Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھی نئے سال کی مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے چین کے تمام بنیادی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جن میں ون چائنا پالیسی کی مکمل پاس داری شامل ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو واحد جائز حکومت تسلیم کرتا ہے جو پورے چین کی نمائندہ ہے، جبکہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے۔

    گوادر میں نایاب موسمی مظہر سمندری بگولے کا مشاہدہ

    ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون اور خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا اور دونوں ممالک خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں۔

    پنجاب پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری

  • پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے،پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

    پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے،پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

    پشاور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    پشاورہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخوا ست پر سماعت کرنے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 متعارف کرایا ہے، آرڈیننس کے تحت لائسینسنگ اور ریگولیشن کے لئے لیگل فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے معاملات کو ریگولیٹ کیا گیا اور اس کے بعد یہ درخواست اب غیر موثر ہوگئی ہےْ

    پنجاب پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری

    فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کیا جاتا ہے جسٹس کامران حیات نے فیصلے میں لکھا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں، اسٹیٹ بینک کے مراسلوں اور سرکلرز کے ذریعے مالی اداروں اور لوگوں کو صرف آگاہ کیا گیا ہے کہ اس قسم کی کرنسی کاروبار میں احتیاط کریں۔

    پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ اسٹیٹ بینک کے مراسلوں میں یہ ذکر نہیں ہے کہ کرپٹو کرنسی کا کاروبار جرم ہے، یا اس کے لئے کوئی سزا ہے، کرپٹو اور ڈیجیٹل فاریکس ٹریڈنگ کی ریگولیشن کا معاملہ پالیسی اور قانون سازی کا ہے اور یہ عدالتی اختیار میں نہیں آتا۔

    سہیل آفریدی کا دورۂ پنجاب ، ناروا سلوک کے شکووں پر خواجہ آصف کا ردعمل

    ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ قانون سازی اور پابندی کا اختیار انتظامیہ اور مقننہ کے پاس ہےدرخواست گزار کے مطابق منی کرپٹو ٹریڈنگ سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خدشات ہے، حکومت کی جانب سے ورچول ایسٹس آرڈیننس 2025 کے تحت ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرا گیا ہے، کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فارکس کے لئے پالسی 2025 آئی ہے، اس سٹیج پر یہ درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہے۔

  • سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

    سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

    حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہوں گی، شہری اور ملازمین اب نئے سال میں تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں، اس سال تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔

    اہم تعطیلات کا خلاصہ:
    5 فروری (جمعرات) – یومِ کشمیر
    21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) – عیدِ الفطر
    23 مارچ (سوموار) – یومِ پاکستان
    1 مئی (جمعہ) – یومِ مزدور
    27 تا 28 مئی – عید الاضحیٰ
    28 مئی (جمعرات) – یومِ تکبیر
    25 تا 26 جون – عاشورہ
    14 اگست (جمعہ) – یومِ آزادی
    25 اگست (منگل) – عید میلاد النبی ﷺ
    9 نومبر (پیر) – یومِ اقبال
    25 دسمبر (جمعہ) – قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس
    26 دسمبر (ہفتہ) – کرسمس کے بعد چھٹی (صرف مسیحی ملازمین کے لیے)

    ماہرین کے مطابق چونکہ کچھ مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہو سکتی ہیں، شہریوں اور دفاتر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ حتمی سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی تعطیلات کی پلاننگ کو حتمی شکل دیں۔

  • اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں انہوں نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،جس میں اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کی جو ان کے وقار یا سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔

    صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس مؤقف پر شکریہ ادا کیا کہ وہ صومالیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی مسلسل اور مستحکم حمایت جاری رکھے ہوئے ہےانہوں نے صومالیہ کے مسائل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کے لیے پاکستان کی مدد بھی طلب کی۔

    اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر صومالیہ کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس پر اسلامی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ اور سوڈان کے علاوہ ترکیہ، یمن، اردن، مصر، الجزائر، کوموروس، جبوتی، گیمبیا، ایران، عراق، کویت، لیبیا اور مالدیپ بھی دستخط کنندگان میں شامل ہیں، نائجیریا، عمان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی اس مشترکہ مؤقف کی حمایت کی ہے۔

    ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ قائد کا پاکستان چاہتے ہیں ،خالد مسعود سندھو

  • پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

    پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں ملائشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کر دیا ہے

    حکام کے مطابق حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے حلال گوشت کو ترجیحی شعبہ قرار دیا ہے اور اگلے پانچ سال میں ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گوشت برآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے 52 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

    منصوبے کے تحت ملائشیا کو گوشت برآمد کرنے کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار مویشی درکار ہوں گے، جبکہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں پانچ سال کے دوران 14 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، اس میں سے 8 کروڑ ڈالر پرائیویٹ سیکٹر اور 6 کروڑ ڈالر حکومت فراہم کرے گی، جانورو ں کی ویکسینیشن اور کولڈ اسٹوریج کی جدید سہولیات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ معیار اور برآمدی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

    پاکستان بار کونسل نے پنجاب پراپرٹی ایکٹ مسترد کر دیا

    پبلک سروس کمیشن نے پی کیڈٹ امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

    اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فوراً واپس لے،صومالیہ

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی  فوجی قیادت کی ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی فوجی قیادت کی ملاقات

