Baaghi TV

مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں

لاہور: مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے اثرات کے باعث آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوپہر کے بعد ہلکی بارش متوقع ہے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے،ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے-

دوسری جانب ایم ڈی واسا غفران احمد نے بھی لاہور میں بارش کے امکانات کے باعث تمام آپریشنل عملے کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے،جب تک شہر کی شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی مکمل طور پر نکال نہیں لیا جاتا افسران اور فیلڈ عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا،حکام نے شہریوں کو بھی بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم سے متعلق تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

More posts