Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سینیٹ کا اجلاس جاری : 8 نکاتی ایجنڈے میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی شامل:منظورہوجانے کا امکان

    سینیٹ کا اجلاس جاری : 8 نکاتی ایجنڈے میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی شامل:منظورہوجانے کا امکان

    اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس جاری : 8 نکاتی ایجنڈے میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی شامل:منظورہوجانے کا امکان ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی شامل ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین بل منظوری کیلئے پیش کریں گے۔

    نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اسٹیٹ بینک بل کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹ اجلاس کے لئے آدھی رات کو جاری شدہ ایجنڈا حکومت کے چھپے مقاصد کو بیان کرتا ہے، حکومت آئی ایم ایف کو بتانا چاہتی ہے پارلیمنٹ نے اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پاس کیا ہے، حکومت قومی بحران کے وقت پاکستان کے خود مختار فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بھی چھیننا چاہتی ہے، حکومت اسٹیٹ بینک کی خودمختاری متعلق بل کو بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بڑے منصوبوں میں خود مختار ضمانتیں دینے کی حکومتی صلاحیت کا کیا ہوگا ؟ یہ ہنگامی واجبات کے طور پر درج ہیں، لہذا آئی ایم ایف اب ان پر بھی کنٹرول کر سکتا ہے، اپوزیشن حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہے، آئی ایم ایف نے یہ شرط رکھی ہے مرکزی بینک پاکستان کو کسی بھی بحران میں پیسے نہیں دے گا، یہ قومی ہنگامی حالتوں، یہاں تک کہ جنگ میں بھی مرکزی بینک سے پیسے لینے کی ہماری خود مختار صلاحیت کو متاثر کرے گا، مرکزی بینک سے قرضہ لینے ہر ملک میں بحران کو نمٹنے کے لئے آخری حل ہوتا ہے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ قانون مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، بل منظور ہونے کی صورت میں اسٹیٹ بینک پاکستان نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی زیر نگرانی کام کرے گا، وفاقی حکومت کو اسٹیٹ بینک سے قرضہ لینے کی لئے آئی ایم ایف کی منظوری چاہیے ہوگی، کیا یہ ہے نیا پاکستان جس میں ادارے گروی ہو رہے ہیں، کیا وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کو چاہئے کہ کمرشل بینکوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے لیے گئے قرضوں پر ڈیفالٹ ہونے کے حوالے سے خبردار کرے ؟ ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ وزیر خزانہ خود ایسی تنبیہ کر رہے ہو، یہ کیا ہو رہا ہے؟ قرضے آسمان کو چھو رہے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

  • اے راہِ حق کےشہیدو،وفاکی تصویروتمہیں وطن کی ہوائیں    سلام کہتی ہیں:پاکستان کےبیٹوسلام کہتا ہوں:وزیراعظم

    اے راہِ حق کےشہیدو،وفاکی تصویروتمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں:پاکستان کےبیٹوسلام کہتا ہوں:وزیراعظم

    اسلام آباد:اے راہِ حق کےشہیدو،وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں:کیچ میں دہشت گروں کا حملہ پسپا کرنے والوں کوسلام:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کچ میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے والے 10 شہیدوں کو سلام پیش کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ رکھنے کیلئے ہمارے بہادر سپاہی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔

     

    وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید 10جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

     

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید10جوانوں کو سلام پیش کرتاہوں، ہمیں محفوظ رکھنےکےخاطربہادرفوجیوں نےجانیں قربان کیں،

     

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے، اس قوم نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

    واضح رہے کہ کیچ کےعلاقے میں 25 اور 26 جنوری کی درمیانی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • پاکستان:کورونا نے مزید 30 زندگیاں نگل لیں، 8183 کیسز رپورٹ:دنیا بھرمیں 65 لاکھ سے زائد افراد جانبحق

    پاکستان:کورونا نے مزید 30 زندگیاں نگل لیں، 8183 کیسز رپورٹ:دنیا بھرمیں 65 لاکھ سے زائد افراد جانبحق

