Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد

    وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد

    اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد ا،طلاعات کے مطابق پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں کشمیری قیادت کو دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری قیادت کو دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہیں، 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی اجلاس ہو رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی کی جانب سے کشمیری لیڈر شپ کو دعوت نامہ جاری کیا گیا، بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا جواز نہیں، جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی متعدد قراردادیں ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی واویلا جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو درست ثابت نہیں کر سکتا، او آئی سی نے ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ او آئی سی نے روایتی طور پر کشمیری قیادت کو شرکت کی دعوت دی، بھارت سے کہتے ہیں کہ او آئی سی کانفرنس میں رکاوٹیں بند کر دے۔

    دوسری جانب ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث اہم برادر ملک کے سربراہ کی او آئی سی اجلاس میں آمد کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

    اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث ذرائع کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وفد شرکت کرے گا جب کہ شہزادے کی آمد کھٹائی میں پڑ گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ برادر ملک کی جانب سے پیغام بھجوا دیا ہے کہ ایسے حالات میں برادر ملک کے سربراہ نہیں آسکتے، ان حالات میں برادر ملک کے وزیر کی سربراہی میں وفد پاکستان آئے گا۔

    خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

  • سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری

    سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری

    اسلام آباد:سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ہم کسی کوکوئی پیسہ نہیں دیں گے ضمیرکےمطابق ہی چلیں گے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزرا اسدعمر اور حماداظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کہا تھا ایکشن لیں گے لوٹےخود ہی آج سامنے آگئے حکومت بچانےکیلئےکسی بھی بلیک میلنگ، سودے بازی کو مسترد کرتے ہیں اپوزیشن کاماڈل ہے پیسہ لگاؤ حکومت میں آؤاورپیسہ کماؤ اب عوام پرفرض عائد ہوتا ہےکہ وہ اس قسم کی سیاست کو مسترد کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارےکارکنان مشتعل ہیں قانون ہاتھ میں نہ لیں احتجاج آپ کاحق افسوس کی بات ہےایک خاتون ایم این اے کو 7کروڑ روپے دیئےگئے سندھ میں لوگوں کےپاس پینےکاپانی نہیں اورجہازوں میں پیسہ لایا گیا سندھ ہاؤس اس وقت نیا چھانگا مانگا ہے، ضمیروں کی خریدوفروخت ہورہی ہے سندھ ہاؤس میں جو کہتا ہے ضمیر کی آواز پر ووٹ دے رہا ہوں انہیں کہنا چاہتا ہوں عمران خان کے نام پر ووٹ لیا اور اب ضمیر کی بات کر رہے ہیں رکنیت سے مستعفی ہوں، دوبارہ الیکشن لڑ کر پھر ضمیر پر ووٹ کی بات کریں ضمیر فروش ارکان کیخلاف آئین کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ عوام کی طاقت سےتحریک عدم اعتمادکوناکام بنائیں گے ہم نےکسی کو پیسے دے کر لانےکی بات نہیں کی، ہم بھی خزانوں کےمنہ کھول دیں توہم میں اوراپوزیشن میں فرق کیارہ جائے گا ہم بھی پیسہ استعمال کریں تو عمران خان اورنوازشریف میں فرق کیا رہ جائے گا خاتون ایم این اےکو 7 کروڑ دیئے گئے ہم بھی 10 کروڑ دے سکتے ہیں عمران خان اصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنرراج لگانےکی تجویز دی شیخ رشید نے کہا بطور اتحادی اور وزیرداخلہ گورنرراج کی تجویز دیتا ہوں شیخ رشیدنےکہاسندھ ہاؤس میں لوگوں کوخریدناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

  • پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےفلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےفلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں

    اسلام آباد:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں،اطلاعات کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی نے اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اپنے فلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔

    ادارے کی طرف سے وضاحت کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ کی اسکائی ونگز لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر پی سی اے اے کو جاری کردہ قانونی نوٹس بھی واپس لے رہا ہے۔اسکائی ونگز اپنی عظیم حمایت پر قوم کا شکر گزار ہے اور قوم کو یقین دلاتا ہے کہ کمپنی ہوابازی اور سیاحت کی صنعت کو ایک نئی سطح پر فروغ دے گی۔

