Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ملک  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا،آزاد کشمیر میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

    مزید بتایا گیا کہ مون سون کا یہ سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوسکتا ہے جس کے سبب سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ 3 سے 4 دن اور کچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ مون سون اسپیل کے قریب آنے پر اس درپیش مسائل کے حوالے سے الرٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، آئندہ 2 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ جمعرات سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے کراچی میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں دن میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔

  • اردو اپنانے سے ہی انگریز کی باقیات سے جان چھوٹے گی. حمزہ شفقات

    اردو اپنانے سے ہی انگریز کی باقیات سے جان چھوٹے گی. حمزہ شفقات

    ‏ماہر لسانیات ٹام مکارتھر کے مطابق پاکستان میں انگلش لکھنے والے لوگ  چار فیصد سے بھی کم ہیں۔ 

    پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 251 کے مطابق سپریم کورٹ اردو کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ لیکن ابھی تک اس کو عملی جامہ پہنانے میں بیوروکریسی کامیاب نہ ہو پائی۔

    ماضی قریب میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر رہ چکے حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئیٹر تھریڈ میں ماہر لسانیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں انگریزی زبان لکھنے والے چار فیصد ہیں۔

    وہ مزید کہتے ہیں: ‏مقابلے کے تمام امتحانات، سرکاری محکموں کی فائلیں سبھی انگلش میں ہیں۔ اس وجہ سے اکثریت کام کرتے وقت الجھی رہتی ہے۔ اور انہیں %4 کی اجارہ داری رہتی ہے۔ شاید یہ بھی طبقاتی تقسیم کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔ اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ رسولوں کو ان کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا تاکہ ‏پیغام صحیح پہنچے۔


    انکے مطابق: اردو زبان پورے پاکستان میں سمجھی جاتی ہے اور ہمارے قومی تشخص کی ضامن ۔ زندہ قومیں اپنی زبان کو بولتی بھی ہیں، سیکھتی بھی ہیں اور اس پر فخر بھی کرتی ہیں۔ انگلش کو سٹیٹس سمبل نہ بنائیں ۔ انگریزی کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن اس کی حاکمیت سے انکار ضروری ہے۔

    شفقات نے کہا: ‏اردو اپنانے سے ہی انگریز سرکار کی باقیات سے جان چھٹے گی۔ ہماری زبان تو عربی اور فارسی کا حسین امتزاج ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی پہلی دس زبانوں میں ہے۔ داغ دہلوی کیا اچھا فرماگئے ہیں
    انہوں نے آخر میں ایک شعر کہا کہ:
    اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ​

    سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

    حمزہ شفقات کے تھریڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسلام آباد پریس کلب کے صدر انور رضا کہتے ہیں: ‏‎بلاشبہ آپ نے درست نشاندہی کی لیکن آپ بخوبی جانتے ہیں کہ بیوروکریسی جب کوئی کام کرنا چاہتی ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت  نہیں روک سکتی اور جب اگر بیوروکریسی نے کوئی کام نہ کرنا ہو تو کوئی طاقت ان سے وہ نہیں کروا سکتی۔

    ان کا کہنا تھا: یقیناً ہمیں اردو کو فروغ دینے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    انجینئر محمد شہزاد نے توجہ دلائی کہ: ہمارا وفاق اور صوبے آزاد کشمیر کے اردو کے پروٹوکول کی پیروی کیوں نہیں کرتا کیونکہ وہاں سرکاری طور قومی زبان اردو میں اعلامیے جاری کئے  جاتے ہیں۔

    یہاں پر انہوں نے آزاد کشمیر حکومت کا جاری کردہ اعلامیہ جو اردو میں ہے بھی پیش کیا۔

  • چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں، پاکستان “فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو” گروپ کا ایک اہم رکن ہے، چین عالمی ترقی کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں کیا جس میں چین کی میزبانی میں برکس سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت پر ذرائع ابلاغ کے ایک حصے کی طرف سے سوال اٹھایا گیا تھا۔