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد انتقال کر گئے اور 8183 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 68624 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 8183 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 30 افراد انتقال کر گئے۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29192 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 تک پہنچ چکی ہے۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 657 ہو گئی ہے۔

    اس سے پہلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور عائد شدہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔ کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد یا اس سے زائد شرح والےعلاقوں میں پابندیاں برقراررہیں گی۔

    ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پہلے سے عائد پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے جو پہلے 31 جنوری تک تھی۔ 10 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت شرح والے شہروں میں اِن ڈور تقریبات ، ڈائن ان پر پابندی 15 فروری تک برقرار رہے گی ۔

    اندرون ملک فضائی سفرکےدوران کھانے اور اسنیکس کی فراہمی پر بھی پرمکمل پابندی ہوگی۔

    تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن اسکول بھیجنے کی شرط میں بھی 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

    10 فیصد سے کم مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 ویکسین شدہ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسین شدہ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں دنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد364,661,000ہو چکی ہےجبکہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد :5,649,128صحت مند افراد کی تعداد 288,477,521ہوچکی ہے جکہ ، امریکہ میں متاثرین کی تعداد 74,176,403.,,چین متاثرین105,811,،،،برطانیہ 16,245,474,,

  • سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے:29 روز سے جاری دھرنا ختم

    سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے:29 روز سے جاری دھرنا ختم

    کراچی: سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے:29 روز سے جاری دھرنا ختم ،اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی اور سندھ حکومت میں بلدیاتی قانون پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی نے 29 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

    سندھ میں بلدیاتی قانون پر محاذ آرائی ختم، صوبائی حکومت اورجماعت اسلامی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے سامنے 29 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی قانون میں ترمیم پر اتفاق کے بعد تیار مسودہ بھی پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان میئر کراچی کو با اختیار بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ صوبائی فنانس کمیشن کے قیام، تعلیمی ادارے اور اسپتال بلدیہ کراچی کو واپس ملیں گے، میئر اور ٹاؤن چیئرمین کو کمیشن کا ممبر بنانے پر بھی اتفاق ہوگیا، بلدیہ کراچی کو ٹیکس سے بھی حصہ ملے گا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کامیابی پر آج یوم تشکر منایا جائیگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے مختلف شاہراہوں پر آج دھرنوں کی کال بھی واپس لے لی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا، چند نکات پر مذاکراتی عمل جاری رہیگا۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سب سے زیادہ مؤثر اور توانا آواز ثابت ہوا اور اس دھرنے نے ساڑھے تین کروڑ عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے ،دھرنے کے شرکاء اور عوام کی جانب سے دھرنے کو مسلسل پذیرائی پر ہم سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی وسیاسی حقوق و مطالبات کے لیے پر امن جمہوری جدوجہد ہی ضروری ہے ،تشدداور جلاؤ گھیراؤ سے وقتی مقاصد کا حصول اور منفی جذبات تو بھڑکائے جاسکتے ہیں دیر پا نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے

  • شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف عالیہ حمزہ میدان میں‌       آگئیں‌:سارے پردے ہی چاک کردیئے:خاندان سخت پریشان

    شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف عالیہ حمزہ میدان میں‌ آگئیں‌:سارے پردے ہی چاک کردیئے:خاندان سخت پریشان

    لاہور:شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے خلاف عالیہ حمزہ کا بڑا اقدام :سارے پردے ہی چاک کردیئے،اطلاعات کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے کارہائے نمایاں کو بے نقاب کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ مجرموں کو ریلیف دینے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ،

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چئیرمین پی اے سی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں اور یہ حقائق ساری دنیا کے سامنے ہیں

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہےکہ ان حالات میں جبکہ ایک شخص کی کرپشن اب بینک سٹیٹمنٹس کے ثبوتوں کے ساتھ موجود ہے تو شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں، عالیہ حمزہ نے درخواست میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا،اس لیے کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور سابق حکمران خاندان کے مرکزی کردار شہباز شریف کی سربراہ اپوزیشن کی حیثیت ختم کردے

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سے سوال کیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ تمام ثبوت لف ہیں کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی؟
    عالیہ حمزہ نے درخواست کی ہے کہ پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے،

    عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی اے سی شہباز شریف فیملی ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے،
    اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،

    خط میں انکشاف کیا ہے کہ ہزاروں روپے تنخواہ والے ملازمین کے اکاونٹس سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے،عالیہ حمزہ نے ثبوت دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے شریف فیملی کے 14 ملازمین کے 28 بے نامی اکاونٹس کا سراغ لگایا، خط کے ذریعے چیئرمین پی اے سی سے پوچھا گیا ہے کہ کیا پی اے سی کا کام پبلک آفس ہولڈر کی کرپشن بے نقاب کرنا نہیں؟

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ شہباز شریف جواب دیں، ہزاروں روپے ماہانہ کمانے والے ملازمین کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے،ملازمین کے مرنے کے بعد بھی ان کے اکاؤنٹس سے شہباز شریف اور فیملی کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے،اس خط میں کچھ حقائق پیش کرنے کے بعد پھرپوچھا گیا ہے کہ کیا پبلیک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کی اس ننگی کرپشن پر خاموش رہے گی؟

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کیا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر رہیں؟ پارلیمانی سیکرٹری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر مطالبہ کرتی ہیں کہ پی اے سی شہباز شریف کا احتساب کرے،

    ذرائع کےمطابق پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نےمطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہیں اور اکاونٹس سے رقوم منتقلی کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔
    وہ انکشاف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ملک مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار، اکاونٹ میں 3.74 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، محمد اسلم کیشیئر کی تنخواہ 10 ہزار، 1.781 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے،اظہر عباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار، 1.677ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔غلام شبیر قریشی سٹور کیپرکی تنخواہ 10600، 1.545ارب روپے ڈپازٹ ہوئے

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے مزید انکشافات کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضرحیات نذر اسسٹنٹ کی ماہانہ تنخواہ 21 ہزار 5 سو، 1.425ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، گلزار احمد چپڑاسی کی تنخواہ 12 ہزار 8 سو، 1.2ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایسے ہی اقرار حسین کلرک کی تنخواہ 13 ہزار، 1.186ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایم انور اسسٹنٹ 15 ہزار تنخواہ، 88.3 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے شہباز کی شریفانہ کرپشن کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم یاسین گودام کلرک کی تنخواہ 31 ہزار، 71.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ توقیرالدین اسلم ملازم کی تنخواہ 21 ہزار، 48 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ظفر اقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، 52.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کرپشن کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی سے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہی ہےکہ میاں شہبازشریف کوکرپشن اور ان جرائم کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے الگ کیا جائے اور جب تک ان کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوجاتامیاں شہبازشریف کو ایک قومی مجرم سمجھ کرکسی بھی قسم کے حکومتی عہدے سے الگ کیا جائے

  • مستقبل کی جنگوں میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاریاں ضروری ہیں: آرمی چیف

    مستقبل کی جنگوں میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاریاں ضروری ہیں: آرمی چیف

    ملتان:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی تیاریاں نہایت ضروری ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کادورہ کیا، کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی تیاریاں نہایت ضروری ہیں ۔

    انہوں نے میدان جنگ میں درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل منصوبہ بندیوں اور حکمت عملی کی توثیق کی ۔

  • یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان

    یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان

    ڈنمارک :یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد اسی ہفتے کے اختتام تک ملک کو ہر قسم کی کورونا پابندیوں سے آزاد کردیں گے اور اس کے بعد تمام شہری بھی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے

    اس حوالے سے ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے وبائی کمیشن کی سفارشات کے بعد اور تمام اہم سیاسی جماعتوں کی حمایت کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا۔ آخری پابندیاں یکم فروری کو ہٹا دی جائیں گی۔

    یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب Omicron کا ایک نیا ذیلی قسم، BA.2، ڈنمارک میں قدم جما رہا ہے اور بدھ کو 46,000 نئے COVID-19 کیسز کے ساتھ انفیکشنز کو بڑھا رہا ہے۔

