Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • جڑانوالہ میں خاتون کےروپ میں بیوٹی پارلر چلانے والا شخص گرفتار

    جڑانوالہ میں خاتون کےروپ میں بیوٹی پارلر چلانے والا شخص گرفتار

    فیصل آباد:خاتون کاروپ دھارکر بیوٹی پارلرپرکام کرنےوالا نوجوان پکڑا گیا۔ مقامی تھانے کےپولیس نے پارلر پر چھاپہ مارا توارسلان نامی نوجوان لڑکیوں والےکپڑے پہنے ہوئےکام میں مصروف تھا جس پراسےحراست میں لےلیا گیا ۔ملزم کی تصاویربھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ جبکہ بیوٹی پارلر کی مالکہ موقع سےفرارہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی۔

     

    تفصیلات کے مطابق شہریوں کی طرف سے شکایت ملی تھی کہ ڈاکخانہ بازار میں نازیہ نامی خاتون نے ایف کنول بیوٹی پارلر کھول رکھا ہے جہاں پر خواتین اپنے بنائو سنگھار کیلئے آتی ہیں اور مذکورہ خاتون نے نوجوان ارسلان کو خواتین کے کپڑے پہنا کر خواتین کو دھوکہ دیتے ہوئے میک اپ کرواتی ہے جس پر تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ایس آئی ظفر خان نے چھاپہ مارا تو بیوٹی پارلر کی مالکہ نازیہ بی بی موقع سے بھاگ گئی جبکہ وہاں پر خاتون کا روپ دھار کر خواتین کا میک اپ کرنے والے نوجوان ارسلان کو پکڑ لیا اور اسکی درگت بنانے کے بعد حوالات میں بند کر دیا اور اس کے خلاف 354 اور 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے بھی بیان جاری کیا ہے۔پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے لڑکی کے بھیس میں بیوٹی پارلر چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ایک خاتون کے ساتھ مل کر عورت کے روپ میں پارلر چلا رہا تھا۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

     

     

    تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • انڈونیشیا؛ ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 255 ہوگئی

    انڈونیشیا؛ ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 255 ہوگئی

    جکارتہ:انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 255 تک جا پہنچی جن میں زیادہ اسکول کے بچے ہیں جب کہ 370 سے زائد زخمی ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے میں کئی اسکول بھی منہدم ہوگئے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں جن کی درست تعداد تو تاحال نہیں معلوم البتہ سب سے زیادہ بچے ہی لقمہ اجل بنے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں ۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔

    انڈونیشیا کے ڈیزازٹرمنیجمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 255 ہوگئی، 31 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ 377 افراد زخمی ہیں۔ جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اب بھی کئی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں میں سے بھی درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جزیروں پر مشتمل ملک انڈونیشیا میں زلزلے آنا معمول کی بات ہیں تاہم کبھی کبھی یہ نہاہت ہلاکت خیز ثابت ہوتے ہیں۔ اگست 2018 میں 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہونے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی اور عملے کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں تاہم کھانے پینے کی اشیاء اور پینے کے پانی کی کمی ہے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • 12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد

    12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد

    کوئٹہ:کسٹم نے کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب ٹرک پر چھاپے میں 12 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ بھارتی گٹکا برآمد کرلیا جس پر واجب الادا ٹیکس کی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کےمطابق ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ایئر پورٹ کے قریب ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا بھارتی نشہ آور گٹکا برآمد کرلیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ گٹکا قلعہ سیف اللہ سے ٹرک میں لوڈ کیا گیا تھا، برآمد ہونے والے گٹکے کی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ انڈین گٹکے پر ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، کسٹم انٹیلی جنس آفیسر کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والے انڈین اسمگلڈ گٹکا ضبط کرلیا گیا ہے۔

    فیصل واوڈا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں پیش،ارشد شریف قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کر دیا

    ڈی جی کسٹمزکےمطابق موصولہ خفیہ اطلاع کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس کی ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر جانے والے ایک ٹرک نمبر TAL-643 کا مسلسل پیچھا کیا کیونکہ اس ٹرک کو اطراف میں چلنے والی تین مختلف گاڑیوں میں سوار افراد باقاعدہ تحفظ فراہم کررہے تھے۔

