Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ”

    بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ”

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں زیرِ حراست 682 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قیدیوں میں 49 شہری اور 633 ماہی گیر شامل ہیں، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کے پاک بھارت قونصلر رسائی کے معاہدے کی شق (1) کے تحت کیا گیا، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال 01 جنوری اور 01 جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا، بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں میں 345 شہری اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بھارت نے بھارت میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی ​​دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو پیش کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اس سال جنوری میں بھی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات و سہولیات اورقیدیوں کی فہرست کا سالانہ تبادلہ کیا۔پاکستان میں جوہری تنصیبات اورقیدیوں کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی تھی ۔نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی جوہری تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک معاہدے کے مطابق ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرے جوہری تنصیبات اورسہولیات سے آگاہ کرتے ہیں

  • امریکا: ہائپر سونک میزائل کا ایک اورتجربہ ناکام

    امریکا: ہائپر سونک میزائل کا ایک اورتجربہ ناکام

    واشنگٹن: امریکا: ہائپر سونک میزائل کا ایک اورتجربہ ناکام ہوگیا ہے،ادھر اسی حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکا کا بدھ کو کیا گیا ہائپرسونک میزائل تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا، پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکا کی دوسری ناکامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کا ہائپر سونک میزائل تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ یہ میزائل تجربہ بدھ کو انجام دیا گیا۔

    پنٹاگون کے ترجمان کے مطابق میزائل تجربے کی ناکامی کی وجہ میزائل کے سسٹم میں تکنیکی خرابی تھی، تاہم امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ہائپر سونک میزائل کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

    پینٹاگون نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے امید ظاہر کی ہے کہ ہائپرسونک میزائلوں کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتیں صحیح راستے پر ہیں۔ خیال رہے کہ پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکا کی دوسری ناکامی ہے جسے “کنونشنل پرامپٹ اسٹرائیک” کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔

    بائیڈن حکومت نے ہائپرسونک میزائلوں سمیت دور مار میزائلوں کے لیے 2023 کے فوجی بجٹ میں 7.2 ارب ڈالر کا تقاضا کیا ہے۔ ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں امریکا کی ناکامی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس حال ہی میں زیرکان نامی الٹرا سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکہ کا ایک ایسا ہی تجربہ ناکام ہوچکا ہے ،یہ تجربہ پچھلے سال ستمبر میں کیا گیا ، اس تجربے میں‌ امریکہ کا ہائپرسانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہو گیاتھا ۔ سی این این نے اس وقت اس میزائل کے متعلق بتایا تھا کہ آواز کی رفتار سے 5گنا تیز خلاءسے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے والے اس ہائپرسانک میزائل کا تجربہ ناکام ہونے سے امریکی ہائپرسانک میزائل پروگرام کو شدید دھچکا لگا ہے۔

  • پاکستان کا کرنٹ خسارہ 1.4بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے:شوکت ترین

    پاکستان کا کرنٹ خسارہ 1.4بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے:شوکت ترین

    اسلام آباد:پاکستان کا کرنٹ خسارہ 1.4بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ برآمدات اور ترسیلات زر کی وجہ سے کرنٹ خسارہ 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح صاحب، پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ بین الاقوامی کموڈٹی سپر سائیکل کی وجہ سے زیادہ تھا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ2018 میں ریکارڈ ترسیلات کے ساتھ، ہماری %CAD -3.4بمقابلہ %5.8- جی ڈی پی تھی۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ مئی میں گرتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر کی وجہ سے سی اے ڈی خسارہ 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مالی سال 2022 کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 30 جون 2022 کو ڈالر 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا جبکہ 30 جون 2021 کو ڈالر 157 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔مالی سال کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 47 روپے 31 پیسے بڑھ گیا ہے جبکہ 22جون 2022 کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب رواں مالی سال کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 29.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک

    وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میکرو اکنامک صورتحال میں ادائیگی پندرہ دنوں کے لیے روک دی گئی ہے، حکومت اسکیم کی خصوصیات کا جائزہ لے گی۔

     

