Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • برطانیہ بھی نسلی منافرت کی لپیٹ میں،گراؤنڈ میں خفیہ اہلکار تعینات ہوں گے:انگلش کرکٹ حکام

    برطانیہ بھی نسلی منافرت کی لپیٹ میں،گراؤنڈ میں خفیہ اہلکار تعینات ہوں گے:انگلش کرکٹ حکام

    لندن:برطانیہ بھی نسلی منافرت اورانتہا پسندی کی لپیٹ میں آگیا ہے ، جس کی وجہ سے کرکٹ حکام نسل پرستانہ بدسلوکی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوران ایجبسٹن میں ہجوم میں خفیہ اہلکار تعینات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وارکشائر، انگلش کاؤنٹی جس کا ہیڈ کوارٹر برمنگھم گراؤنڈ میں ہے۔

    وارکشائر نے ایجبسٹن میں ہندوستان کے خلاف انگلینڈ کے حالیہ ٹیسٹ میچ کے دوران متعدد شائقین کی جانب سے بدسلوکی کے واقعات کی اطلاع کے بعد نسل پرستی کو ختم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    پولیس نے پہلے ہی پانچ کے چوتھے دن پیر کو کیے گئے نسل پرستانہ تبصروں کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کا اختتام انگلینڈ نے ایک ڈرامائی میچ سات وکٹوں سے جیت کر کیا۔

    وارک شائر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ فٹ بال کراؤڈ اسٹائل کے اہلکاروں کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پورے اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا تاکہ بدسلوکی کو سنیں اور فوری کارروائی کے لیے اس کی اطلاع دیں۔

    وارکشائر کے چیف ایگزیکٹیو سٹورٹ کین نے کہا کہ کلب کو ٹیسٹ میچ کو متاثر کرنے والے واقعات سے نمٹنے کے لیے مزید کچھ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ لوگوں نے اس ہفتے کے شروع میں حالیہ تاریخ کے سب سے دلچسپ ٹیسٹ میچوں میں سے ایک دیکھا۔

    اسٹورٹ کین کے مطابق ہم ایرک ہولیس اسٹینڈ میں بھارت کی پیروی کرنے والے کچھ شائقین کے ذریعہ نسل پرستانہ بدسلوکی سے چھپ نہیں سکتے۔کین کا کہنا تھا کہ تھوڑی تعداد میں لوگوں کے ان ناقابل قبول اقدامات نے کھیلوں کے ایک شاندار مقابلوں کو گہنا دیا ہے، اور اس کے ذمہ دار لوگ کرکٹ فیملی کا حصہ بننے کے مستحق نہیں ہیں۔

    اسٹورٹ تسلیم کرتے ہیں کہ ہمیں لوگوں کے ساتھ ساتھ ایک مقام کے طور پر، اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لینے کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے کہ کھیل دیکھتے وقت ہر کوئی محفوظ اور خوش آئند محسوس کرے۔”

    واضح رہے کہ آفیشل انڈیا سپورٹرز کلب نے کہا کہ ایجبسٹن گراؤنڈ میں ان کے بہت سے اراکین کو چند افراد کے گروہ نے نسل پرستی کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جمعرات کو ساؤتھمپٹن ​​کے قریب ہیمپشائر کے ایجیاس باؤل گراؤنڈ میں شروع ہوگی۔

  • لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں:ٹی وی چینلز کی ریٹنگ بھی متاثر

    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں:ٹی وی چینلز کی ریٹنگ بھی متاثر

    لاہور:لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں:ٹی وی چینلز دیکھنے والے بھی کم ہونے لگے،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں ہرشخص پریشان ہےوہاں دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں

    اس حوالے سے ایک رپورٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس سے صاف پتہ چلتا ہےکہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹی وی صارفین کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے یہ کمی بہت زیادہ ہے ، اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند دنوں میں ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد میں 12 فیصد سے زائد کمی آگئی ہے

    اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی چینل اے آر وائی کی ریٹنگ میں بھی کمی آئی ہے اور ایسے ہی جیو دنیا نیوز سمیت دیگرٹی وی چینلز کا بھی یہی حال ہے

    اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا جائے تو اسلام آباد اور راولپنڈی میں یہ کمی بڑھ کر22 فیصد تک چلی گئی ہے اوراس کے بعد لاہور میں 17 فیصد جبکہ کراچی میں 12 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے

    اس رپورٹ میں لوگوں کے طبقات کے حوالے سے بھی مشاہدہ کیا گیا ہے جس میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جو طبقے زیادہ متاثرہوئے ہیں انکی نشاندہی کی گئی ہے جن کے مطابق انٹرٹینمنٹ کا شعبہ زیادہ متاثر ہوا ہے ،

    اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف بینڈز بھی بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں اورلوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان پرمنفی اثرات پڑے ہیں

    ادھر اس وقت ملک میں شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال تقریباً 7500 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے اور چھوٹے شہروں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہات میں 12 سے 15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،

  • عید الاضحیٰ پرسیکڑوں قیدی رہاکردیئےگئے،ہرطرف خوشیاں ہی خوشیاں

    عید الاضحیٰ پرسیکڑوں قیدی رہاکردیئےگئے،ہرطرف خوشیاں ہی خوشیاں

    دبئی :متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 1500 قیدی رہا کرنے کا اعلان کے بعد اب عملدرآمد بھی شروع ہوگیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظبی شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحیٰ سے قبل 737 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔اس حکم کے بعد جیلوں سے قیدیوں کی رہائی شروع ہوگئی ہے اور یہ موقع قیدیوں کے لیے دہری عید سے کم نہیں ہے

     

     

     

    امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے رہائی پانے والے قیدیوں کے مالی جرمانے ادا کیے گئے ہیں ، یاد رہے کہ معاف کیے گئے قیدیوں کو مختلف جرائم پر قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

     

     

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور ریاست دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے عید الاضحیٰ کے موقع کی مناسبت سے دبئی بھر سے 505 قیدیوں کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے

     

     

    اس کے علاوہ ریاست راس الخیمہ کے حاکم شیخ سعود قاسمی نے بھی عید کے موقع پر 251 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

    دبئی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میں شیخ محمد نے عید کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے تاکہ وہ ایک نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کریں اور اپنے گھر والوں کےساتھ پرسکون زندگی گزاریں۔

     

    اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ شیخ محمد کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے جلد از جلد ان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید 9 جولائی کو منائی جائے گی، عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں پانچ روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

  • پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان:کرائے کی تفصیلات بھی آگئیں

    پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان:کرائے کی تفصیلات بھی آگئیں

    کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعارف کرائی گئی پیپلز بس سروس کے تیسرے اور نئے روٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر سرجیل انعام میمن کے مطابق نئے اور تیسرے روٹ میں بس میٹروپول ہوٹل سے سی ویو روڈ تک چلے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تیسرے روٹ پر بسیں میٹروپول سے براستہ تین تلوار، عبداللہ شاہ غازی مزار سے ہو تے ہوئے سی ویو روڈ پہنچیں گی۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 جون کو پہلے اور بعد ازاں 30 جون کو دوسرے روٹ پر پیپلز بس سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔پہلا روٹ ماڈل کالونی سے ٹاور تک، جب کہ دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال لانڈھی روڈ تک جاتا ہے۔ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا یک طرفہ کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کو آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس کے نام سے پبلک ٹرانسپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔

    پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 27 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔اس کے تحت شہر کے 7 مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 240 بسیں چلیں گی۔ ان بسوں کے ذریعے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کو پہنچیں گے۔

  • ایشیا کرکٹ کپ : پاکستان اور بھارت کا آئندہ ماہ  ٹاکرا

    ایشیا کرکٹ کپ : پاکستان اور بھارت کا آئندہ ماہ ٹاکرا

    شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر، پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا ایجنسیوں کےمطابق سری لنکا میں ہونے والےایشیا کپ میں اگلے ماہ دیرینہ حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے مد مقابل ہوں گے-