    فریڈرکسن نے کہا، "حالیہ ہفتوں میں انفیکشن کی شرح بہت زیادہ دیکھی گئی ہے، حقیقت میں پوری وبائی بیماری میں سب سے زیادہ ہے۔” "لہذا، یہ عجیب اور متضاد معلوم ہوسکتا ہے کہ اب ہم پابندیوں کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔”

    وزیر صحت میگنس ہیونیک نے مزید کہا: "ڈنمارک کی صورتحال یہ ہے کہ ہمارے پاس انفیکشنز اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے درمیان یہ فرق ہے، اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کے لیے زبردست حفاظتی انتظآمات موجود ہیں‌

    ڈینش ہیلتھ اینڈ میڈیسن اتھارٹی کے مطابق، ڈنمارک کی تقریباً 82 فیصد آبادی کو مکمل طور پر دو خوراکوں سے ٹیکہ لگایا گیا ہے، جن میں سے 50 فیصد کو تیسری خوراک بھی دی جارہی ہے

  • نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے: راجہ شیراز کیانی

    نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے: راجہ شیراز کیانی

    اسلام آباد : نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما اور رکن ریجنل ایڈوائزری کمیٹی اسلام آباد ڈویژن راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی 100 فیصد آبادی کے لیے نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے پاکستان بلاشبہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہا ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمرات کو اپنے ایک بیان میں کیا، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ انصاف کارڈ سے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے اور لوگوں کے صحت کے بجٹ کا خرچ بچے گا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں یہاں کے مستقل رہائشی بلا تفریق اپنی مرضی کے ہسپتالوں سے علاج کروا سکیں گے

    انہوں نے کہا کہ چاہے لنگر خانوں کا منصوبہ ہو یا پناہ گاہوں کا اور اب صحت سہولت کارڈ یہ سب منصوبے ملک کے پسماندہ طبقے کی فلاح کے لیے ہیں جن کا کبھی پاکستان کی تاریخ میں سوچا نہیں گیا ہمارا پورا سسٹم صرف ایلیٹ کو سہولیات فراہم کرتا تھا اور غریب صرف ٹھوکریں کھانے کے لیے تھا انہوں نے کہا کہ غریب کا تعلق ریاست کے ساتھ تبھی مضبوط ہوسکتا ہے جب ریاست غریب کا خیال رکھے اور یہی وہ نظریہ جو عمران خان نے دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہورہا ہے

  • کرپٹ طارق محمود الحسن وزیراعظم کا مشیربن چکاہے:    احمد جواد

    کرپٹ طارق محمود الحسن وزیراعظم کا مشیربن چکاہے: احمد جواد

    لاہور:کرپٹ طارق محمود الحسن وزیراعظم کا مشیربن چکاہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق کارکن و رہنما اس وقت سخت غُصے میں آگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی میں کرپٹ لوگوں کی موجودگی پرسوالات اٹھائے ہیں‌، ان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

    احمد جواد کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میں اکثرلوگ جانتے ہیں کہ ایک ایسے شخص کو پنجاب اورسیز انگلینڈ کا وائس چیرمین بنایا گیا جس پر انگلینڈ میں کرپشن کے الزام لگے، احمد جواد کہتے ہیں کہ اس تعیناتی کے خلاف پارٹی ورکرز نے سوشل میڈیا پر شور کیا تو اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا

    پارٹی سے نکالے جانے والےاحمد جواد مزید کہتے ہیں کہ کچھ عرصے بعد اسی شخص یعنی طارق محمود الحسن کو پنجاب اورسیز کمیشن کا چیرمین بنا دیا گیا وہاں اس پر پیسے لینے کے الزام لگے میری فیس بک بھری ھے یورپ کے ورکروں نے سوشل میڈیا پر شور ڈالا تو اس کو ترقی دے کا وزیر اعظم پاکستان کا اورسیز کے لیے خصوصی مشیر لگا دیا گیا

    احمد جواد اس حوالے سے کہتےہیں کہ اس شخص کا نام طارق محمود الحسن ھے ،

    احمد جواد کہتے ہیں‌ پارٹی میں جس پرانگلی اٹھائی جاتی ہے اس کو عہدے سے نواز دیا جاتا ہےاورطارق محمود الحسن بھی ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جو کرپشن بھی کرتے ہیں اور پاتے ہیں مقام