    اردنی فوجی قیادت نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا میجر جنرل یوسف الحنیتی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف الحنیتی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی کوششیں ناگزیر ہیں۔

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں،مولانا فضل الرحمان

    اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں، لیکن سیاسی بنیاد پر ایسا اقدام انتشار کو جنم دے گا –

    رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں، لیکن سیاسی بنیاد پر ایسا اقدام انتشار کو جنم دے گا ،صدارتی نظام اس ملک میں پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے،اور آئندہ بھی نہیں چل سکتا،انتخابات شفاف ہوں تو عوامی مینڈیٹ کی عزت ہوگی پاکستان کا مستقبل صرف پارلیمانی نظام سے جڑا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات میں عوامی رائے کا احترام نہیں کیا گیا، اور اگر الیکشن میرٹ پر ہوتے تو آج ملک مہنگائی اور استحصال کا شکار نہ ہوتامولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو سیاست میں مثبت قدم قرار دیا، تاہم واضح کیا کہ ہر جماعت کو احتجاج کا جمہوری حق حاصل ہے، لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر۔

    بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار

    مدارس کی رجسٹریشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے قانون پاس ہو چکا ہے، لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے اگر ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، مگر آئین سے کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے علما کو اعزازیہ دینے کے اعلان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ عمل علماء کی توہین ہے، شریعت میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں، احتساب سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

    افریقا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 غیرملکی سیاح سمیت 5 ہلاک

  • عسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے،خواجہ آصف

    عسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے،خواجہ آصف

    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ کی پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیا ہے-

    نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا آج پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے اور خارجہ پالیسی کے اثرات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،عالمی سطح پر معتبر جریدے فارن پالیسی کی جانب سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اعتراف خوش آئند اور بڑی کامیابی ہے اس رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی نے عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کا اثر نمایاں طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے اور یہ پیش رفت پاکستان کے لیے بڑی فتح ہےپاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے ملک کو شکست دے کر اپنی عسکری برتری کو ثابت کیا، جس کا اعتراف امریکا سمیت دیگر ممالک نے بھی کیا آج پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

    شام میں داعش کا سینئیر رہنما ہلاک اور ایک گرفتار

    خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے معاملے پر بھی عالمی برادری پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہے، جو ایک اہم سفارتی پیشرفت ہےعسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور اسی باہمی تعاون کے نتیجے میں پاکستان کو 2025 میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں، قوم کو ان کامیابیوں پر سیاسی اور عسکری قیادت کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کو ’وِنر‘ جبکہ بھارت کو ’لوزر‘ ملک قرار دیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان نے خطے میں سفارتی نقشہ ازسرِ نو ترتیب دیا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے نتیجے میں واشنگٹن میں توازن پاکستان کے حق میں پلٹ گیا ہے امریکی جریدے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈمارشل عاصم منیر سے ذاتی قربت اور تعلقات کو اس سفارتی فتح کی اہم وجہ قرار دیا۔

    کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے اس نئے دور کی بنیاد بنی، جس کے نتیجے میں پاکستان امریکا کے ایک شراکت دار ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا اور وہ مقام حاصل کیا جو امریکا کے قریبی سمجھے جانے والے اتحادی ممالک بھی حاصل نہ کرسکے۔

  • پاکستان کو  سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کو سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اہم پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگست 2026 میں اس بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ کا پاکستان میں انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایک بڑی کامیابی ہے یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی فٹبال کھیلنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    ذرائع کے مطابق سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے متوقع ہیں اس ایونٹ کے دوران ملک بھر میں فٹبال شائقین کو اعلیٰ معیار کے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام نے بھی اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تمام انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق کیے جائیں گے اس ایونٹ سے پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد ملے گی۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

    ماہرین کے مطابق سیف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج مزید بہتر ہوگا۔

  • میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیے کیے،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار

    میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیے کیے،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیے کیے،تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھا ئی ہے، اور یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا آج شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق مل رہے ہیں-

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی ریاست بغیر آئین کے رہ سکتی ہے؟ ، اگر الیکشن شفاف نہیں ہیں تو جمہوریت کا وجود نہیں ہو سکتا،انہوں نے زور دیا کہ تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھا ئی ہے، اور یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا آج شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق مل رہے ہیں، اور اگر نہیں تو کس کا فرض ہے کہ ان حقوق کا تحفظ کرے-

    قائدِ اعظمؒ۔ ایک عزم، ایک قیادت، ایک انقلاب،تحریر:سیدہ سعدیہ عنبرؔ الجیلانی

    پاکستان اس وقت پانی کی کمی کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، اور آنے والے وقت میں تین چیزیں موت سے کم نہیں ہیں،انہوں نے رول آف لا کو سب سے اہم چیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر عدلیہ آزادی سے کام کرے گی تو ملک کی سمت درست ہوگی کیا ہم آنے والی نسل کو بچانے کے لیے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں؟-

    پنجاب میں4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان

    واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو سزا سنائے جانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی قانون کا سامنا کرنا چاہیے،ثاقب نثار کے دور میں ہونے والے کچھ متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی ہے۔