Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ملک کا آئینی سربراہ ہوں اورادارے میرے ہیں,پاک فوج سمیت کسی ادارےکومتنازع نہ بنائیں:صدرمملکت

    ملک کا آئینی سربراہ ہوں اورادارے میرے ہیں,پاک فوج سمیت کسی ادارےکومتنازع نہ بنائیں:صدرمملکت

    لاہور:ملک کا آئینی سربراہ ہوں اور ادارے میرے ہیں,صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے،فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا فوج کا ہی کارنامہ تھا،ان کا احترام کرنا چاہیے۔ سیاستدانوں کو سمجھاتا رہاہوں فوج کو زیربحث مت لایا کریں۔یہ زیربحث لانا اداروں کے مفاد میں نہیں ہے

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پرپکڑے گئے۔ پارٹی سیکرٹری کے طور پرمیں نے اسد قیصر اور سیما ضیاء کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کےلیے کمپنی بنانا ہوتی ہے، امریکا، کینیڈا میں قانون کے مطابق کمپنی کھولنے پر کہا گیا کہ یہ پرائیویٹ کمپنیز ہے۔

    بجلی مہنگی کر کے مزید کتنے ارب کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈالنے کی تیاری

    لاہور میں صحافیوں سے پاکستان کے پریشان کن حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا رہتاہوں چیزیں ٹھیک نہیں ہیں۔ پریشان ہوں اور محسوس کرتاہوں کہ خلیج بڑھتی جارہی ہے اسے کم ہونا چاہیے۔ تمام پارٹیز کو مثبت،اہم معاملات پر افہام وتفہیم پیدا کرناچاہیے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل تو تمام پارٹیاں جلد الیکشن کی بات کررہی تھیں لیکن اب ہی رائے بدلی ہے، الیکشن اچھا حل ہے تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر طے کریں کہ کب الیکشن ہونے چاہییں۔

    عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول بھٹو

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاستدان ایک میز پر نہیں بیٹھ رہے،ان کو اکٹھا بٹھانےکی ضرورت ہے، صدرکی حیثیت سے خود اکٹھا نہیں کرسکتا،کہہ ہی سکتا ہوں۔ سیاستدانوں کو کلاس روم کی طرح گھنٹی بجاکر تو بٹھایا نہیں جاسکتا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور آرمی چیف کی تقرری پر بھی باتیں ہورہی ہیں، ججز تقرری پر چیف جسٹس نے کہا کوئی معیار ہونا چاہیے اور میں اسکا حامی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈر اور دوست ہیں، میں ان سے واٹس ایپ پر رابطے میں ہوں، لیکن جتنی ملاقات شہباز شریف سے فون پر ہوئی اور بات ہوئی، عمران خان کے ساتھ بطور وزیراعظم اتنی نہیں ہوئی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 85 سمریاں آئیں، صرف 4 یا 5 ہی روکی گئیں، ای وی ایم پراجیکٹ میری تخلیق ہے۔ای وی ایم کے حوالے سے عارف علوی نے کہا کہ نوید قمرہ اور شازیہ مری کو قومی اسمبلی میں ای وی ایم سے متعلق کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

    سستی پن بجلی مہنگی کرنے کی واپڈا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ عمران خان کو مینجمنٹ کے معاملے پر بتاتے رہے ہیں، لیکن ان کا اپنا موقف ہے۔ سوشل میڈیا پر سب برا نہیں ہے، 90% اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں، میں ملک کا آئینی سربراہ ہوں اور تمام ادارے میرے ہیں، سب میری عزت کرتے ہیں

  • فی یونٹ بجلی مزید9روپے90پیسےمہنگی کردی گئی

    فی یونٹ بجلی مزید9روپے90پیسےمہنگی کردی گئی

    نیپرا نے اگست کیلئے فی یونٹ بجلی مزید 9 روپے 90 پیسے مہنگی کردی,اطلاعات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کیلئے بجلی 9 روپے 90 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مدمیں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

     

    پُرانا پاکستان مبارک ہو:حکومت نےآتے ہی 5 روپے بجلی مہنگی کردی

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، پہلےمئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا جو صرف ایک ماہ کیلئے تھا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت ایک روپے 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا، جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

    عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول بھٹو نے کل احتجاج

    یاد رہے کہ تین دن پہلے بھی کچھ ایسی خبریں آرہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی آئندہ 3 ماہ کے لیے مزید 57 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

    نیپرا نے بجلی یونٹ میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

    نیپرا فیصلے کے مطابق اگست ستمبر اور اکتوبر میں ہر ماہ 57، 57 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے۔فیصلے مطابق ماہانہ 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

    نیپرا کی طرف سے جاری فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کے یکساں ٹیرف کو برقرار رکھنے کے لئے کےالیکٹرک کے صارفین کے لئے 3 ماہ فی یونٹ بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں‌ : نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک کے سوا ملک بھر کی 10 ڈسکوز کے صارفین سے یہ اضافہ پہلے ہی وصول کیا جا چکا ہے، اب کراچی کے صارفین سے جون جولائی اور اگست کی بجلی کھپت کی بنیاد پر 3 ماہ تک یہ اضافہ وصول کیا جائے گا۔

  • ایف اے ٹی ایف کی شرائط پراینٹی بےنامی زونز کی تعداد بڑھانےپرمشاورت جاری

    ایف اے ٹی ایف کی شرائط پراینٹی بےنامی زونز کی تعداد بڑھانےپرمشاورت جاری

    اسلام آباد:حکومت پاکستان ایف اے ٹی ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئی ہے اوریہی وجہ ہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے خلاف اقدامات کے لیے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرحکومت نے اینٹی بے نامی زونز کی تعداد بڑھانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت اینٹی بے نامی زونز کی تعداد بڑھا کر 7 کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں اینٹی بے نامی زونز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اس سے پہلے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اینٹی بے نامی زونز قائم ہیں۔نئے بے نامی زونز کے لیے قانونی ٹیم اور لاجسٹک سپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔نئے اینٹی بے نامی زونز کے قیام سے مالیاتی جرائم کی شرح میں کمی آنے کا امکان ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

    یاد رہے کہ جون کے وسط میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کے بارے میں پھرامتیازی رویہ برقرار رکھا گیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کر لیے ہیں جس کے بعد فیٹف کی ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کا تعین کرے گی کہ پاکستان نے سفارشات پر عمل کیا ہے یا نہیں۔

     

    پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔آرمی چیف

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی مد میں اصلاحات کی ہیں اور پاکستان کا دورہ کر کے اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات مسقتبل میں نافذ العمل رہ پائیں گے یا نہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے نیوز کانفرنس کے دوران مزید بتایا کہ ’پاکستان کو آج گرے لسٹ سے نکالا نہیں جا رہا۔ ملک کو اس فہرست سے نکالا جائے گا اگر یہ مقامی دورے میں کامیاب ہوتا ہے۔‘

    ایف اے ٹی ایف اجلاس جاری،حنا ربانی کھر اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اعلان اس کے بعد کیا جائے گا۔ساتھ ہی ایف اے ٹی ایف نے پاکستان میں اینٹی بے نامی زونزبڑھانے کا مطالبہ کردیا تھا جس پرعمل درآمد جاری ہے

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    کراچی :محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے باعث مزید تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی اور ٹھٹھہ کے قریب ہوا کا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہوا کا دباؤ شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ تاہم ماہی گیروں کو 14 اگست تک سمندر میں نہ جانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ تمام اداروں کو محتاط رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، حافظ نعیم

    محکمہ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 12 اور 13 اگست کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورہ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ خوف ہے۔ دریں اثناء قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی اور ڈیرہ کے بارشی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    امتحانات ملتوی

