Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی

    سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی

    سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعدادمیں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک ماہ کے دوران 1579 زیر التوا مقدمات کا اضافہ ہوا جس کے بعد زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا سول پیٹیشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی، زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے جبکہ زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس اور ایک ریفرنس زیر التوا ہے۔

  • سرکاری کارپوشنز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    سرکاری کارپوشنز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    نقصان میں جا رہی سرکاری کارپوشنز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نقصان میں جا رہی سرکاری کارپوشنز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں نجکاری ڈویژن کے ساتھ مکمل تعاون کریں جبکہ نگراں وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اعلیٰ اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ پورا کرنے کے بارے میں پرعزم ہے، ایف بی آر نے بتایا کہ جولائی کے 534 ارب کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 538 ارب کے محصولات اکٹھے کیے گئے، اسی طرح اگست کے 648 ارب کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 669 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    دورانِ اجلاس نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہے جبکہ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کےلیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں، ٹیکس ڈاکومینٹیشن کے بارے میں وفاق اور صوبوں کے مابین روابط کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایسی سرکاری کارپوریشنز جو نقصان میں جا رہی ہیں ان کی نجکاری کاعمل تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تیز تر کیا جائے۔

  • جماعت اسلامی نے  دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا

    جماعت اسلامی نے دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پورے ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا آغاز رحیم یار خان سے ہوگا، جس میں تمام گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا، آٹھ ستمبر کو رحیم یار خان اور 9 ستمبر کو لیہ میں جلسہ ہوگا۔

    دس ستمبر کو مظفرگڑھ اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا جبکہ 18 سے 20 سمتبر کو پشاور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا اور 21 ستمبر کو راولپنڈی اور 22 ستمبر کو ملتان میں دھرنا ہوگا، 23 ستمبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا ہوگا جبکہ 24 ستمبر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ کے سامنے دھرنا ہوگا اور 6 اکتوبر کو کراچی گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا

    جبکہ 3 ستمبر کو بجلی کے بلوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا تھا اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے رات 12 بجے کا وقت دیا تھا۔

    جبکہ قیصر شریف نے کہا تھا کہ اجلاس آج منصورہ میں 11 بجے شروع ہوگا اور جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کے دوران ملک بھر میں مظاہرے ہوئے اور لاہور، کراچی اور پشاور میں بڑے پیمانے پر بازار بند رہے، سنسان بازاروں میں بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں غیر معقول اضافے پر مذمتی بینرز آویزاں تھے۔

  • چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے۔ احمد ندیم اعوان

    چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے۔ احمد ندیم اعوان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نےچینی کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔ ایک جانب بجلی بلوں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر ہیں ۔تو دوسری جانب چند دنوں میں چینی قیمت میں فی کلو 220روپے تک اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

    جبکہ نگراں حکومت اتنے بڑے اسکینڈل کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہی اور عوام ایک کلو چینی 220روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں، ایسا لگتا ہے پی ڈی ایم سے جو کسر رہ گئی تھی وہ نگرانوں کو پورا کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پرزور مطالبہ ہے کہ فی الفور چینی مافیا،ذخیرہ اندوز سیٹھوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرکے چینی کی اسمگلنگ، سٹے بازی ختم کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔چینی،دال،آٹا، سبزی،پیٹرول،بجلی،گیس سمیت ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے جبکہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد چینی بحران نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔

  • سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط  بنائیں گے. عبداللہ بن سعود

    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود

    ایران میں سعودی سفیر نے اچھی ہمسائیگی کی بنیاد پر مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے رابطے اور ملاقاتوں کو تیز کرنے اور انہیں وسیع تر افق کی طرف لے جانے کی اہمیت پر زور دیاہے جبکہ سفیر عبداللہ بن سعود العنیزی ن ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایات میں مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور رابطے اور ملاقاتوں کو تیز کرنے اور انہیں وسیع تر افق کی طرف لے جانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ملک ہے اور اس کے پاس بہت سے اقتصادی اجزاء، قدرتی وسائل اور فوائد ہیں جو ترقی اور خوشحالی کے پہلوؤں کو بڑھانے میں معاون ہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور سلامتی دونوں ممالک اور دو برادر عوام کے مشترکہ فائدے کے لیے ہے۔ علاوہ ازیں سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شروع کیا گیا مملکت کا ویژن 2030، ایک روڈ میپ کی نمائندگی کرتا ہے جو تعاون کے ان تمام پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے جن پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

    تایم یہ ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر کے مطابق جو اچھی ہمسائیگی، افہام و تفہیم، تعمیری، بامقصد بات چیت اور احترام کے اصولوں کو قائم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھاتا ہے، ایرانی سفیر علی رضا عنایتی سعودی عرب میں بطور ایرانی سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تیاری میں ریاض پہنچ گئے جبکہ ایرانی سفیر کے ساتھ ایک سفارتی ٹیم کی آمد کی تصدیق کی ہے جو ایرانی ناظم الامور سے ڈیوٹی وصول کرے گی، جنہوں نے گذشتہ جون میں سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کے افتتاح کے بعد سے چارج سنبھال لیا ہے۔

    جبکہ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ مارچ کی دس تاریخ کو بیجنگ میں دونوں ممالک کے درمیان 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا عالمی ادارے کے مطابق گذشتہ جون میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر تہران گئے تھے جس کے دوران انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، اور اس وقت اس بات کی تصدیق کی تھی کہ تہران نے سفارتی مشنوں کی واپسی کے لیے سہولیات فراہم کی تھیں۔ انہوں نے اس وقت اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی ضرورت پر مبنی ہیں۔

  • امریکی ڈالر مزید  سستا ہوگیا

    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 7 روپے سستا ہو گیا جب اس سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھا لیکن آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے کا ہو گیا ہے، اور پہلے اونچائی طرف جانے سے رک گیا ہے حالانکہ پہلے ڈالر کو پر لگے ہوئے تھے.

