Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی  يوسفزئی

    سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی يوسفزئی

    شانگلہ:سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی يوسفزې جو کہ صدر ہیں پاکستان تحریک نظام شانگلہ کے، ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ،

    مراد علی یوسفزئی صدر پاکستان تحریک نظام شانگلہ کہتے ہیں کہ سوات بورڈ کوپشاور منتقل کرنے کا عمل درست نہیں ، اس سے پشاور سے دور سوات ، شانگلہ اور دیگرمضافات کے طلبا کے لیے جانا بہت مشکل ہے ، سچ تو یہ ہے کہ اس علاقے کے طلباء اپنے ایک سرٹفکیٹ یا DMC کے لیے پشاور نہیں جاسکتے۔

    مراد علی یوسفزئی کہتے ہیں کہ ان حالات کے تناظر میں اسلئے ھم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔مراد علی یوسفزئی کہتے ہیں کہ سوات شانگلہ اور بونیر کے تمام لیڈرشپ سے اس بارے ہر ممکن کوشش کی درخواست کی جاتی ہے کہ خدارا ہمارے ساتھ دیجھے۔

    مراد علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ فقط ان کا مطالبہ نہیں بلکہ سوات ، شانگلہ اوردیگرمضافات کے طالب علموں ، سوشل ورکز اوردیگرسیاسی اورسماجی تنظیموں کا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ سوات کے طالب علموں کو سوات میں ہی اس قسم کے اتنظامی معاملات حل کرنے کی سہولت دی جائے تاکہ ان کا وقت ، پیسہ اور انرجی ضائع نہ ہو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • جہانگیرترین کا سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ کی امداد کا اعلان

    جہانگیرترین کا سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ کی امداد کا اعلان

    ملتان : جہانگیرترین کا سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ کی امداد کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے دس کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے۔

    معروف سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین کی جانب سے اتوار 4 ستمبر کو سیلاب متاثرین کیلئے 10کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا۔دی جانے والی امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقدی شامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔

    جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ تمام امدادی سامان، رقم جہانگیر ترین کے اداروں کے ذریعے سیلاب متاثرین تک پہنچائی جائے گی،

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جہانگیر خان ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 1 کروڑ روپے دے چکے ہیں ۔ تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید تعاون کی پیشکش کی بھی کی تھی جواس اعلان کے ساتھ پوری ہوگئی

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: فریال تالپور

    سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: فریال تالپور

    کراچی :فریال تالپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اپنے حلقے کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

    فریال تالپور نے رتودیرو میں سیلاب زدہ علاقوں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ فریال تالپور نے بارش متاثرین سے ان کے مسائل اور میسر سہولیات کی معلومات لیں

    پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کومشکل حالات کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہر ایک سیلاب متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    فریال تالپور نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل ترین صورتحال کا مقابلہ صرف باہمی تعاون اور قومی اتحاد سے ممکن ہے، بارش و سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گےپیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے، ریہبلیٹیشن کا کام مکمل ہونے تک چین کی سانس نہیں لیں گے۔

    ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صوبائی وزیرِ داخلہ سہیل انور سیال، اعجاز لغاری، شگفتہ جمانی اوردیگر عہدیداران فریال تالپور کے دورے کے دوران ہمراہ تھے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • کوٹری بیراج میں بڑاریلاداخل،جامشورو میں ایک ہی خاندان کے5افراد ڈوب گئے

    کوٹری بیراج میں بڑاریلاداخل،جامشورو میں ایک ہی خاندان کے5افراد ڈوب گئے

    کوٹری :کوٹری بیراج میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگیا، جامشورو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دریائے سندھ کوٹری بیراج میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے، پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچے کے سیکڑوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔

    جامشورو میں علی آباد کے قریب لنک روڈ انڑپورپر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پانی سے لاشیں نکال لیں جن میں 2 نوجوان لڑکیاں،2 خواتین اورایک بچہ شامل ہیں۔

    ادھراسلام آباد میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹرکا پہلا باضابطہ اجلاس یوا ، جس میں سیلاب کے بعد مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا
    وفاقی دارالحکومت میں ہونی والے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین این ایف آر سی سی، چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی آئی ایس پی آر ، چیئرمین فلڈ کمیشن سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے

    اجلاس میں حکام کی جانب سے سیلاب کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

    انہوں نے کہا کہ 500 فیصد سے زیادہ بارشوں سے سیلاب آیا، ترقی یافتہ ممالک بھی قدرتی آفت کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں، تاہم ہماری قوم نے ڈٹ کر ہر آفت کا سامنا کیا ہے۔ حکومت اور ادارے تنہا کسی بھی آفت کاسامنا نہیں کرسکتے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

     

     

  • ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

    ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کےکپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔افغان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

    افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔

    سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 ، پاتھم نسانکا 35 اور دنوشکا گناتھیلاکا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، راجاپکسا 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے پہلے ایشیا کپ 2022 کے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان نے رحمٰن اللہ گرباز کے 85 رنز کی بدولت سری لنکا کے خلاف مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنا لیے۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    حضرت اللہ زازئی اور رحمٰن اللہ گرباز نے ابتدائی اوورز میں برق رفتار بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا اور 22 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔سری لنکا کی جانب سے مادوشانکا نے 46 کے اسکور پر حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کرکے افغانستان کی رفتار کم کرنے کی کوشش کی لیکن گرباز نے مسلسل تیز بیٹنگ جاری رکھی۔

    رحمٰن اللہ گرباز نے 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 16 ویں اوور میں 139 رنز تک پہنچا کر فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ابراہیم زدران نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 38 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے، انہیں مادوشانکا نے آؤٹ کیا۔

    افغانستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد نبی تھے، جو صرف ایک رن بنانے کے بعد تھیکشانا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں ڈی سلوا اور مینڈس کے گٹھ جوڑ نے رن آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔راشد خان آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو آخری گیند رن آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز 9 رنز پر مشتمل تھی۔

    افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنالیے۔

    اس سے قبل سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم نے ہدف کے تعاقب میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اسی کو دہرانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں اچھی شراکت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ہماری توجہ اسی پر ہے۔

    افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔

    ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچوں میں باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں اور امید ہے آج بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دے دی تھی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    افغانستان: محمد نبی (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، رحمٰن اللہ گرباز(وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران، کریم جنت، راشد خان، سمیع اللہ شنواری، نوین الحق، مجیب الرحمٰن، فضل الحق فاروقی

    سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، چاریتھ اسالینکا، دانوشکا گوناتھیلاکا، بھونوکا راجاپکسا، وانیندو ہسارنگا ڈی سلوا، چمیکا کارونارتنے، مہیش فرنینڈو، دلشان مادوشانکا

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • شوکت ترین آپ آئی ایم ایف کی چھٹی کروارہے تھے یا پاکستان کی؟مفتاح اسماعیل

    شوکت ترین آپ آئی ایم ایف کی چھٹی کروارہے تھے یا پاکستان کی؟مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شوکت ترین جھوٹ بولنا بند کریں، آپ پاکستان کی چھٹی کروارہے ہیں، آپ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ رکوانے کے لیے خط لکھا جائے، آپ آئی ایم ایف کی چھٹی کروارہے تھے یا پاکستان کی؟

    غیر ملکی فنڈز کی رقم 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی میڈیا مہم کے لیے استعمال کی گئی

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے واضح کہا کہ ہم ان کو اسکاٹ فری نہیں جانے دیں گے، آپ کے لیے عمران خان اہم ہوں گے ہمارے لیے ملک کا مفاد مقدس ہے، کیا آپ نے معاہدہ نہیں کیا کہ پیٹرول پر ہر ماہ ٹیکس بڑھائیں گے؟

     

    جیسے نواز شریف کیس کا فیصلہ ہوا، باقیوں کا بھی ویسے ہی ہونا چاہیئے ،اویس لغاری

     

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان تو ملک کا قرض کم کرنے آئے تھے کیا یہ قرضہ کم کیا؟ شہباز شریف نے ایک دن بھی پیٹرول کی قلت نہیں ہونے دی، لوڈشیڈنگ ختم کی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ 40 لاکھ سے زیادہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں، 60 سے 70 ارب روپے خرچ ہوں گے لیکن متاثرین کو پیسے دیں گے وہ مشکل میں ہیں، سیلاب سے علاقے، فصلیں تباہ ہوگئیں اور آپ سیاست کررہے ہیں۔

     

    عالمی برادری پاکستان کے قرضے معاف کردے:سید خورشید شاہ

     

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دس سال سے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے پوچھیں وہاں صحت اور تعلیم کا کیا حال ہے؟ روس سے کیا 70 سال میں پاکستان تیل لے کر آیا ہے، کیا وہ تیل یہاں ریفائن ہوتا ہے؟

  • عالمی برادری پاکستان کے قرضے معاف کردے:سید خورشید شاہ

    عالمی برادری پاکستان کے قرضے معاف کردے:سید خورشید شاہ

    لاہور:وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے عالمی برادری سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کی اپیل کردی۔وفاقی وزیرخورشید شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بھی کہیں گے کہ شرائط پر نظرثانی کرے۔حالیہ بارشوں ا ور سیلاب سے سندھ میں 30 لاکھ کچے مکان اور کپاس کی 70 فیصد فصل تباہ ہوگئی۔