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بینکوں نے یکم جولائی 2022 سے 15 جولائی 2022 تک تازہ رقوم کی تقسیم کو روکنے کو کہا۔

    ایک اورپیغام میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں شروع کامیاب جوان انٹرن شپ پروگرام پر بھی نظرثانی کی جارہی ہے اوریہ پروگرام بھی فی الحال بند کردیاگیا ہے، اس سلسلے میں نئے احکامات کی روشنی میں مزید تفصیلات پھرجاری کی جائیں گی

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 15 روپے اضافہ کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 15 روپے اضافہ کردیا

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کی گئی ہے جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصںوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

  • گِیگ اکانومی کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرفاونڈیشن اورہرکام  کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی

    گِیگ اکانومی کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرفاونڈیشن اورہرکام کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی

    کراچی : دی ہنرفاونڈیشن کا نظریہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تکنیکی قابلیت کے حامل ہنر مند پاکستانیوں کی ایک نئی فوج ظفر موج تیارکرنا اور نئے مواقع مُہیاکرناہے۔اسی راہ پر چلتے ہوئے، HarKaam.com کو آئندہ 5 برسوں میں پاکستان میں آمدنی کے 10 لاکھ مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

    بیرونِ ملک مقیم ہنر مند پاکستانیوں بارے وزیراعظم کا بڑا حکم

    اس طرح، اس مشترکہ خواب کو تیزی سے حقیقت بنانے کی غرض سے دی ہنرفاونڈیشن نے آج ہرکام کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے۔ اس سلسلے میں دی ہنرفاونڈیشن،کورنگی کیمپس میں ہرکام کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ پاکستان میں گیگ اکانومی کو مضبوط اور فعال کیا جا سکے۔

    وزیراعظم کے یارنےیاری کا حق اداکردیا،پاکستانی ہنرمندوں کے لیےخوشخبری، جاپان سے بڑا…

    یہ تعاون ہنرفاونڈیشن کے طلباء، زیر تربیت افراد اور سابق طلباء کو سہولت فراہم کرے گا اور اُنھیں ایک فعال ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ایپ فراہم کرے گا تاکہ وہ ڈیجیٹل ٹولز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آمدنی کے مواقع زیادہ سے زیادہ بڑھا سکیں۔اس سلسلے میں ہنر فاونڈیشن اور ہرکام مل کر کام کریں گے تاکہ گیگ اکانومی کو پاکستان کے جی ڈی پی میں سب سے بڑا حصہ دار بنایاجا سکے۔

    ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے،فواد چوہدری

    ہرکام کے ساتھ شراکت پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہنرفاونڈیشن کے چیئرمین جناب اسلم خالق نے کہا:”پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی سے رُوشناس ہو رہا ہے، اور ہمیں،بذریعہ ہرکام، فری لانسنگ اور سروس مارکیٹ پلیس کے ساتھ شراکت میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔ ہم اِس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تاکہ فری لانسرز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل طور پر مقامی مارکیٹ کی طلب پورا کرنے کے قابل بنا سکیں۔

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بجٹ مسترد کردیا

    ہرکام کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، خرم بشیر نے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:”ہمیں نوجوانوں کو ہر ممکن موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنی روزی کماسکیں بلکہ ان کے صلاحیتیں بھی پیدا کر سکیں۔ہنرفاونڈیشن کے ساتھ ہماری یہ شراکت پاکستان کے نوجوانوں کے لیے آمدنی کے متعدد مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگ میل ہے۔“

    تقریب میں دی ہنر فاونڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی فراز صدیقی بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”موجودہ معاشی حالات اور نئی صلاحیتیں سیکھنے کے تقاضوں اضافی آمدنی کی مانگ پورا کرنے کی غرض سے ہرکام جیس جامع مقامی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، جہاں تمام فری لانسرز اور سروس پرووایڈرز کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ مشکل وقت میں معیشت کی ترقی میں حصہ لے سکیں۔“

  • دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے: چین

    دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے: چین

    بیجنگ :چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں “شنگھائی تعاون تنظیم: تاریخ، موجودہ صورتحال اور امکانات” گول میز کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو شرکت کی اور تقریر کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔چین شنگھائی اسپرٹ کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کی قریبی برادری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

    تنظیم کی ترقی کے بارے میں وانگ ای نے یہ تجاویز پیش کیں کہ تنظیم کے اتحاد اور تعاون کو مضبوط کریں، خطرات اور چیلنجوں سے نمٹیں، ایک مضبوط حفاظتی باڑ بنائیں، لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں ،باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھائیں، بہتر زندگی کے لیے خطے کے لوگوں کی امنگوں کا مؤثر طریقے سے جواب دیں اور انصاف کو برقرار رکھیں اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنائیں۔

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کھہ فی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حال ہی میں، ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فنگ حہ نے شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن کے ساتھ بات چیت کی۔

    جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ دونوں فوجوں کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے،

    اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مواصلات کو برقرار رکھنا چاہیے، دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہیے، اور تنازعات اور اختلافات کا انتظام کرنا چاہیے۔ اس وقت دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں، ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی زیرو سم ذہنیت کو ترک کرے، اور دونوں فوجوں کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کے پہلے منصوبے کو مکمل طور پر کمرشل آپریشن میں ڈال دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں کام جاری ہے تاکہ توانائی بحران پرجلد سے جلد قابوپالیا جائے

    جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستان میں بجلی کی کمی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے گا بلکہ پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

    پاکستان میں توانائی کی تعمیر اور اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ عالمی کاربن نیوٹرل اہداف کے حصول میں بھی مدد دے گا اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نیا کردار ادا کرے گا۔

  • حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی

    حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی

    کراچی :حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم کی سپریم کورٹ میں اپیل،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتےہوئے استدعا کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے

    ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے 24 جون کو حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے ایم کیوایم کی درخواست مسترد کردی تھی۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔

    ایم کیوایم کےکنوینر خالد مقبول و دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرکاری مشينری استعمال ہوئی، بیلٹ بکس چھین کر نامعلوم مقام پر لے جاکر جعلی ووٹ ڈالےگئے، دھاندلی میں انتظامیہ،پولیس اور الیکشن کمیشن کاعملہ بھی ملوث تھا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سندھ میں بلدیاتی انتخابات مں پیپلز پارٹی نے سندھ میں چار ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

    شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 309 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں پیپلز پارٹی 244 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے بعد جی ڈی اے 22، آزاد امیدوار 20، پاکستان تحریک انصاف 14 ، جے یو آئی ف 7 جب کہ دیگر جماعتوں نے 2 نشستیں جیتیں۔

  • یورپ میں اقتصاد مندی 2023 تک جاری رہ سکتی ہے:امریکی انسٹی ٹیوٹ

    یورپ میں اقتصاد مندی 2023 تک جاری رہ سکتی ہے:امریکی انسٹی ٹیوٹ

    واشنگٹن:یورپ میں اقتصاد مندی 2023 تک جاری رہ سکتی ہے،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ایک فائننشیئل انسٹی ٹیوٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ یورپ میں افراط زر اور اقتصادی مندی دوہزار تیئس تک جاری رہ سکتی ہے،رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شہر نیویارک کے مورگن اسٹینلی فائننشیئل انسٹی ٹیوٹ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یورپی ممالک، رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں روس سے انرجی مصنوعات کی درآمدات میں کمی کی بنا پر کساد بازاری کا شکار ہوں گے۔

    مورگن اسٹینلی فائننشیئل انسٹی ٹیوٹ کی پیشگوئی کے مطابق ایسا نظر آتا ہے کہ افراط زر اور اقتصادی مندی دوہزار تیئس تک جاری رہے گی اور اس کی ایک وجہ بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ روس کی قدرتی گیس اور انرجی کی سیکورٹی کی ضمانت نہ ہونے کے باعث اکثر یورپی ممالک کا اقتصاد ناقابل پیشگوئی ہو گیا ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ اقتصادی مندی کے باوجود یورپ کا سینٹرل بینک شرح سود میں اضافہ کر کے اسے دسمبر کے مہینے تک اعشاریہ سات پانچ فیصد کر سکتا ہے۔

    روس کے خلاف مغربی ممالک کے اقدامات ایسی حالت میں ہیں کہ مغرب کو ان تمام اقدامات کے باوجود یہ وہم ہے کہ اقتصادی شعبے بالخصوص تیل اور گیس کے شعبوں میں روس پر پابندی بڑھنے سے یورپ کے اقتصادی حالات اور انرجی کی عالمی منڈی پہلے سے زیادہ درہم برہم ہو سکتی ہے۔ یورپی ممالک کی روس مخالف پالیسیاں جاری رہنے سے یورپ کی داخلی سیکورٹی کو بھی خطرات کا سامنا ہے۔

  • تحفہ کو عزت سمجھ کر رکھا جاتا مگر عمران نے اس عزت کو بیچ دیا

    تحفہ کو عزت سمجھ کر رکھا جاتا مگر عمران نے اس عزت کو بیچ دیا

    گزشتہ دنوں سرکاری تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید تین گھڑیاں جن کی مالیت 154 ملین بنتی ہے بھی بطور وزیر اعظم بیچی تھیں اور یہ گھڑیاں انہیں بیرون ممالک سے تحفوں میں ملی تھیں۔
    گھڑیاں بیچنے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پرایک طرف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تو دوسری طرف ان کا دفاع کرنے والے بھی کم نہیں ہیں تاہم واضح رہے توشہ خانہ میں مقرر کردہ رقم دے کر کوئی چیز خرید کر بیچنا قانونی طور پر ناجائز نہیں ہے البتہ بعض لوگ اسے غیر اخلاقی حرکت ضرور سمجھتے ہیں اور وہ اس کی دلیل  یہ دیتے ہیں کہ خیر سگالی کیلئے دیئے گئے تحفہ کو بیچنا ایک غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی حرکت ہے لیکن عمران خان کے حامی کہتے ہیں کہ جنہوں نے پورا ملک لوٹا وہ بڑے چور ہیں یا جس نے ناجائز کام کئے بغیر اپنے تحفے بیچے؟

    دی نیوز تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ عمران خان کے گھڑیاں بیچنے کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: "‏ایک شخص نے گھڑیاں بیچ دیں اور اسکے حواری کہتے ہیں کہ اسے پیسے کا لالچ نہیں تو پھر کیا یہ عادتاً سب کچھ کیا ہے؟”

    سید طہ عارف نے عمر چیمہ کو ردعمل دیتے ہوئے کہا: ‏وہ شخص گھڑیاں بیچ کر بھی ٣۔۵ سالہ حکومت میں اپنی جائیداد میں اضافے کی بجائے کمی کے ساتھ گیا۔

    مزید کہتے ہیں کہ: "لالچ پیسہ جمع کرنے کیلئے ہوتی ہے نہ کہ عوام پر خرچ کرنے کیلئے۔ ہاں جی، عادتا” کیا، کیونکہ عمران خان کو  قوم کا درد محسوس کرنے کی عادت ہے”

    فخر درانی ایک سوال پر اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: عمران خان کے نام پر گھڑی بیچنےکی رسید، زرا سوچیں اس لمحے کو جس وقت اس گھڑی کے بارے ایک ملک کا وزیراعظم کسی دوکاندارسے کہے میں نے تحفے والی یہ گھڑی بیچنی ہے آپ خریدیں گے؟ ایک عام آدمی کو بھی کوئی تحفہ ملےتو وہ اسےعزت سمجھ کر کبھی بیچنے کا نہیں سوچتا لیکن اتنے بڑےعہدے پر رہ کر کوئی ایسا کیسےکرسکتا ہے؟


    ایک سید نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ: بھوک سب کچھ کروا دیتی ہے یا پھرقرض اتارنے کے لئے سب کچھ داؤ پر لگا دیا جاتاہے.
    انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان نے مُلک کا قرض تو نہیں اُتارا بس مانیکا کا قرض اتارنے کے چکر میں حکومت اور اپنی عزت داؤ پر لگا دی.