    ژاؤ لی جیان نے کہا کہ برکس ممالک نے مشاورت کی بنیاد پر عالمی ترقی پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرات کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ترقیاتی امور پر آپس میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے جس سے دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔

    ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح عالمی ترقیاتی اقدام کو نافذ کرنے میں پاکستان کو ایک ترجیحی شراکت دار کے طور پر دیکھے گا اور وہ عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

  • اگر موجودہ حکومت میرے 5 بڑے منصوبے آگے بڑھا دے تو سائنس کا منظر تبدیل ہو جائے گا،فواد چودھری

    اگر موجودہ حکومت میرے 5 بڑے منصوبے آگے بڑھا دے تو سائنس کا منظر تبدیل ہو جائے گا،فواد چودھری

    سابق وزیر اطلاعات اور قانون فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امید ہے وزارت سائنس وٹیکنالوجی پی ٹی آئی کے منصوبوں کو آگے بڑھائے گی۔

    باغی ٹی وی : فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھنگ کی صنعت بڑی مارکیٹ ہے اور اس کا ادویات میں استعمال گیم چینجر ہو گا، اگر یہ میرے 5 بڑے منصوبے آگے بڑھا دیں تو سائنس کا منظر تبدیل ہو جائے گا، دونوں وزارتوں میں جو اصلاحات میں نے کیں اس پر فخر ہے۔


    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارتوں میں محنتی اور کام کرنے والے لوگوں کو ڈھونڈ کر میرٹ پر لگایا گیا، ایک بھی پوسٹنگ میرٹ سے ہٹ کر نہیں کی اور اس پالیسی نے وزارتوں کو تبدیل کر دیا۔

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک عملی طور پر ماوراۓ آئین چل رہا ہے،بجٹ اسمبلیوں میں بحث کےبغیر نافذ ہو رہے ہیں، میڈیا پر بدترین سنسرشپ ،مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن نہیں کئےجا رہے ہیں-


    انہوں نے کہا کہ الیکشن رسمی کاروائی بن گئے ہیں زبردستی کے وزیر اعلٰی حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے سنے ہی نہیں جا رہے اس نظام کیخلاف بڑی جدوجہد کرنی ہو گی-

    واضح رہے کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے چرس (بھنگ) کی کاشت اور استعمال کو ریگولیٹ کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اتھارٹی طبی اور صنعتی استعمال کے لیے چرس (بھنگ) تیار کرنے کے لیے پروڈیوسرز اور کسانوں کو لائسنس جاری کرے گی۔ چرس (بھنگ) کی پیداوار کا لائسنس 15 سال کے لیے قابل عمل ہوگا۔

    اتھارٹی پانچ مختلف قسم کے لائسنس جاری کرے گی جس میں صنعتی، طبی، پروسیسنگ، تحقیق اور ترقی کا لائسنس شامل ہے۔ چرس کی برآمد کا خصوصی اجازت نامہ محکمہ تجارت کی طرف سے جاری کیا جائے گا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پالیسی کو منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوائے گی۔

    اس سے قبل دسمبر 2021 میں، پی ٹی آئی حکومت کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے دواؤں اور صنعتی استعمال کے لیے بھنگ کی کاشت کے لیے پاکستان کی پہلی بھنگ پالیسی بنائی تھی نیشنل ہیمپ پالیسی کے تحت جسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن کے ساتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

    سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے کہا تھا کہ حکومت کو بھنگ کے پتوں کی کاشت کے لیے بے شمار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 100 فرموں کو اس مقصد کے لیے لائسنس دیے گئے تھے بھنگ کی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول تعلیم، تجارت اور انسداد منشیات کی وزارتوں کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

  • ملک میں شارٹ فال 6 ہزار سے تجاوز کر گیا

    ملک میں شارٹ فال 6 ہزار سے تجاوز کر گیا

    ملک بھر میں بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بجلی کی کل پیداوار 20 ہزار762 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہو گئی ہے، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ تک جاپہنچا ہے۔

    بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت سے مودی سرکار شدید خائف

    ملک بھر میں 14 گھنٹے تک لوڈیشڈنگ کی جارہی ہے شہری علاقوں میں 10 گھنٹے جبکہ ہائی لاسز کے علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ لیسکو میں ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس کا شارٹ فال 600 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جب کہ ڈسکوز میں بھی ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیدنگ بڑھ گئی۔

    دوسری جانب مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی ایک ماہ کے لیے مزید 7 روپے 90 پیسے مہنگی ہوگئی ہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 7 روپے 96 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی۔

    احمد شہزاد نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور حتمی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا دوران سماعت نیپرا کو بتایا گیا کہ بجلی پیداوار کے فیول کی قیمتیں تین گنا بڑھ چکی ہیں، ایل این جی پہلے تو ملتی نہیں، مل بھی جائے تو 42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں مل رہی ہے جو بجلی صارفین کے لیے فائدہ مند نہیں ۔

    نیپرا کے مطابق مئی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 7 روپے 90 پیسے بنےگا، اضافے کا اثر 113 ارب روپے ہوگا، اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    بجلی میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

  • پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 25 اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے، معاشرے کا ہر طبقہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک:پاک فوج کے دوجوان شہید

    عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہو گی، مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے۔ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں رواں سال وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ سال خطرناک وائرس کا ملک میں صرف ایک کیس سامنے آیا تھا۔

    صحت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان ان 4 ممالک میں شامل ہے جہاں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی) کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، پاکستان کے علاوہ ان ممالک میں افغانستان، موزمبیق اور ملاوی شامل ہیں۔

    اس سال پاکستان میں سامنے آنے والے تمام پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، رپورٹ ہونے والے 11 کیسز میں سے 8 کا تعلق صرف میر علی کےعلاقے سے ہے مستقل معذوری کا باعث بننے والی بیماری وائلڈ پی وی کا تازہ ترین شکار 8 ماہ کا بچہ ہےجس کا جسم مفلوج ہو گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پرکوئی پیشرفت نہیں ہوئی:وزیراعظم مداخلت کریں، وسیم اختر

     

    وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پولیو پروگرام کی جانب سے کیے گئے ہنگامی اقدامات کے باعث خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں وائرس اب تک قابو میں ہے۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں پورے ملک کے تعاون کی ضرورت ہے اگر ہر خاندان ہر مرتبہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے صرف 2 قطرے پلائے تو ہم تمام بچوں کو اس خطرناک وائرس سے بچا سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت نے روایتی ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا، مذہبی اسکالرز اور معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام میں پولیو ویکسین کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں کردار ادا کریں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک آرمی پر فخر ہے،علامہ طاہر محمود اشرفی

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن (2005) کے تحت ہنگامی کمیٹی کے 32ویں اجلاس سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی۔

    گزشتہ ہفتے منعقد کیے گئے اجلاس میں ڈبلیو پی وی ون اور پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے جاری ویکسین مہم (سی وی ڈی پی وی) سے حاصل ہونے والے پولیو ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران افغانستان، جمہوریہ ری پبلک کانگو، اسرائیل، ملاوی، مقبوضہ فلسطین اور پاکستان کی صورتحال کے بارے میں ٹیکنیکل اپ ڈیٹس حاصل کی گئیں جب کہ اجلاس میں اریٹیریا اور یمن کی جانب سے وائرس سے متعلق تحریری اپڈیٹ فراہم کی گئی۔

    جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے موزمبیق میں سامنے آنے والے دوسرے ڈبلیو پی وی ون کیس پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ ملاوی میں وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا، دونوں کیسز کی جینیٹک سیکوئینسنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کیسز پاکستان، افغانستان سے جولائی 2019 اور دسمبر 2020 کے درمیان درآمد ہوئے ہوئے۔

