Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ‏کہتا ہےامریکا نےسازش کی،ہمیں معلوم ہےاس کو لیکرہی امریکہ آیا ہے:فضل الرحمان

    ‏کہتا ہےامریکا نےسازش کی،ہمیں معلوم ہےاس کو لیکرہی امریکہ آیا ہے:فضل الرحمان

    شکارپور:‏کہتا ہےامریکا نےسازش کی،ہمیں معلوم ہےاس کو لیکرہی امریکہ آیا ہے،اطلاعات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں اور مغربی تہذیب دین اسلام پر حملہ آور ہیں۔

    یہ بات انہوں نے شکارپور میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے میرا استقبال کیا اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام دین اسلام کیلئے جنگ لڑ رہی ہے، عالمی قوتیں اور مغرب کی تہذیب آپ کے دین پر حملہ آور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے اسکالر یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہم بڑے تقاضوں کو سمجھتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام کی تفریق کرتے ہیں جو مغرب کیلئے قابل قبول ہو۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ آج اسلام کے نمائندے وہ لوگ بن رہے ہیں جنہیں اسلام کی الف ب کا بھی معلوم نہیں۔ دین اسلام کا نام ایسی زبانوں پر آگیا ہے، جن کی زبانوں پر صرف جھوٹ ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جنگ اسی نظریے اور اسی روش سے ہے، اب ہم نے بہت سی منازل طے کرلی ہیں اور منزل کے قریب ہیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • ہم دیکھیں گےلازم ہےکہ ہم بھی دیکھیں گے:فیض احمد فیض کی نظم اورجنرل ضیاء الحق

    ہم دیکھیں گےلازم ہےکہ ہم بھی دیکھیں گے:فیض احمد فیض کی نظم اورجنرل ضیاء الحق

    ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

    فیض نے اپنی مشہور نظم ’ہم دیکھیں گے‘ 1979 میں لکھی تھی۔ اس وقت انھوں نے یہ نظم پاکستان کے آمر جنرل ضیاء الحق کے خلاف لکھی تھی۔

    20 نومبر 1984 فیض اس دنیا کو الوداع کہہ گئے اور 1985 میں لاہور کے الحمرہ آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں گلوکارہ اقبال بانو (2009-1935) نے اس نظم کو گا کر اسے امر کر دیا۔ اقبال بانو دلی میں پیدا ہوئی تھیں اور انھوں نے اپنا بچپن روہتک میں گذارا۔ 17 سال کی عمر میں وہ پاکستان منتقل ہو گئیں

    یہ 1985 کی بات ہے جنرل ضیاء الحق نے غیر اعلانیہ طور پہ ٹی وی اور ریڈیو پر فیض احمد فیض اور ان کے کام پر پابندی لگا رکھی تھی . جنرل ضیاء الحق کے پاکستان میں نہ صرف فیض احمد فیض بلکہ ساڑھی پہننے پر بھی پابندی تھی- ایسے میں الحمرا ہال لاہور میں 13 فروری 1985 کو فیض احمد فیض کی سالگرہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقبال بانو نے انتظامیہ کی ہدایت کے برخلاف سلک کی ساڑھی پہن رکھی تھی یہ گیت گایا تھا
    ” ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے”

    ہجوم تھا کہ ہال کے باہر تک جمع تھا . مجبوراً دروازے کھلے رکھنے پڑے . ہجوم کے اصرار پر لاؤوڈ سپیکر باہر بھی رکھنے پڑے جیسے ہی اقبال بانو نے گیت شروع کیا لوگوں نے اس کے ساتھ گانا شروع کر دیا لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر پولیس نے ہال کی بتیاں بجھا دی لیکن پورے لاہور نے یہ گیت گایا –

    اس گیت کی کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے۔ آڈیو میں آپ کو لوگوں کا جوش اور ولولہ صاف سنائی دے گا -اس پروگرام کی ریکارڈنگ پاکستان سے سمگل کی گئی اور پھر دنیا تک یہ نظم پہنچی۔گیت کی آڈیو کا لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے

    ہم دیکھیں گے
    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
    وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
    جو لوح ازل میں لکھا ہے
    جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
    روئی کی طرح اڑ جائیں گے
    ہم محکوموں کے پاؤں تلے
    جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
    اور اہل حکم کے سر اوپر
    جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
    جب ارض خدا کے کعبے سے
    سب بت اٹھوائے جائیں گے
    ہم اہل صفا مردود حرم
    مسند پہ بٹھائے جائیں گے
    سب تاج اچھالے جائیں گے
    سب تخت گرائے جائیں گے
    بس نام رہے گا اللہ کا
    جو غائب بھی ہے حاضر بھی
    جو منظر بھی ہے ناظر بھی
    اٹھے گا انا الحق کا نعرہ
    جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
    اور راج کرے گی خلق خدا
    جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

  • دلہا سے تلخ کلامی پر لڑکی والوں نے موقع پر موجود دوسرے لڑکے سے بیٹی کی شادی کرادی

    دلہا سے تلخ کلامی پر لڑکی والوں نے موقع پر موجود دوسرے لڑکے سے بیٹی کی شادی کرادی

    بہاولپور:دلہا اورباراتیوں سے تلخ کلامی پر موقع پر موجود لڑکے سے دلہن کا نکاح کراکر رخصت کردیا گیا۔ دلہے نے الزام عائد کیا کہ لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانےکی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی۔

    ان کا کہنا تھاکہ لڑکی والوں نے مارپیٹ کرکے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا اور شادی میں شریک ایک لڑکے سے نکاح کراکر لڑکی کو رخصت کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    ادھرسرائے سدھو میں محبوبہ نے شادی سے انکار پر منشیات فروش کو مال اور ساتھی سمیت گرفتار کرادیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سرائے سدھو کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کی ایک خاتون نے منشیات فروش ابرار سے متعلق پولیس کو مخبری کی کہ وہ منشیات سپلائی کررہا ہے اور اس کے ساتھ اس کا دوست بھی موجود ہے۔

    پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ابرار کو اس کے ساتھی عدیل موہانہ کے ہمراہ گرفتار کرلیا جن سے چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی تاہم پولیس نے ہیروئن کی برآمدگی ظاہر نہیں کی اور صرف تین کلوگرام چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کردیا۔

    دریں اثنا واقعے سے متعلق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اطلاع دینے والی خاتون، منشیات فروش ابرار کی سابقہ محبوبہ ہے جس نے ابرار کی جانب سے شادی سے انکار کرنے پر اسے سبق دینے کے لیے پولیس کو یہ اطلاع دی۔

     

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا تسنیم حیدر کے بیان پر ردعمل آگیا

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا تسنیم حیدر کے بیان پر ردعمل آگیا

    اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں۔اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں، کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس اگر ( ارشدشریف قتل کیس ) کے حوالے سے ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تسنیم حیدر کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔

    دوسرے جانب مسلم لیگ ن لندن کے رہنما زبیرگل نے کہا کہ تسنیم حیدر کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لیکر جائیں گے۔زبیرگل کے مطابق تسنیم حیدر مسلم لیگ(ن) کے ہر گز ترجمان نہیں، یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ تسنیم حیدر شاہ نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے۔

    تسنیم حیدر نے بتایا کہ پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی، مجھ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کےدورے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کےدورے

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے دورے ،اطلاعات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بلوچستان کے شہر لسبیلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے گھروں سے محروم ہونے والے علاقے کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر کیے گئے لال گل گوٹھ میں پہلے سے تعمیر شدہ گاؤں کا افتتاح کیا۔

    لسبیلہ کا یہ علاقہ جس کا گاؤں لال گل گوٹھ حالیہ سیلاب میں بری طرح تباہ ہو گیا جس میں لائیو سٹاک، لوگوں کا ذاتی سامان اور بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر ختم ہو گیا۔ نئے پہلے سے تیار کردہ گاؤں میں ایک پرائمری اسکول شامل ہے، اسے آف گرڈ شمسی توانائی سے روشن کیاگیاہے اورعلاقے کے لوگوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک ٹیوب ویل بھی فراہم کیاگیا ہے۔

