Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان میں‌ اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا

    پاکستان میں‌ اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا

    سری نگر:پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں وزیراعظم مودی ، مودی حکومت ، مودی نواز شخصیات اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز،کمنٹس اور خیالات کے خلاف بھارتی سائبر کرائم نے سخت کارروائی شروع کردی ہے

    اس‌حوالے سے تازہ واقعہ میں‌مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے سوشل میڈیا پربھارتی وزیراعظم مودی کے مظالم کے خلاف وائرل ویڈیو میں باپ بیٹے کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے ،

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیاپر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے پر ضلع راجوری میں با پ اوربیٹے کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    ضلع راجوری کے علاقے دہریاں سے تعلق رکھنے والے شوکت حسین اوراس کے والد سلام دین کو فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک توہین آمیز ٹک ٹاک اپ لوڈ کرنے پر بی جے پی کے کارکنوں کی شکایت پر گرفتار کیاگیا ۔ پولیس کے مطابق اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بھی جے پی کے حمایتوں نے پولیس کے پاس مقدمہ درج کرایا جس پر ضلع کے علاقے چنگس سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کوگرفتار کیا گیا۔ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض الفاظ موجود تھے ۔

    دوسری طرف کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت اور بھارتی وزیراعظم پاکستان ،کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کےخلاف جو پراپیگنڈہ کررہا ہے اور کچھ ماہ قبل جو پراپیگنڈہ افشاں ہوا ہے اس کے بعد دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں تھیں ،

    بھارت کے زیرقبضٰہ وادی کشمیر سے مودی کی فسطائیت سے تنگ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی اور مودی نواز جو کہ ایک طرف پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں اور پاکستان کی حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ناسمجھ لوگوں کو اکسا رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت کے اندر اور بھارت کے زیرقبضہ وادی کشمیر میں کسی کو اپنےجزبات بھی زبان پرلانے کی اجازت نہیں جو کوئی بھارتی فوج کے مظالم کی تکلیف پر آہ کرتا ہے تواسے جیل ڈال دیا جاتا ہے کہاں ہیں پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی پرواویلہ کرنے والے

  • پلیزعمران خان کو یہاں سے لے جائیں،  پاکستانی صارف کی جمائما سے اپیل

    پلیزعمران خان کو یہاں سے لے جائیں، پاکستانی صارف کی جمائما سے اپیل

    جمائما گولڈ سمتھ 2004 میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے الگ ہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم ہیں، لیکن وہ آج تک پاکستانیوں کے دلوں سے نہیں نکل سکیں پاکستانی اکثر و بیشتر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم اب بھی ایک مداح کی جانب سے پاکستان واپس آنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر جمائما بھی بولے بغیر نہ رہ سکیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے آن لائن گیم ورڈلی کی پوسٹ کی، جس پر ایک پاکستانی صارف نے ان سے گزارش کی کہ وہ پاکستان واپس آجائیں کیونکہ عمران خان اپنے بےوقوف دوستوں میں پھنس چکے ہیں۔

    جس پر ایک دوسرے پال نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ ورڈلی گیم والوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا ہوگا، کہ ان کی گیم پوسٹ پر ایسا بھی کمنٹ آسکتا ہے تاہم اس پوسٹ کا اسکرین شارٹ جمائما نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔


    جمائما نے لکھا کہ میری باقی کی پوری زندگی میں ایسے ہی کمنٹ آئیں گے، ساتھ ہی انہوں نے ایک اورٹوئٹ میں پاکستان زندہ آباد لکھا اور دل والا ایموجی شئیر کیا-


    ایک صارف نے لکھا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی عوام کتنے سادہ ہیں اور وہ آج تک جمائما سے کتنی محبت کرتے ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ بھابھی آپ کے جانے کا غصہ عمران خان ہم پر اتار رہا ہے مہربانی کر کے واپس آ جائیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ پلیز عمران خان کو یہاں سے لے جائیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ بھابھی نے جتنے پاؤنڈ عمران خان کو دینے تھے دے چکی اب وہ سمجھدار ہو چکی ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ آپ ابھی تک عمران خان کے دل میں ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے اپنی زندگی کے 9 سال خان صاحب کے ساتھ روتے ہوئےکیسے گزارے آپ اندر سے ایک حیرت انگیز انسان ہیں آپ کو سلام.. وہ پچھلے 3 سالوں سے ہمارے وزیر اعظم ہیں اور ہم تب سے رو رہے ہیں-

  • فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد  اسکواڈ کا اعلان کریں گے، آسٹریلوی سلیکٹر

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں گے، آسٹریلوی سلیکٹر

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان سے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے ابتدائی پلیئرز کا اعلان جلد متوقع ہے-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی نیشنل سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ دونوں بورڈز بدستور چند چھوٹی چیزوں پر بات چیت کررہے ہیں، جب سب کی منظوری ہوجائے گی تو ہم اسکواڈ کا اعلان کردیں گے، ہم اس حوالے سے اپنے ٹریک پر ہیں، اب تک پلیئرز کو 2 سیکیورٹی بریفنگز دی جا چکی ہیں،میں بھی ان میں شریک ہوا ہوں فی الحال کسی بھی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان سے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے ابتدائی پلیئرز کا اعلان جلد متوقع ہے، آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی بار پاکستان کا مارچ میں دورہ کرے گی جس میں 3 ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ٹی 20 مقابلے شیڈول ہیں، ٹیسٹ میچز کی میزبانی بالترتیب کراچی، راولپنڈی اور لاہور کو دی گئی ہے، تینوں ٹی 20 میچز صرف لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے اب ٹیسٹ وینیوز کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ڈیڈ لاک کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    آسٹریلوی بورڈ چاہتا ہے کہ تینوں ٹیسٹ میچز بھی ایک ہی وینیو پر کھیلے جائیں، اس کی وجہ صحت اور سیکیورٹی کو قرار دیا ہے، ایک آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ حکام کی اس حوالے سے پی سی بی آفیشلز سے بات چیت بھی جاری ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے،چئیرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

    پی سی بی ترجمان کے مطابق پوری ٹیسٹ سیریز کو صرف ایک ہی وینیو پر منعقد کرنے کی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے، 19 دن کی کرکٹ صرف ایک ہی وینیو پر منعقد کرنا ممکن نہیں ہے۔

    علاوہ ازیں آسٹریلوی بورڈ نے پاکستان میں ایونٹ کے لئے اسکواڈ تشکیل دینے کا عندیہ دیدیا ہے مچل اسٹارک نے حال ہی میں آئی پی ایل کے آنے والے سیزن سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے،پانچویں ایشز ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے والے مارکس ہیرس کی بھی واپسی ہوگی، اسی طرح عثمان خواجہ کو بھی ٹاپ آرڈر پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے نوجوان پیسر جھے رچرڈسن کو پاؤں کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہ کرنے کا امکان ہے ان کی جگہ اسکاٹ بولینڈ لیں گے-

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    رپورٹ کے مطابق چند پلیئرز کو بدستور دورہ پاکستان پر تحفظات تھے تاہم ویسٹ انڈیز کے حالیہ ٹور سے ملنے والی مثبت رپورٹس سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلے ہی آسٹریلیا کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جاچکی ہے جبکہ آسٹریلوی سیکیورٹی ماہرین تینوں ٹیسٹ وینیوز کا معائنہ کرکے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دے چکے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا…

  • کورونا وبا:پاکستان میں 5 ہزار سے زائد جبکہ فرانس میں 5 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:پاکستان میں 5 ہزار سے زائد جبکہ فرانس میں 5 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 63 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار196 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 137 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد رہی۔

    پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 454 کیسز رپورٹ،20 فیصد شرح ریکارڈ، کورونا مثبت کیسز کی شرح4.5 فیصد سے زائد ریکارڈ جبکہ 3 اموات رپورٹ ہوئیں-

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

    دوسری جانب فرانس میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹے میں 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 24 گھنٹے میں 364 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 386 ہو گئی ہیں فرانس میں اس وقت کسی بھی بڑے یورپی ملک میں روزانہ انفیکشن کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کر رہا ہے، پچھلے ہفتے کے دوران اوسطاً 3 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس بھر میں 30 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جو نومبر 2020 سے کورونا سے بیمار ہونے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    فرانس میں اب کورونا وائرس کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی نہیں ہو گی، اگر آپ کو تفریحی مقامات میں جانا ہےتو ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کا ثبوت دینا ہوگا فرانس کی 77 فیصد سے زیادہ آبادی کو کوویڈ ویکسین کے دو شاٹس دئیے جا چکے ہیں۔

    فرانس موجودہ لہر سے کس طرح ابھرتا ہے اسے اپریل کے صدارتی انتخابات میں اہم سمجھا جارہا ہے، جس میں صدر ایمانوئل میکرون کے انتخاب میں حصہ لینے کی بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی امیدواری کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ایک بار پھر ملتوی

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ایک بار پھر ملتوی

    اسلام آباد :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا 28 جنوری کو بلایاگیا اجلاس اب 2 فروری کو ہو گا جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں پاکستان کے چھٹے جائزہ مشن رپورٹ پر غور کیا جائے گا جبکہ بورڈ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گا۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط جاری کرنے پر فیصلہ کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے پر چھوٹ کی درخواست کاجائزہ لے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرضےکا جائزہ مؤخر کیا تھا۔

  • وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

    وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس اطلاعات کے مطابق بحرین کے ولی عہد نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد پرنس سلمان بن حامدالخلیفہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لاہور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    ولی عہد نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا۔ بحرین کے ولی عہد نے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے بحرین کے ولی عہدسے یکجہتی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رکھےگا۔ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں محمد بن زید نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانون کےضیاع پر اظہارافسوس کیا۔

    یو اے ای کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں غم زدہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد سحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔

  • سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا

    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا

    ریاض : سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کی توثیق کردی۔

    سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس شاہی محل میں ہوا جس میں سعودی عرب کے اہم مسائل پر غور کیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں دوست ممالک سے طے پائے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ اجلاس کے اختتام میں 10 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔

    سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزایافتہ مجرموں کی حوالگی کےمعاہدے کی منظوری دی جبکہ انسداد جرائم میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور نشہ آوراشیا کے اجزا کی غیرقانونی تجارت روکنے کیلئے ایم اویوکو حتمی شکل دینے کی توثیق کی گئی۔

    کابینہ نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حوثی باغیوں کی مسلسل کارروائیوں کا نوٹس لے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب نے حکومت پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت پرپاکستان کا شکریہ ادا یا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک سچے اور بااعتماد مسلم برادر کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے

  • عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ:مودی اورمودی نوازغصے میں آگئے

    عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ:مودی اورمودی نوازغصے میں آگئے

    امرتسر:عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔

    امریندر سنگھ نے کہا کہ درخواست ایک انتباہ کے ساتھ آئی تھی کہ “اگر وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تو بھلے انہیں دوبارہ ہٹا دیں”۔سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ عمران خان کی درخواست اس کے فوراً بعد آئی جب انہوں نے “سدھو کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔”

    سدھو نے 14 جولائی 2019 کو کابینہ سے استعفیٰ دے کر مقامی حکومت کے قلمدان سے دستبردار ہو گئے تھے۔ سدھو اس وقت پنجاب کانگریس کے صدر ہیں۔

    امریندر سنگھ نے کہا کہ “اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے، تو یہ 20 جولائی کا دن تھا۔ سب سے پہلے، میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے مسٹر سدھو کو نوکری سے اس لیے ہٹایا کہ وہ آدمی اپنی ملازمت میں مکمل طور پر نااہل اور بالکل بیکار تھا۔ وہ لوکل گورنمنٹ کی دیکھ بھال کر رہا تھا اور 70 دنوں سے اس نے ایک فائل بھی مکمل نہیں کی۔”

    انہوں نے بتایا کہ “دو یا تین ہفتوں بعد، مجھے کسی ایسے شخص کی طرف سے پیغام ملا جسے ہم دونوں (سدھو اور امریندر) جانتے تھے، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے (پاکستان کے وزیر اعظم) مجھ سے درخواست کی کہ سدھو کو میری حکومت میں شامل کیا جائے اور اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں تو انہیں ہٹا دیں۔”

    تاہم، چندی گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران سدھو سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ سدھو اور عمران خان کرکٹ کے سابق ساتھی ہیں۔اور مودی اور مودی کے یاروں کے دشمن سمجھے جاتے ہیں‌

    جب سدھو نے 2018 میں عمران خان کی تقریب حلف برداری کے لیے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی آرمی چیف کو گلے لگاتے ہوئے تصویر سامنے آنے پر امریندر بھی ناقدین میں شامل تھے۔

    مبینہ پیغام کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، سنگھ نے کہا، “پیغام یہ تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ایک درخواست بھیجی ہے کہ اگر آپ سدھو کو اپنی کابینہ میں لے سکتے ہیں تو وہ ان کے مشکور ہوں گے۔ وہ (سدھو) میرے (پاکستانی وزیر اعظم) پرانے دوست ہیں اور اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں تو آپ انہیں ہٹا سکتے ہیں۔”

    سنگھ نے یہ تبصرے نئی دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا اور شرومنی اکالی دل (سنیکت) کے سکھ دیو سنگھ ڈھنڈسا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔

    یہ پریس کانفرنس بی جے پی، ایس اے ڈی (سنیکت) اور سنگھ کی پنجاب لوک کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے بلائی گئی تھی، جو اس نے گزشتہ سال کانگریس چھوڑنے کے بعد تشکیل دی تھی۔

  • منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا

    منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا

    اسلام آباد : منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائن کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

    یہ پیش رفت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک کی چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

    سی ای او ارشدملک نے کہا کہ پی آئی اے نامساعدحالات کے باوجود واجبات ادائیگی کرتی رہےگی بقایاجات ادائیگی کیلئےحکومت سےکابینہ فیصلےکےتحت رہنمائی لی جائے گی۔سی ای او کی یقین دہانیوں پر ایف بی آر نے فوری اقدام کرتے ہوئے پی آئی اے کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکٹس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کیے جانے والی ایف ای ڈی جمع نہیں کرائی۔

    ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس کی بندش پر ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹیکس کی مطلوب رقم 2016 سے 2020 تک کی ہے، جب کہ اس ضمن میں کابینہ کا اصلاحات تک 2016 سے 2020 کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔

    پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متضاد ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدام ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔

  • پوری قوم 23 مارچ کو”یوم پاکستان”جبکہ حکومت پاکستان مخالف اتحاد”یوم احتجاج”منائےگا

    پوری قوم 23 مارچ کو”یوم پاکستان”جبکہ حکومت پاکستان مخالف اتحاد”یوم احتجاج”منائےگا

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اپوزیشن سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے مشورے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بلال کیانی، نیشنل پارٹی کے عبدالمالک، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، حافظ عبدالکریم، صدیق الفاروق، حافظ حمداللہ و دیگر شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج 23 مارچ کو ہی ہو گا اور 23 مارچ کے لانگ مارچ کے اسلام آباد میں قیام کو خفیہ رکھا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے استدعا ہے کہ 23 مارچ کے مارچ کو آگے لے جائیں کیونکہ اس روز دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ اور پورے اسلام آباد کا کنٹرول کسی اور کے پاس ہو گا جبکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی اسی روز ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے۔ حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔ اپوزیشن کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اتحادی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