    ملک میں الیکشن فوری ہونے چاہئیں، اس سے پہلے ریفارمز ضروری ہیں: سراج الحق

  • کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار

    کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار

    کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے این سی او سی نے ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر گئےملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 350 سے تجاوز کر گئی-

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 382 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-


    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 87 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

    ملک کے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

    این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شہری سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

  • منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے

    منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے

    منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ منظور وسان کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ آبائی علاقےکوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کو شکست ہو گئی۔

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    منظور وسان کے آبائی علاقےکوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا۔منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے، 9 میں سے5 نشستوں پر جی ڈی اے امیدوار کامیاب ہوئے۔

    واضح رہے کہ منظور وسان نے کہا تھا پیپلزپارٹی 9 میں سے7 نشستوں پر کامیاب ہو گی۔ پیپلزپارٹی 9 کے بجائے 4 نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی۔

    ادھرسندھ میں مار دھاڑ سے بھرپور بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

    6 ہزار 277 سیٹوں میں سے 2 ہزار سے زائد کےنتائج موصول ہوگئے ہیں، جس کے مطابق پیپلز پارٹی سرفہرست ہے، جی ڈی اے کا دوسرا، جے یو آئی کا تیسرا، آزاد امیدوار کا چوتھا جبکہ پی ٹی آئی کا پانچواں نمبر ہے۔

  • جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات کرکےخوشی ہوئی:شہزادہ خالدبن سلمان

    جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات کرکےخوشی ہوئی:شہزادہ خالدبن سلمان

    ریاض :سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کےکمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کر کے خوشی ہوئی۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزادہ خالدبن سلمان نے کہا کہ ملاقات میں دفاعی، عسکری شعبےمیں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ ملاقات میں مملکت اور پاکستان کےتاریخی تعلقات باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

     

    عرب نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان کی اتوار کو جدہ میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر ہشام بن عبدالعزیز السیف اور پاکستان میں تعینات سعودی آرمی اتاشی میجر جنرل عوض بن عبداللہ الزھرانی بھی موجود تھے۔

     

    عرب دنیا کی معیشت میں سعودی عرب کی پہلی اورمضبوط پوزیشن برقرار

    یاد رہے کہ آج سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو "کنگ عبدالعزیزمیڈل آف ایکسیلینٹ کلاس” سے نواز دیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے کیلئے جدہ پہنچے جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، نائب

     

    https://twitter.com/Saudi_Gazette/status/1540885307507150848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1540885307507150848%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F657507 وزیر دفاع سمیت سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں جانب کے کئی سینئر حکام نے شرکت کی۔

    ترکی اورسعودی عرب نے پُرانی تلخیوں کوبھلاتے ہوئےنئے دورکا آغازکردیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ مشقوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنےکےلیےسعودی عرب ایک بارپھرمیدان میں آگیا

  • گیشربرم2سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما:کے2کوسرکرنے کےلیےمنزل کی طرف چل پڑیں

    گیشربرم2سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما:کے2کوسرکرنے کےلیےمنزل کی طرف چل پڑیں

    اسکردو:گیشربرم2سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما:کے2کوسرکرنے کےلیےمنزل کی طرف چل پڑیں،اس وقت یہ اطلاعات گردش کررہی ییں کہ گزشتہ سال پاکستان میں گیشر برم 2 سر کر کے 8 ہزار میٹر سے بلند کسی چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی نائلہ کیانی نے اب کے ٹو مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    نائلہ کیانی کی اس کامیابی کو اس امر نے مزید دلچسپ بنا دیا کہ انہوں نے گزشتہ سال زندگی میں پہلی بار کوئی پہاڑ سر کرنے کی ٹھانی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے محض 7 ماہ بعد 8ہزار 35 میٹر بلند گیشر برم پہاڑ سر کرلیا۔

    دبئی میں مقیم، بیکنگ کے شعبے سے وابستہ نائلہ کیانی نے بتایا کہ ’میری بیٹی محض ساڑھے 7 ماہ کی تھی جب میں نے گیشر برم 2 سر کیا‘۔

    پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے ماہ "کے ٹو” سرکرنے کی مہم پر نکلیں گی

    ٹیم بریفنگ کے بعد سکردو کے لیے روانہ ہونے والی نائلہ کیانی کے ہمراہ پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور سہیل سخی بھی ہوں گے جو مرحوم علی رضا سدپارہ کے ساتھ گیشر برم 2 سر کیے جانے کے وقت بھی ان کے ساتھ تھے۔

    نائلہ کیانی نے کہا کہ ’گیشر برم 2 سر کرنے والی ٹیم ہی اب کے ٹو سر کرنے جارہی ہے، ہم نے یہ مہم چچا علی رضا سدپارہ کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

    ساجد سدپارہ کی صحت کے متعلق تشویشناک خبرسامنے آ گئی:افسوسناک ویڈیو وائرل

    نائلہ کیانی نے علی رضا سدپارہ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب میں گیشر برم 2 سر کرنے کے بعد بیس کیمپ پہنچی تو یہ علی رضا چاچا ہی تھے جنہوں نے مجھے کہا کہ آپ کے ٹو بھی سر کرسکتی ہیں، مجھے یہ اعتماد انہوں نے ہی دیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ان کے بارے میں جو چیز مجھے سب سے زیادہ پسند تھی وہ شاندار حس مزاح تھی، ان کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی تھی، مہم کے دوران جب کوئی کٹھن لمحہ آتا تو وہ کوئی لطیفہ سناتے اور ہم سب ہنس پڑتے‘۔

    8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں سے مشکل ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کے لیے اپنی تیاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میرے لیے یہ ناقابل یقین حد تک مشکل رہا ہے، میں زچگی کی چھٹیوں کے دوران گیشر برم-2 سر کرنے نکل گئی تھی اور مہم سے واپس آنے کے بعد فوراً کام پر چلی گئی تھی‘۔

    پنجاب حکومت کاطلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف…

    اپنی کم عمر بیٹی کے علاوہ نائلہ کیانی ایک 3 سالہ بیٹے کی بھی ماں ہیں اور اس مہم میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس مشکل فیصلے کے حوالے سے سوال پر نائلہ کیانی نے جواب دیا کہ ’ہم یہ سوال مردوں سے نہیں پوچھتے، حتیٰ کہ بیرون ملک بھی لوگوں نے مجھ سے یہ سوال پوچھا کیونکہ ماؤں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کریں نہ کہ اس قسم کے سرگرمیوں پر توجہ دیں‌

    انہوں نے بتایا کہ گیشر برم 2 کی مہم پر سرباز خان میرے ہمراہ تھے جبکہ میری بیٹی کی پیدائش کے ایک دن بعد ان کی بھی بیٹی پیدا ہوئی لیکن کسی نے ان سے یہ سوال نہیں پوچھا کہ آپ 14 چوٹیوں کے مشن پر کیسے گئے اور سال کے بیش تر وقت گھر سے دور کیسے رہ لیتے ہیں؟

    انٹرنیشنل کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دور:ڈی جی ریسکیونے کے…

    دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو غیرمعمولی شرح اموات کے باوجود خصوصاً پاکستانی کوہ پیماؤں کے لیے کشش رکھتی ہے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نائلہ کیانی نے کہا کہ ’یہاں جو سکون ملتا ہے وہ آپ کو ان پہاڑوں میں واپس لاتا رہتا ہے، جب میں نے اپنی پہلی مہم کا منصوبہ بنایا تھا اس وقت میں صرف اپنی جسمانی اور ذہنی طاقت کو جانچنا چاہتی تھی، صرف یہ دیکھنے کے لیے کہ میں کتنی بلندی پر جا سکتی ہوں‘۔

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