    قبل ازیں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارشوں کی وجہ سے کراچی میں جمعہ 12 اگست کو ہونے والے انٹر آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں، یہ امتحابات اب منگل 23 اگست کو ہونگے۔

    علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی میں 12 اور 13 اگست کو ہونے والے (شام/صبح) کے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ان امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراؤنڈ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔

    اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پیپرز اور پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے پرچوں میں آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اسلامک ایجوکیشن، سوکس، ایتھکس کا پیپر شامل ہے جب کہ خصوصی امیدواروں کا سال دوم فائن آرٹس کا پیپر بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے 23 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر مقررہ شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات کو دوبارہ ترتیب دیں۔

  • خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری:ایرانی سائنسدانوں کو بڑا ہدف دے دیا گیا

    خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری:ایرانی سائنسدانوں کو بڑا ہدف دے دیا گیا

    تہران :ایران کی حکومت کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ قومی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہو گئی۔اس حوالے سے حکومت نے ایرانی سائنسدانوں کواس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے

     

    ایرانی میزائل حملوں سے کیا نقصان ہوا، ٹرمپ بول پڑے، کہا ہم ایران کویہ کام نہیں…

    ایسنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خیام سیٹلائٹ کو مستحکم بنانے کا عمل کامیابی سے کیا گیا جس کے بعد ایرانی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہوگئی۔

    امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں پر برطانیہ نے کیا اہم اعلان

    انہوں نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران نے کافی ترقی کی ہے اور ایرانی کمپنیاں، مختلف شعبوں میں خیام سیٹلائٹ کی معلومات اور تصاویر کا فائدہ اٹھائیں گی۔

    واضح رہے کہ ایران روس کے تعاون سے مزید خیام سیٹیلائٹ کے ورژن 2،3 اور 4 بھی تیار کرے گا۔

    ایرانی میزائل نے نیوی کی مشقوں میں اپنے ہی بیس فوجی مار دئیے

    مقامی سطح پر تیار ہونے والے سیٹلائٹ خیام کو منگل کی صبح دس بجکر بائیس منٹ پر قازقستان کے بایکونور خلائی اسٹیشن سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا جس نے طے شدہ مدار میں پہنچنے کے بعد سکنگل بھی ارسال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایرانی حکومت کی طرف سے جدید میزائل کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پیداوار شروع کرنے کا بھی پروگرام ہے

  • پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے،وزیراعظم

    پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجاری معاہدے پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کیا معاہدے پر وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور ترکی کے وزیرتجارت مہمت مش نے دستخط کئے ، تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدر ی سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات میں یہ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے  دنوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے۔ اس پر کئی سالوں بات چیت ہو رہی ہے مئی میں ہمارے ترکی کے دورے کے بعد پاکستان اور ترکی کی طرف سے معاہدے کے لئے کوششوں کو تیز کیا گیا ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی مثالی قیادت میں ترکی کے وزیر تجارت مہمت مش اور پاکستان کے وزیر تجارت سید نوید قمر اور دونوں ممالک کے سفرا اور دیگر حکام نے بہت محنت کی ہے جس کے بعد یہ معاہدے طے پایا ہے  پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش اور صلاحیت موجود ہے اور تجارت کے فروغ کے لئے ہم بھرپور عزم رکھتے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے نئی راہیں کھلیں گی اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی ہمیں اس معاہدے پر پوری طرح عملدر آمد کو یقینی بنانا ہے۔

    وزیرتجارت سید نوید قمرکا کہنا تھا کہ کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے کے تحت دونوںممالک اپنی اپنی مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے اور اس سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہو گی۔ پاکستان اور ترکی نے تجارت کے لئے مختلف اشیا ءپر ایک دوسرے کو رعایت دی ہے ہم اپنی دوطرفہ تجارت کاحجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔اس معاہدے سے ہمیں اپناہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے کاروباری طبقات بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

  • یوٹیوب اور ٹک ٹاک پہلی ترجیح:امریکی نوجوانوں کی ترجیحات بدل گئیں

    یوٹیوب اور ٹک ٹاک پہلی ترجیح:امریکی نوجوانوں کی ترجیحات بدل گئیں

    وا شنگٹن:امریکی نوجوانوں نے فیس بک کو چھوڑ دیا، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پہلی ترجیح۔ فیس بک اب صرف بوڑھوں میں مقبول ہے، پیو ریسرچ کا تازہ ترین سروے سامنے آگیا۔

    امریکا کے معروف تحقیقاتی ادارے پیوریسرچ سنٹرکے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی نوعمرشہریوں نے گذشتہ سات سال کے دوران میں فیس بُک کا استعمال ترک کردیاہے اوروہ اب ویڈیو شیئرنگ ایپس یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    پیو کا یہ ڈیٹا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیس بک کی مالک کمپنی میٹا ٹک ٹاک کے مقابلے میں اربوں ڈالرکے اشتہاری کاروبار کھو چکی ہے ،سروے میں شامل قریباً95 فی صد نوعمرافراد نے کہا کہ وہ یوٹیوب استعمال کرتے ہیں جبکہ 67 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کے صارفین ہیں۔

    فیس بک کی جانب سے جعلی تبصروں کے خلاف کریک داؤن،

    سروے میں شامل صرف 32 فی صد نوعمروں نے کہا کہ وہ فیس بک پرلاگ اِن کرتے ہیں ۔محققین نے بتایا کہ قریباً 62 فی صد نوعمرافراد نے کہا کہ وہ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں جو فیس بک کی مادرکمپنی میٹا ہی کی ملکیت ہے جبکہ 59 فی صد نے کہا کہ وہ سنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔

    فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    میٹا کے لیے تھوڑی سی اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی تصاویراورویڈیو شیئرنگ کی سروس انسٹاگرام امریکی نوعمروں میں 2014-2015 کے سروے کے مقابلے میں زیادہ مقبول پائی گئی ۔سروے میں شامل ایک چوتھائی سے بھی کم نوعمرافراد نے کہا کہ وہ ٹویٹرکبھی کبھاراستعمال کرتے ہیں۔

    فیس بک پڑھ کر لڑنا شروع کردیں تو یہاں نظام ہی نہیں چل سکتا،عدالت

    اس مطالعہ میں اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ غیرمعمولی مبصرین کو کیا شبہ ہوسکتا ہے اور وہ یہ کہ95 فی صد امریکی نوعمر افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسمارٹ فون ہیں۔نیزان میں سے زیادہ ترکے پاس ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹرہیں۔محققین نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ سات سال قبل کے سروے کے نتائج کے مقابلے میں مستقل طور پر آن لائن رہنے والے نوعمربچّوں کی تعداد قریباً دُگنا ہوکر 46 فی صد ہوگئی ہے۔پیو کے مطابق یہ رپورٹ 1316 امریکی نوعمرلڑکے لڑکیوں کے سروے پرمبنی تھی۔ان کی عمریں 13 سال سے 17 سال تک تھیں۔

  • پاکستانی قوم خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی:سید فقیر حسین بخاری

    پاکستانی قوم خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی:سید فقیر حسین بخاری

    کراچی:مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری نے تنظیمی دورے کے دوران یہ بات کراچی میں مسلم لیگ قیوم کے صدر وقار امان، مسلم لیگ قیوم سندھ کے منیارٹی ونگ کے صدر نقاش ڈینئیل اور ہندو برادری سے آئے سپورٹر راج کمار سے ملاقات میں کہی۔

    مسلم لیگ ق کاچوہدری شجاعت حسی طارق بشیرچیمہ کی

    ترجمان فیصل بھٹی نے بتایا کہ پارٹی سربراہ نے ملاقات میں مختلف امور پر بات کی اور مقامی عہدیداران کو تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔

    مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا،الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے ڈی نوٹی فائی

     

    کراچی یو سی 12 صدر ٹاؤن سے چیئرمین کے بلدیاتی الیکشن میں کھڑے مسلم لیگ قیوم کے امیدوار وقار امان کی حوصلہ افزائی کی اور انکی راہنمائی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وقار امان نے پارٹی سربراہ کو الیکشن کی تیاریوں سے متعلق بریفننگ دی۔

     

     

    مسلم لیگ قیوم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی قوم خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے جڑے ہر فرد کا خواب ہے کہ وہ خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی طرح اس ملک و قوم کی خدمت کرے۔

    ترجمان کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبوں کو اختیارات دے کر وفاق لاتعلق نہیں ہو سکتا، ملک کی ترقی کے لیے ہمیں ترقیاتی بجٹ کے غلط استعمال کو روکنا ہو گا۔

    ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا ،مسلم لیگ ن

     

    اس موقع پر مرکزی ترجمان پاکستان مسلم لیگ قیوم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل بھٹی اور سوشل میڈیا آرگنائزر مخدوم ثقلین بخاری بھی موجود تھے۔ کراچی میں مختصر دورہ مکمل کر کے مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری اپنی پارٹی کے عہدیداران کے ہمراہ دورہ بلوچستان پر کراچی سے گوادر روانہ ہو گئے۔

  • پاکستان بلا کسی ذات پات  کی تفریق  ہم سب کا ہے، وزیراعظم

    پاکستان بلا کسی ذات پات کی تفریق ہم سب کا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقلیتوں کی بھلائی ، قومی ترقی کی جدوجہد میں ان کی مکمل شمولیت کے لیے کوششیں جاری رکھنے اور وسائل کو بروئے کار لانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان بلا کسی ذات پات، رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار اقلیتوں کے قومی دن کے مو قع پر اپنے پیغام میں کیا۔

    پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    انہوں نے کہاکہ ہر سال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے، ان کے ہماری عظیم قوم کا لازم حصہ ہونے اور مذہبی اقلیتوں کے احترام کے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے 11 اگست کو “قومی اقلیتی دن” کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے، قرآنِ پاک کے مطابق دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ، یہ قرآنی حکم سنت نبوی کے ساتھ مل کر اس اصول کی بنیاد فراہم کرتا ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1948 کو قوم سے اپنے خطاب میں بیان کیا تھا۔

     

    پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا. عبدالقادر پٹیل

     

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے آئین میں مذہب کی آزادی اور اقلیتوں کے افراد اور املاک کی تکریم کو باقائدہ قانونی شکل دی گئی ہے، حکومت کو نہ صرف ان ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے بلکہ ان مقاصد کے حصول کے لیے اپنے عزم کی مستقل یاد دہانی کے طور پر حکومت نے 11 اگست کو سرکاری سطح پر شاندار طریقے سے قومی اقلیتی دن منانے فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان اسباب کا خاتمہ اور خامیوں کی اصلاح کرنا جو سماجی و مذہبی استحصال کا باعث بن سکتی ہیں ہماری حکومت کی پالیسیوں کا بنیادی ستون ہے، سماجی و اقتصادی خلیج کو پورا کرنے اور اقلیتوں کے لیے تعلیمی اداروں اورنمایاں خدمات کی فراہمی کے لیےنمائندہ فورمز پر خصوصی کوٹہ مختص کرنے جیسے اقدامات سے قومی سطح پر ہر کسی کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے، اس کے علاوہ اقلیتوں کے معاشی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کے یقینی تحفظ اور ترقی کے لیے وقف مالی امداد بھی ان اقدامات کا حصہ ہے۔

     

    آج ان لوگوں کو افسوس ہو رہا ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا،مریم اورنگزیب

     

