Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    پاکستان سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی مشن پر اسرائیلی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور عالمی قوانین کی نفی کرتی ہیں وزرائے خارجہ نے گرفتار انسانی حقوق کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے –

    وزرائے خارجہ نے فلوٹیلا میں شامل شہری شرکاء کی حفاظت اور سلامتی پر گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کشتیوں پر حملے اور کارکنوں کی من مانی گرفتاری بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں گرفتار تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، گرفتار تمام کارکنوں کے حقوق اور وقار کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔

    وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ پُرامن انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں پر بار بار حملے بین الاقوامی قانون اور آزادیٔ جہاز رانی کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے،وزرائے خارجہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عالمی برادری شہریوں و انسانی امدادی مشنز کے تحفظ کو یقینی بنائے، ان خلاف ورزیوں پر احتساب کو یقینی بنانے اور سزا سے استثنیٰ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

  • امریکا نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کو کلیدی شراکت دار قرار دے دیا

    امریکا نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کو کلیدی شراکت دار قرار دے دیا

    پاکستان کی خطے میں ایک اہم اور مستحکم کردار کے طور پر اہمیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے، جہاں امریکا نے دہشتگردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم اور قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دے دیا۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی میں ایک قابلِ اعتماد شرا کت دار ہے پاکستان خطے میں داعش خراسان کے خلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اسلام آباد کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے نتیجے میں دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ باہمی کامیابیاں پاکستان اور امریکا کی دیرینہ دوستی اور مشترکہ عزم کا واضح عکس ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی شراکت دار بھی افغانستان سے پنپتی دہشتگردی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں دہشتگردانہ سرگرمیوں اور علاقائی سیکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان اب بھی واشنگٹن کی توجہ کا مرکز ہے جبکہ دہشتگردوں کی موجودگی کی وجہ سے افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہے۔

  • مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے،وزیراعظم

    مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ ٹیلی مواصلات و معلوماتی معاشرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ایک مکمل ڈیجیٹل انقلاب کی جانب گامزن ہے اور حکومت ’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘ وژن کے تحت مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے-

    وزیراعظم نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے سے وابستہ تمام ماہرین، اداروں، شراکت داروں اور بین الاقوامی معاونین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمی دن کا موضوع ’ڈیجیٹل لائف لائنز: ایک مربوط دنیا میں مضبوطی و پائیداری کا فروغ‘ پاکستان کے قومی وژن سے مکمل ہم آہنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل اے آئی پالیسی 2025 مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام ہے جبکہ حالیہ شفاف 5G اسپیکٹرم نیلامی ’ڈیجیٹل پا کستان‘ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے، جسے جی ایس ایم اے نے ابھرتی معیشتوں کیلئے قابلِ تقلید قرار دیا، ملک میں سیلولر اسپیکٹرم 274 میگا ہرٹز سے بڑھا کر 754 میگا ہرٹز کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت 5G کے تیز تر نفاذ، قومی فائبرائزیشن پالیسی اور مقامی ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس میں 2 لاکھ 34 ہزار کلومیٹر سے زائد فائبر آپٹک بیک بون، 6 جدید سب میرین کیبلز، 58 ہزار سیلولر ٹاورز اور 20 سے زائد جدید ڈیٹا سینٹرز شامل ہیں، جو 205 ملین صارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں پاکستان جنوبی و وسطی ایشیا میں ایک علاقائی ڈیجیٹل مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور CAREC ڈیجیٹل کوریڈور منصوبے پر بھی پیش رفت جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ ڈیجی اسکلز، نیشنل انکیوبیشن سینٹرز اور سیمی کنڈکٹر ہیومن ریسورس پروگرام جیسے اقدامات نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہے ہیں پاکستان نے آئی ٹی یو/ اقوام متحدہ کے سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں ٹئیر-1 ’رول ماڈل‘ حیثیت حاصل کی ہے، جو ملک کی ڈیجیٹل ترقی کا عالمی اعتراف ہے۔

    وزیراعظم نے وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز اور شعبے سے وابستہ تمام اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے۔

  • بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز  بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل

    بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل

    آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویویدی کے اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے۔

    آئی ایس پی آر نے اتوار کو جاری بیان میں بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جنون اور جنگی ذہنیت‘ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے نتائج خطے تک محدود نہیں رہیں گے-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے کہ نہیں۔

    بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایک خودمختار، ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جن کا مقصد جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران اور ممکنہ جنگ کی طرف دھکیلنا ہے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی قیادت کی سوچ اب بھی پاکستان کے وجود کو قبول کرنے میں ناکام ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے قیام کو آٹھ دہائیاں گزر چکی ہیں، اس طرزِ فکر نے ماضی میں بھی خطے کو بارہا جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے کسی خودمختار ایٹمی ریاست کو ’جغرافیہ سے مٹانے ‘ کی دھمکی در اصل اسٹریٹجک سوچ نہیں بلکہ ’ذہنی افلاس، جنون اور جنگی ذہنیت‘ کی عکاس ہے بھارت یہ بخوبی جانتا ہے کہ کسی بھی جغرافیائی تصادم کے نتائج باہمی اور انتہائی تباہ کن ہوں گے،ذمہ دار ایٹمی ریاستیں اشتعال انگیز زبان کے بجائے تحمل، پختگی اور اسٹریٹجک سمجھداری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

    بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا باعث رہا ہے اور اس کا موجودہ جارحانہ رویہ بھی ناکامیوں اور مایوسی کا نتیجہ ہےبھارت کی قیادت کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیلنے کے بجائے پاکستان کے وجود اور حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے پرامن بقائے باہمی کی راہ اپنائے۔

  • محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

    محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

    وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ اسلام آباد کی خطے میں مذاکرات اور امن کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہےاپنے دورے کے دوران محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم اور دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان اس موقع پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں فریقین کو مذاکراتی عمل میں لچک دکھانے اور سفا ر تی حل اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

    پاکستانی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانا اس دورے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے، جب کہ اسلام آباد پہلے بھی مختلف مواقع پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

  • پاکستان کی فشریز نے  پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا سنگِ میل عبور کر لیا

    پاکستان کی فشریز نے پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا سنگِ میل عبور کر لیا

    پاکستان کی فشریز مصنوعات نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق اس تاریخی ہدف کو رواں مالی سال کے مقررہ وقت سے 46 دن قبل ہی حاصل کر لیا گیا، ڈاکٹر منصور وسان کی سربراہی میں میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی ہے، حال ہی میں پاکستان کی 16 کمپنیوں کو روس کو مچھلی برآمد کرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے، جس سے ابتدائی طور پر 30 کروڑ ڈالر کی اضافی آمدن متوقع ہے، روسی مارکیٹ کے بعد پاکستانی سی فوڈ کی یوریشین مارکیٹس میں بھی رسائی بڑھائی جا رہی ہے۔

    جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ چین بدستور پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار ہے،جولائی سے دسمبر کے دوران فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے منجمد مچھلی ملک کی سب سے بڑی برآمدی کیٹیگری کے طور پر سامنے آئی ہے تھائی لینڈ، جاپان اور یورپی یونین کو برآمدات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ وسطی ایشیائی ممالک میں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں نمایاں بہتری آئی ہے-

    حکومت کی جانب سے نجی شعبے کی معاونت اور پالیسی فریم ورک کی بدولت سی فوڈ مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کی گئی ہے، جس سے زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

  • اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ازبک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ازبک وزیر خار جہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا،گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان نے مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے،فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروزمیزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربےکو سراہا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس میں 1,000 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس میں 1,000 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی، جہاں انڈیکس میں ابتدائی لمحات کے دوران تقریباً 1000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی لوٹ آئی جس کے نتیجے میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشبن کے دوران ہی 100 انڈیکس میں تقریباً 1,000 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا صبح بینچ مارک انڈیکس 998.01 پوائنٹس یا 0.60 فیصد اضافے سے 168,449.14 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

    مارکیٹ کے اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ ، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیا ں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری شامل ہیں، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، ماری انرجیز، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک،مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونیوالے بڑی کمپنیوں کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ بدھ کو اسٹاک ایکسچینج مندی کی زد میں رہی کیونکہ جاری سفارتی مذاکرات میں کسی ٹھوس پیش رفت کی عدم موجودگی اور امریکہ و ایران کے درمیان بدلتی صورتحال پر برقرار غیر یقینی کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیے رکھا گزشتہ روز100 انڈیکس 1,465.09 پوائنٹس یا 0.87 فیصد کی کمی سے 167,451.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو مثبت رجحان دیکھا گیا۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث جنوبی کوریا کی کمپنی ایس کے ہائینکس کے شیئرز میں نمایاں اضافہ ہوا،عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات پر مرکوز رہی،عالمی سطح پر جاپان کے نکی انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح حاصل کی، جبکہ ایشیا پیسیفک شیئرز انڈیکس بھی ریکارڈ سطح کے قریب رہا۔

    تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تیل کی بلند قیمتیں مستقبل میں دوبارہ مہنگائی کے خدشات کو بڑھا سکتی ہیں۔

  • پاکستان کا سعودی دفاعی معاہدے میں ترکیہ اور قطر کی شمولیت کا اشارہ، بلومبرگ

    پاکستان کا سعودی دفاعی معاہدے میں ترکیہ اور قطر کی شمولیت کا اشارہ، بلومبرگ

    امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے اشارہ دیا ہے کہ ترکیہ اور قطر بھی سعودی عرب کے ساتھ اس کے باہمی دفاعی تعاون کے معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    امریکی نیوز ویب سائٹ ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیر کی رات انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر قطر اور ترکیہ بھی اس موجود ہ معاہدے میں شامل ہو جاتے ہیں تو یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہو گی اس اقدام کا مقصد ہم خیال ممالک کے درمیان تعاون کا ایک وسیع پلیٹ فارم بنانا ہے تاکہ علاقائی استحکام اور اجتماعی سلامتی کو مزید تقویت دی جا سکے اس انتظام کو فی الحال حتمی شکل دی جا رہی ہے اور مستقبل میں اسے ایک وسیع تر علاقائی سیکیورٹی فریم ورک کی شکل دی جا سکتی ہے۔

    یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان تنازع نے خلیجی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور توانائی کی ترسیل سمیت سمندری راستوں کی حفاظت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں پاکستان اس بحران کے دوران ایک اہم سفارتی ثالث کے طور پر ابھرا ہے جو واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطوں میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کی اپیل کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان نے ستمبر 2025 میں ایک اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا ایران کی جانب سے علاقائی اہداف پر جوابی حملوں کے بعد سے دونوں ممالک نے سیکیورٹی کوآرڈینیشن میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور گزشتہ ماہ پاکستانی فوج کا ایک دستہ بھی سعودی عرب پہنچا ہے اگر ترکیہ اور قطر بھی اس انتظام کا حصہ بنتے ہیں تو اس سے کئی بااثر مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں گے، جو خطے کی سیکیورٹی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