Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • امن کے لیےشمالی کوریا کےساتھ مل کرکام کرنا چاہتےہیں:چینی صدر

    امن کے لیےشمالی کوریا کےساتھ مل کرکام کرنا چاہتےہیں:چینی صدر

    پیانگ یانگ: چین کے صدر شی جنپنگ نے شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کو بھیجے گئے پیغام میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربات نے عالمی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور عالمی اداروں نے شمالی کوریا پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔تاہم چین نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے الگ راہ اپناتے ہوئے شمالی کوریا کے حکمراں کو ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے۔

    کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف…

    کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جنپنگ نےشمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے کہا ہےکہ عالمی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں کیوں کہ دنیا میں وقت اور تاریخ میں بے مثال تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خصوصی پیغام شی جنپنگ کو تیسری مدت کے لیے چین کا صدر منتخب ہونے پر دی گئی مبارک باد کے خط کے جواب میں بھیجا ہے۔

    چین کے صدر اور شمالی کوریا کے حکمراں کے درمیان ان خوشگوار مراسلوں کا تبادلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا نے اب تک کے اپنے سب سے بڑے اور طاقتور میزائل ’’بین البراعظمی بیلسٹک میزائل‘‘ کا تجربہ کیا ہے۔

    وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    شمالی کوریا کے ’’بین البراعظمی بیلسٹک میزائل‘‘ تجربے سے ایک دن قبل ہی چینی صدر نے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی جس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں حریف ممالک اب مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا۔

    امریکی صدر نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ چین جو شمالی کوریا کا سب سے اہم اتحادی اور اقتصادی فائدہ اٹھانے والا ملک ہے اب شمالی کوریا کو مزید میزائل تجربات سے روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

    آرمینیا اور آذربائیجان پرہونے والے مذاکرات منسوخ

    ابھی یہ واضح نہیں کہ چینی صدر کا شمالی کوریا کے حکمراں کو بھیجے گئے خیر سگالی کے مراسلہ امریکی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہے یا اس کے مقاصد شمالی کوریا کے ہاتھ کو مزید مضبوط کرنا ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو ایک بار پھر چین اور امریکا کے درمیان تعلقات میں درارڑیں پڑتی نظر آرہی ہیں۔ شمالی کوریا کو اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے باعث کئی عالمی پابندیوں کا شکار ہے۔

    تاہم اقوام متحدہ میں رواں برس مئی میں امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی قرارداد کو چین اور روس نے ویٹو کر دیا تھا جس پر امریکا نے چین اور روس پر شمالی کوریا کی مدد کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ دو مہینوں میں میزائل لانچ کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے اور یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ وہ ساتویں جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے جو 2017 کے بعد یہ پہلا جوہری تجربہ ہو گا۔

  • چین اور کیوبا کے درمیان تعلقات میں سرگرمی،اہم معاہدے

    چین اور کیوبا کے درمیان تعلقات میں سرگرمی،اہم معاہدے

    بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ میں کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اول سکریٹری اور کیوبا کے صدر ڈیاز کینیل سے ملاقات کی ۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لئے سیاسی رہنمائی کو مضبوط اور نئے دور میں چین اور کیوبا کے مابین خصوصی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

    آرمینیا اور آذربائیجان پرہونے والے مذاکرات منسوخ

    چینی میڈ یا کے مطا بق چین-کیوبا ہم نصیب معاشرہ ، چین اور لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے درمیان پہلا مشترکہ ہم نصیب معاشرہ ہے،جس سے نئے دور میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے سمت کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اگرچہ چین اور کیوبا کے درمیان زمینی فاصلہ زیادہ ہے لیکن دونوں ممالک کے تعلقات بہت مضبوط ہیں. کیوبا مغربی نصف کرہ ارض کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔

    کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف…

    دونوں ممالک سوشلزم کے راستے پر بھی ایک ساتھ ہیں۔ ڈیاز کینیل سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے لاطینی امریکی اور کیریبین سربراہ مملکت ہیں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور کیوبا کے تعلقات سوشلسٹ ممالک کے مابین یکجہتی و تعاون اور ترقی پذیر ممالک کے مابین پر خلوص باہمی تعاون کا ایک نمونہ بن چکے ہیں۔

    اس وقت، چین سامان کی تجارت میں کیوبا کا سب سے بڑا اور کیوبا کیریبین میں چین کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے. یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2018 میں چین اور کیوبا نے مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ سنہ 2021 میں دونوں فریقین نے “بیلٹ اینڈ روڈ “انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبے پر دستخط کیے تھے۔ ڈیاز کینیل کے دورہ چین کے دوران دونوں فریقین نے “بیلٹ اینڈ روڈ” سے متعلق دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے، جس سے عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے میں نئی تحریک ملے گی ۔

    ناسانےچاند کی نئی تصاویر جاری کردیں

    مستقبل میں چین اور کیوبا سوشلزم کے اچھے ساتھی، مشترکہ ترقی کے لئے اچھے شراکت دار، اور اسٹریٹجک تعاون کے لئے اچھے کامریڈ رہیں گے, نئے دور میں ترقی حاصل کرنے کے لئے دو طرفی تعلقات کی قیادت کریں گے، تاکہ مشترکہ طور پر چین اور کیوبا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ہو اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچے۔

  • پریکٹس سیشن کےدوران اظہرعلی کو حارث رؤف کا باؤنسرلگ گیا

    پریکٹس سیشن کےدوران اظہرعلی کو حارث رؤف کا باؤنسرلگ گیا

    لاہور:انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے بیٹر اظہرعلی کو حارث رؤف کا باؤنسر لگ گیا۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معمول کے مطابق پریکٹس مشگول تھے، اظہر علی بیٹنگ کی پریکٹس کررہے تھے۔

    پریکٹس کےدوران اظہر علی کو حارث رؤف نے تیز رفتار باؤنسر کرائی،گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی۔ گیند لگنےکےبعد ٹیم کے ڈاکٹر نے فوری طور پر اظہرعلی کا مکمل معائنہ کیا،یہ بھی اظہرعلی نے کچھ دیر آرام کے دوبارہ پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

    فیفا ورلڈکپ؛برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

    واقعے کے بعد پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ اظہر علی بالکل خیریت سے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔9 دسمبر سے ملتان میں دوسرا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں ٹیسٹ بیٹر فواد عالم کو ڈراپ کیے جانے کے فیصلے کو اس وقت سب سے زیادہ موضوع بحث سمجھا جارہا ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹر کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔تاہم جب یہ سوال جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں چیف سلیکٹر محمد وسیم کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم ایک فائٹر ہے، اس نے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم حالیہ 3 سیریز میں وہ صرف ایک 50 کرسکے ہیں، قائد اعظم ٹرافی میں بھی انہوں نے اوسط درجے کی کارکردگی دکھائی جس کے بعد ہم نے سعود شکیل کو اسکواڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    محمد وسیم نے مزید کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحا نہ انداز کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے۔انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری ٹیم کو رن اوسط کے معاملے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور تیز کھیلنے کی بات ہمارے بیٹرز کے مفاد میں ہی ہوگی کیونکہ اب کھیل کا انداز بدل رہا ہے۔

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان…

    چیف سلیکٹر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم عموماً 2 سے ڈھائی رن اوسط کے ساتھ ٹیسٹ اننگز میں رنز بناتی ہے جبکہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیمیں عموماً 3 سے ساڑھے 3 کے حساب سے بیٹنگ کر رہی ہیں۔

    پاکستان کے لیے 18 ٹیسٹ 25 بین الااقومی ون ڈے کھیلنے والے محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ کو اس سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے کہ ہم نے اسکور بورڈ کو بھی چلانا ہے اور آپ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یہ بات ہمارے بیٹرز کے کھیل سے بھی دکھائی دے گی۔

  • والد کا انتقال ہوا تو جنازے کے پیسے بھی نہیں تھے سلیم خان نے مدد کی، ساجد خان

    والد کا انتقال ہوا تو جنازے کے پیسے بھی نہیں تھے سلیم خان نے مدد کی، ساجد خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور بگ باس کے امیدوار ساجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو آخری رسومات کے انتظامات سلمان خان کے والد سلیم خان نے کیے۔

    بگ باس میں ایک لڑائی کے بعد جذباتی ہوکر بات کرتے ہوئے ساجد خان نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے امیر نہیں تھا۔ ہدایتکار نے کہا ’14 سال کی عمر میں میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا، شراب پینے کی وجہ سے ان کا جگر پھٹ گیا تھا، میری آنکھوں کے سامنے ان کی ناک اور منہ سے خون نکلتے دیکھا پھر وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے‘۔

    ساجد خان کا ساتھ دینے پر راکھی کو ملی سزا، شرلین چوپڑہ نے الزامات کی بھرمار کر دی

    ساجد خان نے بتایا ’میں روتا ہوا کبھی ایک رشتہ دار کے گھر جاتا، کبھی دوسرے، کیونکہ آخری رسومات ادا کرنے کے لیے میرے پاس پیسے نہیں تھے، ایک رشتہ دار کے ہاں گیا تو میں نے اپنے کانوں سے سُنا،انہوں نے اپنے ملازم سے کہا اسے کہو میں گھر پر نہیں ہوں‘۔ہدایتکارنے انکشاف کیا کہ ’اس وقت جنازے کے انتظامات سلمان کے والد سلیم انکل نے کیے اور جنازہ ہوجانے کے بعد انہوں نے میرے ہاتھ میں کچھ پیسے بھی دیے جن سے میں گھر کا راشن لے کر گیا اور بجلی کا بل ادا کیا‘۔

    سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    یاد رہے کہ ساجد خان بگ باس میں بطورِ امیدوار شرکت کر رہے ہیں تاہم بھارت میں انہیں بگ باس کا حصہ بننے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اورسب انہیں شو نے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • بالی ووڈ سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کر گئے

    بالی ووڈ سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کر گئے

    پونے: بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرم گزشتہ کئی دنوں سے پونے کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے انہیں حالت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

     

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان…

    قبل بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔کچھ دن قبل وکرم گوکھلے کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں قومے میں جاچکے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

    علی ظفر کا خواجہ سراؤں کو بھی اسٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ

     

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے وکرم گوکھلے کی موت کی خبریں پھیلائی گئی تھیں ، جس کی تردید کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ کومہ میں چلے گئے ہیں اور انہیں تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    چند دن قبل موت کی افواہوں پر اداکار کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وکرم گوکھلے 5 نومبر سے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ان کے دل اور گردے ٹھیک طرح کام نہیں کر رہے۔

     

     

     

    وکرم گوکھلے نے امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہیں مشہورِزمانہ فلم ’اگنی پتھ‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ جیسی کئی فلموں میں اہم  کردار ادا کرتے دیکھا گیا۔

  • وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔ٹویٹر پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے، پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نےملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا۔

     

    خیال رہے کہ آج اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے زری پالیسی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی ایک فیصد بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد یہ دوسری مانیٹری پالیسی ہے، اس سے قبل بڑھتی مہنگائی کے پیش نطر مانیٹری پالیسی مسلسل سخت کی جارہی تھی اور اس پالیسی کے تحت رواں سال اب تک شرح سود میں 625 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

  • مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    فیفا ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں سینیگال نے قطر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔قطرسے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے میں سینیگال کی جانب سے پہلا گول 41ویں منٹ میں بولائے نے کیا جبکہ7 منٹ بعد ہی فامارا نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔

    تاہم میچ کے 78ویں منٹ میں قطر کے محمد منطاری نے گول کیا لیکن پھر 84 ویں منٹ میں سینیگال کے بامبا نے تیسرا گول داغ دیا ۔ مقررہ وقت تک اسکور 1-3 رہا یوں سینیگال نے میزبان قطر کو شکست دے دی۔

     

    گروپ اے میں قطر نے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے پر مسلسل 2 میچز میں شکست کے بعد قطر کی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔قطر رواں ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔اس گروپ میں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ میں سینیگال کے ساتھ ایکواڈور اور نیدرلینڈز شامل ہیں ۔

     

     

     فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

     

    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔نیدرلینڈز کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں کوڈی گیکپو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور نے اینر ویلنشیا نے 49 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کیا۔

     

     

     

  • کراچی:مجرموں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں،نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی:مجرموں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں،نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی :قتل، اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تھانہ ڈاکس پولیس نے گرفتار کر لیا,اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں جاری ہیں‌،پولیس حکام کے مطابق مچھرکالونی واقع میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم سمیٹ اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتارہوچکے ہیں‌

    پہلی کاروائی

    پہلی کاروائی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے 28 اکتوبر 2022 کو مچھرکالونی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم بنام نورزمان عرف برما کو فوٹیجز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کر لیا۔

    ظاہرپیر:لڑکی سےناجائز تعلقات کا شبہ،عاشق پرٹنڈ کرا کےتشدد

    ملزم کو مقدمہ 602/22 بجرم دفعہ 147/148/149/302/427/435 ت پ r/w7ATA میں گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری کاروائی

    دوسری کاروائی میں ڈاکس پولیس نے ملزم بنام ابراہیم ولد محمد اسلم کو مچھرکالونی میں اسلحہ کے زور پر چھینا چھپٹی کرتے ہوئے موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی بنام عبدالشکور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 4 موبائل فون اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KPM-5150 برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 657/22 بجرم دفعہ 381A اور 658/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    تیسری کاروائی

    تیسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم بنام نجیم ولد جان بخت بادشاہ کو کو سلطان آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے 52 گرام کرسٹال اور زیراستعمال 125 موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ الزام نمبر 656/22 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کا اندراج کیا گیا۔

    ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی ذیل 3 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    1- مقدمہ الزام نمبر 252/22 بجرم دفعہ 6/9C.
    2- مقدمہ الزام نمبر 69/20 بجرم دفعہ 5/5A.
    3- مقدمہ الزام نمبر 310/18 بجرم دفعہ 6/9B.

    ایک دوسری کارروائی میں ضلع ویسٹ پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب (big) بڑے منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔
    تھانہ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم عبوالفیاض ولد نذیر احمد کی گرفتاری بنگالی پاڑہ سے عمل میں لائی گئی۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہےملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے،ملزم عادی منشیات سپلائیر ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    پولیس نے ایک کارروائی میں ایس ایچ اوتھانہ ڈاکس SIP پرویز علی سولنگی اور اس کی ٹیم کی انٹیلی جنس زرائع کی نشاندہی پر ریاض خان نیازی کے قمار خانے پر چھاپہ مار کر دو جواری گرفتار کرلیئے،جبکہ قمار خانے کا مالک اور اسکا ملازم فرارہوئے

    امروز مورخہ 25.11.2022کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ اعوان کوچ اڈا نیازی محلہ مچھرکالونی کراچی پر جواء سٹہ کھیل رہے ہیں بر وقت کروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپہ مار کر دو جواری ملزمان 1محمد نواز ولد علی نواز 2ندیم ولد نذیرکو جواء سٹہ لگی ہوئی رقم 10900روپے و دیگر سٹہ پر چیاں کے سا تھ گرفتار کر لیا جبکہ قمار خانے کا مالک ریاض خان نیازی ولد گل بادشاہ اور اسکا ملازم بلال ولد سومار فرار ہو گئے

    گرفتار شدہ ملزمان اور عدم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 659/2022بجرم دفعہ 5/5-Aقمار بازی ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا
    ریاض خان نیازی اور بلال جو کہ عادی جواری ہیں اس سے قبل تھانہ ہذ امیں متعدد بار بند ہو کر جیل جا چکے ہیں
    سابقہ کریمنل ریکارڈ ریاض خان نیازی
    1.. FIR No 508/2021 U/S 5/5-A
    2.. FIR No 531/2021 U/S 5/5-A
    3.. FIR No 51/2022 U/S 5/5-A
    4.. FIR No 229/2022 U/S 5/5-A
    5.. FIR No 306/2022 U/S 5/5-A
    6.. FIR No 303/2022 U/S 5/5-A
    7.. FIR No 524/2022 U/S 5/5-A
    8.. FIR No 847/2021 U/S 5/5-A
    9.. FIR No 64/2015 U/S 6/9-B CNS
    10.. FIR No 518/2014 U/S 430/34
    11.. FIR No 207/2014 U/S 365/34
    12.. FIR No 495/2013 U/S 147/148/149/337A(I)
    سابقہ ریکارڈ بلال
    1.. FIR No 508/2021 U/S 5/5-A
    2.. FIR No 531/2021 U/S 5/5-A
    3.. FIR No 51/2022 U/S 5/5-A
    4.. FIR No 229/2022 U/S 5/5-A
    5.. FIR No 306/2022 U/S 5/5-A
    6.. FIR No 341/2022 U/S 5/5-A
    7.. FIR No 524/2022 U/S 5/5-A
    8.. FIR No 598/2022 U/S 5/5-A
    9.. FIR No 654/2022 U/S 5/5-A
    گرفتار شدہ ملزمان کومزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا گیا اور عدم گرفتار ملزمان کی تلاش جاری ہے

  • شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا

    کراچی :شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم خرم نثار کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم خرم نثار نے اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا نام خرم نثار ہے اور ڈیفنس فائیو فائرنگ سے متعلق کچھ وضاحت دینا چاہتا ہوں، میرے سالے کو علم نہیں ہے کہ بات اتنی بڑھ گئی ہے، میں نے اپنے سالے سے گھر سفری دستاویزات منگوائے تھے، جو کہ ایک عام بات تھی۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ سالے کو میں نے کہا کہ میری لڑائی ہوئی ہے کوئی بڑی بات نہیں ہے میں جلد جا رہا ہوں ویسے مجھے جانا ہی تھا، عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب جو کچھ میرے ساتھ ہوا مجھ پر دو الزام لگائے گئے، ایک الزام یہ ہے کہ میری گاڑی میں اسلحہ موجود تھا کیا پولیس اہلکاروں کو میری گن نظر آرہی تھی؟ دوسرا مجھ پر اغوا کا الزام لگا۔

    خرم نثار نے کہا کہ پہلی بات میں بوٹ بیسن گیا ہی نہیں 100 سے 200 کیمرے لگے ہوں گے راستے میں، میری ایک بھی تصویر دیکھا دی جائے تو میں مان لوں، شاہین پولیس کے اہلکار کا کام ہی نہیں تھا مجھے روکنے کا، پولیس اہلکار پراپر یونیفارم میں موجود نہیں تھا، مجھے روکا گیا تو پولیس اہلکار کے ہاتھ میں گن تھی اور وہ کہہ رہا تھا کہ گاڑی کا گیٹ کھولو، پولیس اہلکار نے زور لگا کر دروازہ کھولا تو میں نے شیشہ نیچے کر کے پوچھا کون ہو تو جواب ملا پولیس والے ہیں۔

    ملزم نے کہا کہ میں نے اہلکار سے کہا اگر آپ پولیس والے ہو تو اپنا آئی ڈی کارڈ شو کرو، اگر آپ اپنا کارڈ شو نہیں کراؤ گے تو میں آپ کو پولیس اہلکار نہیں سمجھوں گا، پولیس اہلکار نے اسی وقت مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی میں نے ہلکی سے گاڑی بھگادی اور کچھ فاصلے پر جا کر گاڑی روک دی۔

    ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ میری گن لائسنس یافتہ میری گاڑی میں تھی جو میں پکڑ کر گاڑی کے باہر کھڑا ہو گیا، گاڑی کے باہر پولیس اہلکار میری ویڈیو بناتا رہا، میں نے پولیس اہلکار کو کہا کہ موبائل بلوالو کس تھانے جانا ہے میں چلتا ہوں، پولیس اہلکار مجھے تھانے لے جانا نہیں چاہ رہے تھے۔

    ملزم نے کہا کہ پولیس اہلکار جب تھانے جانے پر راضی ہو گئے تو راستے میں ایک پولیس اہلکار کہنے لگا تھانے کے بجائے کہیں اور جانا ہے، میں نے کہا تھانے جا کر مجھے یقین ہو جائے گا کہ تم لوگ پولیس اہلکار ہو لیکن بات نہیں مانی اور زبردستی دوسرے راستے لے گیا، راستے میں جیسے ہی یوٹرن آیا تو میں نے اسٹررنگ پکڑ کر گاڑی کو نیوٹرل کر دیا۔

    جاری کردہ ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں گاڑی سے اتر گیا تو پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم تجھے وہاں ضرور لیکر جائیں گے اور تیرے ساتھ بہت برا کریں گے، میں ڈر گیا اور کہنے لگا کہ میں نہیں جاؤ گا میری تھانے جانے کی بات ہوئی ہے جس پر پولیس اہلکار نے مجھ پر فائر کر دیا لیکن پولیس اہلکار کی گولی نہیں چل سکی۔

    ملزم نے کہا کہ گاڑی سے باہر نکل کر مجھے باتوں میں لگا کر پولیس اہلکار اپنے انگوٹھے سے پستول کا چیمبر صحیح کرنے لگا تاکہ دوبارہ مجھ پر فائرنگ کر سکے میں ڈر گیا مجھے اپنے بیوی بچوں کی یاد آئی، میں نے اپنے دفاع میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی، میرا مقصد پولیس اہلکار کو مارنا نہیں بلکہ اپنی جان بچانا تھی، میں نے کیا اپنی جان بچا کر گناہ کیا میں اور کیا کر سکتا تھا؟

    خرم نثار نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ اصلی پولیس اہلکار ہے بھی یا نہیں، مجھے مجوراً گولی چلانی پڑی، مجھے پولیس اہلکار کو مارنا ہوتا تو میں شروع میں ہی مار دیتا، جب شروع میں پولیس اہلکاروں نے زور سے گاڑی کا دروازہ کھولا تو میں سمجھا تھا کہ اغوا کار ہیں، میں اپنے بوڑھے والدین سے ملنے آیا تھا اور اکثر آتا جاتا ہوں۔

    ملزم نے مزید کہا کہ میری گن لائسنس یافتہ ہے اور گزشتہ 18 سال سے میرے پاس ہے، میں نے 18 سال میں کبھی بھی گن کا غلط استعمال نہیں کیا ورنہ میرا ریکارڈ نکل آتا، میں نے اپنی گن کا اپنی جان کی دفاع کے لیے استعمال کیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک ملزم نے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا تھا جس کو پولیس اب تک ڈھونڈ رہی ہے۔

  • کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح

    کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا ہے، جو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم کیا گیا ہے ۔یہ عمارت 121,406 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے، اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر عرب امارات کی حکومت کی پاکستان کے لوگوں کے خصوصی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، 27.30 ملین ڈالر کی لاگت سے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر ہوگی

     

    کوئٹہ میں انسٹی ٹیوٹ شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت اور نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید النہیان کی خصوصی محبت اور شفقت کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے

    افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے گورنر میر جان جمالی نے شرکت کی۔ حماد عبید الزابی، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر؛ عبداللہ خلیفہ الغفلی، ڈائریکٹر یو اے ای پاکستان اسسٹنس پروگرام ،ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف اور سینئر سول اور ملٹری حکام بھی شریک ہوئے

    افتتاحی تقریب کا آغاز پراجیکٹ کے مراحل کے بارے میں بریفنگ اور اماراتی انسانی ہمدردی کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشکش سے ہوا جو گزشتہ تین سالوں کے دوران بلوچستان کے علاقے میں جاری تھے

    اس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفیر الزابی اور عبداللہ الغفلی کے ہمراہ محمد بن زاید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میں اس موقع پر برکت، کامیابی، تندرستی اور لمبی عمر، اور متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی، فلاح، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی خواہش کرتا ہوں۔

     

     

    پروجیکٹ ڈائریکٹرنے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات فرد اور معاشرے کی جامع ترقی میں معاون ہوتے ہیں، پاکستان میں صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو تقویت دیتے ہیں اور اسے اپنے شہریوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کے ذریعے، متعدد صحت کے منصوبوں کو لاگو اور مکمل کیا گیا، جن کی نمائندگی پاکستان کے مختلف علاقوں میں متعدد ہسپتالوں، کلینکوں، صحت کے مراکز اور نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام، آلات اور دیکھ بھال کے ذریعے کی گئی۔

     

    یہ انسٹی ٹیوٹ بلوچستان کےپڑوسی صوبوں کے علاقوں اور شہروں کے تمام رہائشیوں کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور علاج، دل اور کینسر کی تشخیص کے ح

    والے سے علاقے کے ہسپتالوں اور کلینکس کے لیے ایک حوالہ مرکز کے طور پر کام کرے گا،

    انسٹی ٹیوٹ سے صوبہ بلوچستان میں 12 ملین پاکستانی مستفید ہوں گے۔ دل کے مریضوں کی تعداد تقریباً 70,900 ہے جن میں سے 1,064 سے زائد سالانہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ روزانہ 500 سے زیادہ مریضوں اور سالانہ 182,000 مریضوں کو تشخیصی اور علاج کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے، 350 نرسوں اور تکنیکی ماہرین کے علاوہ 136 ڈاکٹروں اور ماہرین کے طبی عملے کے ساتھ بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے

     

    انسٹی ٹیوٹ 17 عمارتوں پر مشتمل ہے۔ مرکزی عمارت میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ، خصوصی کلینک، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈینٹل ڈپارٹمنٹ، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن روم، انتہائی نگہداشت کے یونٹس، اور 120 بستروں کی گنجائش والے داخل مریض سوئٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 18 بستروں کی گنجائش کے ساتھ ایک ڈائلیسس ڈیپارٹمنٹ، ایک فارمیسی اور طبی معائنے کے لیے آٹھ خصوصی لیبارٹریز ،ایٹمی تابکاری، بائیو کیمسٹری، ہیماتولوجی، امیونولوجی، بیکٹیریا، مالیکیولر بائیولوجی پروڈکشن، اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے لیے دو دیگر شامل ہیں‌

    انسٹی ٹیوٹ میں ایک بایومیڈیکل شعبہ بھی شامل ہے جو جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے قلبی امراض کے معاملات پر طبی تحقیق اور سائنسی مطالعہ کرتا ہے۔اس میں آزاد انتظامی عمارتیں بھی شامل ہیں جن میں ڈاکٹروں، نرسوں اور منتظمین کے لیے رہائش، مسجد کے علاوہ، ادارے کی انتظامیہ کے لیے ایک عمارت، ڈاکٹروں اور ملازمین کے لیے ایک کلب، انرجی مینجمنٹ اسٹیشن، طبی جمع کرنے کے مراکز شامل ہیں۔ اور خطرناک فضلہ، ایمبولینس طیاروں کے لیے ایک ہیلی پیڈ، فائر اسٹیشن، کنٹرول ٹاورز، باغات، ایک بازار، اور پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں

    افتتاحی تقریب کے دوران  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے متحدہ عرب امارات کے پی اے پی کے ڈائریکٹر کو ہلال پاکستان سے نوازا، جو انہیں  صدر پاکستان عارف علوی نے انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے انتظام اور اجرا میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا تھا۔