    اسکائی ونگز ڈی جی سی اے اے مسٹر خاقان مرتضیٰ اور ایڈیشنل ڈی جی ایئر مارشل جمال ارشد کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں ان کی حمایت کی۔اسکائی ونگز وہی کمپنی ہے جس نے ٹرک آرٹ ایئرکرافٹ، ون ڈے پائلٹ، ٹاپ گن 5 پروگرام اور سیاحت کے فروغ کی مختلف سرگرمیاں متعارف کرائی تھیں۔

    اسکائی ونگز نے موہنجو دڑو کے لئے ڈے ٹرپ پروازیں بھی متعارف کرائی۔ اسکائی ونگز کا ایریل لائسنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر مئی 2019 سے جاری ہونے کے لیے ابھی زیر التوا ہے، اسکائی ونگز نے پی سی اے اے پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد لائسنس جاری کرے جس سے پاکستان کو مختلف دیگر معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایئر ایمبولینس سروس، بینر ٹوئنگ اور لیفلٹ ڈراپنگ جیسے نئے راستے تلاش کرنے میں مدد ملے گی

     

     

    اسکائی ونگز کا کہنا ہے کہ اس سے کراچی کی اسکائی لائن تبدیل ہوجائے گی جہاں لوگ مستقبل قریب میں اڑتے ہوئے بل بورڈز یا بینرز کا مشاہدہ کریں گے۔ایریل ورکس لائسنس سے ہوابازی کی صنعت میں بھی نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
    اسکائی ونگز جلد ہی مختلف سرگرمیوں کے لئے ایک بڑی بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کرے گا جس میں مشرق وسطیٰ کو تربیت یافتہ ہوابازی افرادی قوت کی برآمد تک محدود نہیں ہے۔

    ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسکائی ونگز کے ہیڈ آفس کی جانب سے مستقبل قریب میں این ایف ٹی اور کرپٹو کرنسیوں کو اپنانے کے بارے میں بھی بڑا اعلان کیا جائے گا۔

  • اپوزیشن کاوفاقی حکومت پردباو بڑھانےکا فیصلہ:وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کھیل شروع کردیا گیا

    اپوزیشن کاوفاقی حکومت پردباو بڑھانےکا فیصلہ:وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کھیل شروع کردیا گیا

    لاہور:اپوزیشن کاوفاقی حکومت پردباو بڑھانےکا فیصلہ:وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کھیل شروع کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف تحریک عدم اعتماد جلد لائے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے بعد اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا۔

    متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عثمان بزدار کیخلاف عدم اعتماد جلد پیش کی جائے گی اس سلسلے میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا ہے۔

    عدم اعتماد کے حوالے سے سیکرٹیریٹ اہم حکام کی دستیابی سے متعلق استفسار کیا ہے اور انہیں آگاہ کیا گیا کہ اپوزیشن وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد جمع کرانا چاہتی ہے۔اپوزیشن نے سیکرٹریٹ حکام سے عدم اعتماد کی تحریک کے پراسس کے بارے میں معلومات مانگ لی ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے وفاقی وزرا اور اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں علیم خان بڑی رکاوٹ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق علیم خان نے اپنا پیغام وفاقی وزرااور اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سےپرویز الٰہی بطوروزیراعلیٰ قبول نہیں، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بنےتو علیم خان سمیت ان کے راستےمیں کافی رکاوٹیں ہوں گی۔

  • روس یوکرین جنگ،ہر24 گھنٹے بعد دونوں فریقوں کے نقصانات کی تفصیل جاری

    روس یوکرین جنگ،ہر24 گھنٹے بعد دونوں فریقوں کے نقصانات کی تفصیل جاری

    ماسکو:روس یوکرین جنگ،ہر24 گھنٹے بعد دونوں فریقوں کے نقصانات کی تفصیل جاری ،اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین نے جنگ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک دوسرے کے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کی ہے۔

    روسی وزارتِ دفاع نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین میں 46 فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے دارالحکومت ماسکو میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس مسلح افواج اور ڈونباس کی علیحدگی پسند انتظامیہ کی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے اور رہائشی عمارتوں کو کنٹرول میں لیا جا رہا ہے۔

    ترجمان کوناشیکوف نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور کل یوکرین کے علاقے ریونے کے شہر سرن کی فرنٹ لائن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کی 46 فوجی تنصیبات، 181 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں، 172 ڈرون طیاروں، 170 ملٹی بیرل راکٹ لانچروں، 1379 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں، 133 اینٹی ائیر کرافٹ میزائل سسٹمز، 514 ہووِٹزر اور مارٹر توپوں اور 1168 اسپیشل فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب یوکرینی حکام کے مطابق جنگ میں روس کا جانی و مالی نقصان 14 ہزار فوجیوں، 86 طیاروں، 108 ہیلی کاپٹروں اور 444 ٹینکوں تک پہنچ چکا ہے۔

    یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے 24 فروری سے آج 17 مارچ تک روسی فوج کے نقصان کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    یوکرین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روسی مسلح افواج کے 14 ہزار فوجی ہلاک جبکہ 86 طیارے، 108 ہیلی کاپٹر، 444 ٹینک، 1435 بکتر بند گاڑیاں، 72 راکٹ لانچر سسٹمز اور 43 فضائی دفاعی سسٹمز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

    روسی مسلح افواج کو 864 گاڑیوں، 3 لائٹ اسپیڈ ٹینکرز، 60 فیول وہیکلز اور 11 ڈرون طیاروں کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔

  • "ڈیزل”کے حوالے سےپاکستانیوں کیلیےبُری خبر:ملک میں بحران کا خدشہ

    "ڈیزل”کے حوالے سےپاکستانیوں کیلیےبُری خبر:ملک میں بحران کا خدشہ

    اسلام آباد :”ڈیزل”پاکستانیوں کیلیے بُری خبربن کرآنے والا:ملک میں بحران کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔

    اس حوالے سے چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کا ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، ہر کمپنی کہہ رہی ہے کہ ڈیزل کی قلت ہونے والی ہے، ہرکوئی چیخ رہا ہے مگر حکومت کوئی اقدام نہیں کررہی۔

    پاکستان اسٹیٹ آئل کے حکام نے کمٹی کو بتایا کہ پی ایس او کے پاس ڈیزل کا 26 دن کا ذخیرہ ہے۔حکام پی ایس او نے کہا کہ ریفائنریوں کو ڈیزل کے آرڈر دیئے گئے ہیں مگر وہ تیل نہیں دے رہیں، پرائس ڈیفرنشل کلیمز زیادہ ہونے سے تیل کمپنیاں سپلائی روک لیں گی تو ہمیں ڈر ہے کہ چھوٹی کمپنیاں بھی تیل دینا بند کردیں گی۔

    پی ایس او حکام نے کہا کہ اگر ڈیزل کی قلت ہوئی تو پورے ملک میں مسئلہ ہوگا، ہم یہ سارا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ دس روپے کمی کی گئی تو کمپنیوں نے تیل دینا بند کردیا، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر لگاتار میٹنگز کریں، اگر کمپنیوں کا کوئی جائز مسئلہ ہے تو اس کو حل کیا جائے ۔

    کمیٹی نے ملک میں ڈیزل بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہے جب کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کاا علان کررکھا ہے۔

    کورونا وبا کے دوران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی لیکن آئل کمپنیہوں نے مبینہ طور پر ملک میں تیل کا بحران پیدا کردیا تھا۔

  • 28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا، خرم شیر زمان

    28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا، خرم شیر زمان

    کراچی: پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہمارے مذہب کیلئے جو وزیر اعظم نے اپنا اقدام کیا ہے اسے جتنا سراہا یا جائے کم ہے-

    باغی ٹی وی : خرم شیر زمان کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اہم قرارداد اسمبلی میں جمع کروائی ہے،وزیر اعظم اعمران خان کی بہت سے کاوشیں ہیں ہمارے مذہب کیلئے جو وزیر اعظم نے اپنا اقدام کیا ہے اسے جتنا سراہا یا جائے کم ہے-

    سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

    خرم شیر زمان نے کہا کہ جن جن ممالک میں اسلام اور نبی پاک کے گستاخانہ خاکوں کے خالف ایک دن منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ مولانا افضل نے کا بھی اس کیلئے آواز نہیں اٹھائی-

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم کو خارج تحسین پیش کرتے ہیں دنیا بھر میں 15 مارچ کو آگاہی کا دن منایا جائے گا کانفرنسسز کی جائے گی سیکریٹری سندھ اسیمبلی کوخط لکھ دیا ہے 26 ایم پی ایزکوسندھ ہاؤس میں کمرے دیئے جائیں-

    انہوں نے کہا کہ 25 سے 28 تاریخ تک کمرے چاہیئے 28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا اپوزیشن جماعتوں کوشکست ہوگی-

    وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی

  • مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف کامیابی پروزیراعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحیسن

    مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف کامیابی پروزیراعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحیسن

    سرینگر:مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف وزیراعظم کی کوششوں کوخراج تحسین،اطلاعات کےمطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ جی این شاہین نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کی کوششوں کوامت کے لیے ایک بہت بڑا صدقہ جاریہ قرار دیا ہے ،

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی این شاہین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے 57مسلمان ممالک کے تعاون سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی تاریخی قرارداد منظور کی اور 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اسلام فوبیا کے خلاف کامیاب جدوجہد کی قیادت کی۔جی این شاہین نے کہا کہ مجھے عمران خان کویہ کہتے ہوئے سن کر خوشی ہوئی کہ میں بھارت کے خلاف نہیں بلکہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں مسلمانوں کی ایک طاقتور آواز بن کر ابھرے ہیں۔

    وزیراعظم کی ان کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ دنیا بھر سے جاری ہے اوراس سلسلے میں عرب دنیا بھی وزیراعظم کوخراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ عمران خان عالم اسلام کے پہلےلیڈر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اسلام ،ختم نبوت اور اسلامی شعائر کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ دفاع کا بیڑہ بھی اٹھا رکھا ہے

  • ایران : آتش پرستوں کا صدیوں پرانا تہوارشروع ::تہوارکے دوران 21 ہلاک ہزاوں زخمی

    ایران : آتش پرستوں کا صدیوں پرانا تہوارشروع ::تہوارکے دوران 21 ہلاک ہزاوں زخمی

    تہران :ایران صدیاں گزرگئیں مگرصدیوں پرانی آتش پرستوں کی رسم ختم نہ ہوئی:تہوارکے دوران 21 ہلاک ہزاوں زخمی ،اطلاعات کے مطابق دنیا میں اہل ایران کوکسی زمانے میں آتش پرستوں کی سرزمین کے تعارف سے یا کیا جاتا تھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ،

    ویسے تو یہ رسم صدیوں سے چلی آرہی ہے لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں شدت بھی آگئی ہے ، ادھر تازہ واقعہ میں ایران کی نیشنل میڈیکل ایمرجنسی آرگنائزیشن کی طرف سے بدھ کے دن کہا گیا تھا کہ چہارشنبہ سوری یا آگ کے تہوار کے دوران خطرناک پٹاخے جلانے اور جوکھم والے کام کرنے سے 21 افراد ہلاک اور 2815 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے اس تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلہ 47 فیصد کا اضافہ ہے۔

    ادھر تہران سے اس حادے سے متعلق جو تفصیلات موصول ہوئیں‌ ہیں اس کے مطابق نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کے حوالے سے بتایا کہ جھلسنے والوں لوگوں میں سے 90 فیصد کا علاج کر کے انہیں طبی مراکز سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منگل کی رات کے واقعات میں جھلسے 171 افراد کے اعضاء کو کاٹنا پڑا اور 880 افراد کی آنکھوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 850 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ایران کے لوگ ایرانی نئے سال نوروز سے پہلے بدھ کی رات کو آگ کا تہوار مناتے ہیں۔ اس سال نوروز 21 مارچ کو منایا جائے گا۔

    اس موقع پر خاندان الاؤ روشن کرکے اس کے اوپر کودتے ہوئے ایک خوشحال سال کے لئے دعاکرتے ہیں۔ یہ تہوار کئی سو سالوں سے منایا جا رہا ہے، حالانکہ نئی نسل کی طرف سے پٹاخوں کے استعمال کی وجہ سے کئی بار اسے خطرات سے جوڑاجانے لگا ہے۔

    آگ کا تہوار قبل از تاریخ زرتشت روایات سے تعلق رکھتا ہے اور یہ ایرانی کلینڈر کے آخری بدھ وار کو منایا جاتا ہے۔

    نوروز ایران کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ لفظی معنی ہیں نیا دن۔ 3000 سال سے بھی زیادہ عرصے سے یہ تہوار منایا جا رہا ہے۔ صرف ایران ہی میں نہیں بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی منایا جاتا ہے۔ افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، آذربائجان، انڈیا اور پاکستان حتی کہ چین کے کچھ لوگ بھی یہ دن مناتے ہیں۔ گو کہ اس کی ابتدا زرتشتی مذہب سے ہوئی اس کے باوجود یہ تہوار مذہب سے بالاتر ہو کر منایا جاتا ہے

    ایرانی قدیم کلینڈر کے مطابق ان کا سال 20 مارچ کو ختم ہوگا۔زرتشت تہوار کی یہ روایت ایران میں آج بھی مقبول ہے اور اس موقع پر لوگ آگ کے اوپر سے چھلانگ لگاتے اور گیت گاتے ہوئے موسم بہار کا استقبال کرتے ہیں

  • مودی حکومت متنازعہ فلم ”کشمیرفائلز”کشمیریوں‌ کی جان کوخطرات:فتنہ پیدا ہونے کاڈر

    مودی حکومت متنازعہ فلم ”کشمیرفائلز”کشمیریوں‌ کی جان کوخطرات:فتنہ پیدا ہونے کاڈر

    سرینگر:مودی حکومت متنازعہ فلم ”کشمیرفائلز”کشمیریوں‌ کی جان کوخطرات:فتنہ پیدا ہونے کاڈر،ادھراسی حوالے سے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں کے زخموں اور درد کو سیاسی مقاصد کیلئے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر کے انتشار پھیلا رہی ہے۔

    محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مودی حکومت جس طرح جارحانہ انداز میںمتنازہ فلم ”کشمیر فائلز”کو پروموٹ اور کشمیری پنڈتوں کے دکھ اور درد کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے اس سے ان کے مذموم عزائم واضح ہوتے ہیں کیونکہ اس سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پنڈتوں کے زخموں پر مرہم لگانے اور دو کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنے کے بجائے ان کے درمیان دانستہ طورپر دوریاں بڑھا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مسلم دشمنی کیلئے مشہور ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی متنازعہ فلم ”کشمیر فائلز”کے بھارت میں انتخابات سے قبل ہندتوا جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جی پی کے دیگر وزرا نے اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے عوام کو یہ فلم دیکھنے کی تلقین کی ہے جبکہ ریاست آسام کی حکومت نے سرکاری ملازموں کو فلم دیکھنے کے لیے نصف دن کی تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔

    ادھر کشمیری طلبا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متنازعہ فلم دی کشمیر فائلز دکھانے والے مختلف سینما گھروں کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے اشتعال انگیز ویڈیو کلپس بھارت کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء پر ہندوتو ا دہشت گردوں کی طرف سے حملوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

    جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی نے جو کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دہرادون کالج میں زیر تعلیم ہیں ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پر کسی بھی قسم کے حملے کا ذمہ دار فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری پر عائد ہو گی جو اپنی مسلم دشمنی کیلئے مشہور ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بے اعتمادی اور انتشار کی فضا پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کسی بھی ایسی کوشش کی شدیدمذمت کرتی ہے۔