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے اجازت مل گئی مطابق ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں ہو گا اورایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے لیے روانہ

    رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریزکا انعقاد تین شہروں میں ہونے کا امکان

    اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021میں ہونے والے مقابلے میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے پہلی بار بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرا کر تاریخ ساز فتح اپنے نام کی تھی۔

    نیوزی لینڈ‌ کرکٹ بورڈ کا مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

  • کارگل معرکے میں دُشمن پردھاک بٹھانے والے ہیرو* حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر)

    کارگل معرکے میں دُشمن پردھاک بٹھانے والے ہیرو* حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر)

    1965کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان کی ہے جنہوں نے کارگل جنگ میں دُشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی جسے وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔

     

    کشمیر کی وادی غزر جسے وادی شہداء بھی کہا جاتا ہے، آج بھی لالک جان کے قصیدوں سے گونج رہی ہے جہاں انہوں نے اپنے خُون سے، وطن سے وَفا کی لازوال داستان رقم کی جس کی بہادری کا اعتراف دُشمن نے بھی کیا۔یہاں کے ہر گاؤں اور قصبہ میں شہدا کے مزار کے اوپر سبز ہلالی پرچم نظر آرتاہے۔

    دُنیا کے بُلند ترین محاذِ جنگ کارگل میں دُشمن پر دھاک بٹھانے اور اُس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوت حوالدار لالک جان گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں 01اپریل 1967 کو ایک غریب کسان نیت جان کے گھرپیدا ہوئے۔ لالک جان نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں ہندورسے حاصل کی اور مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1984میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ ٹریننگ سنٹر بنجی میں ابتدائی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد آپ نے1985میں 12این ایل آئی میں رپورٹ کیا۔ پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کی بناء پر آپ یونٹ کی بیشتر ٹیموں کا حصہ رہے۔ آپ کی ڈرل، فوجی ٹرن، جسمانی چستی ہمیشہ مثالی رہی۔ آپ نے یونٹ کی کمانڈو ٹیم کو پہلی پوزیشن دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔آپ کی ویپن کی مہارت کا یہ ثبوت ہے کہ آپ بطور ویپن ٹریننگ انسٹرکٹر ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ سنٹر بنجی میں تعینات رہے۔

     

     

    معرکہ کارگل کے دوران لالک جان اپنے گھر چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے تھے، جب ان کو کارگل لڑائی کی خبر ملی تو چھٹی ختم ہونے میں چھ دن باقی تھے۔ لالک جان نے اپنے والد محترم سے محاذجنگ کی طرف روانہ ہونے کی اجازت مانگی اور کہا کہ میری چھٹیاں ختم ہونے میں چھ روز باقی ہیں اور یہ دن میں گھر گزارنے کے بجائے محاذجنگ پر گزارناچاہوں گا اور ماں سے کہا کہ میرے لیے دعا کرنا کہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوجاؤں۔ لالک جان کی یہ آرزو پوری ہوئی اور ان کے والد نیت جان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میرے بیٹے نے اپنی جان سے بھی عزیز ملک پاکستان کے گلشن کو سیراب کرنے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

    حوالدار لالک جان ناردن لائٹ انفنٹری کے ایک بے باک نڈراور بہادر فرزند کی مانند ابھر کے سامنے آئے۔ آپ نے اپنے وطن عزیز کی خاطر ایسے دلیرانہ اقدام کیے جس کی مثال تاریخ میں شاذونادر ہی ملتی ہے۔ بحیثیت ایک جونیئر لیڈر آپ نے اپنے جرأت مندانہ اقدام کی بدولت دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور ان کے متعددحملے پسپا کئے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی میں انھوں نے تن من دھن کی بازی لگادی۔مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ لالک جان نے ناصرف اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔

    12جون 1999ء کولالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔قادر پوسٹ کے زبردست دِفاع کا اعتراف دُشمن نے ان الفاظ میں کیا”کسی بھی سپاہی نے اپنی پوسٹ نہ چھوڑی۔یہ دِفاعی جنگ بہادری کی اعلیٰ مثال ہے جو آخری سپاہی اور آخری گولی تک لڑی گئی“۔