    ان کے مطابق اس خطرناک صورتحال کے باوجود کسٹمز انٹیلی جنس کی چھاپہ مار ٹیم نے ٹرک کو مداخلت کرتے ہوئے روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرک سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 77 لاکھ روپے مالیت کا بھارتی گٹکا برآمد ہوا جس میں 5 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار مالیت کے ایف او آداب گٹکے کے 580 پارسل اور 2 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے زیڈ 21 گٹکے کے 350 پارسل برآمد ہوئے۔

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین…

    چھاپے میں برآمد ہونے والے گٹکے پر کسٹم ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی مد میں 5کروڑ 55لاکھ کی چوری کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت ایک کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

  • ورلڈ بینک فنڈزکااستعمال؛ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا

    ورلڈ بینک فنڈزکااستعمال؛ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا

    کراچی: ورلڈ بینک کے فنڈز کا استعمال سندھ حکومت کے لیے مسائل کے حل کی بجائے مشکلات کا سبب بنتا جارہا ہے ، اس حوالے سے کراچی سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کیلیے ورلڈ بینک کے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا۔

    ہائیکورٹ میں کراچی کے انفراسٹرکچر کے لیے ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کی جانب سے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال سے متعلق دعوے کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کے وکیل ضیاء مخدوم نے موقف دیا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کیلیے 3 ارب 60 کروڑ روپے کے منصوبے جاری ہیں، یہ منصوبہ کامپیٹیٹو اینڈ لائیو ایبل سٹی آف کراچی (کلک) کے نام سے جاری ہے۔ قواعد کے مطابق منصوبوں میں شفافیت لازمی ہے لیکن فریقین نے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کیلیے اشتہار تک جاری نہیں کیا۔

    درخواست گزار کے مطابق فریقین یہ کام ایمرجنسی کی آڑ میں کر رہے ہیں، پراجیکٹ کے ہر منصوبے کے ٹینڈر کیلیے اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست گزاروں کو بھی ٹینڈرز میں شریک ہونے کا حق دیا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن منصوبوں کے پہلے ٹھیکے جاری ہو چکے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ہر ٹینڈر کی لاگت اور کام کی نوعیت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ اتنی تفصیلات فراہم کرنے کیلیے مناسب وقت دیا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔ عدالت نے حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روکتے ہوئے سماعت 29 نومبر کیلیے ملتوی کر دی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہے،میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے:رابعہ اظفر

    سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہے،میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے:رابعہ اظفر

    کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن رابعہ اظفر نظامی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی شہر کی تعلیم کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی فردوس نقوی، بلال غفار، شہزاد قریشی اوردیگر کے ساتھ ڈی جے سائنس کالج کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی کا کہنا تھا کہ سی اور ڈی گریڈ کے 100 سے زائد طلبا کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ میرٹ کا قتل عام ہے۔

    رابعہ اظفر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بھی اس کالج کا وائس چانسلر گورنر نہیں تھا۔ہمارے دور میں بھی سی ایم صاحب ہی اس کالج کے وائس چانسلر تھے۔ کام کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے۔ڈی جے کالج کو ’’یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس اور ایک انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے طور پر اپ گریڈ کیا جانا چاہیےتاہم یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ اس کالج کے معاملات پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چلائے جائیں۔

    پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج میں ڈی جے سائنس کالج کے باہر کھڑا ہوں۔ اس کالج سے میں نے تعلیم حاصل کی یہاں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا لیکن آج ایسا نہیں ہورہا۔،ہم نے پرنسپل صاحب سے پوچھا کے آپ کو کتنا فنڈ ملتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ صرف 14 لاکھ روپے ملتے ہیں بلڈنگ کی مرمت کے لیے یہ اس کالج کے ساتھ مذاق ہے۔ کالج کے لیے کم از کم ایک کروڑ روپے مختص ہونے چاہئیں۔ یہ لوگ اس شہر کے دشمن ہیں ان لوگوں نے طلبہ کی تعلیم کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔

    فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جے کالج میں پری انجینئرنگ کے 600 طلبہ کو جگہ دی جانی تھی صرف 86 کے داخلوں کا اعلان کیا گیا۔پری میڈیکل کے 200 طلباء کو جگہ دی جانی تھی اور 245 طلباء کو داخلہ دیا گیا تھا۔داخلوں کی میرٹ کی پالیسی پر سنگین سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ آج تاریخی ڈی جے سائنس کالج کا دورہ کیا کالج میں داخلوں کے مسائل پر گہری تشویش ہے۔فیکلٹی کی صورت حال بھی تشویشناک ہے ایسے معزز کالج کے لیے صرف گریڈ 20 کی پوزیشن ہے اور صرف گزشتہ سال گریڈ 20 میں ترقی پانے والے 4 سینئر اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی ساکھ فیکلٹی اور انفراسٹرکچر نے بنائی ہے اور پی پی پی کی حکومت اس کالج اور اس کی ساکھ کو تباہ کرنے کو یقینی بنا رہی ہے۔اس کالج کی طرف سے اب کوئی 4 سالہ ڈگری پروگرام پیش نہیں کیا جا رہا ہے جس میں کئی دہائیوں سے سائنس کے شعبے میں ہزاروں گریجویٹس موجود تھے۔ ڈگری پروگرام لازمی ہے۔

    اراکین سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ محکمہ تعلیم کو سوتے ہوئے پکڑا گیا۔ اسلامیہ کالج ایسا کالج ہے جو تسلیم شدہ اور شاندار ماضی کا حامل ہے۔ اس کے 7000 طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔اس کے احاطے کو خالی نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت سندھ زمین کے مالکان کو معاوضہ دے ورنہ اسے عدالت میں چیلنج کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ عدالتی حکم کی وجہ سے اس جگہ اور احاطے میں اسلامیہ کالج کا وجود ختم نہ ہو۔ کالج کی تعلیم سے متعلق مسائل کو اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • دورہ پاکستان:انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں ایک شیف بھی شامل

    دورہ پاکستان:انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں ایک شیف بھی شامل

    انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں ایک شیف کو بھی شامل کرلیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم نے سات ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلش ٹیم پاکستانی شیف کے بنے کھانوں سے مطمئن نہیں تھی، اس لیے اب ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا شیف ساتھ لائے گی۔

    پاکستانی دورے میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے کھانے سے متعلق رائے دی تھی کہ زیادہ اچھا نہیں تھا جبکہ بعض کھلاڑیوں کو پیٹ کی خرابی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر میزان انگلینڈ ٹیم کے شیف ہوں گے، انہوں نے 2018 کے فیفا ورلڈکپ اور یورو 2020 کے دوران انگلینڈ کی مینز ٹیم کے ساتھ کام کیا تھا۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ بیرون ملک دورے کے لیے خاص طور پر ملازم شیف کو لارہا ہے۔

    اس سے قبل دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے معین علی نے کہا تھا کہ انہیں کراچی کے کھانے لاہور کے مقابلے میں زیادہ اچھے لگے۔

    انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے. محمد وسیم

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

  • چین پاکستان کےساتھ سی پیک منصوبوں پرعملی تعاون کو تیز کرنے کیلئے تیار

    چین پاکستان کےساتھ سی پیک منصوبوں پرعملی تعاون کو تیز کرنے کیلئے تیار

    چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    ترجمان نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو سولر پینل عطیہ کیے ہیں جب کہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں نے کورونا کے خلاف مؤثر تعاون کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک پا کستان اور چین کے تعاون کا اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


    ٹوئٹر پراری بیان میں کہا گیا کہ 18 نومبر 2022 کو لونگی کی ٹیم کو مردان میں سنٹر فار سپیچ اینڈ ہیئرنگ میں مدعو کیا گیا تاکہ وہ لونگی سے 21 کلو واٹ سولر پاور سسٹم کے عطیہ کے لیے ربن کاٹنے کی تقریب میں شرکت کر سکے۔ طلباء اور اساتذہ نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

    عمران خان نے توشہ خانہ میں جیب کتروں والا کام کیا،شرجیل میمن

    لونگی 545M پینلز کا استعمال کرنے والا سولر سسٹم 205 طلباء سمیت 30 افراد پر مشتمل سٹاف کے لیے کافی بجلی پیدا کرے گا، یہ سسٹم سینٹر میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے میں بھی مدد دے گا، طلباء کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہتر ماحول پیدا ہوگا۔

    دوسری جانب چین کے تعاون سے کراچی میں 35 طلباای کامرس بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں۔

    پاک چین کے تعاون سے کراچی میں نوجوانوں میں چین کی کاروباری صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز کے پروگرامز کرائے تھے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے پہلا کورس داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوا جس کے نتیجے میں 35 طلباای کامرس کاروبار سیکھ کر بی آر آئی ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں۔

    نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کا طریقہ سکھایا گیا اور نوجوانوں کو کم سرمائے سے آن لائن کاروبار کرنے کے گر سکھائے تھے۔

    احسن اقبال کا نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

  • آرمی چیف کا  پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    آرمی چیف کا پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کو پاک بحریہ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف افسران سے ملاقات کی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی فضائی اور بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پاک فضائیہ اور بحریہ کے کردار کو سراہا ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے بات چیت کی ۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے پر پاک فضائیہ کی بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پی اے ایف کے اہم کردارپر روشنی ڈالی۔

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین…

    اس کے علاوہ آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کور کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے، آرمی چیف نے راولپنڈی کور میں افسران اور فوجی دستوں سےخطاب بھی کیا، آرمی چیف نےسیاچن اور ایل او سی سمیت ملکی سرحدوں کے دفاع پر راولپنڈی کور کو سراہا۔

    آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔

    فیصل واوڈا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں پیش،ارشد شریف قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کر دیا

  • بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستانی ویزہ جاری

    بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستانی ویزہ جاری

    لاہور: بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلیے پاکستانی ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پہنچنے والے 100ہندو یاتریوں کا واہگہ بارڈر پہنچنے پرمتروکہ وقف املاک بورڈ اورپاکستان ہندومندرمینجمنٹ کمیٹی کے ارکان استقبال کریں گے امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کے بعد بھارتی مہمانوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے حیات پتافی میرپورماتھیلو روانہ کیاجائے گا جہاں شادانی دربارمیں تین روزہ پوجااورمذہبی رسومات اداکی جائیں گی۔


    پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کے مطابق 100 بھارتی ہندویاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں،ہندو یاتریوں کا وفد 22 نومبر سے 3 دسمبر تک شادانی دربار حیات پتافی، سندھ میں شیو اوتاری ستگورو سنت شادرام صاحب کے 314 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔


    بھارت سے آنے والے یاتری 26 نومبرکو خان پورمہرمیں واقع ہندوؤں کے مقدس مقام کی یاتراکریں گے اوررات وہاں قیام کریں گے، 27 نومبرکو گھوٹکی اور28 کوسکھرمیں موجود ہندومندروں کی یاتراکی جائیگی 29 نومبرکو ماتھیلو میں ماتاکالکادیوی کے مندرمیں پوجاہوگی، 30 نومبرکو میرپورماتھیلومیں شادانی ست سنگ ہال میں مذہبی تقریب منعقد ہوگی یکم دسمبرکو یاتری ڈھرکے ستسنگ بھون میں رات گزاریں گے،2دسمبرکو ننکانہ صاحب حاضری دیں گے اورپھر تین دسمبرکو مذہبی رسومات مکمل کرکے واپس لوٹ جائیں گے۔

    ڈپٹی سیکرٹری شرائنزنے بتایا کہ بھارتی ہندومہمانوں کو پاکستان میں قیام وطعام سمیت میڈیکل کی سہولت دی جائے گی،ان کوبہترین سفری سہولیات اورسیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی پاکستان میں ہندو کے ہزاروں سال پرانے مقدس مقامات ہیں جن میں کٹاس راج مندر، شادانی دربار،سادھوبیلہ مندراورپرلاگ مندرقابل ذکرہیں۔

    ٹھٹھہ :ماہی گیروں کاعالمی دن ، کینجھر جھیل کے کنارے پر کیک بھی کاٹا گیا

    شادانی دربار 103 سال پرانا مندر ہے اور دنیا بھر سے ہندو عقیدت مندوں کے لیے ایک مقدس مقام ہے۔ شادانی دربار کی بنیاد 1786 میں سنت شادرام جی نے رکھی جو 1708 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے تحت، بھارت سے ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری ہر سال مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن کے جاری کردہ ویزے دیگر ممالک سے ان تقریبات میں شرکت کرنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کو دیئے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔

    ہندو اور سکھ یاتریوں کو یاترا کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی عبادت گاہوں کے دوروں کی سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے عین مطابق ہےجو پاکستان کے تمام مذاہب کےمذہبی مقامات کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

    توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

  • نوازشریف پرسنگین الزام لگانے والا ہےکون اورکن سے رابطے میں تھا:تفصیلات آگئیں

    نوازشریف پرسنگین الزام لگانے والا ہےکون اورکن سے رابطے میں تھا:تفصیلات آگئیں

    لاہور:نوازشریف پرسنگین الزام لگانے والا ہےکون اورکن سے رابطے میں تھا:تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق لندن میں بیٹھ کرنوازشریف پر سنگین الزام لگانے والے شخص کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے،لندن پولیس کوارشد شریف کے قتل اورعمران خان پر ہونے والے حملے کے حوالے سے مبینہ ثبوت دینے کا دعویداراصل میں پی ٹی آئی کا بڑی خیرخواہ نکلا ہے ،

    سید تسنیم حیدر کہ جس نے لندن میں پریس کانفرنس کرکے ارشد شریف کے قتل اورعمران خان پروزیرآباد میں ہونے والےحملےکا نوازشریف کو مورود الزام ٹھہرایا ہے ، پہلی بات تو یہ ثابت ہوتی ہے کہ یہ شخص پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے میں تھا،

     

    شاید یہی وجہ ہے کہ ارشد شریف قتل سے توجہ ہٹانے اور وقار، خرم، طارق وصی اور سلمان اقبال کے کردار سے توجہ ہٹانے کے لیے اے آر وائی کے رپورٹر فرید قریشی، پی ٹی آئی رہنماؤں طارق محمود اور مہتاب عزیز کی مدد سے لندن میں پریس کانفرنس کی اور سنگین الزامات لگائے

     

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اے آر وائی پاکستانیوں کو تواس حوالے سے من گھڑت کہانیاں سنا رہا ہے لیکن اے آر وائی یہ خبر برطانیہ میں نہیں دکھا رہا کیونکہ وہ ناصر بٹ کے خلاف 250 ہزار پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ ہار چکا ہے۔ دوسری بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ لندن میں‌اس طرح کے جھوٹ پرسخت سزا ہوتی ہے اورکسی کے خلاف ایسی رپورٹنگ کی اجازت نہیں اس لیے اے آر وائی لندن میں یہ منظر نہیں دکھا رہا

     

     

    جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر سید تسنیم حیدر کے پی ٹی آئی والوں سے رابطوں کا سلسلے کے بارے میں انکشافات ہورہے ہیں ،وہاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدرکی پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔

     

    ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تسنیم حیدرکی پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بظاہریہ بندہ فراڈیا لگتا ہے،نہ کبھی نام سنانہ کبھی دیکھا، کچھ چینلز نے اسے سیدھا ن لیگ کا ترجمان بنادیا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شرم کرو، جھوٹ کی بھی کوئی حدہوتی ہے، ذلفی بخاری کا ترجمان ہوسکتا ہے یہ اور اکثرپی ٹی آئی کےاجتماعات میں ہی نظر آتا ہے۔

     

     

     

    یاد رہے کہ سید تسنیم حیدر جو کہ اپنے آپ کو ن لیگ لندن کا ترجمان کے طور پر پیش کرتے ہیں ، جن کی ترجمانی کی تردید مریم اورنگزیب کرچکی ہیں ،یہ سید تسنیم حیدر ارشد شریف کی دردناک موت اورعمران خان پر ہونےوالے حملے کے بارے میں پہلے کچھ اورموقف رکھتے تھے ،

     

    اس حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سید تسنیم حیدر کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے اوپرہونے والے ممکنہ قاتلانہ حملے میں ملوث کرداروں کے بارے میں جو ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا ،عمران ریاض خان ، سمیع ابراہیم اور ایسے ہی ارشد شریف جیسے صحافی باہرکسی دوسرے ملک میں جاکر وہ پیغام وائرل کرنا چاہتے تھے ،

     

    سید تسنیم حیدر اپنی گفتگو میں بڑی ہوشیاری سے اداروں کو بھی اس حملے میں ملوث کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ایک ایسا پیغام بھی شیئر کرجاتا ہے کہ جس سے بہت کچھ وہ عیاں کرنا چاہتا ہے، سید تسنیم حیدر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے پیچھے کچھ ادارو کے لوگ تھے ، لیکن ساتھ ہی سید تسنیم حیدر کہتے ہیں کہ کچھ دن بعد اصل کہانی سامنے آئے گی اور سب کی آنکھیں کھل جائیں گی ، اس سے بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سید تسنیم حیدر اس موقع کی تلاش میں تھا کہ وہ نوازشریف پرسنگین الزامات لگائے اور ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر حملے کونوازشریف کے کھاتے میں ڈال کراپنے آپ کومعصوم عن الخطا قرار دے

     

     

    ادھر سید تسنیم حیدر کے بارے میں مزید انکشافات ہوئے ہیں ،سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔

    دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کے قتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے۔قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزدہوا۔ملزم تسنیم حیدر کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے مدینہ سیداں سے ہے۔