Baaghi TV

Tag: لاہور ہائیکورٹ

  • لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

    لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

    لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل 6 فروری کو ہوگا-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل 6فروری کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا، جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔

    لاہور ہائیکورٹ کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگاجن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں 45سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔

    ’وہ بہترین آپریشن تھا‘ٹرمپ کی نیتن یاہو کے لبنان میں پیجر دھماکوں کی تعریف

    جبکہ اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ اسد محمود عباسی،عصمہ حامد،بشریٰ قمر ، اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور ،حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ ، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان ، خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وئیں، ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور ہوگا۔

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

    اسی طرح اجلاس میں ملک وقار حیدر اعوان،میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک ، محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر، محمد نوید فرحان ، نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی ، محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان، نوید احمد خواجہ،قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع زیشان جاوید الطاف ، رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی ، انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر غور ہوگا۔

    یومِ یکجہتی کشمیر: ملک بھر میں جوش و خروش سے ریلیوں کا انعقاد

  • پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: درخواست ممبر لاہور پریس کلب جعفر بن یار نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیمی بل کو منظور کیا، اور اسمبلی نے اپنے رولز معطل کرکے اس بل کو فاسٹ ٹریک کے ذریعے منظور کیا، درخواست گزار نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر تین برس قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے، جو آزادی اظہار کے حق کے خلاف ہے۔

    سانحہ 9 مئی کیسز:13 مقدمات میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ماضی میں پیکا کو ایک خاموش ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، اور اس بل کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر منظور کیا گیا،پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دی گئی آزادی اظہار کی ضمانت کے خلاف ہے اور اس کی منظوری سے یہ آزادی شدید متاثر ہو گی۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو سینیٹ سے منظور کیا گیا تھا-

    لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض لگادیئے

    عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض لگادیئے

    لاہور:بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراضات عائد کردیئے-

    باغی ٹی وی: بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار افس نے اعتراضات عائد کیےچیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر بطور اعتراضات 13 جنوری کو سماعت کرے گا۔

    بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی تھی بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ میں پہلے ہی دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔

    درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ لاہور کی اے ٹی سی سے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں جبکہ بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں جن میں سے 4 میں ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔

  • یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی  کیلئے درخواست دائر

    یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سےدرخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے،غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لیے جا رہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے-

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یوٹیوب اور فیس بک پر بغیر کسی لائسنس کے کسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہےیوٹیوب ، فیس بک ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا رہے ہیں جو خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سٹیزن پروٹیکشن رولز پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند کرنے کے احکامات جاری کرے۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

  • خاتون گاہک سے مبینہ زیادتی،دکاندار کی ضمانت مسترد

    خاتون گاہک سے مبینہ زیادتی،دکاندار کی ضمانت مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے خاتون گاہک سے مبینہ زیادتی کرنے والے کپڑے کی دوکان کے مالک کی ضمانت مسترد کردی

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزم زین طارق کی عبوری ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،ملزم کے خلاف تھانہ فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا ہے ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے واٹس ایپ چیٹ سمیت دیگر اشیاء ریکور کیں ،پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان تصاویر کا تبادلہ ہوا ہے ،تفتیش اور شواہد کے مطابق ملزم قصور وار ہے ،ٹرائل کورٹ ٹرائل میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا جائزہ لے گی ف،ملزم کے وکیل کے مطابق ملزم نے خاتون کاہگ کو بوتیک کے کاروبار کے لیے پیسے ادھار دیے ،ملزم کے وکیل کے مطابق ادھارے پیسے واپس کرنے کی خاطر مدعیہ نے مقدمہ درج کروایا،ملزم عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا ،ملزم پراسکیوشن کے الزامات پر ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا .

    اسلام آباد ہائیکورٹ، 3 ارب کا فراڈ، ملزم کی 100 روپے مچلکوں پر ضمانت منظور

    امریکی ریاست ورجینیا سے 150 سے زائد پائپ بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد

    یونان کشتی حادثہ،مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

  • لاہورہائیکورٹ کاتمام سکولز کو ایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم

    لاہورہائیکورٹ کاتمام سکولز کو ایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    ہائیکورٹ نے تمام سکولز کو ایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جو سکول بس پالیسی پر عمل نہیں کرتا اس کی رجسٹریشن معطل کردی جائے،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لاہور کی سٹرکوں کا جائزہ لیکر ٹریفک پلان طلب کرلیا ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت اسموگ کے تدراک کے لیے بڑے اچھے اقدامات کررہی ہے،

    سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو عدالت کے روبرو پیش ہوئے،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر نے پرائیویٹ سکولز سے متعلق مجوزہ رولز پیش کیے، سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ہم نے پالیسی بنائی ہے سکولز کی بسیں ہوں گئیں تو سکولز کی رجسٹریشن ہوگی،ہم رولز میں نئے سکولز کی رجسٹریشن کے لیے بسیں لازمی قرار دے رہے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ رولز بنائیں ایس او پیز پر یقین نہیں کرتا ،سکول بسیوں کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے سکولز مالکان کے پاس بہت پیسے ہیں ،ہم نے اگلے سیزن سے پہلے پہلے تمام احکامات پر عمل کروانا ہے ،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ایچسن سکولز کس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ،ایچسن ہائرر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ ایچسن کو بھی آگاہ کریں،ماحولیات کا معاملہ بہت سنجیدہ ہوچکا ہے اس میں مزید وقت ضائع نا کیا جائے ،مجھے بہت خوشی ہے حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ،ملتان روڑ پر بسوں کے اڈے اور سوسائٹیز ہیں وہاں پر ٹریفک رولز پر عمل نہیں کیا جارہا ،

    پنجاب حکومت کے وکیل حسن اعجاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

    بیلجیئم کا ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا اعلان

    سوشل میڈیا کی دوستی، منڈی بہاؤالدین پہنچنے والا بھارتی گرفتار

  • سکولوں کی رجسٹریشن میں سکول بسوں کو لازمی قرار دیں،عدالت

    سکولوں کی رجسٹریشن میں سکول بسوں کو لازمی قرار دیں،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے نئے سکولوں کی رجسٹریشن کو سکول بسوں کی پالیسی کے ساتھ مشروط کر دیا، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سکولوں کی رجسٹریشن میں سکول بسوں کو لازمی قرار دیں،نئے سکولوں کی رجسٹریشن بند کریں، ہر سکول کو یہ پالیسی اپنانا ہوگی، 30 دسمبر تک اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کروائیں، پچاس فیصد بچوں کیلئے بسیں شروع کرنے کا عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا، بچوں کی سکولز بسوں کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے، سیکرٹری سکولز نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی،

    ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ہم نے ایم ڈی واسا کو کہا ہے کہ واٹر میٹر کے کام کو پھر سے شروع کریں،وکیل واسا نے کہا کہ ہمارے چائینیز کمپنی کے ساتھ پیسوں کے مسائل تھے، چائنیز کمپنی یہاں اکاؤنٹ کھلوانا چاہتی تھی، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ کام بہت تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، اس کو جلدی شروع کریں، اگلے ایک ماہ میں پھر سے اسموگ شروع ہو جائے گی، عدالت نے کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی

    گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی،وزیراعظم کا نوٹس

    میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ ادا

    سابق وزیراعظم بینظیر کی 17 ویں برسی، صدر مملکت کا پیغام

  • لاہور ہائیکورٹ : موسم سرما  تعطیلات کے پہلے  ہفتے کیلئے بینچز تشکیل

    لاہور ہائیکورٹ : موسم سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلئے بینچز تشکیل

    لاہورہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ، تعطیلات کے پہلے ہفتے کے لئے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بینچز تشکیل دے دیئے گئے،ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے روسٹر جاری کردیا –

    باغی ٹی وی: روسٹر کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں اپیلوں کی سماعت کے لئے 5 ڈویژن بینچ جبکہ اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لئے 15 سنگل بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گی۔

    روسٹر کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا، اسی طرح جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

    9 مئی میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے اپیلیں فائل کریں گے،بیرسٹر گوہر

    موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں ضمانت، حکم امتناع، اندراج مقدمہ اور ہراسگی سے متعلق درخواستیں دائر ہو سکیں گی جبکہ تعطیلات کے دوران ججز صبح 9 سے ایک بجے تک کیسز کی سماعت کریں گے،پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے ججز روسٹر پر عمل آج سے شروع ہو گیا –

    جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

  • لاہور ہائیکورٹ کادارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کادارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو تمام دارالامان سے مرد ملازمین کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    یہ فیصلہ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 36 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، جس میں پنجاب حکومت کو دارالامان میں رہائش پذیر خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اہم اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر حکم دیا کہ تمام دارالامان سے مرد ملازمین کو ہٹا دیا جائے۔ یہ حکم انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے لئے مخصوص پناہ گاہوں میں مرد ملازمین کی موجودگی ان کی حفاظت میں رکاوٹ بن سکتی ہے، اس لئے ان ملازمین کو ہٹایا جائے۔عدالت نے پنجاب حکومت کو شیلٹر ہومز کی بہتر مانیٹرنگ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت بھی دی۔ اس کے تحت ایک جدید ڈیٹا بیس اور سافٹ ویئر تیار کرنے کی ضرورت ہوگی، جس کے ذریعے شیلٹر ہومز کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ مزید برآں، عدالت نے تمام دارالامان کے داخلی راستوں اور احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا تاکہ وہاں موجود افراد کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    یہ حکم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کے بعد آیا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ دارالامان میں بچیوں کے حفاظتی اقدامات ناکافی ہیں اور خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پر مناسب عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

    ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو جائزہ لینے کا حکم
    عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو کم از کم ہر دو ماہ بعد متعلقہ دارالامان کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ اس جائزے کا مقصد دارالامان میں رہنے والی خواتین کی حفاظت، ان کی رہائشی سہولتوں اور دیگر ضروریات کو دیکھنا ہے۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دارالامان میں رہنے والی خواتین کی معاشی بحالی کے لئے انہیں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ خودمختار بن سکیں اور معاشرتی طور پر بہتر طور پر انضمام کر سکیں۔عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بھی ہدایت کی کہ وہ بچوں کی حفاظت کے لئے ایک مستحکم ضابطہ تیار کرے اور بچوں کے تحفظ کے اداروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ تحصیل اور ضلعی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بچوں کی بہتر نگہداشت اور حفاظت کی جا سکے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ دارالامان اور شیلٹر ہومز کی تمام معلومات متعلقہ ویب سائٹس پر فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو ان پناہ گاہوں کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔

    اس فیصلے کا اثر پنجاب بھر کے دارالامان اور شیلٹر ہومز پر پڑے گا جہاں خواتین اور بچوں کی بہتر حفاظت کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ حکم نہ صرف خواتین اور بچوں کے حقوق کی پاسداری کے حوالے سے اہم ہے بلکہ پنجاب حکومت کے لئے ایک چیلنج بھی ہے کہ وہ ان اقدامات کو عملی طور پر نافذ کرے۔لاہور ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ پنجاب میں خواتین اور بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ دارالامان کی انتظامیہ خواتین اور بچوں کے حقوق کو بہتر طور پر تحفظ دے سکے گی اور ان کے لئے مزید محفوظ ماحول فراہم کر سکے گی۔

    مذاکرات کو مذاق کی رات نہیں بنانا،شیخ رشید

    نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں، اسد قیصر

  • لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، کیسز کی سماعت کے لئے ججز کے روسٹر جاری کر دئیے گئے۔

    باغی ٹی وی: موسم سرما کی تعطیلات کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں 25 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، لاہور ہائیکورٹ کے عدالتی افسران اور ماتحت عدلیہ میں 25 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، ڈیوٹی جج ضروری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے دوران 26 سے 31 دسمبر تک 15 سنگل بنچ اور 5 ڈویژن بنچ کیسز پر سماعت کریں گے،جبکہ یکم جنوری سے 8 جنوری تک 7 سنگل بنچ اور 2 ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے۔