Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا

    سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا

    کولمبو:سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے ملک میں غیر معمولی معاشی بحران اور امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔معاشی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا کے شہریوں کو آج کے روز بڑا ریلیف دیا گیا۔

    سری لنکا کی حکومت نے ہفتے کے روز ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا لی ہے۔ ملک میں غیرمعمولی معاشی بحران اور حکومتی مظاہروں کے پیش نظر دو ہفتے قبل ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی.سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے ایک ماہ میں دوسری بار 6 مئی کو آدھی رات کو ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ یہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    سری لنکا میں حکومت نواز اور حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے غیر معمولی اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

    ملک میں مہنگائی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ زندگی کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو ادویات، تیل جیسی ضروری اشیاء کے لیے گھر گھر بھٹکنا پڑتا ہے۔

    سری لنکا میں جاری اقتصادی اور سیاسی بحران کے درمیان بڑے سیاستداں رانل وکرم سنگھے ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔صدر کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ 73 سالہ رانل نے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

    خیال رہے کہ بدھ کو قوم کے نام ایک خطاب میں صدر گوٹابایا راج پکشے نے اعلان کیا تھا کہ اس ہفتہ ملک کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا اور ان کی کابینہ کی بھی تشکیل ہوجائے گی۔

  • میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں:بلاول بھٹوکا امریکی خبر ایجنسی کوانٹرویو

    میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں:بلاول بھٹوکا امریکی خبر ایجنسی کوانٹرویو

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی جبکہ میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔

    دورہ چین پر روانگی سے قبل امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ہرسطح پرامریکا سے روابط جاری رکھنا چاہیے اور امریکا و پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہےکہ آگےبڑھ کروسیع تر،گہرے اورزیادہ بامعنی تعلقات بنائیں، افغانستان کے انسانی بحران اورتباہ حال معیشت سے فوری طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئے تباہی ہوگی، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جا سکتے ہیں، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کا مخالف ہوں، ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے کافی بڑی ہے۔

    بلاول کا کہنا تھاکہ والدہ بینظیربھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیت ہیں، انکے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ آئی جی اسلام آباد کوبھی حکم دیا ہے کہ وہ شیریں مزاری کو گھرتک اپنی حفاظت میں پہنچائیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو رہا کرنے اور گرفتاری واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی سی اسلام آباد بھی موجود تھے۔

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، فرخ حبیب، قاسم سوری اور زلفی بخاری بھی عدالت عالیہ پہنچے جبکہ کمرہ عدالت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں سے بھر گیا۔

    کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری آپ کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، جب آپ حکومت میں تھیں تو اس سے زیادہ برے واقعات ہوئے، اسلام آباد سے جبری گمشدگیاں ہوئیں، کسی حکومت نے جبری گمشدگیوں پرایکشن نہیں لیا، جب آئین کااحترام نہیں ہوگا تو ایسے واقعات رونما ہوں گے۔ ہرحکومت کاآئینی خلاف ورزیوں پرافسوسناک رویہ ہوتا تھا۔ رکن اسمبلی آج بھی جیل میں ہیں، افسوس ہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں بھی ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا جاتا رہا، جب تک انکوائری نہیں ہوتی شیریں مزاری کو رہا کیا جائے اور آئی جی اسلام آباد شیریں مزاری کو گھر تک پہنچائیں۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس والوں نے مجھے گاڑی سے گھسیٹا، پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں بھی لوگ تھے، میں 70 سالہ ہوں اور بیمار ہوں، پولیس تشدد کی پوری ذمہ دار ہے۔ مجھے یہ لاہور لیکر جا رہے تھے، پوری قوم چوروں کیخلاف نکلی ہوئی ہے کس کس کو گرفتار کروگے، مجھے گرفتاری کے دوران کوئی وارنٹ نہیں دکھایا گیا، گرفتاری کے دوران مجھ پر تشدد کیا گیا، میرے ناخن توڑ دیے، شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ نے مجھے گرفتارکرایا۔ میرا فون ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔ میں بالکل ٹھیک ہوں، آج جبری گمشدگی کو خود محسوس کیا، میں نے پولیس کو بیٹی کو کال کرنے کا کہا اس کی بھی اجازت نہ ملی۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار کالی ویگو نہیں تھی لیکن سفید ٹیوٹا تھی، موٹروے پر چڑھے تو میں نے پوچھا کہاں لے کر جا رہے ہیں، انہوں نے کہا شائد آپکے گاؤں راجن پور لے جائیں یا لاہور لے جائیں، انہوں نے کہا کہ آپ پر کرپشن کا کیس ہے، میں نے انہیں کہا مجھے کاپی تو بھیجتے، ایک گھنٹہ ہم چکری میں رکے رہے، ایک گھنٹے بعد ایک شخص آیا اور کہا گیا یہ ڈاکٹر ہے، انہوں نے کہا یہ معائنہ کرینگے آپ سفر کر سکتی ہیں یا نہیں، میں نے کہا یہ مجھے ہاتھ نہیں لگا سکتا تو وہ واپس چلا گیا، مجھے راستے میں بتایا گیا کہ آپکو واپس لے جا رہے ہیں، میں چاہتی ہوں اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

    عدالت عالیہ نے شیریں مزاری کو رات ساڑھے گیارہ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو بھی طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ شیریں مزاری کو ہفتے کی سہ پہر اسلام آباد میں ان کی رہائش گفاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری کے مطابق ان کی والدہ اب بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، کسی بھی ایم این کو اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکتا، بظاہر شیریں مزاری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا۔

  • آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اچانک وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیےماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال سمیت اہم رہنما موجود تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مسز رخسانہ، سلیم مانڈوی والا، جلال فاروق، جمیل احمد اور لیاقت علی شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ، ڈالر کی بڑھتی اڑان اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی نمبرنگ اور آئینی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئےبھی لائحہ عمل طے کیاجارہاہے، اجلاس میں حکمت عملی بنائی جا رہی ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو کیسے مات دی جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے دو سیاسی بڑوں کی ملاقات میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ معاشی استحکام کے لیے تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی اور باہمی تعاون سے معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    واضح رہے کہ منحرف ارکان اور میگا کیسز کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کے بعد ن لیگ نے حکومت چھوڑنے کے لیے اتحادیوں سے ایک بار پھر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشہ دو روز میں وزیراعظم آفس میں حکومتی اتحادیوں کی طویل میٹنگز ہوئی ہیں، جس میں اتحادیوں کی اکثریت نے حکومت سے نکلنے کی مشروط حمایت کی ہے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری کی غرض سے چین پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

    اس حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

     

    اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورے کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی جس میں وہ کہتے ہیں  کہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فلیگ شپ پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوگی، دونوں فریقین اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ، پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہے، اسٹیٹ کونسلر وانگ ژی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا، دونوں وزرائے خارجہ نے قبل ازیں 11 مئی 2022ء کو ورچوئل میٹنگ کی تھی۔

  • بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

    بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

    مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں کے بہیمانہ تشدد سے 65 سالہ بزرگ شہری ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے نمیچ میں 15 مئی سے ذہنی طور پر معذور گمشدہ بزرگ شہری کی لاش مل گئی۔ 65 سالہ بھنور لعل جین راجستھان میں مذہبی میلے میں کھو گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کو دو سے زائد افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس نے لواحقین کے حوالے کردیا۔ اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کردیں تاہم ہلاکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔
    بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے پتہ چلا کہ ذہنی طور پر معذور بزرگ شہری کو بی جے پی کے غنڈے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

     

     

     

    https://twitter.com/Anurag_Dwary/status/1527928132656717825

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص بار بار بزرگ شہری سے پوچھتا ہے کہ تمھارا نام محمد ہے؟ اپنا پورا نام بتاؤ؟ ادھار کارڈ دکھاؤ۔جس پر ذہنی طور پر معذور کچھ بتانے سے قاصر نظر آتے ہیں اور پار پیٹ کرنے والے شخص سے پیسے لیکر چھوڑنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ویڈیو میں تشدد کرنے والے مرکزی شخص کا نام دنیش ہے جو بی جے پی کی خاتون کوآرڈینیٹر کا شوہر ہے۔

  • سابق نائب افغان صدر رشید دوستم سمیت40جلا وطن افغان رہنماؤں کا قومی مزاحمت کونسل بنانےکا فیصلہ

    سابق نائب افغان صدر رشید دوستم سمیت40جلا وطن افغان رہنماؤں کا قومی مزاحمت کونسل بنانےکا فیصلہ

    انقرہ: ترکی کے دارالحکومت میں سابق افغان نائب صدر اور جنگجو کمانڈر رشید دوستم کی میزبانی میں ہونے والے ایک اجلاس میں جلاوطن 40 افغان رہنماؤں نے طالبان کے خلاف قومی مزاحمت کی اعلیٰ کونسل بنانے کا اعلان کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے گزشتہ برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے پر کئی مخالف جنگجو، سیاست دان اور رہنما ملک چھوڑ کر چلے گئے جن میں سب سے نمایاں رشید دوستم تھے۔

    ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مقیم طالبان مخالف کمانڈر رشید دوستم نے اپنے حلیفوں اور دیگر افغان جنگجو رہنماؤں کو ایک دعوت پر مدعو کیا اور طالبان کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    شرکاء نے متفقہ رائے سے ایک مزاحمتی کونسل تشکیل دیدی جس کے بانی ارکان میں صوبہ بلخ کے گورنر عطا محمد نور، ہزارہ کمیونٹی کے رہنما محمد محقق اور نیشنل ریزسٹنٹس فرنٹ (این آر ایف) کے احمد ولی مسعود شامل ہیں۔طالبان کے مخالف جنگجو عبدالرب رسول نے بھی حمایت کا یقین دلایا۔

    کونسل کے ارکان نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ جنگ اور تباہی کو ختم کرکے موجودہ مسائل کے حل کے تلاش کے لیے تمام فریقین اور طبقات کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔ کوئی بھی ایک گروپ طاقت کے استعمال اور دباؤ کے ذریعے مستحکم حکومت قائم نہیں کرسکتا۔

    عبدالرشید دوستم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کا مقصد افغانستان کے مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا ہے۔ طالبان نے افغانستان کے تمام فریقین اور طبقات کو حکومت میں شامل نہیں کیا تو ملک ایک بار پھر خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی طالبان نے جلاوطن افغان سیاستدانوں اور رہنماؤں سے رابطے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں، قبائلی اور اسلامی رہنماؤں پر مشتمل ایسی اسمبلی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے جس میں ‘قومی اتحاد’ پر بحث کی جائے گی۔

  • آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

    آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

    نئی دلی: آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچادی ہے، بہار کے 16 اضلاع میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

     

    دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

     

    ریاست بھار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔

     

    واضح رہے کہ بھارت میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں۔

     

    دوسری جانب ریاست آسام کئی روز سے سیلاب کی زد میں ہے، آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 7.12 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب نےمواصلات کا نظام بھی درہم برہم کر دیا ہے۔

  • شیریں مزاری کواغواکیاگیا،عدلیہ سوموٹولے:بابراعوان

    شیریں مزاری کواغواکیاگیا،عدلیہ سوموٹولے:بابراعوان

    اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ کیس کی رپورٹ سے شیریں مزاری کا اغوا ثابت ہوتا ہے، اغوا کے خلاف تو پرچہ اور اس پر سوموٹو ہونا چاہیے، عدلیہ فوری ایکشن لے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی رپورٹ سے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا اغوا ثابت ہوتا ہے اور اس اغوا کے خلاف تو پرچہ بلکہ اس پر سوموٹو ہونا چاہیے، عدلیہ فوری نوٹس لے۔

    پولیس کو کہتا ہوں کہ کسی کا ناجائز کام نہ کرنا، سڑک پر گھسیٹنا غیر قانونی طریقہ تھا، قانون کے تحت گرفتار کیا جائے تو گرفتاری پر کوئی اعتراض نہیں، پولیس ملزم کو حراست میں لے تو متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرنی ہوتی ہے، شیریں مزاری کے کیس میں ایسی کوئی رپورٹ موجود نہیں، انہیں سیدھا سیدھا اغوا کیا گیا، تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ عدلیہ فوری نوٹس لے اور تمام ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لے تاکہ ردوبدل نہ کیا جاسکے۔

     

     

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ انسداد کرپشن کا مقدمہ صرف سرکاری ملازم کے خلاف درج ہوسکتا ہے، گرفتاری سے پہلے چارج شیٹ پیش کرنا ضروری ہوتا ہے، پولیس رولز کے مطابق ایک سے دوسرے صوبے میں جانے کی اجازت درکار ہوتی ہے، پولیس جہاں سے جاتی ہے وہاں رپورٹ لکھی جاتی ہے، پولیس رولز میں ان تمام باتوں کی پابندی ضروری ہے، ، ملزم کو گرفتاری کے بعد اسے چیک اپ کے لیے اسپتال لے جانا ضروری ہوتا ہے، پولیس فورس کو اسلام آباد میں آنے کے لیے اجازت ڈپٹی کمشنر دیتا ہے، ایس پی رینک سے اوپر کا افسر اجازت طلب کرتا ہے۔

    علاوہ ازیں بابر اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شرم وحیا سےعاری، شوباز ابن شوباز اور درباری، شیریں مزاری کو گرفتار کرکے ثابت کررہے ہیں کہ ان کےہاتھوں کوئی محفوظ نہیں۔

    شیریں مزاری کو گرفتار کرکے ثابت کررہے ہیں، اُن کے ہاتھوں کوئی محفوظ نہیں۔ انارکی اور خانہ جنگی اُن کا اصل ٹارگٹ ہے۔ ڈاکٹر مزاری کو برسرِعام اہلکاروں نے پیٹا اور گھسیٹا۔ کرائم منسٹر، ماڈل ٹاؤن کا ماڈل اسلام آباد میں دہرانا چاہتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو سرِعام اہلکاروں نے پیٹا اور گھسیٹا، کرائم منسٹر ماڈل ٹاؤن کا ماڈل اسلام آباد میں دہرانا چاہتا ہے، انارکی اور خانہ جنگی ان کا اصل ٹارگٹ ہے، یہ لوگ آزادی مارچ تو کیا اسکی ہوا کو بھی نہیں روک سکتے۔بابر اعوان نے بتایا کہ پی ٹی آئی لیگل ایڈ کمیٹی بنائی ہے جس سے زیادتی کا شکارکوئی بھی پاکستانی رابطہ کرسکتا ہے۔

  • شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ، درخواست دائر کردی گئی

    شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ، درخواست دائر کردی گئی

    اسلام آباد:شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ، درخواست دائر کردی گئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خواتین سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئیں۔پی ٹی آئی کی سابق خواتین ارکان اسمبلی نے تھانہ کوہسار میں درخواست دائر کر دی۔ عاصمہ قدیر، ظل ہما اور سابق ایم پی اے انیتا محسود نے درخواست جمع کرائی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا جس کی ویڈیو بھی موجود ہے، اینٹی کرپشن کو متعلقہ تھانے میں آمد روانگی سے قبل نوٹ کروانا تھا۔مزید کہا گیا کہ اینٹی کرپشن نے متعلقہ تھانے کو آگاہ نہیں کیا گیا، اس سارے وقوع کے ذمہ دار حمزہ شہباز ہیں، حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    یاد رہے کہ شیریں مزاری کو آج اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا، ان کو ان کی رہائشگاہ ای سیون کے قریب گرفتار کیا گیا، شیریں مزاری کو لاہور منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ، ان کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، دوسرے تھانے کی حدود میں گرفتاری پر انٹری اور ایگزٹ ہوتی ہے، تھانہ کوہسار میں نہ کوئی انٹری ہے نہ کوئی ایگزٹ ہے،

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مرد پولیس اہلکار شیریں مزاری کو گھسیٹ کر لے گئے، شیریں مزاری ایک جاندار آواز ہے جو اپنا مؤقف بلا خوف پیش کرتی ہیں، حکومت خوفزدہ ہوگئی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، شیریں مزاری کیساتھ مرد پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کی۔یہ شیری مزاری کا سیدھا سیدھا اغوا ہے۔