Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی سیکرٹری خارجہ سے الوداعی ملاقات

    جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی سیکرٹری خارجہ سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد:سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے الوداعی ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے پاک جرمن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برن ہارڈ کے قابل قدر تعاون کو سراہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مذید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کے الوداع ہونے والے سفیر نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نےکہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر مسٹر برنارڈ سٹیفن کی خدمات کو سراہا

  • پاکستان نے راجستھان قتل کیس میں بھارتی میڈیاکی رپورٹس مسترد کردی

    پاکستان نے راجستھان قتل کیس میں بھارتی میڈیاکی رپورٹس مسترد کردی

    اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع اودے پور میں قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردی.ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا رپوٹس میں اودے پور قتل کیس کی تحقیقات میں ملزمان کو پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے مگر ہم واضح طور پر اس طرح کے کسی بھی اشارے کو مسترد کرتے ہیں۔

    عاصم افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اپنے اندرونی مسائل کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کرتی رہی ہے مگر اس طرح کی بدنیتی پر مبنی کوششیں عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ بھارت کی شمال مغربی ریاست راجستھان میں ایک ہندو شخص کے قتل سے علاقے میں مذہبی کشیدگی پھیل گئی ہے۔

    مقتول کنہیا لال نامی درزی کو منگل کی سہ پہر کو اودے پور ضلع میں مبینہ طور پر دو نوجوانوں نے قتل کر دیا۔ نوجوانوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے بی جے پی کی ایک سیاست دان کی جانب سے گستاخانہ بیان کی مقتول کی جانب سے حمایت کا بدلہ لیا ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں مذہبی بنیادوں پر کشیدگی کی وجہ سے حکومت نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے جبکہ پولیس نے ان دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔انڈیا کی تمام مسلم تنظیموں کی جانب سے اس قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جبکہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

  • پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےآرمی چیف

    پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےآرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر مسٹر برنارڈ سٹیفن کی خدمات کو سراہا۔

  • پاکستان کی نازک صورتحال اور ہماری ذمہ داری،تجزیہ، شہزاد قریشی

    پاکستان کی نازک صورتحال اور ہماری ذمہ داری،تجزیہ، شہزاد قریشی

    پاکستان نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ یہ وہ جملہ ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام سنتے آئے اور اب شیر آیا شیر آیا کے مصداق ملک واقعی اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور ایک ہم اور ہمارے حکمرانوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی عملی اقدامات اٹھائے؟ کیا حکمرانوں ، اعلیٰ بیورو کریسی کے افسران، اعلیٰ اور نچلے درجے کے پولیس افسران ، سول انتظامیہ کے افسران ، ریونیو کے افسران، نے کرپشن سے توبہ کر لی؟ کیا ملک کی بڑی مچھیلوں نے رضاکارانہ طور پر زیادہ ٹیکس دینے کا اظہار کیا؟ کیا ملک میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان افسران نے اپنی ضرورت سے زیادہ تنخواہ کم لینے کے جذبے کا اظہار کیا؟ کیا ہم نے گھاس کھا کر وطن کی آن بچانے کا عہد کیا؟

    ان تمام سوالات کا جواب اگر نہیں میں ہے تو ہم جس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں وہ ایک بھیانک انجام ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 2013ء کے عرصے میں جب یورپ میں معاشی بحران آیا تو جرمنی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے حکومت کو درخواست کی کہ ان پر ٹیکس زیادہ لگایا جائے حال ہی میں کینیڈا میں ایک شعبے کے ملازمین نے حکومت سے استدعا کی کہ ان کی تنخواہیں ان کی ضروریات سے زیادہ ہیں کم کی جائیں آج ملک میں کروڑوں کے پلاٹس، لاکھوں میں تنخواہیں لینے والے موجود ہیں اعلیٰ انتظامی اور تکنیکی پوسٹوں پر سفارشی بنیادوں پر تعینات کئے جا رہے ہیں وزارتوں اسمبلیوں میں اور تکنیکی شعبوں میں محکمہ انکم ٹیکس و مالیات میں کرپٹ رشتہ داروں کو کھپایا جاتا ہے اور رونا رو رہے ہیں کہ ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے

    آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان تمام کبیرہ گناہوں سے توبہ کریں اعلیٰ سیاستدانوں ، حکمرانوں ، مقتدر عہدوں پر فائز افسران سے لے کر تمام دفاتر میں براجمان چھوٹے بڑے ملازمین تک اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جاکر حلف برداریاں آن ریکارڈ کریں کہ وہ بابائے قوم کے اقوال کے مطابق حقیقی طور پر ملک و قوم سے وفادار رہیں گے اور کوئی کرپشن ، اقربا پروری، سفارش نہیں کریں گے اور اس کے بعد آئی ایس آئی اور آئی بی اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعے تمام وزراء، مشیران، سول و ملٹری افسران کی کڑی نگرانی کی جائے اور ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے کے مرتکب عہدیداروں کے لئے سخت سزائیں دی جائیں ایسا نظام لایا جائے تاکہ کوئی بھی پاکستان کے ستقبل سے کیلنے کا تصور بھی نہ کر سکے۔ آج ملک کے جو حالات ہیں اس کارخیر میں سب کا کردار ہے۔

  • چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی نے استعفے کا مطالبہ کردیا

    چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی نے استعفے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں کیونکہ ان کی ساکھ ختم ہو گئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر کے ہمراہ شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے اور وہ آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا لہذا سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے اور چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خود استعفیٰ دیں۔

    سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔
    انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے. کیونکہ آئین کے خلاف فیصلے کیئے جارہے ہیں.

    فواد چودھری نے کہا کہ: بی اے پی رکن نے کہا کہ ٹیلفون کالز پر اجلاس کا بزنس چل رہا ہے، اور یہ ایجنڈا پر نہین بلکہ کالز پر چل رہا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان سپریم کورٹ کو کہہ رہے ہیں کہ کمیشن بنایا جائے مگر کمیشن نہیں بنایا جائے.

    فواد چودھری کے مطابق: 25 مئی سے پاکستان کا آئین معطل ہے اور پاکستان میں تو آمریت نافض ہے.

  • پاکستانی حاجیوں کو  پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    پاکستانی حاجیوں کو پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    پاکستانی حاجیوں کو پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سعودی عرب کے مرکز 94 میں جو حاجی اس وقت مقیم ہیں۔اس وقت ان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے انتظامات کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سعودی عرب کے مرکز نمبر 94 میں بہت سے حاجی جو اس وقت ادر مقیم ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ نا بجلی ہے اور نا ہی پانی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ بہت پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

    مزید برآں یہ کہ مرکز نمبر 94کی بلڈنگ 901نمبربلڈنگ نمبر 902 اوربلڈنگ نمبر 904 میں پانی بلکل بھی نہیں آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے حاجی بہت زیادہ پریشان ہیں۔ حج کے دوران ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کرے۔لیکن جو حاجی یہاں پر مقیم ہیں ان کو تو پانی کی عدم دستیابی درپیش ہے۔ جس کی وجہ سے یہ وضو بھی نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کو وضو کرنے کیلئے تھوڑا دور جا کر کسی چیز میں پانی بھرنا پڑتا ہے۔جس کے بعد یہ اس پانی سے وضو کرتے ہیں۔

    پانی کی کمی کے علاوہ بجلی کے مسائل بھی درپیش ہیں۔ اتنی گرمی ہے۔ اور حاجی بجلی نا ہونے کے باعث حاجی اے سی بھی نہیں چلا سکتے ہیں۔ ایک اور خبر یہ کہ عورتوں اور مردوں کو ایک ہی کیمپ میں ٹھہرایا گیا۔مردوں کو اوپر ٹھہرایا گیا ہے۔ جبکہ عورتوں کو نیچے ٹھہرایا گیا ہے۔

    اس تمام حوالے سے جب حاجیوں سے اس مطلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے علاوہ کھانے پینے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔حاجیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مشکلات کا سامنا صرف پاکستانیوں کو ہی درپیش ہے۔ مزید یہ کہ حاجیوں نے بہت زیادہ حکومت پر بھی تنقید کی۔کہ حکومت بہت دعوے کرتی ہے۔لیکن پورے نہیں کرتی۔ حج کو پہلے سے زیادہ مہنگا کیا گیا۔ لیکن سہولت کوئی بھی فراہم نہیں کی گئی۔

  • امریکا نے چین اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا

    امریکا نے چین اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا

    امریکا نے پاکستان، چین، روس، ازبکستان،سنگا پور سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جو بائیڈن کی انتظامیہ نے منگل کے روز چین کی پانچ کمپنیوں کو روس کے فوجی اور دفاعی صنعتی اڈے کی مبینہ طور پر حمایت کرنے کے الزام میں تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیا، اور یوکرین پر اس کے حملے پر ماسکو کے خلاف پابندیاں نافذ کرنے کے لیے اپنے اقدامات کو وسیع کیا-

    امریکی سپریم کورٹ نے اسکولوں سمیت سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

    امریکا نے نہ صر ف چین بلکہ برطانیہ، متحدہ عرب، سنگاپور،ازبکستان، پاکستان، ویتنام اور دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا ان ممالک کی کمپنیوں پر روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ منقطع کر دے گا۔

    کامرس ڈیپارٹمنٹ، جو بلیک لسٹ کی نگرانی کرتا ہے، نے کہا کہ 24 فروری کے حملے سے پہلے ٹارگٹڈ کمپنیوں نے روسی تشویش کے اداروں کو اشیاء فراہم کی تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ روسی ادارے کی فہرست میں شامل اور منظور شدہ فریقین کی فراہمی کا معاہدہ کرتے رہیں گے۔

    ترکیہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند

    ایجنسی نے فیڈرل رجسٹر کے اندراج کے مطابق، روس، متحدہ عرب امارات، لتھوانیا، پاکستان، سنگاپور، برطانیہ، ازبکستان اور ویتنام سمیت دیگر 31 اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا۔ شامل کردہ کل 36 کمپنیوں میں سے 25 کے کام چین میں تھے۔

    واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے کمپنیوں کے خلاف الزامات کا جواب نہیں دیا، لیکن کہا کہ بیجنگ نے روس یا یوکرین کو فوجی مدد فراہم نہیں کی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی کمپنیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے "ضروری اقدامات” کرے گا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ پابندیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

    چین کی تین کمپنیوں جن پرروسی فوج کی مدد کرنےکا الزام ہےمیں کونیک الیکٹرانک لمیٹڈ، ہانگ کانگ میں مقیم ورلڈ جیٹا، اور لاجسٹکس لمیٹڈ شامل ہیں جبکہ دیگر دو، کنگ پائی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور وننک الیکٹرانک نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

    بیجنگ کی طرف سے شہر کی خود مختاری پر کریک ڈاؤن کے بعد سے امریکی برآمدی کنٹرول کے مقاصد کے لیے ہانگ کانگ کو چین کا حصہ سمجھا جاتا ہے فرموں کی بلیک لسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ ان کے امریکی سپلائرز کو کامرس ڈیپارٹمنٹ کے لائسنس کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ وہ انہیں اشیاء بھیج سکیں گے-

  • وزیراعظم اور وزیرخارجہ میں ون ٹو ون ملاقات، ملک کے اہم معاملات زیر بحث

    وزیراعظم اور وزیرخارجہ میں ون ٹو ون ملاقات، ملک کے اہم معاملات زیر بحث

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درمیان ایک ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں ملک اہم معاملات پر ایک دوسرے سے اظہار خیال کیا گیا.

    وزیر اعظم آفس زرائع کے مطابق: شہباز شریف نے وزیر خارجہ سے منگل کو ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک اہم عمور پر گفتگو کی گئی.

    انہوں نے مزید بتایا کہ: وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول زرداری کے اقدامات کو سراہا اور دونوں نے مل جل ملکی معیشت اور فارن پالیسی کو بہتر بنانے کی ایک دوسرے کو یقین دہانی کروائی،

    ان کے مطابق: اس ون ٹو ون ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص اتحادی جماعتوں کی جانب سے منظرعام پر آنے والے تحفظات کے معاملات پر بھی دونوں نے ایک دوسرے سے بحث کی اور تمام اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت کو چلانے پر اتفاق کیا.

    اس اہم ملاقات میں دونوں نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے پر بالخصوص زور دیا

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا،بجلی کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا،بجلی کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہےجس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار911 میگا واٹ تک پہنچ گیا ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار233 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار 21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے جبکہ نقصانات کے باعث 2 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع ہورہی ہے-

    پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے ملک کےبیشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔

    آئیسکو کو 500 میگاواٹ،لیسکو کو 693میگاواٹ تک بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں 10سے 12اور گردونواح میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے جبکہ کراچی میں توانائی بحران سنگین ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے۔

    کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کرے گا

    کراچی میں بجلی کی طلب 3400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ کےالیکٹرک نے بجلی کی فراہمی 2700 میگاواٹ تک محدود کردی لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹےتک جا پہنچا ہے۔نیوکراچی ، سرجانی ٹاؤن ، بفرزون ، نارتھ کراچی میں بجلی معطل ہے لیاقت آباد ، ایف بی ایریا، بلدیہ ،اولڈ صدر گارڈن میں بھی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لیاری کے علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-

     

    کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین سے معذرت کی ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کاکہناہے کہ کراچی کو 2700 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس میں نیشنل گرڈ سے حاصل کی جانے والی 1000 میگاواٹ بھی شامل ہے کراچی میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ۔شارٹ فال کے باعث رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کرنی پڑرہی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ایندھن کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہورہی۔ حکومت کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث فیول کی خریداری میں مسائل کا سامنا ہے ۔مطلوبہ مقدار میں ایندھن کی فراہمی کے لیے وفاق و صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

    کتنے فیصد پاکستانیوں کےگھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت کرتا ہے؟ گیلپ سروے

  • کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کرے گا

    کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کرے گا

    چین اور پاکستان کے مابین جاری اقتصادی راہداری پروجیکٹ کے تحت بننے والا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کردے گا۔

    باغی ٹی وی : چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 168 گھنٹے طویل قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے پاس کر لیا اور یہ آج سے کمرشل آپریشن شروع کر دے گا۔ اسے 1.72 ارب ڈالر سے مکمل کیا گیا ہے یہ منصوبہ صاف اور سستی بجلی فراہم کرکے توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    کروٹ پاور کے عہدیدار نے بتایا وزیراعظم شہباز شریف اسی دن تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔کروٹ پاور خصوصی مقصد والی گاڑی ہے جسے چائنا تھری گورجز (سی ٹی جی)کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ذریعے مکمل کرنے کیلیے شامل کیا گیا ہے۔

    کروٹ پاور کیلئے 10 سینٹ فی یونٹ ٹیرف کا تعین کیا گیاہے اورآج سے قیمت وصول کرنا شروع کردے گا۔

    گزشتہ ماہ بیجنگ میں پریس بریفنگ سےخطاب کرتےہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تقریباً 50 لاکھ مقامی آبادی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنائے گا اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔

    واضح رہے کہ دریائے جہلم پر کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ بھی چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے تعاون کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار جب تمام یونٹس نصب ہو جائیں گے اور فعال ہو جائیں گے تو یہ منصوبہ مستحکم اور سستی 720 میگاواٹ توانائی کی پیداوار کا آغاز کر دے گا۔

    پشاور:ایس ایچ او کانسٹیبل بیٹے کیساتھ منشیات امگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    قبل ازیں کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا، معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں گزشتہ حکومت کےد ور میں منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، کوشش ہے کہ منصوبے کی جلد تکمیل سے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے-

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے مضافات میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کیا گیا ہے جو ملک کا پہلا زیر زمین بجلی کا پراجیکٹ ہے ۔منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ ہے۔ اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں ، جن میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت242.25میگاواٹ ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انجینئرنگ کاایک زبردست شاہکار ہے۔ اس کا 90فیصد حصہ بلند و بالا پہاڑوں کے نیچے زیر زمین تعمیر کیا گیا ہے اور ایک دریا کو دوسرے دریا کے نیچے سے گزارا گیا ہے۔ منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو تقریباً پانچ ارب یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرے گا ۔ اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 100 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کئے گئے اِس منصوبے کے اہم حصوں میں نوسیری کے مقام پر تعمیر کیا گیا ڈیم، 52 کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین واٹر وے سسٹم اور چھتر کلاس کے مقام پر زیر زمین تعمیر کیا گیا پاور ہاؤس شامل ہیں ۔ پاور ہاؤس میں چار پیداواری یونٹ نصب کئے گئے ہیں۔

    ملک بھر میں موسم کی صورتحال