Baaghi TV

Tag: لوڈشیڈنگ

  • امپورٹڈ ایندھن پراب کوئی پاور پلانٹ نہیں لگایا جائےگا:خرم دستگیر

    امپورٹڈ ایندھن پراب کوئی پاور پلانٹ نہیں لگایا جائےگا:خرم دستگیر

    اسلام آباد:امپورٹڈ ایندھن پر اب کوئی پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ایندھن پر اب کوئی پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا۔

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجراء کی تقریب میں خرم دستگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سروے معشیت کا کھنڈر خانہ ہے، سروے کا سب سے بڑا کھنڈر خانہ پاور ڈویژن ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے 250 فیصد بڑھ چکا ہے، گزشتہ دور حکومت فساد عمرانی اور کارکردگی کے نتائج آج بھگت رہے ہیں، ہم گردشی قرض 11 سو ارب پر چھوڑ کر گئے، نالائق حکومت 2 ہزار 4 سو 67 ارب پر گردشی قرضوں کو لے گئی۔

    بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت کیلئے کہا گیا کہ بجلی کی زیادہ پیداوار چھوڈ گئے، 2018 سے 22 تک توانائی کے جتنے منصوبوں کا افتتاح ہوا ان پر نام نواز شریف کا تھا، گزشتہ چار سالوں میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آنی چاہیے تھی۔

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

    خرم دستگیر نے کہا کہ بدقسمتی سے چار سالوں میں ایک بھی میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی، شنگھائی پاور پلانٹ 14 سو میگا واٹ تک کا منصوبہ تھا تاخیر کی گئی، کروٹ، شنگھائی اور تریموں اگر تینوں پلانٹس چلتے تو آج لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی۔

    وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دوبارہ سے وطنِ عزیز کی تعمیر کا کہا گیا ہم نے تعمیر شروع کر دی ہے، امپورٹڈ ایندھن پر اب کوئی پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا۔

  • ڈاکٹر عامر لیاقت وفات پا گئے، صدر، وزیراعظم،وزیر خارجہ سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    ڈاکٹر عامر لیاقت وفات پا گئے، صدر، وزیراعظم،وزیر خارجہ سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    چھپا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے عامر لیاقت کے ڈرائیور نے ریسکیو عملے کو کال کی، ریسکیو عملے کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا، عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے ، بعد ازاں ملازمین نے پولیس اور ریسکیو کو بلایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کی اطلاع پر ہی ریسکیو کی ایمبولینس عامر لیاقت کے گھر پہنچی

    پولیس کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا عامر لیاقت کے گھر سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، عامر لیاقت کے ملازمین سے بھی بیانات لیں گے،ایس پی شرقی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کی گئی ہے، عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید پوسٹ مارٹم ٹیم کی سربراہی کریں گی کمیٹی میں 2 میل میڈیکولیگل افسران بھی شامل ہوں گے،عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کراچی کے جناح اسپتال میں کیا جائے گا

    عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی تھے اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر عمران خان کے خلاف کھڑے ہو گئے تھے، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیمز کی جانب سے عامر لیاقت کے خلاف ٹویٹر پر طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا تھا،

    عامر لیاقت کی وفات کی خبر آئی تو قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افسوسناک خبر ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا

    ابتدائی اطلاعات کیمطابق عامر لیاقت کے گھر میں جنریٹر کا دھواں پھیلا ہوا ہے ممکنہ طور پر لوڈ شیڈنگ کے سبب جنریٹر چلایا اور کمرے میں گیس بھرجانے کے سبب عامر لیاقت چل بسے، سوال یہ اٹھتا ہے کہ کمرے میں جنریٹر کون رکھتا ہے، عامر لیاقت کے کمرے میں ہی جہاں وہ سوتے ہیں وہاں جنریٹر کیوں رکھا گیا تھا، اور کیا اتنی لوڈشیڈنگ ہوئی تھی کہ عامر لیاقت کو مسلسل جنریٹر چلانا پڑا تھا

