Baaghi TV

Tag: ٹیکنالوجی

  • مصر کا روس کو 40 ہزار راکٹس خفیہ طور پر دینے کا منصوبہ

    مصر کا روس کو 40 ہزار راکٹس خفیہ طور پر دینے کا منصوبہ

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ مصری صدر نے روس کو 40 ہزار راکٹس خفیہ طور پر دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ مصر نے روس یوکرین جنگ کے دوران روس کی اسلحہ سپلائی میں مدد کے لیےاسے خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینےکامنصوبہ بنایا ہےجس کی تفصیلات امریکی انٹیلی جنس کی لیک دستاویزات سے حاصل کی گئی ہیں۔

    ڈالر ملک کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے اعلیٰ عسکری حکام سے ایک اہم میٹنگ بھی کی ہے جس میں روس کو فوجی بنیادوں پر اسلحے کی فراہمی پر بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران مصری صدر نے حکام کو یہ منصوبہ بندی خفیہ رکھنے کی ہدایت کی امریکی انٹیلی جنس کی لیک دستاویزات پر 17 فروری کی تاریخ درج ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے یہ دستاویز ڈسکارڈ پر فروری اور مارچ میں پوسٹ کی گئی کلاسیفائیڈ فائلوں کی تصاویر کے مجموعے سے حاصل کی، جو گیمرز میں مقبول ایک چیٹ ایپ ہے۔ دستاویز کی پہلے اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی جانب سے روس کو راکٹس کی فراہمی کی خبروں پر امریکی حکام نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مصری صدر کی جانب سے روس کو خفیہ طور پر راکٹس فراہمی کی خبریں درست ہیں تو پھر ہمیں دونوں ممالک کے تعلقات کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان نے 25 سال میں اپنا اینٹی امریکا امیج بنایا،حسین حقانی

    دوسری جانب فاکس نیوز نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے خفیہ دستاویزات پر کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے لیکن خبردار کیا ہے کہ یہ مواد عوامی استعمال کے لیے نہیں ہے۔

    یہ مصر کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اس کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنوری کے آخر میں قاہرہ میں السیسی سے ملاقات کی، جس کے بعد محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسٹر بلنکن نےمصر کے ساتھ امریکہ کی یکجہتی کا اظہار کیا کیونکہ یہ روس کی وحشیانہ جنگ کے اقتصادی اثرات کا مقابلہ کرتا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی گزشتہ سال نومبر میں مصر کا دورہ کیا تھا اور السیسی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے مصری صدر کی جنگ کے بارے میں اپنے ملک کے موقف کو سراہا۔

    فوجی پیداوار کے وزیر مملکت محمد صلاح الدین نامی ایک اہلکار کے مطابق مصر نے ماسکو کی "پہلے غیر متعینہ مدد” کی ادائیگی کے لیے روس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اس مدد کی نوعیت واضح نہیں ہے۔ تاہم، خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، یوکرین میں روس کی جنگ کے نتیجے میں عالمی منڈی میں آنے والی رکاوٹوں کے درمیان مصر نے گزشتہ سال روسی گندم پر اپنا انحصار بڑھا دیا۔

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

  • میری ایجاد کردہ ڈیوائس اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہے،موبائل فون کے موجد کا اعتراف

    میری ایجاد کردہ ڈیوائس اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہے،موبائل فون کے موجد کا اعتراف

    پچاس سال قبل موبائل فون ایجاد کرنے والے امریکی انجینئر مارٹن کوپر نے اعتراف کیا کہ ان کی ایجاد کردہ یہ ڈیوائسز اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اے ایف پی کے مطابق موبائل فون کے موجد اور 94 سالہ امریکی انجینئر مارٹن کوپرنےکہا کہ ہم سب کی جیبوں میں جو صاف ستھرا آلہ ہے اس میں تقریباً لامحدود صلاحیت موجود ہے مجھے لگتا ہے یہ ایک دن بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