    تاہم خیال رہے کہ چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے پیشن گوئی کی تھی کہ بلیک مارکیٹ کے کارندے ہمارے کلائنٹس کو راستے میں روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے جس کی وجہ سے ہماری سپلائی متاثر ہوئی اور ملک بوستان کا کہنا تھا کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج ڈالر اوپن مارکیٹ میں 317، 318 تک آگیا تھا، اس میں مزید کمی آئے گی۔

    ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج ہزاروں روپےکی کمی ہوئی ہے اور ملکی صرافہ میں آج ایک تولہ سونےکی قیمت میں 10 ہزار 500 روپےکی کمی ہوئی ہے جبکہ ساڑھے دس ہزار روپےکی کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

    10 گرام سونےکا بھاؤ 9 ہزار 2 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہوگیا ہے تاہم دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالرکم ہوکر 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، جےشاہ

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، جےشاہ

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی۔

    باغی ٹی وی: بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے منگل کو پی سی بی کے سابق صدر نجم سیٹھی کے حالیہ تبصروں کا جواب دیا جس میں انہوں نے ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے دور میں 2023 کا ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز دی تھی۔

    اے سی سی کے صدر جے شاہ نے بذریعہ ای میل تمام ممبران کو ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کے حوالے سے وضاحت دی انہوں نے کہا کہ اے سی سی صدر کی حیثیت سے وہ ٹورنامنٹ کروانے کیلئے پُرعزم تھے،ٹورنامنٹ کیلئے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا گیا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں بھی میچز کروائے گئےتاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قیادت میں ایشیا کپ سے قبل کئی تبدیلیاں ہوئیں-

    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

    انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں کچھ مذاکرات آگے پیچھے ہوئے جس میں میچز کیلئے ٹیکس چھوٹ اور انشورنس جیسے اہم پہلو شامل تھے براڈ کاسٹرز، میڈیا رائنٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاکپ کے تمام میچز کروانے سے ہچکچارہے تھے جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی ان کی بڑی وجہ تھی،مزید برآں، پاکستان میں جاری براعظمی ٹورنامنٹ کے تمام کھیلوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ وہ تھا جو اس میں شامل اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ہوا تھا۔

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہ نے ایک بیان میں کہا، "ایشیا کپ 2022 کا ایڈیشن یو اے ای میں ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ “اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی حرکیات کا براہ راست 100 اوور کے ون ڈے فارمیٹ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس تناظر میں، اے سی سی کے اراکین نے ستمبر کے مہینے میں یو اے ای میں ون ڈے میچز کھیلنے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی متعلقہ اعلیٰ کارکردگی والی ٹیموں سے رائے حاصل کی اس طرح کا شیڈول ممکنہ طور پر کھلاڑیوں کی تھکاوٹ اور چوٹوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر سب سے اہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے۔

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

  • ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

    پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہےاس مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی،قومی کرکٹ ٹیم سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف کولمبو کے پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گی-

    تاہم 10 ستمبر کوپاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور میچ کے دوران کولمبو میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی واش آؤٹ ہوسکتا ہے موسمیاتی ماہرین کے مطابق میچ کے دن بارش کا امکان 75 فیصد جبکہ رات کے وقت بارش کا امکان 95 فیصد تک بڑھ جائے گا اس وجہ سے شائقین بہت کم ایکشن اور ممکنہ واش آؤٹ کی توقع کرسکتے ہیں۔

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

    پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دیا جائے گا اس طرح دونوں ٹیموں کیلئے فائنل تک رسائی کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا-

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

  • ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش  کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور: ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے گا، مقابلے کا آغاز آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا تھا پاکستان نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


    ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، سلمان علی آغا، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان ، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

  • ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    کولمبو سے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر رضامندی کے بعد جے شاہ نے پھر انکار کردیاجس پر سابق چیئرمین پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کولمبو میں کروانے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟-

    باغی ٹی وی : ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور سری لنکا کررہے ہیں، بارش کے بعد متفقہ طورپر بقیہ میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی طے کیے جانے کے باوجود صدراے سی سی جے شاہ نے یکطرفہ طور پرتمام میچز کولمبو میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔


    اس فیصلے پر سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کے درمیان اگلا میچ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک گھنٹے کے اندر انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا اور کولمبو میں میچ کروانے کا اعلان کیایہ کيا ہو رہا ہے? کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟،انہوں نے پوسٹ میں آئندہ دنوں میں کی جانے والی بارش کی پیش گوئی بھی شیئرکی۔

    پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    دوسری جانب ایشیاکپ کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی ایشیاکپ ٹورنامنٹ کے دوران بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے دوسری جانب براڈ کاسٹررز کی جانب سے ہمبنٹوٹا میں میچز کرانے کیلئے لاجسٹک کے انتظامات شروع کر دیے گئے تھے،اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

    برطانیہ نےروسی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

    ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہیمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے-