Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    کراچی:لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے میں‌ اچانک دھواں پھیل گیا، اور آگ کی بو محسوس کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، قومی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز میں اچانک فائر وارننگ کے سبب مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 لاہور روانگی کے لیے تیار تھی، بوئنگ 777 طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر پہنچ گیا تھا، کہ اچانک طیارے کے ایئرکنڈیشنڈ ڈکس سے ہلکا دھواں نکلنے لگا، مسافروں نے آگ کی بو بھی محسوس کی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ فائر انڈیکیشن ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا ٹیک آف فوری طور پر منسوخ کر دیا، اور طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جلد ہی پرواز پی کے 306 دوبارہ لاہور روانہ کی جائے گی۔

    ایئر پورٹ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے میں 328 مسافر سوار تھے، جن میں سے 64 مسافروں نے طیارے میں دوبارہ سوار ہونے سے انکار کر دیا ہے، جن کا سامان آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔

  • سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا

    سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا

    رائے ونڈ:سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ رائے ونڈ سے آنے والی ایک دردناک خبر نے سب کو غمگین کردیا ، بتایا جارہا ہےکہ ایک سوتیلے باپ کی بے رحمی نے ایک ننھے منھے پھول جیسے بچی کی زندگی لے لی

    رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے اپنے سوتیلے بیٹے محمد عباس پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا ، دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس بچے کا اور کوئی وارث بھی نہیں جس کی مدعیت میں پرچہ درج کیا جاسکے لہٰذا پولیس ہی اس بچے کے قتل کی مدعی بن گئی ہے ا

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ظالم شخص فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اور پولیس نے اس ظالم باپ کےخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ پولیس نے والدہ سمیرا بی بی کو حراست میں لے لیا

    ادھر پولیس ذرائع کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ قاسم گارڈن جیا بگا روڈ پر پیش آیا تھا، پولیس ظالم قاتل باپ کی تلاش میں ہے اور کوشش کررہی ہےکہ اس باپ کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • لاہور میں فائرنگ: ن لیگی ایم پی اے کے دو بھتیجے زخمی

    لاہور میں فائرنگ: ن لیگی ایم پی اے کے دو بھتیجے زخمی

    لاہور: رائے ونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ن لیگی رکن اسمبلی مرزا جاوید کے دو بھتیجے مرزا اویس اور مرزا ایاز زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے رکن صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کے دو بھتیجے زخمی ہوئے ہیں۔

    علاقہ پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ادارے کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ایک زخمی اویس کا آپریشن بھی کر رہی ہے۔

    علاقہ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے مرزا جاوید کے مطابق کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور انہیں قرار واقعی سزا بھی دلوائی جائے گی۔واضح رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل ملزمان نے فائرنگ کر کے لاہور میں ن لیگی رکن اسمبلی بلال یاسین کو بھی زخمی کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل لاہور میں ہی ن لیگ کے مرکزی رہنما بلال یٰسین پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے منصوبہ سازوں تک پولیس پہنچ چکی ہے ، یہ بھی یاد رہے کہ لاہور میں اس قسم کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،

  • الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ ہوا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی، کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 3 فروری کو جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

    واضح رہے کہ 9 فروری کو 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے

     

     

    فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری فیصلے پر چیف الیکشن کمشنرز سمیت 3ممبران نے دستخط کیے فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے 27صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ سلطان نے تحریر کیا فیصل واوڈا کو 3 رکنی کمیشن نے متفقہ طور پر نااہل کیا،

    فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا ،کاغزات نامزدگی کے وقت فیصل واوڈا انتخاب لڑنے کے اہل نہیں تھے،فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا،جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جاتا ہے فیصل واوڈا تمام تنخواہیں اور مراعات سیکریٹری قومی اسمبلی کو 2 مہینوں میں جمع کرائیں،کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا دہری شہریت کے حامل تھے،امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا گیا

  • وزیراعظم کی  قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    وزیراعظم کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    وزیراعظم کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی ہدایت
    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم نے عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی،وزیرعظم نے ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بھی شریک تھیں ملاقات میں پنجاب بھر میں نئے اسپتالوں کی تعمیر سے متعلق امور پر پرتبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم کو پنجاب میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق بھی پریفنگ دی گئی وزیراعظم نے صحت کی سہولیات کیلئے تمام جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے صحت کارڈ سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے انہیں صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود، حماد اظہر، خسرو بختیار اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل ہمراہ ہیں ،وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، جس میں پنجاب کی انتظامی اورسیاسی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی وزیراعظم عمران خان مشیربرائےاحتساب سےبھی علیحدہ ملاقات کریں گے جبکہ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہیلتھ کارڈکے حوالےسے بریفنگ دیں گی وزیراعلیٰ پنجاب خانیوال واقعے پر آئی جی پنجاب کے ہمراہ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد عمران خان آج شام ہی اسلام آباد واپس روانہ ہوں گے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کوپی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم عمران خان کو دعوت نامہ بھیجنے کی تصدیق کردی وزیراعظم عمران خان کا پی ایس ایل سیون کے فائنل دیکھنے کا امکان ہے وزیراعظم مصروفیات کو دیکھتے ہوئے 27 فروری کو میچ سے متعلق فیصلہ کریں گےوزیراعظم عمران خان پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی غلام اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعطم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہائیوں پر محیط صحافت کے سفر میں غلام اکبر نے اعلی صحافتی اقدار کو بڑھایا۔ غلام اکبر کی سیاسی بصیرت اور قلم کے ذریعے انصاف کے لیے جدو جہد ان کی صحافت کا خاصہ رہے۔ غلام اکبر کی صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کی

  • پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا

    لاہور:پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 17 ویں میچ کیلئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    ملتان سلطانز اننگز

    لاہور قلندرز کی جانب سے 183 رنز کا ہدف ملتان سلطانز کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    شان مسعود 8، کپتان محمد رضوان 20، صہیب مقصود 29، رائیلی روسو صفر، ٹم ڈیوڈ 24، خوشدل شاہ 22، انور علی 5، عباس آفریدی 1، بلیسنگ موزاربانی صفر پر اور عمران طاہر 3 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہنواز دھانی 6 سکور پر ناٹ آؤٹ رہے، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان نے 2،2 جبکہ زمان خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

     

    لاہور قلندرز اننگز

    قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے انور علی نے پہلا اوور کرایا۔

    فخر زمان 60، عبداللہ شفیق 4، کامران غلام 42 اور محمد حفیظ 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، عباس آفریدی ،شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

     

     

    لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے، فل سالٹ 26 اور راشدخان 1 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    فخر زمان کو 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ملتان سلطانز سکواڈ

    لاہور قلندرز کے خلاف میچ کیلئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ موزاربانی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    لاہور قلندرز سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل:لاہور کو”ٹوٹےٹوٹے”کردیا گیا

    لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل:لاہور کو”ٹوٹےٹوٹے”کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی اور صوبے سمیت لاہور میں ابتدائی طور پر حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

    لاہور میں ابتدائی طور پر 502 نیبر ہوڈ کونسلز بنا دی گئیں، عوام الناس کی سہولت کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر آفس میں حلقہ بندیوں کو آویزاں کردیا گیا، ووٹرز 11 فروری سے 25 فروری تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن 22 مارچ کو حتمی لسٹ جاری کرے گا ۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کینٹ تحصیل میں 28 نیبر ہوڈ، سٹی ڈویثرن کے لیے 183 نیبر ہوڈ، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 135 نیبر ہوڈ، تحصیل رائے ونڈ میں 42 جبکہ شالیمار کی حدود میں 114 نیبر ہوڈ بنائی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کی نیبر ہوڈ اور وارڈز کا مجموعی طور تعداد کل شیئر کی جائے گئی اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔

  • ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا

    ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا

    لاہور:ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ٹیلی کام کے بڑے ادارے ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کے حوالے سے آکشن یعنی شرائط جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گروی رکھی ہوئی جائیداد، جس کا ذیل میں ذکر کیا گیا ہے، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ ("ورلڈ کال”) کے ذریعہ 22 مارچ 2011 کو سب رجسٹرار کے پاس رجسٹرڈ مارگیج ڈیڈ کی شق 6 کے مطابق عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اس آکشن میں یہ بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کہ نشتر ٹاؤن، لاہور بذریعہ دستاویز نمبر 6010، کتاب نمبر 1، والیم نمبر 3556، مورخہ 18-04-2011، رہن رکھنے والے سے بقایا رہن کی رقم کے علاوہ سود کی وصولی کے لیے جس نے میسرز ورلڈ کال کے فنانس کو محفوظ بنانے کے لیے جائیداد گروی رکھی تھی۔ ٹیلی کام لمیٹڈ جس کا دفتر پلاٹ نمبر پر ہے۔ 112 اور 113، بلاک-ایس، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت، لاہور۔ رہن رکھنے والے کا نام اور پتہ درج ذیل ہے:

    اس آکشن میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ بولی دینے والے یہ بات یاد رکھیں‌ کہ مخصوص قیمت سے کم کوئی بولی وصول نہیں کی جائے گی۔ عام عوام کا ہر رکن نیلامی میں بولی کا حقدار ہو گا جس کے تحت روپے جمع کرائے جائیں گے۔ 200,000/- نقد یا ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کو پے آرڈر کے ذریعے، یہ ناکام بولی دہندگان کو واپس کر دیے جائیں گے۔

    اس آکشن میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ بولی ختم ہوتے ہی سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو نیلامی کی جائیداد کا خریدار قرار دیا جائے گا۔ سب سے زیادہ بولی لگانے والا بولی کی قیمت کا 10% نقد یا پیمنٹ آرڈر کے ذریعے نیلامی کے 3 دن کے اندر ادا کرے گا۔ 90% کی باقی رقم کامیاب بولی دہندہ کے نام رہن جائیداد کی منتقلی کے وقت ادا کی جائے گی۔ اگر سب سے زیادہ بولی لگانے والا 10% نیچے ادائیگی کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس کی بیانیہ رقم ضبط کر لی جائے گی اور جائیداد اگلے سب سے زیادہ بولی دینے والے کو پیش کی جا سکتی ہے یا اسے ورلڈ کال کے طور پر اپنی صوابدید کے مطابق دوبارہ نیلام کیا جا سکتا ہے۔ نیلامی کے دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان فروخت کے وقت کیا جائے گا۔ خریدار صوبائی اور وفاقی ٹیکس کے ساتھ منتقلی کی لاگت کا ذمہ دار ہوگا۔

  • پاکستان پی ایس ایل 7 : میچز شروع ہونے سے قبل شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

    پاکستان پی ایس ایل 7 : میچز شروع ہونے سے قبل شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

    لاہور:پاکستان پی ایس ایل 7 : میچز شروع ہونے سے قبل شہریوں کو خبردار کر دیا،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کا میلا قذافی سٹیڈیم میں سجنے کو تیار، ٹیمز کو پی سی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا گیا، ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا.

    ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل میچز شروع ہونے سے قبل ہی شہریوں کو خبردار کر دیا ہے کہ شہری دوپہر اور شام کے اوقات میں فیروز پور روڈ اور کینال روڈ پر سفر مت کریں۔ ٹیمز کو پریکٹس سیشن کے لیےقذافی سٹیڈیم لےجانے کے لیے کینال روڈ کو نومنٹ تک ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔مال روڈ الحمرا سے کینال روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کو تیرہ منٹ تک بند رکھا گیا۔

    کینال روڈ کو دھرم پورہ سے مسلم ٹاؤن تک نو منٹ تک بند کیا گیا۔جیل روڈ سے ٹریفک کو صدیق ٹریڈ سینٹر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔صدیق ٹریڈ سینٹر سے لبرٹی کی جانب بھی ٹریفک معطل رہی۔فیروز پور روڈ مسلم ٹاؤن سے ٹریفک کو وحدت روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا گیا۔

    فیروز پور کو مسلم ٹاؤن سے کلمہ چوک تک بند کیا گیا۔ جس کے باعث قرطبہ چوک سے مسلم ٹاؤن ، مال روڈ ، وحدت روڈ ، فیروز پور روڈ ، مین بلیووارڈ میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ ٹریفک جام کی اذیت میں مبتلا شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    یاد رہے کہ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کا بیڑا اُٹھالیا ہے۔کمنٹیٹر کی تلاش کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مقابلہ جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے اور پی ایس ایل سیون کے فائنل میں کمنٹری کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

    پی سی بی کےمطا بق پی ایس ایل سیون کے دوران نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کے لیے مہم شروع کی جارہی ہے اور اس کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمنٹری کو پروفیشنل کیرئیر بنانے کے خواہشمند افراد اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، مقابلے میں 18 سال سے زائد عمر اور پاکستانی ہونا شرط ہے۔

    پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں 20 کمنٹیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا، اس کے بعد اُن میں سے 5 کمنٹیٹرز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جو فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گے اور پھر فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق کامیاب اُمیدوار کو 5 لاکھ روپے انعام اور پی ایس ایل سیون کے فائنل میں کمنٹری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کاآغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

    پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کاآغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7(پاکستان سپر لیگ) کے دوسرے مرحلے کا آج سے قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا لاہور میں میچز کیلیے تیاریاں مکمل ہو چکیں، شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے سیکیورٹی ادارے اپنی پوزیشنز سنبھالے ہوئے ہیں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار وینیو اور اطراف میں ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں-

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا،ڈی سی لاہور عمر شیر نے کنٹرول روم میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا. کنٹرول روم میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا. قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں شائقین کرکٹ کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 11 ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ بذریعہ شٹل سروس شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا.شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے. 08 سے 10 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں. قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیف سٹی کے علاوہ 360 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں. ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی انتظامات اور ٹیموں کے آنے والے روٹس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے. کورونا ویکسینیشن سے متعلق بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے .ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے 25 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال کا بھی دورہ کیا.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹریفک پلان کا بھی جائزہ لیا.شائقینِ کرکٹ اور شہریوں کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن پر فخر ہے، ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کی خوشی ہے،ہم کراچی کی طرح لاہور میں بھی اپنے مخصوص برانڈ کی کرکٹ کھیلیں گے، دوسرے مرحلے میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پْرجوش ہیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی،ہم تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی میں لاہور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کیلیے پْرعزم ہیں، زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹ کر پلے آف مرحلے میں رسائی کی کوشش کریں گے، سب جانتے ہیں کہ پشاور زلمی جب ایک بار پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے تو پھر اسے روکنا آسان نہیں ہوتا، لہٰذا ہم ایونٹ میں شاندار کم بیک کے لیے پْرامید ہیں۔

    پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا 27 جنوری سے شروع ہونیوالا پہلا مرحلہ 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل ہوا،اس دوران مجموعی طور پر کھیلے گئے 15 سنسنی خیز میچز میں تمام ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے اپنے کامیابی حاصل کی اور اپنے تمام 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ 6پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، لاہور قلندرز کے پوائنٹس بھی 6 ہیں مگر رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر موجود ہے،اب تک2،2 میچز جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

    پی ایس ایل دیکھنے والوں کو فری ماسک دینے کا اعلان