Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کی جانب سے یوتھ سیفٹی سمٹ پاکستان کا انعقاد

    ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کی جانب سے یوتھ سیفٹی سمٹ پاکستان کا انعقاد

    ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اشتراک سے اسلام آباد میں جمعرات کے روز یوتھ سیفٹی سمٹ پاکستان کا انعقاد کیا۔ اس سمٹ کا مقصد آن لائن تحفظ کے بارے میں آگاہی بڑھانا، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، اور پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تحفظ فراہم کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔

    یہ سمٹ نوجوانوں اور کم عمر افراد کی حفاظت پر کام کرنے والے متعلقہ شراکت داروں کو ایک اہم پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا ذریعہ تھی، جس میں حکومتی نمائندے، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اساتذہ، والدین اور بچے، بچوں کی حفاظت کے لیے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے اور صنعت کے ماہرین شامل تھے۔اس سمٹ میں کئی معلوماتی سیشنز منعقد ہوئے۔ ایک سیشن میں ‘ڈیجیٹل حفاظت’ کے اقدام پر روشنی ڈالی گئی تھی، جو ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کے درمیان ایک مشترکہ کاوش ہے تاکہ پاکستانی نوجوانوں میں آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل شعور کو فروغ دیا جا سکے۔ پی ٹی اے نے اپنی موجودہ کاوشوں پر ایک پریزنٹیشن بھی دی، جس میں بچوں کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا گیا، خاص طور پر ایسے اقدامات جن کا مقصد نوجوان صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل ہے۔

    ایک اور سیشن میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ٹک ٹاک کے عزم کو اجاگر کیا گیا اور ساتھ ہی پلیٹ فارم کی جانب سے نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے پیش کیے گئے سیفٹی فیچرز پر بھی توجہ دی گئی ۔ ان فیچرز میں فیملی پیرنگ،سیفٹی فیچر، کمیونٹی گائیڈلائنز، اور یوتھ سیفٹی پورٹل شامل تھے۔ یہ تمام ٹولز والدین، اساتذہ، اور خود نوجوان صارفین کو ایک محفوظ آن لائن ماحول کی تشکیل میں بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

    ‘بچوں کی آن لائن حفاظت میں بہتری ‘کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد بھی ہوا، جس میں ٹک ٹاک کی نوجوان صارفین کے لیے محفوظ ماحول بنانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ اس پینل میں پی ٹی اے، سی ای آر ٹی، یونیسف پاکستان، اور ساحل کے نمائندوں نے بطور ماہرین شرکت کی اور بچوں کے تحفظ پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا اور معزز شخصیات نے حاضرین سے خطاب کیا۔

    سمٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین، میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے ایک محفوظ آن لائن ماحول کے قیام کے لیے اتھارٹی کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا: ”یہ سمٹ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے محفوظ اور جامع ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بنانے کے ہمارے مشن میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔ پی ٹی اے بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے اور ڈیجیٹل طور پر ذمہ دار معاشرے کو فروغ دینے کے لیے جدید اقدامات کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔“

    ٹک ٹاک میں مشرق وسطیٰ، تُرکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر برائے گورنمنٹ ریلیشنز اور پبلک پالیسی، امیر گلین نے کہا: ”ٹک ٹاک میں ہم اپنے صارفین، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے آن لائن تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ سمٹ پاکستان میں ایک محفوظ آن لائن ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہم ڈیجیٹل لٹریسی اور آن لائن تحفظ کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ “

    سمٹ کے اختتام پر #DigitalHifazat مقابلے کے کامیاب شرکاء کا اعلان کیا گیا۔#DigitalHifazatمقابلے کوٹک ٹاک اورپی ٹی اے کے مشترکہ اقدام کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل تحفظ کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ اس مقابلے میں کری ایٹرز کو چھ اہم شعبوں پر مختصر ویڈیوز بنانے کی دعوت دی گئی تھی: جن میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراسانی کا خاتمہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے حفاظتی ٹولز کو سمجھنا اور غلط معلومات کا تدارک شامل تھے۔مقابلے میں 11,000 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن سے میں 3 کو انعامات دیے گئے۔ ان ویڈیوز کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل تحفظ سے آگاہی کے فروغ میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کی نشاندہی ہوئی۔ مقابلے کے فاتح بلال شہزاد قرار پائے، جبکہ چوہدری دانش اور محمد عثمان کیانی بالترتیب پہلے اوردوسرے رنر اپ رہے۔

    یوتھ سیفٹی سمٹ پاکستان کی کامیابی کے تسلسل میں، ٹک ٹاک اور پی ٹی اے نے اپنے پبلک پالیسی پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے کا اعلان کیا، جو "ڈیجیٹل حفاظت” پر مرکوز ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کے درمیان تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل خواندگی اور تحفظ کو فروغ دیا جا سکے

    ٹک ٹاک پر مختلف سکلز ،مقامی زبانوں میں تعلیم دی جا سکتی ہے،شزہ فاطمہ

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • افغان انتظامیہ کو اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کا خاتمہ کر نا چاہئے،دفترخارجہ

    افغان انتظامیہ کو اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کا خاتمہ کر نا چاہئے،دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ بیلاروس کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ پاکستان کر رہے ہیں

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان سمیت پورےخطے کیلئے خطرہ ہے۔افغان انتظامیہ کو اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کا خاتمہ کر نا چاہئے ،افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پاکستان کے لیے باعثِ تشویش ہے، افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں، دہشت گردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے، افغانستان کو دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کر دیے،افغانستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، امید ہے کہ افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔

    ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی سرگرمیوں پر رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران بیلاروس کے صدر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک تعاون بڑھانے سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت کریں گے۔اسپین کے پارلیمانی وفد نے پاکستان میں اہم ملاقاتیں کیں، دونوں ممالک نے درمیان تجارت سمیت تعاون بڑھانے پر بات چیت کی،برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، برطانوی وزیر نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ سمیت اہم ملاقاتیں کیں ،پاک یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا 14 واں سیشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال پر برطانوی رکن پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ کے درمیان خط ایک اندرونی معاملہ ہے، پاکستان سے خط کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

    عمران خان کی آج یا کل رہائی، اصل کہانی کیا؟

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

    پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کوآپریٹو کرائم سرکل نے ایک بڑے دھوکہ دہی کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنی کو معدنیات کے بجائے 11 کروڑ روپے کے عوض کنٹینرز میں مٹی اور بجری بھر کر بھیجنے کے الزام میں ایک تاجر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق، یہ کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے کی گئی، جہاں میسرز ڈنزو ٹریڈرز کے مالک سید ذیشان افضل بلگرامی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ یہ مقدمہ چینی درآمد کنندہ کمپنی میسرز ڈینزو ٹریڈرز کی خاتون نمائندہ مس کورائن چن کی شکایت پر فوجداری انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔شکایت کے مطابق، ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی نے چینی کمپنی جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ کارپوریشن کے ساتھ 17 جنوری 2024 کو ایک معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ڈنزو ٹریڈرز نے 1500 میٹرک ٹن کروم ایسک چین برآمد کرنا تھی۔ تاہم، 11 فروری کو کراچی کی بندرگاہ سے چین کی بندرگاہ تک بھیجی گئی کھیپ میں قیمتی معدنیات کی جگہ مٹی، بجری اور پتھر بھرے ہوئے تھے۔

    مقدمے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ کھیپ چین پہنچنے سے پہلے ہی ملزم نے اپنی کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے ایل سی کو دھوکہ دہی کے ذریعے کیش کرالیا۔ انہوں نے بینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ اور بوگس دستاویزات جمع کروائیں تاکہ جعلسازی سے اپنے حق میں رقم حاصل کی جا سکے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہ صرف برآمدی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا بلکہ جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکنگ فراڈ بھی کیا۔ اس دھوکہ دہی سے چینی درآمد کنندہ کمپنی کو نقصان پہنچا اور ملک کی بدنامی کا سبب بھی بنا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ذیشان کو ان کے دفتر سے، جو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے، گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کروم ایسک ایک قدرتی معدنیات ہے جس میں کرومیم، آئرن اور آکسیجن شامل ہوتے ہیں، اور اسے اسٹین لیس اسٹیل میں استعمال ہونے والے اہم عنصر فیرو کروم کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا ہدف

    پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا ہدف

    وفاقی حکومت نےآئندہ پانچ سال کیلئے الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025-30 جاری کر دی،

