Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پی آئی اے نے  دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سنادی

    پی آئی اے نے دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے پی آئی اے ںے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کا ایک جامع بزنس پلان آیٹا نے مرتب کر لیا ہے جسے اگلے ہفتے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، پی آئی اے کے بقا کے لیے فنانشل ریسٹرکچرنگ ناگزیر ہے جس کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن میں پروفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہوابازی کا بہت پوٹینشل ہے مگر بدقسمتی سے اس کو صنعت نہیں سمجھا جاتا، خلیجی ممالک میں ہوا بازی بحیثیت صنعت ملکی معیشیت کے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے، وہاں پر قانون سازی اور بنیادی ڈھانچا ملکی ایئر لائنز اور ہوا بازی کی صنعت کے فروغ میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا پوری دنیا میں حکومتی پالیسی سے لے کر ایئر پورٹ کی سہولیات تک تمام عناصر ہوا بازی کو فروغ دیتی ہیں، بد قسمتی سے ہمارے ملک کی پالیسیاں اور اجازت نامے بھی خلیجی ایئر لائنز کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان میں سول ایوی ایشن کو ملکی ایئر لائنز اور اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، قومی ایئر لائن کے ساتھ ساتھ تمام مقامی ایئر لائنز کو بھی ترجیح دینی ہوگی، تب ہی پاکستانی ہوا بازی ترقی کرے گی۔

  • چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

    چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

    چھینگڈو(شِنہوا): چین میں پاکستان سمیت چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت چھ ایشیائی ممالک کے نوادرات کی نمائش جمعہ کو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھینگڈو کے سچھوان میوزیم میں شروع ہوگئی نمائش کے دوران چین، پاکستان، شام، لبنان، جاپان اور کمبوڈیا سے لائے گئے مجموعی طور پر 270 ثقافتی آثار اور نوادرات رکھے گئے ہیں۔

    یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ بتادی

    پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیمز نے نمائش کے لیے متعدد قیمتی ثقافتی آثار جن میں پینٹ شدہ مٹی کے برتن، کانسی سے بنے تیل کے لیمپ اور گندھارا تہذیب کے دریافت شدہ بدھا کے مجسمے فراہم کیے، جس سے چینی سامعین پاکستان کی قدیم ترین اور شاندار تہذیب کو سمجھ سکیں گے۔

    کشمیر اور یمن میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

    سیچھوان میوزیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر شۓ دان کے مطابق پاکستان میں تخلیق ہونے والا گندھارا-بدھسٹ آرٹ مغربی اور مشرقی ثقافتوں کے امتزاج کا نمونہ ہے۔ گندھارا- بدھسٹ آرٹ شاہراہ ریشم کے ساتھ مشرق تک پھیلا اور اس کا اثر چین کے بدھ آرٹ پر بھی پڑا۔

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    شۓ نے مزید کہا کہ سیچھوان میوزیم میں چھینگڈو میں دریافت ہونے والے جنوبی عہد کے وانفو مندر سے ملنے والے مجسموں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے،
    جو گندھارا کے فنی انداز سے انتہائی متاثر ہیں۔

    اس نمائش کو تین حصوں میسوپوٹیمیا ، سندھ اور گنگا کی تہذیبوں اور ییلو اور یانگتسی دریاؤں کی تہذیب میں تقسیم کیا گیا ہے یہ نمائش 31 مارچ تک جاری رہے گی جس میں عوام کا داخلہ مفت ہے۔

    بھارتی حکومت کا 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار

  • مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

    مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

    ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ہے۔

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 78 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دال چنا 1 روپے 92 پیسے فی کلو، دال ماش 2 روپے 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مسور 1 روپے 54 پیسے، دال مونگ 68 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

    ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے،بلاول بھٹو

    ادارہ شماریات کے مطابق مٹن 2 روپے 45 پیسے اور بیف 1 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 2 روپے 51 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حالیہ ہفتے 200 گرام سرخ مرچ کے پیکٹ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کم ہوکر 259 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران آلو 1 روپے 70 پیسے، پیاز 1 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے، انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی درجن کمی ہوئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

    اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوکر 184 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 48 روپے 56 پیسے سستا ہوا۔

    کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

  • بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    نئی دہلی: بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی مرگیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست بہار میں تربیتی پرواز کے دوران انڈین آرمی کا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا اور پائلٹس کو ایمرجنسی میں جہاز سے کود کر اپنی جانیں بچانا پڑیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ دو پائلٹس کو لیکر تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دریر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
    بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔

    عینی شاہدین نے بھی میڈیا کو بتایا کہ پہلے طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اس کے دو دو پائلٹس پیراشوٹس کی مدد سے نیچے اترے جنھیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تاہم بھارتی فوج کے طیاروں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ناقص اور پرانے طیاروں کے استعمال پر بھارتی فوج کے افسران حکومت سے واویلا کرتے آئے ہیں۔

  • وزیرِ اعظم  کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ :منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    وزیرِ اعظم کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ :منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    لاہور:وزیرِ اعظم کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ :منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ،اطلاعات کےمطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا جہاں وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    منصوبے کے پہلے فیز میں 24 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی. منصوبہ لاہور کے وسط میں بین الاقوامی معیار کے کاروباری مرکز و رہائش کی سہولیات فراہم کرے گا. اسکے علاوہ ماحولیاتی تحفظ، گرین روف، اربن پارکس اور برساتی پانی کو ذخیرہ کرکے استعمال میں لانے جیسے اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں.

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ ماہ منصوبے کے تحت مزید 7 ترقیاتی سائٹس کی نیلامی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے. سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی تکمیل سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ رینیو میں 1500 ارب روپے کا اضافہ ہوگا. اسکے علاوہ منصوبے میں بابِ پاکستان منصوبے کی تکمیل اور والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی بھی شامل ہے.

    اس موقع پر وفاقی وزراء فواد چوہدری، اسد عمر، شفقت محمود، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، مشیرِ کامرس عبدالزراق داؤد، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، سی ای او سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ عمران امین، چئیرمین NAPHDA لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، متعلقہ اعلی افسران اور فیز ون کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی.

  • یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے::: نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو:فواد چوہدری چھاگئے

    یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے::: نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو:فواد چوہدری چھاگئے

    اسلام آباد:اپوزیشن کےنام :یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو :فواد چوہدری چھاگئے،اطلاعات کےمطابق سینیٹ میں ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی پراپوزیشن کی بڑھکوں کاخوبصورت جواب دیاہے، فواد چودھری کہتے ہیں کہ آج اپوزیشن کی شکست میں ایک اور اضافہ ہوا، اپوزیشن کے خواب اس ایوان میں بھی پورے نہیں ہوئے جہاں انہیں نام نہاد اکثریت حاصل ہے، اس بری شکست کے بعد امید ہے اب وہ سکون سے ہونگے، پہلے بھی کہا تھا اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے۔

    وفاقی وزیر فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سینیٹ میں اپنی برتری ثابت کر دی، اسٹیٹ بینک کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا ہے، پوری قوم کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر مبارکباد دیتا ہوں، منتشر اپوزیشن کو ناکارہ حکمت عملی کے باعث شکست ہوئی، اپوزیشن قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھ رہی تھی، یوسف گیلانی کا شکریہ، ان ڈائریکٹ بل کاساتھ دیا۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ میں بھی بل کو روکنے کی اہل نہیں، پہلے ہی کہا تھا نہ تیر چلے گا نہ تلوار، پیپلزپارٹی میں کسی کو پتا نہیں کہ کیا بولنا ہے، اپوزیشن اس بری شکست کے بعد کچھ دن خاموش رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پورے لندن کے ریسٹورنٹس کا دورہ کیا، نواز شریف واپس نہیں آ رہے، لایا جا رہا ہے۔ ق لیگ اتحادی جماعت ہے، ان کی رائے کا احترام ہے، شاہد خاقان اور کچھ دوست نواز شریف کیخلاف عدم اعتماد کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور میں ایک نیا شہر بسایا جا رہا ہے، سینٹرل بزنس سٹی سے لاہور کی لینڈ اسکیپ تبدیل ہوگی، نئے شہر بسانے کا حکومت کو حق حاصل ہے، پالیسی سازی ایگزیکٹو اور پارلیمان کا اختیار ہے، پارلیمان کا اختیار پارلیمان کے پاس رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بار اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، نیا پاکستان کا خواب ضرور پورا ہوگا، عوام نے عمران خان کو نئے پاکستان کی تعبیر کیلئے چنا ہے، نئے پاکستان کا خواب شخصیات پر مبنی نہیں۔

  • سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

    سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے 4 رضا کار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

    سینیٹر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکا ہوا، جس میں امن فورس کے 4 رضا کار شہید اور 8 زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کالعدم تنظیم اس حملے میں ملوث ہے، ریاست کب تک معصوم لوگوں پر ایسے حملوں کو برداشت کرتی رہے گی۔

     

     

    سینیٹر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سوئی حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، بلوچ ری پبلیکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث تھے۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوئی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے شہید رضا کاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

  • پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    لاہور: پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ :اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے شعبوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبے کے اہم امور، امن و امان کی صورتحال اور انار کلی واقعے پر بریفنگ دی جب کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیار یوں سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس کا آغاز کردیا ہے اور ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کررہے ہیں جس پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ائیر ایمبولینس کے منصوبے کی تعریف کی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف محکموں میں اصلاحات اور صحت کارڈ کی تقسیم سےمتعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے اور مختلف شعبوں میں قانون سازی سےمتعلق بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں حکومتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

  • جماعتی بنیادوں پر الیکشن کیوں ؟ عثمان بزدار نے حقیقت بتا دی

    جماعتی بنیادوں پر الیکشن کیوں ؟ عثمان بزدار نے حقیقت بتا دی

    لاہور:جماعتی بنیادوں پر الیکشن کیوں ؟ عثمان بزدار نے حقیقت بتا دی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے یکسو ہے، جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ساڑھے 3 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ایوان وزیراعلی منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ پارٹی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی، تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے لئے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ پارٹی سے مخلص اور مضبوط امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا، نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔

  • سینیٹ اجلاس: اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور،اپوزیشن ہار گئی ،حکومت جیت گئی

    سینیٹ اجلاس: اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور،اپوزیشن ہار گئی ،حکومت جیت گئی

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہوگیا۔ ترمیمی بل کیلئے گنتی میں حکومت نے 44 اور اپوزیشن کے 43 ووٹ حاصل کئے، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرا دیں، چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نےایوان میں پیش کیا ۔ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

    اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے کہا کہ بل پیش کیا جائے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ حکومت نے بل موخر کرنےکی درخواست کی ہے، اگر کسی نے صدارتی خطاب پربات کرنی ہےتو کریں۔

    چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر اپوزیشن ارکان نے اپنے بینچز پر کھڑے ہو کر بل لانے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر چند اراکین چئیرمین ڈائس کے سامنے آئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا

    اس سے قبل چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ اجلاس ہوا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بل ایجنڈے میں شامل ہے، حکومت پیش نہیں کر رہی، بل پیش کرنے کی جلدی تھی، اب کوئی بات نہیں کر رہا۔ اپوزیشن ارکان نے بل پیش کرنے کے حق میں شور شرابہ کیا اور نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

    ادھر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو بتانا چاہتی ہے پارلیمنٹ نے بل پاس کیا، آدھی رات کو جاری ایجنڈا حکومتی مقاصد کو بیان کرتا ہے، حکومت خود مختار فیصلوں کی صلاحیت بھی چھیننا چاہتی ہے۔

    نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اسٹیٹ بینک بل کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹ اجلاس کے لئے آدھی رات کو جاری شدہ ایجنڈا حکومت کے چھپے مقاصد کو بیان کرتا ہے، حکومت آئی ایم ایف کو بتانا چاہتی ہے پارلیمنٹ نے اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پاس کیا ہے،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی بحران کے وقت پاکستان کے خود مختار فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بھی چھیننا چاہتی ہے، حکومت اسٹیٹ بینک کی خودمختاری متعلق بل کو بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بڑے منصوبوں میں خود مختار ضمانتیں دینے کی حکومتی صلاحیت کا کیا ہوگا ؟ یہ ہنگامی واجبات کے طور پر درج ہیں، لہذا آئی ایم ایف اب ان پر بھی کنٹرول کر سکتا ہے، اپوزیشن حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہے، آئی ایم ایف نے یہ شرط رکھی ہے مرکزی بینک پاکستان کو کسی بھی بحران میں پیسے نہیں دے گا،

    سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ قانون مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، بل منظور ہونے کی صورت میں اسٹیٹ بینک پاکستان نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی زیر نگرانی کام کرے گا، وفاقی حکومت کو اسٹیٹ بینک سے قرضہ لینے کی لئے آئی ایم ایف کی منظوری چاہیے ہوگی، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ وزیر خزانہ خود ایسی تنبیہ کر رہے ہو، یہ کیا ہو رہا ہے؟ قرضے آسمان کو چھو رہے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