Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • آج کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں،ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

    آج کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں،ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

    ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے پر دستخط کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں ٹرمپ کے بیانات زمینی حقائق کے برعکس ہیں اس نوعیت کے دعوے سنجیدہ سفارتی عمل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کی تقریب 14 جون کو رکھنے کا ذکر محض علامتی سیاسی پیغام ہے جس کا مقصد ذاتی تشہیر اور میڈیا توجہ حاصل کرنا ہے۔

    واضح رہے صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ اتوار کو طے پا جائے گا اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو تمام فریقین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکہ کے ساتھ دشمنی کے خاتمے کے لیے متوقع مفاہمتی یادداشت پر اتوار کو دستخط نہیں کیے جائیں گے۔

    ارنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہمیں دستخط کے صحیح وقت کے بارے میں انتظار کرنا ہوگا؛ اگرچہ یہ کل نہیں ہوگا،ثالث پاکستان کی جانب سے اس بیان کے بعد کہ ایران اور امریکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ”آئندہ دنوں میں ایسا ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔“

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب  سے رابطہ

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آخری مرحلے کا خیرمقدم کیا،اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ کل متوقع الیکٹرانک دستخطی تقریب کے بعد ہونے والی یہ اہم پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مذاکرات اور ثالثی کے عمل میں پاکستان کی مسلسل اور مثبت کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کردار کی زبردست تعریف کی،گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے رواں ماہ کے اختتام پر مصر میں منعقد ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ (آر-4) اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا پاکستان اور سعودی عرب نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی یہ مفاہمت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران پہلے سے کہیں زیادہ امن معاہدے کے قریب ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی پاکستان امن معاہدے کو حتمی شکل ملنے کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاریاں کررہا ہے، جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

    بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی شیئر کی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ قطر کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر نہایت گرمجوشی اور خوشگوار گفتگو ہوئی، میں نے خلیجی بحران کے دوران پاکستان کی امن کوششوں کی قطر کی جانب سے مسلسل حمایت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے تاریخی امن معاہدے سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ یہ تاریخی کوشش خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔

  • ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں  3.57 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.57 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 5 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.57 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی حجم 22.67 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 5 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.48 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 17.21 ارب ڈالر ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1.09 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنا ریسرچ ایجنڈا 2026-29 بھی جاری کر دیا ہے، جس میں ادارے کی آئندہ تحقیقی ترجیحات کو 3 بڑے شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ریسرچ ایجنڈے کے مطابق توجہ جن اہم شعبوں پر مرکوز ہوگی ان میں افراطِ زر کی حرکیات اور مالیاتی پالیسی، مالیاتی شعبے کی بہتری اور استحکام، اور ساختی معاشی تبدیلی و ترقی شامل ہیں۔

    ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ اضافہ اور ریسرچ ایجنڈے کا اجرا معاشی نظم و نسق اور پالیسی تسلسل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی

    ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی

    پاکستان اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تعلیمی شعبے پر اخراجات کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے صرف 0.8 فیصد تک محدود رہ گئے ہیں-

    اقتصادی سروے کے مطابق 2024-25 کے دوران قومی غربت کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 2018-19 میں 21.9 فیصد تھی۔ اس اضافے کو ملک کی حالیہ تاریخ میں فلاحی صورتحال کی ایک بڑی تنزلی قرار دیا جا رہا ہے، شہری علاقوں میں غربت 11.0 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی ہے بلوچستان 47 فیصد آبادی کے ساتھ بدستور سب سے غریب صوبہ قرار پایا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب میں بھی غربت کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے، ملک میں آمدنی کی غیر مساوات میں اضافہ ہوا ہے اور گینی کوفیشینٹ 28.4 سے بڑھ کر 32.7 تک پہنچ گیا ہے، جو معاشی فرق میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    اسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تعلیم پر سرکاری اخراجات 23 فیصد کمی کے بعد 962 ارب روپے رہ گئے ہیں، جو گزشتہ سال 1,251 ارب روپے تھے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی بجٹ میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں نسبتاً اضافہ ریکارڈ کیا گیا ملک میں صرف 59 فیصد پرائمری اسکولوں میں بجلی کی سہولت موجود ہے، جبکہ بلوچستان میں صفائی اور بنیادی سہولیات کی صورتحال انتہائی خراب ہے،اگر اصلاحات نہ کی گئیں تو تعلیمی نظام کی کمزوریاں اور معاشی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا تعلیمی شعبہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر پیچھے ہے۔

  • پاکستان کی مسقط ایکشن پلان کی حمایت

    پاکستان کی مسقط ایکشن پلان کی حمایت

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلطنت عمان، اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر برائے نسل کشی کی روک تھام کے دفتر اور پیس میکرز نیٹ ورک کو مسقط پلان آف ایکشن کی تیاری اور تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔

    مسقط ایکشن پلان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سلطنت عمان، اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر برائے نسل کشی کی روک تھام کے دفتر اور پیس میکرز نیٹ ورک کو مسقط پلان آف ایکشن کی تیاری اور تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسقط ایکشن پلان رواداری،امن اور پرامن معاشروں کے قیام کے لیے ایک جدید اور مؤثر راستہ ہے، جو نفرت انگیز تقاریر اور تشدد پر اکسانے کے رجحانات کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ نفرت انگیز بیانات اور نسل کشی جیسے جرائم کی ترغیب پیچیدہ عوامل سے جڑی ہوتی ہے، جن کا مؤثر اور جامع حل قومی و بین الاقوامی سطح پر مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ مقامی قیادت کے فعال کردار کا بھی متقاضی ہے،قبائلی عمائدین، سردار اور مقامی رہنما تاریخ میں ہمیشہ مقامی حکمرا نی، تنازعات کے حل اور ثالثی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں،اور آج بھی امن قائم کرنےتنازعات کم کرنے اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

    پاکستانی مندوب کے مطابق مسقط ایکشن پلان ایک ایسا جدید اقدام ہے جو روایتی اور مقامی قیادت کی ثقافتی ساکھ اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لا کر نفرت انگیز تقاریر کے خلاف مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے،یہ منصوبہ ریاستی کوششوں کو مزید مضبوط بناتا ہے تاکہ منصفانہ، جامع اور پرامن معاشروں کی تشکیل ممکن ہو سکے پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر نفرت انگیز نظریات کے خاتمے اور معاشروں کو امن، مساوات اور ہم آہنگی کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

  • ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز

    ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز

    اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے کے تحت پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کردیا گیا،آبادی میں مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،کل آبادی میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار اور ملک میں خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے اس طرح مرد اور خواتین کا صنفی فرق محض 71 لاکھ تک محدود رہ گیا ہے۔

  • ‏پاکستان کا سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف مؤثر وار، فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک، 4 اہم مراکز تباہ

    ‏پاکستان کا سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف مؤثر وار، فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک، 4 اہم مراکز تباہ

    ‏وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشت گرد ہلاک، 4 اہم مراکز تباہ ہو گئے-

    عطا اللہ تارڑ کے مطابق حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان نے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری پوسٹ، شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی اور بنوں پولیس اسٹیشن پر حملوں کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے محفوظ ٹھکانوں اور منصوبہ سازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    وزیراطلاعات نے بتایا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں کیے گئے درست اور محدود نوعیت کے حملوں میں 26 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج مارے گئے،کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے چار اہم مراکز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے تباہ کیے گئے اہداف میں تربیتی مرکز، اسلحہ ڈپو، محفوظ پناہ گاہیں اور دہشت گردوں کے مراکز شامل ہیں کارروائی میں کمانڈر علیم خان خوشالی اور کمانڈر اختر محمد جانی خیل سے منسلک مراکز کو نشانہ بنایا گیا تمام اہداف کو انتہائی درستگی اور احتیاط کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے پاکستانی شہریوں کا تحفظ اور قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے“عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے وا لے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا-

  • افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے،عاصم منیر

    افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے،عاصم منیر

    پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی پالیسیاں عدم استحکام اور دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہیں،افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے-

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کی معاونت، پشت پناہی اور مالی مدد کر رہا ہے اور بعض دہشتگرد گروہوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے مارچ میں کی جانے والی کارروائیاں افغانستان سے سرگرم دہشتگرد عناصر کے خلاف تھیں اور ان کا مقصد افغان عوام کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں تھا۔

    ان کے مطابق پاکستان نے کارروائیوں کے دوران ڈرونز اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا جبکہ حملے سوچے سمجھے اور پیشہ ورانہ انداز میں کیے گئے پاکستان نے کسی اسپتال، منشیات بحالی مرکز یا شہری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا اور حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی گئیں جن سے اہداف کی نوعیت واضح ہوتی ہے افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

    اگر خود محفوظ رہنا چاہتے ہو تو ہمارا خطہ چھوڑ دو،ایران کا امریکا کو انتباہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت پر حیرت نہیں کیونکہ دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد یہ روابط مزید نمایاں ہوئے ہیں گزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں 1200 سے زائد پاکستانی شہید ہوئےجموں و کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی بھارت کی پراکسی تنظیم کے طور پر کام کرتی ہے اور اسے بھارت سے معاونت اور مالی مدد حاصل ہوتی ہے۔

    پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ افغانستان میں دہائیوں سے جاری تنازعات کے اثرات پاکستان نے برداشت کیے ہیں جبکہ افغانستان میں امن، خوشحالی اور استحکام کا سب سے زیادہ فائدہ بھی پاکستان کو ہی پہنچ سکتا ہے خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے ایک مستحکم افغانستان ناگزیر ہے۔

    امریکا کی ایران پر بمباری، جواباً امریکی بحری بیڑے پر ایرانی ڈرون حملہ

  • پاکستان اور روس کے درمیان  مثبت پیشرفت نے باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ہے،اویس لغاری

    پاکستان اور روس کے درمیان مثبت پیشرفت نے باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ہے،اویس لغاری

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عالمی منظرنامے میں پاکستان اور روس کے تعلقات نئی وسعتوں کی جانب گامزن ہیں، اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ہونے والی مثبت پیشرفت نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے بدلتے ہوئے عالمی نظام کے تناظر میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کے ویبینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو دہائیوں پر محیط مثبت پیش رفت نے باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی، صنعت، تعلیم اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے، پاکستان بین الا قوامی شمال،جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا خواہاں ہے، گوادر بندرگاہ کو بین الاقوامی شمال،جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور سے جوڑنے کی تجویز خوش آئند ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان 2030 تک اقتصادی تعاون کے پروگرام پر اتفاق اہم پیش رفت ہے، دونوں ممالک ادائیگیوں کے نظام سمیت تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے فعال مشاورت کر رہے ہیں، روس پاکستان ری ایڈمیشن معاہدے سے ویزا سہولتوں، کاروباری روابط اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملے گا، جبکہ پاکستان روس میں منعقد ہونے والے اہم اقتصادی اور بین الاقوامی فورمز میں باقاعدگی سے شرکت کر رہا ہے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے پاکستان کو اہم عالمی شراکت دار قرار دینا دونوں ممالک کے تعلقات کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا مظہر ہےاسلام آباد اور ماسکو کے درمیان مضبوط ہوتے روابط نہ صرف دوطرفہ مفادات بلکہ وسیع تر یوریشیائی تعاون، علاقائی استحکام اور اقتصادی انضمام کے لیے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