    دنیا کی پہلی موبائل فون کال کو 50 سال مکمل

    تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی ایجاد کردہ یہ ڈیوائسز اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اس ڈیوائس کے استعمال میں بہت زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں لیکن لوگ اسے ایک جنون کی طرح استعمال کررہےانہوں نے مزید کہا کہ اپنی ایجاد میں لوگوں کا جنون دیکھ کر دھچکا لگتا ہے مسئلہ یہ ہے کہ لوگ موبائل فون کی اسکرین کو بہت زیادہ دیکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک شخص کو سڑک پار کرتے ہوئے اپنے سیل فون کو دیکھتے ہوئے دیکھا یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ لوگوں کے دماغ موبائل فون کی وجہ سےماؤف ہو چکے ہیں مارٹن کوپر نےطنزیہ انداز میں مزید کہا کہ کچھ لوگوں کے اوپر کاریں چڑھ جانے کے بعد انہیں سمجھ آ جائے گا۔

    خیال رہے مارٹن کوپر خود ایپل کا جدید ترین آئی فون ماڈل استعمال کرتے ہیں اور ایپل واچ اور ہیڈ فون بھی پہنتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ لاکھوں موبائل ایپس کا ہونا بہت زیادہ ہوسکتا ہے میں کبھی نہیں سمجھوں گا کہ سیل فون کا استعمال ایسے کیا جائے جس طرح میرے پوتے اور پڑپوتے کرتے ہیں۔

    اب صارفین واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے

    واضح رہے کہ دنیا کا پہلا موبائل فون موٹرولا کا ڈینا ٹیک 8000 ایکس تھا جسے 1983 میں اس کمپنی کے ایک سنیئر عہدیدار مارٹن کوپر نے تیار کیا تھا کوپر نے تاریخ میں سیل فون کا استعمال کرتے ہوئے پہلی کامیاب موبائل فون کال 3 اپریل 1973 کو اس وقت کی تھی جب وہ "Motorola” کمپنی میں کام کررہےتھےموٹرولا کمپنی نے اپنی حریف کمپنیوں کے قابلے میں اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

    1970 کی دہائی کے اوائل میں مارٹن کوپر نے سیمی کنڈکٹرز، ٹرانزسٹرز، فلٹرز اور اینٹینا کے ماہرین کی ایک ٹیم کو اکٹھا کیا جو پہلا سیل فون دنیا کے سامنے لانے کے لیے تین ماہ تک چوبیس گھنٹے کام کرتے رہے تھے۔ اس فون میں صرف 30 نمبروں کو اسٹور کیا جاسکتا تھا جب کہ اس کا وزن 1.1 کلو گرام جس سے 30 منٹ تک بات کی جاسکتی ہے کوپر نے اپنی نئی ایجاد کا جشن اپنے حریف بیل سسٹم کے ڈائریکٹر جوئیل اینجل کو فون کر کے منایا تھا موٹرولا موبائل فونز کے پہلے تجارتی ورژن کی قیمت 5 ہزار ڈالر تھی۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

  • دنیا کی پہلی موبائل فون کال کو 50 سال مکمل

    دنیا کی پہلی موبائل فون کال کو 50 سال مکمل

    دنیا کی پہلی موبائل فون کال کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : 3 اپریل 1973 کو 50 سال قبل نیویارک کے شہریوں نے ایک درمیانی عمر کے شخص کو سڑک پر ایک اینٹ جیسے بڑے پلاسٹک فون ہر بات کرتے ہوئے دیکھا تھا یہ موٹرولا کے ملازم مارٹن کوپر تھے اور انہوں نےایک پروٹوٹائپ موبائل ڈیوائس سے پہلی کال کی تھی مارٹن کوپر نے مین ہیٹن کے وسط میں کھڑے ہو کر نیو جرسی میں بیل لیبز کے ہیڈ کوارٹر کو کال کی-

    اب صارفین واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے

    کوپر نیویارک شہر میں 53 اور 54 ویں اسٹریٹ کے درمیان سکستھ ایونیو پر 900 میگا ہرٹز بیس اسٹیشن کے قریب کھڑے ہوئے اور بیل کے ہیڈ کوارٹر کو کال کی قطع نظر، یہ کال موبائل ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک بڑا قدم تھا،اب مارٹن کوپر 94 سال کے ہوچکے ہیں اور انہیں پہلی فون کال کے بارے میں زیادہ تفصیلات یاد نہیں۔

    مارٹن کوپر کو موبائل فون کا بانی تصور کیا جاتا ہے اور 2 اپریل 1973 کو کال کے لیے پروٹوٹائپ موبائل ڈیوائس کو استعمال کیا گیا تھا مارٹن کوپر نے موبائل فون کو اس لیے تیار کیا تھا تاکہ ڈاکٹروں اور اسپتال کےعملے کے درمیان رابطوں کو بہتر بنایا جاسکےاس وقت انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ ڈیوائس کس حد تک دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔

    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت

    ڈینا ٹیک 8000 ایکس نامی اس ڈیوائس کی تیاری پر 10 کروڑ ڈالرز خرچ ہوئے تھے اور وہ اگلے 10 برسوں تک مارکیٹ میں پیش کرنے کے لیے تیار نہیں ہو سکی تھی جب اس فون کو 1983 میں پیش کیا گیا تواسےدنیا کا پہلا موبائل فون قراردیا گیا تھا جس کا وزن ایک کلوگرام سے زیادہ تھا۔

    اسے چارج کرنے کے لیے 10 گھنٹے لگتے تھے اور محض 30 منٹ تک بات کرنا ہی ممکن تھا جس کے بعد دوبارہ چارج کرنا پڑتا تھااس کی قیمت 4 ہزار ڈالرزرکھی گئی تھی جو موجودہ عہدکے 11 ہزار 500 ڈالرز(32 لاکھ پاکستانی روپے سےزائد) کے برابر ہےبیشتر کمپنیوں نے ہی اس فون کو خریدا تھا تاکہ عملے سے دفتر سے باہر بھی رابطہ کرنا ممکن ہو جائے۔

    بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

    دنیا کا پہلا اسمارٹ فون 16 اگست 1994 کو معروف کمپنی آئی بی ایم نے متعارف کرایا تھا جس کا نام پہلے انیگلر رکھا گیا مگر بعد میں اسے سائمن پرسنل کمیونیکٹر کہا جانے لگا یہ مارکیٹ میں دستیاب پہلا ٹچ اسکرین فون تھا جسے اسٹائلوس یا انگلی کی مدد سے آسانی سے استعمال کیا جا سکتا تھا جبکہ اس میں کیلنڈر، کیلکولیٹر، ایڈریس بک اور نوٹ پیڈ جیسے فنکشن انسٹال تھے۔

  • کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے ارضی مشاہداتی سیٹلائٹ اور زمینی ڈیٹا کی مدد سے 60 کے قریب سائنسدانوں نے ان مقامات کی نشاندہی کی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں –

    باغی ٹی وی : ناسا کے مطابق مطالعے میں زمین کے گرد زیرِ گردش، ناسا کاربن آبزرویٹری (رصدگاہ) یعنی او سی او ٹو اور زمین پر نصب آلات سے بھی مدد لی گئی ہے۔ یہ سروے 2015 سے 2020 تک جاری رہا تھا۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج اور انجذاب دونوں کے فرق کو بھی معلوم کیاگیا ہے۔

    اس فہرست میں مجموعی طور پر 100 ممالک کا جائزہ لیا گیا ہے جو صنعتی عمل، سواریوں اور دیگر ٹیکنالوجی کی بدولت فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی غیرمعمولی مقدار خارج کررہے ہیں۔

    کاربن ڈائی آکسائیڈ ایک گرین ہاؤس گیس ہے جو کرہِ ارض پر عالمی تپش یعنی گلوبل وارمنگ کی وجہ بھی بن رہی ہے۔ نقشے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والے خطے سرخ رنگ میں نمایاں ہیں جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والے خطوں کو سبز رنگ میں دکھایا گیا ہے کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک میں سرِ فہرست چین اور امریکہ شامل ہیں۔

    کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والے خطوں میں جنگلات، سبزے کے مقامات اور دیگر مقامات شامل ہیں ناسا نے کہا ہے کہ وہ حکومتوں کو زور دیں گے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیونکہ ہم بہت تیزی سے مشکل ترین صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    تاہم سائنسدانوں نے بھی کہا ہے کہ قریباً 50 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے گزشتہ 10 برس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے لیے اپنا ڈیٹا نہیں دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناسا نے سیٹلائٹ سے اس کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے-

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس متاثر

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس متاثر

    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں صارفین کو ٹوئٹر ٹائم لائن تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: صارفین جب ویب ورژن یا موبائل ایپ پر ٹوئٹر کو اوپن کرتے ہیں تو ان کے سامنے ویلکم ٹو ٹوئٹر کا میسج آتا ہے مگر دیگر افراد کے ٹوئٹس نظر نہیں آتےصارفین ٹوئٹس تو کر سکتے ہیں مگر ویلکم ٹو ٹوئٹر کے نیچے لیٹس گو بٹن پر کلک کرنے کے بعد ان کے سامنے فالوورز سجیشن لسٹ آجاتی ہے۔

    ڈاؤن ڈیٹکٹر کے مطابق مختلف ممالک کے ہزاروں صارفین کی جانب سے ٹوئٹر ڈاؤن ہونے کی رپورٹ کی گئی 3 بجے سہ پہر کے بعد سے صارفین کی جانب سے ٹوئٹر میں مسائل کی نشاندہی کی گئی اور بظاہر دنیا بھر کے صارفین اس مسئلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹوئٹر کی سروس کیوں متاثر ہوئی مگر اس کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے جس کے باعث مختلف شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل دسمبر 2022 میں بھی ٹوئٹر کی سروس بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی تھی اس موقع پر کمپنی کی جانب سے نہیں بتایا گیا تھا کہ سروس کیوں متاثر ہوئی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر کی جانب سے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 70 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ہفتے کو مزید 50 ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

    برطرف کیے جانے والے ملازمین ٹوئٹر کی انجینئرنگ ، ایڈورٹائزنگ اور ٹوئٹر ایپ کی ٹیم کا حصہ تھے ٹوئٹر کو حالیہ برسوں میں نمایاں چیلنجز کا سامنا ہےجس میں صارفین کی کم ہوتی تعداد اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے مقابلہ ہے۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی کافی کمی آئی ہے۔

    گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتباہ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جارہی ہے،ہوسکتا ہے کہ ٹوئٹر دیوالیہ ہوجائے اخراجات کم کرنے کے لیے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو کے دفتر کی 100 سے زائد نایاب اشیا کی آن لائن نیلامی کی تھی۔

  • جانوروں کے گوبر سے تیار کردہ بائیو میتھین سے چلنے والا دنیا کا پہلا ٹریکٹر

    جانوروں کے گوبر سے تیار کردہ بائیو میتھین سے چلنے والا دنیا کا پہلا ٹریکٹر

    ہالینڈ کی ایک کمپنی نے جانوروں کے گوبر سے تیار کردہ بائیو میتھین سے چلنے والا دنیا کا پہلا ٹریکٹر تیار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: اغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں گائے بھینسوں کے گوبر سے بائیو ایندھن بنایا جا رہا ہے لیکن اب ہالینڈ کی ایک کمپنی نے بائیو ایندھن سے چلنے والا ٹریکٹر بھی متعارف کرا دیا۔

    992 سال بعد نیا چاند زمین کے قریب ترین ہو گا

    میتھین گیس سے چلنے والے ٹریکٹر کو “ٹی سیون” کا نام دیا گیا ہے اور اسے “نیو ہالینڈ ایگریکلچر” اوربرطانوی کمپنی بینامان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے تاہم اس میں براہِ راست گوبر نہیں ڈالا جاتا گوبر سے بننے والی گیس کو صاف کر کے ایل این جی کی شکل دی جاتی ہے-

    گوبر جمع کرکے اسے پتلا کرکے بڑے ٹینکوں میں ڈالا جاتا ہے جس کا درجہ حرارت منفی 162 درجے سینٹی گریڈ ہوتا ہےاس سے گیس بنتی ہے جس میں غالب حصہ میتھین کا ہوتا ہے اور پھر اسے خاص انجن والے ٹریکٹروں اور گاڑیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے-

    مائیکرو سافٹ کا اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    خاص بات یہ کہ کسان اپنے ٹریکٹر کا ایندھن خود بنا سکیں گے اور دوسری جانب ماحول دوست زراعت کا فروغ بھی ہو سکے گا۔ اس طرح کسانوں کے اخراجات میں کمی اور بچت میں اضافہ ہو گا۔

    تاہم گوبر سے مائع ایل این جی بنانے کا عمل قدرے مہنگا ہوتا ہے۔ اس کے لیے برطانوی کمپنی نے ایک حل پیش کیا ہے۔ اس نے ایک موبائل کنورٹر بنایا ہے جو گوبر کی مناسب مقدار جمع ہونے پر وہاں پہنچ جاتا ہے اور گوبر کو بایوگیس میں بدل کر وہاں سے دوسرے کھیت تک روانہ ہوتا ہے۔ اسی کمپنی نے سستا کرایوجینک (ٹھنڈا) ٹینک بھی بنایا ہے۔

    دونوں کیمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کسان اضافی رقم بنا سکیں گے یا بچاسکیں گے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے سے چھوٹا کھیت یا فارم بھی اس عمل کو اپنے لیے ممکن اور منافع بخش بناسکتا ہے۔

    پیرو کے نیشنل پارک سے چھپکلی کی نئی قسم دریافت

  • وائر اور بجلی کے بغیر چلنے والے ٹی وی تیار

    وائر اور بجلی کے بغیر چلنے والے ٹی وی تیار

    اب ٹیلی ویژن جسے چلانے کیلئے آپ کو کسی وائر اور بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    باغی ٹی وی: امریکا میں بنا تار والا یعنی وائرلیس ٹی وی تیار کر لیا گیا جسے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے۔

    جی میل میں سکیورٹی فیچر کا اضافہ

    امریکا کی اسٹارٹ اپ ڈس کمپنی کے اس ٹی وی میں بیٹری سے پاور فراہم کی گئی ہے، 4 بیٹریوں والا یہ ٹی وی سنگل چارج پر ایک ماہ چل سکتا ہے اگر اسے میں میں 6 گھنٹے چلایا جائے، ایک ماہ بعد اسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

    جنوب مغربی امریکہ کی آب و ہوا مسلسل گرم اور خشک،بوٹانیکل گارڈن تتلیوں کے لیےبہترین…

    ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔ اس ٹی وی کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کیلئے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے چینل چینج ہو سکے گا۔

    جس کے ٹی وی کے اوپری حصے میں ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹی وی 2023 کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا جس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز ہوگی۔

    آئی فون نے خاتون کی جان بچا لی

  • آئی فون نے خاتون کی جان بچا لی

    کیلیفورنیا: سمارٹ فونز کے فیچر نے ایک خاتون کی جان بچا لی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون کی گاڑی رات کے وقت سڑک سے 200 فٹ نیچے تنگ کھائی میں گر گئی اور کئی گھنٹے تک کسی کو علم بھی نہیں تھا خوش قسمتی سے ان کے پاس ایپل کا فون تھا جس میں فائنڈ مائی آئی فون فیچر تھا اور اسی کی بدولت ہی خاتون کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔

    اینڈرائیڈ صارفین مصروفیات شیڈول کرنے والی خطرناک ایپ ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ کو فورا…

    رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرسٹیٹ پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملی اور ٹیم مدد کے لیے روانہ ہوئی۔ ایک شخص نے اطلاع دی تھی کہ حادثہ ہو گیا ہے اور یہ علی الصبح کا وقت تھا۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھاری ریسکیو ٹرک کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اس میں سوار خاتون بری طرح زخمی ہو چکی تھیں۔ اہلکار ان کو تلاش کرتے رہے اور اس کے لیے سلنگ سسٹم کا استعمال کیا۔

    بعدازاں پتہ چلا کہ خاتون کی گاڑی اس سے بھی 24 گھنٹے قبل حادثے کا شکار ہوئی تھی اور جب وہ گھر نہیں پہنچیں تو ان کے گھروالوں کو تشویش ہوئی اور ان کی تلاش کے لیے ایپل فائنڈ مائی آئی فون فیچر کا استعمال کیا۔ اس پر ملنے والے سگنل پر جب پہنچے تو گاڑی نیچے کھائی میں پھنسی دکھائی دی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بہرحال خاتون کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں کچھ دیر تشویشناک حالت میں رہنے کے بعد ان کی طبعیت سنبھل گئی-

    کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ، متعدد افراد جاں بحق

    فائنڈ مائی آئی فون ایک ایسا فیچر ہے جس میں فائنڈ مائی فرینڈ ایپلی کیشن کی سروسز بھی یکجا کی جا سکتی ہیں اس سے صارف کو خاندان کے افراد اور دوستوں کا پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے لوکیشن بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔

    اس کو استعمال کرنے کیلئے اپنی ڈیوائس پر ’فائنڈ مائی ایپلی کیشن‘ چلائیں، پھر مقام کے اشتراک پر کلک کریں۔ اس کے بعد اپنے نام پر کلک کریں جس کے ساتھ آپ لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں اور ان کا فون نمبر یا ای میل ایڈریس درج کریں۔

    اس میں یہ آپشن بھی ہے کہ لوکیشن کا اشتراک ایک گھنٹہ، دن کے اختتام یا غیرمعینہ مدت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد دوسرے شخص کو پیغام بھیجا جاتا ہے کہ وہ بھی لوکیشن شیئر کرے جس کے بعد نقشے کی مدد سے صحیح مقام تک پہنچا جا سکتا ہے۔

    قطرنےچین سےآنیوالےمسافروں پرمنفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی

  • واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    دنیا بھر میں مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب اپنے تھری ڈی اواتار بناسکیں گے یہ فیچر پہلے ہی میٹا کی دیگر ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر میں دستیاب تھا اور اب اسے واٹس ایپ میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

    ایس ایم ایس کی سہولت کے 30 برس مکمل ہو گئے

    واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان تھری ڈی اواتار کو پروفائل فوٹو کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا اسی طرح صارفین کے اواتار کے مطابق 36 کاسٹیوم اسٹیکرز بھی دستیاب ہوں گے جن کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

    فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےآئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو بتدریج یہ فیچر دستیاب ہوگا۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر سرچ کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی فون ہیکر کی خدمات حاصل کرلیں

    اس فیچر کے استعمال کیلئے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو سے سیٹنگز میں جائیں تو وہاں Avatars کا سیکشن آپ کو نظر آئے گا (اگر فیچر آپ تک پہنچ گیا ہو تو) اس سیکشن پر کلک کرے آپ اپنی پسند کے تھری ڈی اواتار کو تیار کرسکتے ہیں۔

    اسی طرح آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر کسی چیٹ باکس میں اسٹیکر کے آپشن پر جاکر اس اواتار کے اسٹیکرز دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

