Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب آج کراچی میں ہوگی

    پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب آج کراچی میں ہوگی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن کل سے کراچی میں شروع ہو گا، جس کے لیے تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : افتتاحی میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر محمد رضوان کی قیادت میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابراعظم کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

    ایونٹ کی تیاریاں اور سیکیورٹی انتظامات تقریباً مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ ٹیموں نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سیکیور ببل چھوڑنے کی درخواست دی ہےمیڈیا ٹیم کے مطابق شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی بھی انتقال کرگئی ہیں۔

    پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانے والے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

    واضح رہے کہ اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گاایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اہم کردار ہے دنیا کے بہترین کھلاڑی پاکستان کے پاس ہیں، پی ایس ایل سے نوجوانوں میں بہت اعتماد آیا ہے انہوں نے ایونٹ کے آج کے افتتاحی میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملتان اچھی پلاننگ سے کھیلتی ہے، لیکن کراچی فیورٹ لگ رہی ہے۔

    پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

    سابق کرکٹر سکندر بخت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے تین سے چار سپر اسٹارز پاکستان کرکٹ کو دیئے ہیں پی ایس ایل میں دو سپر اسٹار بابر اور رضوان کا آج ٹاکرا ہے۔

    ادھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 7واں سیزن جیتنے پر عمرہ ادائیگی کا اعلان سامنے آیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے ٹائٹل اسپانسر کے عہدیداروں نے کراچی میں ہونے والی تقریب میں بڑا اعلان کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتے گی تو اسے عمرہ کی ادائیگی کروائی جائے گی۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ٹیم ضرور کامیاب ہوگی عمر اکمل گزشتہ دنوں کوویڈ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے پریکٹس میں حصہ نہ لے سکے، اب ان کا آئسولیشن مرحلہ مکمل ہوگیا ہے وہ جلد میدان میں نظر آئیں گے عمر اکمل کو پی ایس ایل میں سنجیدگی سے اپنا ٹیلنٹ دکھانا ہوگا تاکہ مستقبل کیلئے ان کی راہیں کھلی رہیں شاہد آفریدی سالی کے انتقال کی وجہ سے ببل سے باہر نکلے تھے۔

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

    جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ کراچی میں جلد ہی ہائی پرفارمنس سینٹر تیار کرلیں گے لاہور قلندرز کے نائب کپتان کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، شاہین آفریدی کپتان ہیں اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں کچھ غیرملکی پلیئرز پہنچ گئے، باقی ایک سےدو دن میں آجائیں گے، انٹرنیشنل پلیئرز کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پابند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پی سی بی بہتر سمجھتا ہے۔

    سی ای او لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ کراچی میں جلد ہائی پرفامنس سینٹر تیار کرلیں گے، نوجوانوں کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کا پلیٹ فارم تیارکرلیا گیا ہے پی ایس ایل 7 کل سے شروع ہورہا ہے، ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

  • پاکستان میں کورونا  سے مزید 25 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں63 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 7 ہزار 539 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وبا:پاکستان میں 5 ہزار سے زائد جبکہ فرانس میں 5 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 162 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 11.91 فیصد رہی۔

    کورونا وبا:مزید 17 افراد جاں بحق،6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 496، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 87 ہزار 983، پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 098 ، بلوچستان میں 34 ہزار 131 ، آزاد کشمیر میں 36 ہزار 082 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557 ہو گئی ہے۔

    وسیم اکرم سمیت پشاور زلمی کے دو کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے

    اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 126 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 765، خیبرپختونخوا 5 ہزار 986، اسلام آباد 979، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

  • یوکرین روس کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل:پاکستان سمیت غریب ممالک پرپھرمشکل وقت آگیا

    یوکرین روس کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل:پاکستان سمیت غریب ممالک پرپھرمشکل وقت آگیا

    واشنگٹن:یوکرین روس کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل:پاکستان سمیت غریب ممالک پرپھرمشکل وقت آگیا،اطلاعات کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 7 سالوں میں پہلی بار 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین تنازعہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خام تیل کی ممکنہ سپلائی میں رکاوٹ نے ہلچل مچا دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر17 سینٹس کی سطح پرپہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر 67 سینٹس میں فروخت ہوا۔اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت سوا 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز کہا تھا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادیمیر پوٹن پر ذاتی پابندیوں پر غور کریں گے۔
    دوسری جانب روس نے یوکرین کی سرحدپر تقریباً ایک لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے لیکن حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔

  • پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی :پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانے اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر کراچی کےچار مختلف مقامات پر کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 افراد گرفتار کرلیے۔

    حکام کی مطابق گرفتار افراد کا تعلق بیرونی انٹلیجنس ایجنسی سے ہے جبکہ گرفتار ہونے والوں میں سوئس ایکسچینج کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 18 ہزار امریکی ڈالر، 2کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی اور نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شدہ افراد بیرونی انٹلیجس ایجنسی کی ایما پر ان کے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام کرنے کے علاوہ پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو بھی دیتے تھے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی بھی کرتے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ گزشتہ 7 سالوں سے پاکستان میں متحرک تھا تاہم گرفتار 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ،غائب ہونے والوں کوحاضر کرنے کی تیاریاں،سخت فیصلے متوقع

    فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ،غائب ہونے والوں کوحاضر کرنے کی تیاریاں،سخت فیصلے متوقع

    کراچی :فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ،غائب ہونے والوں کوحاضر کرنے کی تیاریاں،سخت فیصلے متوقع اطلاعات کے مطابق کل صبح سے ہی ایسی خبریں آرہی تھیں‌ جن میں پی آئی اے کے غائب ہونے والے پائلٹس اور دیگرعملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہاہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ پی آئی اے نے بڑے اہم فیصلے کرلیے ہیں ،

    ادھر اس سے پہلے پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر کینیڈا جانیوالے عملے کے سفری دستاویزجمع کرنا شروع کر دیے، ڈھائی سال میں 5 فضائی میزبان ٹورنٹومیں جا کرغائب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر ایئرلائن انتظامیہ نے کینیڈا جانیوالے عملے کے سفری دستاویز بطور ضمانت ادارے میں جمع کرنا شروع کردیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور ضمانت سفری دستاویزات ادارے میں جمع کیےجارہےہیں، ڈھائی سال میں پی آئی اے کے5فضائی میزبان ٹورنٹومیں جا کرغائب ہوگئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس رپورٹ آنے کے بعد 4 فضائی میزبانوں کوملازمت سےبرطرف کردیا گیا تھا ، برطرف کئے جانے والوں میں تین 3 فضائی میزبان شامل ہیں۔

    دو روز قبل پی آئی اے کا فضائی میزبان وقار احمد جدون کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگیا تھا،پی آئی اے نے وقار جدون کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے4فضائی میزبانوں کوملازمت سےبرطرف کیا ، فضائی میزبانوں کیخلاف وفاقی تحقیقاتی اداروں سے بھی تحقیقات کرائی جائے گی جبکہ کینیڈین حکومت سے بھی ان کیخلاف کارروائی کی درخواست کرٰیں گے۔

  • کراچی: مظاہرین پرلاٹھی چارج، ایک کارکن جاں بحق، متحدہ کا یوم سیاہ کا اعلان:شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

    کراچی: مظاہرین پرلاٹھی چارج، ایک کارکن جاں بحق، متحدہ کا یوم سیاہ کا اعلان:شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

    کراچی: مظاہرین پرلاٹھی چارج، ایک کارکن جاں بحق، متحدہ کا یوم سیاہ کا اعلان:شیخ رشید نے نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کا نوٹس لے لیا۔

    اب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کا نوٹس لتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ادھرکراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دھرنے کے بعد پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی، خواتین سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ ایک کارکن زندگی کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور اسی دوران دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ ایمپریس مارکیٹ سےمزارقائد جانےوالا کوریڈور3 بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

     

     

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کے اطراف میں مرکزی شاہرواں پر آمد ورفت متاثر ہوئی تو گرو مندر، گولیمار اورلسبیلہ کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    دھرنے کے باعث پولیس اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی جس کے باعث متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سے پیچھے دھکیل دیا اور پولیس مظاہرین کو جگہ سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئی اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد خواتین اور رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین بھی زخمی ہوئے، انہیں زخمی حالت میں بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہونے والے جوائنٹ آرگنائزر اسلم جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسلم کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔ جوائنٹ آرگنائزر اسلم بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج میں پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

     

     

    ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اسلم بھائی آج کے مظاہرے میں پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے تھے جناح ہسپتال میں وہ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

     

    دوسری طرف ایم کیو ایم نے کارکن کی ہلاکت کے بعد دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ دھرنا جوائنٹ آرگنائزر اسلم کی نماز جنازہ کے بعد دیا جائے گا۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند

    کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند

    راولپنڈی :کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند،اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی طرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا کی لہر تیز ہوگئی ہے اور کورونا کے تابڑ توڑ حملوں اور کورونا کیسز میں اضافےکے بعد راولپنڈی میں چار کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند کر دیےگئے۔

    ضلعی صحت کے حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں پانچ فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں طلبا ، اساتذہ اور عملے کے 83 افراد متاثر ہوئے تھے۔

    کورونا وائرس کی وجہ سے راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    راولپنڈٰی میں کورونا وائرس کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں میں 11 سکولز اور گارڈن کالج سمیت چار کالجز شامل ہیں ، اداروں میں 83 سٹودنٹس، اساتذہ اور عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ یہ تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے سربمہر کئے گے ہیں ۔

