Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • عمران خان امیروں کا ساتھی ہے. پرویز خٹک

    عمران خان امیروں کا ساتھی ہے. پرویز خٹک

    سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، اپنے دور اقتدار میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو آزمایا اس کے بعد اپنی پارٹی بنائی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس لئے چھوڑی کیونکہ وہاں لوٹ مار تھی، سیاستدان عوام سے کیے گئے وعدے اسمبلیوں میں پہنچ کر بھول جاتے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، لیکن تحریک انصاف کی ساڑھے 3 سال کی کارکردگی کچھ نہیں تھی۔

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں خوشحالی آئی نہ ہی انصاف آیا، جبکہ اس سے قبل کہنا تھا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جن لوگوں کی وجہ سےحکومت بنائی آج وہ میرے ساتھ ہیں، نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار میرا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ انتخابات تک پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے صفایا کردیں گے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ کسی کے جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، آج میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑے گا اور پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتا تھا۔

  • گلوکارہ شازیہ منظور کو کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازا گیا

    گلوکارہ شازیہ منظور کو کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازا گیا

    پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے اور حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کو ایک تقریب میں کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا تاہم اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں گلوکارہ شازیہ منظور نے اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ شازیہ منظور کا کہنا تھاکہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے دوران شو اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر پہلے شو چھوڑنے کی دھمکیاں دیں تھی اور پھر کچھ ہی دیر بعد اسی شو میں ہنستے اور گاتے ہوئے دکھائی دیں جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شازیہ منظور نے ایک نجی چینل کے مزاحیہ ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی تاہم انہوں نے شو کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
    سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا
    مردان، چینی کے نرخوں میں کمی ،اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
    رضوان فخر کو جگہ دینے کے لیے کہیں بھی بیٹنگ کرنے کو تیار ہیں

    جبکہ وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران شو شازیہ منظور میزبان اور شریک میزبان کے ساتھ باتیں کر رہی ہوتی ہیں کہ چوہدری بلند بخش نامی شخص کی شو میں انٹری ہوتی ہے جو مہمان گلوکارہ سے بےتکلف ہونے کی کوشش کرتا ہے۔چوہدری بلند بخش کی بے تکلفی شازیہ منظور کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور غصے میں میزبان پر برس پڑتی ہیں اور شو چھوڑ کر جانے لگتی ہیں۔

  • سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

    سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

    عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا تاہم پاکستان میں آج بھی سونا ہزاروں روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3430 روپے کی کمی آگئی۔

    10گرام سونا ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 1923 ڈالر کا ہوگیا تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 گرام سونا 4972 روپے اور فی تولہ سونا 5800 روپے سستا ہوگیا تھا اور کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر آگئی تھی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا اور آج بھی کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر ایک روپے 99 پیسے سستا ہوکر 302 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا، یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

  • معروف  پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے کا جنم

    معروف پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے کا جنم

    دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجئے
    بس ایک بار میرا کہا مان لیجئے

    اردو کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی بہن آشا بھوسلے ایک معروف ہندوستانی پلے بیک گلوکارہ اور کاروباری شخصیت ہیں۔
    وہ ہندی سنیما میں اپنی پلے بیک گانے کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہیں، حالانکہ ان کا ذخیرہ وسیع ہے۔ آشا بھوسلے کا کیریئر 1943 میں 10 سال کی عمر سے شروع ہوا اور چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ ایک ہزار سے زائد بالی ووڈ فلموں میں پلے بیک سنگنگ کر چکی ہیں۔

    اس کے علاوہ، اس نے کئی نجی البمز ریکارڈ کیے اور ہندوستان اور بیرون ملک متعدد سولو کنسرٹس میں حصہ لیا۔
    2006 میں، آشا بھوسلے نے بتایا کہ اس نے 12,000 سے زیادہ گانے گائے ہیں، جسے کئی دوسرے ذرائع نے دہرایا ہے، 2011 میں، انہیں باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ فنکار کے طور پر تسلیم کیا۔
    حکومت ہند نے انہیں 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن سے نوازا۔

    آشا بھوسلے کے کام میں فلمی موسیقی، پاپ، غزلیں، بھجن، روایتی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، لوک گیت، قوالی، اور رابندر سنگیت شامل ہیں، ہندی کے علاوہ، اس نے 20 سے زیادہ ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں میں گائے ہیں۔
    2013 میں، اس نے فلم مائی میں بطور اداکارہ اپنا آغاز کیا، اور اپنی اداکاری کے لیے تنقیدی تعریف حاصل کی۔ آشا نے دو شادیاں کی ہیں پہلی شادی 1949 میں گنپت رائو بھوسلے سے کی وہ لتا منگیشکر کے پرسنل سیکرٹری تھے.

    جبکہ یہ شادی 11 سال بعد 1960 میں ٹوٹ گئی لیکن آشا نے ان سے علیحدگی کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ بھوسلے کا نام برقرار رکھا ورنہ آشا بھوسلے کا اصل نام آشا منگیشکر ہے منگیشکر ان کے والد کے نام کا حصہ ہے۔ 1980 میں آشا نے نامور موسیقار آر ڈی برمن سے شادی کی جوکہ آر ڈی برمن کی وفات یعنی 1994 تک برقرار رہی۔ آشا کی اولاد میں 3 بچے ورشا بھوسلے، آنند بھوسلے اور ہمنت بھوسلے ہیں ۔

  • پی ایم ایم ایل کا 100مقامات پر سہولت سبزی بازار لگانے کا اعلان

    پی ایم ایم ایل کا 100مقامات پر سہولت سبزی بازار لگانے کا اعلان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی میں 100مقامات پر سہولت سبزی بازار لگائے گی اور عوام اس وقت دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکے۔ہم عوام کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔اس بات کا اعلان اینٹی مہنگائی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے نائب صدر فیصل ندیم نے پریس کلب پر اپنے خطاب کے دوران کیا ۔اتوار کے روزشہرقائد میں 100 مقامات پر سہولت سبزی بازار لگائے جائیں گے۔

    جبکہ پورے شہر میں ترتیب فائنل اور ذمہ داریاں لگا دی گئیں ۔جہاں پر شہریوں کو منڈی کےداموں سبزیاں فروخت کی جائیں گی۔سہولت سبزی بازار وں کے حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی اس وقت ملک وقوم کےلیےناسور بن چکی ہے۔روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر عام و خاص پریشان ہے۔ اور حکومتی اقدامات صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں۔عوام کوسہولت دینے کی خاطرکوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    علاوہ ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط آواز اٹھائی اور مہنگائی مخالف بھرپورتشہیری و احتجاجی مہم چلائی ۔احتجاجی مظاہروں کے دوران ہم نےعوام کواپنی مددآپ کے تحت سہولت دینے کا اعلان کیا تھا ۔جس کی تکمیل کےلیے کوشاں ہیں ۔ہم روایتی سیاست سےکرپشن ،جھوٹ،بددیانتی وبداخلاقی کی سیاست کا رخ تبدیل کرکے سیاست انسانیت کی خدمت کےلیے رخ تبدیل کریں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سب سےپہلےسستے سبزی بازاروں کا انعقاد کیا۔ہم عوام کی سہولت کےلیے مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔احمد ندیم اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عوام پر ترس کھائیں۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے ٹھوس پالیسی اختیار کریں ۔اگر آج حکمرانوں ا ور سیاست دانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

  • پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن

    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن

    چین کے شہر اورمچی میں 17 اگست سے 21 اگست کو ہونے والی آموں کی نمائش کے حوالے سے ایوان بالاء کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کنونیئر کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ پاکستان ان چند خوش قسمت ممالک میں سے ہے جہاں ہر طرح کا موسم اور بہترین معیار کا پھل دستیا ب ہے۔ پاکستانی آم کی دنیا بھر میں بہت طلب ہے اور جس معیار کا آم پاکستان میں ملتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اگر موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور ویلیو ایڈیڈ کے ذریعے ہم اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستانی آم کو پاؤڈر بنا کر اور چھوٹے حصوں میں خشک کر کے ویلیو ایڈیڈ کیا جائے تو خاصے مہنگے داموں فروخت کیا جا سکتا ہے۔

    کنونیئر کمیٹی نے وزرات کامرس، ٹی ڈیپ، ایوان بالاء، وزارت خارنہ امور اور دیگر متعلقہ اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے چین کے شہر اورمچی میں پاکستانی آموں کی نمائش انتہائی کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے تعاون سے آئندہ برس بھی نمائش میں حصہ لیا جائے گا جس میں ہزاروں لوگوں کو لے کر جائیں گے تاکہ پاکستانی ایکسپورٹ موثر فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان کار روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دے کر نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چین میں منعقدہ نمائش کے مثبت نتائج سامنے ہیں۔ میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بھی بھر پور تعاون کیا جس کی وجہ سے یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ پاکستان اور چین کا بارڈر 900 کلو میٹر پر مشتمل ہے وہاں ہماری اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں اور پاکستانی وفد نے وہاں کے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، فارما سیوٹیکل، تحقیق کے اداروں سمیت مختلف اداروں کا دورہ کیا اور وہاں کے سرمایہ کاروں، کسانوں اور زمینداروں سے ملاقاتیں کیں۔ چین میں مکئی کی فی ایکڑ پیدا وار 250من کے قریب آتی ہے۔ پاکستان میں بھی پیدا وار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ چین کے ساتھ ہم آم، چیری، ابلا ہوا بڑا گوشت سمیت کئی اشیاء ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی

    چینی کی قیمت 300 تک پہنچنے کا خدشہ

    چینی کی برآمد پر پابندی عائد

    1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پنجاب میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

    ٹی ڈیپ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس کمیٹی نے نمائش کے حوالے سے جو مقاصد طے کیے تھے وہ حاصل کر لیے گئے ہیں۔ پاکستانی آم کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ ویلیو ایڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔ ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ اور سرمایہ کاری فورم کی تجویز ہے جلد عملدرآمد ہو جائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت کامرس نے کمیٹی کو بتایا کہ کرونا وبا کی وجہ سے بارڈر بند تھا اپریل میں کھل گیاہے۔ چین کے ساتھ بذریعہ سٹرک ایمپورٹ، ایکسپورٹ شروع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، قازکستان، کرغستان اور پاکستان کے مابین ایک معائدہ بھی ہوا ہے اور بذریعہ سٹرک ایمپورٹ، ایکسپورٹ ہو سکتی ہیں۔ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔پاکستانی پھلوں کو جوسسز اور پلپ کی شکل میں بھی ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے بھی نمایاں بہتری آسکتی ہے۔ ہمیں بھی بارڈر کھلنے کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان ممالک کے ساتھ مچھلی، سمندری خوراک، لال مرچ، آم، چیری اور دیگر اشیاء کی ایکسپورٹ کو فروغ دینا چاہیے۔

    کنونیئر کمیٹی نے بعد ازاں وزارت کامرس اور ٹی ڈیپ حکام کو چین میں شاندار نمائش منعقد کرانے پر اعزازی شیلڈ بھی دیں۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کے علاوہ وزارت کامرس اور ٹی ڈیپ حکام نے شرکت کی

  • موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں تین لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا، تاہم اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائیں پیکانٹو آٹومیٹک، اسٹانک ای ایکس پلس، اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی اور اسپورٹیج بلاک (لمیٹڈ ایڈیشن) کی نئی قیمتیں بالترتیب 39 لاکھ 50 ہزار روپے، 62 لاکھ 80 ہزار روپے ، 89 لاکھ 20 ہزار روپے اور 96 لاکھ 50 ہزار روپے ہوں گی، جو اس سے قبل 38 لاکھ 25 ہزار روپے، 60 لاکھ 50 ہزار روپے، 88 لاکھ 20 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب تھی۔

    یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے بغیر وجہ بتائے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 15 ہزار 500 روپے سے 17 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیااضافے کے بعد یاماہا وائی بی 125 زی، وائی بی 125 زی ڈی ایکس، وائی بی آر 125، وائی بی آر 125 جی اور وائی بی آر 125 جی بالترتیب 3 لاکھ 96 ہزار روپے، 4 لاکھ 23 ہزار 500 روپے، 4 لاکھ 35 ہزار 500 روپے اور 4 لاکھ 53 ہزار اور 4 لاکھ 56 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

    ادیب، مصنف ، ڈرامہ نگار اور میزبان انور مقصود

    پاک اسٹار آٹو موبائل پرائیویٹ لمیٹڈ نے 100 سے 150 سی سی لوڈر گاڑی اور 200 سی سی رکشے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے 15 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں، جس کا اطلاق 5 ستمبر سے ہو گیا، جس کی وجہ پیداواری لاگت، گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بتایا ہے۔

    نیو ایشیا آٹوموبائل نے اپنے ڈیلرز کو 31 اگست رکشے اور کارگو لوڈرز کی قیمتوں میں 10 ہزار سے 15 ہزار روپے اضافے کی اطلاع دی تھی۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

  • بجلی بل،220 یونٹ والوں کیلئے ریلیف،گیس بھی ہو گی مہنگی

    بجلی بل،220 یونٹ والوں کیلئے ریلیف،گیس بھی ہو گی مہنگی

    صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا ہے

    آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی،صرف 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا گیا،بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی ،اس اقدام سے تقریبا 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے،400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے

    آئی ایم ایف نے بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور دیا، یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کر دیا گیا،گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بجلی بلوں پر پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجا گیا ریلیف پلان آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا تھا

    پاکستان میں شہریوں کے بجلی کے بل اتنے آئے کہ شہریوں نے گھریلو اشیا فروخت کرنا شروع کر دیں تو وہیں خود کشیاں بھی ہونے لگیں، بجلئ کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام نے احتجاج کیا، لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے یوں لگتا ہے کہ عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا، کیونکہ جو بل آیا وہ تو ادا کرنا ہی پڑے گا،

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

  • بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت

    بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوامی ضرورت پوری کرنے کیلئے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی جبکہ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا کم ازکم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کرادیں، بی ایکسچینج کمپنیوں کو 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرنے ہونگے۔

    جبکہ اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کے زمرے میں منتقل نہ ہونے والی بی کمپنیز کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فرنچائز 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرکے دوسری کمپنیز میں ضم ہوسکتی ہیں، بی ایکسچینج کمپنیز، فرنچائز ایک مہینے میں منصوبہ جمع کرکے اسٹیٹ بینک سے این او سی لیں علاوہ ازیں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کوبہترخدمات فراہم کرنا اور ایکسچینج کمپنیوں میں مسابقت،شفافیت لاناہے۔

  • باصلاحیت خواتین گلوکاروں میں سے ایک گل پانڑا

    باصلاحیت خواتین گلوکاروں میں سے ایک گل پانڑا

    پشتون پس منظر کی سب سے باصلاحیت خواتین گلوکاروں میں سے ایک، اندرون و بیرون ملک مشہور، گل پانڑا اپنے گائیکی کے انداز، معصومانہ رویے اور لاجواب انداز کے ذریعے شہرت کی غیر معمولی بلندیوں کو چھو چکی ہیں۔

    گل پانڑا، 6 ستمبر 1989 کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور (پھولوں کے شہر) میں پیدا ہوئیں۔ چونکہ پشاور کئی سالوں سے قبائلی لڑائیوں، دہشت گردوں کے حملوں اور مذہبی جنونیت سے چھلنی تھا، اس لیے یہ کوئی کم تعجب کی بات نہیں کہ ان مشکلات کے باوجود اس نے اپنی 12 سالہ تعلیم اپنے آبائی شہر سے مکمل کی اور اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے پشاور کے سب سے مشہور ادارے میں داخلہ لیا۔ اس نے 2014 میں اسی یونیورسٹی سے سوشل ورک میں ماسٹرز کیا۔ بچپن کے ابتدائی دنوں سے ہی اس کا خواب تھا کہ وہ اپنی سریلی آواز کی وجہ سے گانے گائے۔

    ابتدا میں، وہ حمزہ بابا اور رحمن بابا اور بہت سے دوسرے جیسے مشہور شاعروں کے پشتو گانے گا کر پاکستان، افغانستان اور کچھ دوسرے ممالک میں پشتونوں میں مشہور ہوئیں۔ پشتو گانوں کے باوجود، وہ دھیرے دھیرے اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی میں ماہیہ، دلبر جانی اور کچھ دوسرے جیسے گانے تیار کرکے پورے پاکستان میں مشہور ہوگئیں۔ 2015 میں، اس نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 8 میں عاطف اسلم کے ساتھ فارسی گانے من احمدی میں کام کیا جس نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا۔ ایک بار پھر 2018 میں، وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں دو گانوں کے ساتھ نظر آئیں: راشا ماما ایک سینئر پشتو گلوکار زرسانگا کے ساتھ، ایک پشتو بینڈ خماریاں اور اس نے پاکستانی پاپ گلوکار حسن جہانگیر کے ساتھ مشہور پاکستانی گانا ہوا ہوا گایا ہے۔ مزید برآں، وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور ٹی 10 لیگ میں پختون ٹیم کے ترانے بھی گا چکی ہیں۔

    وہ بالترتیب 2017 اور 18 میں T 10 لیگ سیزن I اور II میں پختون ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر بنی تھیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی ٹیم کی ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر بھی تھیں۔ گلوکاری کے ساتھ ساتھ وہ پشتون ثقافت کی پروموٹر بھی رہی ہیں۔ اس نے دنیا کے مختلف مشہور ممالک جیسے ناروے، مانچسٹر یو کے میں پشتون ثقافت کو فروغ دیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    اس کی کارکردگی کے لیے، وہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں DAF باما میوزک ایوارڈ میں سال 2016 کی بہترین اداکار کے لیے نامزد ہوئی۔ انہیں ان کے مداحوں نے پاکستان کی بیوٹی کوئین کے خطاب سے بھی نوازا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا پر 10 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اسے اپنے گلوکاری کے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے 10 سال ہو چکے ہیں۔ اگرچہ راستے اتار چڑھاؤ سے بھرے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے ان تمام مشکلات کو فتح کیا اور سب سے کامیاب پشتون گلوکارہ ثابت ہوئیں اور انہوں نے نہ صرف کے پی کے بلکہ پورے پاکستان میں خواتین کے لیے ایک مثال قائم کی۔