     

     

    پاک فرج کےترجمان کی طرف سےاس منصوبےکی تفصیل بتائی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہےکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نےاس منصوبے کوریکارڈ وقت میں مکمل کیاجیسا کہ پاکستانی فوج نے گاؤں والوں سےیہ وعدہ کیا تھا۔

    لسبیلہ پہنچنے پرپاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کمال اظفر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لال گل گوٹھ میں نئے تجدید شدہ پرائمری اسکول کے اساتذہ اور طلباء اور مقامی دیہاتیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر اہل علاقہ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شروع کیے جانے والے بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ اس موقع پر اعلیٰ سول اور ملٹری حکام بھی موجود تھے۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے کوئٹہ کور، ایف ڈبلیو او، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے دستوں سے بات چیت کی اور حالیہ سیلاب میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے عمل کے دوران ان کی کوششوں کو سراہا۔

    لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر، چیئرمین این ڈی ایم اے اور لیفٹیننٹ جنرل کاشف نذیر، انجینئر ان چیف، دورے کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • ملائیشیا:عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی

    ملائیشیا:عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی

    کواللمپور:ملائیشیا کے عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کیلئے واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب مختلف جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کا سوچ رہی ہیں‌

    ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کے مطابق انور ابراہیم کے اتحاد پاکاتان ہراپن (پی ایچ) نے 222 رکنی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ 82 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کی پیریکاتن نیشنل (پی این) 73 نشستوں کے ساتھ پیچھے ہے، موجودہ ملائیشین وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کی حکمران جماعت باریسن نیشنل (BN) اتحاد کو صرف 30 نشستوں پر ہی کامیابی ملی۔

    زیادہ نشستیں جیتنے والے دونوں امیدواروں انور ابراہیم اور محی الدین نے اتوار کو اپنی اپنی کامیابی کا اعلان کردیا حالانکہ نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں میں سے کسی کے پاس حکومت بنانے کے لیے درکار ووٹ نہیں ہیں، حکومت بنانے کیلئے 112 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

    ہفتہ کی رات اپنے حامیوں سے خطاب میں انور ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ انہیں حکومت بنانے کے لیے پارلیمنٹ کے اراکین کی کافی حمایت حاصل ہے اور وہ بادشاہ کو لکھے گئے خط میں اپنی حمایت کی تفصیل دیں گے، جبکہ محی الدین نے اپنے حامیوں کو یہ بتایا کہ وہ صباح اور سراواک سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ایک اتحاد بنانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

    الیکشن میں ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 97 سالہ مہاتیر محمد 53 سال میں پہلی مرتبہ اپنی پارلیمانی سیٹ ہار گئے۔ مہاتیرمحمد نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک ملائیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر کام کیا وہ اپنی پارلیمانی نشست برقرار رکھنے میں ناکام رہے، 1969 کے بعد انتخابات میں مہاتیر کی یہ پہلی شکست ہے۔

  • آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے:عمران خان

    آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے:عمران خان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پر صحافیوں سے ملاقات عمران خان کی ملاقات ہوئی جس میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔

    ملاقات میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے انکی پلاننگ کا پتا ہے، میں آگے کی پلاننگ کر رہا ہوں، یہ اب دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں، الیکشن کرواتے ہیں تو فارغ ہوجائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، ہماری کوشش ہے جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو، نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، میرا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دیں، اسکے بعد ساری بات چیت ہوگی، عوام کی طاقت سے مقابلہ کروں گا، انکی کرپشن کی داستانوں سے پوری دنیا واقف ہے، میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرکے بھی گھڑی کے علاوہ کچھ نہ نکال سکے، گھڑی والے معاملے پر عدالت جا رہا ہوں۔

    عمران خان نے راولپنڈی میں 26 نومبر کے اجتماع کی قیادت خود کرنےکا اعلان کردیا جبکہ مرکزی، صوبائی اورمقامی ذمہ داروں کو ضروری ہدایات جاری کردی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، تحریک کو جبرسے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعےمنزل حاصل کریں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو مستقبل کی پیش بندی اورفیصلہ سازی کا اعلان کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • چینی قرضے ملک وقوم پر بوجھ بن گئے:سالانہ سود 36.3 ارب تک جاپہنچا

    چینی قرضے ملک وقوم پر بوجھ بن گئے:سالانہ سود 36.3 ارب تک جاپہنچا

    سلام آباد: قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کے لیے چین کی جانب سے 4.5 ارب ڈالر کی کرنسی تبادلہ فیسیلیٹی پر واجب الادا سود کی رقم میں 39 فیصد اضافہ ہوگیاجس کے باعث گزشتہ مالی سال میں پاکستان کو اس مد میں36.3ارب روپے ادا کرنے پڑے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مالی سال 2021-22 کے لیے سالانہ فنانشل اکاؤنٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 4.5 ارب ڈالر مالیت کی چینی ٹریڈ فنانس فیسیلیٹی کے استعمال پر پاکستان کو سالانہ سود کی مد میں 36.3 ارب روپے ادا کرنے پڑے۔

    اس سے پچھلے سال پاکستان نے سود کی مد میں26.1 ارب روپے ادا کیے تھے یعنی اس رقم میں صرف ایک سال میں 39 فیصد اضافہ ہوگیا، جو 10.2ارب روپے بنتا ہے۔
    اسٹیٹ بینک نے چائنا پاکستان کرنسی سواپ ارینجمنٹ کے تحت ٹریڈ فنانس فیسیلیٹی کی پوری مجموعی رقم سے استفادہ کیا، جو 4.5 ارب ڈالر یا 30 ارب یوان بنتی ہے۔

    یاد رہے کہ دوطرفہ تجارت اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ، شارٹ ٹرم لیکوڈیٹی سپورٹ اور فریقین کی باہمی رضامندی سے طے ہونے والے کسی بھی دوسرے مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا کے مابین دسمبر 2011ء میں دوطرفہ کرنسی سواپ معاہدہ (سی ایس اے) طے پایا تھا۔

    مالی سال2021ء میں اس معاہدے کی بالائی حد تین سالہ مدت کے لیے 20 ارب یوان سے بڑھا کر 30 ارب یوان یا 4.5 ارب ڈالر کردی گئی تھی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے رواں ماہ بیجنگ کا دورہ کیا اور چینی وزیراعظم سے ٹریڈ فنانس فیسیلیٹی کی بالائی حد میں مزید 10ارب یوان یا 1.5 ارب ڈالر اضافے کی درخواست کی تھی۔

    اگر یہ درخواست چین کی جانب سے منظور کرلی گئی تو رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو اس کے عوض 50 ارب روپے سود ادا کرنا پڑے گا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • کراچی جم خانہ میں‌ 45 واں گولڈ کپ،زبردست مقابلے

    کراچی جم خانہ میں‌ 45 واں گولڈ کپ،زبردست مقابلے

    کراچی:شہر قائد کے مشہور جم خانہ کلب جسے کراچی جم خانہ کلب کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، اس میں خواجہ احتشام الدین میموریل بریج گولڈ کپ ہوا ،جس میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور زبردست کھیل پیش کیا اور کامیابیاں حاصل کیں

    کراچی جم خانہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ پہلے اورابتدائی مقابلے میں اس ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم نمبر6 کاشف شاہ – انیس الرحمان – شیخ عبدالمقیت – وجاہت علی سوری کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور 71.99 پوائنٹس اسکور کیے

    جبکہ ایڈوانچر مقابلوں میں ٹیم نمبر 8 نے محمد نسیم آرزو – سرفراز احمد – سلیم ذکی – شاہین اقبال 64.90 پوائنٹس لیے ، ایسے ہی ٹیم نمبر3 جس میں‌فاطمہ رضا – انور ممتاز قزلباش – ضیاء ہے – اظہر اقبال شامل تھے نے 64.68 پوائٹس اسکورحاصل کیئے

     

     

    جیزی گروپ میں ٹیم نمبر 4 جس میں مرزا ضیاء اللہ بیگ – سید حسین جعفر – مسعود مظہر – میجر زیدی – راشد الغازی شامل تھے 63.13 کا اسکورحاصل کرکے کامیابی حاصل کی ،جبکہ رئیل اسٹیٹ گروپ میں جس میں محمد مبشر پوری – خالد محی الدین – حامد محی الدین – تحسین گھی والا نے کھیل کا مظآہرہ کیا ، اس ٹیم نے 61.47 کا اسکورحاصل کیا

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”570684″ /]

    مائنڈ اسپورٹس کی ٹیم جس میں اصغر عباس زیدی – طارق رشید خان – کام۔ سمیع‘ افضال احمد شیخ شامل تھے ، اس ٹیم نے 57.68 اسکورحاصل کیے، ایسے ہی کے بی اے کی ٹیم جس کا 10واں نمبرتھا، اور جس میں مشاہد حسن صدیقی – طارق ظفر صدیقی – ایس عابد ممتاز – ظفر ذکی – منہاج قدوائی – فرحت عباس شامل تھے ، اس ٹیم نے 47.45 اسکورحاصل کیا

    KG گروپ میں عثمان خالد ذکی – اطہر سعید – طاہر دادا – عثمان اے انصاری – زینت ازورپر مشتمل ٹیم تھی ، اس نے 44.92 پوائٹ اسکورکیئےایسے ہی چیس وی گروپ میں جس میں فاروق غفار – سلیم چامڈیا – اکبر حیات خان – عابد بھائیلہ – عزیر داؤد نے کھیل پیش کیا ، اس ٹیم نے 43.73 کا اسکورحاصل کیا افق مرحلے میں روبینہ سعید ہے – قدسیہ ڈوسا – محمود ڈوسا – میرانگ بائرمجی نے 39.74 پوائنٹس حاصل کیئے،کے جی جے کی درجہ بندی میں جس میں ندیم کاظمی – جلال خان – شیخ حبیب الرحمان – فضل احمد – فیروز کھنڈ والا – کلیم باکزہ شامل تھے ، اس گروپ نے 23.53 اسکورحاصل کیے،ایسے ہی دی پنک ٹیم نوچھی کریئر جس میں نادرہ شیخ – چینو ایوب – لیلیٰ ہاشوانی – طاہرہ نقوی شامل تھیں نے 16.78 سب سے کم اسکورحاصل کیا

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • عالمی بینک؛ کشن گنگا و ریٹلی ہائیڈرو منصوبوں پر پاکستانی اعتراض سماعت کیلیے منظور

    عالمی بینک؛ کشن گنگا و ریٹلی ہائیڈرو منصوبوں پر پاکستانی اعتراض سماعت کیلیے منظور

    نئی دہلی: بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عالمی فورم پر بڑی کامیابی مل گئی، بھارت کے کشن گنگا اور ریٹلی ہائیڈرو منصوبے پر پاکستانی اعتراض کو سماعت کیلئے قبول کر لیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک دونوں منصوبوں کے ڈیزائن 21 نومبر کو ثالثی عدالت کے حوالے کرے گا۔پاکستان کی جانب سے قانونی اور آبی ماہرین پر مشتمل وفد واشنگٹن روانہ ہوگا، وفد میں سیکرٹری آبی وسائل،انڈس واٹر کمشنر اور ماہرین شامل ہوں گے، ڈیزائن اور اعتراضات کی دستاویزات حوالگی تقریب میں بھارتی وفد بھی شریک ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارت دریائے جہلم پر 330 میگا واٹ کا کشن گنکا ڈیم تعمیر کر رہا ہے، اس ڈیم میں بھارت 7 لاکھ کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرے گا، جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ ڈیم میں ایک لاکھ کیوبک میٹر سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہ ہو۔ پاکستان نے ڈیم کے اسپل ویز کی چوڑائی پر بھی اعتراض کر رکھا ہے۔

    دوسری جانب بھارت دریائے چناب پر بھی 850 میگاواٹ کا ریٹلی ڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے، اور اس ڈیم میں ایک کروڑ 40 لاکھ کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ یہاں پر پاکستان کا مقف ہے ذخیرہ کی گنجائش 8.8 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ نہ ہو۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا