Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی ، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی ، فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟ کیا اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟


    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں، لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی لاہور سے لانگ مارچ میں ناکامی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی رپورٹ اعلیٰ ٰقیادت کو ارسال کر دی گئی رپورٹ میں لاہور میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا،محمود الرشید نے رپورٹ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا ۔

    رہنماوں اور لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث ناکامی ہوئی۔ تنظیم عوام کو باہر نکالنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے میں ناکام رہی باہمی رابطوں میں کمی کے باعث کوئی رہنما لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکا اراکین اسمبلی گرفتاری کے خوف سے روپوش رہے-

  • 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناءاللہ

    11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے۔

    باغی ٹی وی :عمران خان کی جانب سے الیکشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ اسلام آباد کی کال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ آئیں تو سہی میں دیکھ لوں گا 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے۔

    بحیثیت اپوزیشن لیڈرمیری 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظر انداز کیا گیا،شہباز شریف

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دینے والا "خونی فساد” میں دم دبا کر بھاگ گیا مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان س بھاگ گئے پنڈی کے شیطان کا ’’خونی‘‘ مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے باس زرداری صاحب کی منتیں ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ہے اس کا اصل چہرہ ہے عمران تم نے عوام کوسبزباغ کا ٹچ دیا، اسلام آباد میں صبح 8 بجے خالی کرسیوں سے خطاب کیا، اس نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے، عمران نیازی میری بات سن لو اگر تم نے چھ روز بعد دوبارہ فساد کی کوشش کی تو ہم جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دیں گے۔

    عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا…

  • اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے توکسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے،شیخ رشید

    اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے توکسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کیا بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتےہوئےلکھا کہ گیارہ اتحادی جماعتوں پرمشتمل حکومت جتنا بھی زور لگا لے دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے عوام پر مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس سے یہ حکومت عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچ سکتی۔

    مہنگا پٹرول،جماعت اسلامی نے کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا


    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک وہاں پہنچ گیا ہے جہاں سے چلانا سیاسی پارٹیوں کے بس میں نہیں موجودہ حکومت کے کرپٹ لوگ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگا کرکیس ختم کروائیں گے اور گھرچلے جائیں گے، ان میں ملک کی تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟، اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ گیارہ اتحادی پارٹیاں ایک مہینہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہےجماعت اسلامی کےسیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہےکہ سراج الحق کی اپیل پر تمام صوبائی اورضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔مظاہروں میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنےوالےافراد کی کثیر تعداد شرکت کرےگی قائدین جماعت ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کریں گے۔

    قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجود حکومت نے وہی کام کیے جو پی ٹی آئی حکومت میں جاری تھے۔ جماعت اسلامی ظالمانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ قوم کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں، پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر لڑا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا-

  • پاک بھارت آبی تنازعات،بات چیت کیلئے5 رکنی وفد بھارت روانہ

    پاک بھارت آبی تنازعات،بات چیت کیلئے5 رکنی وفد بھارت روانہ

    لاہور: پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد بھارت روانہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے آبی تنازعہ پر دو روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں ہوں گے جس میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔

    پاکستانی پانچ رکنی وفد آبی مذاکرات کےلیےاتوار کو بھارت جائےگا

    مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا اور اب یہ 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہو رہا ہے، اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔

    دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر انڈیا کے تین بڑے پراجیکٹ ہیں جن پر پاکستان کو اعتراض ہے، ان میں سے ایک پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور ہیں۔ کیرو پر کام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پر بھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرے گا۔

    یہ وفد صرف اجلاس کے لیے جا رہا ہے معائنہ کے لیے الگ وزٹ ہوں گے۔

    پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

    یاد رہے کہ اس سے پہلےمارچ میں بھارت کی طرف سے پاکستان میں آنیوالے دریائوں پرڈیمز بنانے کے حوالےسے پاکستان کےاعتراضا ت کو تسلیم کرنےسےانکار اور پانی کے بہائو کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان آبی وسائل کے تنازعات سے متعلق اسلام آباد میں ہونیوالے تین روزہ مذاکرات کسی فیصلہ پر پہنچے بغیر ختم ہو گئےتھےوزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے سندھ‘ چناب اور پونچھ پر دس بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھائے تھے-

    خواتین پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت 2019ء سے دریائوں پر پانی کےبہائو کا ڈیٹا شیئر نہیں کررہا جس کی وجہ سے پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم بھارتی وفد نے پاکستان کےساتھ پانی کے بہائو کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی کوئی شق شامل نہیں ہے جس کے بعد یہ مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد ختم ہو گئے-

    نواز شریف نے 5 ارب ڈالرٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، کوئی خط نہیں…

  • ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ:ایران کے زیرزمین فوجی ڈرونز اڈے کا انکشاف

    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ:ایران کے زیرزمین فوجی ڈرونز اڈے کا انکشاف

    تہران :ایران نے جنگی تیاریوں کے پیش نظر اپنی فوجی قوت میں اضافہ شروع کردیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ ایرانی فوج نے اپنے فوجی ڈرونز کے زیر زمین اڈے کے بارے میں کچھ تفصیلات ظاہر کی ہیں – لیکن صحیح جگہ نہیں بتائی ہے، سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اس ڈرون اڈے کے بارے میں کچھ معلومات افشاں کی ہیں‌

    تہران سے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ابابیل 5 سمیت زگروس پہاڑوں کےوسط میں 100 ڈرون رکھے گئے ہیں، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان میں قائم 9 میزائل نصب ہیں، جو کہ فضا سے زمین کی سطح‌ پر مار کرنے والے امریکی ہیل فائر کا ایرانی ساختہ ورژن ہے۔

    فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے کے سب سے طاقتور ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز کو اپ گریڈ کرنے کی ہماری صلاحیت رک نہیں سکتی۔

    ایران کے سرکاری ٹی وی کے نمائندے نے بتایا کہ اس نے جمعرات کو ہیلی کاپٹر کی 45 منٹ کی پرواز مغربی ایران کے کرمان شاہ سے خفیہ زیر زمین ڈرون سائٹ تک کی۔ انہوں نے کہا کہ اڈے پر پہنچنے پر ہی اسے آنکھوں پر پٹی اتارنے کی اجازت دی گئی۔

    28 مئی 2022 کو حاصل کی گئی اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں ایران میں ایک نامعلوم مقام پر ایک زیر زمین جگہ پر ایک ڈرون نظر آ رہا ہے۔

    ٹی وی فوٹیج میں ایک سرنگ میں میزائلوں سے لیس ڈرونز کی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ کئی سو میٹر زیر زمین ہے۔

    یہ ٹی وی رپورٹ ایک دن بعد سامنے آئی ہے جب ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج میں دو یونانی ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا تھا، جو کہ یونانی ساحل کے قریب روکے گئے ایک ٹینکر سے امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی ضبطی کا بظاہر انتقامی کارروائی ہے۔

    یونانی حکام نے گزشتہ ماہ یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی پرچم والے پیگاس کو ضبط کر لیا تھا، جس میں عملے کے 19 روسی ارکان سوار تھے۔ بعد میں امریکہ نے جہاز پر رکھے ہوئے ایرانی تیل کے کارگو کو ضبط کر لیا اور اسے دوسرے جہاز پر امریکہ بھیجنے کا منصوبہ بنایا۔

    پیگاس کو بعد میں رہا کر دیا گیا، لیکن اس قبضے نے ایک نازک وقت میں تناؤ کو ہوا دی، ایران اور عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کی جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک کر دیا، تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں۔

  • عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ہے اس کا اصل چہرہ، عمران نیازی نے جتنے ٹچ دینے تھے دے چکے،چھ روز بعد دوبارہ فساد کی کوشش کی تو ہم جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دیں گے۔

    بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یوم تکبیرکے موقع پرحاضرہوئے ہیں، شدید گرمی کے باوجود شیروں نے نکل کر ثابت کر دیا آپ (ن) لیگ کے سچے سپاہی ہیں، بہاولپورکے لوگ چار سال سپیڈو بس سے محروم رہے، 8ہزار لوگ سپیڈو بس پر سفر کر رہے ہیں، آپ نےاتنا پیار دیا اب 12 سپیڈو بسیں نہیں 24 آئیں گی، بہاولپوروالوں کی دن رات خدمت کروں گا، چولستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے، خورشید شاہ کو کہا پنجاب کو اس کے حصے کا پانی دیں، چولستان میں پانی کی کمی سے جانور مر گئے، خورشید شاہ کا شکرگزارہوں پنجاب کے حصے کا پانی دیا، 3 سال بہاولپور کے لوگوں سے فری نیٹ سروس چھینی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی آزادی مارچ کے لیے نکلا تھا، شہید کانسٹیبل کے 12 سال کے بچے کوحوصلہ دیا، عمران نیازی نے بچوں کوباپ کے سائے سے محروم کردیا، سیالکوٹ میں کانسٹیبل جاوید کے بچوں نے کہا ہمارا سب کچھ چلا گیا، عمران نیازی تم نے انتشار پھیلایا۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیا، قوم اس کا 126دن دھرنا نہیں بھولی تھی، انہوں نے رینجرز، پولیس کے جوانوں کو زخمی کیا، اس نے توالیکشن کی تاریخ لینا تھا ایک دن بھی نہ رُک سکا، یہ بزدل آدمی ہے، اس نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کرغریبوں کے گھرگرائے، اس نے اپنے گھر کو ریگولرائزکرایا، ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی چکی میں پیس دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ان کا اصل چہرہ ہے، عمران تم نے عوام کوسبزباغ کا ٹچ دیا، اسلام آباد میں صبح 8 بجے خالی کرسیوں سے خطاب کیا، اس نے جتنے ٹچ دینے تھے دیدیئے، عمران نیازی میری بات سن لو اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو تمہیں جیل کا ٹچ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ٹیلی فون آڈیولیک ہوئی اس نے سازش کا بھانڈا ہی پھوڑدیا ہے، جن کو تم بُرا بھلا انہی سے حکومت بچانے کی بھیک مانگ رہے تھے، یہ جھوٹا، فریبی ہے، جب یہ اسلام آباد گھوم رہا تھا تواس کے 24 لاکھ 90 ہزارلوگ کم تھے، جنوبی پنجاب صوبے کا ڈھونگ رچایا گیا، ابھی آٹا سستا کیا چند دنوں میں گھی، چینی سستا کرنے کی بھی خوشخبری سناؤں گا، نوازشریف نے کہا اگر گورنر ہو گا تو بہاولپورسے ہو گا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کہتا تھا آئی ایم ایف گیا تو خودکشی کر لوں گا، ہم تمہیں مجبور کریں گے تم سیاسی خود کشی کرو گے، جاوید میانداد نے کہا اس کو ایک کام بھیک مانگنی اچھی آتی ہے، آڈیولیک میں بھی یہ اپنی حکومت کے لیے بھیک مانگ رہا تھا، پٹرول مہنگا کرتے ہوئے دل کو بڑی تکلیف ہوئی، جب بیماری حد سے بڑھ جائے تو پھر الیکٹرک شاک دینا پڑتا ہے، عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، عمران نیازی نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، دوبارہ شیروں کی طرح آگے بڑھ کر ملک کو قائد کا خوشحال پاکستان بنائیں گے، اگر آزاد حقیقی مارچ کا مقصد یہ ہے تمہارے توشہ خانہ کے ڈاکوؤں کا سوال کوئی نہ پوچھے تو ایسا نہیں چلے گا، تمہاری انا آئین پاکستان سے بڑھی نہیں، تمہاری انا کو گریبان سے پکڑ کر اس مٹی میں دفن کردیں گے، تم نے بڑی کوشش کی میری کابینہ اورگورنرنہ آسکے، دو ماہ سے آئینی بحران پنجاب کا پیچھا کر رہا ہے۔ اب کہانی میں جیل کا ٹچ رہ گیا ہے، تمہیں جیل بھیجیں گے، دوبارہ انتشارپھیلانے کی کوشش کی توتمہیں جیل جانا پڑے گا۔

  • عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    لاہور:عمران خان پکڑے گئے ، یہ بات سینئر صحافی مبشرلقمان نے ایک آڈیو کے منظرعام پرآنے کےبعد کہی ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو آڈیو وائرل ہورہی ہے ،اس نے عمران خان کو بُری طرح بے نقاب کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کو پتہ ہےکہ یہ آڈیو کس کی ہے اور کب کی ہے

    اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مبشرلقمان نے کہا کہ ملک ریاض کی طرف سے آصف علی زرداری کے نام یہ ویڈیو پیغام عمران خان کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے جواس وقت بُری طرح پھنس چُکے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے 6 دن کا الٹی میٹیم تو دے دیا ہے لیکن اب اس کے بعد اس کے پاس اس قسم کے ہتھکنڈے آستعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے

    انکا کہنا تھا کہ میں بتایا ہوں کہ یہ آڈیو اصل میں اس وقت کی ہے جب پچھلے دنوں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی تو عمران خان کی طرف سے ملک ریاض نے یہ پیغام زرداری کو پہنچایا تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرداری جو کہ سب پھر بھاری ہونے کے حوالے سے مانے جاتے ہیں اس وقت بھی وہ سب پر بھاری ہیں ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کو طول دینےکےلیے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ملک ریاض کہ جن کے ساتھ اس ملک کے بڑے بڑے طاقتوروں کے رابطے ہیں وہ آصف علی زرداری کے بھی بہت قریب جانے جاتے ہیں ، اور ملک ریاض وہ شخص ہے کہ جس کے ذریعے کے پی میں بحریہ ٹاون اور دیگر کئی پراجیکٹ عمران‌ خان نے حاصل کیے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سینیئر صحافی محسن بیگ نے مرکزی کردار ادا کیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک ریاض کے پیغام کے جواب میں آصف علی زرداری نے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اب تو وقت گزر چکا ہے، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے بہت قریب تھے لیکن انہیں عمران خان سے کچھ اختلافات تھے جن کی بنا پر انہوں نے دوری اختیار کی ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور وہ چاہتےہیں کہ کسی نہ کسی طرح وہ پھر سے کچھ پانے کے لیے کامیاب ہوجائیں

  • ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    لاہور: ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘

    اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔

    اس کےجواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔

     

     

  • حکومت نےعمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

    حکومت نےعمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

    اسلام آباد:حکومت نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ جب ہم کہتے تھے مذاکرات ہونے چاہئیں تو کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، ہم آپ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے۔

    عمران خان کی پریس کانفرنس پر جوابی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ روزانہ اپنی ناکامی کا ماتم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان کے عوام آپ سے سوال پوچھتے ہیں کہ آپ جو باتیں کررہے ہیں وہ 4 سال میں کیوں نہیں کیا، آخر کیوں 4 سال بعد دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دوتہائی اکثریت نہ ہوئی تو دوبارہ الیکشن کراؤں گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں کیونکہ نہ آپ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دے سکے اور نہ ہی ریاست مدینہ بناسکے تو اقتدار کیوں چاہئے، ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہوچکا، اگر اس میں ابہام تھا تو آپ 4 سال حکومت میں تھے کیوں اس کو ایسے ہی چھوڑ دیا اور تحقیقات نہیں کروائیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اگر پُرامن احتجاج کی کال دی تھی تو اسلحہ، ڈنڈے اور گولیاں کیوں جمع کیں، پولیس پر تشدد کیوں کیا، آپ کی تیاری پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی تھی، آپ کی تیاری اب 100 سال تک بھی نہیں ہوسکتی، آپ 100 سال تیاری کریں اب پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ نہیں۔ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ آپ کی تیاری اتنی تھی کہ جلسی تک نہیں کرسکے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کوئی جمہوری حق نہیں، خونیں مارچ کا اعلان کرنا کوئی جمہوری حق نہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب سپریم کورٹ کو دھمکیاں دیتے ہیں، کہتے ہیں پٹیشن لیکر جارہا ہوں، آپ کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر ریاست پر حملہ کرنے کی کوشش کرینگے تو اجازت نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے مذاکرات ہونے چاہئیں تو کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، عمران خان ہم آپ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے، آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔

  • غیرقانونی تعمیرات؛سندھ ہائیکورٹ کاعمارت کےمالک کا پتا لگانےکاحکم

    غیرقانونی تعمیرات؛سندھ ہائیکورٹ کاعمارت کےمالک کا پتا لگانےکاحکم

    کراچی : ناظم آباد نمبر5 میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پرعدالت نے پولیس اورایس بی سی اے کوعمارت کے مالک کا پتا لگانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت کے حکم پربلڈرشاہد کوعدالت میں پیش کیا گیا۔ بلڈر نے عمارت کی ملکیت سے متعلق اظہارلاتعلقی کرتے ہوئے بیان دیا کہ میرا اس بلڈنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    وکیل ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایس بی سی اے کے وکیل کا بھی اس بلڈنگ کی تعمیرات اور مالک کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا جنات نے ایک دم پانچ منزلہ عمارت کھڑی کردی ؟ نہ کسی کو عمارت کا پتہ ہے اور نہ مالک کا پتہ ہے۔ کیا اندھیرنگری مچا رکھی ہے۔عدالت نے وکیل ایس بی سی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی نگرانی میں ہورہی ہیں۔ تم لوگ ہی غیر قانونی تعمیرات کراتے ہو شرم آنی چاہیے۔ غیر قانونی تعمیرات بھی کراتے ہو اس کی مارکیٹنگ بھی کراتے ہو۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ہم نے ایس بی سی اے کو کہا تھا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے نام سامنے لائے جائیں۔وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کہ ایس بی سی اے نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔عدالت نے کہا کہ کمیٹی کیا خاک کام کرے گی جن کو شوکاز نوٹس بنانا تک نہیں آتا تماشا بنا رکھا ہے۔ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر چورہیں کیا یہ عمارت ایک دو دن میں بن گئی۔ ایس بی سی اے نے نااہل ترین وکلاء کو بھرتی کررکھا ہے۔ جن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے وہ تحقیقات خاک کریں گے۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ غیرقانونی طور پر پورشںنز بنا کر ایک ایک کروڑ روپے میں بیچے جا رہے ہیں۔ توڑنے کا حکم دیں گے تو وہ غریب بیچارہ جس نے خریدا ہے زمین پر آ جائے گا۔عدالت نے پولیس اورایس بی سی اے کوعمارت کے مالک کا پتہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے بلڈرشاہد سے عمارت کی ملکیت سے متعلق حلف نامہ طلب کرلیا۔درخواست کی مزید سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