    گوگل نے رواں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اشیا کی فہرست جاری کردی

  • ایس ایم ایس  کی سہولت کے 30 برس مکمل ہو گئے

    ایس ایم ایس کی سہولت کے 30 برس مکمل ہو گئے

    ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولت کو 30 برس مکمل ہوگئے ہیں،پہلا پیغام 3 دسمبر 1992 کو برطانیہ کے برکشائر میں ووڈافون کے ایک انجینئر نے موبائل فون پر بھیجا تھا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق شارٹ میسج سروس (ایس ایم ایس) کی گزشتہ روز 30 ویں سالگرہ منائی گئی ہے 3 دسمبر 1992 کو دنیا کا پہلا ایس ایم ایس برطانیہ میں ایک بھیجا گیا تھا جس میں میری کرسمس ٹائپ کیا گیا تھا جو ایک ٹیلی کام کمپنی کے ملازم نے یہ ایس ایم ایس اپنے ڈائریکٹر کو بھیجا تھا۔

    یہ میسج کمپیوٹر کے ذریعے ٹائپ کر کے ارسال کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت تک ٹیلی فون میں کی بورڈ کی سہولت نہیں تھی جبکہ نیل پاپورتھ کو اپنے اوربیٹل 901 فون پر یہ پیغام موصول ہوا تھا جس کا وزن 2.1 کلوگرام ہے تقریباً 12 معیاری آئی فون 14s کے برابر تھا –

    بتدریج 160 حروف پر مشتمل ایس ایم ایس کا استعمال عام ہوگیا تھا اپنے عروج پر، فون صارفین نے ہر سال اربوں ایس ایم ایس – یا شارٹ میسیج سروس – پیغامات کا تبادلہ کیا، اور 2010 میں لفظ "ٹیکسٹنگ” لغت میں شامل ہوا۔

    سروس اب بھی استعمال کی جاتی ہے، حالانکہ انٹرنیٹ پر مبنی، انکرپٹڈ میسجنگ پلیٹ فارم جیسے واٹس ایپ اور آئی میسیج کہیں زیادہ مقبول ہیں۔

    Statista کے مطابق، برطانیہ میں 2021 میں 40 بلین ایس ایم ایس پیغامات بھیجے گئے، جو 2012 میں 150 بلین سے کم ہیں۔ اس کے برعکس، دنیا بھر میں روزانہ 100 بلین واٹس ایپ پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

    چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت ،امریکہ نے ایٹمی ہتھیارسے لیس جدید جنگی جہازفوج کےحوالے کردیا

    پہلا ایس ایم ایس 1992 میں ارسال کیا گیا مگر اس کا تصور 1980 کی دہائی کے شروع میں سامنے آیا تھا مگر موبائل فون پر اسے بھیجنے میں کئی سال لگے1994 میں نوکیا 2010 نامی ماڈل کے متعارف ہونے کے بعد ایس ایم ایس کا استعمال زیادہ ہونے لگا کیونکہ اس میں آسانی سے پیغام تحریر کرنا ممکن تھا۔

    90 کی دہائی کے موبائل فونز میں نمبروں والے کی بورڈ ہوتے تھے اور ہر نمبر کے ساتھ 2 یا 3 انگلش حروف منسلک ہوتے تھے مثال کے طور پر C لکھنے کے لیے 1 کے ہندسے کو 3 بار ٹائپ کرنا پڑتا تھا۔

    ایس ایم ایس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل کی جانب سے میسجز ایپ میں گروپ چیٹس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر کے اضافے کا اعلان کیا گیا یہ فیچر انفرادی چیٹس کے لیے تو پہلے سے دستیاب تھا مگر اب گروپ چیٹس کے لیے اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ گوگل نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ میسجز ایپ میں صارفین بہت جلد پیغامات پر کسی ایموجی کے ذریعے ری ایکشن کا اظہار کرسکیں گے۔

    یورپی یونین قیمتوں کی حد کو مقرر کرکے اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی…