Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ایران امریکا مذاکرات: اگلے مرحلے کے لیے 3 خصوصی گروپس تشکیل دیے گئے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    ایران امریکا مذاکرات: اگلے مرحلے کے لیے 3 خصوصی گروپس تشکیل دیے گئے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے 3 خصوصی تکنیکی ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں-

    ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایران کے صدر نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا ایک روزہ خصوصی دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کیں وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی قیادت نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا،سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کا انعقاد ہوا، جبکہ 21 جون کو مذاکرات کا دوسرا دور بھی منعقد کیا گیا، ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔

    ترجمان کے مطابق مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے 3 خصوصی تکنیکی ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں پہلا گروپ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ دوسرا گروپ پابندیوں اور منجمد اثاثوں کے مسائل پر کام کر رہا ہے تیسرا ورکنگ گروپ لبنان کی صورتحال اور اس سے متعلق امور کا جائزہ لے رہا ہے ان گروپس کی سفارشات کی روشنی میں مذاکرات کے آئندہ مراحل کو آگے بڑھایا جائے گا،پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنی تعمیری کوششیں جاری رکھے گا اور تمام فریقین کے درمیان مکالمے اور تعاون کی حمایت کرتا رہے گا۔

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق یہ دورہ سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد ہو رہا ہے، جن میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا ایرانی صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ حبیب اللہ عباسی کے مطابق صدر پزشکیان اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کے کردار پر شکریہ ادا کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی ایرانی صدر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسعود پزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا، جس میں وزر ا اور دیگر سینیئر حکام شامل ہوں گے دورے کےدوران ایرانی صدر صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گےجبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق صدر پزشکیان اپنے منصب سنبھالنے کے بعد دوسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی، عوامی روابط اور علاقائی رابطہ کاری سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیں گے اور تعاون کے نئے مواقع پر بھی غور کریں گے اس دورے کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ) کے بعد ہونے والی سفارتی پیشرفت، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ادھر سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں جاری مذاکر ات کے بعد دونوں ممالک نے 60 روز کے اندر حتمی معاہدے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کے لیے ایک طریقہ کار پر بھی اتفاق کیا جبکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے براہ راست رابطے کا نظام قائم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بعد بتایا کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں آنے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جسے انہوں نے ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

  • ایرانی صدر کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی صدر کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل بروز منگل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کل صبح پاکستان پہنچیں گے اور مختلف مصروفیات کے بعد شام کو واپس ایران روانہ ہو جائیں گےایرانی صدر کا یہ دورہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے،ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے ادا کیے گئے کردار اور سفارتی کوششوں پر اظہارِ تشکر کے لیے ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب سوئٹزرلینڈ میں جنگ بندی کیلئے 18 گھنٹے کے طویل اور سخت مذاکرات کے بعد ایرانی وفد ایران روانہ ہوگیا ایرانی حکومت نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے ایران کی مذاکراتی ٹیم 18 گھنٹے اعلیٰ سطح کی سفارتی مشاورت اور سخت مذاکرات کے بعد سوئٹزرلینڈ سے ایران روانہ ہوگئی ہے۔

    ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کررہے تھے جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کررہے تھے۔

  • حج رجسٹریشن آج سے شروع،باقاعدہ شیڈول جاری

    حج رجسٹریشن آج سے شروع،باقاعدہ شیڈول جاری

    وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان نے حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عازمین حج 22 جون 2026 سے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

    وفاقی کابینہ کی جانب سے حج پالیسی کی منظوری کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے حج کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا، وزارت کے مطابق آئندہ سال حج کے لئے رجسٹریشن مفت ہوگی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ، رجسٹریشن "پہلے آئیے ، پہلے پائیے ” کی بنیاد پر کی جائے گی اور مقررہ تعداد مکمل ہونے تک جاری رہے گا جبکہ سرکاری اور نجی حج سکیم دونوں کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے-

    وزارت کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن سعودی ہدایات اور ضوابط کے مطابق مکمل کی جائے گی، جبکہ اس عمل کا مقصد عازمین حج کے لیے شفاف اور آسان سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، رجسٹریشن کے مرحلے پر پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم حج بلنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ لازمی ہوگا، اور بغیر پاسپورٹ کے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری قرار دی گئی ہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ افراد کو ہی حج 2027 کی بلنگ میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی، اور یہی افراد سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں شمولیت کا انتخاب بھی کر سکیں گے یہ طریقہ کار بیرون ملک مقیم پاکستانی (اوورسیز) عازمین پر بھی لاگو ہوگا، حج پالیسی 2027 کے تحت اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط بعد میں الگ سے جاری کیے جائیں گے-

    وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مطابق عازمین حج کو سرکاری ویب سائٹ www.hajj.mora.gov.pk پر اپنا یوزر اکاؤنٹ بنا کر اپنی اور اپنے گروپ کی تفصیلات کے ساتھ رجسٹریشن کرانا ہوگی حکام نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن صرف فیملی پر مشتمل گروپس کی صورت میں کی جائے رجسٹریشن اور حج سے متعلق تمام معلومات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ عازمین حج رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 051-9216980، 051-9216981، 051-9216982 اور 051-9205696 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

    آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

    پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے-

    سال کے طویل ترین دن کو خط سرطان یا Summer Solstice کہا جاتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس کے بعد موسم گرما کا حقیقی آغاز ہوتا ہے اور اس حوالے سے مختلف رسومات بھی ادا کی جاتی ہیں،خط سرطان سے مراد زمین کی وہ کیفیت ہے جب قطب شمالی سورج کی جانب جھکا ہوتا ہے اور سورج خط استوا سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے۔

    اس کے نتیجے میں زمین پر شمالی نصف کرے میں سال کا طویل ترین دن (وہ دن جب سورج کی روشنی کا دورانیہ سب سے زیادہ ہوتا ہے) اور مختصر ترین رات ہوتی ہےدلچسپ بات یہ ہے کہ سال کا طویل ترین دن بدلتا رہتا ہے، جیسے 2024 میں 21 جون کو ایسا ہوا مگر 2025 میں 22 جون طویل ترین دن تھا22 جون کے بعد دن کے دورانیے میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی اور دسمبر کے تیسرے عشرے میں شمالی نصف کرے میں سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

    سال کے طویل ترین دن کے موقع پر پاکستان میں دن کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگا دنیا میں سب سے طویل دن امریکی ریاست الاسکا کے وسطی حصے میں ہوگا جہاں دن کی روشنی کا دورانیہ 21 گھنٹے سے زائد ہوگا دوسری جانب جنوبی نصف کرے میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی اور وہاں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگا قطب جنوبی کے مرکزی مقام یعنی براعظم انٹار کٹیکا میں آج کل24 گھنٹے تاریکی کا راج ہے۔

    کچھ ممالک میں اس حوالے سے دلچسپ روایات بھی موجود ہیں یورپی ملک سوئیڈن میں اسے مڈ سمر کہا جاتا ہے اور ہمیشہ جمعے کو منایا جاتا ہے یعنی وہاں سال کا طویل ترین دن 23 جون کو قرار دیا جائے گا اس موقع پر وہاں میلوں کا انعقاد ہوتا ہے جبکہ برطانیہ کے تاریخی مقام اسٹون ہینج میں بھی اس موقع پر لوگ جمع ہوتے ہیں اور مختلف سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیںخط سرطان کو زرخیری سے بھی منسلک کیا جاتا ہے کیونکہ اس عرصے میں فصلوں کی کاشت میں اضافہ ہوتا ہے اس موقع پر سورج خط سرطان کے اوپر ہوتا ہے اور چند روز تک دن کے وقت ایک پوزیشن میں نظر آتا ہے، سال کے باقی حصے میں سورج کی پوزیشن بدلتی رہتی ہے قدیم مصر میں اس موقع پر نئے سال کا آغاز ہوتا تھا۔

  • پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خلا تک پہنچ گیا،ناسا کا جدی فٹبال کیساتھ سائنسی تجربہ

    پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خلا تک پہنچ گیا،ناسا کا جدی فٹبال کیساتھ سائنسی تجربہ

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر فیفا ورلڈکپ کی جدید فٹبال کے ساتھ ایک سائنسی تجربہ کیا۔

    یہ تجربہ اسٹیشن کے اندر خاص طور پر کپولا (Cupola) ماڈیول میں کیا گیا جہاں فٹبال کو بغیر وزن کے ماحول میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا خلابازوں نے مشہور برانڈ ایڈیڈاز کی ڈیزائن کردہ ٹریونڈا (Trionda) بال کا استعمال کیا تاکہ یہ مطالعہ کیا جا سکے کہ فٹبال مائیکرو گریویٹی میں کیسے برتاؤ کرتا ہے اس تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ فٹبال کا بیلنس اور وزن کھیل کے دوران اس کی حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔

    ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل یہ تجربہ 2019 میں بھی کرچکے ہیں، تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توازن میں فرق کس طرح فٹبال کی حرکت کو بدل سکتا ہے،فیفا کے مطابق ٹریونڈا نام ایک ہسپانوی لفظ سے آیا ہے جس کا مطلب ‘تین لہریں’ ہیں جو 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ کپ کی عکاسی کرتی ہے۔

  • اسحاق ڈار کی قاہرہ میں سفارتی ملاقات اور غیر رسمی عشائیے میں شرکت کی

    اسحاق ڈار کی قاہرہ میں سفارتی ملاقات اور غیر رسمی عشائیے میں شرکت کی

    پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک سفارتی ملاقات اور غیر رسمی عشائیے میں شرکت کی، جہاں خطے کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی روابط اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیل کے کنارے قاہرہ شہر میں شاندار میزبانی اور دوستانہ ماحو ل میں ایک یادگار شام گزری، انہوں نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی موجودگی کو بھی ونڈر فل قرار دیا-

    انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر مثبت اور بامعنی گفتگو ہوئی شرکاء نے خطے میں درپیش چیلنجز اور مشترکہ تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس نوعیت کی ملاقاتیں مشرق وسطیٰ اور خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور مختلف امور پر مشترکہ فہم پیدا کرنا ہے۔

  • صدرِ  پاکستان کے بیان پر بھارتی حکومت  تلملا اٹھی

    صدرِ پاکستان کے بیان پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی

    پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کے تاریخی مقامات اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے دیے گئے ایک بیان پر بھارتی حکومت شدید سیخ پا ہو گئی ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے اندرونی حالات اور وہاں مسلمانوں کی صدیوں پرانی مساجد کو گرائے جانے کی خبروں پر اپنے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہفتہ کو صدرِ پاکستان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے واضح طور پر کہا کہ “بھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کرنے اور انہیں پہنچنے والے خطرات پر گہری تشویش ہے۔“

    انہوں نے وارانسی میں موجود ایک ہزار سال پرانی مسجد گنج شہیداں کی مثال دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کو فوری طور پر روکے ورنہ ایسے اقدامات بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور وہاں مستقل افراتفری پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں،انہوں نے عالمی برادری اور بھارت پر زور دیا کہ وہاں رہنے والی اقلیتوں کے حقوق اور مشترکہ ثقافتی ورثے کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے۔

    صدر آصف علی زرداری کے اس سخت اور دوٹوک بیان کے سامنے آتے ہی بھارتی وزارتِ خارجہ آگ بگولہ ہو گئی اور انہوں نے اس بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاکستانی صدر پر کڑی تنقید کی۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتے کے روز ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں پاکستانی صدر کے ریمارکس کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی صدر کو بھارت کے اندر ونی معاملات پر بات کرنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق حاصل نہیں ہے-

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے

    ائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج قاہرہ میں ہوگا –

    اسحاق ڈار کا استقبال اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ برائے پالیسی پلاننگ نازیہ النگاری اور مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے کیا اسحاق ڈار مصر میں آر-4 گروپ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے،پاکستان سمیت سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہو گےاجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شریک ممالک کے وزر ائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اجلاس میں علاقائی سلامتی، باہمی روابط، تجارت اور مغربی ایشیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گاذرائع کے مطابق وزرائے خارجہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔اجلاس کے دوران غزہ کی صورتحال اور امن عمل سے متعلق امور بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔

  • ایرانی صدر سے محسن نقوی کی ملاقات

    ایرانی صدر سے محسن نقوی کی ملاقات

    پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی ہنگامی طور پر ایران پہنچے صدر مسعود پزیشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں آج بروز اتوار 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے محسن نقوی کی ملاقات ہوئی،جس میں امریکا ایران جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خصوصی طور پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں پاکستان کی برادرانہ اور ذمہ دارانہ سفارت کاری نے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور مذاکرات کے نتائج کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا پاکستان نے حالیہ بحران کے دوران ذمہ دارانہ، متوازن اور برادرانہ سفارت کاری کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں جنگ بندی کے معاہدے کی راہ ہموار ہوئی اور مذاکراتی عمل کو استحکام ملا ،امید ہے کہ ایران اور پاکستان مستقبل میں بھی خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھیں گے-

    صدر پزشکیان نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قریبی تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن اور ترقی کے لیے اہم ہے،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، تجارت، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے امن، مذاکرات اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مسلسل حمایت کا یقین دلایا کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل، سفارت کاری اور علاقائی استحکام کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