    پالیسی کے مطابق پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، سال 2040 تک الیکٹرک گاڑیوں کا مجموعی ہدف 90 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے، ابتدائی پانچ برس میں 3 ارب روپے سرمایہ کاری پر مراعات دی جائیں گی،سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو 50 سال رعایتی لیز پر اراضی دی جائے گی، مخصوص پارٹس درآمد کرنے پر ایک فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جائے گی، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں سے 2064 تک درآمدی بل میں 64 ارب ڈالر کی کمی آئے گی۔

    وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ غیر مقامی پارٹس پر 15 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ نئی پانچ سالہ الیکٹرک وہیکلز (ای وی) پالیسی 2025-30 کا مسودہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیارکیا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکل متعارف کروانے کے لیے اعلی سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی تاکہ الیکٹرک وہیکل پالیسی حتمی کی جا سکے، کوشش ہے کمپنیوں کو زیادہ مراعات دیں تاکہ الیکٹرک وہیکلز کی پیداوار بڑھے آئندہ سال سے ملک میں فور ویل الیکٹرک وہیکلز بننا شروع ہونگی۔

    نئی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک تہائی تک کمی

  • حکومت نےہزاروں  بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

    حکومت نےہزاروں بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ہزاروں کی تعداد بھکاریوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیئے۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورسز، پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کےامور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز دی جس سے سعودی وزیر نے اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر مزید ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

    پاکستان سے بھکاریوں کوسعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بات چیت ہوئی اور وزیر داخلہ نے بتایاکہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں اور سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    ملاقات میں دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق کیا اور اس حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی، سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گےسعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں جب چاہیں آئیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کو سراہا اور کہا کہ موجودہ قیادت میں سعودی عرب 2030 تک معاشی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

    نائب وزیر داخلہ سعودی عرب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے لیے تیار ہیں۔

  • قائمہ کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ طلب کر لی

    قائمہ کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ طلب کر لی

    اسلام آباد (محمد اویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ طلب کرلی،چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ الیکشن میں استعمال ہونے والی سیاہی ہم نے بنائی ہے بھنگ کی 36 پروڈکٹ بنالی ہیں ۔ ادویات اور پراڈکٹس بنانا آسان انہیں کمرشلائز کرنا مشکل ہے۔

    بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چئیرمین خواجہ شیراز محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
    ممبر کمیٹی میاں غوث محمد نے کہاکہ کاٹن پر ریسرچ نہیں ہو رہی، پچاس فیصد ایکسپورٹ انڈسٹری کے حوالے سے تحقیق ہونا چاہیے، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساجد بلوچ نے جواب دیا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ سال سیڈ اتھارٹی قائم کی ہے، سیڈ اتھارٹی کابینہ ڈویژن کے زیر انتظام کر رہی ہے، ممبر کمیٹی معظم علی خان نے کہاکہ نیا ادارہ بنانے کی بجائے اٹھارویں ترمیم سے پہلے والا ادارہ بحال کر دینا چاہئے تھا، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جعلی رپورٹس پکڑی ہیں، ان ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا ہےڈیجیٹلایزیشن ضروری ہے، مخالف قوتیں روک رہی ہیں، پی سی ایس آئی آر کی سولرایزیشن سے 120 ملین کی بچت ہوئی ہے گزشتہ تین سالوں میں 2500 ملین کی ایکسپورٹ ہوئی ہیں18 ملین ٹن زرعی کچرہ پیدا کرتے ہیں مگر جلا دیتے ہیں اس حوالے سے لیب تیار ہو چکی ہیں، ہم کمرشل شوگر بنا سکتے ہیں ہمارے منصوبے جاری ہیں بھنگ کی 36 پروڈکٹس تیار کر لی ہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ممبران کا سوال ہے کہ گندم چاول کی طرح کاشت کر سکتے ہیں؟ چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کہاکہ یہ کنٹرول کاشت ہو رہی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بہت اچھے منصوبے ہیں، فنڈنگ کے لیے دہائیاں انتظار کرنا پڑتا ہے، ایسے منصوبے بروقت مکمل ہونا چاہیں، لائف لائن ہے اور چار پانچ سالوں میں سولہ ارب نہیں دیتے جبکہ بی آئی ایس پی ساڑھے پانچ ارب ایک سال میں استعمال کرتی ہے ، فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو بڑھانے کے لیے پی سی ایس آئی آر کا کردار زیادہ ہونے جا رہا ہے،فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے لیے پراجیکٹ لے کر آئیں دوائیں مہنگی ہوتی جا رہی ہیں پانچ سال کا موازنہ کریں تو پہنچ سے دور ہو رہی ہیں پی سی ایس آئی آر کو اس حوالے سے ریسرچ کرنا چاہیے،