    سیلاب متاثرین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت لاکھوں گھر دوبارہ تعمیر کرکے نہیں دے سکتی، حکومت 19 لاکھ افراد کو 25 ہزار روپے فی کس دے رہی ہے لیکن لوگ پیسے لے کر انکار کردیتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ سیلاب دریائی نہیں آسمانی سیلاب ہے، سندھ میں اندازوں سے 600 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔

    وفاقی وزیرنے کہا کہ کالا باغ ڈیم متنازع ہے، اس لئے دوسرے ڈیموں کو ترجیحاً مکمل کریں گے۔توہین عدالت کیس سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو ڈر ہے وہ پھنس جائیں گے اس لئے دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالتیں ڈر گئیں تو کل کو ہر کوئی ہجوم کے ساتھ فیصلہ لینے چلا جائے گا۔وفاقی وزیرخورشید شاہ نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان عمران خان خود کرچکے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ عام انتخابات 13 اگست 2023 سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے۔خورشید شاہ نے سوال کیا کہ کیا عدالتوں نے کبھی کسی آئین توڑنے والے کو پھانسی دی ہے؟۔

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا حکومت سگریٹ پر ٹیکس لگائے، پاکستان میں دنیا بھر سے سستے سگریٹ ملتے ہیں، سگریٹ پر ٹیکس لگا کر ہمیں 200 ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل لاہورچیمبر آف کامرس میں خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نیلم جہلم بجلی گھر کی بندش نے پسینے چھڑا دیئے ہیں،ہر روز بڑا نقصان ہورہا ہے، مہمند ڈیم پر6 ہفتےمیں دوبارہ کام شروع ہوجائے گا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں چلایا جائےتو ہم بھیک منگے نہیں بن سکتے،بدقسمتی سے سیاست کو گالی بنا دیا گیا ہے، ہم سیاستدانوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، شکر کریں سیاستدان ہیں، ہر طرف سیاستدان جوابدہ ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • سری لنکامعاشی بحران :’فرار ہونے والے‘ سابق صدر نے واپس آکرپھرسیاست شروع کردی

    سری لنکامعاشی بحران :’فرار ہونے والے‘ سابق صدر نے واپس آکرپھرسیاست شروع کردی

    کولمبو:سری لنکامعاشی بحران :’فرار ہونے والے‘ سابق صدر نے واپس آکرپھرسیاست شروع کردی،جو سیاستدان ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے ان کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے _سری لنکا میں معاشی بحران کے رد عمل میں صدارتی محل پر ہزاروں مظاہرین کے دھاوا بولنے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر گوتابایا راجا پکشے سات ہفتوں کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔

    سابق صدرگوتابایا راجا پکشے جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کو بینگکاک سے کولمبو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترے تھے جہاں پارٹی کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ ایئر پورٹ سے گوتابایا راجا پکشے کو مسلح فوجیوں کے حصار میں دارالحکومت کولمبو میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر پہنچایا گیا جو ان کے لیے بطور سابق صدر مختص کی گئی ہے۔

    جولائی کو گوتابایا راجا پکشے اپنی اہلیہ اور دو گارڈز کے ہمراہ ایئر فورس کے جہاز میں مالدیپ کے لیے روانہ ہو گئے تھے جہاں سے وہ سنگاپور گئے اور وہیں سے انہوں نے ای میل کے ذریعے سپیکر پارلیمنٹ کو استعفٰی بھجوا دیا تھا۔

    سابق صدر کے ملک سے فرار ہو جانے کے بعد بھی مظاہرین صدارتی محل میں موجود رہے تھے اور ان کے استعفے کی خبر سامنے آنے کے بعد انہوں نے جشن بھی منایا تھا۔ خیال رہے کہ سابق صدر کے خلاف کوئی عدالتی مقدمہ یا وارنٹ گرفتاری زیر التوا نہیں ہے۔ ان کے خلاف بطور وزارت دفاع کے سیکرٹری مبینہ بدعنوانی کا واحد عدالتی مقدمہ درج تھا جو 2019 میں صدر منتخب ہونے کے بعد آئینی استثنیٰ کے باعث واپس لے لیا گیا تھا۔

    کئی ماہ سے سری لنکا بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے جس کے ردعمل میں ملک بھر میں غیر معمولی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا میں معاشی بدحالی کا ذمہ دارگوتابایا راجا پکشے اور ان کے اہل خانہ کو ٹھہرایا جاتا ہے