    احمد جواد کہتے ہیں کہ جب طارق محمود الحسن کو پہلی بار پنجاب اوورسیز انگلینڈ کا وائس چیئرمین بنایا گیا تو اس وقت بھی کارکنان نے احتجاج کیا تھا اور اب وہ مشیر وزیراعظم بن گئے اور پھراحتجاج ہوا لیکن اس احتجاج کی پرواہ تک نہ کی گئی

  • فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا

    فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا

    پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے)فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری 26جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے  طور پر مناتے ہیں، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی جموں و کشمیر فورم فرانس نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد کیا

    میزبان تقریب چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری تھے،اس موقع پر چیرمین نعیم چوہدری ،صدر مرزا خالق جرال سئنیر نائب صدر نوید غوث ،جنرل سیکڑی راشد جرال اور انکے ساتھیوں نے آنیوالے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا

    اس موقع پر چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بے گناہ کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں اور مسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا ہے ،

    قائم مقام صدر مسلم لیگ(ن) سردار ظہور احمد نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری قوم کا احتجاج اس امر کا مظہر ہے کہ بھارت میں نہ تو حقیقی جمہوریت رائج ہے اور نہ ہی وہاں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔ صدر جموں وکشمیر فورم فرانس مرزا اخلاق جرال نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے ،بانی پاکستان پریس کلب (رجسٹرڈ) فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا۔75سال سے کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، لاکھوں بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کی خواہشات کچلنے کے لیے تعینات کیا گیا،

    چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) فرانس راجہ علی اصغر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے کشمیر پر اپنا غیر قانونی اور نا جائز تسلط قائم کر رکھا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر کشمیریوں کی سر زمین میں اپنی فوجیں داخل کر کے مارشل لاء نافذ کر کے بندوق کے زور پر جمہوریت کو پروان چڑھانے کی لاحاصل کو شش کی جا رہی ہے۔

    جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر چھائی ہوئی ظلم کی سیاہ رات بھی ان شا اللہ جلد ہی ختم ہو گی اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ ان شا اللہ ! وہ دن ضرور طلوع ہوگا کہ جب جموں و کشمیر کے عوام اپنا یوم آزادی کسی خوف کے بغیر منائیں گے،فرانس کی معروف شخصیت چوہدری صفدر برنالی نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم آزادی ہو یا یوم جمہوریت یا پھر کوئی اور خوشی کا دن.کشمیری عوام کے لیے بھارت کا ہر ایک خوشی و شادمانی کا قومی دن یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔اور کیوں نہ ہوکہ جب کوئی قوم یا کوئی ملک نا جائز تسلط جما کر دوسری قوم یا ریاست کے عوام کو محکومی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دے تو محکوم قوم کے مظلوم افراد ظالم کے خلاف سینہ سپر نہ ہوں، احتجاج نہ کریں تو پھر کیا کریں۔

    یوم سیاہ احتجاجی جلسہ کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری جموں وکشمیر فورم فرانس راشد رضا جرال نے ادا کئے ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت میں سرعام جمہوری اقدار کی پامالی کرتے ہوئے سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے حقوق کو سرعام غصب کررہا ہے بلکہ نیچ ذات کے ہندو بھی استحصالی طبقہ کی چیرہ دستیوں سے کسی بھی طرح محفوظ نہیں ہیں۔

    یوم سیاہ احتجاجی جلسہ میں مسلم لیگ ن فرانس ، تحریک انصاف فرانس ، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ، پاکستان بزنس فورم فرانس ، ہیومن رائٹس کمیشن ، ادارہ منہاج القرآن فرانس ، انجمن فلاح دارین فرانس ، پوٹھوہار ایسوسی ایشن فرانس ، کرائی ایسوسی ایشن فرانس و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔ پ
    اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر اور شہد ائےکشمیر کے لئےدُعا بھی مانگی گئی۔یوم سیاہ کی تقریب فرانس آزاد کشمیر اور پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ۔