Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

    میرپور میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بنگلادیش نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 111 رنز کا ہدف بنگال ٹائیگرز نے صرف 15.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

    بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اُن کے حق میں ثابت ہوا۔ پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ صرف 46 رنز پر گرین شرٹس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔فخر زمان واحد بیٹر تھے جنہوں نے مزاحمت کی، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 44 رنز بنائے اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 6، محمد حارث 4، کپتان سلمان علی آغا 3 اور حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    خوشدل شاہ 17 اور محمد نواز 3 رنز بنا سکے، جب کہ عباس آفریدی نے 3 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مستفیض الرحمٰن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بنگلادیش نے جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب کیا۔ ابتدائی دو وکٹیں 7 رنز پر گرنے کے باوجود پرویز حسین اور توحید ہردوئی نے زبردست شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور کو 80 رنز تک پہنچا دیا۔توحید ہردوئی نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے جبکہ پرویز حسین نے 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 56 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیونز:

    پاکستان: سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ابرار احمد، سلمان مرزا، عباس آفریدی۔
    بنگلادیش: لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، رشاد حسین، تنظیم حسن۔

  • ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

    ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ پاکستان کےلیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

    کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے بنگلا دیش دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ پاکستان کےلیے بہترین کارکردگی دکھائی ہےٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہر 6 ماہ اور ہر سال کے ساتھ بدل رہا ہے اور اس بدلتے فارمیٹ کے مطابق ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔

    سلمان علی آغانے کہا ہے کہ کنڈیشنز کسی بھی میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں اور ہمیں بنگلا دیش کی کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہےکئی پاکستانی کھلاڑی بنگلادیشی لیگ میں کھیل چکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے ماحول میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں،ٹیم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور تمام فوکس اس بات پر ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلی جائے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    انہوں نے بنگلادیشی ٹیم کو ایک مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ہر گراؤنڈ پر مخالف ٹیم کے لیے چیلنج بنتی ہے تاہم پاکستانی ٹیم میچ کی صورتحال اور کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی مکمل تیاری رکھتی ہے ڈھاکا کی کنڈیشنز کے پیش نظر کراچی میں کیمپ کے دوران خصوصی پچز تیار کی گئیں تاکہ کھلاڑی ان حالا ت کے مطابق خود کو تیار کرسکیں کیمپ میں سناریو بیس میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی اسکلز کو بہتر بنانے پر بھرپور کام کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش دیش کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا اور اس حوالے سے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی ۔

    شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے،سید نور

  • پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت کی، کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ بھی ملایا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا،قومی سکواڈ نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا۔سیریز کی تیاری کے لئےکھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں وارم اپ سیشن میں حصہ لینے کے بعد کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔کوچز نے بیٹرز کو کنڈیشنز کے مطابق پریکٹس کرائی-

    بھارتی فضائیہ کی ناکامی، مودی سرکار کی پردہ پوشی بے نقاب

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی، 4 دہشتگرد ہلاک

  • لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ ،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ ،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ،ملاقات میں دفاعی صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیائی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،فریقین کے مابین جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

    جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھا کر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    اسلا م میں جن واقعات پرسزائے موت ہے وہ قانون رہنا چاہیے،وزیر قانون

    کرائے کی عمارت میں چلنے والے سرکاری اسکول بند کرنے پر غور

    ڈیوو پاک موٹرز کا تعلیمی تعاون، بابا گورو نانک یونیورسٹی کو جدید مشینیں فراہم

  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

    مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

    ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا۔

    محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔ نئے کرایوں کا اطلاق مسافر ٹرینوں کے لیے 18 جولائی اور گڈز ٹرینوں کے لیے 21 جولائی سے ہو گاڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جبکہ ماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق دو ہفتوں کے اندر دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس سے قبل 4 جولائی کو 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

    بارشیں،سیلابی صورتحال،پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،10 افراد کو ہیلی پرریسکیو کر لیا

    بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

    بادل پھٹا ہے… اب دل نہیں ٹوٹنے چاہییں!تحریر:اعجازالحق عثمانی

  • ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

    ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے اگلی عالمی جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں کھیلنے کا بھی حق حاصل کر لیا،تھائی لینڈ میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر لیگ کے پہلے میچ میں بدھ کو پاکستان نے کوئی سیٹ ہارے بغیر انڈونیشیا کو 0-3 سے مات دے کر فائنل فور میں رسائی پا لی، پاکستان کی جیت کا اسکور 25۔ 23، 25 ۔20 اور 25 ۔ 20 رہا ۔

    پاکستان نے پہلے سیٹ میں 3۔12 کے خسارے سے نکل کر شاندار کم بیک کیا اور پھر حریف کو گیم میں واپسی کا موقع نہیں دیا،پاکستان کے جانب سے محمد جنید، فیضان اللہ، ساران بیگ اور طلحٰہ مہر نے نمایاں کھیل پیش کیا، جنید نے 10 اٹیک پوائنٹس سمیت 15 پوائنٹس بنائے اور فیضان نے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔

    قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

    اب پاکستان جمعرات کو دوسرے میچ میں ایران سے رسمی مقابلہ کرے گا، پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔اور سیمی فائنل میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ پاکستان اور ایران کے میچ کے بعد ہوگا۔

    قبل ازیں چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے گروپ ڈی میں کوریا اور سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد چائینیز تائپے کو بھی مات دی تھی، پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔

    تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ، جس میں سی پیک اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی،اسحاق ڈار نے SCO وزارتی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چینی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور کانفرنس کے دوران فراہم کی گئی شان دار مہمان نوازی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سی پیک (چین-پاکستان اقتصادی راہداری) اور کثیرالملکی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون کو سراہا،ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر  سے ملاقات

    نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر سے ملاقات

    بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، اسحاق ڈار نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات کی جس دوران صدر شی جن پنگ نے ایس سی او کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا،گریٹ ہال آف دی پیپل بیجنگ آمد پر چینی صدر نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔

    چینی صدر نے کہا کہ یہ تنظیم یوریشین خطے کے وسیع رقبے اور دنیا کی بڑی آبادی کو محیط ہے اور اس کا کردار خطے کی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار ترقی، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے تحفظات ،چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا

    دورہ چین کے دوران ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے روس، ایران، قازقستان، ازبکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ تعلقات کے تسلسل اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکاعزم کیا گیا۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے تیانجن پہنچ گئے ہیں۔

    ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا،نام بھی رکھ لیا

    تیانجن میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا اور موجودہ تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی-

    ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

    پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

  • وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں شہباز شریف نے باہمی فائدہ مند منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

    انڈونیشین وزیر دفاع نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں خصوصاً دفاعی پیداوار میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    وزیرستان، بارشیں،سیلابی ریلے، لینڈ مائنز،دھماکہ خیز مواد کا خطرہ،احتیاط کی ہدایت

    شہری نے نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کر دی

  • پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل کیا،وزیر خزانہ

    پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل کیا،وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ کا کہناہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل کیا، جس کے نتیجے میں دوسری قسط جاری ہوئی-

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معروف عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ کی ٹیم کے ساتھ ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان کی معاشی صورت حال، اصلاحاتی اقدامات، اور معاشی استحکام کی جانب ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

    وزیر خزانہ نے موڈیز کی ٹیم کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل کیا، جس کے نتیجے میں دوسری قسط جاری ہوئی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) میں بھی پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے پاکستان کی معیشت میں مہنگائی میں نمایاں کمی، پالیسی ریٹ میں نرمی، روپے کی قدر میں استحکام، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات زر میں اضافہ اور جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر کے 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے جیسے مثبت اشاریے بھی پیش کیے۔

    کانگریسی رہنما پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

    وزیر خزانہ نے بجٹ میں شامل مالیاتی اقدامات، تجارتی اصلاحات، برآمدات پر مبنی ترقی اور کفایت شعاری پر بھی روشنی ڈالی انہوں نے امریکا کے ساتھ ترجیحی ٹیرف تک رسائی کی بات چیت کو بھی تعمیری اور مثبت قرار دیا، محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ سے ایک ارب ڈالر کا کمرشل فنانسنگ معاہدہ کیا ہے، جب کہ پانڈا بانڈ کے اجرا اور یوروبانڈ مارکیٹ تک دوبارہ رسائی کی تیاری بھی جاری ہے۔

    ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں بہتری کے لیے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اصلاحات، ٹیکنالوجی کا استعمال اور سخت مانیٹرنگ پر زور دیا اور بتایا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر ان اصلاحات کی نگرانی کر رہے ہیں ان کا ہدف آئندہ 2 برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 تا 13.5 فیصد تک لے جانا ہے، موڈیز ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم نے دیے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاشی اصلاحات، نجکاری اور ادارہ جاتی بہتری کے حکومتی اقدامات عالمی سطح پر تسلیم کیے جائیں گے،پاکستان پائیدار ترقی، عالمی اعتماد کی بحالی اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں سے جڑنے کے عمل میں پوری سنجیدگی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

    ائیر انڈیا حادثہ:پائلٹ کے ڈپریشن اور دماغی مسائل میں مبتلا ہونے کا انکشاف