Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • الحمدللہ’صحت مند اور زندہ ہوں‘، یاسمین راشد نے افواہوں کی تردید کردی

    الحمدللہ’صحت مند اور زندہ ہوں‘، یاسمین راشد نے افواہوں کی تردید کردی

    لاہور:الحمدللہ’صحت مند اور زندہ ہوں‘، یاسمین راشد نے افواہوں کی تردید کردی ،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنیوالی افواہوں کی تردید کردی۔

    سوشل میڈیا پر ڈاکٹر یاسمین کے انتقال کی جھوٹی خبریں زیر گردش تھیں تاہم اس کی انہوں نے خود ٹوئٹ کرکے تردید کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ میں فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر شکر گزار ہوں، میں بالکل صحت مند اور زندہ ہوں۔

    یاد رہےکہ اس قسم کی منفی خبروں کے بعد یہ خبریں وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کی خبریں من گھڑت ہیں، مکمل صحت مند اور تندرست ہوں، اپنے آفس میں کام کر رہی ہوں.

    دوسری طرف صوبائی وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میں الحمد للہ بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ انتقال کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ میں فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر شکر گزار ہوں، میں بالکل صحت مند اور زندہ ہوں۔

  • ہم بتائیں گےکہ احتساب کیا ہوتا ہے:جس طرح ہم نے ماضی میں‌ کیا:شاہد خاقان عباسی

    ہم بتائیں گےکہ احتساب کیا ہوتا ہے:جس طرح ہم نے ماضی میں‌ کیا:شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد:ہم بتائیں گےکہ احتساب کیا ہوتا ہے:جس طرح ہم نے ماضی میں‌ کیا:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ جلد دیکھیں گے کہ احتساب کا عمل کیا ہوتا ہے اور انکوجواب دینا پڑیگا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلد دیکھیں گے کہ احتساب کا عمل کیا ہوتا ہے اور انہیں جواب دینا پڑیگا، کونساادارہ ہے یا وزارت ہے ہر جگہ اربوں روپے کی کرپشن ہے، آج ایف آئی اے اور نیب خاموش ہے لیکن کل وزرا کو سب کا سامنا پڑیگا۔

    شاہد خاقان نے کہا کہ عدم اعتماد کو لٹکایا نہیں جاسکتا، ہمت ہوتی تو پہلےدن ہی اجلاس بلاتے، اسپیکرنے آئین توڑا ہے،1 دن میں اجلاس بلانا چاہیےتھا، لیکن وہ پہلےدن سے جانبداری کا مظاہرہ کر رہےہیں، جو آئین توڑیگا چاہے اسپیکر ہو، وزیراعظم ہو یا وزیر اسے آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، جب وزیراعظم جلسوں پرآجائےتوسمجھ جاؤ کہ وہ جانے والا ہے، ہمت ہے تو میدان میں آؤ، یہ لوگ انہیں پرالزام لگارہےہیں جنہوں نے انہیں منتخب کیا تھا، عمران خان کو وہی لوگ نکالیں گے جنہوں نےمنتخب کیا تھا، حکومت کے اپنےارکان اوراتحادی ان سے تنگ ہیں اور اب اپنی جان ان سے چھڑانا چاہتے ہیں، فخرہےپورےعمل میں کوئی پیسےکا لین دین نہیں ہوا، کسی رکن نے وزارت مانگی نہ وعدہ کیا گیا۔

    شاہد خاقان نے مزید کہا کہ آپ گالیاں نکال کرلوگوں پر4 سال تک الزامات لگاتے رہے، لیکن ثابت ایک بھی نہ کرسکے، ابھی بھی عمران خان کے پاس 4 دن ہیں، الزامات ثابت کرکے دکھا دیں، آج ملک میں منی لانڈرنگ کی واضح مثال فارن فنڈنگ کیس ہے، پاکستان کی بدترین حکومت عمران خان نے ملک کو دی، ڈیویلپمنٹ کاایک کام 4سال میں شروع نہ ہوسکا، پاکستان کےعوام مشکلات میں ہیں، مشکلات آئیں گی لیکن ہم اس کامقابلہ کریں گے، عوام کیلئےعدم اعتماد کےعمل کو آگے لے جا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی وجمہوری عمل آئین کےمطابق ہو، یہ بلوچستان عدم اعتماد نہیں جہاں ساڑھے 3 ارب خرچ ہوئے، یہ آزادکشمیر یا جی بی کا الیکشن نہیں جہاں اربوں لگا کر حکومت بنائی گئی،پی ٹی آئی کاالیکشن نہیں جہاں اربوں روپےلگاکرعہدےحاصل کئے گئے،یہ کےپی کا الیکشن نہیں جہاں پیسے بانٹنے کی ویڈیو موجود ہے، سینیٹ کا الیکشن نہیں جہاں لوگوں نے اربوں روپے دیکر ٹکٹ حاصل کیے، یہ تحریک عدم اعتماد ہے اور اس میں فتح آئین کی ہی ہوگی۔

  • ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے:تحریک لبیک

    ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے:تحریک لبیک

    لاہور:تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی والدہ محترمہ مرحومہ کے آٹھویں سالانہ ختم مبارک اور مناظر کبیر، مفکر اسلام، مفتی محمد عابد جلالی رحمۃ اللہ علیہ کے دوسرے سالانہ ختم شریف کے موقع پر چوک حافظ الحدیث بھکھی شریف کی جلسہ گاہ میں تاریخی ”عظمت قرآن کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔

    کانفرنس کی صدارت برصغیر کی عظیم روحانی درگاہ کوٹلہ شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت حضرت ڈاکٹر میاں صغیر احمد نقشبندی نے کی۔ کانفرنس میں قرآن مجید کا حفظ مکمل کرنے والے پچاس (50) حفاظ کرام کی دستارِ فضیلت کی گئی۔ کانفرنس کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: رسول اکرم ﷺ کی ہر نسبت کا احترام فرض ہے۔ آل و اصحاب رسول ﷺ کی محبت میں وساطت مصطفی ﷺ کو پیش نظر رکھنا فرض ہے۔ اہل بیت اطہار علیہم الرضوان اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی محبت آپس میں لازم و ملزوم ہے۔یہ محبت انتشار کی نہیں، اتحاد کی دعوت دیتی ہے اور یہ تبھی ہو سکتا ہے، جب اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہر دو اطراف کے ساتھ ر سول اکرم ﷺ کی وساطت سے محبت کی جائے۔

    ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے کے بارے میں گفتگو کا لہجہ باعث شرم ہے۔ ایسے لوگوں کے سیاست میں رہنے سے پاکستان کے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہوں گے۔ یہ لوگ سیاست کے لیے بد نما داغ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اکثر ارکانِ اسمبلی کا کوئی ویژن نہیں، مفادات کے گرد گھومتی سیاست نے عوامی نمائندگان کو بھیڑ بکریوں کی صف میں لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ اس وقت تک ہمارا ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا جب تک لفظ سیاست کو غلط معنی و مفہوم سے نکال کر اپنے اصل مصداق کی طرف لوٹا نہ دیا جائے۔ نواز شریف، زرداری اور عمران خان سب کھوٹے سکے ہیں۔پاکستان کے مسائل کا حل صرف اسی سیاست میں ہے جو نظام مصطفی ﷺ کے تابع ہو۔ مولوی فضل الرحمن نے مذہبی سیاست کو داغدار کیا ہے۔

    مذہبی سیاست سے لوگوں کے دلوں میں بدگمانیاں پیدا کرنے میں جہاں لبرل طبقے کا حصہ ہے، وہاں مولوی فضل الرحمان جیسے نام نہاد علماء کا بھی کردار ہے۔ چوک اعظم لیہ میں جماعۃ المسلمین نامی تنظیم کے رکن زاہد ظفر ملعون کی طرف سے عالم اسلام کی عقیدتوں کے مرکز گنبد خضریٰ کے خلاف کی گئی مبینہ گستاخیوں کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس ملعون کی پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تحریک صراط مستقیم ضلع لیہ کے امیر صاحبزادہ محمد عمر حفیظ نقشبندی کی کوششوں سے اگرچہ اس ملعون کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے مگر ابھی تک اس کے خلاف 295C کے تحت F.I.R نہیں کاٹی گئی، آج کا یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس ملعون کے خلاف 295C کے تحت فی الفور F.I.R کاٹ کے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    مجاہد آزادی حضرت پیر سید صبغۃ اللہ شاہ راشدی کے یوم شہادت (20 مارچ) پر آج ہم ان کے حریت پسندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انگریز کے خلاف ان کا جہاد تاریخ برصغیر کا روشن باب ہے۔ ذات خداوندی جل جلالہ کے مبینہ گستاخ امرجلیل سمیت سیفی علی نامی ملعونہ، ملعون آصف رضا علوی، امجد جوہری ملعون، حامد رضا سلطانی ملعون، نوید عاشق ملعون و دیگر گستاخانِ صحابہ و اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی عدم گرفتاری پر ہم حکومت پاکستان کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