    بھنگ سے 20 سے 25 پراڈکٹس بنا لی گئی ہیں، خدشہ ہے آنیوالے سالوں میں یہ مصنوعات مارکیٹ نہیں ہو نگیچیئرمین پی سی ایس آئی آر
    چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کہاکہ پی سی ایس آئی آر کے تین لیبارٹری پراسس ہیں، ادویات اور پراڈکٹس بنانا آسان انہیں کمرشلائز کرنا مشکل ہے، بھنگ سے 20 سے 25 پراڈکٹس بنا لی گئی ہیں، خدشہ ہے آنیوالے سالوں میں یہ مصنوعات مارکیٹ نہیں ہو نگی، پی سی ایس آئی آر نے الیکشن میں استعمال ہونے والی سیاہی بنا لی، سرجیکل آلات کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت سے فنڈنگ ملی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ تھا اس کا کیا بنا؟ چئیرمین پی سی ایس آئی آر نے بتایا کہ وہ نسٹ کا منصوبہ تھا، چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کیا آپ بنا سکتے ہیں ؟ جس پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ جی نہیں ہم صرف سیاہی بنانے پر کام کر رہے ہیں، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ دیں

    10 کلو بھنگ،9 کلو گانجہ چوہے کھا گئے

    وفاقی کابینہ کااجلاس ،کابینہ نےقومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر کردی

    بھنگ پالیسی وزیراعظم ہاؤس میں زیرالتوا کیوں؟ قائمہ کمیٹی کا اظہار ناراضگی

    بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

    بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

    لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

    پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس

    بھنگ سے ادویات بنائیں گے،اطلاعات سے ہٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، وزیر سائنس شبلی فراز

    سپریم کورٹ میں ججز بھی "بھنگ” کے فائدے بتانے لگے

  • وزیرداخلہ کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز

    وزیرداخلہ کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز

    سعودی عرب میں چارسوانیس پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کےلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پراتفاق ہوگیا۔وزیرداخلہ نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز بھی دے دی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور،پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پرتبادلہ کیا گیا۔پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بھی بات کی گئی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تینتالیس سو بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں۔سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈائون کیا جا رہا ہے۔سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں۔جب چاہیں آئیں۔سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔سعودی نائب وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے لیے تیار ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات

    ویڈیو:امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز کی سعودی عرب میں بولڈ پرفارمنس،جلوے

    سعودی عرب بھیک مانگنے جانے والا 9 رکنی گروہ گرفتار

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

    سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

    وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،شاہی دیوان کے مشیر کی ملاقات

    پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے پر اتفاق

    سعودی عرب، عمران خان کی تصویر لہرانے پر شیرافضل مروت کا اسٹاف آفیسر گرفتار

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • حکومت کے ابتدائی آٹھ ماہ ،بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ

    حکومت کے ابتدائی آٹھ ماہ ،بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ

    موجودہ حکومت کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے معاشی اور تجارتی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان تجارت معطل ہونے کے باوجود، بھارت سے درآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اکتوبر 2024 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 3 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا، جو کہ اکتوبر 2023 کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں یہ حجم 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز تھا۔اس سے قبل ستمبر 2024 میں بھارت سے درآمدات میں 45 فیصد اور اگست میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کسی نہ کسی شکل میں برقرار ہیں، چاہے سیاسی سطح پر اختلافات کیوں نہ ہوں۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیے تھے۔ اس کے باوجود، دونوں ممالک نے زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کی اجازت دی، اور وقت کے ساتھ ان پابندیوں میں نرمی ہوتی دکھائی دی۔

    یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی اور علاقائی دباؤ کے تحت حکومتوں کو بعض اوقات سخت فیصلے نرم کرنے پڑتے ہیں۔ بھارت سے درآمدات میں اضافہ اس بات کا مظہر ہے کہ معیشت اور عوامی ضروریات سیاسی کشیدگی پر فوقیت حاصل کر سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق، اگرچہ تجارت محدود پیمانے پر ہو رہی ہے، لیکن اس کا معاشی اثر دونوں ممالک کے تعلقات میں پیچیدگی پیدا کر سکتا ہے۔ یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آیا آنے والے مہینوں میں یہ رجحان برقرار رہتا ہے یا سیاسی حالات میں کوئی بڑی تبدیلی آتی ہے۔

