Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی امن سپاہ کےعالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کوخراج تحسین

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی امن سپاہ کےعالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کوخراج تحسین

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی امن سپاہ کے عالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کا قابل فخر فرض نبھانے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو سلام پیش کرتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ دستے فراہم کرنا پاکستان کی امن دوستی اور امن پسندی کا مظہر ہے ،پاکستانی امن سپاہ کی قربانیوں اور کاوشوں کا موجودہ سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے ادارے اور عالمی سطح پر اعتراف اعزاز ہے

    1960 سے 2022 تک پاکستانی امن دستوں میں شامل افسروں اور جوانوں نے قابل فخر اورمثالی کردار ادا کیا ہے ،قوم کے بیٹے اور بیٹیوں نے دنیا بھر میں قیام امن، انسانی خدمت اور مثالی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،امن کارروائیوں کے ددوران پاکستان کے169 بیٹوں نے شہادتوں کا عظیم مرتبہ پایا ، شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں

    دنیا بھر میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ طرزعمل اور مشکل ترین حالات میں مثالی کارکردگی کا اعتراف باعث افتخار ہے ،امن کارروائیوں کے لئے مسلح افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

    ادھر اس سے پہلے ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آج دنیا بھر میں یوم امن منا رہی ہے، پاکستان امن مشن کیلئے فوج بھیجنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم امن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشن کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز 1960 میں دستہ کانگر بھیج کرکیا، پچھلے 61 سال میں پاکستان قیام امن کے لیے سب سے نمایاں اور مسلسل تعاون کرنے والا ملک رہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مشنوں میں حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے مشنز میں دو لاکھ سے زائد فوجی بھیجے، جب کہ 169 پاکستانی فوجی جوان انسانیت کی مدد میں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریز نے پاکستان کا دورہ کر کے امن کی کوششوں کو سراہا، پاکستان کے امن دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے ہر امن مشن میں کمانڈر کو بھی اپنا گرویدہ بنا دیا، پاکستانی امن دستوں میں ایف سی، رینجرز اور پولیس کے دستے بھی شامل ہیں۔

  • بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سےسیکیورٹی واپس لینےکےبعد گولی مارکر قتل کردیا گیا

    بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سےسیکیورٹی واپس لینےکےبعد گولی مارکر قتل کردیا گیا

    نئی دہلی :بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔،اطلاعات ہیں کہ پنجابی گلوکار اور کانگریس پارٹی کے رکن سدھو موسی والا کو آج نئی دہلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مانسا ضلع میں سدھو موسی والا کو ایک پراسرار شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اور اس کے 2 دوست زخمی ہو گئے۔

    یہ قتل سدھو موسی والا اور اس کے دو دوستوں کے ساتھ اپنے گاؤں جاتے ہوئے ہوا موس والا جائے وقوعہ پر خون میں لت پت پڑا ہے۔ وہ جس کار میں سفر کر رہا تھا وہ گولیوں سے بھری ہوئی تھی۔ جب اسے زخمی حالت میں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مر چکا تھا۔

    سدھو موسی والاجو گزشتہ کچھ سالوں سے مختلف شاندار گانے گا کر پنجاب کے لوگوں کے ذہنوں میں گھرے ہوئے ہیں، نے گزشتہ سال دسمبر میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے بعد، 2022 کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں، انہوں نے کانگریس کی جانب سے مانسا حلقہ سے انتخاب لڑا۔ تاہم وہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنہالا سے ہار گئے۔

    اس تناظر میں پنجاب کانگریس کے رہنما چرن سنگھ سبرا نے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ سدھو موسی والا کو کس بنیاد پر تحفظ دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

    پنجاب میں حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت نے کل موس والا سمیت 424 لوگوں سے سیکورٹی واپس لے لی۔ ریاست کے وزیر اعلی بھگونت مان نے وی آئی پی تحفظ واپس لے لیا ہے، وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کا رجحان ختم ہو گیا ہے۔ اگلے دن جس واقعے میں سدھو موسی والا مارا گیا وہ صدمے کا باعث تھا۔

  • وزیر اعظم  کی سی پی این ای کے ارکان کو دوبارہ انتخاب پرمبارکباد

    وزیر اعظم کی سی پی این ای کے ارکان کو دوبارہ انتخاب پرمبارکباد

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا باڈی کا سالانہ الیکشن جیتنے پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