    آج کا یہ اجتماع امام اہل سنت، حافظ الحدیث حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب نقشبندی قادری قدس سرہٗ العزیز کی عظیم دینی، ملی اور روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور یہ عہد کرتا ہے کہ ان کے مشن کے تحت تحفظ عقائد اہل سنت اور غلبہئ اسلام کے لیے آخری سانس تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مانگٹ شریف کے عظیم مذہبی پیشوا شیخ الحدیث مفتی محمد عبد اللطیف مجددی جلالی قدس سرہ العزیز، چند دن پہلے جن کا وصال ہوا، یہ اجتماع ان کی دینی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے لحاظ سے ان شاء اللہ تعالیٰ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک سلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام گجرات میں ڈویژنل سطح پہ ”سنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سندھ سطح پر ”سنی کانفرنس“ کا  انعقاد 28 مئی کو کراچی کی سرزمین پہ کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    اسلام آباد :سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے جازان پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کا مقصد شہری انفراسٹرکچر اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا ، یہ بات قابل تعریف ہے کہ رائل سعودی ائیر ڈیفنس فورس نے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنانے اورمعصوم جانوں کے ضیاع کو روکا ہے۔

    عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں، پاکستان حوثی ملیشیا کی جانب سے ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمدکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت بارودی ڈرونز سے حملہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت بارودی ڈرونز سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دو شہروں جازان اور خمیس مشیط پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ بارودی ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد سعودی آرامکو کی آئل تنصیبات اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا تاہم سعودی ڈیفینس سسٹم نے میزائل اور ڈرونز طیاروں کو فضا میں ہیں مار گرایا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق ان کے ٹکڑے گرنے سے رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ایک پٹرول پمپ پر میزائل کے ٹکڑے گرنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یے تاہم سعودی عرب یمن میں قیام امن کے لئے جو کوششیں کر رہا ہے ان کو حوثی باغی ایسے حملے کرکے سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • سعودی عرب میں آئل فیکٹری:گیس تنصیبات اور بجلی گھر پر میزائل حملے:بہت زیادہ نقصان

    سعودی عرب میں آئل فیکٹری:گیس تنصیبات اور بجلی گھر پر میزائل حملے:بہت زیادہ نقصان

    ریاض:سعودی عرب میں آئل فیکٹری:گیس تنصیبات اور بجلی گھر پر میزائل حملے:بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے تین بڑے شہروں جازان، خمیس مشیط اور الجنب میں میزائل حملے کیے جسے اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کی آئل فیکٹری، خمیس مشیط میں گیس اسٹیشن اور الجنوب میں بجلی گھر پر میزائل حملے کیے۔ میزائل حملوں کے شکار مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی۔

    سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے حوثی باغیوں کے تینوں مقامات پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جس کے باعث بھاری نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں آئل فیکٹری کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جس کے باعث تیل کی سپلائی متاثر بھی ہوئی جب کہ بڑے علاقے کو بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمیس مشیط میں ایک عمارت اور کاروں میں آگ لگی ہوئی ہے جب کہ آئل فیکٹری، گیس اسٹیشن اور بجلی گھر میں ایمبولینسیں داخل ہو رہی ہیں۔

  • سابق صدرجنرل پرویزمشرف بھارتیوں‌ کےاعصاب پرسوار:سجےدت کوملاقات کرنےپردہشت گردقرا دیا

    سابق صدرجنرل پرویزمشرف بھارتیوں‌ کےاعصاب پرسوار:سجےدت کوملاقات کرنےپردہشت گردقرا دیا

    ممبئی :سابق صدرجنرل پرویزمشرف بھارتیوں‌ کے اعصاب پرسوار:سجےدت کوملاقات کرنے پردہشت گردقرا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی بھارت کےخلاف پالیسی، ابھی تک بھارتیوں‌ کےلیے ڈراونے خواب بن کرآرہی ہے، اس سلسلے میں تازہ واقعی اس وقت پیش آیا جب بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی مبینہ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

    گزشتہ دنوں سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور اداکار سنجے دت کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں شخصیات کی ملاقات دبئی میں ہوئی۔

    دونوں شخصیات کی ملاقات کی تصویر جیسے ہی وائرل ہوئی تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور سنجے دت کو غدار اور دہشت گرد کہنے لگے۔