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    پچھلے 7سال کے دوران پاکستان کی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے پنجاب، سندھ اوربلوچستان سمیت ملک بھرمیں آبادی بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے 2017 سے 2023 تک ملک میں آبادی بڑھنے کی شرح کی تفصیلات جاری کردیں.ادارہ شماریات کے مطا بق پنجاب کے شہری علاقوں میں آبادی بڑھنے کی شرح دیہی علاقوں کے مقابلے میں تین گنا تک پہنچ گئی ہے، سندھ اور بلوچستان کی شہری آبادی میں بھی اضافے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھرمیں پنجاب کا ضلع ننکانہ صاحب آبادی بڑھنے کی شرح میں سرفہرست ہے، سندھ میں ضلع شرقی کراچی میں آبادی بڑھنے کی شرح زیادہ رہی، خیبر پختونخوامیں ضلع کوہستان اوربلوچستان کے ضلع واشک میں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے تیزہی.گزشتہ 7 سال کے دوران پاکستان کی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے، دیہی آبادی 1.88 فیصد اور شہری آبادی میں اضافے کی شرح 3.67 فیصد رہی، پنجاب کی آبادی بڑھنے کی شرح 2.53 فیصد رہی. ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پنجاب کی دیہی آبادی 1.46 فیصد جبکہ شہری آبادی میں 4.24 فیصد اضافہ ہوا، پنجاب میں سب سے زیادہ آبادی بڑھنے کی شرح ضلع ننکانہ صاحب میں 3.19 فیصد رہی.

    عالمی بینک کا پاکستان میں ریونیو بڑھانے کی کوششوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم

    کراچی میں 24 نومبر تک دفعہ 144 نافذ

    بچوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے استحصال اوربدسلوکی سے بچانا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

    عالمی اردو کانفرنس 5 تا 8 دسمبر آرٹس کونسل کراچی میں ہو گی

  • عبدالعلیم کی    آذربائیجان کو پی آئی اے  و دیگر اداروں کی نجکاری  میں شامل ہونے کی دعوت

    عبدالعلیم کی آذربائیجان کو پی آئی اے و دیگر اداروں کی نجکاری میں شامل ہونے کی دعوت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر وزیر نجکاری اور سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے شہر باکو میں وزیر اکانومی میکائیل جیباروف سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزارت نجکاری سے جاری بیان کے مطابق وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم دہراتے ہوئے اقتصادی امور کے وزیرمیکائیل جیباروف کو پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

    اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کے وزیراکانومی سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باہمی تجارت، دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافے پر بات چیت کی، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر معیشت میکائیل جیباروف سے باہمی دلچسپی بالخصوص تجارت میں اضافے اور باہمی معاہدوں سمیت مختلف آپشنز پر بات چیت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میرا دوسرا گھر ہے اور یہ ہمارے دلوں کے نزدیک ملک ہے اورہم آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات مزید بڑھائیں گے۔

    وزارت نجکاری کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی اجلاس میں آذربائیجان کی حکومت سے پاکستان میں نجکاری کے حوالے سے جی ٹو جی اور بی ٹو بی کی طرز پر شراکت پر مذاکرات ہوئے، عبدالعلیم خان نے مذاکرات کے دوران وزیر اکانومی میکا ئیل جیباروف کو پی آئی اے، زرعی ترقیاتی بینک، ڈسکوز، یوٹیلیٹی اسٹورز اور دیگر منصوبوں کی نجکاری میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

    آذربائیجان کے وزیر اکانومی میکائیل جیباروف نے پاکستان سے باکو تک براہ راست پرواز پراطمینان کا اظہارکیا اوران کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باکو کی پرواز سے ہمارے سیاحت کے شعبے میں اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان ایل این جی اور رینیوایبل انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ہمیں تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کرنے ہوں گے۔

    وفاقی وزیر نے پاکستان میں شعبہ مواصلات میں بھی آذربائیجان کو باہمی تعاون کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سکھر سے کراچی موٹروے ایم 6 بندرگاہ سے براہ راست منسلک ہے، آذربائیجان اس میں حصہ لے،ہمیں اس باہمی تعاون اور دو طرفہ امور کو جوائنٹ وینچرز اور ایم او یوز سے آگے لے کر جانا ہے۔