    مئی1999میں جب یہ معلوم ہوا کہ دشمن ایک بڑے زمینی حملے کی تیاری کررہا ہے تو حوالدار لالک جان جو کسی اگلے مورچے پر نہیں بلکہ کمپنی ہیڈکواٹر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہاتھے۔ اس موقع پر لالک جان نے اگلے مورچے پر لڑائی لڑنے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ اگلے مورچے دشمن کے حملوں کی زد میں ہیں، حوالدار لالک نے اپنے سینئر افسروں سے اگلے مورچوں پر جانے کے لئے اصرار کیا اورایک انتہائی مشکل پہاڑی چوکی پر دشمن سے نبردآزما ہونے کے لیے کمر باندھ لی۔ جون کے آخری ہفتے کی ایک رات دشمن کی ایک بٹالین کی نفری نے حوالدار لالک جان کی چوکی پر بھر پور حملہ کیا۔ حملے کے دوران حوالدار لالک جان اپنی جان سے بے پروا ہوکر مختلف پوزیشنوں سے فائر کرتے رہے اور ہر مورچے میں جاکر جوانوں کے حوصلے بڑھاتے رہے۔ رات بھر دشمن کا حملہ جاری رہا اور لالک جان نے دشمن کے تمام ارادوں کو ناکام بنادیا اور صبح تک دشمن سپاہ لاشوں کے انبار چھوڑ کے پسپا ہوگئی تھی۔

    دوسری رات مزید کمک حاصل کرنے کے بعد دشمن نے ایک بار پھر مختلف اطراف سے حملہ شروع کردیا لیکن لالک جان نے اس رات بھی بے باکی اور جرأت کا مظاہر کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ 7 جولائی کو دشمن نے لالک جان کی پوسٹ پر توپ خانے کا بھر پور فائرکیا، پورا دن گولیوں کی بارش ہوتی رہی اور رات کو دشمن نے ایک بار پھر لالک جان کی پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کردیا اور حملے کے دوران دشمن کے فائر سے لالک جان شدید زخمی ہوئے لیکن کمپنی کمانڈر کے اصرارکے باوجود اپنی پوسٹ پر زخمی حالت میں بھی ڈٹے رہے اور دشمن کا مقابلہ جاری رکھا۔آپ کے جذبے کا عکاس یہ حمہ آج بھی تاریخ کے سنہرے ورقوں میں تحریر ہے کہ جب آپ کے زخموں کی شدت کو دیکھتے ہوئے کیپٹن احمد نے واپس جانے کا حکم دیا تو آپ نے جواب میں کہا کہ”میں ہسپتال میں بستر پر موت کو گلے لگانے سے ہتر میدان جنگ میں دُشمن سے لڑتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے ملنا پسند کرتا ہوں“۔

    آخر کار اس سپوت نے دشمن کے اس حملے کو بھی ناکام بنادیا لیکن اس کے ساتھ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے حوالدار لالک جان 7جولائی 1999 کواپنی پوسٹ پر ہی شہید ہوگئے۔

    کارگل جنگ میں جب دشمن اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے حملہ آور ہوا تو منفی30درجہ حرات، یخ بستہ ہوائیں اور جان لیوا زخموں کے باوجود کمال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد ِ مُجاہد نے کئی گھنٹوں تک لائیٹ مشین گن سے دُشمن کو بھاری نقصان پہنچایا لیکن مورچہ چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے اور ملک کا دفاع کیا جس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔

    ان کی بے باکی، حوصلہ مندی اور جذبہ شہادت پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیاگیا۔

  • چند ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی آئے گی: مفتاح اسماعیل

    چند ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی آئے گی: مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حالات بہتر ہوں گے اور مہنگائی میں کمی آئےگی، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی ہوئی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

    واضح رہے کہ اڑھائی ماہ قبل پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 125 ڈالر بیرل سے بڑھ چکی تھی جو اب مسلسل نیچے آرہی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی گر چکی ہے، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ ملک میں پٹرول کی قیمت کم ہوسکے۔

    سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دیتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، ہماری پہلی ترجیح پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ چند روز میں ہوجائے گی۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے حکومت نے تمام مشکل فیصلے کیے، عمران خان نے اپنی حکومت جاتے دیکھ کر پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کا اعلان کیا، گزشتہ حکومت نے نیب قوانین کو سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیا، عمران خان حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی۔

  • چین کا افغانستان کے لیے سرمایہ کاری اور تجارت کے منصوبوں کا باضابطہ اعلان

    چین کا افغانستان کے لیے سرمایہ کاری اور تجارت کے منصوبوں کا باضابطہ اعلان

    بیجنگ:چینی سفیر نے افغانستان کے لیے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کردیا جو طالبان کی حکومت میں کاروبار کرنے کے لیے عالمی سطح پر کسی ملک کی جانب سے توثیق ہے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں طالبان انتظامیہ کے قائم مقام وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفارت کار وینگ یو نے اسی لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم 22 جون کے زلزلے کے ریلیف کی مد میں دی جائے گی۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے ہنگامی امداد کے علاوہ گزشتہ سال سیاسی تبدیلی اور زلزلے کے بعد ہمارے پاس اقتصادی تعمیرِ نو کے طویل المدتی منصوبے ہیں، جس میں تجارت کو ترجیح دی جائے گی۔ بعدازاں، سرمایہ کاری اور زراعت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

    طالبان حکومت کو تا حال کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

    اس حوالے سے مغربی ممالک کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پابندیاں اسی صورت میں ہٹائی جا سکتی ہیں جب یہ گروپ ہماری شرائط پورا کرے جن میں خواتین اور لڑکیوں کو حقوق دینا شامل ہے۔

    Advertisement

    مغربی ممالک کی جانب سے افغانستان پر عائد پابندیوں میں غیرملکی اربوں ڈالر کے ذخائر منجمد کرنا بھی شامل ہے۔

    مغربی بینکوں میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینگ یو کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سمجھتا ہے کہ یہ پیسہ افغانستان کے عوام کا ہے، چین ہمیشہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ منجمد فنڈز جاری کیے جائیں

    پریس کانفرنس کے موقع پر چینی سفیر وینگ یو کا کہنا تھا کہ کان کنی کے دو بڑے منصوبوں پر مذاکرات جاری ہیں، جس میں جنوبی افغانستان میں تانبے کی ایک کان ‘میس عینک’ بھی شامل ہے، اس کے حقوق چین کی سرکاری کمپنی کے پاس ہیں، جس کا معاہدہ گزشتہ افغان حکومت کے ساتھ ہوا تھا۔افغانستان معدنی ذخائر سے مالا مال ہے، جس میں لوہے اور تانبے کے بڑے ذخائر بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے، چین کے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے، وہ اپنے بڑے منصوبے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ پر سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمسایہ ممالک میں اثر و رسوخ رکھتا ہے۔

    ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ کی پریس کانفرنس میں چین کے نیشنل انٹرنیٹ انفارمیشن آفس کے انچارج نے کہا کہ 2017سے 2021 تک ، چین کی ڈیجیٹل اکانومی کا حجم 27 ٹریلین سے 45 ٹریلین تک پہنچ گیا، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی کے کل جی ڈی پی کا تناسب انتالیس اعشاریہ آٹھ فیصد تک ہو گیا ہے۔

    “جدت نئی تبدیلیاں لاتی ہے، اور ڈیجیٹل نئے انداز کا رہنما ہے” کے موضوع پر پانچویں ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ 23 سے 24 جولائی تک صوبہ فوجیان کے شہر فو زو میں منعقد ہو گی ۔

    “چینی وزارتِ خارجہ اطلاعات کے مطابق پانچ جولائی کوحکومت سندھ اور پاکستان کےمحکمہِ انسداد دہشت گردی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ “بلوچ لبریشن فرنٹ” اور “بلوچ لبریشن آرمی” جیسے کئی دہشت گرد گروپ اپنے رابطے مضبوط کر رہے ہیں، اور ان کے پیچھے غیر ملکی قوتیں ہو سکتی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاؤ لی جیان نے چھ جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ، کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت پر بھرپور توجہ دیتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ فی الحال اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ پاکستان سچائی کا پتہ لگائے گا اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی ۔