    سنجے دت اور پرویز مشرف کی تصویر پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے نفرت انگیز تبصروں نے بھارتیوں پرجنرل پرویز مشرف کے خوف کو واضح کردیا ہے

     

    رنجن صارف نے کہا کہ سنجے دت کو گرفتار کرو جیل میں ڈالو، یہ غدار ہے۔اور ساتھ ہی اس پرتقید کے وار تیز کردیئے

     

    ایک بھارتی صارف نے کہا کہ دہشت گرد ہمیشہ دہشت گرد ہی رہتا ہے۔

     

     

    ایک اور بھارتی صارف نے سنجے دت کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس شخص کی شخصیت کو بہتر دِکھانے کے لیے بائیوپک بناتے ہیں لیکن ہر بار اس کا اصل چہرہ سامنے آجاتا ہے۔

     

    گوتم نامی صارف نے کہا کہ کیا اس ملاقات کے بارے میں سیکیورٹی ایجنسیز کو معلوم ہے؟

     

    https://twitter.com/LiberalAadmi/status/1504737243306491908?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504737243306491908%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1064193

    صارف نے سنجے دت کو ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    دوسری جانب سنجے دت اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تصویر کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

  • کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران

    کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران

    اٹاوا:کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں واقع مسجد میں ایک شخص نے کلہاڑی کے ذریعے حملے کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فجر کی نماز کے وقت مذکورہ ملزم کلہاڑی سے حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ایسے پُرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ان لوگوں کے حوصلے پر بھی داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔ پولیس حملہ آور سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ کینیڈا میں مسلمانوں‌پر حملوں میں آضافہ ہوگیا ہے اور آئے روز انتہا پسندوں کی طرف سے یا توکوئی مسلمان ان حملون کا نشانہ بنتا ہے یا پھرکوئی مسجد یا اسلامک سینٹر،مگراس کےباوجود حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں‌ کیئے گئے

    دوسری طرف مسلمان عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرتوں اورسازشوں کا سلسلہ ختم کرنے کے اقدامات کرے

  • پہلےاوآئی سی اجلاس ثبوتاژکرنےکی دھمکیاں اورپھر    اثراندازنہ ہونےکااعلان:ایساکیوں؟اہم وجہ سامنے آگئی

    پہلےاوآئی سی اجلاس ثبوتاژکرنےکی دھمکیاں اورپھر اثراندازنہ ہونےکااعلان:ایساکیوں؟اہم وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد:پہلےاوآئی سی اجلاس ثبوتاژکرنےکی دھمکیاں اورپھراثراندازنہ ہونےکااعلان:ایساکیوں؟اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے پہلے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس کوثبوتاژکرنےکی دھمکیاں دی تھیں اور پھرتھوڑی دیربعد ہی یہ اعلان کہ وہ کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوں گے ، یہ یوٹرن دیکھ کرہرکوئی حیران رہ گیا

    اسلام آباد سے اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ملک میں‌پچھلے چند دنوں سے سیاست کوعالمی طورپرخصوصا مسلمان ملکوں میں ناپسند کیا جارہا ہے اور نوبت یہاں تک آگئی کہ ایک طرف اوآئی سی کا اجلاس ہونےجارہا ہےتو دوسری طرف اجلاس کو ثبوتاژ کرنے کی دھمکیاں‌دی جارہی ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آنے والے مہمان بہت زیادہ پریشان دکھائی دے رہے تھے اور وہ اپوزیش کے احتجاج کو ایک سیکورٹی رسک قرار دے رہے تھے ، بعض نے توپی ڈی ایم کے اس کھیل پرسخت نفرت کا اظہارکیا خصوصا عرب دنیا میں ، یہی وجہ ہے کہ مسلم دنیا میں‌ اوآئی سی کے اس اہم موقع پر احتجاج کوبہت زیادہ منفی قراردے رہے ہیں‌، ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم نے اپنی عزت اسی میں سمجھی کہ وہ یہ اعلان کرے کہ وہ اس اہم اجلاس کے کوثبوتاژنہیں کیا جائے گا

    خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مذکورہ اعلامیہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتوں نے او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی دے دی تھی اور کہا تھا کہ اگر سپیکر نے پیر تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے اور دیکھتے ہیں کہ حکومت او آئی سی کانفرنس کیسے کرتی ہے۔

    متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملاقات کے بعد او آئی سی سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزراء خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی دنیا کے وزراء خارجہ، مندوبین اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی پاکستان آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں، معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے۔ ہم ان کے جذبے اور عزم کی تحسین کرتے ہیں افغانستان، مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت اسلامی دنیا کو درپیش کثیر الجہتی درپیش مسائل پر غور کے لئے 22 اور 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد تشریف لارہے ہیں، ہم ان کی پذیرائی اور استقبال کے لئے چشم براہ ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن انہیں یقین دلاتی ہے ان کی آمد کے موقع پر پورا پاکستان انہیں خوش آمدید کہتا ہے، ان کی اسلام آباد میں موجودگی کے دوران مہمان نوازی کی روایتی چاشنی، احترام، تقاضوں کے مطابق خوش گوار ماحول استوار کرنے میں اپنا کردار یقینی بنائیں گے۔

    اعلامیہ کے مطابق ایسی فضا کی تشکیل میں بھرپورحصہ ڈالیں گے جس میں معززمہمان اپنےطے شدہ امور پوری توجہ، انہماک اور دلجمعی سے انجام دے سکیں OIC کے معزز مہمانوں کےخیر مقدم اور تکریم کے لئے ہی متحدہ اپوزیشن نےلانگ مارچ کی تاریخوں میں تبدیلی کی اوراپنے کارکنان کو 25 مارچ سے پشتر اسلام آباد نہ آنے کی ہدایت کی۔

    متحدہ اپوزیشن کے مطابق پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو کسی طور او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ معزز مہمانان گرامی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار رہے گا اور وہ اچھی یادیں لے کر وطن واپس تشریف لے جائیں گے۔

    دیکھتے ہیں او آئی سی کی کانفرنس کیسے ہوتی ہے؟ بلاول کی للکار

    اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھمکی دے رہا ہے اگر اسے نہ کھیلنے دیا گیا تو کسی کو نہیں کھیلنے دے گا، پاکستان کا ہر شہری اور سیاسی جماعتیں عمران کو وارنننگ دے رہا ہے گھر چلے جائیں۔ تحریک انصاف کے اجلاسوں میں شرکت سپیکر کے منصب کی توہین ہے۔ سپیکر کو وارننگ دیتا ہوں آپ کا بیان نامناسب ہے۔ اگر سپیکر نے پیر تک عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کی تو ہم اس ہال سے نہیں اٹھیں گے۔ اگر قومی اسمبلی کا قانون اور آئیں کو فالو نہیں کرینگے تو ہم بھی اسی فلور پر بیٹھیں گے جب تک ہمارا حق نہ ملا۔ پھر دیکھیں گے او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔

  • ملک کےغدارجال میں پھنس رہےہیں:پاکستان کونقصان نہیں پہنچنےدوں گا:وزیراعظم عمران خان

    ملک کےغدارجال میں پھنس رہےہیں:پاکستان کونقصان نہیں پہنچنےدوں گا:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد :ملک کےغدارجال میں پھنس رہےہیں:پاکستان کونقصان نہیں پہنچنےدوں گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے غدار جال میں پھنس رہے ہیں۔بڑی حکمت عملی سے ان کوکٹہرے میں لارہےہیں

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے شمس تبریز کا قول شیئر کیا ہے۔

    ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں اور حامیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے غدار جال میں پھنس رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نقصان نہیں پہنچنے دوں گا اپنا سب کچھ اس ملک اور اپنی قوم پر قربان کردوں گا مگرآنچ نہیں آنے دوں گا

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سندھ ہاؤس میں موجود زیادہ پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ رنگ روڈ لندن کی ایم 25 کی طرح ہے، نالہ لئی کا پراجیکٹ اگلے تین ہفتے میں لانچ کریں گے، راولپنڈی شہر پھیل گیا پلاننگ نہیں ہوئی، راولپنڈی کوماڈرن سٹی بنائیں گے، نالہ لئی کے ساتھ ہم نے ایک نیا پنڈی بنانا ہے۔ آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، شہرپھیلتے جا رہے ہیں، پچھلے سال چاربڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، کسانوں کوپہلی دفعہ پوری قیمت ملی اور ان کی پیداواربڑھی، ہم نے اپنی زرعی زمینوں کوبھی بچانا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خریدوفروخت کی سیاست پر کسی کو شرم نہیں آرہی، اس کوجمہوریت نہیں کہتے، سب کچھ کھلے عام ہورہا ہے، برطانیہ میں کوئی سیاست دان تصوربھی نہیں کرسکتا پیسے لیکر پارٹی بدل لے، اگر کوئی برطانیہ میں پیسے لے بھی لے تو اسے معاشرہ برداشت نہیں کرے گا، عوام کے خوف کی وجہ سے برطانیہ کا سیاست دان سندھ ہاؤس والی حرکت نہیں کرسکتا، ہمارے کارکن جذبات میں آکرایسا کیا، کارکنوں سے کہتا ہوں پرامن احتجاج آپ کا حق ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ضمیر خریدنے کے لیے چوری کے پیسوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، سندھ کی عوام کا چوری کے پیسے کو استعمال کیا جا رہا ہے، سندھ ہاؤس میں کونسا ایسا کام ہو رہا تھا اس وجہ سے سندھ پولیس کو بلایا گیا، اگرہمارے لوگ تنگ ہیں تو ان کو چھپانے کی کیا ضرورت تھی؟ خریدوفروخت پوری قوم کے سامنے ہو رہی ہے، پاکستان کے لوگوں نے اس طرح کی سیاست کودیکھ لیا، خریدوفروخت کی سیاست کی وجہ سے پاکستان پیچھے چلا گیا۔

  • ولادی میر پوتن بھی عمران خان بن گئے:کہتےہیں کہ گھبرانا نہیں‌:منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں‌

    ولادی میر پوتن بھی عمران خان بن گئے:کہتےہیں کہ گھبرانا نہیں‌:منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں‌

    کریملن کے تمام مقاصد پورے ہوں گے، پیوٹن کا دعویٰ

    صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کے اسٹیڈم میں روسی پرچم لہراتے لاکھوں لوگوں سے خطاب میں کہا کہ کریملن کے مقاصد پورے ہوں گے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں خطاب کیا اور یوکرین پر حملے کو درست قرار دیا۔

    انہوں نے روسی پرچم لہراتے لاکھوں افراد سے کہا کہ کریملن کے تمام مقاصد پورے ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کے معروف جملوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ گھبرانا نہیں‌ ہم ایک خاص منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں‌

    لوزنکی اسٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے، اوراس کی کیا قیمت ہو گی۔اور ہم اپنے تمام مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیں گے۔

    انھوں نے یوکرین کی لڑائی کو خصوصی فوجی آپریشن قرار دیا اور کہا کہ سپاہی جذبے سے لڑ رہے ہیں جو بات روس کے اتحاد کی مظہر ہے۔

    بقول پیوٹن کے کاندھا کاندھے سے ملا کر، وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، اور ضرورت پڑنے پر بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کرتے ہیں۔

    پیوٹن نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے اس قسم کے اتحاد کا مظاہرہ نہیں دیکھا۔

    پیوٹن کے خطاب کے دوران سرکاری ٹیلی ویژن نے تھوڑی دیر تک ان کا خطاب منقطع کرکے قومی ترانوں پر مشتمل ریکارڈ شدہ فوٹیج دکھائی۔ لیکن، بعدازاں کریملن کے سربراہ پھر اسکرین پر دکھائی دیے۔

    روسی خبر رساں ادارے نے کریملن کے ترجمان، دمتری پیسکوف کے حوالے سے کہا ہے کہ سرورمیں تکنیکی خرابی کے باعث ٹیلی ویژن سے پیوٹن کی تقریر کی نشریات منقطع ہوئیں۔

    ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کا آپریشن ضروری تھا چونکہ یوکرین کو استعمال کرتے ہوئے، بقول ان کے، امریکہ روس کو دھمکیاں دے رہا تھا، جب کہ روس روسی زبان بولنے والے افراد کو یوکرین کے قتل عام سے بچانا چاہتا تھا۔

     

    یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے اور یہ کہ پیوٹن کا قتل عام کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ مغربی ملکوں کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ کرنا کہ وہ روس کا شیرازہ بکھیرنا چاہتے ہیں، درست نہیں۔

    جس اسٹیج پر پیوٹن خطاب کررہے تھے وہاں بینروں پر نعرے تحریر تھے، جیسا کہ دنیا کو نازی ازم کی ضرورت نہیں اورہمارے صدر کے لیے کا نعرہ ، جس کے لیے یوکرین میں جاری فوجی کارروائی کے دوران انگریزی حرف زیڈ کی شکل کا نشان استعمال ہو رہا ہے۔

    میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق لوزنکی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس تقریب میں دو لاکھ سے زائد لوگ موجود تھے۔

    پیوٹن نے ملکی افواج کو سراہا، جوشیلنگ اور میزائل حملوں کے ذریعے یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں۔اس موقع پر معروف روسی گلوکار اولیگ گزمانوف نے میڈ ان رشیا کے عنوان پر ایک گانابھی گایا۔