Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ایکسپو سٹی دبئی نئی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت میں پیش پیش

    ایکسپو سٹی دبئی نئی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت میں پیش پیش

    ایکسپو سٹی دبئی نئی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت میں پیش پیش ہے اور اس نے خطے کے پہلے مصنوعی ذہانت فلم میلے (اے آئی ایف ایف) کا آغاز کیا ہے جبکہ ایکسپو سٹی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدت طرازی کے مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کومضبوط کر رہا ہے۔اس فلمی میلے میں تخلیقی کہانی سنانے اور فلم سازی کے منظر نامے کو آگے بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا۔

    ایکسپو سٹی دبئی کی میزبانی میں ہائبرڈ اے آئی ایف ایف کے ذریعے ورچوئل زائرین کو میلے کو دور سے دیکھنے کا موقع مہیا کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے ایک مخصوص ویب سائٹ تیار کی گئی ہے۔ یہ سینما اور مصنوعی ذہانت کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے خطے کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس میں انسانی تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کے مابین باہمی تعلق کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ میلہ ایکسپو سٹی دبئی کو مصنوعی ذہانت کے جدّت طرازی کے مرکز کے طور پر متعارف کراتا ہے۔یہ مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے والی کمیونٹی اور بڑے آئیڈیاز پر تعاون کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے۔

    اے آئی ایف ایف قریباً چھے ماہ کے متحرک تجربات پر محیط ہوگا، جس میں عالمی مقابلہ، جدید فلم اسکریننگ، مصنوعی ذہانت کے معروف ماہرین اور فلم سازوں پر مشتمل دلچسپ پینل مباحثے اور فلم پروڈکشن میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے والی ورکشاپس شامل ہیں، ایکسپو سٹی دبئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے میلے میں دنیا بھر سے پیشہ ور اور شوقیہ فلم تخلیق کاروں کو ایک مختصر فلم پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے جس میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد شامل ہوگا۔فاتح قرار پانے والی مختصر فلموں (انٹریز) کو 29 فروری 2024 کو ایک ایوارڈ تقریب میں دکھایا جائے گا۔اس کے لیے درخواستیں اور فلمی مواد یکم دسمبر 2023 تک جمع کرایا جاسکتا۔اس کی تفصیل فیسٹیول کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

    ایکسپو سٹی دبئی کے شعبہ تعلیم وثقافت کی سربراہ مرجان فریدونی نے کہا: جدت طرازی کے ڈرائیور اور مصنوعی ذہانت کی تلاش اور ترقی کے مرکز کی حیثیت سے، ایکسپو سٹی دبئی مصنوعی ذہانت فلم میلے کی نقاب کشائی کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔یہ انسانیت کو تکنیکی جدت طرازی کے مرکز میں رکھنے کے ہمارے جاری عزم کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ اے آئی ایف ایف تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی، انسانی ہنرمندی اور مصنوعی ذہانت کے درمیان تعلق کا جائزہ لے گا۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ مصنوعی ذہانت فن کاروں کی تفہیم، جذباتی گہرائی اور تخیّل کی معاونت کر سکتی ہے، یہ ان شوقین افراد کے لیے دروازے کھولتا ہے جن کے لیے پہلے فلم سازی کی صنعت ناقابل رسائی رہی ہوگی۔ ہم ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کے لیے اس جرآت مندانہ اقدام پر سب کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں جہاں ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

  • اسٹیٹ بینک سمیت مختلف محکموں کو  وزارت آئی ٹی سے مشاورت کی ہدایت

    اسٹیٹ بینک سمیت مختلف محکموں کو وزارت آئی ٹی سے مشاورت کی ہدایت

    اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، تجارت اور توانائی کےمحکموں کو وزارت آئی ٹی سے مشاورت کی ہدایت کردی۔

    نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہےکہ رکاوٹیں دور ہوجائیں تو آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالر سے 10 ارب ڈالر تک لے جاسکتے ہیں اور اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ملاقات کی، وزیراعظم نے خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، تجارت اور توانائی کےمحکموں کو وزارت آئی ٹی سے مشاورت کی ہدایت کردی ہے.


    وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ انڈسٹری اور اکیڈمیا کے تعاون سے 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے، معروف پیمنٹ گیٹ وے پے پال اور اسٹرائپس کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، 5 لاکھ فری لانسرز کے لیے مشترکہ ورکنگ مراکز سے ان کی صلاحیت کو سالانہ 3 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکےگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ دس ماہ میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے قیمتوں کے تعین کرنے سے اربوں ڈالر کا حصول ممکن ہوگا اور موبائل فونز میں پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی مارکیٹ ہوجائےگا۔

  • چہلم کے دوران ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی

    چہلم کے دوران ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی

    محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم حضرت امام حسین کے دوران سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر ڈرون کیمرے اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات کو نشتر پارک سے حسینہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر تک چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کی کوریج کے لیے ہیلی کیم اڑانے پر پابندی عائد ہوگی۔

    پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ اس سے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن اور حکومت سندھ نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سات ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، سات ستمبر کو صوبے میں نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    علاوہ ازیں‌ تعطیل کے اعلان کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔

  • نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

    نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

    قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا ہے جبکہ ذرائع مطابق بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں نیب راولپنڈی کی جانب سے کل صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

    جبکہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی نے 18 ستمبر 2020 کو ہیرے اور سونے کی انگوٹھی، بریسلٹ اور ہار حاصل کیا، لیکن وہ اسے اپنے اثاثوں میں درج کرنے میں ناکام رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    اس کے برعکس پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کو 26 جون 2019 کو چین، لاکٹ اور بالیاں ملی تھیں۔سابق خاتون اول پر توشہ خانہ کے تحائف میں سے ایک لاکٹ، چین، بالیاں، دو انگوٹھیاں اور بریسلٹ رکھنے کا الزام ہے تاہم گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ کو "جھوٹے بیانات اور غلط اعلان” کرنے پر نااہل قرار دینے کے بعد توشہ خانہ کا معاملہ قومی سیاست میں ایک اہم نکتہ بن گیا۔

  • سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے صوبے کے 31 سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے افواہوں کی شکل میں جاری فہرست من وعن نوٹیفائی کی گئی ہے اور نوٹیفکیشن کے مطابق طارق الہٰی مستوئی کو ایس ایس پی ملیر، حسن سردار احمد خان کو ایس ایس پی کورنگی، امجد احمد شیخ کو ایس ایس پی حیدرآباد، ابریز علی عباسی کو ایس ایس پی ٹنڈو الٰہ یار تعینات کیا گیا ہے۔

    عمران قریشی کراچی ساؤتھ، امجد حیات سٹی کراچی، محمد عارف اسلم راؤ کیماڑی کراچی، مہزور علی کراچی ویسٹ،فیصل عبداللہ چاچڑ کراچی وسطی، عرفان علی بہادر کراچی ایسٹ، سلیم خان ٹنڈو محمد خان، نور الحق رند مٹیاری، محمد طارق نواز جام شورو جب کہ شبیر احمد سیٹھار دادو ضلع کے نئے ایس ایس پی تعینات کیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا

    محمد علی بخش عرف آفتاب نظامانی ٹھٹہ، شہلا رضا سجاول، قمر رضا جسکانی بدین، حیدر رضا شہید بے نظیر آباد، کیپٹن صدام حسین سانگڑھ، عابد علی بلوچ نوشہرو فیروز، عادل میمن میرپور خاص ضلع کے نئے پولیس سربراہ متعین کیےگئے ہیں اور محمد علی مردان کو تھر پارکر، عبدالخالق کو عمرکوٹ، عرفان علی سموں کو سکھر، سمیع اللہ سومرو کو خیرپور، منیر احمد کھوڑو کو گھوٹکی، محمد آصف رضا کو شہداد کوٹ ضلع کا ایس ایس پی بنایا گیا ہے جبکہ روہیل خان ضلع کشمور، خادم مصطفی کورائی شکارپور، سید عامر عباس شاہ جیکب آباد اور عبدالرحیم شیرازی ضلع لاڑکانہ کے نئے ایس ایس پی تعینات کیےگئے ہیں۔

  • دہشتگردوں کا حملہ؛  پاک فوج کے 4 جوان شہید، 12 دہشتگرد ہلاک

    دہشتگردوں کا حملہ؛ پاک فوج کے 4 جوان شہید، 12 دہشتگرد ہلاک

    چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے 2 فوجی چوکیوں پر حملہ کیا گیا جس میں پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے جدید اسلحے کے ساتھ فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو مؤثر اور بروقت جواب دیا، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کرکے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوئے اور 12 دہشت گرد ہلاک جب کہ بڑی تعداد میں شدید زخمی بھی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان صوبوں نورستان اور کنڑ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت سے افغان عبوری حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا تھا، امید ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی اور پاکستان کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پرعزم ہیں، فوجی جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خطرے کے انتباہ کے باعث چیک پوسٹیں پہلے ہی چوکس تھیں، ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمےکے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

  • ملک کے اہم ستون کے طور پر نیٹ میٹرنگ کی حمایت جاری رکھیں. پاکستان سولر ایسوسی ایشن

    ملک کے اہم ستون کے طور پر نیٹ میٹرنگ کی حمایت جاری رکھیں. پاکستان سولر ایسوسی ایشن

    پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے حکام اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے اہم ستون کے طور پر نیٹ میٹرنگ کی حمایت جاری رکھیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کو صاف اور سستی توانائی کی منتقلی میں ایک سنگ بنیاد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو پاکستان کو شمسی توانائی اپنانے کی عالمی تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔ جبکہ پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے، اس کی وجہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے کیپیسیٹی چارجز ہیں، ایسوسی ایشن نے اسے ایک غلط اور گمراہ کن اندازہ قرار دیا ہے، جس سے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

    میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر چوہدری نے کہا، ’اصل مسئلہ توانائی کی بے تحاشہ چوری کا ہے، جس کے نتیجے میں تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کی وصولی میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں ہر سال 380 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔ اسی بریفنگ میں، انہوں نے کہا تھا کہ چوری شدہ بجلی کی مد میں 520 ارب روپے کا اثر اگلے مالی سال (یعنی اب رواں مالی سال) سے صارفین کو بلوں میں منتقل ہونا ہے۔

    جبکہ پی ایس اے کے چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹ میٹرنگ ایک پائیدار توانائی کا حل ہے جو صارفین کو سولر پینل کے ذریعے اپنی بجلی خود پیدا کرنے اور اضافی بجلی واپس گرڈ میں ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ عمل نہ صرف بجلی کے بلوں کو کم کرتا ہے بلکہ قومی گرڈ میں اضافی توانائی کا حصہ ڈالتا ہے، جس سے صارفین اور ماحول دونوں کے لیے جیت کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، عامر چوہدری کے مطابق دوسری طرف، بجلی کی چوری، ادائیگی کرنے والے صارفین کے ساتھ ساتھ حکومت پر بھی ریکوری شارٹ فال کی وجہ سے سرکلر ڈیٹ کی مالی اعانت کی لاگت کی صورت میں پڑتی ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’اس کے علاوہ، ہمارے بجلی کے بل بہت سارے ٹیکسوں سے لدے ہوئے ہیں، جیسے کہ بجلی کی ڈیوٹی 1.5 فیصد، جی ایس ٹی 18 فیصد، مزید ٹیکس اور اضافی ٹیکس 5 فیصد اور اضافی 3 فیصد، اور یہاں تک کہ ایڈوانس انکم ٹیکس۔ بل کی کل مالیت کا 5 فیصد سے 12 فیصد اضافی ہے، عامر چوہدری کے مطابق اس کے نتیجے میں صارفین کو بلوں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ترغیب ملتی ہے، جس سے مسئلہ مزید سنگین ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری سے نمٹنے کے لیے گورننس اور چوکسی کو بڑھانے یا بجلی کے بلوں پر اتنے بڑے ٹیکس لگانے کے اثرات کا از سر نو جائزہ لینے کے بجائے، شمسی توانائی کو بلاجواز نشانہ بنا کر اس مسئلے کو ٹالا جا رہا ہے۔

    پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے غلط معلومات اور جھوٹے پروپیگنڈے کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا جو اصل مسئلے سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں اور سولر انڈسٹری کے اعتماد اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز، مورخہ 10 فروری 2023 کے معاملے میں نیپرا کے حکم کے مطابق، نیپرا نے ذکر کیا ہے کہ ’مہنگی بجلی کی ترسیل، زرمبادلہ کی بچت اور کم سے کم نقصانات کے لحاظ سے نیٹ میٹرنگ کے معاشی فوائد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مزید برآں، اس وقت نیٹ میٹرنگ یونٹس کی مقدار بہت کم ہے، یعنی DISCOs کے ذریعے خریدی گئی کل توانائی کے 1 فیصد سے کم پی ایس اے کے چیئرمین نے کہا، ’پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں نہ صرف صاف اور پائیدار توانائی فراہم کرنے بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی بھی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔‘
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    جبکہ پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ ایک پائیدار توانائی کا حل ہے جو صارفین کو شمسی پینل کے ذریعے اپنی بجلی خود پیدا کرنے اور اضافی بجلی کو گرڈ میں واپس کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ عمل نہ صرف بجلی کے بلوں کو کم کرتا ہے بلکہ قومی گرڈ میں اضافی توانائی کا حصہ ڈالتا ہے، جس سے صارفین اور ماحول دونوں کے لیے جیت کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کو فروغ دے کر، پاکستان سولر ایسوسی ایشن پائیدار اور ماحول دوست توانائی کے طریقوں کے لیے اپنے عزم کو واضح کرتا ہے انہوں ن کہا کہ ہم ایک ایسے مستقبل پر یقین رکھتے ہیں جہاں پاکستان کی توانائی کا منظر نامہ زیادہ پائیدار اور ماحول دوست ہو۔ اس وژن کو حاصل کرنے کے لیے، یہ ضروری ہے کہ حکومت شمسی توانائی کے شعبے کے ساتھ کھڑی ہو اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک منصفانہ اور سازگار ماحول کو یقینی بنائے۔‘

  • وفاقی سیکرٹری داخلہ کا انتقال، نگران حکام کا اظہار تعزیت

    وفاقی سیکرٹری داخلہ کا انتقال، نگران حکام کا اظہار تعزیت

    وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل لاہور میں انتقال کرگئے ہیں، نگران وزیر داخلہسرفراز بگٹی عبداللہ خان سنبل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ نگران وزیر داخلہ نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی، مرحوم عبداللہ سنبل چیف سیکرٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں لہذا نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    جبکہ محسن نقوی نے کہا کہ عبداللہ سنبل ایک ایماندار اور پروفیشنل افسر تھے۔


    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو دسمبر 2022 میں چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کیا تھا اور محمد عبداللہ خان سنبل کو احتجاجی چھٹی پر موجود سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی جگہ تعینات کیا گیا تھا عبد اللہ سنبل بطور قائم مقام چیف سیکریٹری اس عہدے پر کام کرتے رہے تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا

    خیال رہے کہ سنبل کو اس لیئے لگایا گیا تھا کیوں کہ اس وقت پی ٹی آئی حکومت کے سیاسی سیٹ اَپ کے تحت اپنے دفتر کے کام اور صوبے سے باہر تبادلے کی بار بار کی گئی درخواستوں پر توجہ نہ دینے پر مایوس اور ناامید، پنجاب کے چیف سیکریٹری کامران علی افضل نے آخر کار اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور ستمبر 2022 میں رخصت پر چلے گئے تھے.

  • پاکستان سویٹ ہوم کے قابل فخر بچے ترقی یافتہ پاکستان کا شگون ہیں. اسپیکر قومی اسمبلی

    پاکستان سویٹ ہوم کے قابل فخر بچے ترقی یافتہ پاکستان کا شگون ہیں. اسپیکر قومی اسمبلی

    پاکستان سویٹ ہوم کے نظم و ضبط، منظم اور قابل فخر بچے، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا شگون ہیں؛اسپیکر قومی اسمبلی

    پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد کالج ہے جو یتیم بچوں کو تعلیم دینے کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ 6 ستمبر 2023: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کا مشن یتیموں اور ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے زمرود خان کے غیر متزلزل جذبہ قابل رشک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج وہ جگہ ہے جہاں ملک کا مستقبل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مشن ہر پاکستانی کا ہدف بن گیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہائبرڈ جنگ کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اور رواداری قائم کر کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے ملک کے مستقبل کو روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیڈٹ کالج خوشحال پاکستان اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

    پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے پاکستان سویٹ ہوم کے قیام کے لیے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کی حفاظت، پرورش اور تعلیم کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے اب مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان بچوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کا کیڈٹ کالج سوہاوہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو یتیم بچوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کے سرپرست اعلیٰ زمرود خان نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے اصل احسان تب کیا جب وہ پاکستان کے وزیر اعظم عہدے پر فائز تھے تو انہوں نے ایچ نائن اسلام آباد میں زمین مختص کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یتیم بچوں کو تعلیم دینے کا یہ سفر جاری رہے گا اور قوم کا مستقبل بدل جائے گا۔ راجہ سفیر اکبر ولد راجہ علی اکبر جنہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ کے قیام کے لیے اپنی پوری زمین وقف کی نے بھی پاکستان سویٹ ہوم کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

  • پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا

    پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروانے کی اسٹیج پر ہوں گے۔ عثمان بزدار کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے قصور میں واقع ذاتی اراضی کو جعلسازی کے ذریعے منصوبے میں شامل کیا، جس سے ان کے خاندان کو دس ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ رحیم یار خان شوگر ملز کیس اور پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ واضح طور پر ملوث ہیں، ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی وجہ سے کیس پر بہت برا اثر پڑا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج ہے، ان کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروایا جائےگا۔