    ہفتہ کو ہونے والی پولنگ میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر عہدیدار دوبارہ منتخب ہوئے۔وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے آزادی صحافت اور اظہار رائے ایک ناگزیر آئینی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت نہ صرف میڈیا اور آزادی اظہار کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے بلکہ اسے فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

     

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود سمیت سی پی این ای کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں,ان کا کہنا تھاکہ سی پی این ای ایک اہم صحافتی تنظیم ہے، سی پی این ای کے ساتھ مل کر پاکستان میں صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں کے فروغ کے لئے کام کریں گے

     

    وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ سی پی این ای میڈیا کا ایک اہم ادارہ ہے اور حکومت پاکستان میں آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔“میں دعا کرتا ہوں کہ نو منتخب ادارہ صحافیوں اور صحافت کی خدمت کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے قابل ہو، جس کے لیے انہیں ہمارا مکمل تعاون حاصل رہے گا،”

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی نو منتخب اراکین کو الیکشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے۔

  • پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے:بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے:بلاول بھٹو زرداری

    کراچی :پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،اطلاعات کے مطابق پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب صدر کاظم خان اور جنرل سیکریٹری میاں عامر محمود کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں ںے ایاز خان کو سینئر نائب صدر، یوسف نظامی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل، غلام نبی چانڈیو کو فنانس سیکرٹری اور زبیر محمود کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ ڈاکٹر جبار خٹک کو نائب صدر سندھ اور مقصود یوسفی کو جوائنٹ سیکریٹری سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے حیدر امین کو نائب صدر پنجاب، سلمان مسعود کو نائب صدر اسلام آباد، طاہر فاروق کو نائب صدر خیبر پختونخواہ اور عارف بلوچ کو نائب صدر بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب 44 اراکین کو بھی مبارک باد دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام اور آزادی صحافت کے فروغ کے باب میں سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں آزادیِ اظہار و صحافت کو یقینی بنانے اور فعال میڈیا کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

  • عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: پرویز الہیٰ

    عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: پرویز الہیٰ

    لاہور:مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے البتہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں ، حکومت آج گری یا کل گری۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران، عمران خان سے خوفزدہ ہیں اور جعلی حکمران ہر غیر قانونی کام کررہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے لیکن میں انہیں بتا دوں کہ رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ، حقیقی آزادی لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی ایک ہی دہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں ، عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں ، حکومت کی جانب سے مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کیا تھا ، اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج ڈالر آسمان سے باتیں نہ کر رہا ہوتا ، مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

  • لاہور نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی مہنگی کرنے کا عندیہ دیدیا

    لاہور نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی مہنگی کرنے کا عندیہ دیدیا

    لاہور:نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی مہنگی کرنے کا عندیہ دیدیا ،اطلاعات ہیں کہ نئی حکومت کے آنے کے ساتھ ہی ہرچیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور یہ بھی سُننے میں‌آرہا ہے کہ اس تنظیم سے وابستہ لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں ، اس تنظیم کے لوگوں کا کہنا ہےکہ ان نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہے گا

    ادھر صدر روٹی نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے کہا ہے کہ حالات نے مجبور کردیا ہے اور اب ہم نے انتظامیہ کو روٹی و نان مہنگا کرنے کی درخواست دیدی ہے آفتاب گل کا کہنا تھا کہ اب لاہور اور گردو نواح میں روٹی دس سے بڑھا کر بارہ روپے ہو گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور نان 18 سے 20 روپے ہو جائے گا

    آفتاب گل کا کہنا تھا کہ فا ن میدے کی 80 کلو بوری 5900 کی بجائے 6700 کی مل رہی ہےجبکہ لاہور بازار میں بیس کلو آٹےکا تھیلا 1400 روپے نئں مل رہاںہے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور حکومت روثی کی قیمت میں کمی کے لئے سستا اٹا دے

    صدر نان بائی لاہور ہمارے ریٹ پرانے ہیں ، روٹی قیمت جائزہ کے لئے بدھ کو لاہور میں اجلاس بلا لیا ہے، اب ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور روٹی کی قیمت اگلے ہفتے بڑھا دیں گے ،لاہور تندوروں پر سستا آٹا فراہمی نہیں کی جارہی

  • دفترخارجہ نے پاکستان کےکسی بھی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردیدکی ہے۔

    دفترخارجہ نے پاکستان کےکسی بھی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردیدکی ہے۔

    تل ابیب :دفترخارجہ نے پاکستان کےکسی بھی وفدکے دورہ اسرائیل کی تردیدکی ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان کےکسی وفدکے دورہ اسرائیل کا تصور واضح مسترد کرتے ہیں، زیربحث دورےکا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ مسئلہ فلسطین پرپاکستان کامؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ خطے میں دیرپا امن کے لیے آزاد، قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، ہماری پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پرمکمل قومی اتفاق رائےہو۔

     

     

    خیال رہےکہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔

    اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے پاکستانی وفد سے ملاقات کرنے کی تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے تصدیق کی ہے کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا سے ایک وفد نے ہماری سرزمین پر مجھ سے ملاقات کی تھی، وفد میں 2 پاکستان نژاد امریکی شہری بھی شامل تھے تاہم انہوں نے وفد میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

    اسرائیلی صدر نے کہا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی اور مجھے خوشگوار حیرت بھی ہوئی کیوں کہ اس سے قبل کبھی پاکستانی وفد سے اسرائیل میں ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ ملاقات میں شامل پاکستانی شہری مستقل طور پر امریکا میں مقیم ہیں لیکن انھیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

     

    اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی شہری انیلا احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی تھی۔ جس میں وہ اپنے والد قطب الدین احمد کی تحریک پاکستان اور قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب اسرائیلی صدر کو پیش کر رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستانی اور امریکی شہریوں پر مشتمل ایک وفد نے حال ہی میں اسرائیل کا 7 روزہ دورہ کیا تاہم پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ اس دورے کا انتظام امریکی مسلم اینڈ ملٹی فیتھ ویمنز امپاورمنٹ کونسل کی پاکستانی نژاد امریکی خواتین رہنماؤں نے ’شراکا‘ کے ساتھ مل کر کیا جو عربوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کو فروغ دیتی ہے اور اس وفد میں پاکستانی، بنگالی، امریکی اور ملائیشیا سے اراکین شامل ہیں۔

  • پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    اسلام آباد: یکم جولائی سے پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ آٗئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش میں اس بار حکومت کے پاس سسٹم گیس ٹیرف میں 40 سے 50 فیصد تک اضافے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیس ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا، اب سے آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ترمیم شدہ اوگرا قانون گیس ٹیرف اور ان پر عمل در آمد کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ سال بجٹ سے دونوں گیس کمپنیوں کو ٹریف میں جمود کی وجہ سے مزید نقصان نہ ہو اور اوگرا کے ترمیم شدہ قانون کو صحیح معنوں میں لاگو کیا جائے۔

     

     

    وزارت خزانہ کے عہدیدرا کا کہنا تھا کہ اب تک دونوں سوئی گیس کمپنیوں سدرن اور ناردرن کو گذشتہ برسوں میں جمع ہونے والے 550 ارب کے بھاری نقصان کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا مجموعی طور پر نقصان میں سے 350 ارب روپے سوئی نادردن اور 200 ارب روپے سوئی سدرن کو نقصان کا سامنا ہے جس کی اہم وجہ ٹریف میں مطلوبہ اضافہ نہ کرنا تھا۔

    دوسری جانب سوئی ناردرن پہلے ہی اپنی درخواست میں مالی سال 2022-23 کے لیے گیس کے نرخوں میں 66 فیصد اضافے اور سوئی سدرن نے گیس ٹیرف میں 46 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔اوگرا دونوں گیس کمپنیوں کی درخواستوں کی مستعدی کے بعد جون 2022 کے وسط تک ٹیرف میں اضافے کے بارے میں اپنا فیصلہ لے سکتی ہے۔

  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی :وزیر اعلی نے کہا کہ جلد ہی اطہر متین کے قاتلوں کو گرفتار کرلیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

    کراچی سے میڈیا ذرائع کےمطابق انہوں نے کہا کہ صدر کاظم خان ، سینئر صدر ایاز خان، سیکریٹری جنرل عامر محموداور فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، نائب صدر جبار خٹک، جوائنٹ سیکریٹری سندھ مقصود یوسفی سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے، میں سمجھتا ہوں جب تک صحافت آزاد نہیں جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور اظہار کی آزادی کیلئے سی پی این ای اپنا کردار ادا کریگی۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شرمناک غلامی سے خدار قوم کی غیرت نیلام کی جارہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ساری زندگی جنہوں نے عمران خان یہودی ایجنٹ پکارا آج وہ خود سرٹیفائیڈ یہودی ایجنٹ غلام ثابت ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی مسلط امپورٹڈ حکومت جی حضوری میں تمام احکامات بجا لانے میں مصروف ہے، شرمناک غلامی سے خدار قوم کی غیرت نیلام کی جارہی ہے

     

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور نے اپنے بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے پر کام شروع کردیا ہے، یہ اقتدار کے لئے ہر کام کرنے کو تیار ہیں۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ نہتے فلسطینی شہداء سے کیسے غداری کرسکتے ہیں۔

  • نیب  کوجو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی:شاہ محمود قریشی

    نیب کوجو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی:شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:رہنما پی ٹی آئی شاہ اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ بے معنی ہوگیا ہے، جو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نیچا دکھانے کیلئے یہ سب متحد ہوئے، عمران خان کے خلاف یہ سب اکٹھے ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ فیٹف کی قانون سازی کیلئے بات ہونی تھی وہاں ایک مسودہ تھما دیا جس میں ترامیم تھیں، نیب ترامیم وہی ہیں جو انہوں نے این آر او 2 مانگا تھا، موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی سے کچھ بل پاس کروائے، انہوں نے ذاتی مفاد کیلئے قانون سازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولے نے اپنے مفادات کیلئے ترامیم کی، سپریم کورٹ نے کہا ہے اگر نیب قانون میں کوئی ترامیم کی جاتی ہیں تو سپریم کورٹ کو بتایا جائے، نیب کا ادارہ بے معنی ہوگیا ہے، جو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر از خود نوٹس لینا چاہیئے، نیب اب حکومت کے ماتحت ہو گیا، اشرافیہ نے اپنے مفادات کو محفوظ کیا، غیر فطر ی نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب ترمیم میں صدر کا اختیار واپس لے کر وفاق کو دیدیا گیا، عمران خان کی پیچ اپ کرانے والی آڈیو من گھڑت ہے، ن لیگ سے ایک نشست ہوئی تھی، ن لیگ سے لانگ مارچ کے معاملے پر ناکام بات چیت ہوئی تھی، اوورسیز سے متعلق قانون سازی کو بھی چیلنج کرنے کا ارادہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قانونی ٹیم کو اجازت دے دی کہ اسکو چیلنج کریں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی انہیں پسند نہیں آیا، ہماری نظر میں اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، اتحادیوں نے مل کر ان کی اہمیت کو دفن کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسفند یار ولی کیس کو سامنے رکھتے ہوئے از خود نوٹس لیا جائے، صاف نظر آرہا ہے ترامیم کن کو فائدہ دینے کے لیے کی گئیں، منی لانڈرنگ کیسز کو اس ترمیم سے متاثر کیا گیا، چیئرمین نیب کی گرفتاری کےاختیار کو بھی شرائط سے ختم کیا گیا، سیکشن 9 سب سیکشن اے 5 کے ڈائریکٹ بینیفشری وزیر اعظم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کو اینٹی کرپشن پنجاب یا ایف آئی اے بنانے کی کوشش کی گئی، نیب کے انڈر ٹرائل کیسز بھی متاثر ہوئے ہیں ، 80 فیصد کیسز نیب سے دیگر کورٹس کی طرف منتقل ہو جائیں گے، نیب قانون میں تبدیلی سے یہ سب اس کے شکنجے سے آزاد ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی، کرپشن سے جان چھڑانا قوم کی خواہش ہے، انہوں نے نیب قانون میں ترامیم کر کے خود کو این آر او ٹو دیا ہے۔