    عالمی ترقی: مشترکہ مشن اور شراکت ” تھنک ٹینک اور میڈیا کا اعلیٰ سطحی فورم بیجنگ میں شروع ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پنگ نے فورم کے نام مبارکباد کا خط بھیجا جس میں عالمی ترقی کو فروغ دینے کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کی وضاحت کی گئی ہے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے کے تصورات اور تجاویز کا واضح طور پر اعلان کیا گیا ہے ۔ بلاشبہ، ہنگامہ خیز اور بدلتی ہوئی دنیا اور اقتصادی ترقی کی سست روی کے پیشِ نظر، صدر شی کی طرف سےپیش کردہ جی ڈی آئی یقیناً بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے جستجو کی عکاسی کرتا ہے۔چین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کے لیے اپنی دانشمندی اور چینی حل کے ذریعے عالمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا ایک نیا دروازہ کھول رہا ہے ۔

    بد ھ کے روز چینی میڈ یا کےمطابق ترقی ہر ملک کا اندرونی تقاضا ہے اور عالمی ترقی کے لیے ایک ناگزیر ضرورت ہے، اس لیے عالمی ترقی دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ مشن ہے۔ گزشتہ سال 21 ستمبر کو صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی میں جی ڈی آئی پیش کیا، اس کے بعد انہوں نے متعدد مواقع پر عالمی مشترکہ ترقی کے لیے چین کے تصور ات اور تجاویز کو واضح کیا، اور ترقی کو بین الاقوامی ترجیحی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دیا۔ ا س سے ایک بڑے ملک کے احساس ذمہ داری کو ظاہر کیا گیا ہے ۔

    اہداف مقرر کئے گئے ہیں اور تقاضوں کو بھی واضح کیا گیا ہے،تو اب سب سے اہم چیز اسے عملی جامہ پہنانا ہے، جیسا کہ موجودہ “عالمی ترقی: مشترکہ مشن اور شراکت ” تھنک ٹینک اور میڈیا کے اعلیٰ سطحی فورم میں زور دیا گیا ہے۔ چین نے ہمیشہ مشترکہ ترقی، تعاون اور جیت جیت پر مبنی نئے بین الاقوامی تعلقات کے قیام پر زور دیا ہے ۔

    چین عالمی مشترکہ ترقی پر مبنی انیشیٹو پیش کرنے والا ہے اور ساتھ ہی عمل کرنے والا بھی ہے۔ چین نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر نوول کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے بھر پور کوششیں کیں اور دوسرے ممالک کے لیے ویکسین اور وبا سے بچاؤ کے سازو سامان کی فراہمی جیسی ہر ممکنہ مدد کی ہے ۔چین نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے شرکت کی ہے ۔چین ماحولیاتی ترجیحات ، سبز اور کم کاربن کی حامل ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

    چین نے اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اقدامات اور سرگرمیوں میں گرم جوشی سے حصہ لیا ہے اور عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چین نے نہ صرف اپنے ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کرنے والی کامیابیاں سمیٹی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے “غربت مٹاؤ اتحاد” میں بھی بانی رکن کی حیثیت سے شرکت کی ہے، جس سے عالمی سطح پر انسداد غربت کو مزید آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں میزبان ملک کی حیثیت سے چین میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کا بنیادی نچوڑ بھی عالمی ترقی ہے۔چین ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر نئے عالمی ترقیاتی شراکت داری کے تعلقات کے قیام اور نئے عہد میں پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے ۔

    جی ڈی آئی کا مقصد دنیا کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا حصول ہے ، اور یہ دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کی خواہشات و توقعات کے عین مطابق ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کچھ ممالک اپنے ذاتی مفادات کے لیے تسلط پسندی اور طاقت کی سیاسی سوچ سے چمٹے ہوئے ہیں، اور دنیا کو ایک نئی سرد جنگ کے خطرے کا سامنا ہے۔

    اس تناظر میں جی ڈی آئی کی اہمیت اور بھی زیادہ نمایاں ہو گئی ہے ۔ لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس انیشیٹو کے نفاذ کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا ہو گا ۔ یہ ایک ہموار راستہ نہیں ہے اور اس کے لیے لمبا سفر کرنا پڑے گا ۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ جب تک بین الاقوامی برادری مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے جی ڈی آئی کے نفاذ کو مستقل طور پر آگے بڑھانے، اور مشترکہ طور پر ایک عالمی ترقیاتی برادری کی تعمیر کے لیے ٹھوس اور بھر پور کوشش کرنے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے ، تو کثیرالجہتی اور عالمی تعاون کو مزید قوت محرکہ ملے گی اور ایک بہتر اور روشن مستقبل کا آغاز ہو گا ۔

  • برٹش ایئرویز نے اکتوبر تک کی اپنی مزید 10,300  پروازیں منسوخ کر دیں

    برٹش ایئرویز نے اکتوبر تک کی اپنی مزید 10,300 پروازیں منسوخ کر دیں

    لندن :برٹش ایئرویزنے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر کے آخر تک مزید 10,300 مختصر فاصلے کی پروازوں میں کمی کرے گی۔

    ایئر لائن، وبائی امراض کے بعد کے عملے کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد میں سے جس کے نتیجے میں اس سال مسافروں کے لیے بڑے پیمانے پرمعاملات میں سردمہری آئی ہےجس کی وجہ سے ایئرلائن نے شیڈول کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش میں یہ پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے

    ادھریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ اس ہڑتال کی دھمکی کے بعد آیا جس کے بارے میں کہاجارہاہےکہ برٹش ایئرویز کے ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے جارہے ہیں، ایئرویز کا خیال ہےکہ اس بحران سے نمٹنے کا واحد حل یہی ہےکہ فی الوقت یہ پروازیں منسوخ کردی جائیں تاکہ اس بحرانی عرصےکےبعد معاملات کو سنبھالا دیا جاسکے

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی برٹش ایئرویز بہت سی پروازیں منسوخ کرچکی ہے، جس سے ایئرویز کو بہت ہی زیادہ معاشی دھچکہ لگا ہے

    پچھلے سال بھی برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے مارچ 2022 تک کے لیے شیڈول کی گئی اپنی دو ہزار 144 پروازیں منسوخ کر چکی ہے۔ برٹش ایئرویز نے رواں ماہ دسمبر میں جانے والی 210پروازیں منسوخ کی تھیں‌۔ اسی طرح جنوری کی ایک ہزار 146، فروری کی 210اور مارچ کی 243پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

    کمپنی کے اس حالیہ فیصلے سے اندرون و بیرون ممالک دونوں روٹس متاثر ہوں گے۔ کمپنی کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پروازیں منسوخ کرنے کے اس فیصلے کا کئی پہلووں کے حوالے اطلاق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ اور دیگر بیشتر ممالک کی طرف سے اومیکرون کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے نئی سفری بندشیں لاگو کی جا رہی ہیں۔

  • گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو عالمی تعاون اور ترقی کا نیا دروازہ کھولےگا:چین

    گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو عالمی تعاون اور ترقی کا نیا دروازہ کھولےگا:چین

    بیجنگ:“عالمی ترقی: مشترکہ مشن اور شراکت ” تھنک ٹینک اور میڈیا کا اعلیٰ سطحی فورم بیجنگ میں شروع ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پنگ نے فورم کے نام مبارکباد کا خط بھیجا جس میں عالمی ترقی کو فروغ دینے کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کی وضاحت کی گئی ہے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے کے تصورات اور تجاویز کا واضح طور پر اعلان کیا گیا ہے ۔ بلاشبہ، ہنگامہ خیز اور بدلتی ہوئی دنیا اور اقتصادی ترقی کی سست روی کے پیشِ نظر، صدر شی کی طرف سےپیش کردہ جی ڈی آئی یقیناً بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے جستجو کی عکاسی کرتا ہے۔چین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کے لیے اپنی دانشمندی اور چینی حل کے ذریعے عالمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا ایک نیا دروازہ کھول رہا ہے ۔