    سری لنکا کی حکومت نے اپنے 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے باعث خود کو دیوالیہ قرار دیا تھا۔ قرض کی کُل رقم میں سے سری لنکا کو 27 ارب ڈالر سنہ 2027 تک واپس کرنا ہیں۔ گوتابایا راجا پکشے کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی تاہم 20 جولائی کو پارلیمان میں ووٹنگ سے انہیں صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔

    جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سری لنکا کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے دو ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔ آئی ایم ایف نے دارالحکومت کولمبو میں نو دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ’سری لنکا کو شدید بحران کا سامنا ہے۔

    سری لنکا کے لیے نئے پروگرام کا مقصد معاشی استحکام اور قرض کی پائیداری کو بحال کرنا ہے۔‘ صدر رانیل وکرما سنگھے نے رواں ہفتے قرضوں پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر ٹیکسوں میں مزید اضافے اور وسیع اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

    ان کی حکومت پہلے ہی ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں تین گنا سے زیادہ اضافہ کر چکی ہے اور توانائی کی سبسڈی کو ختم کر چکی ہے، جو آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے لیے ایک اہم شرط ہے۔ سری لنکا غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے باعث ضروری اشیا بھی درآمد کرنے کے قابل نہیں ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • سیلاب سےپاکستانی کسان50سال پیچھےچلاگیا:خصوصی رپورٹ

    سیلاب سےپاکستانی کسان50سال پیچھےچلاگیا:خصوصی رپورٹ

    کراچی :سیلاب سے پاکستانی کسان 50 سال پیچھے چلاگیا ،سیلاب سے پورا ملک ڈوبا ہوا ہے اور پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اب کمزورپڑچکی ہے، کسان اب بھی تباہ کن سیلاب سے اپنے نقصانات گن رہے ہیں جس نے ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈال دیا ہے، لیکن طویل مدتی اثرات پہلے ہی واضح ہیں۔

    سندھ کے ایک کسان، اشرف علی بھنبرو کہتے ہیں‌ کہ ، "ہم 50 سال پیچھے چلے گئے ہیں،” جس کی 2500 ایکڑ کپاس اور گنے کی فصل کٹائی کے دہانے پر تھی، اب ختم ہو چکی ہے۔مون سون کی ریکارڈ بارشوں سے آنے والے سیلاب سے 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور سندھ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

    یہ صوبہ طاقتور دریائے سندھ کے ذریعے دو حصوں میں بٹا ہوا ہے، جس کے کناروں پر کھیتی باڑی صدیوں سے پھل پھول رہی ہے اور آبپاشی کے نظام کے ریکارڈ 4,000 قبل مسیح کے ہیں۔

    صوبہ مقامی طور پر ریکارڈ بارشوں سے بھیگ گیا تھا، لیکن اس پانی کی نکاسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ دریائے سندھ پہلے ہی پورے بہاؤ میں ہے، شمال میں معاون ندیوں سے پھولا ہوا ہے، اور کئی جگہوں پر اس کے کنارے پھٹ چکے ہیں۔بھنبرو نے کہا، "ایک مرحلے پر 72 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی،” انہوں نے مزید کہا کہ صرف ان پٹس پر انہیں کم از کم 270 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    "یہ کھادوں اور کیڑے مار ادویات پر ہونے والی لاگت تھی … ہم منافع کو شامل نہیں کرتے ، جو کہ بہت زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ایک بمپر فصل تھی۔”جب تک سیلاب زدہ کھیتی باڑیوں کی نکاسی نہیں ہو جاتی، بھنبرو جیسے کسان موسم سرما کی گندم کی فصل نہیں لگا سکیں گے جو کہ ملک کی غذائی تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔

    "ہمارے پاس ایک مہینہ ہے۔ اگر اس مدت میں پانی نہیں نکالا گیا تو وہاں گندم نہیں ہوگی،‘‘ سکھر سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع سمو خان ​​گاؤں میں اپنے فارم میں انہوں نے کہا۔پاکستان برسوں سے گندم کی پیداوار میں خود کفیل تھا، لیکن حال ہی میں اس نے درآمدات پر انحصار کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے سٹریٹجک ذخائر کے حصے کے طور پر بھرے ہوں۔

    ان حالات میں جبکہ پاکستان اربوں کا مقروض ہے۔اسلام آباد بہت کم درآمدات کا متحمل ہو سکتا ہے – چاہے وہ روس سے رعایتی اناج خریدے، جیسا کہ زیر بحث ہے۔

    ملک پر غیر ملکی قرض دہندگان کا اربوں کا قرض ہے، اور صرف گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو فنڈنگ ​​دوبارہ شروع کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہوا جو کہ غیر ملکی قرضوں کو بھی پورا نہیں کر سکتا، سیلاب سے ہونے والے نقصان کے بل کی ادائیگی کو چھوڑ دیں جس کا تخمینہ 10 بلین ڈالر ہے۔

    سکھر سے سمو خان ​​تک ایک بلند شاہراہ پر گاڑی چلاتے ہوئے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا چونکا دینے والا منظر پیش کیا جاتا ہے۔کچھ جگہوں پر جہاں تک آنکھ نظر آتی ہے پانی ہے۔ جہاں سیلاب زدہ کھیتوں میں کپاس کی فصلیں نظر آتی ہیں، ان کے پتے بھورے ہو گئے ہیں، جس میں شاید ہی کوئی بیل نظر آئے۔

    سکھر سے 30 کلومیٹر شمال مشرق میں صالح پیٹ کے ایک کسان، لطیف ڈنو نے کہا، ’’آئیے کپاس کو بھول جائیں۔بڑے زمیندار ممکنہ طور پر سیلاب سے باہر نکلیں گے، لیکن دسیوں ہزار کھیت مزدوروں کو خوفناک مشکلات کا سامنا ہے۔

    بہت سے لوگوں کو صرف اس چیز کی ادائیگی ہوتی ہے جو وہ چنتے ہیں، اور صوبے بھر میں بکھرے دیہاتوں میں چھوٹے چھوٹے پلاٹوں پر خوراک اگا کر اپنی کمائی کو پورا کرتے ہیں۔وہ بھی پانی کے نیچے ہیں، اور دسیوں ہزار لوگ اپنے سیلاب زدہ گھروں سے اونچی زمین پر پناہ لینے کے لیے بھاگ گئے ہیں۔

    سعید بلوچ نے کہا، "چننے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا،” جو ہر موسم میں اپنے بڑھے ہوئے خاندان کے افراد کے ساتھ مزدوری کرتے ہیں، اپنی کمائی جمع کرتے ہیں۔
    اس سے صرف کسان متاثر نہیں ہوئے بلکہ سپلائی چین میں ہر ایک کڑی تناؤ محسوس کر رہی ہے۔

    صالح پیٹ کے ایک کپاس کے تاجر وسیم احمد نے کہا، ’’ہم برباد ہو گئے ہیں، جنہوں نے صنعت میں بہت سے لوگوں کی طرح قیمت خرید کو طے کرنے اور مہنگائی اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بچاؤ کے لیے پیشگی رقم ادا کی۔”200 من (تقریباً 8,000 کلو) کے مقابلے میں، صرف 35 من ہی کاٹی گئی ہے،” انہوں نے کہا، انہوں نے مزید کہا کہ اس نے اپنے کاروبار کو بڑھانے کا منصوبہ بند کر رکھا ہے۔

    کاروباربند ہیں ،فیکٹریاں بھی بند ہوگئیں ، غریب کیا کرے گا اس کو بھی کوئی سمجھ نہیں آرہی ، بس اب تو کوئی معجزہ ہی ہے جواس قوم کومشکل صورتحال سے نکال لے ورنہ کئی سال بحالی میں لگ سکتے ہیں

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کو نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد نے ایس ایس یو کے دفتر کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی حکام نے مہمان وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    وفد کو بتایا گیا کہ اسٹیڈیم کے راستے اور میدان میں کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے لیے درجنوں سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔مہمان وفد نے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    سیکیورٹی وفد کراچی کے بعد لاہور میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دسمبر میں 2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے میچز کےلیےپاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

    ادھرپاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی محمد نواز اور خوش دل شاہ نے ایشیا کپ میں اگلے میچز میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایشیاء کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ اور محمد نواز نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    خوشدل شاہ نے بتایا کہ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران کپتان بابر نے بولا تھا وقت نہیں لینا اور کریز پر جاتے ہی ہٹنگ کرنی ہے۔خوشدل شاہ نے تسلیم کیا کہ ہانگ کانگ کے میچ میں شروع میں ہٹ نہیں لگ رہی تھی لیکن چھ، سات گیندوں کے بعد ہٹ لگنا شروع ہوئی تھی۔انھوں نے تسلیم کیا کہ جو غلطیاں ہم سے بھارت کے خلاف میچ میں ہوئی تھیں ان کو ٹھیک کرنے کا کام کررہے ہیں۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    محمد نواز نے اس موقع پر بتایا کہ خوشی کی بات ہے کہ میری ایشیاء کپ کی شروعات اچھی ہوئی ہے اور اچھی لائن اور لینتھ پر بالنگ ہورہی ہے، شاداب اور میری باولنگ پارٹنر شپ اچھی لگ رہی ہے۔