Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس،تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل:پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کوپکڑنےکی چال

    قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس،تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل:پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کوپکڑنےکی چال

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس،تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل:پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کوپکڑنےکی چال ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر ہو گا۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔

    قرارداد کے متن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، عمران خان اب وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائِز نہیں رہ سکتے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔

    باغی ٹی وی کو بااعتماد ذرائع سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیاہے کہ آج کے اجلاس میں صرف بحث ہوگی اورپھراس اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کواجلاس میں شرکت کے دوران ہتھیانے کا پروگرام بھی ہے جس کے لیے اہم وسائل بھی حاصل ہوں گے ، ان اراکین کے ساتھ کیا سلوک ہوگا فی الحال پوچھنے کے باوجود یہ نہیں بتایا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان منحرف پی ٹی آئی کے ممبران کے ووٹ توکاسٹ ہوں گے مگرآئینی طورپراسپیکرکے اختیار میں ہےکہ وہ ان کوگنتی میں شمار کرے یا ناں کرے

    خیال رہے کہ 28 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔

    نمبر گیم کی صورتحال پر بات چیت کی جائے تو جمہوری وطن پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو چکے ہیں، جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کو عددی نمبر سے بھی زیادہ تعداد حاصل ہو گئی ہے۔ سندھ ہاؤس میں 196 اراکین اسمبلی نے شرکت کی، اپوزیشن کی طرف سے تمام رہنماؤں سے دستخط لے لیے گئے ہیں۔

  • ہتھاں نال بنایا سی تے پیراں نال ڈھایا سی:جہانگیرترین سازشی تھیوری میں ماسٹر،اسحاق ڈارکوساتھ ملالیا

    ہتھاں نال بنایا سی تے پیراں نال ڈھایا سی:جہانگیرترین سازشی تھیوری میں ماسٹر،اسحاق ڈارکوساتھ ملالیا

    لاہور:ہتھاں نال بنایا سی تے پیراں نال ڈھایا سی:جہانگیرترین سازشی تھیوری میں ماسٹر،اسحاق ڈارکوساتھ ملالیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میں رابطہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی جس میں پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال بھی ہوا۔قریبی ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار اور مستقبل میں روابط رکھنے پر غور ہوا۔

    قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو بھی کی۔

    دونوں رہنما رابطے سے متعلق تبصرے کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ ترین گروپ حالیہ دنوں میں وفاق اور پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین دونوں ہی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

    ادھر پنجاب میں حکومت سازی اور سیاسی ہلچل میں بڑی تبدیلی آگئی، علیم خان کے بعد ترین گروپ بھی حکومت کا ساتھ دینے سے انکاری ہو گیا اور سفارشات جہانگیر ترین کو بھجوا دی گئیں۔

    پنجاب میں عمران خان کے نامزد امیدوار کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ترین گروپ کی اکثریت نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے، ترین گروپ نے غیر رسمی مشاورت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا۔

    اس حوالے سے اراکین کا کہنا ہے کہ ہمیں اب حکومت کی طرف نہیں بلکہ اپوزیشن کی طرف جھکاؤ کرنا ہوگا، ترین گروپ نے جہانگیر ترین کو تمام تجاویز ارسال کر دیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ترین گروپ کو حکومت سازی میں ہر طرح سے ایڈجسٹ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ترین گروپ کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ جہانگیرترین ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے پہلے پی ٹی آئی بنائی اورپھراسی پی ٹی آئی کی شریکوں کے ساتھ مل کرپٹائی کردی ہے

  • دشمن مرے تےخوشی نا کریےسجناں وی مرجانا:پی ٹی آئی   میں انتشارپھیلانےوالی ن لیگ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    دشمن مرے تےخوشی نا کریےسجناں وی مرجانا:پی ٹی آئی میں انتشارپھیلانےوالی ن لیگ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    لاہور:دشمن مرے تے خوشی نا کریے سجناں وی مر جانا:پی ٹی آئی میں انتشارپھیلانے والی ن لیگ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کرکے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور حکومت کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز مولانا غیاث الدین، فیصل نیازی، اشرف انصاری، یونس انصاری شریک تھے جب کہ ایم این اے حسین الہٰی، حافظ عمار یاسر اور پی ٹی آئی کے چیف وہپ عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران اراکین نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے16 ایم پی اے پرویزالٰہی کیساتھ چلیں گے اور ہمارا پورا گروپ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دے گا۔

    اس موقع پر یونس انصاری اور مولانا غیاث الدین نے کہا کہ پرویز پرویزالٰہی نے ہمیشہ شرافت اور وضعداری کی سیاست کی ہے، کسی قربانی کی ضرورت ہو وہ بھی انشااللہ پیش کریں گے، ہم پرویزالٰہی کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔

  • سیاست کےایوانوں میں تبدیلی کی ہواچل پڑی،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟مبشرلقمان

    سیاست کےایوانوں میں تبدیلی کی ہواچل پڑی،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟مبشرلقمان

    اسلام آباد:سیاست کےایوانوں میں تبدیلی کی ہواچل پڑی،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟اطلاعات کے مطابق سینیئر صحافی مبشرلقمان نے کہاہے کہ سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ قواعد کے مطابق کسی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا اور ان ووٹوں کو بھی قانونی طور پر گننا ہوگا۔

     

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے کچھ ٹویٹس کیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے ، اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی PTI سے الگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور آج انہوں نے وزیراعظم کو نوٹس دیا ہے کہ اگر صبح تک بزدار کا استعفیٰ منظور نہ ہوا تو وہ متبادل فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

     

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کی طرف سے کے فوراً بعد درج ذیل کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پیش کیا جائے گا اور اس ترتیب میں: اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی صدر پاکستان عارف علوی۔ یہ مشترکہ اپوزیشن کے لیے پائپ لائن میں ہے۔

     

    وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دکھائے گئے دھمکی آمیز خط کے بعد پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ باہر سے پیسے لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور حکومت بدلنے کی کوشش باہر سے کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر مونس الٰہی، بی اے پی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خفیہ خط کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔

  • بےوفاو:بیگ میں کیا ہے؟ایم کیوایم رہنما کنورجمیل سےایئرپورٹ پرشہریوں کا سوال بڑی اہمیت اختیارکرگیا

    بےوفاو:بیگ میں کیا ہے؟ایم کیوایم رہنما کنورجمیل سےایئرپورٹ پرشہریوں کا سوال بڑی اہمیت اختیارکرگیا

    اسلام آباد ایم کیوایم رہنما کنورجمیل سےایئرپورٹ پرشہریوں کا سوال بڑی اہمیت اختیارکرگیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے گھیر لیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے نوید جمیل کو ایم کیو ایم پاکستان کے حکومت سے علیحدگی اور متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے پر گھیرا گیا۔

     

    شہریوں نے نوید جمیل سے سوال کیا کہ آپ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے کتنے پیسے لیے اور آپ کے بریف کیس میں کیا ہے؟ ایم کیو ایم رہنما ایئرپورٹ کی راہداری میں چلتے چلتے جواب دیتے رہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نوید جمیل کا گھیراؤ کیا۔

     

    فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ایم کیو ایم رہنما سے الحجھنے کی کوشش کی، معاملے پر پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کیا ہے، حامیوں کے جذبات سر آنکھوں پر لیکن انہیں پُرامن رکھنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پرایک بہت بڑی تعداد خصوصا سندھ کراچی سے ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی اور پی پی سے رشتہ داری ایک بڑا سلگتا ہوا سوال بن گیا ہے ، کراچی کے پڑھے لکھے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ عجب اتفاق ہے کہ ایک دوسرے کے قاتل عمران خان کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں

    ادھر سوشل میڈیا پرایم کیوایم کی پی ٹی آئی سے بے وفائی کراچی کی اردوبولنے والی کمیونٹی کے لیے ایک باعث رسوائی بن گئی کیوں کہ اردو بولنے والے ایم کیوایم کے اس رویے سے بہت زیادہ متنفرہورہے ہیں

  • وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد

    وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان سے استعفیٰ مانگا نہ ہی وہ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، خط کو پارلیمان میں ان کیمرہ اجلاس میں لائیں گے، خط کل پارلیمان میں رکھیں گے، عمران خان ملک اور قوم کے لیے لڑیں گے، کسی نے استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وہ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی خود مختاری کے لیے لڑے گا، آگے جو ایونٹس ہوں گے اس میں اسی کا نقصان ہو گا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ جب گیم پلٹے گی تو سارے دیکھیں گے، اس وقت صورتحال 1992ء کے ورلڈ کپ جیسی ہے، لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔

    صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے، اس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کی وزیراعظم سے دو بار ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف اداروں کو فتح کرنے کی چکر میں رہتے تھے۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت اور فرخ الطاف کی اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت سے متعلق سوال پر شہباز گل نے کہا کہ ہر ایک نے اپنا جواب خود دینا ہے اور فیصلہ خود کرنا لیکن جہلم اور جہلم کے عوام کی نمائندگی فواد چوہدری کر رہے ہیں، وہ سامنے ڈٹ کے کھڑا ہے اور رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوٹے وہاں گئے ہیں، یہ سوال اب نسلوں تک کرنے پڑے ہیں، آج جو لوٹے جا کر بیٹھ گئے ہیں، ان کی بھی تیسری نسل کو جواب دینے ہیں۔

    شہباز گل نے خط کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو سوفٹ سگنلز تو بہت دیر سے دیے جارہے تھے کہ آپ ہمیں پسند نہیں ہیں، پھر بھی جب انہوں نے سرنہیں جھکایا تو آخر یہ سخت قسم کا خط لکھنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بات واضح بتادیں کہ عمران خان جو قیمت ہوگی دے گا لیکن وطن اور قوم کی خود داری پر سر نہیں جھکائے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وہ آخری گیند تک لڑے گا،کابینہ نے وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے،جس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،یہ ڈان لیکس اور میمو گیٹ والی اپوزیشن ہے،غیرملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

  • وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

    وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

    نئی دہلی : وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے غنڈوں نے وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھرپر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر حملہ کردیا ۔

    عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اروند کیجریوال کے گھر پر حملے کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے فلم ’ کشمیر فائلز ‘کے خلاف تبصرے پر بی جے پی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

    ادھر نائجیریا میں ایک مسافر ریل گاڑی پر کیے جانے والے مسلح حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کادونا کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    نائیجیرین حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کیا گیا۔ جس مسافر ریل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ دارالحکومت ابوجا اور شمال مغربی شہر کادونا کے درمیان چلتی ہے۔

     

    نائیجیرین فوج کے مطابق یہ حملہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح مقامی پیشہ ور مجرموں کے منظم گروہوں میں سے ایک نے کیا ہے۔ واقعے کے وقت ریل گاڑی میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

    حملہ آوروں نے پہلے ریلوے لائن پر بم دھماکا کرکے اسے نقصان پہنچایا تاکہ ریل گاڑی کو روکا جا سکے۔ ریل گاڑی رکتے ہی حملہ آوروں نے اسے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

    مسافروں نے ریل گاڑی کے فرش پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔ حملے میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور متعدد مسافروں کو اغوا بھی کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی بلٹ پروف تھی جس کے باعث زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔

    عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کے بروقت موقع پر پہنچنے کی وجہ سے حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

  • بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    ماسکو:بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ بیلجیئم کو روسی سفارتی عملے کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا جواب دے گا۔

    بیلجیئم حکومت نے کل دارالحکومت برسلز میں روس کے سفارت خانے اور اینورس شہر میں روس کے قونصل خانے میں متعین 21 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام کے تحت ناپسندیدہ افراد قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

    روس کے سفارت خانے نے اس فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے سفیر الیگزینڈر ٹوکووین نے جاسوسی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔

    ٹوکووین نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی روایت کے منافی ہونے کی وجہ سے روس اور بیلجیئم کے مابین تعلقات پر کاری ضرب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان مخاصمانہ تدابیر کا جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بیلجیئم کی وزیر خارجہ صوفی ولمز نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ اُنہوں نے ملک میں موجود 21 روسی سفارت کاروں کو بیلجیئم کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کی حامل جاسوس سرگرمیوں اور اثرانداز کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کے علاوہ ہالینڈ نے 17 اور آئرلینڈ نے 4 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

  • پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری میں جرمنی کی دلچسپی

    پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری میں جرمنی کی دلچسپی

    جرمنی نے ملک میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جرمن سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری لانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور پاکستان اور جرمنی کے درمیان کاروباری اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے-

    رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کیا ہوں گی:پنجاب حکومت نے اعلان کردیا

    ممتاز صنعت کار اور ملتان اور ڈیرہ غازی خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر خواجہ جلال الدین رومی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اتاشی جان ٹمپا نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے کونے کونے میں پسند کی جاتی ہیں۔

    جرمنی نے ملتان میں میٹرو کیش اینڈ کیری پراجیکٹ شروع کرکے جنوبی پنجاب کے خطے کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ 2.659 بلین ڈالر مالیت کے کل تجارتی حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ وہ دونوں کے درمیان تجارتی حجم میں مزید بہتری کے لیے پر امید ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کی حمایت کی ہے۔ 40 سے زائد جرمن کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ پاکستان میں مقیم کچھ معروف جرمن کمپنیوں میں BASF (کیمیکلز)، BMW (آٹو موبائل)، ڈیملر AG (آٹو موٹیو)، DHL (کوریئر)، لفتھانسا کارگو (کارگو ایئر لائن) (فی الحال پاکستان کے لیے پرواز نہیں کر رہی ہے)، مرک گروپ شامل ہیں۔ فارماسیوٹیکل)، میٹرو کیش اینڈ کیری (تھوک)، اور سیمنز (کونگلومریٹ)۔ اس کے علاوہ جرمن ترقیاتی ادارے GIZ نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنا تعاون بڑھایا ہے۔

    ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے،جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ،نسیم فروغ

    خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دیگر یورپی ممالک بھی پاکستان پر اعتماد کریں گے۔خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بنی ویلیو ایڈڈ مصنوعات پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ اور ہم مستقبل میں جرمنی کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ وہ واقعی ایک اچھا دوست ہے۔ ہر پاکستانی حکومت نے جرمن عوام، سرمایہ کاروں، تاجروں کو ترجیح دی ہے اور انہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ویزے جاری کیے ہیں۔ وہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر پہنچ کر بھی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ چونکہ پاکستان سی پیک کی وجہ سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کے طور پر ابھر رہا تھا، اس لیے جرمن سرمایہ کاروں کو جدید صنعت کے قیام میں دلچسپی لینا چاہیے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں جہاں ان کے لیے زبردست مراعات کا انتظار ہے۔

    خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ جرمنی کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے، صرف پاکستان سے یورپ کو برآمد کی جانے والی اشیا پر ٹیرف کم کرنا ہے۔ تاہم، یوروجرمنی سے درآمدات پر زیادہ ٹیرف ادا کیے جاتے ہیں، پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے، تجارتی حجم بڑھ کر 3.34 بلین USD تک پہنچ گیا ہے۔ کوویڈ 19 وبائی امراض کے باوجود اس می پچھلے سال سے 2 فیصد تک معمولی اضافہ ہوا تھا۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا،حکومت کی ایم کیو ایم کو بڑی آفر

    انہوں نے کہا کہ یہ بات دلچسپ ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کے ساتھ جرمنی کا تجارتی سرپلس ہے۔ پاکستان نے 2020 میں جرمنی کو 2.12 بلین امریکی ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کیں اور 1.21 بلین امریکی ڈالر کی درآمدی اشیا جرمنی کو برآمد کیں۔ پاکستان کو جرمن برآمدات کا ایک بڑا حصہ مشینری، کیمیکلز اور فارماسیوٹیکل مصنوعات پر مشتمل ہے۔ جرمن معیشت یورپی یونین میں سب سے بڑی ہے اور زیادہ تر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی سرپلس چلاتی ہے۔

    جرمن ڈیفنس اتاشی جان ٹمپا نے خواجہ جلال الدین رومی کی خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ وہ سماجی، طبی، تعلیمی خدمات اور پسماندہ طبقے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ دوسروں کے لیے رول ماڈل بن گئے ہیں وہ جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف اسپتالوں میں گردے کے مریضوں کی مدد کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملتان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں کو روزانہ خوراک کی فراہمی نے سماجی تبدیلی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ جس انداز میں وہ جنوبی پنجاب میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مصروف ہیں۔ وہ پیروی کرنے کے لیے ایک مثال ہے۔

    بچوں کی طرح ڈی چوک پر ٹھمکے لگانا ہماری شناخت بن کر رہ گیا ہے،خط کے معاملے پر عامر لیاقت برس پڑے

    انہوں نے کہا کہ ہم جی ایس ٹی پلس کے معاملے میں پاکستانی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔ کیونکہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اور پاکستان مصنوعات کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور پاکستان مصنوعات کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کرتا ہےاس کے علاوہ جرمنی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات دوستانہ ہیں اور کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ جو انشاء اللہ بتدریج مضبوط ہوتا جائے گا۔

    خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بننے والی ویلیو ایڈڈ مصنوعات دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ اور ہم مستقبل میں جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    امریکی سفارتی ذرائع کی پاکستان کو دھمکی آمیز خط کی سختی سے تردید:سید کوثرکاظمی

  • ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے،جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ،نسیم فروغ

    ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے،جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ،نسیم فروغ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور فیصلے بھی اسی کے مطابق کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رات گئے تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کےبعد حکومتی وفد وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سےملاقات کےلیے جا پہنچا تھا اور بدلے میں کچھ یقین دہانیاں کرائیں وفاقی وزرا کو ایم کیو ایم کی جانب سے حمایت کے معاملے پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا اور متحدہ قائدین نے ایک بار پھر مشاورت کر کے جواب دینے کا کہا۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا،حکومت کی ایم کیو ایم کو بڑی آفر

    ملاقات کے بعد وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ محب وطن جماعت ہے، جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ، ایم کیو ایم کل بھی متحد تھی اور آج بھی مکمل طور پر متفق ہے متحدہ قومی موومنٹ سے مسلسل حکومت و اپوزیشن رابطے میں ہیں، ہم تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ایم کیو ایم کا فیصلہ ہوگا۔

    فروغ نسیم نے بتایا کہ ایم کیو ایم کا آج رات اہم مشاورتی اجلاس ہوگا، جس میں تمام امور زیر بحث آئیں گے اور پھر کل تک حتمی فیصلہ سنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور فیصلے بھی اسی کے مطابق کریں گے۔

    قبل ازیں ملاقات میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کےحوالے سے آج ہونےوالی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی رائے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اس کے ساتھ ہی حکومتی وفد کل دوبارہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

    آخری 5 اوور31مارچ کے بعد شروع ہونگے:بابر اعوان