    وزیر اعظم نے کہا کہ میں اقلیتوں کی بہتری اور قومی ترقی کی کوششوں اور جدوجہد میں ان کی مکمل شمولیت کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے، وسائل کو بروئے کار لانے اور انہیں مزید وسعت دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر تمام اقلیتی برادریوں سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ رواداری اور باہمی اتفاق کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں یہی واحد راستہ ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کے ہمارے مشترکہ مقصد کے حصول کا باعث گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بلا کسی ذات پات، رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

  • پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے پارلیمنٹ ہاوْس میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کا باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسٹریٹجک تعاون شراکت داری ” پاک – چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی اور دونوں برادر ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے قومی مفاد کے بنیادی امور”ون چائنا پالیسی“ پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے بنیادی قومی مفاد کے امور، جموں و کشمیر تنازعہ اور ایف اے ٹی ایف پر چین کی حمایت کو سراہا اور پاکستان پاک -چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے، چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چین علاقائی امن کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کو تائیوان کی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور تائیوان کا مسئلہ سنگین ہونے کی صورت میں علاقائی امن اور استحکام شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور دنیا کے دیگر خطوں میں جاری تنازعات کے بعد دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی اور نیا تنازعہ اگر پیدا ہوتا ہے تو اس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    بعد ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ٹوگو کے وزیر خارجہ پروفیسر رابرٹ ڈو سے نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے مارچ 2022 میں اسلام آباد میں ہونی والی او آئی سی-سی ایف ایم کانفرنس میں ٹوگو کے وزیرخارجہ کی شمولیت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران مشترکہ اقدار، اور باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی پر باہمی تعاون کی تعریف کی اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول او آئی سی، اے یو، یو این اور ایکو واس(ECOWAS)میں ٹوگو کا تعاون قابل ستائش ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی اور دفاعی تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے ٹوگو کے وزیر خارجہ کو مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ صحت، انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور ٹوگو کے وزیرخارجہ کی دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ٹوگو کے وزیرخارجہ رابرٹ ڈوسے نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے ٹوگو کے وفد کو ایوان بالا اور قانون سازی کے کام کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ٹوگو کی پارلیمان کے سٹاف اور اراکین پارلیمنٹ کے لئے معاونت فراہم کر سکتا ہے اور پارلیمانی استعداد کار کو بڑھانے سے بہتر قانون سازی اور پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بہتر رابطہ کاری اورعوامی سطح پر روابط کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں سینیٹرز نصیب اللّہ بازئی، ذیشان خانزادہ, فدا محمد اور سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یو این او سی ایچ اے ہیڈ آف سیکشن ایشیاء-پیسیفیک مس رتھ مکوانا سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی دنیا بالخصوص پاکستان کو درپیش چیلنجز اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی،تخفیف غربت اور مہاجرین کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مقامی،علاقائی اوربین الاقوامی معاونت کے ذریعے ہی ان مسائل کو حل کرنے میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر ایک کمیٹی بنائی ہے اور یواین او سی ایچ اے کے ساتھ بھی اسی طرز پرکمیٹی بنانے کے خواہاں ہیں اور یہ کمیٹی، پپس اور یو این او سی ایچ اے کے اشتراک سے سیمینار ز اور ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وبائی امراض کے حوالے سے آگاہی پھیلانی کی ضرورت ہے اور پانی کی بڑھتی قلت اور فوڈ سیکیورٹی بڑے چیلجز ہیں جس سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے،موثرقانون سازی کے ذریعے بھی ان چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحفیف غربت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پارلیمان کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں پارلیمان کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مشکلات سے نمٹنے اور ایمرجنسی صورتحال میں یواین او سی ایچ اے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ معزز مہمان نے چیئرمین سینیٹ کو یو این او سی ایچ اے کے کام اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ مس رتھ مکوانا نے کہا کہ ملاقات میں سامنے آنے والی تجاویز کو زیر غور لانے کے ساتھ ساتھ رابطہ کاری کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں سیکریٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان اور اعلی حکام موجود تھے