    بد ھ کے روز چینی میڈ یا کےمطابق ترقی ہر ملک کا اندرونی تقاضا ہے اور عالمی ترقی کے لیے ایک ناگزیر ضرورت ہے، اس لیے عالمی ترقی دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ مشن ہے۔ گزشتہ سال 21 ستمبر کو صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی میں جی ڈی آئی پیش کیا، اس کے بعد انہوں نے متعدد مواقع پر عالمی مشترکہ ترقی کے لیے چین کے تصور ات اور تجاویز کو واضح کیا، اور ترقی کو بین الاقوامی ترجیحی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دیا۔ ا س سے ایک بڑے ملک کے احساس ذمہ داری کو ظاہر کیا گیا ہے ۔

    اہداف مقرر کئے گئے ہیں اور تقاضوں کو بھی واضح کیا گیا ہے،تو اب سب سے اہم چیز اسے عملی جامہ پہنانا ہے، جیسا کہ موجودہ “عالمی ترقی: مشترکہ مشن اور شراکت ” تھنک ٹینک اور میڈیا کے اعلیٰ سطحی فورم میں زور دیا گیا ہے۔ چین نے ہمیشہ مشترکہ ترقی، تعاون اور جیت جیت پر مبنی نئے بین الاقوامی تعلقات کے قیام پر زور دیا ہے ۔

    چین عالمی مشترکہ ترقی پر مبنی انیشیٹو پیش کرنے والا ہے اور ساتھ ہی عمل کرنے والا بھی ہے۔ چین نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر نوول کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے بھر پور کوششیں کیں اور دوسرے ممالک کے لیے ویکسین اور وبا سے بچاؤ کے سازو سامان کی فراہمی جیسی ہر ممکنہ مدد کی ہے ۔چین نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے شرکت کی ہے ۔چین ماحولیاتی ترجیحات ، سبز اور کم کاربن کی حامل ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

    چین نے اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اقدامات اور سرگرمیوں میں گرم جوشی سے حصہ لیا ہے اور عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چین نے نہ صرف اپنے ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کرنے والی کامیابیاں سمیٹی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے “غربت مٹاؤ اتحاد” میں بھی بانی رکن کی حیثیت سے شرکت کی ہے، جس سے عالمی سطح پر انسداد غربت کو مزید آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں میزبان ملک کی حیثیت سے چین میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کا بنیادی نچوڑ بھی عالمی ترقی ہے۔چین ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر نئے عالمی ترقیاتی شراکت داری کے تعلقات کے قیام اور نئے عہد میں پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے ۔

    جی ڈی آئی کا مقصد دنیا کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا حصول ہے ، اور یہ دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کی خواہشات و توقعات کے عین مطابق ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کچھ ممالک اپنے ذاتی مفادات کے لیے تسلط پسندی اور طاقت کی سیاسی سوچ سے چمٹے ہوئے ہیں، اور دنیا کو ایک نئی سرد جنگ کے خطرے کا سامنا ہے۔

    اس تناظر میں جی ڈی آئی کی اہمیت اور بھی زیادہ نمایاں ہو گئی ہے ۔ لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس انیشیٹو کے نفاذ کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا ہو گا ۔ یہ ایک ہموار راستہ نہیں ہے اور اس کے لیے لمبا سفر کرنا پڑے گا ۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ جب تک بین الاقوامی برادری مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے جی ڈی آئی کے نفاذ کو مستقل طور پر آگے بڑھانے، اور مشترکہ طور پر ایک عالمی ترقیاتی برادری کی تعمیر کے لیے ٹھوس اور بھر پور کوشش کرنے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے ، تو کثیرالجہتی اور عالمی تعاون کو مزید قوت محرکہ ملے گی اور ایک بہتر اور روشن مستقبل کا آغاز ہو گا ۔