    راولپنڈی میں اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ہے، سیل کئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال اڈیالہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صرافہ بازار ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایلیٹ مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں ، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی22، گورنمنٹ ایلیٹ سکول مورگاہ شامل ہیں ۔

    کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں اب تک 39 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

    پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی :پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ،اطلاعات کے مطابق راچی میں بدھ کی شام سیاسی جماعتوں کی ریلیوں اور سیاسی کارکنان کی پولیس سے جھڑپ کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے ۔

    جمعرات سے شروع ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے قبل بدھ کی رات چار ٹیموں کو پریکٹس کرنا تھی، معین خان اکیڈمی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا پریکٹس میچ شیڈولڈ تھا جب کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو نیٹ پریکٹس کرنا تھی۔

    سیاسی جماعتوں کی ریلیاں، کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ٹریفک کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس شیڈول منسوخ کردیا گیا۔

    اس سے قبل صبح لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں صبح کے سیشن میں پریکٹس کی۔پریکٹس کے بعد ٹیموں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے روٹین کے راستے کے بجائے متبادل راستے سے اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی کا سفر کرایا گیا۔

  • بلاول بھٹو پتہ چل گیا کہ عوام کتنی ان سے کتنی نفرت کرتی ہے: خرم شیر زمان

    بلاول بھٹو پتہ چل گیا کہ عوام کتنی ان سے کتنی نفرت کرتی ہے: خرم شیر زمان

    کراچی:پیپلز پارٹی کو آج کے عوامی ردعمل کے بعد احساس ہوچکا ہوگا کہ عوام کتنی ان سے کتنی نفرت کرتی ہے:،اطلاعات کے مطابق خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا کام زرداری کیلئے مال اکھٹا کرنا ہے، آج کا واقعہ پیپلز پارٹی کی گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جو ہوا وہ پوری قیادت کیلئے شرمناک بات ہے ، پیپلزپارٹی اپنی ناکامیوں کو چھپانہ چاہتی ہے، پورے پاکستان نے دیکھا ہے کہ رکن اسمبلی اور خواتین پر لاٹھیاں ماری گئی۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی صداقت حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بلاول اگر زرا بھی شرم ہے تو صوبے کے لوگوں کو دیکھو، مراد علی شاہ کا کام زرداری کیلئے مال اکھٹا کرنا ہے، آج کا واقعہ پیپلز پارٹی کی گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہوئی، سندھ کابینہ میں بیٹھے لوگ زرداری کیلئے تماشہ لگاتے ہیں، ہم ایم کیو ایم کے دوستوں کے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے۔

  • پاکستان زندہ باد:جمائمہ گولڈ سمتھ نے سب شکایات کے جوابات دے دیئے

    پاکستان زندہ باد:جمائمہ گولڈ سمتھ نے سب شکایات کے جوابات دے دیئے

    لاہور:پاکستان زندہ باد:جمائمہ گولڈ سمتھ نے سب شکایات کے جوابات دے دیئے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک مرتبہ پھر’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایک ویب بیسڈ ورڈ گیم ’’ورڈل‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس پر ایک صارف نے رپلائی کرتے ہوئے جمائمہ گولڈ سمتھ کو واپس پاکستان آنے کی درخواست کی۔

     

    ٹوئٹر صارف نے جمائمہ گولڈ سمتھ کی ٹوئٹ پر رپلائے کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں اور انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

    پال نامی صارف نے وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ اور پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کا سکرین شاٹ شیئر کراتے ہوئے لکھا میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈل‘‘کے بانی نے کبھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے گیم کے بارے میں کی گئی پوسٹ پر کوئی اس طرح کا ردعمل بھی دیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب جمائمہ گولڈ سمتھ نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس دلچسپ بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میری باقی زندگی کے لیے ہر ٹوئٹ اور پھر اپنے اسی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘کا نعرہ لگایا اور پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجیز کا استعمال کیا۔

    خیال رہے کہ 20 فروری 2021 کو بھی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پاکستنانی نژاد برطانوی کامیڈین عاصم چودھری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔

     

    ادھر ن لیگی سوشل میڈیا کی طرف سے کئی بار وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی جہاں بار بار کردار کُشی کی گئی وہاں جمائمہ سے کچھ شکوے بھی کئے گئے، چند دن پہلے کسی ن لیگی کے پیج سے جمائمہ گولڈ سمتھ سے کہا گیا کہ عمران خان نے ہمیں پریشان کررکھاہے ،اسے لے جائیں

    اس حوالےسےصارفین کا کہنا ہے کہ آج جمائمہ کا پاکستان زندہ باد کا نعرہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہےکہ جمائمہ کو یہ یقین ہے کہ مشکلات کے باوجود عمران خان ہی اس قوم کی کشتی کو کنارے لگائے گا اور قوم کو ایک زندہ تابندہ قوم کی حیثیت سے کھڑا کرے گا،عمران خان کے علاوہ کسی میں مشکلات کے باوجود آگے بڑھنے کی سکت ننہیں‌