    عامرلیاقت نے ٹی وی پروگرام عالم آن لائن،رمضان ٹرانسمیشن سے شہرت حاصل کی تھی عامرلیاقت جیو،اے آر وائی ،پی ٹی وی ،بول اورایکسپریس سے منسلک رہے ،ایم این اےعامرلیاقت کےسوگواران میں بیٹا اوربیٹی ہیں عامر لیاقت حسین 2002 کے انتخابات میں ایم کیوایم کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے عامر لیاقت حسین سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں وزیرمملکت مذہبی امور رہے مارچ 2018 میں عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی 2018کے انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے ممبر بنے

    صدر مملکت عارف علوی نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے صدرمملکت نے عامرلیاقت کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے درجات بلند کریں،اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں،

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اور کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحافت سے لے کر سیاست تک ایک متحرک زندگی گزاری،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عامر لیاقت کےانتقال پر اظہار افسوس کیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے آصف علی زردارینے عامر لیاقت کے خاندان سے ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا ،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا،وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا، اور کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا۔ مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے مرحوم سنئیر سیاستدان مزہبی سکالر اور معروف ٹی وی اینکر بھی تھے وزیراعلئ نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے

    اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی دنیا سے چلا جائے تو اسکی اچھی باتوں کو یاد رکھنا چاہئیے اللّٰہ پاک عامر لیاقت صاحب کی مغفرت فرمائے اور انکے سفر آخرت کو آسان بنائے آمین

    رہنما ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت اور اُنکے والد کی ایم کیو ایم سے دیرینہ وابستگی رہی ہے،

    عامر لیاقت حسین کی وفات پر انکی سابق بیوی کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، دانیہ جن کی شادی کے چند ماہ بعد طلاق یو گئی تھی نے عامر لیاقت کی وفات کے بعد انسٹا گرام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللّٰہ پاک عامر کی مغرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

  • لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے،عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے،وزیر اعظم

    لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے،عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے،وزیر اعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے،خیبر پختونخوا کی عوام سے میں نے جو وعدہ کیا، وہ پورا کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر علی الصبح بریفنگ دی گئی،وزارت توانائی کے حکام نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی طلب اور کھپت کے تازہ ترین اعدادوشمار حاصل کیے-

    جولائی کے شروع میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی، خرم دستگیر

    وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے-

    دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مشیر سیاسی و عوامی امور انجنئیر امیر مقام کی اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی انجنئیر امیر مقام نے وزیرِ اعظم کو خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کے وعدے کو پورا کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا-

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد سستے آٹے کی فراہمی عنقریب پورے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہوگی خیبر پختونخوا میں پچھلے آٹھ سال سے رکے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے-

    امید ہی نہیں تھی کہ حکومت ہاتھ سے نکل جائےگی ،عمران خان

    وزیرِ اعظم نے حکام کو ہدایت کہ کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی بد انتظامی سے ستائے ہوئے لوگوں کے مسائل کا فوری حل کریں اور خیبر پختونخوا میں پارٹی تنظیم کو سرگرم کریں-

    قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال4ہزار میگاواٹ کے قریب ہے اور ملک میں بجلی کی پیداوار22ہزار جبکہ طلب26ہزار میگاواٹ ہے کوشش ہے دو سے تین ہفتوں میں بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور ساتھ میں کوئلے کی کمی کو بھی پورا کر لیا گیا ہے۔کروٹ ہائیڈو پاور کو فروری2022میں مکمل ہونا تھا جسے اب فعال کیا جارہا ہے مزید براں آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی ۔

    وزیر خزانہ آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ کل پیش کریں گے

    انہوں نے موسم کے حوالے سے کہا تھا کہ موسم کی شدت اور ہائیڈل پاور میں کمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ری فیولنگ سے کروٹ ٹو اپنی استعداد سے 1100میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی کی بچت کے حوالے سے بھی حکومت نے پلان بنا چکی ہے ماضی میں شروع ہونے والے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کیلئے اقدامات نہیں کیے تریموں پاور پلانٹ اسی سال اپنی پیداوار شروع کر دے گا۔اور جولائی کے اشروع میں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہو گی گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ہفتے کو چھٹی اور 20 فیصد لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی تجویز دی جا چکی ہے۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 530 میگاواٹ

  • کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ  کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

    باغی ٹی وی: نیو کراچی، نالہ اسٹاپ اور سندھی ہوٹل کے علاقے میں 24 گھنٹے سے بجلی غائب ہے سرجانی ٹاؤن ، گارڈن اور لیاقت آباد میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج

    گلزار ہجری، بلدیہ ٹاؤن اور بنارس میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے لیاری اور گارڈن کےعلاقوں میں رات گئے 4 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی گئی –

    کراچی میں بجلی کی طلب 3100 میگاواٹ ہے رسد 2750 میگاواٹ ہے ترجمان کے الیکٹرک کو 350 میگاواٹ کمی کا سامنا ، نیشنل گرڈ سے 1000 میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے-

    آئندہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کو 41 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی:مفتاح اسمٰعیل

    قبل ازیں کراچی کے شہر گلستان جوہر پرفیوم چوک کے نزدیک لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے احتجاج کیا گیا۔جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگ بجلی جانے سے بہت تنگ آ کر مطالبہ کیا یہ کہ انہیں بجلی پانی اور گیس تینوں چیزیں فراہم کی جائیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں بھی لوشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔خواتین بچوں سمیت نیچے بیٹھ گئی اور احتجاج کرتی رہی جس کی وجہ سے روڈ پر موجود ٹریفک جام ہو گئی۔

    حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

  • حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی-

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر جلد قابوپالیں گے،کل سے لوڈ شیڈنگ ساڑھے3گھنٹے پر آجائے گی،16جون سے لوڈ شیڈنگ3گھنٹے سے کم ہو جائے گی،لوڈشیڈنگ کو کم کرکے کل سے ساڑھے 3گھنٹے پر لے آئیں گے-

    ہر معاملہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے جا کر ملتا ہے،مریم اورنگزیب

    شاید خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے،4 ہزار میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، 16جون سے لوڈشیڈنگ کو 3 گھنٹے سے کم کر دیا جائے گا، 30جون سے لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے سے بھی کم کر دی جائے گی-

    رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا،سابقہ حکومت نے کوئی نیا پلانٹ نہیں لگایا،سابق حکومت نے ایل این جی کیلئے کوئی نیا سودا نہیں کیا،ہم نے بہانہ نہیں کرناعوام کی مشکلات میں کمی لانی ہے،ملک میں موجود ذرائع سے18ہزار میگاواٹ بجلی بن سکتی ہےبجلی کی طلب25ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکی ہے-

    رپشن کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے،مریم نواز

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ سابق دور میں ہر شعبے میں تباہی پھیلائی گئی، یہ لوگ صرف اپنی نااہلی کی وجہ سے حکومت سے نکالے گئے ہ نااہل شخص نےاقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیایہ ملک سےکیسی محبت ہےآپ کی محبت پرسوالیہ نشان اٹھیں گےسپرپاور ملک کودھمکیاں دینےوالا آج کل راہداری ضمانت پر گھوم رہا ہے ایک بچہ جس کی عمر 70 سال سے اوپر ہے وہ انقلاب لانے نکلا ہے، گھر سے نکلا بچہ ابھی تک گھر نہیں پہنچا فرخ خان عمران خان کی فرنٹ پرسن بنی ہوئی تھیں،آج کے بعد ہمارا نیا نعرہ ہے کیا ہے کرکے دکھائیں گے،ایک تالہ کھلوانے کے لیے 5 قیراط کا ہیرا لیا گیا،نااہل شخص مزید رہتا تو ملک کو مزید نقصان برداشت کرنا پڑتا-

    غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس منجمد کرنےکی خبروں پر وزیر خزانہ کا ردعمل آ گیا

    انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست کی نہیں ریاست کی فکرہےکہاگیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی؟اس وجہ سے حکومت لی کہ ملک کو موجودہ صورتحال میں آگے لےکرجانا ہےمسلم لیگ ن کا آج کے بعد نعرہ ہے کیا ہے اور کر کے دکھائیں گے بنی گالہ کرپشن کا ہیڈکوارٹربناہوا ہے نوجوان ملک کے پاسبان ہیں،سوشل میڈیا ٹیمیں بہترکام کررہی ہیں جنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں،سوشل میڈیا کی افادیت آج بڑھ رہی ہے، ہم سب نےایک نئے جذبے کےساتھ پاکستان کی خدمت کرنی ہے پاکستان اسوقت مشکل وقت سےگزررہاہے، ملکی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔

    حسان نیازی عمران خان کا فوکل پرسن برائے قانونی امور مقرر

  • ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

    ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پاورڈویژن کےمطابق ملک بھرمیں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار924 میگاواٹ ہے اورطلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے پانی سے 5 ہزار 219 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 764 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 190 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار صفر ہے بگاس سے چلنے والے پلانٹس 189 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن سے 2 ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ آئیسکو کو 450 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے اور اسلام آباد ریجن میں 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

    گرمی میں غیر معمولی اضافہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

    ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 62 ہزار300 اور اخراج 61 ہزار 500 کیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد 24 ہزار 500 ور اخراج 25 ہزار 200 کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 84 ہزار 800 اور اخراج 90 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کی گئی-

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناپ میں پانی کا اور اخراج 8 ہزار 800 کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 19ہزار 200کیوسک ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے-

    سولہ سو ایک سواسی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • بدترین لوڈ شیڈنگ ،مقامی صحافی کی دہائی

    بدترین لوڈ شیڈنگ ،مقامی صحافی کی دہائی

    قصور

    لوڈشیڈنگ پر مقامی صحافی دہائی،بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا

    تفصیلات کے مطابق
    مقامی صحافی پرویز مختار مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہنیا ایس ڈی او نیازی صاحب اتےہی فیڈرمیاں والا۔فیڈر مان و دیگر فیڈروں کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کے چھکے چھڑا دیے ہیں
    موسمی گرمی کےتاثرات جہاں عروج پہ ہیں وہیں نیا ایس ڈی او واپڈا کا ظلم بھی انتہائی تشویشناک ہے
    قصور کے علاقےگاؤں ساندہ چستانہ و گردونواح میں
    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے نیز پانچ وقت نماز میں بھی لوگ بجلی سے محروم رہتے ہیں ،سخت گرمی میں نمازی پریشان ہیں،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا ہے اور 10 سے 14 گھنٹہ تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بیشتر دیہاتی علاقوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل بجلی غائب رہتی ہے

  • بجلی بحران کا ذمہ دار کون،لوڈشیڈنگ کب تک ختم ہو سکتی ہے؟ خرم دستگیر نے بتا دیا

    بجلی بحران کا ذمہ دار کون،لوڈشیڈنگ کب تک ختم ہو سکتی ہے؟ خرم دستگیر نے بتا دیا

    بجلی بحران کا ذمہ دار کون،لوڈشیڈنگ کب تک ختم ہو سکتی ہے؟ خرم دستگیر نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکھا ہوا ہے سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا یہ لوگ حرم پاک جائینگے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا،اس نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا اب ایسا نہیں ہوگا

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہے، دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو ہی ہےجس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے،پانچ ہزار 739میگاواٹ بجلی کی پیداوارنہیں ہو رہی ہے ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پارہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں، کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزارسے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی، بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کردی ہیں،یکم مئی سے ایل این جی اور 2 مئی سے فرنس آئل اور گیس ملے گی ،فرنس آئل اور گیس کے ملنے کے بعد اگلے 10دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی پورٹ قاسم کاپلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا،

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے کارخانے چلانے کیلئے ایندھن کسی کریانہ سٹور سے نہیں ملتا جو فوری خرید لیا جائے۔ایندھن خریداری میں تاخیر کی براہ راست ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے۔ایندھن خریداری کیلئے کام شروع کر دیا،امید ہے اگلے 10 دن میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی ہائیڈل جنریشن مئی میں پانی کی وجہ سے بہتر ہوگی، مسئلہ بجلی کی پیدوار کا نہیں بلکہ بجلی بنانے والے کارخانے چلانے کیلئے ایندھن کی کمی کا بحران ہے،جسکی زمہ دار عمران خان حکومت ہے۔مسلم لیگ ن نے جب حکومت چھوڑی تو ملک میں اضافی بجلی بن رہی تھی زیرو لوڈشیڈنگ تھی۔ ہم نے ڈیٹا کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں ،وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد ملک میں 3 ہزار میگاواٹ اضافی ڈیمانڈ سامنے آگئی ہے،ہم 23 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہے ہیں،کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کوپہنچ چکا ہے،مالی معاملات فوری طور پر حل نہیں ہوں گے سرکیولر ڈیٹ دو ہزار 460 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے موسم سرمامیں گیس کا چیلنج آئے گا، نمٹنے کی تیاری شروع کر دی

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

    کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

    عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی،ن لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے،سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا ا سٹاک بھی ختم کر دیاگیا،صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی،عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے،امپورٹڈ حکومت چھٹیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائے بیٹھی ہے،ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی ایسی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی،

    دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کی طلب بڑھ گئی ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ملک میں بجلی کا شارٹفال 7300 میگاواٹ ہو چکا ہے ،کئی شہرون میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، کراچی ،لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہورہی ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سی15 گھنٹوں تک پہنچ گیا، لاہور میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز متعلقہ حکام کو یکم مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

  • بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    قصور
    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ،افطاری و سحری میں بھی لوگ بجلی سے محروم ،سخت گرمی میں روزہ دار پریشان،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں 10 سے 14 گھنٹہ تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بیشتر دیہاتی علاقوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل بجلی غائب رہتی ہے
    حتی کہ سحر وافطار کے وقت بھی بجلی نہیں ہوتی جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ گرمی نے مذید شدت اختیار کر لی ہے
    لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں روزے دار تنگ ہیں وہیں عید کے نزدیک آنے کے باعث درزی حضرات بھی شدید پریشان ہو گئے ہیں
    شہریوں نے صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل کی ہے

  • وزیراعظم نے اگلے ماہ تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دیدیا

    وزیراعظم نے اگلے ماہ تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دیدیا

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی لوڈشیڈنگ اور عوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ماہ تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دیا، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا، سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں، تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف حکومت نے ملک میں اضافی بجلی کی وافر مقدار فراہم کی تھی، عمران حکومت نے ایک نیا یونٹ شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی، سابق حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کئے، مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کئے گئے، اس ظلم کی قیمت قوم کو ہر ماہ 100 ارب روپے کی شکل میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 6 ارب میں ایل این جی کا جو ایک جہاز مل رہا تھا، وہ قوم کو 20 ارب میں پڑ رہا ہے، عمران حکومت کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500 ارب سے زائد میں پڑے گا، توانائی کے شعبے کی تباہی کر کے پاکستان کی معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔

    ادھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کراچی سے پشاور تک ہر شہری کو پریشان کر کے رکھ دیا، شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بتی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روزے داروں کو سحر اور افطار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں بجلی کی آنیوں جانیوں نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ حکومت کی جانب سے دعووں کے باوجود شدید گرمی میں رمضان المبارک کے دوران بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

    لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی، لیسکو کی بجلی کی طلب 4250 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لیسکو کا شارٹ فال 600 میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا، بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لیسکو کا کوٹہ بھی کم کردیا گیا،طلب و رسد کا فرق بڑھنے پر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

    راولپنڈی میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے، پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے، کراچی کے شہری بھی لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے حکومت کی جانب سے تمام تر دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ باتیں بنانے کی بجائے سنجیدہ اقدامات کی جانب توجہ دی جائے۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…