھلس کر زخمی ہوگیا

    غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سی سی پی اوکےتقرر و تبادلوں کااختیار ہےوفاقی حکومت نے صوبائی خود مختاری میں مداخلت کی، معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سےقبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیاجبکہ پنجاب حکومت نے عہدے کا چارج نہ چھوڑنےکی ہدایت کی ہے وفاق کے عہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیے جائیں۔

    غلام محمود ڈوگر کی جانب سے عدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک تبادلے اور معطلی کے نوٹیفکیشنز پر عملدرآمد روکا جائے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا تھا ترجمان پنجاب حکومت نے وفاق کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سی سی پی او لاہور بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہم وفاقی حکومت کے احکامات کو نہیں مانتے۔

    عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ: ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا

  • پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

    پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

    لاہو ہائیکورٹ نے پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا ویزا دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بنیاد پرپیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کی راہداری ویزا جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کو سنے بغیر کیسے حکم دیا جا سکتا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہاب بھائی نامی بھارتی شہری 10 روز سے واہگہ بارڈر پر موجود ہے مگر اسے راہداری ویزا نہیں دیا جا رہا۔

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا

    درخواست گزار نے کہا کہ بھارتی شہری کی یو ٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ ویزے کی درخواست کررہا ہے۔عدالت پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو راہداری ویزا جاری کرنے کا حکم دے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری کی جانب سے پاکستان کے ویزے کی درخواست دائر نہیں کرسکتا۔

    بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شہباب چتورنے چند ہفتے قبل حج 2023 کی ادائیگی کے لئے پیدل سفرشروع کیا تھا۔ بھارتی مسلمان نوجوان 8 ہزار640 کلومیٹرسفر پیدل طےکرکے مکہ مکرمہ پہنچنے کے خواہش مند ہیں وہ ابھی تک 3 ہزارکلومیٹرکاسفرطے کرکے پاکستان اوربھارت کی سرحد کے قریب پہنچ چکے ہیں اورانہیں پاکستان کی طرف سے ویزے کاانتظارہے۔

    گزشتہ ہفتے بھارتی شہری شہاب چتورنے الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے یقین دہانی کے باوجود اسے ویزاجاری نہیں کیاجس کی وجہ سے وہ کئی روز سے بھارت کے اٹاری بارڈر پررکے ہوئے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی نوجوان سےنہ ایساکوئی وعدہ کیا گیا تھااورنہ ہی پاکستان اوربھارت کے مابین پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ ہے۔

    آئی سی سی نےبھارتی نژاد کھلاڑی پر 14 سال کی پابندی عائد کر دی

    بھارتی پنجاب کے شاہی امام مولانا محمدعثمان لدھیانوی نے شہاب چتور کو ویزے نہ ملنے کے معاملے پرپاکستان پرشدید تنقید کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شہباب چتور سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جب وہ واہگہ بارڈر پہنچیں گے توانہیں ویزا جاری کردیا جائیگا ۔

    جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اوربھارت کے مابین ایک دوسرے کے شہریوں کو پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اورنہ ہی آج تک کسی بھارتی شہری نے پیدل حج کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال کی ہے۔

    ذرائع نےبتایا کہ شہباب چتور کویہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنی وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔ شہباب چتورنے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا مگراسے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے تاہم شہاب چتورکی طرف سے اس کا الزام پاکستان پرلگایا جانا افسوس ناک اور پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے۔

  • عدالت کا پنجاب حکومت کو ترمیم شدہ نکاح نامےکودستیابی یقینی بنانے کا حکم

    عدالت کا پنجاب حکومت کو ترمیم شدہ نکاح نامےکودستیابی یقینی بنانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو صوبے بھر کے نکاح رجسٹرارز کو ترمیم شدہ نکاح نامے کی تیاری اور دستیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس فاروق حیدر نے درخواست گزار خاتون مہر شوکت کی درخواست پر حکم جاری کیا خاتون مہر شوکت نے شوہربہزاد قریشی کے خلاف نکاح نامے میں پہلی شادی کا نہ لکھنے پر عدالت سے رجوع کیا۔

    دبئی میں گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش پاکستانی اسٹالز توجہ کا مرکز

    خاتون کا موقف تھا کہ بہزاد قریشی نے نکاح نامے میں اپنی امریکا میں ہونے والی شادی اور طلاق کو چھپایا، اس لیے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    عدالت میں بہزاد قریشی نے موقف اختیار کیا کہ نکاح نامے میں کہیں یہ نہیں پوچھا گیا کہ پہلی شادی ہوئی تھی یا نہیں؟ نکاح نامے کے کالم 21 میں صرف پہلی شادی سے بچوں کے متعلق پوچھا گیا ہے جس کا جواب نفی میں لکھا۔

    عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ نکاح نامہ کے کالم نمبر 5 میں دلہن کے کنوارہ، مطلقہ یا بیوہ ہونے کا سوال ہے لیکن دلہا سے متعلق ایسا سوال نہیں ہے، عدالت نے شک کا فائدہ دے کر دلہا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

    پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس،،نیب گواہان پیش نہ ہونے پرعدالت کا اظہار برہمی

    عدالت نے قرار دیا کہ نکاح نامے میں دلہن کے کنوارہ، مطلقہ یا بیوہ ہونے کا سوال پوچھا گیا ہے لیکن دلہا سے متعلق ایسا سوال نہیں ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والےشخص کی سزا کیخلاف اپیل خارج کر دی اور 6 ماہ کی قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی تھی۔

    ملزم غلام حسین کو پہلی بیوی کی اجازت کےبغیر دوسری شادی پر 20 اکتوبر 2020ءکو مجسٹریٹ نے سزا سنائی تھی سیشن عدالت نے 22 دسمبر 2021ء کو غلام حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئےمجسٹریٹ کی جانب سے دی گئی سزا بحال رکھی تھی جس کیخلاف غلام حسین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ ، خارجہ کے ڈائریکٹرز کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا

    4 فروری کو غلام حسین کو گرفتار کرلیا گیا تھا،ملزم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ اس کیس میں سزا دینے کا اختیار فیملی عدالت کے پاس ہے مجسٹریٹ کے پاس نہیں جبکہ سرکاری وکیل نے بتایاکہ مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق سزا دی۔

  • عدالت کا پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

    عدالت کا پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کے لیے آج شام یا کل تک اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں اسموگ کا باعث بننے والی فیکٹریاں اور کارخانے فوری بند کردئیے جائیں،ٹیموں کی نقل وحرکت کے لیے گاڑیاں فراہم کی جائیں،اگر ایسا نہ ہوا تو چیف سیکریٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی،

    عدالت نے ائیرکوالٹی جانچنے کے آلات دو ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کردئیے ،عدالت نے حکم دیا کہ آلات کی خریداری کے لیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہفتے میں فنڈز جاری کرے ،عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، آلات کی خریداری کے فنڈز تنخواہیں یا کوئی بھی منصوبہ روک کرادا کیے جائیں ،فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے ،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے ذمہ دار افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے،ورلڈ بینک اور غیر ملکی ادارے فنڈز دینے کو تیار مگر یہاں کسی کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی ڈالروں کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کیوں کہ وہ کسی نہ کسی کی جیب میں جاتے ہیں

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت